اب دعاؤں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ایک بہت بڑا نشان جو حیرت انگیز رنگ میں پورا ہؤا

1940ء
194
15
خطبات محمود
تو
اب دعاؤں کے سوا کوئی چارہ نہیں
ایک بہت بڑا نشان جو حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا
فرمودہ 21 جون 1940ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں نے گزشتہ خطبہ میں جماعت کو روزے رکھنے اور دعائیں کرنے کی تحریک کی
تھی۔ خصوصاً جمعہ کی نماز میں آخری رکعت کے رکوع کے بعد اور اس طرح روزوں کے اختتام
پر بھی۔ کل دوستوں نے روزہ رکھا مگر ایک حادثہ کی وجہ سے دعا کے لئے جمع نہ ہو سکے اور میں
بیماری کی وجہ سے روزہ بھی نہ رکھ سکا بہر حال آئندہ روزوں میں ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئیے
کہ مساجد میں جمع ہو کر روزہ کھولیں اور وہیں اکٹھے ہو کر دعائیں کریں۔ اسی طرح جمعہ کی نماز کی
آخری رکعت میں رکوع کے بعد بھی دعائیں کرنی چاہئیں۔ روزہ میں دعا کی قبولیت زیادہ ہوتی
ہے جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔ 1 اسی طرح رسول کریم صلی الیم نے فرمایا ہے کہ جمعہ
میں ایک ساعت ایسی آتی ہے جب اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی دعائیں سنتا ہے۔2
پس ان وقتوں میں خصوصیت سے دعائیں کی جائیں۔ اس دوران میں جنگ کی حالت
اور بھی خراب ہو گئی ہے۔ حکومت فرانس نے ہتھیار رکھ دیئے ہیں اور گو ابھی کوئی ایسی خبر
نہیں آئی مگر جس رنگ میں کارروائی ہو رہی ہے شبہ ہے کہ جرمنی کوشش کرے گا کہ فرانس کا

1940ء
195
خطبات محمود
بحری بیڑہ اسے مل جائے اور اگر ایسا ہو جائے جیسا کہ آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے لئے
کوشش کی جائے گی تو اطالوی اور فرانسیسی بیڑ امل کر برطانوی بیڑے سے زیادہ طاقتور ہو جائے
گا اور برطانیہ کے لئے اپنے جزائر کی حفاظت مشکل ہو جائے گی۔ اس وقت تک تو برطانوی
بیڑے کی طاقت اطالوی بیڑے سے بہت زیادہ ہے حتی کہ وزیر اعظم برطانیہ نے اطالوی
بیڑے کو چیلنج دیا ہے کہ آکر مقابلہ کرے بلکہ یہاں تک کہا ہے کہ ہم اسے رستہ دے دیتے ہیں
وہ حملہ کر کے دیکھ لے۔ لیکن اگر اس کے ساتھ فرانسیسی بیڑا بھی مل جائے تو اس کی طاقت
بہت بڑھ جائے گی۔ میر ا شروع سے یہی خیال ہے کہ جرمنی کی یہ کوشش ہو گی کہ وہ فرانسیسی
بیڑا لے اور اب یہ شبہ اور بھی قوی ہوتا جا رہا ہے۔ جرمنی نے فرانس کے نمائندوں کو صلح کی
شرائط بتا دی ہیں مگر کہا یہ ہے کہ انہیں ابھی شائع نہ کیا جائے۔ اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں
شرائط کی اشاعت سے اسے اسی نقصان کا خطرہ ہے کہ ایسا نہ ہو فرانسیسی بحری بیڑے یا ہوائی
بیڑے کے افسر اپنے ملک سے وفاداری کے لحاظ سے جہازوں کو تباہ کر دیں یا برطانوی بیڑ اسے جا
ملیں۔ فرانس کے بہت سے فوجی افسر ابھی مقابلہ کی طرف متوجہ ہیں اور غیر ممالک میں
فرانسیسیوں کی نو آبادیوں کے رہنے والے بھی جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے
فرانسیسی گورنمنٹ کو تاریں دی ہیں کہ ہم اپنی ساری جائدادیں بیچ کر دے دینے کو تیار ہیں
