مجلس انصار اللہ کا قیام اور دیگر تنظیموں کے متعلق اہم نصائح

1940ء
265
20
خطبات محمود
مجلس انصار اللہ کا قیام اور دیگر تنظیموں کے متعلق
اہم نصائح
فرمودہ 26 جولائی 1940ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے متعلق ایک دعا کی تھی جس کا قرآن کریم
میں ذکر آتا ہے اور وہ دعا یہ تھی کہ رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ -1 - اے میرے رب ! تو ان میں ایک نبی مبعوث فرما
جس کا کام یہ ہو کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وہ تیری آیتیں انہیں پڑھ کر سنائے وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ اور شریعت کے احکام اور ان کی حکمتیں انہیں سمجھائے وَيُزَكِّيهِمْ اور انہیں پاک
کرے یا يُزَكِّيهِمْ کے دوسرے معنوں کے مطابق انہیں ادنیٰ حالتوں سے ترقی دیتے دیتے اعلیٰ
مقامات تک پہنچادے۔
یہ دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی ہے۔ اس کے بالمقابل انہوں نے اپنی اولاد
کے متعلق ایک عام دعا بھی کی ۔ لی ہے ۔ چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کے بعض احکام کی انہوں نے
فرمانبرداری کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اس خدمت کو قبول کیا اور فرمایا کہ ہم تم کو امام بناتے
ہیں تو إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا 2 کی خبر سننے کے بعد انہوں نے فرمایا وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي 3

1940ء
266
خطبات محمود
۔ میری امامت تو میرے زمانہ کے لوگوں تک ختم ہو جائے گی لیکن دنیا تو اماموں کی ہمیشہ محتاج
رہے گی اور جب دنیا ہمیشہ اماموں کی محتاج رہے گی تو اے خدا میری ذریت میں سے بھی امام
مقرر کئے جائیں۔ گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ کوئی نبی ہمیشہ
ہمیش کے لئے دنیا کے لئے رہبر نہیں رہ سکتا بلکہ بار بار خدا تعالیٰ کی طرف سے امام آنے کی
ضرورت ہوتی ہے۔ اب ایک طرف وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بار بار امام آنے کی ضرورت کو
تسلیم کرتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی اولاد میں سے متواتر امام بنانے کی درخواست کرتے ہیں
اور دوسری طرف مکہ سے تعلق رکھنے والے سلسلہ کے متعلق یوں دعا فرماتے ربَّنَا وَابْعَثْ
فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ کہ اے میرے رب ان میں ایک رسول بھیج۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ
یہاں انہوں نے صرف ایک رسول مبعوث کئے جانے کی کیوں دعا کی جبکہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام خود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ایک رسول کافی نہیں ہو تا بلکہ دنیا ہمیشہ رسولوں کی محتاج
رہتی ہے اور اسی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ میری امامت کبھی اچھے نتیجے
پیدا نہیں کر سکتی جب تک میری اولاد میں سے بھی امام نہ ہوں اور جب تک ہدایت کا وہ بیچ جو
میرے ہاتھوں سے بویا جائے اس کا بعد میں بھی نشو و نمانہ ہو تا رہے۔ میں تو امام ہو گیا لیکن اگر
بعد میں دنیا گمراہ ہو گئی تو میری امامت کیا نتیجہ پیدا کرے گی؟
حضرت عیسی علیہ السلام جو آپ کی ذریت سے تعلق رکھنے والے اماموں میں سے
ج
ایک امام ہیں ان کے متعلق بھی قرآن کریم میں ذکر آتا ہے کہ قیامت کے دن جب خدا تعالیٰ
ان سے پوچھے گا کہ تیری قوم جس شرک میں مبتلا ہوئی کیا اس کی تو نے لوگوں کو تعلیم دی تھی
اور کیا تو نے یہ کہا تھا کہ میری اور والدہ کی پرستش کرو تو اس کے جواب میں وہ کہیں گے
وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ 4 کہ جب تک
میں ان میں رہا ان کی نگرانی کر تا رہا مگر جب مجھے وفات دے دی گئی تو حضور پھر میں کیا کر سکتا
تھا؟ اور مجھے کیونکر معلوم ہو سکتا تھا کہ میری قوم بگڑ گئی ہے ؟ گویا حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی
یہ امر تسلیم کرتے ہیں کہ نبی کا اثر ایک عرصہ تک ہی چلتا ہے اس کے بعد اگر قوم بگڑ جاتی ہے
تو كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ خدا تعالیٰ کو ان کی ہدایت کا کوئی اور سامان کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی

1940ء
267
خطبات محمود
تصدیق ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا کی کہ وَمِنْ ذُریتی یعنی میری ذریت میں سے
بھی ایسے لوگ ہونے چاہئیں ورنہ دنیا کی ہدایت قائم نہیں رہ سکتی۔ تو حضرت عیسی علیہ السلام کا
بیان ایک اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا دو۔ یہ اس بات کے شاہد ہیں جو قرآن کریم میں
بیان ہوئی کہ دنیا میں ہدایت کے قیام کے لئے متواتر اماموں کا ہونا ضروری ہے۔ جب متواتر
اماموں کا ہونا ضروری ہے اور اس کے بغیر ہدایت قائم نہیں رہ سکتی تو پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی اس دعا کے یہی معنی ہوئے کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمُ اے میرے رب ان میں
ایک رسول بھیج۔ پھر تو انہیں یہ دعا مانگنی چاہیے تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رُسُلًا
مِنْهُمْ يَتْلُوْنَ عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُونَهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكُونَهُمْ
اے میرے رب ان میں بہت سے انبیاء بھیجیٹو جو تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر انہیں سنائیں
اور تیری شریعت کے احکام اور ان کی حکمتیں انہیں بتائیں اور انہیں اپنی قوت قدسیہ سے پاک
کرتے رہیں۔ مگر وہ تو یہی دعا کرتے ہیں کہ رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ اے میرے رب
ان میں ایک رسول بھیج ۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وہ تیری آیتیں پڑھے نہ کہ پڑھیں وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وہ ان کو کتاب اور حکمت سکھائے نہ کہ سکھائیں۔ وَيُزَكِّيهِمْ اور وہ ان کو
پاک کرے نہ کہ پاک کریں مگر خود ہی دوسرے موقع پر دعا کے ذریعہ اس امر کا اقرار کر چکے
ہیں کہ میری نبوت کافی نہیں ہو سکتی جب تک میری اولاد میں سے بھی انبیاء نہ ہوں اور جب
تک نبیوں کا ایک لمبا سلسلہ دنیا میں قائم نہ ہو۔ اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے یہ کیوں دعا کی کہ ان میں ایک نبی مبعوث کیجیو۔ یہ ایک سوال ہے جس
کو اگر ہم قرآن کریم سے ہی حل نہ کر سکیں تو حضرت ابراہیم علیہ السلام پر خطر ناک الزام آتا
ہے کہ انہوں نے ایک ایسی دعا کی جس سے دنیا کو ہدایت کامل نہیں مل سکتی تھی اور دنیا کے
لئے نور کا ایک رستہ کھولتے ہوئے انہوں نے اسے معاً بند کر دیا۔ تو کہا جا سکتا تھا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا ذہن آگے کی طرف گیا ہی نہیں۔ انہوں نے صرف یہ چاہا کہ میرے بعد
ایک نبی آجائے اور آئندہ کے متعلق وہ خود دعا کرتا رہے مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
دوسری دعا نے بتا دیا کہ ان کے دل میں یہ خیال آیا اور انہوں نے اس کے متعلق دعا بھی کی

