خدّام الاحمدیہ نوجوانوں میں ذہانت پیدا کرنے کی کوشش کریں
حصہ 2
خطبات محمود
۱۴۰
سال ۱۹۳۹ ء
زیادہ کون رحیم ہے۔ مگر وہ بھی ایسے موقع پر سزا دیتا ہے ۔ ذرا غور تو کروا گر یہ اصول درست ہو
اور قیامت کے دن بھی ایسا ہی ہو تو قرآن کریم میں جو کچھ آخرت کے متعلق آیا ہے وہ کس طرح
مضحکہ انگیز طور پر ایک تماشہ بن جائے مثلاً اگر فرعون کو سزا ملنے لگے اور حضرت موسیٰ کے ساتھی
کھڑے ہو کر کہیں کہ حضور اس سے غلطی ہوگئی ہے اب یہ معافی طلب کرتا ہے اِسے اب معاف
کر دیا جائے تو کیا خدا تعالیٰ اُسے معاف کر دے گا ؟ اور کیا اس قسم کی معافی اُس روحانیت کی
تکمیل کا موجب ہوگی جو اللہ تعالیٰ پیدا کرنا چاہتا ہے ؟ یا مثلاً جب ابو جہل کو سزا ملنے لگے تو رقعوں
کا ڈھیر خدا تعالیٰ کے سامنے لگ جائے اور پندرہ میں محضر نامے پیش ہو جائیں جن پر لوگوں کی
طرف سے یہ درخواست ہو کہ اسے معاف کیا جائے تو کیا خدا تعالیٰ اُسے معاف کر دے گا ؟ اگر
اس قسم کے رقعے آنے لگیں تو پھر تو خدا تعالیٰ کہے گا جب سب فیصلے تم نے خود ہی کرنے ہیں تو
میں کس لئے یہاں بیٹھا ہوں؟ اُٹھاؤ دوزخ اور سب کو معاف کرو ۔ پس اگر خدا تعالیٰ کا کسی کو سزا
دینا ظلم نہیں اور کسی کا کوئی حق نہیں کہ اُس کے سامنے سفارش کرے تو کیا میں یا تم خدا تعالیٰ سے
زیادہ رحم اپنے اندر کھتے ہیں کہ ہم سزا کو ایک بلا اور عذاب تصور اب تصور کرتے ہیں ۔ یہ یقیناً دماغ کی
کمزوری اور ذہانت کی کمی کی علامت ہے اور یہ یقیناً اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سمجھتے ہی نہیں کہ
سزا کیوں مقرر کی گئی ہے؟ سزا ایک بہت بڑے فائدہ کی چیز ہے۔ سزا بنی نوع انسان کے لئے
ایک رحمت کا خزانہ ہے۔ اگر یہ فائدہ کی چیز نہ ہوتی تو : تو ہمارا خدا کبھی ملت يؤيد الدین نہ بنتا۔
ہمارا خدا کبھی قہار نہ بنتا، وہ صرف أ، وہ صرف رحیم اور کریم ہی ہوتا ۔ ۔ مگر وہ رحیم اور کریم ہی نہیں بلکہ
شَدِيدُ الْعِقَابِ اور شَدِيدُ الْبَطْش بھی ہے۔ پھر کیا تم سمجھتے ہو کہ صرف میں منصف ہوں یا تم
منصف ہو لیکن ہمارا خدا ظالم ہے ۔ کیونکہ وہ بنی نوع انسان کو سزا بھی دیتا ہے۔ اِس سے زیادہ
بے حیائی کا عقیدہ اور کون سا ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ بے ہودہ بات اور کیا ہو سکتی ہے؟
پس یقیناً مجرم کو سزا دینا ضروری ہے۔ یقیناً سزا کے بعد قوم ترقی کرتی ہے اور یقیناً سزا کے بغیر
صحیح ذہانت پیدا نہیں ہوتی ۔ جب کسی کو علم ہو کہ اگر میں نے فلاں کام خراب کیا تو مجھے سزا ملے گی
تو وہ اپنے دماغ پر زور ڈال کر ہوش سے کام کرے گا تا کہ اُسے سزا نہ ملے اور جب وہ ہوش
سے کام لے گا تو وہ سزا سے بھی بچ جائے گا اور اُس کا ذہن بھی تیز ہو جائے گا۔
خطبات محمود
۱۴۱
سال ۱۹۳۹ ء