جنگ کو بند نہ کیا جائے اور ان حالات میں اگر یہ خبریں قبل از وقت نکل جائیں تو اس بات کا
امکان ہے کہ فرانسیسی بحری افسر یا تو اپنے بیڑے کو تباہ کر دیں گے یا پھر انگریزوں سے جاملیں
گے۔ جرمنی کی اس کوشش کی کہ شرائط صلح کو مخفی رکھا جائے یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ وہ
فرانسیسی افسر جو صلح کے خلاف ہیں وہ اور انگریز کوئی فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ وہ خود فرانسیسی بحری
اور ہوائی بیڑا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر یہ خبر شائع ہو جائے تو ایک طرف تو انگریز
فرانسیسی افسروں کو اکسائیں گے کہ اس طرح تمہارا ملک ہمیشہ کے لئے تباہ ہو جائے گا اور
دوسری طرف کئی با غیرت فرانسیسی افسر یہ کوشش کریں گے کہ اپنے جہاز لے کر برطانوی
بیڑے سے جاملیں یا پھر اپنے جہازوں کو تباہ کر دیں۔ پس حالات ایسے ہیں کہ جرمنی کوشش کر
فرانس سے برطانیہ کے خلاف مدد حاصل کرے اور بظاہر اسے دو ہی فائدوں کی توقع
رہا ہے کہ

1940ء
196
خطبات محمود
ہو سکتی ہے۔ ایک یہ کہ اس کے بحری اور ہوائی بیڑا سے فائدہ اٹھائے اور یا پھر یہ کہ برطانوی
نو آبادیوں کے ساتھ جو فرانسیسی نو آبادیاں ہیں ان پر قبضہ کرلے۔ مثلاً یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
شام میں جرمن فوجیں چوری چوری پہنچادی جائیں اور پھر فرانسیسی ان لوگوں کو جرمنوں کے
حوالہ کر کے خود اس ملک پر قبضہ چھوڑ دیں لیکن کوئی بھی صورت ہو انگریزوں کے لئے بہت
خطرناک ہو سکتی ہے اور ظاہر ہے کہ ان حالات میں اور بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اب
حالات ایسی صورت اختیار کر گئے ہیں کہ یہ اب اللہ تعالیٰ کے ہی ہاتھ میں ہے کہ اس طوفان کو
بند کرے کسی انسان کی طاقت میں اب یہ امر نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے۔
کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اس سیل سے
حیلے سب جاتے رہے اک حضرت تو اب ہے 3
عین ممکن ہے کہ یہ اسی جنگ کی طرف اشارہ ہو۔ اس وقت یہ حالت ہے کہ سب حیلے
جاتے رہے ہیں اور اب ایک تو اب بادشاہ ہی کی بارگاہ ہے جو اس مصیبت سے نجات دلا سکتی
ہے۔ جن لوگوں پر اصل مصیبت ہے وہ تو ابھی غافل ہیں اور ابھی عیسائیت ہی کے نعرے بلند کر
رہے ہیں۔ توحید کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں مگر چونکہ ان کی بلائیں ہم پر بھی اثر انداز ہوتی
ہیں اور ہمیں بھی ان سے حصہ پہنچتا ہے اس لئے ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں اور اگر ہم حضرت
تو اب کی بارگاہ میں جھکیں تو ممکن ہے ہماری دعا سے ہی اللہ تعالیٰ ان بلاؤں کو ٹال دے۔
اب دعاؤں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ہر وہ شخص جس کے دماغ میں عقل ہو اور جو فکر صحیح
کا مادہ رکھتا ہو سمجھ سکتا ہے کہ انسانی تار تاریخ کے موجودہ دور میں ایسا نازک اور اس قدر تکلیف د
وہ
وقت کبھی نہیں آیا۔ اس سے سو سال پہلے بھی نہیں آیا اور سو سال بعد بھی آنے کی امید نہیں۔
دنیا تباہی کے سرے پر کھڑی ہے اور غلامی دنیا کو اپنا شکار بنانے کے لئے جھانک رہی ہے۔