1940ء
268
خطبات محمود
چنانچہ فرمایا کہ وَ مِنْ ذُريَّتِي کہ میری اولاد میں سے بھی ائمہ ہوتے رہیں۔ تو یہ کہنا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بعد کے زمانہ کی ضروریات کی طرف ذہن ہی نہیں گیا بالکل غلط ہے
کیونکہ ان کی دوسری دعا نے بتا دیا کہ انہیں قیامت تک لوگوں کی ہدایت کا خیال تھا اور جب
انہیں اس امر کا خیال تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ ائمہ کا ہمیشہ آتے رہنا ضروری ہے تو پھر اس دعا پر
انہوں نے کیوں کفایت کی کہ خدایا ان میں ایک رسول بھیج جو انہیں تیری آیات پڑھ پڑھ کر
سنائے ، انہیں کتاب اور حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے۔ اس سوال کا جواب ہمیں
قرآن کریم سے ہی معلوم ہوتا ہے چنانچہ سورہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
اس دعا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے ۔ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ
الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأَمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ 5 یہ وہی الفاظ ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کرتے ہوئے
استعمال کئے تھے۔ فرماتا ہے وہ خدا بڑی بلند شان والا ہے جس نے ابراہیمؑ کی دعا کو سن کر
امیین میں اپنار سول مبعوث کیا۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْته وہ ان کو اس کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا
ہے۔ وَيُزَكِّيهِمْ اور ان کو پاک کرتا ہے يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ اور ان کو آسمانی
کتاب سمجھاتا اور شرائع کی باریک دربار یک حکمتیں بتاتا ہے۔ یہ بتا کر کہ حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی دعا قبول ہو گئی اور اب اس اعتراض کا ازالہ کرتا ہے جو بعض طباع میں پیدا ہوتا ہے
کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا نا مکمل ہے کیونکہ جہاں اپنی اولاد کے متعلق عام دعا
انہوں نے یہ کی تھی کہ ان میں متواتر رسول آتے رہیں وہاں مکہ والوں کے متعلق انہوں نے
صرف یہ دعا کی کہ ان میں سے ایک رسول مبعوث ہو۔ چنانچہ فرماتا ہے وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ - 6 ان دعاؤں میں بے شک ایک فرق ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ابراہیمی اولاد
کے بعض حصوں میں ایسے نبی آنے تھے جنہوں نے اپنی ذات میں مستقل ہونا تھا مگر ابراہیم
نے مکہ والوں کے متعلق جو دعا کی وہ صرف ایسے رسول کے متعلق تھی جس نے ایک ہی رہنا تھا
اور جس کے متعلق یہ مقدر تھا کہ آئندہ دنیا میں ہمیشہ اس کے اطلال و اتباع پیدا ہوتے رہیں۔
پس چونکہ یہ خدا کا فیصلہ تھا کہ اس رسول نے بار بار متبع اطلال کے ذریعہ دنیا میں ظاہر ہوتے

1940ء
269
خطبات محمود
رہنا ہے اس لئے یہ الفاظ دیگر اماموں کا سلسلہ بھی ہمیشہ قائم رہنا تھا اور رسول بھی ایک ہی رہنا
تھا۔ کیونکہ ان کی امامت اور رسالت جدا گانہ نہیں ہونی تھی بلکہ محمد صلی اللی ایم کی نبوت ورسالت
میں شامل ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ اس دعا کے نتیجہ میں چونکہ ایک ایسار سول آنا مقدر تھا جس
نے بار بار اپنے اخلال کے ذریعہ دنیا میں آنا تھا اس لئے رُسُلاً کہنے کی ضرورت نہ تھی بلکہ
رَسُولًا ہی کہنا چاہیے تھا۔ تو آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ میں اس اعتراض کا جواب دے دیا گیا
ہے کہ جہاں انہوں نے اپنی اولاد کے متعلق عام دعا کی وہاں تو ان میں بار بار رسول اور امام
بھیجنے کی التجا کی مگر جہاں مکہ والوں کے متعلق خاص طور پر دعا کی تو وہاں صرف ایک رسول
بھیجنے کی دعا کر دی۔ اس اعتراض کا جواب اللہ تعالیٰ نے یہ دیا ہے کہ بے شک مکہ والوں کے
متعلق انہوں نے بھی دعا کی تھی کہ ان میں ایک رسول ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ آئے مگر اس کی وجہ یہ
تھی کہ یہ رسول ایسا کامل تھا کہ اس پر اس قسم کی موت آہی نہیں سکتی تھی کہ اس کی تعلیم کا اثر
لوگوں کی طبائع پر سے کلیۂ جاتا رہے بلکہ مقدر یہ تھا کہ جب بھی طبعی طور پر یہ اثر جاتا رہے گا
خدا اسی رسول کو دوبارہ مبعوث کر دے گا اور چونکہ اس رسول نے اپنے متبع اطلال کے ذریعہ
بار بار دنیا میں آنا تھا اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بہت سے رسول مانگنے کی کوئی
ضرورت نہ تھی۔ غرض اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب یہ دعا کی تھی
کهہ کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ تو اس رَسُولًا مِنْهُمْ سے مراد خاتم النبیین تھا اور چونکہ
خاتم النبیین کی نبوت میں بعد میں آنے والے تمام نبیوں اور رسولوں کی نبوت شامل تھی
اس لئے یہ ضرورت ہی نہ تھی کہ رَسُولاً مِنْهُمْ کی بجائے رُسُلًا مِّنْهُمْ کہا جاتا۔ پس ہمیں اس
آیت سے یہ نکتہ معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی الی ایم کی بعثت اپنی ذات میں ہی بعد میں آنے
والے رسولوں اور اماموں کی خبر دیتی تھی۔ آپ کے علاوہ دنیا میں اور کوئی ایسار سول نہیں
جو اپنی ذات میں آنے والے انبیاء کی خبر دیتا ہو۔ موسیٰ کا نفس اپنی ذات میں منفر د تھا، داؤد
کا نفس اپنی ذات میں منفر د تھا۔ اسی طرح اور انبیاء کے نفوس اپنی اپنی ذات میں منفرد
تھے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد انبیاء آئے مگر وہ ان کے
ظل نہیں تھے بلکہ تابع تھے۔ عیسی موسی" کے ظل ان معنوں میں نہیں تھے جن معنوں میں

1940ء
270
خطبات محمود
الله س
حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسول کریم صلی علیم کے ظل ہیں۔ یوں تو ظل پہلوں کے بھی
ہوتے رہے ہیں مگر اس ظلیت کے معنے صرف مشابہت کے ہوا کرتے تھے جیسے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام الیاس کے ظل تھے مگر ظل کے یہ معنے نہیں تھے کہ وہ الیاس کے ماتحت تھے۔ وہاں
ایک تابع ہو سکتا تھا جو ظل نہ ہو اور ایک ظل ہو سکتا تھا جو تابع نہ ہو۔ عیسی ظل تھے الیاس کے
مگر الیاس کے تابع نہ تھے بلکہ تابع وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہی تھے۔ تو ظلیت اور اتباع
الگ الگ چیزیں ہوا کرتی تھیں۔ ظلیت کے معنے صرف اس جیسا کے ہوا کرتے تھے جیسے
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خبر دی کہ میرے بعد ایک میرے جیسار سول آئے گا ۔ اب اس
مر اور سول کریم صلی علیم تھے مگر رسول کریم صلی اللی ام علیہم حضرت موس رت موسیٰ کے تابع نہیں تھے۔
سے
الله س
س
پس پہلے انبیاء میں یہ تو ہو سکتا تھا کہ ایک نبی کسی دوسرے نبی کا ظل تو ہو مگر تابع نہ ہو
یا تابع تو ہو مگر ظل نہ ہو جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام تابع تھے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
مگر وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ظل نہیں تھے۔ اسی طرح وہ ظل تھے الیاس کے مگر وہ ان
کے تابع نہ تھے بلکہ تابع حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تھے۔
مگر یہاں جو خبر دی گئی ہے کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اس میں کام بھی وہی
رکھا گیا ہے جو محمد صلی العلیم نے کیا اور نام بھی وہی رکھا گیا ہے جو آپ کا تھا کیونکہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ
66
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔ وہی رسول پھر آخرین میں مبعوث ہو گا اور “ وہی رسول ” کے معنے یہی ہو سکتے
ہیں کہ صفات بھی ویسی ہوں گی ، کام بھی وہی ہو گا اور نام بھی وہی ہو گا۔ گو یا صفات کے لحاظ سے
وہ ظل ہو گارسول کریم صلی علیم کا اور کاموں کے لحاظ سے وہ تابع ہو گارسول کریم صلی الله یم
صد الله
صد
لی علیہم کا۔
جس طرح وہ نمازیں پڑھا کرتے تھے اسی طرح یہ نمازیں پڑھے گا، جس طرح وہ روزے رکھا
کرتے تھے اسی طرح یہ روزے رکھے گا، جس طرح وہ زکوۃ دیا کرتے تھے اسی طرح یہ زکوۃ
دے گا، جس طرح وہ احکام الہیہ پر چلتے تھے اسی طرح یہ احکام الہیہ پر چلے گا۔ یہ تابعیت ہے جو
اسے رسول کریم صلی ایم کی حاصل ہو گی اور دوسری طرف جو آپ کی خصلتیں ہوں گی وہی
اس کی خصلتیں ہوں گی اور جو آپ کے اخلاق ہوں گے وہی اس کے اخلاق ہوں گے اور یہ
اس کے ظل ہونے کا ثبوت ہو گا۔ مگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے الیاس والے کام نہیں کئے۔