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ذہانت پیدا کرنے کا پہلا ذریعہ محبت ہے ۔ چنانچہ دیکھ لو ماں کس
طرح ہر وقت اپنے بچہ کی فکر رکھتی ہے۔ اس کا یہ فکر ہی اس کی ذہانت کا موجب ہے۔ فرق کا
صرف یہ ہے کہ اس کی ذہانت محدود ہوتی ہے اور ذہین شخص کی ذہانت وسیع ہوتی ہے۔ ورنہ
بیوقوف شخص بھی بعض دفعہ ایسے معاملہ میں آ کر بڑا ذہین بن جاتا ہے جس میں اس کا ذاتی فائدہ ہا جاتا ہے جس میں اس کا ذا
ہوتا ہے لیکن وہ ذہین نہیں کہلا سکتا ۔ کیونکہ اُس کی ذہانت محدود اور وقتی ہوتی ہے اسی طرح ماں تاہے وہ کہلاسکتا۔ اور وقتی ہوتی اس ط
بھی اپنے بچہ کے متعلق بڑی ذہانت سے کام لیتی ہے اور اُس کی ہر ضرورت کا فکر رکھتی ہے لیکن
اس کی یہ ذہانت محدود ہوتی ہے۔ بہر حال ذہانت یا محبت سے پیدا ہوتی ہے یا خوف سے پیدا
ہوتی ہے۔ خوف کے وقت بھی انسانی ذہن خوب تیز ہو جاتا ہے یا پھر تجربہ سے انسانی ذہن تیز
ہو جاتا ہے۔ یہی چند امور ہیں جن کا ذہانت کے پیدا کرنے میں بہت بڑا دخل ہے مگر جو محدود
ذہانت ہو اُس کا کسی خاص پہلو میں تو فائدہ ہو سکتا ہے مگر باقی امور میں نہیں ۔ ایسا شخص گواپنے
فائدہ یا اپنے بچے کے فائدہ کے لئے بڑی ذہانت کا ثبوت دے گا مگر قوم کے لئے وہ مفید نہیں
ہوگا کیونکہ اُس کی ذہانت محدود ہے ۔ انہی محدود ذہینوں میں سے میں نے ماں کو پیش کیا ہے۔
وہ عام طور پر اپنے بچہ کے متعلق ایسی ایسی فکریں رکھتی ہے کہ دوسرے حالات میں ویسی فکریں
انسان کو نہیں سوجھ سکتیں ۔ وہ بعض دفعہ اپنے بچہ کے متعلق اتنا سوچتی ہے کہ کہتی ہے میں دس سال
کے بعد یہ کروں گی اور وہ کروں گی تو اس ذہانت کی محرک محبت ہے۔ اسی طرح کبھی خوف
ذہانت کا محرک ہو جاتا ہے ۔ میں اس وقت جس ذہانت کی طرف توجہ دلا رہا ہوں وہ عام
ذہانت ہے۔ محبت بیشک پہلی چیز ہے جو ذہانت پیدا کرتی ہے مگر یہ محبت تو ایمان پہلے ہی پیدا
کر رہا ہے اور خصوصاً جب قومی کاموں میں نوجوان حصہ لیں گے اور قومی روح اپنے اندر پیدا
کریں گے جس کا پیدا کرنا میں ان کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد قرار دے چکا ہوں تو لازماً
محبت بھی پیدا ہو گی اور محبت کے نتیجہ میں جو ذہانت پیدا ہوتی ہے وہ بھی ان میں رونما ہو گی مگر
دوسرا حصہ ذہانت کا سزا سے مکمل ہوتا ہے۔ اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خدام الاحمدیہ کا
یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ہر ممبر سے یہ اقرار لیں کہ اگر اس نے اپنے مفوضہ فرض کی ادائیگی میں
غفلت یا کوتاہی سے کام لیا تو وہ ہر سزا برداشت کرنے کے لئے تیار رہے گا اور خدام الاحمد یہ
خطبات محمود
۱۴۲
سال ۱۹۳۹ ء
کے ممبران کا فرض ہے کہ وہ خود اس کے لئے سزا تجویز کریں۔ اگر وہ سزا بھگتنے کے لئے تیار نہ ہو
