آباؤ اجداد کی طرف سے ورثہ میں ملنے والی خوشی استحقاق قربانی اور ایثار ہی کے ذریعہ قائم رہ سکتا ہے۔

سم و٢
۲۷
و فرموده یکم فروری ۱۹۳۷ء بمقام عیدگاه قادیان)
مسلمانوں میں دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔ ایک عید ، عید الفطر کہلاتی ہے جسے ہمارے ملک
کے لوگ چھوٹی عید کہتے ہیں اور دوسری عید عید الاضحیہ کہلاتی ہے جسے ہمارے ملک میں بڑی عید
کتے ہیں ۔ ان ۔ یار ان کے علاوہ جمعہ بھی مسلمانوں کے نزدیک عید ہے لیے اور چونکہ قرآن کریم میں جمعہ کی نمازہ اور
کا خصوصیت کے ساتھ ذکر آتا ہے، اس لئے بعض اولیاء نے جمعہ کی عید کو ان دونوں عیدوں سے بھی
بڑا قرار دیا ہے یہ بہر حال اجتماع کے لحاظ سے یہ دونوں عیدیں اپنے اندر خصوصیت رکھتی ہیں اور
چونکہ خوشی کا مظاہرہ لوگ جلد جلد نہیں کر سکتے۔ اس لئے بھی ان عیدوں کی لوگ زیادہ خوشی
سناتے ہیں۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ان کے متعلق فرمایا ہے کہ مسلمانوں
کے کھانے پینے کے دن ہیں کہ گویا اس طرح ان عیدوں کی اجتماعی خوشی کے لحاظ سے آپ نے
ایک جداگانہ حیثیت قرار دی ہے۔ پس ان عیدوں میں جو سبق ہے وہ جمعہ کی عید سے مختلف
قسم کا ہے اور ہمیں اس سبق کے سمجھنے اور اسے یا د رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ اس سبق کے
سمجھنے سے پہلے ہمیں انسان ب انسانی فطرت کا مطالعہ کرنا چاہیئے اور دیکھنا چاہیے کہ انسان کو جو خوشی
پہنچتی ہے ، وہ کتنی قسم کی ہوتی ہے۔ چنانچہ جب ہم انسانی فطرت کا مطالعہ کرتے ہیں تو نہیں انسانی
خوشی دو قسموں میں منقسم معلوم ہوتی ہے ۔ ایک خوشی تو وہ ہوتی ہے جس کا منبع انسان کا اپنا
وجود ہوتا ہے اور دوسری خوشی وہ ہوتی ہے جو دوسروں سے اسے ورثہ میں ملتی ہے جسے متعدی
خوشی کہنا چاہیئے۔ یعنی پہلے اس خوشی کو چند افراد حاصل کرتے ہیں اور پھر آگے اسے اپنی
اولادوں اور اولادوں کی اولادوں کی طرف منتقل کر دیتے ہیں اس سے کوئی انکار نہیں کیا جا
سکتا کہ یہ چیز انسانی فطرت میں داخل ہے کہ وہ اپنے آباء کی عزت اور خوشی میں اپنی خوشی اور
عزت سمجھتا ہے۔ چنانچہ قومی مخیر یا خاندانی فخر اسی کی مثال ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سے کیا جب پوچھا پوچھا کے گیا کہ کونسا شخص زیادہ اشرف ہے تو آپ نے فرمایا کہ یوسف جو نبی کا بیٹا تھا
اور پھر جو آگے ایک اور نبی کا بیٹا تھا ۔ گویا حضرت یوسف کی عزت کی وجہ آپ نے یہ قرار دی
کہ وہ ایک نبی کا بیٹا تھا اور اس کا باپ پھر ایک بہنی کا بیٹا تھا۔ گو یا متواتر اس کے آباد میں سے
دو باپوں کو نبوت کا فخر حاصل ہونے کی وجہ سے حضرت یوسف کی نوبت بھی بڑھ گئی، اور اس لحاظ
سمجھنا چاہیئے کہ اس کی خوشی بھی بڑھ گئی ۔ اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

۲۲۴
وه
سے سوال کیا کیا کہ یا رسول الله اعربوں میں سے کونسے لوگ زیادہ معزز ہیں ۔ تو آپ نے فرمایا عربوب
سے جو خاندان جاہلیت میں زیادہ درجہ رکھتے تھے وہی اسلام میں بھی زیادہ درجہ دیکھیں گے بشر طیکہ
خود بھی متقی ہوں ۔ اس میں بھی آپ نے اس طرف اشارہ فرمایا ہے۔ کہ اپنے آباد کے کاموں پر
فخر کرنا یا ان کی عدت میں اپنے آپ کو شریک سمجھنا ایک فطری تقاضا ہے جس سے اسلام کے
اسلام
روک نہیں
سکتا وہ صرف اتنی پابندی لگاتا ہے کہ تم اپنے اندر ذا تی شرت بھی پیدا کرو تا کہ اپنے آباد کی غربت
کی خوشی پر خوشی منا کر تم منافق مت ہوا اور جس چیز کو ایک وقت میں عزت کا موجب قرار دو، دوسرے
وقت میں اسے حقیر قرار دے کرہ اور متروک کر کے اس سے بیزاری کا اظہار نہ کر و ۔ کیو نے جب کوئی شخص
ایک شرف کو حاصل کرنے سے اجتناب کرتا ہے۔ یا غفلت برتتا ہے تو وہ اپنے فعل سے ثابت کر دیتا
ہے کہ وہ اسے شرف نہیں سمجھتا ۔ پس کسی دیانت دار انسان کا حق نہیں کہ وہ بعض افعال کو تحقیر کے
ساتھ ترک کر دے اور پھر انہی افعال کی وجہ سے اپنے باپ دادا کی عزت کا اعلان کرے۔ ۔ اگر
کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ میں فلاں دادا کی اولاد ہوئی جو بڑا
اور خود بزدلی دکھاتا ہے
میں سے
