نبی کی موجودگی میں کونسا عذاب آسکتا ہے اور کونسا نہیں؟

خطبات محمود
۴۱۵
۲۷
سال ۱۹۳۹ ء
نبی کی موجودگی میں کونسا عذاب آ سکتا ہے اور کونسا نہیں؟
فرموده ۶ را کتوبر ۱۹۳۹ ء بمقام ناصر آباد )
تشہد ، تعوذ ، سورہ فاتحہ اور آیت مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ ، وَمَا
كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ لے کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے ” الفضل میں اس آیت کے متعلق ایک مضمون دیکھا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس
مضمون کو پڑھوں لیکن مصروفیت کی وجہ سے پڑھ نہ سکا مگر میں نے مناسب سمجھا کہ اس آیت کے
متعلق کچھ بیان کر دوں ۔
عام طور پر اس آیت کا مفہوم یہ سمجھا جاتا ہے کہ جب تک کوئی نبی کسی جگہ موجود ہو اس وقت
تک کوئی عذاب اس جگہ نہیں آ سکتا لیکن قرآن شریف کے بہت سے مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ
خود انبیاء کے وقت میں ان کی موجودگی میں عذاب آتے رہے ہیں جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے وقت میں ان کی قوم پر کئی بار عذاب آیا۔ ایک بار ان کی قوم نے ایک دوسری قوم کے ساتھ
لڑائی کرنے سے احتراز کیا تھا اس پر وہ لوگ چالیس سال تک بھٹکتے پھرتے رہے ۔ کے ایسا ہی جب
انہوں نے ترکاریاں وغیرہ مانگی تھیں ان پر ذلت کا عذاب ڈالا گیا تھا۔ سے پھر جب ان کو ایک
دروازہ میں داخل ہونے کے لئے کہا گیا تھا اور انہوں نے ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی اُس وقت
بھی ان پر عذاب نازل ہوا تھا ۔ کے پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں بھی عذاب نازل
ہوا تھا۔

خطبات محمود
۴۱۶
سال ۱۹۳۹ء
اسی طرح ہمارے زمانہ کے رسول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں اور
آپ کی موجودگی میں عذاب نازل ہوئے ۔ آ ئے ۔ آپ کے زمانہ میں ہندوستان میں جب طاعون کا
عذاب آیا تو آپ ۔ پ کے اپنے قصبہ میں بھی یہ عذاب نمودار ہوا۔ پھر آپ کے زمانہ میں زلزلے
آئے اور وہ زلزلہ بھی آیا جو کہ قادیان میں بھی محسوس کیا گیا۔
ان مثالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ درست نہیں کہ جہاں اور جس وقت نبی موجود ہو وہاں
کوئی عذاب نہیں آتا ۔ بات اصل میں یہ ہے کہ عذابوں کی کئی قسمیں ہیں ۔ بعض وہ عذاب ہیں
جو کہ نبی کے زمانہ میں ان کی قوم پر آتے ہیں اور اس وقت آتے ہیں جبکہ نبی ان میں موجود ہوتا
ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں طاعون کا عذاب آیا اور قادیان
میں بھی زور کے ساتھ طاعون پڑی ۔ نیز زلزلہ بھی آپ کے زمانہ میں اور قادیان میں بھی آیا۔
اس میں اس قدر شدت تھی کہ اس وقت میں نے دروازہ کی کنڈی کھولنے کی کوشش کی مگر جب
میں ہاتھ ڈالتا تو زلزلے کے جھٹکے سے کنڈی میرے ہاتھ سے دُور چلی جاتی اور میں بڑی مشکل
سے کنڈی کھول سکا۔ اس قسم کے عذاب اس وقت آیا کرتے ہیں جبکہ نبی موجود ہوتا ہے بلکہ رسول
کی آمد کے ساتھ ہی ایسے عذاب آنے شروع ہو جاتے ہیں اور یہ نبی کی صداقت کے نشان بنتے
ہیں ں ۔ ۔ اس قسم کے عذابوں سے یہ یہ نہیں نہ ہوا کرتا کہ کوئی ایک بستی یا ایک ملک سارے کا سارا تباہ
ہو جائے بلکہ یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگ ایسے عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور بعض بچا لئے جاتے
ہیں اور اس طرح اس رسول کی صداقت کا نشان ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثلاً جب طاعون قادیان میں
آئی اور شدت کے ساتھ آئی اور اس محلہ میں آئی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا سکونتی مکان تھا اور آپ کے مکان کے ارد گرد کے مکانوں میں بہت سی اموات ہوئیں تو
آپ کے مکان میں ایک چوہا بھی نہ مرا ۔ حالانکہ حفظانِ صحت کی رو سے بوجہ اس کے کہ بہت
سے لوگ آپ کے گھر میں اپنی حفاظت کے خیال سے جمع ہو گئے تھے وہاں مرض کا آ جانا زیادہ
قرین قیاس تھا مگر خدا تعالیٰ نے آپ کے گھر کو بالکل محفوظ رکھا اور اس طرح آپ کی صداقت
کا نشان ظاہر کیا۔
الغرض اس قسم کے عذاب رسول کے وقت میں بھی آتے ہیں اور اس کے گرد و پیش میں