تو سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل رہنے کے قابل نہیں اور اگر وہ سزا بھگت لے گا تو
یقیناً وہ اگلی دفعہ پہلے سے زیادہ اچھا کام کرے گا۔ اگر کوئی اس پر معترض ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ
کیوں سزادی جاتی ہے؟ تو اُسے کہنا چاہئے کہ کیوں اُس نے محبت کے جذبہ کے ماتحت پہلے ہی
کام ٹھیک نہ کیا ؟ اگر وہ محبت کامل سے کام لیتا تو اُس کے کام میں کوئی خرابی پیدا نہ ہوتی اور اُسے
سزا بھی نہ ملتی مگر جب محبت والا ذریعہ اُس نے چھوڑ دیا اور محبت کی کتاب سے اُس نے سبق نہیں
لیا تو اب ضروری ہے کہ اُسے سزا کی کتاب سے سبق دیا جائے ۔ بہر حال اگر وہ سبق قیمتی ہے
جس کے سیکھنے کے لئے وہ اس مجلس میں شامل ہوا تھا تو جو جائز ذریعہ بھی اُس کے لئے اختیار کیا
جائے وہ اچھا ہے اور اگر سبق اچھا نہیں تو پھر اس کے لئے کسی قربانی کی ضرورت نہیں خواہ وہ
کس قدر معمولی اور حقیر کیوں نہ ہو۔ تو خدام الاحمد یہ کونو جوانوں کے اندر ذہانت پیدا کرنی
چاہئے ۔ میں ذہانت پیدا کرنے کے ذرائع بتانے کے لئے ہر وقت تیار ہوں صرف ایک بات
ہے جس کے لئے انہیں تیار رہنا چاہئے اور وہ یہ کہ جب کسی سے کوئی قصور سرزد ہو تو وہ اس کی سزا
برداشت کرنے کے لئے ہر وقت آمادہ رہے کیونکہ اس کے بغیر کبھی ذہانت پیدا نہیں ہو سکتی ۔
جب یہ ذہانت کسی انسان کے اندر پیدا ہو جائے تو پھر اس کا علم اور زیادہ ترقی کرتا ہے اور جب
انسان بہت زیادہ ذہین ہو جاتا ہے تو اُس کا علم لڑٹی بڑھنے لگتا ہے۔ کتابی علم صرف کتابیں
پڑھنے سے بڑھتا ہے مگر لد فی علم ذہانت سے بڑھتا ہے۔ جس طرح ذہین آدمی اگلے شخص کی ہر
بات سے صحیح نتیجہ نکالتا ہے اُسی طرح جس شخص کا ذہانت کے بعد علم لدنی بڑھنے لگتا ہے وہ
خدا تعالیٰ کے ارادہ اور اُس کے منشاء کو اس کی صفات سے پہچان جاتا ہے ۔ وہ زمین کو دیکھ کر ،
وہ آسمان پر نظر دوڑا کر ، وہ پہاڑوں کی طرف نگاہ اُٹھا کر، وہ ذرے ذرے اور پات پات کو
دیکھ کر فوراً تاڑ جاتا ہے کہ الہی منشا کیا ہے اور رفتہ رفتہ ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اُس کی دُعائیں
بہت زیادہ قبول ہونے لگتی ہیں اور گو خدا تعالیٰ کے لئے تو اُس لفظ کا استعمال مناسب نہیں مگر
انسانی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا مزاج دان ہو جاتا ہے جس
طرح وہ شخص جو کسی دوسرے کا مزاج دان ہوتا ہے تا ہے اِس سے بہت جلد اپنی بات منوا لیتا ہے ۔
خطبات محمود
۱۴۳
سال ۱۹۳۹ ء
اسی طرح یہ بھی خدا تعالیٰ کا مزاج دان ہو جانے کی وجہ سے اُس سے وہ باتیں منوا لیتا ہے جو
ے لوگ منوا نہیں سکتے ۔
دوسرے
دیکھو ! میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ دُعا کرتے وقت صفات الہیہ کو مد نظر رکھنا چاہئے اور