1940ء
271
خطبات محمود
الیاس نے اپنے زمانہ کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے
زمانہ کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دی۔ پس گو وہ ظل تھے الیاس کے مگر الیاس کے تابع نہیں
تھے بلکہ تابع حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہی تھے لیکن محمد صلی الم کے متعلق فرما دیا کہ آپ کی
نیابت میں جو لوگ کھڑے ہوں گے وہ آپ کے ظل بھی ہوں گے اور آپ کے تابع بھی ہوں گے۔
اور یہ دونوں باتیں ان میں پائی جاتی ہوں گی۔ اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی
کتب میں بارہا اپنے متعلق یہ ذکر فرمایا ہے کہ میں امتی نبی ہوں یعنی محمد صلی علیم کے نقطہ نگاہ سے
میں امتی ہوں مگر تم لوگوں کے نقطۂ نگاہ سے میں نبی ہوں۔ جہاں میرے اور تمہارے تعلق کا
سوال آئے گا وہاں تمہیں میری حیثیت وہی تسلیم کرنی پڑے گی جو ایک نبی کی ہوتی ہے۔ جس
طرح نبی پر ایمان لانا ضروری ہوتا ہے اسی طرح مجھ پر ایمان لانا ضروری ہو گا جس طرح نبی
کے احکام کی اتباع فرض ہوتی ہے اسی طرح میرے احکام کی اتباع تم پر فرض ہو گی مگر جب
میں محمد صلی العلم کی طرف منہ کر کے کھڑا ہوں گا تو اس وقت میری حیثیت ایک امتی کی ہو گی
اور محمد صلی علیم کا ہر فرمان میرے لئے واجب التعمیل ہو گا اور آپ کی رضا اور خوشنودی کا
حصول میرے لئے ضروری ہو گا ۔ گویا جس طرح ایک ہی وقت میں دادا اور باپ اور پوتا اکٹھے
ہوں تو جو حالت ان کی ہوتی ہے وہی محمد صلی علیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہے۔ ایک
باپ جب اپنے باپ کی طرف منہ کرتا ہے تو وہ باپ کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ بیٹے کی حیثیت
رکھتا ہے۔ لیکن وہی باپ جب اپنے بیٹے کی طرف منہ کر کے کھڑا ہوتا ہے تو اس کی حیثیت
باپ کی ہو جاتی ہے اور بیٹے کا فرض ہوتا ہے کہ اس کا ہر حکم مانے۔ بیٹا یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب
تم اپنے باپ کی طرف منہ کر کے کھڑے تھے تو اس وقت تمہاری حیثیت بیٹے کی تھی نہ کہ باپ
کی تو اب تمہاری حیثیت باپ کی کس طرح ہو سکتی ہے کیونکہ اب اس کا مُنہ اپنے باپ کی طرف
نہیں بلکہ اپنے بیٹے کی طرف ہو گا۔ یہی حیثیت اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
بھی عطا فرمائی ہے۔ وہ امتی بھی ہیں اور نبی بھی۔ وہ نبی ہیں ہم لوگوں کی نسبت سے اور وہ امتی
ہیں محمد صلی علیہ سلم کی نسبت سے۔ عیسی نبی تھے موسی کی طرف منہ کر کے بھی صرف اپنی امت کی
طرف منہ کر کے ہی نبی نہیں تھے۔ اسی طرح داؤد نبی تھے موسیٰ کی طرف منہ کر کے بھی ،

1940ء
272
خطبات محمود
صرف اپنی امت کی طرف منہ کر کے نبی نہیں تھے۔ اسی طرح سلیمان ، زکریا اور یحییٰ نبی تھے
موسیٰ کی طرف منہ کر کے بھی۔ یہ نہیں کہ صرف اپنی امت کی طرف منہ کر کے نبی ہوں اور
موسیٰ کی طرف منہ کر کے امتی۔ مگر رسول کریم صلی علیم کے ذریعہ یہ عجیب قسم کی نبوت جاری
ہوئی کہ ایک ہی نبی جب ہماری طرف مخاطب ہوتا ہے تو وہ نبی ہوتا ہے اور جب محمد صلی الہیم سے
مخاطب ہوتا ہے تو امتی بن جاتا ہے اور وہ کسی ایسے کام کا دعوے دار نہیں ہو سکتا جو محمد صلی علیہ یوم
نے نہیں کیا بلکہ اس کا فرض ہوتا ہے کہ اسی کام کو چلائے جس کام کو محمد صلی الم نے چلایا کیونکہ
فرماتا ہے کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ الله تعالیٰ اسے آخرین میں بھی مبعوث کرے گا
جو ابھی پیدا نہیں ہوئے۔ گویا محمدصلی العلم کی دوبارہ بعثت ہو گی اور یہ ظاہر ہے کہ محمد صلی علیم کے
دو کام نہیں ہو سکتے۔ وہی کام جو آپ نے پہلے زمانہ میں کئے وہی آخری زمانہ میں کریں گے۔
اس جگہ یہ نکتہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مسیح ناصری
کے بھی ظل یا مثیل تھے مگر آپ سے ان کو صرف ظلیت کا تعلق تھا تابعیت کا نہیں کیونکہ گو
آپ کو نام مسیح کا دیا گیا تھا کام مسیح کا نہیں دیا گیا تھا۔ کام آپ کو محمد رسول اللہ صلی علیم کا سپر د کیا
گیا تھا جیسا کہ سورۂ جمعہ سے ثابت ہے۔ پس حضرت مسیح موعود کو جو مشابہت آنحضرت صلی علیه ریم
سے حاصل ہے وہ زیادہ شدید ہے بہ نسبت اس کے جو آپ کو مسیح ناصری سے حاصل ہے۔ اسی
وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
پر مسیحا بن کے میں بھی دیکھتا روئے صلیب
گر نہ ہو تا نام احمد جس پہ میرا
پہ میرا سب مدار 8
پس ہماری جماعت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایمان لاتی ہے اس کے
افراد کو یہ امر اچھی طرح یاد رکھنا چاہیے کہ یا تو وہ یہ دعویٰ کریں کہ حضرت مرزا صاحب کو وہ
کوئی ایسا نبی سمجھتے ہیں جنہوں نے رسول کریم صلی الی ایم کی اتباع اور آپ کی غلامی سے آزاد ہو کر
مقام نبوت حاصل کیا ہے۔ اس صورت میں وہ بے شک کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ ہمارا نبی آزاد ہے
اس لئے ہم نئے قانون بنائیں گے۔ اور جو کام ہماری مرضی کے مطابق ہو گا وہی کریں گے
اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کریں گے۔ پس اگر ہمارا یہ عقیدہ ہو کہ ہمارا نبی مستقل ہے اور وہ