آزادی کے خواب جو انسان دیکھ رہا تھا وہ بالکل باطل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور آثار ایسے
ہیں کہ پہلے سے زیادہ سخت قسم کی غلامی دنیا کو اپنا شکار بنانے والی ہے۔ پہلی غلامی تو صرف
جسمانی غلامی تھی مگر اب جو حالات ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جسمانی کے ساتھ روحانی غلامی

1940ء
197
خطبات محمود
بھی ہو گی اور اغلباً مذہبی امور میں بھی دست اندازی کی جائے گی اور ایسے خطرات کے وقت
میں مومن کے لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنے رب کے حضور جھک جائے اور
کہے کہ اے خدا د نیا پر شدید مصائب کا وقت آگیا ہے۔ میرے پاس کوئی سامان نہیں اور دشمن
نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ ہمیں آئندہ کی باتوں کا کوئی علم نہیں تو ہی غیب کا جاننے
والا ہے۔ ظاہر حالات میں تو ہم یہی سمجھتے ہیں کہ یہ دن بہت بُرے ہیں اگر واقعی ایسا ہے تو ہم
بے بسوں اور بے کسوں کی طرف سے تو ہی کافی ہو جا اور ان بلاؤں کو دور کر دے۔ کر دے۔ لیکن اگر
تیرے علم میں یہ حالات اچھے ہیں اور ان خرابیوں کا نتیجہ اچھا نکلنے والا ہے تو تو ہمیں ڈبدا اور
شک میں نہ رکھ اور اپنے الہام اور وحی سے ہمیں بتا دے تا ہماری گھبراہٹ دور ہو۔ پس دعائیں
کرو، دعائیں کرو اور دعائیں کرو۔ گھبراہٹ میں کئی لوگ دفاعی انجمنیں بنارہے ہیں۔ مجھے معلوم
ہے کہ اس علاقہ کے بعض لوگوں نے بھی کوئی ایسی انجمن بنائی ہے اور بعض نے شکایت کی ہے
کہ دیکھو احمدی ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوتے ۔ اصل بات یہ ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے
اعلان کیا گیا ہے کہ وہ خود ایسی انجمنیں بنائے گی اور ہم اس کے منتظر ہیں۔ پس یہ درست نہیں
جیسا کہ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ احمدی ہمارا ساتھ نہیں دیتے کیونکہ وہ اس بات پر مغرور ہیں
کہ ان کی تعداد زیادہ ہے مگر یہ بات بالکل غلط ہے۔ کسی ایک قصبہ کی تعداد کی زیادتی کس طرح
غرور کا موجب ہو سکتی ہے۔ ہمارے ارد گرد تمام سکھوں کے گاؤں ہیں۔ ایک سو نوے دیہات
سکھوں کے ہیں جو امر تسر اور سیالکوٹ کے اضلاع تک پھیلے ہوئے ہیں اور ظاہر ہے کہ اتنے
وسیع دیہات میں ایک بستی والے خواہ وہ وہاں زیادہ تعداد میں ہی کیوں نہ ہوں اپنے آپ کو
زیادہ نہیں سمجھ سکتے۔ پس اگر ہم کسی انجمن میں اب تک شامل نہیں ہوئے تو یہ کسی غرور کی وجہ
سے نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ سب باتوں پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے اور گور نمنٹ کو
موقع دیا جائے کہ ایسی انجمنیں بنائے۔ حملہ کی دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں ایک بیرونی حملہ اور
دوسری ملکی بدامنی۔ اگر کوئی بیرونی دشمن حملہ آور ہو تو ظاہر ہے کہ ہندو، سکھ ، مسلمان احمدی،
غیر احمدی سب ملک کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ بھلا توپوں، مشین گنوں اور ہوائی