جس قسم کی دعا کی جائے اُس قسم کی صفات الہیہ کو جنبش میں لانے کی کوشش کی جائے مگر میں نے کی
ایک شخص کو ایک دفعہ دیکھا وہ دُعا کر رہا تھا ، اس قد رسوز اور اس قدر تضرع سے کہ اُس کے آنسو
بہہ رہے تھے اور اُس کا جسم کانپ رہا تھا مگر وہ دُعا یہ کر رہا تھا کہ اے رحیم و کریم تو میرے فلاں
دشمن کو تباہ کر دے۔ اب بتاؤ رحیم و کریم کسی دشمن کو کیوں تباہ کرنے لگا وہ تو جب بھی یہ سُنے گا
کہ اے رحیم و کریم فلاں دشمن کو ہلاک کر دے تو وہ کہے گا کہ میں تو رحیم و کریم ہوں میں اُسے
معاف کرتا ہوں ۔ تو اس قسم کی دُعا مانگنا اللہ تعالیٰ کی مزاج دانی کے خلاف ہے کہ خدا کی اِس
صفت کو حرکت میں لانا جو لوگوں پر رحم کرنے والی ہے اور کہنا یہ کہ وہ دوسرے کو عذاب دے ۔ کیا
جب کسی نے کسی دوسرے شخص کے بچہ کو باپ سے سزا دلوانی ہو تو وہ اُس سے جا کر یہ کہا کرتا ہے
کہ آپ کے بچے نے فلاں قصور کیا ہے اُسے سزا دیں یا وہ یہ کہا کرتا ہے کہ اپنے پیارے بچے کو
تھپڑ مار دیں وہ تو جب کہے گا کہ اے مہربان باپ اپنے پیارے بچے کو تھپڑ مار دیں تو اُس کا باپ
بجائے اُسے مارنے کے اُسے پیار کرنے لگ جائے گا کیونکہ اُس نے پیار کے جذبہ کو برانگیختہ
کرنے والے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ تو ذہانت کی وجہ سے ہی انسان دنیا میں ترقی کرتا ہے۔
ذہانت کی وجہ سے ہی انسان اس مقام پر پہنچتا ہے جب اُس کی دُعائیں دوسروں کی نسبت زیادہ
قبول ہونے لگتی ہیں اور ذہانت کی وجہ سے ہی اگر ہم انسانی اصطلاح استعمال کریں تو کہہ سکتے
ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کا مزاج دان ہو جاتا ہے اور اس طرح وہ ہر روز اپنے علم اور اپنے عرفان
میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں ایک اور بات کہہ دینا چاہتا ہوں مگر میں اِسے
لمبا نہیں کروں گا بلکہ مختصر الفاظ میں ہی اس کی طرف توجہ دلا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ خدام الاحمد یہ
کا ساتواں فرض یہ ہے کہ وہ اپنے اندر استقلال پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔استقلال اس بات
کو کہا جاتا ہے کہ کسی کام کی حکمت سمجھ میں آئے یا نہ آئے انسان برابر اپنے کام میں لگا رہے۔
بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہمارے سپرد جو کام کیا گیا ہے ہماری سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ
خطبات محمود
۱۴۴
سال ۱۹۳۹ ء
کیوں ہمارے سپرد کیا گیا ہے؟ حالانکہ استقلال کے معنے ہی یہ ہیں کہ انسان جس کام پر مقرر
کیا جائے خواہ اُس کام کی غرض اِس کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے اُسے کرتا چلا جائے ۔ اِس مادہ کو
بھی خدام الاحمدیہ مختلف تجارب سے بڑھا سکتے ہیں مثلاً روزانہ یا ہفتہ وار خدام الاحمدیہ کی