1940ء
273
خطبات محمود
س
رض
رسول کریم صلی علیم کی غلامی اور آپ کے احکام کی اتباع سے آزاد ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں
رسول کریم صلی العلیم یا صحابہ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت نہیں۔ جو باتیں ہمیں اچھی لگیں
گی اور جو ہماری مرضی کے مطابق ہوں گی صرف ان میں حصہ لیں گے باقی کسی میں حصہ نہیں
لیں گے لیکن اگر ہمارا یہ دعوی ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سورۂ جمعہ کے مطابق
امتی نبی ہیں اور ہمارا یہ عقیدہ ہو کہ رسول کریم صلی علیم ہی وہ رسولا ہیں جن کی نبوت ورسالت
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت شامل ہے تو پھر ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ
محمد صلی العلیم نے جو کام کئے وہی کام مسیح موعود کے بھی سپر د ہیں اور جو کام صحابہ نے کئے وہی کام
جماعت احمدیہ کے ذمہ ہیں۔ مگر میں تعجب سے دیکھتا ہوں کہ ایک طرف تو ہماری جماعت کے
دوست یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسول کریم صلی علی ایم کے کامل ظل
اور امتی نبی ہیں اور وہی شریعت جو رسول کریم صلی الم نے قائم فرمائی اسی کو دوبارہ قائم کرنا
ہماری جماعت کا فرض ہے اور دوسری طرف جماعت کا ایک حصہ صحابہ کے طریق عمل کی جگہ
ایک نئی راہ پر چلنا چاہتا ہے اور اس راستہ کو اختیار ہی نہیں کرتا جو رسول کریم صلی الم کے صحابہ
نے اختیار کی۔ گویا ان کی مثال بالکل شتر مرغ کی سی ہے کہ جہاں درجوں اور انعامات کا سوال
آتا ہے وہاں تو کہہ دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام رسول کریم صلی العلم
سے کوئی الگ وجود نہیں بلکہ آپ کی بعثت در حقیقت رسول کریم صلی الم کی ہی بعثت ثانیہ
ہے۔ اس وجہ سے جو صحابہؓ کا مقام وہی ہمارا مقام۔ چنانچہ وہ اس قسم کے استدلال کرتے ہیں
کہ قرآن کریم میں آتا ہے ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ 9 کہ جیسے اولین میں سے ایک
بہت بڑی جماعت نے خدا کا قرب حاصل کیا اسی طرح آخرین خدا کی بہت بڑی رحمتوں کے مستحق
ہوں گے۔ پس جیسے صحابہ کی جماعت تھی ویسی ہی ہماری جماعت ۔ ہماری جماعت ہے۔ جیسے وہ رسول رسول کریم صلی الله ام
کی بعثت اولی سے مستفیض ہوئے اسی طرح ہم رسول کریم صلی علیم کی بعثت ثانیہ سے مستفیض
ہوئے۔ پس ہم میں اور صحابہ میں کوئی فرق نہیں مگر جب قربانی کا سوال آتا ہے تو ایسے لوگ
کہتے ہیں کہ وہ زمانہ اور تھا اور یہ زمانہ اور ہے۔ گویا وہ بالکل شتر مرغ کی طرح ہیں جو اپنی دونوں
حالتوں سے فائدہ تو اٹھا لیتا ہے مگر کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔
رض
علیرم

1940ء
274
خطبات محمود
کہتے ہیں کسی شتر مرغ سے کسی نے کہا کہ آؤ تم پر اسباب لادیں کیونکہ تم شتر ہو (شتر
کے معنی اونٹ ہیں اور مرغ کے معنی ہیں پرندہ) وہ کہنے لگا کیا پرندوں پر بھی کسی نے اسباب
لادا ہے ؟ اس نے کہا اچھا تو پھر اڑ کر دکھاؤ کہنے لگا کبھی اونٹ بھی اڑا کرتے ہیں؟ پس جس طرح
شتر مرغ اڑنے کے وقت اونٹ بن جاتا ہے اور اسباب لادتے وقت پرندہ اسی طرح ہماری
جماعت کا جو حصہ کمزور ہے کرتا ہے۔ یعنی جب قربانی کا وقت آتا ہے تو وہ کہتا ہے ہمارا حال اور
سُبْحَانَ
الله
ہے اور صحابہ کا حال اور مگر جب درجوں اور انعامات اور جنت کی نعماء کا سوال آتا ہے تو کہتا ہے
ان الله حضرت صاحب تو رسول کریم صلی علیم کے ظل تھے۔ پس جو حال صحابہ کا وہی
حال ہمارا۔ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ کوئی پور بیا مر گیا تھا۔ پوربیے عام طور پر دھوبی ہوتے
ہیں۔ اس کی عورت نے باقی دھوبیوں کو اطلاع دی اور سب اکٹھے ہو گئے۔ رسم و رواج کے
مطابق عورت نے ان سب کے سامنے رونا پیٹنا شروع کر دیا۔ ان میں طریق یہ ہے کہ جب
کوئی مر جاتا ہے تو عورتیں اور لڑکیاں اکٹھی ہو کر پیٹتی ہیں اور مرد انہیں تسلی دیتے ہیں۔ اس
پوربیے کی عورت نے بھی رونا پیٹنا شروع کر دیا اور روتے روتے اس قسم کی باتیں شروع کیں
کہ ارے اس نے فلاں جگہ سے اتنا روپیہ لینا تھا اسے اب کون وصول کرے گا۔ ایک پوربیا
آگے بڑھ کر کہنے لگا اری ہم ری ہم ۔ وہ کہنے لگی ارے اس نے ادھیارے پر گائے دی ہوئی تھی
اب اسے کون لائے گا ؟ وہی پور بیا پھر بولا اور کہنے لگا اری ہم ری ہم ۔ پھر وہ روئی اور کہنے لگی
ارے اس کی تین ماہ کی تنخواہ مالک کے ذمہ تھی اب وہ کون وصول کرے گا؟ وہ پور بیا پھر آگے
بڑھا اور کہنے لگا اری ہم ری ہم ۔ پھر وہ عورت رو کر کہنے لگی ارے اس نے فلاں کا دو سو روپیہ
قرض دینا تھا اب وہ قرض کون دے گا؟ اس پر وہ پور بیا باقی قوم کی طرف مخاطب ہو کر کہنے لگا
ارے بھئی میں ہی بولتا جاؤں گا یا برادری میں سے کوئی اور بھی بولے گا۔ ان کمزور احمدیوں کی
بھی یہی حالت ہے۔ جہاں جنت کی نعماء اور مدارج کا سوال آتا ہے وہاں تو کہتے ہیں ارے ہم
رے ہم مگر جب یہ کہا جاتا ہے کہ صحابہؓ نے بھی قربانیاں کی تھیں تم بھی قربانیاں کرو تو کہنے
رض
لگ جاتے ہیں کہ ہم ہی بولتے جائیں یا برادری میں سے کوئی اور بھی بولے گا؟ یہ حالت بالکل
غیر معقول ہے اور اسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اگر حضرت مسیح موعود

1940ء
275
خطبات محمود
رض
علیہ الصلوٰۃ والسلام مستقل نبی تھے تو بے شک کسی نئی شریعت، نئے نظام اور نئے قانون کی
ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اگر وہ محمد صلی اللی ایم کے تابع اور امتی نبی ہیں تو پھر جو محمد صلی علیم کا حال
تھا وہی مسیح موعود کا حال ہے۔ اور جو ان کے صحابہ کا حال تھا وہی ہمارا حال ہے۔ مگر یہ کمزور
لوگ جب اپنی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں تو اس وقت تو قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات پڑھ پڑھ کر اپنے سر ہلاتے چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے
لئے یہ انعام بھی ہے اور ہمارے لئے وہ انعام بھی ہے مگر جب کام کا سوال آتا ہے تو کوئی یہ کہنے
لگ جاتا ہے کہ اگر میں کام پر گیا تو میری دکان خراب ہو جائے گی اور کوئی یہ عذر کرنے لگ جاتا
ہے کہ میں اپنے بیوی بچوں کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔ حالانکہ صحابہ کی بھی دکانیں تھیں اور
صحابہ کے بھی بیوی بچے تھے مگر انہوں نے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کی تھی۔ پھر اگر ہم بھی
صحابہ کے نقش قدم پر ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی علیم کے
نقش قدم پر تو ان باتوں سے ڈرنے اور گھبرانے کے معنے کیا ہوئے؟ ہمارا مذہب یہی ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی الم کے ظل اور آپ کے تابع تھے۔ ان
کی تمام عزت اور ان کا تمام رتبہ اسی میں تھا کہ خدا نے ان کو محمد صلی علیم کا عکس بنا دیا تھا اور وہ
اسی کام کے لئے مبعوث کئے گئے تھے جس کام کے لئے محمد صلی العلیم آج سے ساڑھے تیرہ سو
سال پہلے مبعوث ہوئے۔ بلکہ قرآنی اصطلاح میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ محمد صلی علی تیم دوبارہ زندہ ہو
کر تشریف لے آئے اور یہ ایک بہت بڑی عزت کی بات ہے۔ مگر ساتھ ہی بہت بڑی ذمہ
داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اگر محمد صلی علیم دوبارہ زندہ ہو کر تشریف لے آئے ہیں تو
رض
رض
صحابہ کو بھی تو دوبارہ زندہ ہو کر دنیا میں آجانا چاہیے۔
الله س
پس اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ کام کئے ہیں جو رسول کریم صلی علیم نے کئے
رض
رض
تھے تو ہمارے کام وہ ہیں جو صحابہ نے کئے۔ صحابہ کو ہر سال چار چار پانچ پانچ لڑائیاں لڑنی پڑتی
تھیں اور بعض لڑائیوں میں مہینہ ڈیڑھ مہینہ صرف ہو جاتا تھا۔ گویا بعض سالوں میں انہیں
آٹھ آٹھ نو نو مہینے گھروں سے باہر رہنا پڑا ہے۔ پھر انہیں کوئی گزارہ نہیں ملتا تھا۔ دال ، روٹی
اور نمک کے لئے بھی پیسہ تک نہیں ملتا تھا۔ بیوی کا کام تھا کہ وہ بعد میں اپنی روزی آپ کمائے

