رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور لیلۃ القدر کی برکات سے مستفیض ہونے کی کوشش کرو
حصہ 2
خطبات محمود
۵۱۲
سال ۱۹۳۹ ء
کہ کچھ کھانے کو دو۔ اُس نے دو تین روٹیاں اور کچھ سالن اوپر ہی ڈال کر دے دیا۔ یہ چل
پڑے تو ساتھ ہی اُس دوست کا کتا بھی پیچھے پیچھے ہو لیا ۔ وہ دم ہلاتا جاتا تھا اور پیچھے پیچھے چل رہا
تھا۔ اُس بزرگ نے سمجھا کہ اس روٹی میں اس کا بھی حق ہے کیونکہ اس گھر کی نگرانی کرتا ہے اور
اُس نے ایک روٹی پر سالن کا تیسرا حصہ ڈال کر اُسے ڈال دی ۔ کتے نے وہ کھالی اور پھر پیچھے پیچھے
چل پڑا۔ بزرگ نے خیال کیا کہ بے شک اُس کا حق زیادہ ہے کیونکہ یہ اُس گھر کا محافظ ہے
اور ایک روٹی پر سالن کا ایک اور حصہ ڈال کر اُس کے آگے پھینک دی مگر گتا وہ کھا کر بھی پیچھے
چل پڑا ۔ اِدھر اُس بزرگ کو خود سخت بھوک لگی ہوئی تھی وہ کہنے لگا کہ تو بڑا بے حیا ہے میں تین
میں سے دو روٹیاں تجھے دے چکا ہوں مگر پھر بھی پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ یہ کہنا تھا کہ معاً کشف کی
حالت پیدا ہوئی وہ دنیا کی حالت کو بالکل بھول گئے ۔ کتے کی روح متمثل ہو کر ان کے سامنے
آئی اور کہا کہ تم مجھے بے حیا کہتے ہو حالانکہ میں تو گتا ہوں اور تم انسان ہو۔ مجھے سات سات
فاقے اس گھر میں آئے اور میں نے اس ڈیوڑھی کو نہیں چھوڑ اگر تمہیں تین دن کا فاقہ آیا اور تم
چھوڑ کر شہر کو آگئے ۔ بتاؤ بے حیا میں ہوں یا تم ہو؟ یہ بات سن کر ان کی آنکھیں کھل گئیں اور
تیسری روٹی مع سالن بھی گتے کے آگے پھینک دی ۔ جب واپس اپنے مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ
ایک شخص نہایت پر تکلف کھانے لئے بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کہاں چلے گئے تھے میں انتظار
میں تھا تو تو کل کا مقام یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے سوا کسی پر نظر نہ رکھے اور توکل کے یہ معنے
بھی نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ کی جستجو کرنے والوں کے لئے سامان کرنے منع ہیں ۔ سامان بھی کئے
جاسکتے ہیں ۔ تجارت ، نوکری، زراعت وغیرہ سب کام کرنے جائز ہیں مگر نظر خدا تعالیٰ پر ہی
ہونی چاہئے کہ وہی سب ضروریات پوری کرے گا ۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ ایسے ہوتے
ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش کے طور پر بھی کوئی کمی ہوئی تو جھٹ چندہ میں کمی
کر دیتے ہیں دس روپیہ آمد تھی تو روپیہ چندہ دیتے تھے مگر جب آمدنو رہ گئی تو چندہ آٹھ آ نہ کر دیا
اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آمد میں اور کمی کر دی اور آٹھ کے چھ رہ گئے تو پھر چندہ ۲ کر دیا۔
گویا آمد میں تو چار کی کمی ہوئی اور چندہ میں ۱۴ رکی کر دی ۔ اللہ تعالیٰ بھی یہ سب کچھ دیکھتا ہے۔
اُس نے آمد میں اور کمی کی تو چندہ دینا ہی بند کر دیا۔ ایسی حالت میں خدا بھی آمد کا دروازہ
خطبات محمود
الله
سال ۱۹۳۹ ء
بالکل بند کر دیتا ہے۔ اس نے تو ایک روپیہ بند کیا مگر خدا تعالیٰ نے دس کی کمی کر دی ۔ تو یہ سامان نہیں ۔