جہازوں کے مقابلہ میں ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے کیا بنتا ہے؟ ایسی صورت میں تو اللہ تعالیٰ کا فضل

1940ء
198
خطبات محمود
ہی بچا سکتا ہے ایسی کمیٹیاں نہیں بچا سکتیں لیکن اگر ملکی فسادات کا خیال ہو تو حکومت اعلان کر
چکی ہے کہ وہ اس کے متعلق انتظامات کر رہی ہے اور ہمیں اس کو موقع دینا چاہیے کہ وہ اپنی
نگرانی میں یہ کام کرے تا ملک میں فساد بڑھے نہیں لیکن اگر حکومت سستی کرے اور سوال
بیرونی حملہ کا نہ ہو بلکہ اندرونی بدامنی، ڈاکے اور لوٹ مار کا ہو تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے
باہمی جھگڑے اور اختلافات ایسے معاملات میں روک نہیں بن سکتے۔ اگر فسادات، ڈاکے اور
طوائف الملوکی کا وقت آئے تو ہم ہندوؤں، سکھوں، احرار بلکہ مصری جیسے لوگوں کی بھی اسی
طرح حفاظت کریں گے جس طرح اپنی ۔ اپنی حفاظت کے لئے جو انتظامات کریں گے ویسے ہی
ان کے لئے بھی کریں گے۔ اس وقت ہمارے سامنے آریہ سکھ ، احراری یا مصری کا سوال نہیں
ہو گا بلکہ انسانیت کا سوال ہو گا۔ ہم ان کی اور ان کے بیوی بچوں کی حفاظت بھی اسی طرح کریں
گے جس طرح اپنوں کی۔ یہ تو آگے اللہ تعالیٰ کو ہی علم ہے کہ ہم ایسا کر بھی سکیں گے یا نہیں
لیکن ہماری طرف سے کوشش یہی ہو گی کہ ہر ایک کی حفاظت کریں۔ گھبرانے کی کوئی بات
نہیں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کوشش کر رہی ہے اس لئے پہلے اسے موقع دینا چاہیئے۔
ہاں اگر وہ سستی کرے تو پھر خود مل کر انتظام کرنا چاہئیے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اصل
حفاظت اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔ کوئی خواہ ہندو ہو یا سکھ یا غیر احمدی سب کو یہی سمجھ لینا چاہیئے
کہ ایسے مصائب میں اللہ تعالیٰ ہی مدد گار ہو سکتا ہے۔ اس لئے سب کو اسی کی طرف جھکنا
چاہیے۔ ہر شخص کو انفرادی طور پر پہلے اس کے حضور جھکنا چاہیئے اور پھر متفقہ طور پر اور قومی
رنگ میں کوئی کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ اگر دل خدا تعالیٰ کی طرف نہ جھکیں تو ہاتھ کبھی اکٹھے
نہیں ہو سکتے لیکن اگر دل خدا تعالیٰ کی طرف جھک جائیں تو ہاتھ اگر کمزور بھی ہوں گے تو
اللہ تعالیٰ ان کو طاقت دے دے گا۔
یا د رکھنا چاہیئے کہ ایسے مصائب جو عالمگیر عذاب کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی طرف
سے آتے ہیں انفرادی کوششوں سے دور نہیں ہوا کرتے۔ انفرادی تکلیفوں میں انفرادی
کوششوں سے لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں اور اس میں کافر اور مومن کا بھی سوال نہیں ہوتا۔
کوششوں سے کافر بھی جیت جاتے ہیں اور فاسق و فاجر بھی مگر جو مصائب خدا تعالیٰ کی طرف سے

1940ء
199
خطبات محمود
عذاب کے طور پر آتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری اور جھکنے کے بغیر دور نہیں ہوا
کرتے۔
پس اس وقت دنیا پر جو مشکل اور نازک وقت آیا ہوا ہے اس کے حل کا یہی طریق
ہے کہ سب لوگ خدا تعالیٰ کی طرف جھک جائیں اور بہت دعائیں کریں۔ اس موقع پر میں ایک
اور نشان کا ذکر بھی کر دینا چاہتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی ہفتہ ظاہر ہوا ہے اور جس کی
