خدّام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے اندر قومی، تجارتی اور اخلاقی دیانت پیدا کریں
حصہ 2
خطبات محمود
۹۸
سال ۱۹۳۹ ء
اہلِ شہر میں یہ روح پیدا کرنے کی کوشش کرو تو یقیناً تم ایک ایسا کام کرتے ہو جو احمدیت کو زندگی
بخشنے والا ہے۔
باقی رہا سچ ، سو سچ بھی ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے بغیر دُنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
سارے فساد اور لڑائی جھگڑے محض جھوٹ سے پیدا ہوتے ہیں ۔ لوگوں کو اگر ایک دوسرے پر
اعتبار نہیں آتا یا تعلقات میں کشیدگی ہوتی ہے تو محض اس لئے کہ وہ سچ نہیں بولتے مگر جس کی
سچائی پر لوگوں کو یقین ہو اُس کے متعلق وہ ایسی باتیں بھی ماننے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں جن
باتوں کو وہ کسی دوسری صورت میں تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ
معلوم ہوتا ہے کوئی موٹی عقل کا آدمی تھا جس نے اسلام پر غور کیا مگر اسلام کی صداقت اُس پر کسی
طرح منکشف نہ ہوئی مگر پھر اُس کے دل میں مشبہ بھی پیدا ہو جاتا کہ اگر اسلام سچا ہی ہوا تو میں
خدا تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چونکہ صدوق مشہور تھے اور ہر
شخص اِس بات کو تسلیم کرتا تھا کہ آپ کبھی جھوٹ نہیں بولتے اِس لئے اُس نے فیصلہ کیا کہ اس
امر کا بھی آپ سے ہی فیصلہ کرائے اور اُسی شخص سے جو مدعی ہے دریافت کرے کہ کیا وہ اپنے
دعوے میں سچا ہے یا نہیں؟ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جو شخص مدعی ہے اُسی سے وہ پوچھنے آتا ہے
کہ کیا آپ واقع میں مدعی ہیں یا یونہی کہہ رہے ہیں؟ وہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
رسالت کا قائل نہیں تھا اِس لئے اُس نے آتے ہی کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) میں تجھ
سے ایک سوال کرتا ہوں تو خدا کی قسم کھا کر مجھے اُس کا جواب دے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا بہت اچھا جو بات تم دریافت کرنا چاہتے ہو دریافت کرو۔ اُس نے کہا آپ خدا کی قسم
کھا کر بتائیں کہ کیا آپ نے جو دعویٰ کیا ہے یہ خدا کے حکم کے مطابق کیا ہے اور کیا واقع میں خدا
نے آپ کو رسول بنایا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں
کہ مجھے خدا نے ہی رسول بنا کر بھیجا ہے۔ اُس نے کہا اگر یہ بات ہے تو ہاتھ لائیے میں ابھی
آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ اب مدعی وہی ہے اُس کے سچ اور جھوٹ پر بحث ہے مگر
چونکہ دنیوی زندگی میں وہ آپ کی سچائی کا قائل تھا اِس لئے اُس نے اپنی آخرت بھی آپ کے
خطبات محمود
۹۹
سال ۱۹۳۹ ء
سپرد کر دی اور فیصلہ کر لیا کہ جب یہ دنیوی معاملات میں جھوٹ نہیں بولتا تو یہ ممکن ہی نہیں کہ
دینی معاملات میں جھوٹ بولے ۔
تو سچائی ایک ایسی چیز ہے کہ وہ انسان کے رعب کو قائم کر دیتی ہے ۔ تم اگر سچ بولو اور
نو جوانوں کو سچ بولنے کی ہمیشہ تلقین کرتے رہو تو تمہارا ایک ایک فرد ہزاروں کے برابر سمجھا
جائے گا۔ لوگ تبلیغ کرتے اور بعض دفعہ شکایت کرتے ہیں کہ اس تبلیغ کا اثر نہیں ہوتا لیکن اگر
سچائی کامل طور پر ہماری جماعت میں پھیل جائے اور لوگ بھی یہ محسوس کرنے لگ جائیں کہ اس
جماعت کا کوئی فرد جھوٹ نہیں بولتا تو چاہے آج کے لوگ نہ مانیں مگر ان کی اولا دیں اس بات
پر مجبور ہوں گی کہ احمدیت کی صداقت کو تسلیم کریں کیونکہ جب ان کی اولا دیں سنیں گی کہ فلاں
شخص تھا تو بڑا سچا مگر ہمیشہ جھوٹ کی طرف لوگوں کو بلا تا رہا تو وہ حیران ہوں گی اور یہ نتیجہ نکالنے
پر مجبور ہوں گی کہ جنہوں نے ان لوگوں کو غلط عقائد میں مبتلا سمجھا اُنہوں نے غلطی کی ۔
تو نو جوانوں کو سچ بولنے کی عادت ڈالو اور خدام احمد یہ کے ہر ممبر سے یہ اقرار لو کہ وہ سچ
بولے گا اگر وہ کسی وقت سچ نہ بولے تو تم خود اسے سزا دو۔ میں نے بار ہا جماعت کو توجہ دلائی
ہے کہ یہ طوعی نظام ہے اور طوعی نظام والے کو سزا دینے کا بھی اختیار ہوتا ہے ۔ پس اگر تم سزا دو
تو تمہیں کوئی قانون اس سے نہیں روکتا ۔ قانون تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم جبراً کسی کو سزا
دو لیکن جو شخص آپ ایک نظام میں شامل ہوتا اور آپ کہتا ہے کہ مجھے بیشک سزا دے لوا سے سزا
دینے میں کوئی قانونی روک نہیں ۔ بیشک بعض قسم کی سزائیں ایسی ہیں جنہیں قانون نے روک دیا