1940ء
276
خطبات محمود
اور جانے والوں کا فرض تھا کہ وہ اپنے خرچ پر جائیں۔ حتی کہ لڑائی پر جانے والوں کو راشن تک
نہیں ملتا تھا بلکہ ہر شخص کا فرض ہوتا تھا کہ وہ اپنی روٹی کا آپ انتظام کرے۔ اس کے مقابلہ میں
میں دیکھتا ہوں ہماری جماعت میں ان باتوں کا احساس ہی نہیں۔ یہ تو میں نہیں کہتا کہ سب میں
احساس نہیں مگر بہر حال جن کے دلوں میں یہ احساس ہے ان کے مقابلہ میں کچھ ایسے لوگ
ہیں جن کے دلوں میں کوئی احساس نہیں اور اس وجہ سے ہم محض اس بات سے تسلی نہیں
پاسکتے کہ جماعت کے ایک حصہ میں ان باتوں کا احساس ہے۔ جب تک جماعت کا ایک حصہ
ہمیں ایسا بھی نظر آتا ہے جو اس احساس سے بالکل خالی ہے اور دعوے یہ کرتا ہے کہ اسے
صحابہ کی مماثلت حاصل ہے خواہ وہ کتنا بھی تھوڑا ہے جب تک اس کے اس غیر معقول رویہ کی
اصلاح نہ کی جائے گی اس وقت تک ہم چین اور آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔
میں نے سب نوجوانوں کی اصلاح اور دوسروں کو مفید دینی کاموں میں لگانے کے
لئے مجلس خدام الاحمدیہ قائم کی تھی مگر ان کی رپورٹ ہے کہ بعض نوجوان ایسے ہیں کہ جب
ہم کوئی کام ان کے سپرد کرتے ہیں تو پہلا قدم ان کا یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کام کے کرنے سے
انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم یہ کام نہیں کر سکتے۔ لیکن اگر زور دیا جائے تو وہ مان تو لیتے
ہیں اور کہتے ہیں اچھا ہم یہ کام کریں گے مگر پھر دوسرا قدم ان کا یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کام کو
کرتے نہیں۔ یہی کہتے رہتے ہیں کہ ہم کریں گے ، کریں گے مگر عملی رنگ میں کوئی کام نہیں
کرتے۔ اس کے بعد جب ان کے لئے سزا مقرر کی جاتی ہے تو وہ اس سزا کو قبول کرنے سے
انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم استعفیٰ دے دیں گے مگر سزا برداشت نہیں کریں گے۔
اس قسم کے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے عمل سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ سچے احمدی
نہیں۔ کیا منافقوں کے سوا مخلص صحابہ میں سے تم کوئی مثال ایسی پیش کر سکتے ہو کہ ان میں
سے کسی نے کام کرنے سے اس طرح انکار کر دیا ہو یا کیارسول کریم صلی علیم نے کبھی اس بات کو
برداشت کیا؟ پھر اس جماعت میں سے ایسا نمونہ دکھانے والوں کو ہم صحابہ کا نمونہ کس طرح
قرار دے سکتے ہیں ہم تو ان کو انہی میں شامل کریں گے جو صحابہ کے زمانہ میں ایسے کام کرتے
رہے ہیں یعنی منافق لوگ۔ اس میں شبہ نہیں کہ اس زمانہ میں تلوار کا جہاد تھا اور آج تلوار کا
رض
رض

خطبات محمود
277
الله
1940ء
جہاد اد نہیں لیکن یہ ہر زمانہ کا جہاد الگ الگ ہوتا ہے۔ رسول کریم صلی علیم کے زمانہ میں تلوار کا جہاد
تھا اور ممکن ہے اس قسم کے لوگ یہ سمجھتے ہوں کہ اگر کسی وقت تلوار کے جہاد کا موقع آیا تو وہ
سب سے آگے آگے ہوں گے لیکن میں سمجھتا ہوں اگر کبھی تلوار کے جہاد کا موقع آیا تو ایسے
لوگ سب سے پہلے بھاگنے والے ہوں گے۔ پس جب وہ کہتے ہیں کہ یہاں کون سا تلوار کا جہاد
ہو رہا ہے اگر تلوار کا جہاد ہو تو وہ شامل ہو جائیں۔ تو یا تو وہ اپنے نفس کو دھوکا دیتے ہیں یا جھوٹ
بول رہے ہوتے ہیں اور میرے خیال میں تو وہ جھوٹ ہی بول رہے ہوتے ہیں کیونکہ یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ ایک شخص مہینہ میں دو دن دکان بند کرنے کے لئے تو تیار نہ ہو اور وہ جہاد
کے لئے سال میں سے آٹھ ماہ گھر سے باہر رہ سکتا ہو۔ یہ فیصلہ کرنا کہ اس زمانہ میں کس قسم کے
جہاد کی ضرورت ہے خدا کا کام ہے اور یہ خدا کا اختیار ہے کہ وہ چاہے تو ہمارے ہاتھ میں تلوار
دے دے، چاہے تو قلم دے دے اور چاہے تو تبلیغ اور تعلیم و تربیت کا جہاد مقرر کر دے اور
اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں تلوار کا جہاد نہیں رکھا بلکہ تبلیغ اور تعلیم و تربیت کا جہادر کھا ہے۔ اور
یہی وہ جہاد ہے جس کا سورۂ جمعہ کی ان آیات میں ذکر ہے جن میں رسول کریم صلی الم کی بعثت
ثانیہ کی خبر دی گئی ہے۔ چنانچہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ میں ہر مومن کا یہ فرض مقرر کیا گیا ہے کہ وہ
لوگوں کے سامنے نشاناتِ الہیہ کو بیان کرے یعنی انہیں تبلیغ کرے۔ پر کنیم میں یہ بیان کیا
گیا ہے کہ وہ انہیں پاک کرے یعنی دعاؤں کے ذریعہ تزکیہ نفوس کرے۔ یا یزکیم کے ایک
معنی یہ بھی ہیں کہ وہ لوگوں کو بڑھائے۔ اگر وہ دنیوی علوم میں دوسروں سے پیچھے ہوں تو اس
میدان میں ان کو آگے لے جائے ، تعداد میں کم ہوں تو تعداد میں بڑھائے، مالی حالت کمزور ہو
تو اس میں بڑھائے۔ غرض جس رنگ میں بھی کمی ہوا نہیں بڑھاتا چلا جائے۔ گویا لوگوں کی مالی
اور اقتصادی ترقی میں حصہ لے - يُعَلِّمُهُمُ الكِتب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ان کو قرآن
سکھائے۔ وَالْحِكْمَۃ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ احکام شریعت کی حکمتوں اور ان کے اسرار سے
لوگوں کو آگاہ کرے۔
اس آیت کے اور بھی معنے ہیں جن کو میں نے تفصیل کے ساتھ اپنی اس تقریر میں
بیان کیا ہوا ہے جو خلافت کے آغاز میں میں نے کی تھی اور جو “ منصب خلافت ” کے نام سے