طرف میں نے پچھلے سے پچھلے خطبہ میں اشارہ کیا تھا۔ وہ رویا میں نے مفصل طور پر ڈاکٹر
حشمت اللہ صاحب، چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب اور عزیز مکرم میاں مظفر احمد صاحب کو
بھی سنایا تھا اور چند روز ہوئے خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ میں
نے انہیں بھی سنایا تھا۔ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوں اور منہ مشرق
کی طرف ہے۔ میرے سامنے حکومت برطانیہ کی خفیہ خط و کتابت پیش کی جا رہی ہے۔ یہ
چٹھیاں انگریزی حکومت کی طرف سے فرانسیسی حکومت کے نام ہیں۔ ایک چٹھی میرے
سامنے آئی جس میں حکومت برطانیہ نے فرانسیسی حکومت کو لکھا ہے کہ ہمارا ملک سخت خطرہ
میں پڑ گیا ہے جرمنی اس پر حملہ آور ہونے والا ہے اور قریب ہے کہ اسے مغلوب کرے۔ اس
لئے ہم آپ سے چاہتے ہیں کہ انگریزی حکومت اور فرانسیسی حکومت کا الحاق کر دیا جائے۔ یہ
چٹھی پڑھ کر میں بہت گھبرایا اور قریب تھا کہ میری آنکھ کھل جاتی کہ یکدم آواز آئی کہ یہ چھ ماہ
پہلے کی بات ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ ظاہری حالات میں ایسی درخواست وہی ملک کر سکتا ہے
جو بہت کمزور ہو جائے۔ اس رویا کی بناء پر میں خیال کرتا تھا کہ جرمنی فرانس کے شمالی حصہ کو
لے کر انگلستان پر حملہ کر دے گا اور اس حملہ کی وجہ سے انگلستان جب سخت خطرہ میں گھر
جائے گا تو وہ فرانس سے درخواست کرے گا کہ ہماری حکومت اور اپنی حکومت کو ملا دو۔ میں
اس کی یہی تعبیر سمجھتا تھا کیونکہ عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ جو ملک مغلوب ہونے لگتا ہے وہ
دوسرے سے امداد کی درخواست کرتا ہے۔ آج تک جب سے دنیا شروع ہوئی ایسا کبھی نہیں
ہوا کہ کسی ایسے ملک سے جو شکست کھا چکا ہو اس سے طاقتور کسی ملک نے مدد کی درخواست کی ہو
خطبہ کے بعد بعض اور دوستوں نے بھی اطلاع دی ہے جنہیں یہ رویا سنایا گیا تھا۔

1940ء
200
خطبات محمود
مگر اللہ تعالیٰ نے میرے اس رؤیا کو ایسے عجیب رنگ میں پورا کیا ہے کہ آج تک جب سے آدم
پیدا ہوا کبھی ایسا نہیں ہوا۔ جب فرانس گرنے لگا تو برطانیہ نے خیال کیا کہ اگر فرانس صلح نہ
کرے تو کچھ نہ کچھ مزاحمت اس کی طرف سے ہوتی رہے گی اس کے جہاز بھی لڑتے رہیں گے،
نو آبادیاں بھی جنگ کو کسی نہ کسی صورت میں جاری رکھیں گی لیکن اگر وہ صلح کرے تو اس کے
جہاز بھی جرمنی کو مل جائیں گے ، نو آبادیاں بھی مل جائیں گی اور اس صورت میں جرمنی کے
حملہ کا سارا زور ہم پر پڑے گا اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت برطانیہ نے وہ کام کیا
جس کی نظیر آج تک جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی کوئی نہیں ملتی یعنی اس نے فرانسیسی حکومت کو
تار دیا کہ دونوں ملکوں کی حکومت ایک کر دی جائے اور فرانس کا برطانیہ سے الحاق کر دیا
جائے۔ حکومت ایک ہو، پارلیمنٹیں بھی ملا بھی ملا دی جائیں، خوراک کے ذخائر اور خزانہ بھی ایک
ہی سمجھا جائے اور یہ وہ تحریک ہے جو مجھے خواب میں دکھائی گئی تھی۔ گو میں نے غلطی سے
