ملک میں قیامِ امن کے متعلق ضروری ہدایات۔ صداقتِ احمدیت سے متعلق ایک تازہ عظیم الشان نشان
حصہ 2
1940ء
166
خطبات محمود
کہ آخری وقت تک ہمیں اس بات کا علم نہیں ہوا کہ لیوپولڈ نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے۔ ممکن
ہے اگر بعد میں زیادہ تحقیقات کی جائے تو لیوپولڈ کے اس فیصلہ کی وہی تاریخ ثابت ہو جس
تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ گویا ہفتہ یا ہفتہ اور اتوار کی رات کو ادھر بیلجیئم
کے بادشاہ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے آپ کو جرمن قوم کے حوالے کر دے اور ادھر جبکہ اس
فیصلہ سے اس کے وزراء تک ناواقف تھے اللہ تعالیٰ نے ہزاروں میل کے فاصلہ پر کراچی میل
میں آتے آتے مجھ پر اس راز کا انکشاف کر دیا اور بتا دیا کہ لو ہم تمہیں خبر دیتے ہیں کہ جنگ
سے تعلق رکھنے والا ایک بادشاہ معزول کیا گیا ہے۔ کتنی زبر دست طاقتوں کا مالک ہمار اخدا ہے
اور کس قدر وہ علیم اور خبیر ہے کہ جس بات سے قو میں ناواقف ہیں ، جس بات سے حکومت
کے وزراء ناواقف ہیں، جس بات سے ایک بادشاہ کے پہلو بہ پہلو رہنے والے بے خبر ہیں اس
کے متعلق خدا تعالیٰ قبل از وقت مجھے اطلاع دے دیتا ہے اور تین دن کے اندر اندر وہ بات
پوری ہو جاتی ہے۔
یہ خدا تعالیٰ کے علم غیب کا ایک زبر دست ثبوت ہے اور ہمیشہ ہی خدا تعالیٰ ہمیں علم غیب
کی خبریں دیتا رہتا ہے جو احمدیت کی صداقت کا ایک بہت بڑا ثبوت ہیں مگر پھر بھی بہت سے
نادان احمدی دنیا کی طرف اپنی نگاہیں رکھتے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کی طرف ان کی نگاہ کبھی نہیں
اٹھتی۔ وہ نام کے لحاظ سے تو بے شک ہمارے ساتھ شامل ہیں مگر حقیقت ہم میں شامل نہیں کیونکہ
ان کا خدا پر ایمان نہیں۔
جب گزشتہ جنگ ہوئی اور بیلجیئم پر حملہ ہوا تو مجھے یاد ہے اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے
مجھ پر بعض غیب کی خبروں کا انکشاف کیا تھا۔ مثلاً میں نے دیکھا کہ ایک طرف انگریز اور
فرانسیسی ہیں اور دوسری طرف جرمن۔ اور دونوں میں فٹ بال کا میچ ہو رہا ہے۔ جرمن فٹبال
کو لاتے لاتے گول کے قریب پہنچ گئے مگر گول ہو نہیں سکا۔ اتنے میں پھر اتحادی ٹیم نے
طاقت پکڑ لی اور انہوں نے فٹ بال کو دوسری طرف دھکیل دیا۔ جرمن یہ دیکھ کر واپس
دوڑے اور انگریز بھی فٹ بال کو لے کر دوڑنے لگے مگر جب وہ گول کے قریب پہنچ گئے تو
وہاں انہوں نے کچھ گول گول سی چیزیں بنالیں جس کے اندر وہ بیٹھ گئے اور باہر یہ بیٹھ گئے۔
1940ء
167
خطبات محمود
بعینہ اسی طرح جرمن لشکر نے جب حملہ کیا تو وہ پیرس تک پہنچ گیا مگر پھر اسے واپس لوٹنا پڑا اور
جب سرحد پر واپس لوٹ آیا تو وہاں اس نے ٹرنچز (Trenches) بنالیں اور اس کے اندر
بیٹھ گئے اور اس طرح چار پانچ سال تک وہاں لڑائی ہوتی رہی۔
تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جب چاہتا ہے غیب کی خبریں دیتا ہے ۔ اس جنگ کے
متعلق تو اتنی کثرت سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر امور غیبیہ کا اظہار کیا ہے کہ پچھلی جنگ میں اس کا
عشر عشیر بھی نہیں تھا۔ اور میں دیکھ رہا ہوں کہ واقعات ویسا ہی رنگ اختیار کر رہے ہیں۔ ممکن
ہے اللہ تعالیٰ اس الہام کو کسی اور رنگ میں بھی پورا کر دے کیونکہ بعض دفعہ الہام کئی کئی
رنگوں ۔ میں پورا ہو جاتا ہے۔ مگر بہر حال اس وقت یہ وقت تک جو واقعات ظاہر ہوئے ہیں ان سے یہی
معلوم ہوتا ہے کہ ایبڈی کیڈ سے مراد بیلجیئم کے بادشاہ کا عملاً معزول کیا جانا تھا جو بعد میں
ممکن ہے اعلان کے ذریعہ سے بھی معزول کر دیا جائے۔ ابتداء میں جب مجھے یہ الہام ہوا تو میں