خطبات محمود
۴۱۷
سال ۱۹۳۹ ء
آتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اس کو محفوظ رکھتا ہے اور نبی کی صداقت کو نمایاں فرما دیتا ہے۔
دوسری قسم عذابوں کی وہ ہے جو کسی مقام کے تمام کے تمام لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے
بھیجے جاتے ہیں ۔ ایسے عذاب اس مقام پر اس وقت تک نہیں آیا کرتے جب تک کہ نبی اور
رسول اس مقام پر موجود ہو جیسا کہ حضرت لوط علیہ السلام کے زمانہ میں ان کی بستی کو تہ و بالا کر دیا
گیا اور کوئی فرد بشر زندہ نہ رہا۔ مگر یہ عذاب اُس و ۔ مگر یہ عذاب اُس وقت تک نہ آیا جب تک حضرت لوط علیہ السلام
اس بستی میں موجود رہے ۔ شے۔ اسی طرح حضرت نوح علیہ السلام کے وقت میں چونکہ ان کی تمام
کی تمام بستی کو ہلاک کرنا تھا اس لئے طوفان کا عذاب اُس وقت تک نہ آیا جب تک اللہ تعالیٰ نے
کشتی کے ذریعہ ان کی حفاظت کا انتظام نہ فرما دیا۔
اب میں اس آیت کا اصل مفہوم بیان کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كَانَ الله
لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فيهم کہ اللہ عذاب نہیں کرنے والا تھا ان پر درآنحالیکہ تو ان
میں تھاوَ مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ اور نہیں ہے اللہ عذاب کرنے والا
ان پر درآنحالیکہ وہ استغفار کرنے والے ہوں ۔ اس کے دو معنی ہیں ایک تو یہ کہ اہلِ مکہ پر ایک
خاص قسم کا عذاب جس کا ذکر تو ریت وغیرہ میں بطور پیشگوئی آیا ہوا تھا نہیں آ سکتا تھا جب تک
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں موجود تھے۔ توریت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی قوم کے لوگ اپنے شہر سے نکال دیں گے۔ اُس وقت آپ ان پر
چڑھائی بھی کریں گے اور ایک سال کے بعد ان پر عذاب کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ کے، چنانچہ
بدر کی لڑائی ایک سال بعد ہوئی اور کچھ سال بعد مکہ فتح ہوا جبکہ آپ حسب پیشگوئی دس ہزار
قدوسیوں کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے ۔ یہ عذاب اُس وقت تک نہیں آ سکتا تھا جب تک آپ
اپنے شہر سے نکالے جا کر کسی دوسرے شہر میں ( جہاں کہ حسب پیشگوئی آپ کا استقبال کیا جانا
تھا ) نہ چلے جاتے ۔ یہ عذاب اہلِ مکہ نے اپنے ہاتھوں اپنے اوپر نازل کیا ۔ اگر یہ لوگ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے شہر سے نہ نکالتے تو اس کا بہت کم امکان تھا کہ آپ کی چھوٹی سی
جماعت مشرکین مکہ پر غالب آ سکتی مگر جب اُنہوں نے آپ کو مکہ سے نکال دیا اور اہل مدینہ
نے آپ کو پناہ دی اور آپ کے مددگار ہوئے تب آپ کو یہ قوت حاصل ہوئی کہ مکہ میں آپ