ر بڑا بہادر تھا اور خو
سم اور یا
کے
-
تو وہ در حقیقت دو اضداد کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ وہ
نقیضین کو ایک جگہ جمع کرتا ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ اس بات پر فخر کرتا ہے کہ میرا دادا
بہادر آدمی تھا ۔ اور دوسری طرف وہ قربانی سے گریز کرتا ہے اس کا یہ فعل بتاتا ہے کہ دو باتوں
سے ایک بات ضرور ہے بات ضرور ہے یا تو وہ جب جب اپنے دادا کے افعال پر فخر کرتا ہے تو وہ دوسروں کو بیوقوف
بناتا ہے ۔ ورنہ اپنے دل میں اپنے دادا کو معزز نہیں سمجھتا بلکہ ایک بیوقوف انسان سمجھتا ہے جو
اپنی کوخو جان کو خواہ مخواہ بلا ضرورت ! ت اور بلا اوجہ خطرات میں ڈال دیا کرتا تھا۔ اور یا پھر وہ اس -
افعال کو تو اچھا سمجھتا ہے لیکن اپنے آپ کو ایک پاجی اور ذلیل انسان سمجھتا ہے جو شرافت کے
احساسات سے عاری ہے اور اتنے گندے وجود پر شرف کا جبہ پہنانا بالکل احمقانہ بات ہے ۔
غرض یہ دونوں باتیں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں۔ اگر تو ایسے شخص کے آباد جو خود
بزدل ہے بوجہ بہادری اور جرات دکھانے کے مکرم اور معزز ہو گئے تھے تو اگر یہ قربانی کرنے
کے لئے تیار نہیں تو ان کی عزت اور ان کا شرف اسے کوئی نفع نہیں دے سکتا ۔ اور اگر خطرہ
سے جان بچانا ہی عورت ہے اور یہی عقل ہے اور یہی مناسب ہے تو پھر یہ کہنا کہ اس کے آباء
مکرم اور معزز تھے یہ جھوٹ اور دھوکہ ہے کیونکہ اگر قربانی سے بچنا عقلمندی ہے تو پھر جن
لوگوں نے قربانی کی وہ جاہل اور نادان تھے اور ہر گز کسی عورت کے مستحق نہ تھے۔ پس ایسے شخص
کے لئے دو طریق میں سے ایک کو اختیار کرنا لازمی ہوگا ۔ یا تو اسے یہ کہنا پڑے گا کہ میرے آباء
ہو تو وہ اور احمق تھے اور کیسی شرف کے مستحق نہیں تھے۔ اور یا پھر اسے یہ کہنا پڑے گا کہ میں ایسا

۲۳۵
گندہ اور ذلیل وجود ہوں کہ میرے آباد کا شرف اور ان کی عورت مجھے کوئی نفع نہیں دے سکتی۔
بلکہ ان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنا ان کی تنگ کرنا ہے اور اس نسبت سے مجھے کوئی عزت محال
نہیں ہوتی بلکہ میری ذلت بڑھ جاتی ہے کہ غربت کا سامان موجود ہوتے رتے ہوئے میں نے ذلت کو
اپنے لئے قبول کر لیا ۔ یہی مثال دوسرے اخلاق کی بھی ہے۔ خواہ وہ دین کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں
یا سیاست کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں یا اقتصادیات کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں یا صنعت و حرفت
کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں یا تجارت کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے
عزیتی دوشم کی ہیں اور ان کے مقابلے میں خوشیاں بھی دو قسم کی ہیں۔ ایک وہ جو ذاتی ہوتی
ہیں اور ایک خوشی وہ جو ورثہ میں ملتی ہے۔ ذاتی خوشی تو ہر حال خوشی ہوتی ہے مگر جو خدمتی ورثہ
میں ملتی ہے وہ مقید ہوتی ہے۔ جب تک اس کے ساتھ ذاتی خوشی شامل نہ ہو۔ وہ کار آمد
نہیں ہوتی بلکہ بسا اوقات ذلت اور رسوائی کا موجب ہو جاتی ہے انسانی فطرت کے اس مطالعہ
کے بعد اب ہمیں اپنی دونوں عیدوں پر غور کرنا چاہئیے کہ وہ نہیں کیا سبق دیتی ہیں کہ
جب ہم ان دو عیدوں کو چین میں سے ایک ہمارے ملک میں چھوٹی عید کہلاتی ہے اور دوسری
بڑی عید کہلاتی ہے ۔ دیکھتے ہیں تو نہیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام جو اپنی تعلیمات میں مقام
ضروری احکام پر مشتمل ہے اور تمام اچھے عناصر پہ حاوی ہے ۔ اس نے فطرت کے اس تقاضا کو
بھی ان دونوں عیدوں کے ذریعہ سے ظاہر کیا ہے۔ مثلاً چھوٹی عید کو دیکھو۔ اس عید سے پہلے
ہم۔ وزے رکھتے ہیں۔ خدا تعالے کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے بعد ہم ایک دن عید مناتے
ہیں ۔ وہ عید کسی گذشتہ عزت کی یاد نہیں ہوتی۔ ہمارے باپ دادا کے کسی مشرف کو ظاہر میں کرتی
بلکہ اس کا واحد مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہم نے خود اپنی ذات میں قربانی اور ایثار کا ثبوت مہیا کیا