حیران ہوا کہ نہ معلوم اس سے کون سا بادشاہ مراد ہے۔ پہلے خیال آیا کہ کہیں اس سے ہمارے
بادشاہ ہی مراد نہ ہوں۔ پھر خیال آیا کہ ممکن ہے سابق کنگ ایڈورڈ ہشتم مراد ہوں۔ ایک اور
بادشاہ کی طرف بھی بعض دوستوں کا ذہن منتقل ہوا مگر واقعات نے ظاہر کر دیا کہ یہ الہام
بیلجیئم کے بادشاہ کے متعلق تھا۔ چنانچہ اس نے جرمن فوجوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور
اس کی قوم نے یہ اعلان کر دیا کہ یہ اس کا ایک ذاتی فعل ہے جس کے ہم ذمہ دار نہیں وہ عملی
طور پر اب بادشاہت سے الگ ہے اور اس کے حکم کو ماننا ہم پر واجب نہیں۔
تو مومنوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف نگاہ رکھنی چاہئیے اور بجائے اس کے کہ انسان یہ معلوم کرنے کا
شائق رہے کہ جرمن براڈ کاسٹ کیا کہتا ہے۔ اسے خدا تعالیٰ کا ریڈیو سننے کی کوشش کرنی
چاہیے۔ 1914ء میں اسی مسجد میں میں نے الہام کی تھیوری بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ
کا الہام ہر وقت نازل ہوتا رہتا ہے اور انسانی دماغ میں ایسی کلیں موجود ہیں کہ جن سے اگر کام
لیا جائے تو انسان اللہ تعالیٰ کی آواز کو سن سکتا ہے۔ اس وقت ریڈیو کا نام و نشان بھی نہ تھا اور میں
نے سادہ زبان میں مفہوم بیان کر دیا تھا کہ انسان کے دماغ میں ایسی کل موجود ہے کہ جسے اگر
اللہ تعالیٰ کی طرف پھر ایا جائے تو اللہ تعالیٰ کے الہام کو وہ سن سکتا ہے۔ پس انسان کیوں نہ
1940ء
168
خطبات محمود
اپنے دماغ کو ایسا صاف رکھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی خبروں کو سن سکے۔ انسانی خبروں میں تو جھوٹ
سچ ملا ہوا ہوتا ہے پھر بندے آج کچھ کہتے ہیں اور کل کچھ مگر خدا تعالیٰ کے کلام کے ساتھ ایک
طاقت اور قوت ہوتی ہے اور جو بات اس کی طرف سے ظاہر ہو وہ کبھی بدل نہیں سکتی۔
پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ براہ راست خدا تعالیٰ سے علم
حاصل کرنے کی کوشش کیا کریں اور اس مقصد کے لئے قرآن کریم، حدیث اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتب کو پڑھا کریں۔ میرے نزدیک تو وہ نہایت ہی بے شرم انسان ہے جو ازالہ اوہام
میں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریر پڑھتا ہے کہ :۔
”ہر یک سعادت مند مسلمان کو دعا کرنی چاہئیے کہ اس وقت
انگریزوں کی فتح ہو کیونکہ یہ لوگ ہمارے محسن ہیں اور سلطنت برطانیہ کے
ہمارے سر پر بہت احسان ہیں۔ سخت جاہل اور سخت نادان اور سخت نالائق
وہ مسلمان ہے جو اس گورنمنٹ سے کینہ رکھے۔ اگر ہم ان کا شکر نہ کریں تو
پھر ہم خدا تعالیٰ کے بھی نا شکر گزار ہیں۔ ” 3
اور پھر اس تحریر کو پڑھنے کے بعد وہ باہر نکلتا ہے اور خبریں سن کر کہتا ہے کہ آہاہا
انگریزوں کو فلاں مقام پر شکست ہوئی۔ اس سے زیادہ بے ایمان اور کون شخص ہو سکتا ہے
کہ خدا تعالیٰ کا مسیح تو کہتا ہے کہ ہر ایک مسلمان کو انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا کرنی
چاہیے اور یہ کہتا ہے کہ دعا کی کیا ضرورت ہے؟ انگریزوں کو شکست ہو تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
میں تو ایسے احمدی کو لعنتی سمجھتا ہوں اور میں تو یقین رکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی دعا بہر حال قبول ہو گی اور اگر اللہ تعالیٰ کا منشاء کسی اور بڑی حکمت کے ماتحت اس دعا کو
قبول کرنے کا نہ بھی ہوا تو بھی اس شخص پر ضرور لعنت پڑ جائے گی کیونکہ اس نے اپنے آپ
کو اس صف میں کھڑا کیا جو خدا تعالیٰ کے مسیح کے دشمنوں کی ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اگر