سامان یہ ہے کہ ضرورت کے مطابق بے شک انسان کمی کر لے ۔ اگر ایک روپیہ کی کمی آمد میں
ہو تو چندہ میں ڈیڑھ آ نہ کی کمی تو جائز ہے مگر آٹھ آ نہ کم کر دینا تدبیر نہیں بلکہ اس رستہ کو بند کر دینا
ہے جس سے آتا تھا۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ کسی کو پیاس لگی ہوئی ہو تو وہ منہ کے آگے ہاتھ رکھ
لے ۔ حالانکہ منہ کے راستہ پانی اندر جا کر پیاس بجھ سکتی ہے۔ ہاں ایسے موقع پر اگر انسان
قربانی زیادہ کرے تو اللہ تعالیٰ کا فضل بھی زیادہ نازل ہوتا ہے۔ حضرت خلیفہ اول کے اسی سفر کا
واقعہ ہے جس کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں ۔ آپ سُنایا کرتے تھے کہ میرے پاس دو صدریاں تھیں
جو بہت قیمتی تھیں اور مجھے ان پر بہت ناز تھا۔ گویا بڑی دولت تھی مگر ایک روز میں اس حجرہ سے
جہاں ٹھہرا ہوا تھا باہر گیا تو کسی نے ان میں سے ایک پھرالی ۔ آپ فرماتے مجھے صدمہ تو بہت ہوا
مگر مجھے خیال آیا کہ جس چیز کی نگرانی میں نہیں کر سکتا اُسے رکھنے کا کیا فائدہ اور دوسری خود لے
جا کر خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دی ۔ اس کے بعد وہ لوگ آئے جو شہزادہ کے علاج کے لئے
آپ کو لے گئے ۔ تو تو کل کے یہ معنے نہیں کہ انسان دنیوی سامان نہ کرے بلکہ یہ ہیں کہ نظر
خدا تعالیٰ پر ہو۔ اس کے سوا نظر کسی پر نہ ہو۔ اگر ایسا ہو تو دنیوی مشکلات کا اثر دینی خدمات پر
نہیں پڑ سکتا ۔ اس تو گل کے ساتھ جب انسان اللہ تعالیٰ کی اخلاص سے عبادت کرتا ہے تو اس کا
جواب اسے ضرور مل جاتا ہے۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت میں بعض خواب بینوں نے اپنی خوابوں اور
دعاؤں کو آمد کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور وہ آنوں بہانوں سے لوگوں سے سوال بھی کرتے رہتے
ہیں جس شخص کو اللہ تعالیٰ بندوں سے مانگنے پر مقرر کر دیتا ہے وہ تو ایک عذاب ہے۔ ایسے شخص کی
خوا میں بھی یقیناً ابتلاء کے ماتحت ہو سکتی ہیں انعام کے طور پر نہیں ۔ ہاں یہ جائز ہے کہ دین کے
لئے انسان دُعا کے پورا ہونے پر خدمت مقرر کر لے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا
ہے اپنے نفس کے لئے جائز نہیں اور کامل مومن کی فطرت ہی کے یہ امر خلاف ہے سوائے اس
کے کہ اللہ تعالیٰ کسی کی دُعا سنے اور پھر جس کے حق میں دعا کی گئی ہے اُس کے دل میں تحریک ما ہے کے ما
کرے کہ وہ خود اپنی خوشی سے دُعا کرنے والے کی خدمت کرے ۔ آخر میں پھر احباب کو
خطبات محمود
۵۱۴
سال ۱۹۳۹ء
توجہ دلاتا ہوں کہ یہ دن قرب الہی کے حصول کے لئے خاص ہیں اس لئے ان کی قیمت کو سمجھتے
ہوئے خدا تعالیٰ سے مانگو۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے ۔“ (الفضل ۸ نومبر ۱۹۹۳ء)
البقره : ۱۸۷
الترغيب والترهيب كتاب الصوم باب الترغيب في صوم الاربعاء و الخميس و الجمعه
مرقاة اليقين في حيات نورالدین صفحااا
الصحيح البخارى كتاب الطب باب من اکتوی او کوی غیره و فضل من لم يكتو
العنكبوت :۰
ے زنہار: ہرگز کبھی نہیں ، خبردار
الماعون : ۵
الصحيح البخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى وجوه يومئذ ناضرة ۔۔۔۔۔۔
البقره : ۲۵۶
حیات نور باب چهارم صفحه ۲۸۵