خطبات محمود
278
چھی ہوئی ہے۔ لیکن یہ پانچ موٹی موٹی باتیں ہیں۔
(1) تبلیغ کرنا
(2) قرآن پڑھانا
(3) شرائع کی حکمتیں بتانا
(4) اچھی تربیت کرنا
1940ء
رض
(5) قوم کی دنیوی کمزوریوں کو دور کر کے انہیں ترقی کے میدان میں بڑھانا۔
یہ پانچ ذمہ داریاں صحابہ پر تھیں اور یہی پانچوں ذمہ داریاں ہم پر عائد ہیں۔ تبلیغ
ہمارے ذمہ ہے، تعلیم ہمارے ذ ہمارے ذمہ ہے اور احکام کی حکمتیں بتانا ہمارے ذ ں بتانا ہمارے ذمہ ہے اور جماعت ر جماعت کی
مالی اور اقتصادی حالت کی درستی اور اس کی پستی کو دور کرنا ہمارے ذمہ ہے۔ اگر ہم یہ پانچ کام
نہیں کرتے تو ہم جھوٹے اور کذاب ہیں۔ اگر ہم اپنے آپ کو صحابی کہتے ہیں انہی کاموں میں
سے ایک کام کے متعلق میں نے کچھ عرصہ ہوا قادیان کی جماعت کو توجہ دلائی تھی اور میں نے
کہا تھا کہ کم سے کم قادیان میں کوئی ان پڑھ نہیں رہنا چاہیئے مگر خدام الاحمدیہ کی طرف سے
مجھے رپورٹ ملی ہے کہ جہاں باقی سب محلوں نے کام ختم کر لیا ہے وہاں مسجد فضل سے تعلق
رکھنے والے تعاون نہیں کر رہے۔ (اس سے مراد دار الفضل والے نہیں بلکہ وہ محلہ ہے جسے
محلہ آرائیاں بھی کہتے ہیں) اس محلہ کے لوگ نہ تو نمازوں کے لئے باقاعدہ جمع ہوتے ہیں نہ
پڑھانے کے لئے جاتے ہیں اور نہ ہی پڑھنے کے لئے آتے ہیں۔ اسی طرح مجھے ہمیں لوگوں کی
ایسی لسٹ دی گئی ہے جنہیں اس محلہ کے ان پڑھوں کو تعلیم دینے کے لئے مقرر کیا گیا مگر کسی
نے کوئی عذر کر دیا اور کسی نے کوئی اور جس نے مان بھی لیا وہ بھی پڑھانے کے لئے نہیں گیا۔
اور جب ان میں سے بعض کو کہا گیا کہ تمہیں اس جرم کی سزادی جائے گی تو ان میں سے دونے
کہا ہم خدام الاحمدیہ سے استعفیٰ دے دیں گے مگر انہیں یاد رکھنا چاہیئے وہ خدام الاحمدیہ سے
استعفیٰ نہیں دے سکتے بلکہ انہیں احمدیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔ یہ پانچ کام ہیں جو محمد صلی اللہ دوم
نے کئے۔ یہی پانچ کام ہیں جو صحابہ نے کئے اور یہی پانچ کام ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے کئے۔ ہر شخص جو يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ کے مطابق تعلیم قرآن کا کام نہیں کرتا

1940ء
279
خطبات محمود
بلکہ تعلیم قرآن کے کام سے گریز کرتا ہے وہ اس سے گریز نہیں کرتا بلکہ احمدیت سے گریز
کرتا ہے۔ ہر شخص جو تبلیغ سے گریز کرتا ہے وہ تبلیغ سے گریز نہیں کرتا بلکہ احمدیت سے گریز
کرتا ہے۔ ہر شخص جو دوسروں کی تربیت سے گریز کرتا ہے وہ تربیت کرنے سے گریز نہیں
کرتا بلکہ احمدیت سے گریز کرتا ہے۔ ہر شخص جو شرائع کی حکمتیں بتانے سے گریز کرتا ہے وہ
شرائع کی حکمتیں بتانے سے گریز نہیں کرتا بلکہ وہ احمدیت سے گریز کرتا ہے اور ہر شخص جو
تزکیہ نفوس یا جماعت کی اقتصادی اور مالی ترقی کی تجاویز میں حصہ لینے سے گریز کرتا ہے وہ
تزکیہ نفوس یا جماعت کی اقتصادی اور مالی ترقی کی تجاویز میں حصہ لینے سے گریز نہیں کرتا بلکہ
احمدیت سے گریز کرتا ہے۔ ایسے شخص کی نہ احمدیت کو کوئی ضرورت ہو سکتی ہے اور نہ اس کے
لئے کوئی وجہ ہے کہ وہ احمدیت میں داخل رہے۔ وہ یہ کہہ کر کہ وہ احمدی ہے اپنے نفس کو
دھوکا دیتا ہے یا اگر اپنے نفس کو دھوکا نہیں دیتا تو جھوٹا اور مکار ہے اور ہر گز اس قابل نہیں کہ
وہ مومنوں کی جماعت میں شامل رہ سکے۔ یہ پانچ کام ضروری ہیں اور جماعت کے ہر فرد کو ان
میں حصہ لینا پڑے گا اور جب تک وہ طو عما یا کر تھا ان کاموں میں حصہ نہیں لیں گے وہ کبھی
صحیح معنوں میں صحابہؓ کے مثیل نہیں کہلا سکیں گے۔ آخر تمہیں غور کرنا چاہیئے کہ کیا صحابہ اپنی
مرضی سے ہی تمام کام کیا کرتے تھے؟ وہ اپنی مرضی سے کوئی کام نہیں کرتے تھے بلکہ رسول کریم
صلی تعلیم کے احکام کی متابعت میں تمام کام کرتے تھے۔ رسول کریم صلی اعلام فرماتے تھے جہاد کے
لئے چلو اور سب چل پڑتے تھے اور جو نہ چلتا تھا اسے جبری طور پر لے جایا جاتا تھا۔
میں نے چاہا تھا کہ طوعی طور پر جماعت کو ان قربانیوں میں حصہ لینے کے لئے آمادہ
کیا جائے مگر معلوم ہوتا ہے ساری جماعت طوعی طور پر قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں بلکہ اس
کا ایک حصہ منافقوں پر مشتمل ہے اور وہ ہمیں اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ ہم اسے اپنی
جماعت میں سے خارج کر دیں یا اگر وہ منافق نہیں تو ایسے کو دن لوگ ہیں جو ڈنڈے کے محتاج
ہیں اور جیسے جیسے رسول کریم صلی علیم نے ان لوگوں کو سزا دی تھی جو جو جو جہاد کے لئے نہیں گئے تھے
اسی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں سزادی جائے اور جبراً ان سے احکام کی تعمیل کرائی جائے۔
ڈنڈے سے میری مراد سوٹا نہیں بلکہ جبر اور حکم مراد ہے۔ بہر حال ان لوگوں نے مجھے مجبور