ہوتا ہے اور اپنی قربانی کے ساتھے اپنے رب کو خوش کیا ہوتا ہے۔ پھر دوسری عید کو بہ لیتے ہیں
جو بڑی عید کہلاتی ہے ۔ اس عید کے دن یا اس سے پہلے ہم نے اپنی ذات میں کوئی کام نہیں کیا
ہوتا ۔ کوئی خاص عبادت ہم نے نہیں کی ہوتی۔ کوئی خاص تکلیف ہم نے نہیں اٹھائی ہوتی ۔ عام
دنوں کی طرح ایک دن ہوتا ہے اور ہم اس دن یکدم عید کا اعلان کرتے ہیں۔ کیوں ؟ اس لئے
کہ ہزاروں سال پہلے اس دن ہمارے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ایک عظیم الشان کام
صادر ہوا تھا اور اسے ایک خوشی پہنچی تھی اور چونکہ وہ ہمارا روحانی باپ تھا اور ہمارے
روحانی باپ کا باپ تھا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمہ کا ہم اس دن فورا نئے کپڑے
پہن کر یا دھنتے ہوئے حمات کپڑے بدن کے گروہ در گروہ اور جماعت در جماعت اکیلے اکیلے اور اکٹھے
ہو کہ میدان کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں اور ہم میں سے ہر ایک کا دل خوش ہوتا ہے۔ اس لئے

۲۳۶
ہمارے
دادا کو یہ عدت نصیب ہوئی تھی اور چونکہ وہ خوش ہوا تھا اس لئے ہم بھی خوشی مناتے ہیں
یا ہم اس دن اس لئے خوش ہوتے ہیں کہ ہمارے کچھ بھائی جو دور دراز کا سفر کر کے خدا تعالے کے گھر کے
پاس اپنے ایمان اور اخلاص کا تحفہ پیش کرنے کے لئے گئے تھے وہ اس پیش کش میں کامیاب ہو گئے اور
حج مبرور ادا کر کے انہوں نے خدا تعالے کے گھر میں عزت حاصل کی۔ پس چونکہ ہمارے بھائیوں کو خوشی
پہنچی اس لئے ہم بھی خوش ہیں۔ پس ہماری یہ خوشی درثہ کی خوشی ہوتی ہے اور ان دونوں عیدوں
میں یہی سبق دیا گیا ہے کہ کسی قوم کی مکمل خوشی اسی میں ہے کہ اسے دونوں خوشیاں پہنچیں۔ ایک
خوشی تو یہ کہ اس کو ذاتی قربانی کرنے کی توفیق ملے اور دوسری خوشی یہ کہ اس کے آباء کو بھی خدا تعات
کی راہ میں مہربانی کرنے کی توفیق عطا ہو جب کسی قوم کو یہ دونوں خوشیاں نصیب ہو جائیں تو اس
واقعہ آیا۔
لوانے کے لئے
کی خوشی مکمل ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ اگر کوئی شخص یہ دیکھتا ہے کہ میرے ماں باپ تو معزز و مکرم تھے
لیکن میں ذلیل ہوں تو اس کا دل رنج سے بھر جاتا ہے اور وہ خوش نہیں رہ سکتا نہ تاریخوں میں ایک
یا ہے کہ ایک امیریت فرایک دن حمام میں نہانے کے لئے گیا ۔ اور وہاں اس نے نے اپنے اپنا جسم
کے لئے ایک خادم کو بلوانے کا حکم دیا۔ حمام والے یا جمام والے نے ایک مضبوط نوجوان اپنے نوکروں
میں سے اس کا ہم ملنے کے لئے بھیجوا دیا ۔ جب اس نے تہہ بند وغیرہ باندھ لیا اور اپنے کپڑے
اتار کر حمام میں بیٹھ گیا اور خوشبودار پانی اپنے جسم پر ڈالا اور خوشبودار مسالے خادم نے اس
کے جسم پر ملنے شروع کئے تو اس وقت کی کیفیت اسے ایسی لطیف معلوم ہوئی کہ اس نے اپنے
نفس میں موسیقی کی طرف رغبت محسوس کی اور کچھ گنگنا کنگنا کو شعر پڑھنے لگا ۔ جب وہ شعر پڑھ
رہا تھا تو اچانک اس ملازم کی حالت متغیر ہو گئی اور اس کی چیخ نکل گئی اور وہ بہیوش ہو کر
زمین پر گر گیا ۔ اس غسل کرنیوالے نے سمجھا کہ شاید اس کو مرگی کا دورہ ہوا ہے اور اس نے حکام
کے افسر کو بلایا۔ اور اس کے پاس شکایت کی کہ تم نے میرے جسم کو ملنے کے لئے ایک مجنون اور
بیمار کو بھیج دیا۔ اس نے معذرت کی اور کہا کہ آجتک اس نوجوان کی بیماری کا حال مجھے معلوم
نہیں ہوا، یہ تو بالکل تندرست تھا۔ بہر حال وہ اسے ہو ہوش میں لا
کیا
واقعہ ہے، آجتک تو تم پر کبھی ایسا دورہ نہیں ہوا تھا ۔ اس نوجوان نے نہایت گھبرائی ہوئی حالت
میں اس شاعر سے دریافت کیا کہ کیا کہ آپ نے جو یہ شعر پڑھے تھے یہ آپ نے کس سے سنتے ہیں اس
نے کہا میرے اپنے ہیں اور مجھے نہایت ہی محبوب ہیں۔ کیونکہ میں نہایت غریب ہوتا تھا اور نان شبینہ
تاک کا بھی محتاج تھا۔ اتفاقاً مجھے معلوم ہوا کہ فضل ہو سکی جو ہارون الرشید کے وزراء میں
سے ایک وزیر تھا اور یکجا برمکی وزیر اعظم کا بیٹا تھا اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے اور شاعروں
کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ شعر کہکہ لائیں ۔ پھر جو مقابلہ میں اول آئے گا اسے انعام دیا جائے گا