خطبات محمود
۴۱۸
سال ۱۹۳۹ ء
فاتحانہ صورت میں داخل ہوئے اور اہلِ مکہ کو ذلت نصیب ہوئی ۔ یہ وہ خاص عذاب تھا جس کا
ذکر تو رات وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
ان معنوں کی تصدیق قرآن کے اس مقام کے سیاق و سباق سے بھی ہوتی ہے جیسا کہ آتا
ہے وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ
وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ ، وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ A یعنی جب کافر یہ تدبیر کر رہے
تھے کہ بند کر دیں تجھ کو یا قتل کر دیں تجھے یا نکال دیں تجھے اللہ بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ بہتر
تدبیر کرنے والا ہے۔ انہوں نے تو اپنی حکومت کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ فکر کیا تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مکہ سے نکال دیا مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اس خاص عذاب کی اس
طرح تدبیر کی جس کا ذکر توریت کی پیشگوئی میں پایا جاتا ہے یعنی ان مشرکین کی حکومت تباہ
کر دی گئی اور ان کو ذلت کا عذاب چکھایا گیا۔ اس آیت میں اسی عذاب کا ذکر ہے اور یہ
عذاب اس وقت تک اہلِ مکہ پر نہیں آ سکتا تھا جب تک آپ وہاں سے نکالے نہ جاتے اور
حسب پیشگوئی مدینہ میں پناہ گزیں ہو کر قوت حاصل نہ کرتے ۔
دوسرا مفہوم اس آیت کا یہ ہے جو لفظ فسی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے۔ کسی کی موجودگی
علاوہ جسمانی طریق کے روحانی طور پر بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے وَ اُشْرِبُوا
فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ 2 جس کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ان کے دلوں میں بچھڑا پلایا گیا ۔ بچھڑا
تو سونے کا تھا وہ کس طرح پلایا جا سکتا تھا اور اگر پلایا بھی جاسکتا تو وہ تو معدے میں جاتا ، دل
میں کس طرح پہنچ سکتا تھا ۔ مفسرین نے اُشر بوا پر لغوی طور پر غور کرنے کے بعد یہ مطلب نکالا
ہے کہ بچھڑے کی محبت دل میں قائم کی گئی۔ یہاں بھی آنت فيهم کے معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ
جب تک اے رسول تو ان کے دلوں میں محبوب رہے گا ان پر عذاب نہیں آئے گا ۔
پس ایسے لوگ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کامل محبت رکھتے ہوئے
پوری اطاعت کے ساتھ زندگی بسر کریں گے وہ عذاب سے محفوظ رہیں گے اور وہ لوگ بھی جو کہ
محبت اور عمل کے لحاظ سے تو کامل نہ ہوں گے مگر ان کے دل میں محبت ہو گی اور عمل کے لئے
کوشاں رہتے ہوں گے اور جب کبھی ان سے کوئی نافرمانی سرزد ہو یا اتباع کامل نہ ہو سکے

خطبات محمود
۴۱۹
سال ۱۹۳۹ ء
تو ایسی حالت میں استغفار کرنے والے ہوں گے ۔ وہ بھی عذاب سے بچائے جائیں گے ۔“
ا الانفال : ٣٤
66
( الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۳۹ء)
قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةً عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيَهُونَ فِي الْأَرْضِ فَلَا تَأْسَ
عَلَى الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ ( المائده : ۲۷)
وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسَى لَن نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا
تُنبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَقْلِهَا وَقِثَّائِهَا وَ نُوْمِهَا وَعَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا ، قَالَ
اتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ ادْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرُ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَا سَأَلْتُمْ
وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ، وَبَاءُ وَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللُّو
b
ذلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِايْتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ، ذَلِكَ
بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ (البقره : ٦٢ )
وإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا و
ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَ قُوْلُوْا حِطَةً تَغْفِرْ لَكُمْ خَطِيْكُمْ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ
(البقره : ۵۹)
ه ناشر بأهْلِكَ بِقِطْعِ مِّنَ الَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتُ مِنْكُمْ أَحَدُو
امْضُوا حَيْثُ تُؤمَرُوْنَ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِيْنَ
(الحجر : ۷۴۶۶)
ل فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَى
رِقَدْ قُدِرَ وَحَمَلْتَهُ عَلَى ذَاتِ الْوَاحِ وَدُسُرِى تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِمَن
امر
كانَ كُفر ( القمر : ۱۲ تا ۱۵ )
ك يسعياه باب ۲۱ آیت ۱۳ تا ۱۷
الانفال : ٣١
البقره : ۹۴

آج 10 میں سے 10 باقی