حاضری لیں اور جو نہ آئیں یا کبھی آجائیں اور کبھی نہ آئیں اُن کے نام نوٹ کریں اور سمجھ لیں
کہ ان میں استقلال کا مادہ نہیں ۔ پھر ان غیر مستقل مزاج ممبروں کو توجہ دلاؤ کہ اپنے نقص کو رفع
کریں اور اپنے اندر استقلال پیدا کریں اور جب دیکھیں کہ وہ پھر بھی توجہ نہیں کرتے تو اپنے
افسروں کے پاس ان کی شکایت کریں ۔ وہاں بھی اگر اصلاح نہ ہو تو پھر ان سے اعلیٰ افسروں
کے پاس اور پھر ان سے اعلیٰ افسروں کے پاس یہاں تک کہ ہوتے ہوتے خلیفۂ وقت کے
سامنے بھی ان کے ناموں کو رکھا جا سکتا ہے مگر ضروری ہے کہ پہلے خود ان کا علاج سوچا جائے
اور ان سے عدم استقلال کا مرض دور کرنے کے لئے کوئی مناسب تجویز کی جائے مثلاً ایک
علاج یہی ہو سکتا ہے کہ روزانہ کوئی کام انہیں کرنے کے لئے دیا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ وہ
با قاعدہ اس کام کو کرتے ہیں یا نہیں؟ یہ ضروری ہے کہ وہ کام ایسا ہو جو سب کو نظر آتا ہو خواہ کتنا
ہی حقیر نظر آنے والا کیوں نہ ہو ۔ مثلاً یہ کام بھی ہو سکتا ہے کہ اسے کہہ دیا جائے کہ روزانہ
دس بجے اپنے گھر سے باہر نکل کر پانچ منٹ اپنے مکان کا پہرہ دے۔ بظاہر یہ ایک بیوقوفی کی بات
دکھائی دے گی مگر تمہیں تجربہ کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ اس بظاہر بیوقوفی والی بات پر عمل کرنے
کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ اس میں استقلال کی عادت پیدا ہو جائے گی اور در حقیقت کسی ایک کام کا
بھی باقاعدگی کے ساتھ کرنا انسان کے اندر استقلال کا مادہ پیدا کر دیتا ہے۔ ہم پانچ وقت جو
روزانہ نمازیں پڑھتے ہیں یہ بھی استقلال پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں ۔ اسی لئے میں
کہا کرتا ہوں کہ جس نے ایک نماز بھی چھوڑی اُس کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ اس نے سب
نمازیں چھوڑ دیں مگر جو شخص پانچوں وقت کی نمازیں با قاعدہ پڑھنے کا عادی ہے اُس کی طبیعت
میں ایک حد تک ضروری استقلال پایا جاتا ہے مگر جو شخص دس سال کے بعد بھی ایک نماز چھوڑ دیتا
ہے وہ عدم استقلال کا مریض ہے۔ پس اپنے اندر استقلال پیدا کرنے کی کوشش کرو ۔ چاہے
کسی چھوٹی سی چھوٹی بات پر مداومت کے ذریعہ کیوں نہ ہو۔ تم کہہ سکتے ہو کہ جب کوئی شخص نماز
خطبات محمود
الده
سال ۱۹۳۹ ء
پڑھتا ہے تو ہمیں کوئی اور ایسا کام اس کے سپرد کرنے کی کیا ضرورت ہے جو استقلال پیدا
کرنے والا ہو مگر یہ صحیح نہیں کیونکہ تم اس کی نمازوں کی نگرانی نہیں کر سکتے لیکن جو کام تم اس کے
سپرد کرو گے اُس کی نگرانی تم ضرور کرو گے ۔ پھر ممکن ہے وہ نمازیں پڑھتا ہی نہ ہو یا پانچ میں
سے تین نمازیں پڑھتا ہو اور دو چھوڑ دیتا ہو یا چار پڑھتا ہو اور ایک چھوڑ دیتا ہو یا مہینہ میں سے