لاتے اور اس سے پوچھا کہ یہ ؟

۲۳۷
جب میں نے یہ
اور
چنانچہ میں بھی قسمت آزمائی کے طور پر چند شعر کہکہ اس مجلس میں حاضر ہوا ۔ اور جب میری باری آئی
تو میں نے یہ شعر سنائے فضل پر سکی اور اس کے بھائیوں اور اس کے باپ کو یہ شعر ایسے پسند
آئے کہ انہوں نے لاکھوں روپیہ مجھے انعام میں دیا ۔ اور کئی خادم اور کئی گھوڑے اور کئی اونٹ اور
چاندی اور سونے کے برتن اور غالیچے اور قالین اور عطریات کا اتنا بڑا خزانہ میرے حوالہ کیا
کہ میں دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ اور میں نے کہا حضور میرے گھر میں تو اس کے رکھنے کی بھی گنجائش
نہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کوئی شکریت کہ وہ فلاں محلہ میں فلاں بڑی عمارت کو ابھی ہمارے خادموں
نے تمہارے لئے خرید لیا ہے ۔ اور ہمارے خادم ہی یہ سب مال اسباب اس نئے محل میں ابھی بھی
پہنچا دیں گے ۔ اس دن سے میں امراء میں شمار ہوتا ہوں۔ اور مجھے یہ شعر نہایت ہی پیارے ہیں کہ
انہوں نے میری حالت کو بدل دیا اور تنگی سے نکال کر فراغت سے آشنا کیا۔ اس غلام نے کہا
جانتے ہو کہ وہ شعر جن کی وجہ سے تم اس مرتبہ کو پہنچے میں بیٹے کے لئے کئے گئے تھے وہ میں ہی ہوں
نے یہ شعر تمہاری: ماری زبان سے سنے تو مجھے وہ واقعہ یاد آگیا ۔ جو میں نے اپنی دائیوں
کھلائیوں سے سنا ہوا تھا کہ تیری پیدائش پر ایک شاعر کو اتنا انعام دیا گیا تھا اور میں نے
کہا کہ وہ بچہ جس کی پیدائش پر یہ انعام دیا گیا تھا اور جن شعروں کی وجہ سے انعام دیا گیا تھا وہ
شعر آج ایک اجنبی حکام میں اس راحت و آرام سے پڑھ رہا ہے اور وہ لڑکا جس کے لئے یہ شعر
کیے گئے تھے ، ایک خادم کی حیثیت سے اس کا جسم مل رہا ہے ۔ اس شاعر پر اس کا اتنا اثر ہوا
کہ وہ اس کو چمٹ گیا اور رونے لگا اور اس نے کہا کہ میری ساری دولت تمہارے باپ دادا کی
دی ہوتی ہے اور یہ تمہاری ہی دولت ہے ۔ تم میرے گھر چلو، میں خادموں کی طرح مہاری خدمت
کروں گا اور تمھیں کوئی تکلیف نہیں ہونے دوں گا ۔ اس لڑکے نے جواب دیا کہ جس ذلت کو ہم
پہنچ چکے ہیں وہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔ اب میں اس کے ساتھ یہ مزید ذلت نہیں خریدنا چاہتا
کہ جو انعام میرے باپ نے دیا تھا وہ جا کر خود استعمال کرنا شروع کر دوں ۔ مگر چونکہ میرا راز
اب کھل گیا ہے اس لئے ہمیں اب اس جگہ بھی نہیں رہ سکتا ۔ اب میں کسی اور علاقہ میں نکل جاؤنگا
جہاں مجھے جاننے والا کوئی نہ ہو اور کوئی محرم راز میری مشکل کو دیکھ کر میرے آباء کی ذلت کو یاد کرے
یہ کہکر وہ اُٹھ کر وہاں سے چلا گیا اور نہ معلوم کہاں غائب ہو گیا۔ دیکھو یہ ایک مثال ہے کہ باپ
دادا کی عزت جب کہ اولاد اس عزت میں شریک نہ رہی اولاد کو کوئی نفع نہ پہنچا سکی بلکہ شریف
اولاد کے لئے زیادہ تکلیف کا موجب ہو گئی ۔ بے شک کمینہ انسان اس رستہ کو چھوڑ کر جس پر
چل کر اس کے آباد آباد نے عزت حاصل حاصل کی تھی فخر کرتا ہے۔ مگر وہ اس سے صرف اپنی کمینگی کا اظہار اپنی
کرتا ہے ورنہ شریف انسان تو اس واسطہ کو مٹا دیتا ہے۔ اسے چھپا دیتا ہے اور پوری کوشش کرتا ہے

۲۳۸
کہ کوئی اس سے واقف نہ ہوتا کہ اس کی ذلت اس کے آباد کی عزت کو نہ مادے اور وہ یہ کبھی
نہیں کرتا کہ خود تو ان کے رستہ کو چھوڑ رہا ہو اور اس رستہ کی کو چھوڑ رہا ہو اور اس رستہ کی تجہ سے جو عورت ان کو ملی ہو اس
میں اپنے آپ کو مشرکاب کرنا چا ہتا ہو۔ پس ورثہ کی عورت تبھی عورت کہلا سکتی ہے جب کہ ذاتی عورت
انسان حاصل کر چکا ہو۔ قرآن کریم نے اسی نکتہ کو ایک اور رنگ میں بیان فرمایا ہے۔ ویانا بند
کہ مومنوں کی بیویاں اور بچے بھی جنت کے اس اعلی مقام میں رکھے جائیں گے جہاں ان کے باپ
دادا ہوں گے ۔ بشرطیکہ وہ خود بھی مومن عبوات یعنی ذاتی سوات جن کو حاصل ہوگی دی اس بات کے
مستحق قرار دیتے جائیں گے کہ اگر ان کے آباد میں سے کسی نے کوئی بڑا تنبیہ حاصل کیا ہو تو ان کو بھی
اس بڑے رتبہ کے مطابق انعام دے دیا جائے۔ لیکن اگر ذاتی عزت حاصل نہ ہو ۔ تو پھر یہ اس
شرف کے مستحق نہیں ہوں گے۔ یہ نہیں کہا جائے گا کہ ایک دوزخی کو وہاں سے نکال کر تینت