1940ء
280
خطبات محمود
کر دیا ہے کہ میں جماعت کے سامنے یہ اعلان کر دوں کہ آج سے قادیان میں خدام الاحمدیہ کا
کام طوعی نہیں بلکہ جبری ہو گا۔ ہر وہ احمدی جس کی پندرہ سے چالیس سال تک عمر ہے اس کے
لئے ضروری ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر خدام الاحمدیہ میں اپنا نام لکھا دے۔ اگر 15 سے
40 سال تک کی عمر کا کوئی احمدی 15 دن کے اندر اندر خدام الاحمدیہ میں اپنا نام نہیں لکھائے گا
تو پہلے اسے سزا دی جائے گی اور اگر اس سے بھی اس کی اصلاح نہ ہوئی تو اسے جماعت سے
خارج کر دیا جائے گا۔ اس کے لئے کسی کو تحریک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ خدام الاحمدیہ
ہر گز کسی کے پاس نہ جائیں۔ ہاں ہر مسجد میں وہ اپنے بعض آدمی مقرر کر دیں اور ہر نماز کے بعد
اعلان ہو تا رہے کہ فلاں وقت سے لے کر فلاں وقت تک ہمارا آدمی مسجد میں بیٹھے گا جس نے
خدام الاحمدیہ میں اپنا نام لکھانا ہو وہ اسے نام لکھا دے اور محلوں کے پریذیڈ نٹوں اور سیکر ٹریوں
کا فرض ہے کہ اس کے متعلق خدام الاحمدیہ کی طرف سے جو بھی اعلانات آئیں ان کے سنانے
کا فوری طور پر انتظام کریں۔ جو پریذیڈنٹ یا سیکرٹری اس میں غفلت سے کام لے گا وہ مجرم
سمجھا جائے گا اور اسے سزادی جائے گی۔
غرض تمام مساجد میں خدام الاحمدیہ اعلان کرادیں کہ فلاں وقت سے لے کر فلاں
وقت تک اس مسجد میں ہمارا فلاں آدمی بیٹھے گا اسے نام لکھا دیا جائے بلکہ انہیں اپنے بعض آدمی
قریب کے دیہات میں بھی مقرر کر دینے چاہئیں جیسے نواں پنڈ وغیرہ ہے۔ اس پندرہ دن کے
عرصہ میں جو شخص خدام الاحمدیہ میں اپنا نام نہیں لکھائے گا ہم پہلے اس پر کیس چلائیں گے اگر
کوئی معذور ثابت ہوا مثلاً ان دنوں وہ قادیان میں موجود نہ تھا یا چار پائی سے ہل نہیں سکتا تھا تو
اس کو خدام الاحمدیہ میں شامل ہونے کا دوبارہ موقع دیتے ہوئے باقی ہر ایک کو جس نے ان
دنوں خدام الاحمدیہ میں اپنا نام نہیں لکھا یا ہو گا سزادی جائے گی اور اگر وہ سزا برداشت کرنے
کے لئے تیار نہ ہو گا تو اسے جماعت سے خارج کر دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے یہ کہا ہے کہ ہم سزا
نہیں لیتے ، ہم خدام الاحمدیہ کے ممبر نہیں رہنا چاہتے ان کے متعلق خدام الاحمد یہ فوراً ایک
کمیٹی بٹھا دیں جو تحقیق کرے کہ ان پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ درست ہے یا نہیں۔ پھر جن کا

1940ء
281
خطبات محمود
مجرم ثابت ہو جائے انہیں تین تین دن کے مقاطعہ کی سزادی جائے۔ ان تین دنوں میں کسی کو
اجازت نہیں ہو گی کہ ان سے بات چیت کرے۔ نہ باپ کو اجازت ہو گی، نہ ماں کو اجازت ہو
گی، نہ بیوی کو اجازت ہو گی نہ بیٹے کو اجازت ہو گی اور نہ کسی اور قریبی رشتہ دار اور دوست کو
اجازت ہو گی۔ اسی طرح ان دنوں میں انہیں قادیان سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں ہو
گی۔ مبادا وہ خیال کر لیں کہ ان دنوں وہ قادیان سے چلے جائیں گے اور اس طرح اپنی شرم کو
چھپا لیں گے بلکہ انہیں قادیان میں رہتے ہوئے یہ تین دن پورے کرنے پڑیں گے اور ان کی
کسی قریب ترین ہستی کو بھی ان سے بولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہاں انہیں صبح شام روٹی پہنچانا
خدام الاحمدیہ کا کام ہو گا۔ اسی طرح جن لوگوں نے وعدہ کر کے کام نہیں کیا (سوائے دسویں
جماعت کے طلباء کے جن کو مقرر کرنے میں خود خدام الاحمدیہ کے افسروں کی غلطی ہے) ان
کے الزام کی بھی تحقیق کی جائے اور جب الزام ان پر ثابت ہو جائے تو ان کو ایک ایک دن کے
مقاطعہ کی سزادی جائے۔ اس عرصہ میں ماں اور باپ اور بیوی اور بچوں اور دوسرے تمام رشتہ داروں
کا فرض ہے کہ جس طرح ایک گندا چیتھڑا اپنے گھر سے نکال کر باہر پھینک دیا جاتا ہے اسی
طرح وہ اسے اپنے گھر سے نکال دیں۔ باپ بچے کو نکال دے۔ بھائی دوست وغیرہ سب اس
دن کے لئے اس سے قطع تعلق کر لیں اور وہ گھر کو چھوڑ کر مسجد یا کسی اور مناسب مقام پر چلا
جائے اور چوبیس گھنٹے تک لگا تار وہیں رہے۔ ہاں ان لوگوں کو بھی کھانا پہنچانا خدام الاحمدیہ کا
کام ہو گا مگر میں سمجھتا ہوں کام کی ذمہ داری صرف پندرہ سے چالیس سال کی عمر والوں پر ہی
نہیں بلکہ اس سے اوپر اور نیچے والوں پر بھی ہے۔ اس لئے میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ ایک
مہینہ کے اندر اندر خدام الاحمدیہ آٹھ سے پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں کو منظم کریں اور
اطفال احمد یہ کے نام سے ان کی ایک جماعت بنائی جائے اور میرے ساتھ مشورہ کر کے ان کے
لئے مناسب پروگرام تجویز کیا جائے۔ اسی طرح چالیس سال سے اوپر عمر والے جس قدر آدمی
ہیں وہ انصار اللہ کے نام سے اپنی ایک انجمن بنائیں اور قادیان کے وہ تمام لوگ جو چالیس سال
سے اوپر ہیں اس میں شریک ہوں۔ ان کے لئے بھی لازمی ہو گا کہ وہ روزانہ آدھ گھنٹہ خدمت دین
کے لئے وقف کریں۔ اگر مناسب سمجھا گیا تو بعض لوگوں سے روزانہ آدھ گھنٹہ لینے کی بجائے

1940ء
282
خطبات محمود
مہینہ میں تین دن یا کم و بیش اکٹھے بھی لئے جا سکتے ہیں مگر بہر حال تمام بچوں، بوڑھوں اور
نوجوانوں کا بغیر کسی استثناء کے قادیان میں منظم ہو جانالازمی ہے۔
مجلس انصار اللہ کے عارضی پریذیڈنٹ مولوی شیر علی صاحب ہوں گے اور سیکرٹری
کے فرائض سر انجام دینے کے لئے میں مولوی عبدالرحیم صاحب درد، چوہدری فتح محمد صاحب
اور خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کو مقرر کرتا ہوں۔ تین سیکر ٹری میں نے اس لئے
مقرر کئے ہیں کہ مختلف محلوں میں کام کرنے کے لئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ ان کو
فوراً قادیان کے مختلف حصوں میں اپنے آدمی بٹھا دینے چاہئیں اور چالیس سال سے اوپر عمر
رکھنے والے تمام لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنا چاہیئے۔ یہ بھی دیکھ لینا چاہیے کہ لوگوں کو کس
قسم کے کام میں سہولت ہو سکتی ہے اور جو شخص جس کام کے لئے موزون ہو اس کے لئے اس
سے نصف گھنٹہ روزانہ کام لیا جائے۔ یہ نصف گھنٹہ کم سے کم وقت ہے اور ضرورت پر اس سے
بھی زیادہ وقت لیا جا سکتا ہے یا یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ کسی سے روزانہ آدھ گھنٹہ لینے کی بجائے
مہینہ میں دو چار دن لے لئے جائیں۔ جس دن وہ اپنے آپ کو منظم کر لیں اس دن میری
منظوری سے نیا پریزیڈنٹ اور نئے سیکرٹری مقرر کئے جاسکتے ہیں۔ سر دست میں نے جن
لوگوں کو اس کام کے لئے مقرر کیا ہے وہ عارضی انتظام ہے اور اس وقت تک کے لئے ہے جب
تک سب لوگ منظم نہ ہو جائیں۔ جب منظم ہو جائیں تو وہ چاہیں تو کسی اور کو پریذیڈنٹ اور
سیکرٹری بنا سکتے ہیں مگر میری منظوری اس کے لئے ضروری ہو گی۔ میرا ان دونوں مجلسوں سے
ایسا ہی تعلق ہو گا جیسے مربی کا تعلق ہوتا ہے۔ اور ان کے کام کی آخری نگرانی میرے ذمہ ہو گی
یا جو بھی خلیفہ وقت ہو۔ میرا اختیار ہو گا کہ جب بھی میں مناسب سمجھوں ان دونوں مجلسوں کا
اجلاس اپنی صدارت میں بلالوں اور اپنی موجودگی میں ان کو اپنا اجلاس منعقد کرنے کے لئے
کہوں۔ یہ اعلان پہلے صرف قادیان والوں کے لئے ہے۔ اس لئے ان کو میں پھر متنبہ کرتا ہوں
کہ کوئی فرد اپنی مرضی سے ان مجالس سے باہر نہیں رہ سکتا۔ سوائے اس کے کہ جو اپنی مرضی
سے ہمیں چھوڑ کر الگ ہو ہو ۔ جانا چاہتا ہو۔ ہر شخص کو حکماً اس تنظیم میں شامل ہونا پڑے گا اور اس
تنظیم کے ذریعہ علاوہ اور کاموں کے اس امر کی بھی نگرانی رکھی جائے گی کہ کوئی شخص ایسانہ رہے