ہے۔ مثلاً قتل ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی مرضی سے بھی کہے کہ مجھے قتل کر لوتو دوسرا شخص اُسے قتل نہیں
کر سکتا ۔ یہ صرف حکومت کا ہی کام ہے کہ وہ مجرم کو قتل کی سزا دے لیکن اِس سے اُتر کر جو معمولی
سزائیں ہیں وہ طوعی نظام میں دی جاسکتی ہیں ۔ مدرس روز لڑکوں کو پیٹتے ہیں مگر کوئی قانون
انہیں اس سے نہیں روکتا۔ اس لئے کہ طالبعلم اپنی مرضی سے سکول میں جاتا اور وہ اپنی مرضی
سے ایک نظام کا اپنے آپ کو پابند بناتا ہے ۔ پس جب وہ اپنی خوشی اور مرضی سے ایک نظام کو
قبول کرتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ سزا کو بھی برداشت کرے۔ پس تم اپنے اندر اسی شخص کو شامل میزا کو تم کو ۔ پس اپنے اندر اس شخص کو
کرو جو تمہارے نظام کی پابندی کرنے کے لئے تیار ہوا اور جب کوئی شخص اس اقرار کے بعد
خطبات محمود
۱۰۰
سال ۱۹۳۹ ء
تمہارے نظام میں شریک ہوتا ہے اور پھر کسی عہد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو تمہارا اختیار ہے کہ
تم اُسے سزا دو ۔ پس اگر کوئی جھوٹ بولے تو تم خود اُسے سزا دو اور جس طرح مرغی اپنے بچوں
کی حفاظت کرتی ہے اُسی طرح تم سچائی کی حفاظت کرو ۔ مرغی کس قدر کمز ور جانور ہے لیکن جب
اُس کے بچوں پر کوئی بلی یا گتا حملہ کر دے تو وہ بلی اور کتا کا بھی مقابلہ کر لیتی ہے۔ پس جس
طرح وہ اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے اُسی طرح تم سچ کی حفاظت کرو اور کوشش کرو کہ
تمہارا ہر ممبر سچا ہو اور سچائی میں تمہارا نام اس قدر روشن ہو جائے کہ خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونا ہی
اس بات کی ضمانت ہو کہ کہنے والے نے جو کچھ کہا ہے وہ صحیح ہے اور جب بھی لوگ ایسے شخص کے
منہ سے کوئی روایت سنیں وہ کہیں کہ یہ روایت غلط نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ اس کا بیان کرنے والا
خدام الاحمدیہ کا ممبر ہے۔ جب تم اس مقام کو حاصل کر لو گے تو تمہاری تبلیغ کا اثر اتنا وسیع
ہو جائے گا کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں اور تم ہزاروں عیوب قوم میں سے دُور کرنے کے قابل
ہو جاؤ گے۔ پس دیانت اور سچائی کو خاص طور پر اخلاق فاضلہ میں سے چن لو اور بھی بہت سے
ضروری اخلاق ہیں مگر ان دو اخلاق کو میں نے خصوصیت کے ساتھ چنا ہے۔ اِن کو ہمیشہ اپنے
مد نظر رکھو اور ان کے علاوہ بھی جس قدر نیک اخلاق ہیں وہ اپنے اندر پیدا کرو۔ مثلاً اعلیٰ اخلاق
میں سے ایک ظلم نہ کرنا ہے مگر چونکہ خدام الاحمدیہ کے اساسی اصول میں خدمت خلق بھی شامل
ہے اس لئے میں نے علیحدہ اس کو بیان نہیں کیا کیونکہ وہ شخص جس کا فرض یہ ہو کہ وہ دوسروں کی
خدمت کرے وہ کسی پر ظلم نہیں کر سکتا ۔ پس میں نے اس کو اِسی لئے چھوڑ دیا ہے کہ یہ بات
تمہارے نام اور تمہارے اساسی اصول کے اندر شامل ہے لیکن بہر حال اور جس قدر اچھے
اخلاق ہیں وہ سب اپنے اندر پیدا کرو۔ انسان اگر تلاش کرے تو اُسے بیسیوں اخلاق معلوم
ہو سکتے ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بتا ، بتایا ہے یہ دوا ہم اخلاق ہیں جن کا اپنے اندر پیدا کرنا نہایت
ضروری ہے ۔ ایک دیانت اور دوسرا سچ ۔
ان کے علاوہ ایک اور بھی اہم خلق ہے مگر اس کا ذکر انشاء اللہ پھر کروں گا۔ بہر حال
اخلاق فاضلہ میں سے سچ اور دیانت کو اپنے اندر پیدا کرنے کی خاص طور پر کوشش کرو اگر تم ان
دو اخلاق کو جماعت کے اندر پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تو تم جماعت کی اتنی بڑی خدمت
خطبات محمود
۱۰۱
سال ۱۹۳۹ ء
کرتے ہو کہ اس کی قیمت کوئی انسان نہیں لگا سکتا ۔ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی جو عالم الغیب
ہے اور جو وسیع سے وسیع گہرائیوں کو ناپ سکتی ہے تمہاری اس خدمت کا اندازہ لگا سکتی اور تمہیں
بڑے سے بڑا بدلہ دے سکتی ہے۔
چونکہ اب وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے میں اِسی بات کے بیان پر اکتفا کرتا ہوں ۔
تر یا چرتر چلتر ): عورتوں کے مکر و فریب
(الفضل ۱۵ مارچ ۱۹۳۹ء )
ارشيف ملتقى اهل الحديث جز ۱ صفحه ۶۱۴۳ ، موسوعة خطب المنبر جز ا
صفحه ۱۳۵ شامله CD
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ه السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۲۰۱،۲۰۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء ( مفهوماً )