میں داخل کر دیا جائے اس لئے کہ اس کے باپ دادا میں سے کوئی مومن تھا۔ ہاں یوں کیا جائیگا
کہ اگر کوئی ادنئے درجہ کا مومن ہوگا۔ اور اپنے ذاتی شرف کی وجہ سے جنت میں داخل ہو چکا ہو گا
تو اگر اس کے باپ دادا میں سے کوئی حیثیت کے اعلیٰ درجہ میں پہنچا ہوا ہوگا تو اس کو بھی انس
مقام مشرف پر رکھ دیا جائے گا کیونکہ اس نے ذاتی شہرت حاصل کر کے ثابت کر دیا ہو گا کہ وہ
اپنے آباء کے پسندیدہ رستہ کو خود بھی پسند کرتا تھا اور اسے حقارت کی نگاہ سے نہیں رکھتا
تھا۔ پس ان دونوں عیدوں نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ ہمیشہ دونوں قسم کی خوشیوں کو یاد
رکھنا چاہیئے اول وہ خوشی جو ذاتی کامیابی کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے اور دوم وہ خوشی جو
آباد کی کامیابی کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے ۔ پھر اسلام کی پر حکمت تعلیم کو دیکھو تو اس نے
ان عیدوں کی ترتیب بھی عین فطرت کے مطابق رکھی ہے۔ یعنی جس طرح فطرت انسانی میں ذاتی
خوشی پہلا زینہ ہے اور ورثہ کی خوشی دوسرا اور جب تک ذاتی خوار صل نہ ہو۔ انسان درہ
کی خوشی کا مستحق نہیں ہوتا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے وہ عید پہلے رکھی ہے جو ذاتی
خوشی کی عید ہے اور وہ عید بعد میں رکھی ہے جو ورثہ کی خوشی پر دلالت کرتی ہے کیونکہ اسلامی
سال محترم سے شروع ہوتا ہے اور اس مہینہ سے اگر گنا جائے تو پہلے عید الفطر آتی ہے اور
پھر عید الاضحیہ آتی ہے۔ اسی طرح ایک اور نکتہ ان عیدوں میں یہ پایا جاتا ہے کہ یہ عیدیں
سال کے آخر میں رکھی گئی ہیں ۔ اور اس طرح بتایا گیا ہے کہ ایک لمبی جد و جہد کے بعد ہی انسان کو
کامیابی اور کامیابی کے تیجہ میں نہ سشی حاصل ہوتی ہے ، جو لوگ خوشی پہلے منانا چاہتے ہیں اور جدوجہد
پیچھے کرنا چاہتے ہیں۔ وہ احمق ہیں اور ان کے تقاضے خیر فطری ہیں اور جس طرح غیر فطری تقاضے
پورے نہیں ہوا کرتے ان کا یہ تقاضا بھی بھی ابھی کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔

۲۳۹
میں نے دیکھا ہے کئی لوگ ادھر ہماری جماعت میں شامل ہوتے ہیں اور ادھر ان کو یہ
حیرت ہونی شروع ہو جاتی ہے کہ ابھی تک الہام کا سلسلہ کیوں شروع نہیں ہوا اور مجھے حیرت ہوتی
ہے ان لوگوں پر جو اول درجہ کے بے عمل ہوتے ہیں اول درجہ کے قربانی سے گریز کرنے والے
ہوتے ہیں اور ایثار کے موقع پر سب سے پیچھے رہنے والے ہوتے ہیں۔ اور وہ سب سے زیادہ
شور مچاتے ہیں کہ ابھی تک احمدیت کو وہ ترقی نصیب نہیں ہوئی جو پہلی جماعتوں کو حاصل ہوا کرتی
تھی ۔ میں ان لوگوں سے کہا کرتا ہوں کہ اے نادانو ! تمہارے گدھے تمہارے اصطبل میں بندھے
ہوئے ہیں۔ اور تمہارا بلکہ تمہارے در تمہارے دروازے کے آگے کھڑا ہے اور تم یہ رٹ لگا رہے ہو کہ ابھی
منزل مقصد دنہیں آئی تمہارا گدھا تو اصطبل میں بندھا ہے اور تمہارا بلکہ اپنی سیکسی پر رو
رہا ہے۔ تم منزلِ مقصود پر کس طرح پا مقصود پر کس طرح پہنچ سکتے ہو۔ ہو۔ پہلے اچھی سواری لاؤ، اچھی گاڑی میں میں کو
جو تو ۔ پھر اس میں سوار ہو کر چلو - سفر کی صعوبتیں برداشت کرو عاتب منزل مقصود آئے گی ۔ اس
سے پہلے منزل کی طلب کرنا نہ جماعت پر اعتراض وارد کرتا ہے۔ اور نہ مخلص احمدیوں پر کوئی اعلہ جین
د تا کم کرتا ہے۔ یہ تو محض اس بات کی علامت ہے کہ تم ابھی قومی ترقی کے ابتدائی اصول سے
بھی آگاہ نہیں۔ پہلے جدو جہد کر وہ قربانیاں کرو اور وہ اشیار دکھلاؤ جو پہلی جماعتوں نے
دکھایا تھا اور پھر اس بات کی امید رکھو کہ تم وہ نتائج دیکھو گے جو پہلوں نے دیکھے تھے۔
میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے ملک میں یہ نقص اس قدر عام ہے کہ عمل کی کوئی قیمیت ہی باقی نہیں
رہی، صرف زبان کی قیمت سمجھی جاتی ہے۔ اور سب سے بڑا لیڈر وہی سمجھا جاتا ہے جو سٹیج پر
کھڑے ہو کہ سب سے بڑے مقاصد کو پیش کر دے یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ عملاً اس شخص نے کوئی