اس کی تعبیر یہ سمجھی کہ فرانس کی حکومت طاقتور رہے گی۔ پہلے حملہ برطانیہ پر ہو گا اور پھر
برطانیہ فرانس سے مدد کی درخواست کرے گا مگر اللہ تعالیٰ نے اسے بالکل عجیب رنگ میں پورا
کیا۔ پہلے فرانس پر حملہ ہوا اور وہ بالکل گر گیا۔ انگلستان نے سمجھا کہ گو وہ طاقتور ہے مگر اس کی
طاقت اسی صورت میں اس کے لئے مفید ہو سکتی ہے کہ فرانس سے اس کو تھوڑی بہت مدد ملتی
رہے اور اس لئے اس نے فرانس سے بہ سے یہ درخواست کی کہ دونوں حکومتوں کو ایک کر دیا جائے۔
یہی وہ بات تھی جس کا ذکر میں نے گزشتہ خطبہ میں مختصراً کیا تھا کہ برطانیہ خطرہ کی حالت میں
دوسرے ملکوں سے امداد کی اپیل کرے گا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے دھرم سالہ میں میں نے
اس کا ذکر پہلے عزیز مکرم میاں مظفر احمد صاحب سے کیا۔ پھر باہر آیا تو اس جگہ جہاں
ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب دوائیاں دیتے تھے ان سے اس کا ذکر کیا۔ پھر جہاں تک یاد پڑتا ہے
چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب کو بھی یہ رویا سنائی پھر اس سفر کراچی میں بعض دوستوں کو یہ
رؤیا سنائی۔ دو دن ہوئے خان صاحب فرزند علی صاحب نے بتایا کہ ان کو بھی یہ خواب میں
نے سنائی تھی اور بھی بعض لوگوں کو سنائی تھی۔ اور یہ بہت بڑا نشان ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں
چنانچہ خطبہ کے بعد بعض دوستوں کی طرف سے اس کی اطلاع مجھے ملی ہے۔
☆

1940ء
201
خطبات محمود
دکھایا ہے اور جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ اس رنگ میں پورا ہوا ہے کہ جس کی نظیر جب سے کہ
دنیا پیدا ہوئی کوئی نہیں ملتی ہے تو ایمان اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ پھر یہ رؤیا اس وقت کا ہے جب
ابھی لڑائی شروع بھی نہ ہوئی تھی اور اتحادی اپنی طاقت کے بہت دعوے کرتے تھے۔ یہ رؤیا
دھرم سالہ میں جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں میں نے دیکھا تھا اور جنگ ستمبر میں
شروع ہوئی۔ اس وقت یہ خیال بھی نہ ہو سکتا تھا کہ برطانیہ اتنا کمزور ہو سکتا ہے اور جب فرانس
شکست کھانے لگا تو میں نے خیال کیا کہ اس خواب کی تعبیر کوئی اور ہو گی کیونکہ کسی گرے
ہوئے ملک کو کون کہہ سکتا ہے کہ ہمارے ساتھ مل جاؤ مگر برطانیہ نے جب دیکھا کہ فرانس جتنا
مقابلہ کر سکتا تھا کر چکا اور اب اگر اس نے صلح کر لی تو ہمارے لئے بہت خطرناک ثابت ہو گا تو
اس نے اسے تحریک کی کہ آؤ دونوں ملکوں کا الحاق کر دیں۔ جنگ کے دوران میں یہی حالت
رہے اور جب فتح ہو جائے گی تو پھر دیکھا جائے گا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے میرے رویا کو ایسے
رنگ میں پورا کیا کہ دنیا کی ہزاروں سال کی تاریخ میں اس کی ایک بھی مثال نہیں ملتی اور جس
بات کی دنیا میں کوئی ایک مثال بھی نہ ہو اُسے دماغ خود نہیں بنا سکتا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص
دیکھے کہ میں نے پگڑی باندھی ہوئی ہے یا میں گھوڑے پر سوار ہوں کیونکہ لوگ روزانہ پگڑی
باندھتے ہیں اور گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں۔ ایسی مثالیں روزانہ دیکھنے میں آتی ہیں مگر یہ تو ایسی