اسی رنگ میں رنگین نہیں ہو جاتا جس رنگ با رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
ہمیں رنگین کرنا چاہتے تھے تو پھر ایمان کس چیز کا نام ہے اور اگر ہم ایسے امور میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے اختلاف رکھنا جائز قرار دیں تو یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے کہتے ہیں
ہمار اذرہ ذرہ اسی ر
1940ء
169
خطبات محمود
کہ کسی پٹھان کے سامنے کسی نے سینہ پر ہاتھ باندھنے یا آمین بالجہر کہنے کا مسئلہ بیان کیا تو وہ
کہنے لگا میں ان باتوں کو نہیں مانتا۔ اس پر اس نے کہا کہ تم تو سید عبد القادر جیلانی کو مانتے ہو
اور یہ عقیدہ ان کا بھی تھا۔ وہ کہنے لگا ہمارے پیر کا مذہب اور ہمارا مذہب اور ۔ تو ایک مسائل
کا اختلاف ہوتا ہے اور ایک مقصود اور مدعا میں اختلاف ہوتا ہے۔ مسائل میں بعض جگہ جبکہ
شریعت اجازت دیتی ہو ایک حد تک پیر سے اختلاف جائز ہوتا ہے مگر مقصود اور مدعا میں
اختلاف جائز نہیں ہوتا۔
بعض نادان کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نواب محمد علی خان
صاحب کو اجازت دی تھی کہ وہ اس عقیدہ کو تسلیم کرتے ہوئے بھی کہ حضرت علی حضرت
ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم سے افضل تھے آپ کی بیعت کر سکتے ہیں
اور اس سے استنباط کرتے ہیں کہ عقائد میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر یہ درست نہیں کیونکہ یہ
عقیدہ ایسا نہیں تھا جس کا موجودہ زمانہ سے کوئی تعلق ہو۔ حضرت علی بھی فوت ہو چکے ہیں
حضرت ابو بکرہ بھی فوت ہو چکے ہیں اور حضرت عمر " بھی فوت ہو چکے ہیں اور حضرت عثمان
بھی فوت ہو چکے ہیں اور اب اس بحث کا کوئی فائدہ ہی نہیں کہ کون افضل ہے اور کون نہیں۔
اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ عقیدہ رکھنے کے باوجو د نواب صاحب کو بیعت
کی اجازت دے دی مگر مقصود اور مدعا میں اختلاف کبھی جائز نہیں ہو سکتا۔ مثلاً حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا اصل مقصد اسلام کی فتح تھی اب اگر کوئی کہے کہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا مرید تو ہوں مگر میرا مقصد اسلام کی فتح نہیں بلکہ عیسائیت کی فتح ہے تو اسے ہم
الو ہی سمجھیں گے۔ تو مقصود میں اختلاف کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہوتا۔ مسائل کا
اختلاف بالکل اور چیز ہے اور اس کے متعلق بھی حد بندیاں ہیں کہ کس وقت وہ اختلاف جائز
ہوتا ہے اور کس حد تک جائز ہوتا ہے مگر اب وقت نہیں کہ میں ان حد بندیوں کو بیان کر
سکوں۔ پس مسائل میں اختلاف اور بات ہے اور مقصود اور مدعا میں اختلاف بالکل اور بات
ہے۔ اور اگر کوئی شخص مقصود اور مدعا میں اختلاف رکھتا ہو تو وہ ہر گز مرید کہلانے کا
مستحق نہیں ہو سکتا۔ پس ہماری جماعت کے دوستوں کو یہ امر اچھی طرح سمجھ لینا چاہیئے کہ
1940ء
170
خطبات محمود
حکومت برطانیہ کے متعلق اگر وہ غیر ذمہ دارانہ رنگ میں باتیں کرتے رہیں گے تو وہ دین کو
نقصان پہنچانے والے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دشمنوں کی صف میں
کھڑے ہونے والے سمجھے جائیں گے۔ اگر انہیں یہ بات اچھی طرح معلوم ہوتی ہو تو ان کی
مرضی ہمیں تو یہ بات اچھی معلوم نہیں ہوتی۔“ (الفضل 5 جون 1940ء)
1 مسلم كتاب البر والصلة والآداب باب النهي عن قول هلك الناس
ڈنکرک:( DUNKIRK) ڈنکرک کی جنگ، جنگ عظیم دوم کے دوران جرمنی اور
اتحادیوں کے مابین لڑی گئی۔
ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 373