قربانی بھی کی ہے یا نہیں ۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ چھوٹی عمر میں میں ریل پر سفر کر رہا تھا کہ ایک بوڑھا آدمی ہمارے
کمرہ میں داخل ہوا ۔ اس وقت لوگوں کی اخلاقی حالت کے متعلق مختلف باتیں ہو رہی تھیں ، وہ
بھی ان باتوں میں شامل ہو گیا اور کہنے لگا کہ میں داروغہ جیل رہا ہوں ۔ اس لئے اخلاق
کے متعلق جو واقعیت مجھے ہو سکتی ہے اور کسی کو نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ اس نے بڑے بڑے قصے
لوگوں کے دھوکوں اور فریبوں کے بتائے اور ساتھ ساتھ یہ کہنا چلا جائے کہ ان چالاکیوں
سے ہم لوگ خوب واقف ہیں جن کا رات دن ایسے لوگوں سے تعلق رہتا ہے۔ دنیا کے اخلاق
بہت بگڑ چکے ہیں ، دیانت جاتی رہی ہے اور ٹھگی بڑھ گئی ہے ۔ اسی وعظ کے وقت وہ اس
قدر جوش میں تھا کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کے اخلاق کی اصلاح میں یہ شخص دیوانہ ہو رہا
ہے۔ انہی باتوں کے دوران میں شاید میرٹھ یا سہارنپور کا اسٹیشن آگیا ۔ اور ٹکٹ چیک کرنیوالا

م تم
ہمارے کمرہ میں داخل ہوگا ۔ ہم انٹرمیں تھے جب اس نے ٹکٹ دیکھے تو اس اخلاقی واعظ کے پاس
تھرڈ کلاس کا ٹکٹ نکلا۔ اور جب اس نے پوچھا کہ آپ کے پاس ٹکٹ تو تھرڈ کا ہے اور میٹھے انٹر
میں ہیں تو معنا اس کا چہرہ محستم سادگی بن گیا۔ اور یوں معلوم ہونے لگا کہ ساری عمر اس کو بھورے
میں رکھا گیا ہے اور آج پہلی دفعہ اسے سورج نظر آیا ہے عجیب سادہ صورت بنا کر کہنے لگا
بابوجی تھرڈ کیا ہوتا ہے اور انٹر کیا ہوتا ہے ۔ بابوجی دھو کہ میں آگیا۔ اور اس نے سمجھا کہ شاید
پہلی دفعہ اسے سفر کا موقعہ ملا ہے اور کہنے لگا۔ اس ڈیوڑھا کا کرایہ ذرا زیادہ ہوتا ہے آپ
تھرڈ میں چلے جائیں مگر شاید اس نے خیال کیا کہ میں نے سادگی کا ڈرامہ ابھی پوری طرح نہیں
دکھایا ۔ اور چہرہ پر کمزوری کمزوری اور اضمحلال دکھا کر اس سے مخاطب ہوا ۔ اور کہنے لگا کہ یہ ڈرا ٹرنک
اور بستر تو اٹھا کر لے چلو اور مجھے بتاؤ کہ وہ تھرڈ کیا چیز ہے۔ تب تو اس بابو بے چارے کی حالت
بھی رحم کولا محتم بن گئی وہ باہر نکلا اور مشکلی کو لایا ۔ اس بوڑھے کا ہاتھ اسے پکڑایا اور کہا کہ باباجی کو
آرام سے تھرڈ تھ کے کمرہ میں بٹھا دو۔ اُدھر وہ بوڑھا باہر نکلا ، ادھر ہمارے نانا جان مرحوم جو
اس وقت ہم سفر تھے اور اصل میں پہلے وہی اخلاقی وعظ کر رہے تھے بڑھے نے اپنی ہوشیاری
کی وجہ سے ایسا سماں باندھ دیا تھا کہ پچھلے نصف گھنٹہ میں ان کو ایک فقرہ کہنے کی بھی فرصت
نہ مل سکی تھی ۔ ان کے لئے خدا تعالے نئے ایک دروازہ کھول دیا۔ وہ سارے کمرہ پر برس پڑے
اور کہنے لگے کہ دیکھو دنیا کی جو حالت میں بیان کرتا تھا اسے اس نے ثابت کر دیا۔ پہلے کس
طرح وعظ کر رہا تھا اور دنیا کا بڑا عقلمند اپنے آپ کو ظاہر کرتا تھا لیکن بابو کے آنے پر
مجسم سادگی بن گیا۔ یہی حالت منافق اور بد عمل لوگوں کی ہوتی ہے۔ جب تک ان پر گرفت نہ ہو
وہ بھیڑیئے ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے رسول کی بھیڑوں کو ایک ایک کر کے اٹھا لے جانا چاہتے
ہیں۔ لیکن جب پکڑے جاتے ہیں تو تین چار یوم کا لیلہ بن جاتے ہیں۔ اور یوں معلوم ہوتا ہے
کہ ان کی سیکیسی اور ناواقفیت اور سادگی اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ ابھی ضرورت ہے کہ کہ کچھ کچھ عرصہ
تک ان کا منہ کھول کر ٹونٹیوں سے دودھ ڈالا جائے۔ اور نادان اور سادہ لوگ ان کے اس
مظاہرہ سے جو وہ پبلک میں دکھاتے ہیں، دھو کے میں آجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسا اسکین
آدمی اول تو شرارت کر ہی نہیں سکتا اور اگر اس نے کی ہوگی تو محض سادگی کی وجہ سے کی
ہوگی ۔ وہ اس واقعہ کو بھول جاتے ہیں جو کہانیوں میں بچپن میں ہم سنا کہ تے تھے کہ کسی شخص
کا کوئی نوکر تھا وہ اسی تلاش میں تھا کہ کسی طرح مجھے وہ جگہ معلوم ہو جائے جہاں میرے آقا او
میری سیدہ روپیہ رہ نے رو پیدا اور زیور دفن کر رکھا ہے ۔ کیونکہ پرانے انے زمانہ میں لوگ ان چیزوں کو دفن
کیا کرتے تھے۔ اس نے بہت کوشش کی مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ ان کا ایک تین چار سال کا لڑکا
!