بات تھی جس کی کوئی ایک مثال بھی تاریخ عالم میں نہیں ملتی اور پھر یہ ایسے حالات میں دکھائی
گئی کہ جب اتحادی کہتے تھے کہ ہم پانچ سال تک جنگ کو جاری رکھیں گے اور ان کے مقابلہ پر
ہٹلر کہتا تھا کہ میں نے سات سال تک جنگ جاری رکھنے کی تیاری کی ہوئی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے
ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ ایسی غلطیاں ہوئیں کہ منٹوں میں کچھ کا کچھ ہوتا چلا گیا اور لشکر تباہ
ہوتے گئے۔ بعض ایسی ایسی غلطیاں ہوئی ہیں کہ ہم بھی انہیں پڑھ کر حیران ہوتے ہیں کہ
جرنیلوں نے کس طرح ایسی غلطیاں کر دیں۔ ان غلطیوں کے نتیجہ میں ایسے حالات پیدا ہوتے
گئے کہ برطانیہ کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ اگر فرانس نے جرمنی سے صلح کر لی تو ہمارے لئے بہت
مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ یہ جو فرمایا کہ یہ چھ ماہ پہلے کی بات ہے اس کے گو بُرے معنی بھی
چنانچہ خطبہ کے بعد ریڈیو پر یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس پیشکش کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

1940ء
202
خطبات محمود
ہو سکتے ہیں مگر اس کے اچھے معنی بھی ہیں اور جب تک تعبیر ظاہر نہ ہو تعبیر کا عام قاعدہ یہی ہے
کہ اچھے معنی لئے جائیں اور اس لئے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ اب مصیبت ٹل
گئی ہے اور چونکہ برطانیہ نے دونوں حکومتوں کے الحاق کی پیشکش 15 جون کو کی تھی اس لئے ہو
سکتا ہے کہ 15 دسمبر تک ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ برطانیہ کے لئے اتنا خطرہ نہ رہے۔ اس
کی بُری تعبیر بھی ہو سکتی ہے مگر وہ معنی بہت باریک ہیں اور پھر قاعدہ بھی یہ ہے کہ جب تک
تعبیر ظاہر نہ ہو اچھے معنی ہی لئے جاتے ہیں اور اس لئے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ یہ فقرہ اچھے رنگ
میں کہا گیا ہے۔ ہاں جیسا کہ میں نے کہا ہے اس کے بُرے معنی بھی ہو سکتے ہیں۔ مثلاً یہ کہ یہ چھ
ماہ پہلے کی بات ہے اس کے بعد خطرہ وقوعہ کی صورت میں بدل چکا اور جب ایک چیز ہو چکی پھر
اس سے ڈرنے کا کیا فائدہ؟ بہر حال یہ ایک بہت بڑا نشان ہے جو ظاہر ہوا۔
آخر میں میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان حالات میں
ایسے تغیر کر دے کہ وہ احمدیت کے لئے کمزوری کا موجب نہ ہوں اور اللہ تعالیٰ جماعت کو کسی
ایسے ابتلاء میں نہ ڈالے جو اس کی طاقت سے بالا ہو۔ پس دعائیں کرو کہ اے اللہ ہم پر وہ بوجھ نہ
ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو اور جو قربانیاں تیری منشاء کے مطابق ہوں ہمیں وہ
خوشی سے پیش کرنے کی توفیق عطا فرما اور اپنے فضل سے اسلام اور احمدیت کی ترقی کے سامان
پیدا کر ۔“ (الفضل 8
)28 جون 1940ء
1 وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ - البقرة : 187
2 صحیح بخاری کتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة
3
در
ثمین اردو صفحہ 68

آج 10 میں سے 10 باقی