کوئی ایک نماز چھوڑ دیتا ہو تو اس بات کا تمہیں پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ نمازوں میں باقاعدہ ہے یا
نہیں کیونکہ وہ ذاتی عبادت ہے اور ذاتی عبادت کی دوسرا شخص مکمل نگرانی نہیں کر سکتا لیکن وہ حکم
جو تم خود دوسرے کو دو گے اُس کی نگرانی بھی کرو گے اور اس طرح اس کے اندر استقلال کا مادہ
پیدا ہوتا چلا جائے گا۔ میں اس کے لئے بھی مناسب قواعد تجویز کر کے خدام الاحمدیہ کی مدد
کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ ان تمام باتوں کو جو خطبات میں میں نے بیان کی
ہیں بار بار لیکچروں کے ذریعہ خدام الاحمدیہ کے سامنے دُہراتے رہیں ۔ کبھی دیکھا کہ کوئی شخص
استقلال اپنے اندر نہیں رکھتا تو اس کو استقلال پر لیکچر دینے کے لئے کہہ دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا
کہ اس کے نفس میں شرمندگی پیدا ہو گی اور وہ آئندہ کے لئے اس نقص کو دور کرنے کی کوشش
کرے گا یا دوسرے لوگ جن کی زبانوں میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے ان سے لیکچر دلائے
جائیں ۔ پس لیکچروں کے ذریعہ سے ، حاضری لگانے کے ذریعہ سے ، اپنی سوسائٹی میں بار بار
ایسے ریزولیوشنز پاس کرنے کے ذریعہ سے نگرانی کے ذریعہ اور ایسے کام دینے کے ذریعہ سے
جن کو روزانہ با قاعدگی کے ساتھ کرنا پڑے نوجوانوں کے اندر استقلال کا مادہ پیدا کیا جاسکتا
ہے اور میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں ۔ میں باوجود اس کے کہ کئی
خطبات پڑھ چکا ہوں ابھی تک وہ باتیں ختم نہیں ہوئیں جو خدام الاحمدیہ کے میں ذہن نشین کرنا
چاہتا ہوں ۔ اب تک میں سات فرائض کی طرف خدام الاحمدیہ کو توجہ دلا چکا ہوں اور دو باتیں
ابھی رہتی ہیں انہیں اِنْشَاءَ الله تَعَالَی اگلے جمعہ میں بیان کروں گا ۔ اب میں خدام الاحمد یہ
سے صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ باتیں تو بہت کچھ بیان ہو چکی ہیں اب انہیں کوئی عملی قدم
بھی اُٹھانا چاہئے ۔ میرا خیال تھا کہ میں جلدی ہی تمام باتیں بیان کرلوں گا مگر خطبے بہت لمبے ہو ۔ تھا ہئے ۔ میرا خیال
گئے ہیں ۔ ان خطبوں کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ بعض دفعہ پچھلی باتیں انسان بھول جاتا ہے اور
خطبات محمود
۱۴۶
سال ۱۹۳۹ ء
جب ان کی طرف توجہ کرتا ہے تو پہلی باتیں ان کے ذہن سے اُتر جاتی ہیں ۔ پس اب جس قدر
جلدی ہو سکے کام کو عملی رنگ میں شروع کر دینا چاہئے کیونکہ تازہ بتازہ علم انسان جلد استعمال کر
لیتا ہے اور جس قدر پرانا ہو جائے اتنا ہی اس پر عمل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ
( الفضل ۳ مارچ ۱۹۳۹ء )
لوگوں کا مددگار ہو ۔
ا سٹیٹسٹکس (STATISTICS): فن اعداد وشمار ، شماریات