۲۴۱
باہر
تھا جس کی نسبت وہ سمجھتا تھا کہ اسے معلوم ہے کہ اس کے ماں باپ کہاں خزانہ دفن کیا کرتے
ہیں۔ ایک رات اس بچہ کو اجابت کی حاجت ہوئی اور اس کے باپ نے نوکر سے کہا کہ اسے ۔
لے جاؤ اور پاخانہ کر الاؤ ۔ وہ اسے اٹھا کر لے گیا اور بٹھا کر کہنے لگا کہ اگر تم نے پاخانہ پھرا تو بار ہے
کہ کھال ادھیڑ دوں گا اور ڈنڈا لے کر کھڑا ہو گیا۔ بچہ اس دھمکی سے ایسا ڈرا کہ میں پچھیں
منٹ بغیر پاخانہ پھرے بیٹھا رہا ۔ پھر نوکر نے اسے اٹھایا اور کہا کہ اگر میرے اس سلوک کا تم نے
اپنے باپ سے ذکر کیا تو قتل کردوں گا ۔ یہ کہ کر واپس لے آیا۔ اور کہا کہ اسے حضور پاخانہ کوئی نہیں
آیا۔ لیکن دیر تک انتظار کرتا رہا مگر اس نے نہیں پھرا ۔ اور میں واپس لے آیا ہوں لڑکا پہلے
تو ڈر کے مارے خاموش رہا لیکن تھوڑی دیر کے بعد اس نے پھر باپ سے کہا کہ پاخانہ آیا
ہے۔ اس لئے پھر لو کر کے سپرد کر دیا اور نوکر نے پھر وہی سلوک کیا اور اسی طرح اٹھا کر لے
آیا ۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد بچہ نے باپ سے کہا کہ سخت پاخانہ آیا۔ لیکن دھمکی کی وجہ سے یہ نہ
کمہ سکا کہ نو کہ پھر نے نہیں دنیا ۔ تیسری دفعہ پھر آقا نے اس کے سپرد کیا اور کہا کہ اب کے جا کر
اسے بٹھاؤ اور اگر اب بھی نہ پھرے تو خوب مار وہ ۔ یہی اجازت تو کر چاہتا تھا وہ اسے لے کر
پھر گیا اور کہا کہ بتا تیرے ماں باپ کہاں گڑھا کھودا کرتے ہیں۔ اگر تو نے یہ بتا دیا تو تجھے پاخانہ پھرتے
دوں گا ورنہ نہیں۔ اور تیرے باپ نے تو مجھے اجازت دے یہی دی ہے ، اس لئے خوب
ماروں گا۔ ادھر بچے کو زور سے پاخانہ آرہا تھا، ادھر بار کی دھمکی تھی۔ اس نے ڈر کے مارنے
رب
بتا دیا کہ فلاں کو نہ میں فلاں جگہ میرے ماں باپ گڑھا کھود کر چیزیں دفن کیا کرتے ہیں ۔
اس پر اس نے اسے پاخانہ پھر نے دیا۔ اور لاکر باپ کے سپرد کر دیا۔ بچہ تو تھکا ہوا تھا آرام
سے سو گیا اور نوکر کمرہ میں داخل ہو کر سب مال زیورہ نکال کر چلتا بنا۔
یسی کیفیت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو اپنے اندر منافقت کی رگ رکھتے ہیں جب الگ
ہوتے ہیں تو اس نوکر کی طرح جلاد بنتے ہیں اور جب دوسرے سامنے ہوں تو پوہلے منہ سے
ایسی سادگی کی باتیں کرتے ہیں کہ رقیق القلب انسان کو ان کی مسکینی پر رونا آجاتا ہے۔
پس میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس خوشی کے حصول کی کوشش کر رہیں جو ذاتی قربانی
سے حاصل ہوتی ہے ۔ اور یاد رکھیں کہ تبھی وہ اس خوشی کے مستحق ہوں گے جو ان کو آباد کی
طرف سے ورثہ میں ملنے والی ہے۔ جب وہ خود بھی نیکی اور تقویٰ میں اعلیٰ مقام رکھنے کھنے والے اور مقام
ہوں گے ۔ وہی بہادر جو میدانِ جنگ میں اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار رہے کہ سکتا ہے
کہ یاد رکھو ئیں وہ بہادر ہوں جس کا باپ بھی ایسا بہادر تھا اور جس کا دادا بھی ایسا بہادر
تھا اور یقینا اس کے اس اعلان سے رغب طاری ہوگا۔ مگر خیال تو کرو کہ ایک شخص ایک

۲۴۲
طرف تو میدان جنگ سے بھاگتا چلا جائے سانس چڑھا ہوا ہو تم لڑکھڑا رہے ہوں، چوہ
درد ہو ۔ آنکھیں باہر نکل رہی ہوں ۔ ہونا ۔ ہونٹوں پر ڈر کے مارے پپڑیاں جم رہی بن کر رہی ہوں ۔ وہ بھار د بھا کتا بھی
جائے اور مڑ مڑ کر تعاقب کرنے والوں کو یہ بھی کہنا جہات کہ تم جانتے ہو کہ کہیں مسلمان با در کا
بیٹا ہوں ۔ کیا تم سمجھتے ہو اس کی اس بات سے ان کے دلوں پر رعب طاری ہو گا یا غربت ان
کے دلوں میں پیدا ہوگی۔ یا ان کے دلوں میں اور بھی غصہ پیدا ہو گا۔ اور وہ کہیں گے کہ
ٹھہر تو جا۔ تو ہمارا ہی دشمن نہیں بلکہ اپنے باپ دادا کا بھی دشمن ہے جس نے اپنی ہی عزت