1940ء
283
خطبات محمود
جو مسجد میں نماز باجماعت پڑھنے کا پابند نہ ہو۔ سوائے ان زمینداروں کے جنہیں کھیتوں میں
کام کرنا پڑتا ہے یا سوائے ان مزدوروں کے جنہیں کام کے لئے باہر جانا پڑتا ہے۔ گو ایسے
لوگوں کے لئے بھی میرے نزدیک کوئی نہ کوئی ایسا انتظام ضرور ہونا چاہیے جس کے ماتحت وہ
اپنی قریب ترین مسجد میں نماز باجماعت پڑھ سکیں۔ اس کے ساتھ ہی میں بیرونی جماعتوں کو
بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کی مجالس تو اکثر جگہ قائم ہی ہیں اب انہیں
ہر جگہ چالیس سال سے زائد عمر والوں کے لئے مجالس انصار اللہ قائم کرنی چاہئیں۔ ان مجالس
کے وہی قواعد ہوں گے جو قادیان میں مجلس انصار اللہ کے قواعد ہوں گے مگر سر دست باہر کی
جماعتوں میں داخلہ فرض کے طور پر نہیں ہو گا بلکہ ان مجالس میں شامل ہونا ان کی مرضی پر
موقوف ہو گا لیکن جو پریذیڈنٹ یا امیر یا سیکرٹری ہیں ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ کسی نہ کسی
مجلس میں شامل ہوں۔ کوئی امیر نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ
کا ممبر نہ ہو۔ کوئی پریذیڈنٹ نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام
الاحمدیہ کا ممبر نہ ہو اور کوئی سیکرٹری نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا
خدام الاحمدیہ کا ممبر نہ ہو۔ اگر اس کی عمر 15 سال سے اوپر اور چالیس سال سے کم ہے تو اس
کے لئے خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونا ضروری ہو گا اور اگر وہ چالیس سال سے اوپر ہے تو اس کے
لئے انصار اللہ کا ممبر ہونا ضروری ہو گا۔ اسی طرح سال ڈیڑھ سال تک دیکھنے کے بعد خدا نے
چاہا تو آہستہ آہستہ باہر بھی ان مجالس میں شامل ہونا لازمی کر دیا جائے گا کیونکہ احمدیت صحابہ
کے نقش قدم پر ہے۔ صحابہ سے جب جہاد کا کام لیا جاتا تھا تو ان کی مرضی کے مطابق نہیں لیا
جاتا تھا بلکہ کہا جاتا تھا کہ جاؤ اور کام کرو۔ مرضی کے مطابق کام کرنے کا میں نے جو موقع دینا تھا
وہ قادیان کی جماعت کو میں دے چکا ہوں اور جنہوں نے ثواب حاصل کرنا تھا انہوں نے
ثواب حاصل کر لیا ہے۔ اب 15 سے 40 سال تک کی عمر والوں کے لئے خدام الاحمدیہ میں
شامل ہونا لازمی ہے اور اس لحاظ سے اب وہ ثواب نہیں رہا جو طوعی طور پر کام کرنے کے نتیجہ
میں حاصل ہو سکتا تھا۔ بے شک خدمت کا اب بھی ثواب ہو گا لیکن جو طوعی طور پر داخل
ہوئے اور وفا کا نمونہ دکھایا وہ سابق بن گئے۔ البتہ انصار اللہ کی مجلس چونکہ اس شکل میں پہلے

1940ء
284
خطبات محمود
قائم نہیں ہوئی اور نہ کسی نے میرے کسی حکم کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے اس میں جو بھی
شامل ہو گا اسے وہی ثواب ہو گا جو طوعی طور پر نیک تحریکات میں شامل ہونے والوں کو ہوتا
ہے۔
میں ایک دفعہ پھر جماعت کے کمزور حصہ کو اس امر کی طرف توجہ دلا دیتا ہوں کہ
دیکھو شتر مرغ کی طرح مت بنو جو کچھ بنو اس پر استقلال سے کار بند رہو۔ اگر تمہارا یہ دعویٰ
ہے کہ تم رسول کریم صلی الم کے صحابہؓ کے مثیل ہو تو تمہیں اپنے اندر صحابہ کی صفات بھی پیدا
کرنی چاہئیں اور صحابہؓ کے متعلق یہی ثابت ہے کہ ان سے دین کا کام حکماً لیا جاتا تھا۔ پس جب
صحابہ کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ دینی احکام کے متعلق کسی قسم کی چون و چرا کریں تو
تمہیں یہ اختیار کس طرح حاصل ہو سکتا ہے ؟ یا تو یہ کہو کہ حضرت مرزا صاحب نبی نہیں تھے
اور چونکہ وہ نبی نہیں تھے اس لئے ہم صحابی بھی نہیں اور نہ صحابہؓ سے ہماری مماثلت کے کوئی
معنے ہیں مگر اس صورت میں تمہارا مقام قادیان میں نہیں بلکہ لاہور میں ہو گا کیونکہ وہی لوگ
یہ کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب رسول کریم صلی العلیم کے ظل کامل نہیں تھے جس کے لازمی
معنے یہ بنتے ہیں کہ جب مرزا صاحب نبی نہیں تھے تو وہ صحابی بھی نہیں۔ مگر ان میں بھی
شتر مرغ والی بات ہے کہ وہ دعونا عویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ مرزا صاحب رسول کریم صلی الم کے
ظل کامل یعنی نبی نہیں تھے مگر کہتے اپنے آپ کو صحابی ہی ہیں۔ حالانکہ اگر مرزا صاحب نبی
نہیں تو وہ صحابی کس طرح ہو گئے ؟ چنانچہ بار بار ہمارے مقابلہ میں غیر مبائعین نے اپنے اکابر کو
صحابہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ گویا مولوی محمد علی صاحب تو صحابی بن گئے مگر مرزا صاحب ان
کے نزدیک “ مخصوص عالم ” ہی رہے۔ پس ایسے لوگوں کا مقام لاہو ر ہے قادیان نہیں۔ ہر چیز
جہاں کی ہو وہیں سجتی ہے۔ ان کو بھی چاہئیے کہ قادیان سے اپنا تعلق توڑ کر لاہور سے اپنا تعلق
قائم کر لیں۔ پھر ہم ان کاموں کے متعلق ان سے کچھ نہیں کہیں گے ۔ مگر جب تک وہ ہم میں
شامل رہیں گے ہم ان سے دین کی خدمت کا کام نظام کے ماتحت ضرور کرائیں گے اور اگر
انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو ہم اس بات پر مجبور ہوں گے کہ ایسے کمزور لوگوں کو اپنی
جماعت سے خارج کر دیں۔ میں نے متواتر بتایا ہے کہ کوئی جماعت کثرت تعداد سے نہیں جیتی۔

آج 10 میں سے 10 باقی