بر باد نہیں کی بلکہ اپنے باپ دادا کی بھی کی ہے۔ پس قربانی اور ایثار کا اعلیٰ نمونہ دکھاؤ
اپنے لئے عید الفطر حاصل کرو تاکہ اس کے بعد خدا تھا
بچے
خدا نما
ئے کا وہ کلام پورا ہو کہ جو مومن ہوتے
وہ اپنے باپ دادا میں سے جنت میں بلند مرتبہ حاصل کرنے والوں کے ساتھ رکھے جائیں گے
اور تمہارا خدا تمہیں کیے کہ پہلے تم تم نے نے خدا خدا بتائے تا کی راہ میں قربانی کر کے عید الفطر حاصل کی تھی
ادرا
اور مومن بنے تھے ، اب آؤ عید الا ضحیہ کا مزہ ہم تم کو چکھائیں۔ اور تمہیں حضرت ابراہیم اور
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے و آلہ وسلم کے قرب میں جگہ دیں ۔ اور کم دیں ۔ اور یقینا ذاتی خوشی کے
بعد یہ دوسری خوشی اتنی عظیم الشان ہوگی کہ اس کا تصور کر کے بھی دل خوشی سے گزوں
حضرت
اچھنے لگتا ہے ۔ کیونکہ بیوہ خوشی ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نصیب ہوئی تھی۔ حف
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نصیب ہوئی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام
کو نصیب ہوئی تھی۔ جب پہلے ہم اپنے لئے ایک عید پیدا کر لیتے ہیں تو خدا تعالے ہمارے لئے
ده دوسری عید پیدا کرتا ہے جو ابراہیمی عید ہے۔ محمدی عہد ہے اور احمدی عید ہے ۔
پس پہلے عید الفطر پیدا کرو۔ اور اس سے پہلے قومی کامیابی کے دان کا انتظار کرنا
تمہیں ایسا ہی احمق بناتا ہے جیسے وہ احمق ہے جو عید الاضحیہ پہلے کرنا چاہے اور عید الفطر کا
بعد میں انتظار کرے ۔ تم جانتے ہو کہ ایسے شخص کے لئے نہ عید الاضحیہ آئے گی اور نہ عید الفطر
وہ عید الاضحیہ کو پہلے حاصل نہیں کرے گا بلکہ دونوں عیدوں سے مو دونوں عیدوں سے محروم رہے گا۔ مگر جو پہلے
عید الفطر کرے گا۔ اسے عید الاضحیہ بھی نصیب ہوگی اور وہ ایک کی جگہ دو عیدیں دیکھے گا۔
پس آؤ اور اپنے دلوں میں پختہ ارادہ کر لو۔ کہ پہلے اپنی ذاتی قربانیوں کے ساتھ تم اپنے لئے
عید پیدا کرو گے تاکہ اس کے بعد تمہارا خدا آسمان سے تمہارے لئے ابر اسیمی عید اتارے
ی عید امارے اور احمدی عید انارے - اللهم آمین ۔
محمدی عیدا
والفضل
والفضل ۱۷ جولائی ۱۹۵۷ء صد تا ،

٢٤٣
- سنن کبری (کتاب الجمعة ، جلد ۳ ص ۲۳
له - ترجمة المجالس ونتخب النفائس مصنفہ علامہ عبد الرحمن بصفوری جز اول حفلا
ہے ۔ صحیح مسلم کتاب الصیام باب تحريم صوم ايام التشريق
- صحیح بخاری کتاب الانبياء باب قول الله عز وجل لقد كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَيْد أَيَاتٌ
تسائلين -
ه - صحیح بخاری کتاب المناقب باب قول الله تعالے وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا إلى تأخر صحیح مسلم
انتاب الفضائل باب رختيار الناس ۔
ت محمد بن يزيد الدمشقی
- کتاب تحفه الجالس و نزينة المجالس مؤلفه علامه جلال الدین السیوطی 190 تا 19
ث - الطور ٤٢:٥١ تفسیر در منشور ا
- حضر نانا جان میر ناصر نواب صاحب منى الله عنه و شد - شش ) اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی عورت
اور عظمت بخشی ہے کیونکہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ صری ابوت کا فخر حاصل ہے آپ محکمہ
اندار میں دور سیر تھے ملازمت سے ریٹائر ہونے پر دہلی سے ہجرت کر کے مستقل طور پر قادیان میں رہائش
اختیار کرلی اور آخر دم تک سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مثالی رنگ میں خدمات بجالاتے رہے۔ آپ نہایت ہی
نیک دل ، صاف گو، پاکیزه طبیعت، صوفی منش اور خدا رسیدہ بزرگ تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی