اپنے عملی نمونہ کو اسلام کے مطابق بناؤ اور دین کی خدمت کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے چلے جاؤ

1940ء
305
22
خطبات محمود
اپنے عملی نمونہ کو اسلام کے مطابق بناؤ اور دین کی
خدمت کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے چلے جاؤ
وو
فرموده 23 اگست 1940ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
” دوستوں کو معلوم ہے کہ میں نے جماعت کو تین حصوں میں منظم کرنے کی ہدایت
کی تھی۔ ایک حصہ اطفال احمدیہ کا یعنی پندرہ سال تک کی عمر کے لڑکوں کا، ایک حصہ خدام الاحمدیہ
سے
میں
کا یعنی سولہ سے چالیس سال تک کی عمر کے نوجوانوں کا اور ایک حصہ انصار اللہ کا جو چالیس سال
اوپر کے ہوں خواہ کسی عمر کے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر وہ نوجوان جو خدام الاحمدیہ :
شامل ہونے کی عمر رکھتا ہے لیکن وہ اس میں شامل نہیں ہوا اس نے ایک قومی مجرم کا ارتکاب کیا
ہے اور اگر کوئی شخص ایسا ہے جو چالیس سال سے اوپر کی عمر رکھتا ہے مگر وہ انصار اللہ کی مجلس
میں شامل نہیں ہوا تو اس نے بھی ایک قومی مجرم کا ارتکاب کیا ہے اور اگر کوئی بچہ اطفال احمد یہ میں
شامل ہونے کی عمر رکھتا تھا اور اس کے ماں باپ نے اسے اطفال احمد یہ میں شامل نہیں کیا تو اس
کے ماں باپ نے بھی ایک قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ مگر مجھے امید رکھنی چاہیئے کہ ایسے
لوگ یا تو بالکل نہیں ہوں گے یا ایسے قلیل ہوں گے کہ ان قلیل کو کسی صورت میں بھی
جماعت کے لئے کسی دھبہ یا بد نامی کا موجب قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ قلیل استثناء کسی جماعت

1940ء
306
خطبات محمود
کے لئے بدنامی کا موجب نہیں ہوا کرتے۔
رض
آج ہم صحابہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور بسا اوقات کہتے ہیں کہ وہ سب کے سب
رض
ایسے تھے۔ حالانکہ ان صحابہؓ کہلانے والوں میں سے بھی بعض لوگ ایسے تھے جن کا نام
یا
قرآن کریم میں منافق رکھا گیا ہے۔ پھر ہم کیوں کہتے ہیں کہ سارے صحابی ایسے تھے اور کیوں
ان کا نام زبان پر آتے ہی ان کے لئے ہم دعائیں کرنے لگ جاتے ہیں ؟ اسی لئے کہ منافق
نہایت قلیل تھے اور قلیل التعداد ہونے کی وجہ سے وہ کسی شمار میں نہیں آسکتے تھے۔ ایک
حسین انسان کسی خفیف سے جسمانی نقص کی وجہ سے مثلاً اگر اس کی انگلی پر مسا نکلا ہوا ہو یا
فرض کرو اس کی کمر پر کوئی داغ ہو بد صورت نہیں کہلا سکتا اور نہ مستے یا داغ کی وجہ سے اس کے
حسن میں کوئی فرق آسکتا ہے۔ اگر ہم ایسے شخص کو حسین کہیں تو لوگ یہ نہیں کہیں گے کہ تم
نے اس بات کا استثنیٰ نہیں کیا کہ اس کی کمر پر داغ ہے یا اس بات کا استثنیٰ نہیں کیا کہ اس کی
انگلی کی پشت پر مسا نکلا ہوا ہے۔ بے شک مشا ایک نقص ہے ، بے شک داغ ایک نقص ہے
لیکن ایسے مقام پر مستے یا داغ کا ہونا جہاں نظر نہ پڑ سکے یا خاص طور پر وہ حسن کو بگاڑ کر نہ رکھ
دے حسن کے خلاف نہیں ہوتا۔ ایک شخص جسے سال دو سال میں ایک دو دن کے لئے نزلہ ہو
جاتا ہے یا چھینکیں آنے لگ جاتی ہیں اسے لوگ بیمار نہیں کہتے بلکہ تندرست ہی کہتے ہیں۔ اسی
طرح اگر کسی جماعت میں منافقوں کی قلیل تعداد موجود ہو تو اس قلیل تعداد کی بناء پر وہ
خراب نہیں کہلاتی۔ غرض ہم صحابہ کو اس لئے اچھا کہتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ بعض ظاہر
میں صحابہ کہلانے والے ایسے تھے جو منافق تھے پھر بھی منافقوں کی تعداد نہایت قلیل تھی
ور نہ ظاہری طور پر جس طرح انصار اور مہاجر رسول کریم صلی الم پر ایمان لائے تھی اسی طرح
رض
رض
منافق ایمان لائے تھے۔ وہ اسی زمانہ میں ایمان لائے جس زمانہ میں صحابہ ایمان لائے۔
رض
رض
لائے۔ انہوں
نے بیعت کے وقت وہی کلمات کہے جو صحابہؓ نے کہے اور انہوں نے بھی اسی رنگ میں
اظہار عقیدت کیا جس رنگ میں صحابہؓ نے کیا مگر صحابہ تو کچھ عرصہ کے بعد اپنے اخلاص میں
اور بھی ترقی کر گئے لیکن منافق اپنے اخلاص میں کم ہوتے چلے گئے۔ پس کوئی ایسا ظاہری فرق
نہیں جس کی بناء پر ایک کو ہم صحابی کہیں اور دوسرے کو نہ کہیں۔ سوائے اس کے کہ ایک نے

خطبات محمود
307
1940ء
اپنی منافقت کے اظہار سے بتا دیا کہ وہ صحابی کہلانے کے مستحق نہیں اور دوسرے نے اپنے
ایمان اور ا
اور اخلاص کے اظہار سے بتا دیا کہ وہ صحابی کہلانے کا مستحق ہے۔ ورنہ ۔ ورنہ ظاہری طور پر
منافق بھی نمازوں میں شامل ہو جاتے تھے اور منافق بھی صحابہؓ کے ساتھ جہاد کے لئے نکل
کھڑے
رے ہوتے تھے۔ چنانچہ صریح طور پر حدیثوں میں آتا ہے کہ بعض غزوات میں منافق بھی
شامل ہوئے۔ غزوہ تبوک میں بھی بعض ایسے شقی القلب اور منافق لوگ تھے جو آگے بڑھ کر
راستہ میں اس لئے چھپ کر بیٹھ گئے تھے کہ اگر رسول کریم صلی ایم اکیلے آتے ہوں تو آپ کو قتل
رض
کر دیں اور وہ غزوہ تبوک میں صحابہؓ کی صف میں شامل ہوئے مگر باوجود اس کے صحابہؓ کی
تعریف میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ان کی شان میں کوئی فرق نہیں آتا اور ہر مسلمان کا دل صحابہ
کی محبت اور ان کی تعریف سے لبریز ہوتا ہے کیونکہ منافقوں کی تعداد اتنی قلیل اور صحابہؓ کی
تعداد اتنی کثیر تھی اور پھر صحابہ اپنے اخلاص اور اپنی محبت میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ
منافق پیٹھ کے پیچھے چھپے ہوئے ایک داغ یا انگلی کے ایک مشا سے بڑھ کر حیثیت نہیں رکھتے
تھے۔ اور ایسا داغ یا مساکسی حسین کے حسن میں کوئی فرق نہیں لایا کرتا۔
رض
پس میں امید کرتا ہوں کہ اس قسم کے لوگ تھوڑے ہوں گے کیونکہ خدا نے ہماری
جماعت کو صحابہ کے نقش قدم پر بنایا ہے اور یقینا ہم میں منافقوں کی تعداد اتنی قلیل ہے کہ وہ
جماعت کے لئے کسی صورت میں بدنامی کا موجب نہیں ہو سکتے۔ بے شک میں جماعت کو اور
زیادہ پاک کرنے، اسے روحانی ترقی کے میدان میں پہلے سے اور زیادہ قدم آگے بڑھانے اور
اسے اپنے جسم سے معمولی سے معمولی دھبے اور داغ دور کرنے کی ہمیشہ تلقین کیا کرتا ہوں اور
جماعت کو اپنے خطبات کے ذریعہ ہمیشہ نصیحت کرتا رہتا ہوں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ
جماعت کے معتد بہ حصہ میں نقص پائے جاتے ہیں یا جماعت ان کمزوروں کی وجہ سے بد نام
سمجھی جا سکتی ہے معترضین کی نگاہ میں تو جماعت ہر وقت بد نام ہی ہوتی ہے اور جو شخص اعتراض
کرنے پر ایک دفعہ تل جائے وہ بہانے بنا بنا کر اعتراض کیا کرتا ہے مگر ان کی نگاہ میں جماعت کی
جو بد نامی ہوتی ہے وہ شرفاء کے نزدیک کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔ پس جب میں کہتا ہوں کہ
جماعت ان لوگوں کی وجہ سے بد نام نہیں ہو سکتی تو اس کے معنے صرف یہ ہوتے ہیں کہ شرفاء کے

1940ء
308
خطبات محمود
طبقہ میں جماعت بد نام نہیں ہو سکتی ورنہ مخالف کی نگاہ میں تو ہم ہمیشہ بد نام ہی ہیں خواہ ہم میں
س
اور افراد ہوں یا نہ ہوں اور دراصل ایسے لوگوں کی نگاہ میں تو محمد رسول اللہ صلی الہیم بھی
وو
بعض کمزور
بد نام ہیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی بدنام ہیں اور اسی طرح اور تمام انبیاء اور مامورین
بد نام ہیں بلکہ انبیاء تو کیا ان کی نگاہ میں خدا تعالیٰ بھی بدنام ہے۔ تم بڑے بڑے تعلیم یافتہ لوگوں
کی مجلسوں میں بیٹھ کر دیکھ لو وہ ہمیشہ اس قسم کے سوالات کرتے ہوئے دکھائی دیں گے کہ خدا
نے اس دکھ کی دنیا میں ہمیں کیوں پیدا کیا ؟ پھر وہ بر ملا کہتے ہیں کہ نَعُوذُ باللہ خدا قحط ڈالتا
ہے، وہ بیماریاں پیدا کرتا ہے ، وہ زلزلے بھیجتا ہے ، وہ ظلم کرتا ہے، وہ امن برباد کرتا ہے۔
غرض لوگ تو کہا کرتے ہیں “ پانچوں عیب شرعی ” مگر ان کے نزدیک سینکڑوں عیب خدا تعالیٰ
میں پائے جاتے ہیں اور جن کی نگاہ میں خدا تعالیٰ میں بھی عیب ہی عیب ہوں ان کے نزدیک
اس کے انبیاء کب عیوب سے پاک سمجھے جاسکتے ہیں۔ پس میں ایسے شقی القلب لوگوں کا ذکر
نہیں کرتا۔ وہ انسانیت سے دور چلے گئے اور انصاف کا دامن انہوں نے چھوڑ دیا۔ میں صرف
شریف الطبع لوگوں کا ذکر کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی نگاہ میں چند منافقوں کے
پائے جانے کی وجہ سے ہماری جماعت ؟ جماعت بد نام نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ دیکھ لو باوجو دا باوجود اس کے کہ ہماری
جماعت میں بعض لوگ ایسے موجود ہیں جو سست ہیں پھر بھی غیر احمدی شرفاء یہی کہتے ہیں کہ
جماعت احمدیہ سے بڑھ کر دین کی خدمت کرنے والی اور کوئی جماعت نہیں۔ اسی طرح
احمد یوں میں بعض بے نماز بھی ہوتے ہیں مگر وہ یہ نہیں کہتے کہ احمدیوں میں سو میں سے ایک یا
دو بے نماز ہیں بلکہ لوگوں کا سمجھدار اور شریف الطبع طبقہ یہی کہتا ہے کہ احمدی بڑے نمازی
ہوتے ہیں۔ اسی طرح سارے احمدی تو با قاعدہ چندے نہیں دیتے۔ کچھ لوگ سست بھی ہیں مگر
تم شریف الطبع لوگوں سے یہی سنو گے کہ احمدی بڑا چندہ دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں جماعت
کی اکثریت نیکی پر قائم ہے اور وہ بعض افراد کی کمزوری کو دیکھ کر ساری جماعت پر الزام عائد
نہیں کرتے مگر وہ لوگ جو اپنے اندر شرافت نہیں رکھتے وہ کسی ایک کمزور احمد ی کو دیکھ کر ہی
کہنے لگ جاتے ہیں کہ احمدی بے نماز ہیں یا احمدی چندوں میں سست ہیں۔ بے شک ہمارا فرض ہے
کہ ہم ایسے لوگوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کریں، ہمارا فرض ہے کہ ہم جماعت کی ایسی

1940ء
309
خطبات محمود
تربیت کریں کہ اس میں ایک شخص بھی ایسا دکھائی نہ دے جو چندہ نہ دیتا ہو۔ اسی طرح ہمارا
فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کو نماز کا پابند بنائیں اور اس قدر کوشش کریں کہ
ایک بھی بے نماز نہ رہے اور اس مقصد کے لئے میں اگر کوئی خطبہ پڑھوں اور جماعت کو بیدار
کرنے اور اس کی قوت عملیہ میں حرکت پیدا کرنے کی کوشش کروں تو یہ کوئی معیوب بات نہیں
بلکہ اچھی بات ہے کیونکہ ایک خرابی بھی ہم میں کیوں موجود رہے؟ لیکن اس نیکی کو سو فیصدی
مکمل کرنے کے لئے ہم اپنی طرف سے جو کوشش کریں اس کے یہ معنے نہیں ہو سکتے کہ ہماری
جماعت میں نیکی ہی نہیں۔ نیکی تو موجود ہے اور جماعت کی اکثریت میں موجود ہے مگر اسے
تمام پہلوؤں سے مکمل کرنے کے لئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وقتا فوقتا بعض کمزور
لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جائے۔ غیر احمدیوں سے ہی پوچھ کر دیکھ لو جہاں جہاں
احمدی موجود ہیں وہ ان کے متعلق یہی رائے دیں گے کہ احمدی بڑے سچے ہوتے ہیں، احمدی
بڑے نیک ہوتے ہیں، احمدی بڑے نمازی اور خدا تعالیٰ کے دین کے لئے قربانی کرنے والے
ہوتے ہیں۔ حالانکہ ان احمدیوں میں کمزور بھی ہوتے ہیں لیکن شریف الطبع لوگوں کا یہی دستور
ہے کہ وہ اکثریت کی نیکی کا ذکر کرتے ہیں اور بعض افراد کی کمزوری کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
پہنچتی
پس میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کا نمونہ ایسا ہی ہو گا اور جیسا کہ میرے پاس رپورٹیں
ارہی ہیں ان میں سے غالب اکثریت نے اس تنظیم میں اپنے آپ کو شامل کر لیا ہے۔ لیکن
میں دوستوں سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ محض ظاہری شمولیت کافی نہیں جب تک وہ عملی رنگ
میں بھی کوئی کام نہ کریں۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے عملی نمونہ سے یہ ثابت کر دیں گے کہ دنیا میں
خدا تعالیٰ کی واحد جماعت آپ ہی ہیں اور یہ ثبوت اسی طرح دیا جا سکتا ہے کہ آپ لوگ اپنے
اوقات کی قربانی کریں، اپنے مالوں کی قربانی کریں، اپنی جانوں کی قربانی کریں اور خدا تعالیٰ کے
دین کی اشاعت اور احمدیت کی ترویج کے لئے دن رات کوشش کرتے رہیں۔ اگر ہم یہ نہیں
کرتے اور محض اپنا نام لکھا دینا کافی سمجھتے ہیں تو ہم اپنے عمل سے خدا تعالیٰ کی محبت کا کوئی ثبوت
نہیں دیتے۔ پس صرف ان مجالس میں شامل ہونا کافی نہیں بلکہ اپنے اعمال ان مجالس کے

1940ء
310
خطبات محمود
اغراض و مقاصد کے مطابق ڈھالنے چاہئیں۔ خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اعمال سے
خدمت احمدیت کو ثابت کر دیں۔ انصار اللہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اعمال سے دین اسلام کی
نصرت نمایاں طور پر کریں اور اطفال احمدیہ کا فرض ہے کہ ان کے اعمال اور ان کے اقوال
تمام کے تمام احمدیت کے قالب میں ڈھلے ہوئے ہوں۔ جس طرح بچہ اپنے باپ کے کمالات کو
ظاہر کرتا ہے اسی طرح وہ احمدیت کے کمالات کو ظاہر کرنے والے ہوں۔ یہی غرض اس نظام
کو قائم کرنے کی ہے اور یہی غرض انبیاء کی جماعتوں کے قیام کی ہوا کرتی ہے۔
مگر مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ہماری اس تنظیم سے بعض لوگوں میں ایک
بے چینی سی پیدا ہو گئی ہے۔ چنانچہ تھوڑے ہی دن ہوئے کسی اخبار کا ایک مضمون میرے
سامنے پیش کیا گیا جس میں اس بات پر بڑے غصے کا اظہار کیا گیا تھا کہ انہوں نے کہا ہے جو شخص
خدام الاحمدیہ حمد یہ میں شامل ہونے سے دور بھاگے گا وہ خدام الاحمدیہ سے دور نہیں بھاگے گا بلکہ
احمدیت سے دور بھاگے گا۔ کہتے ہیں ”ماں سے زیادہ چاہے کٹنی کہلائے“ بھلا ان کو احمدیوں سے
کیا واسطہ ۔ ایک جماعت کا امام ایک نظام کا حکم دیتا ہے اور جماعت والے اس نظام کو قبول کر
لیتے ہیں وہ اپنی جماعت سے راضی اور جماعت اپنے امام سے راضی پھر ان کو بیٹھے بٹھائے
کیوں پیچ و تاب اٹھنے لگتے ہیں؟ میں اگر کسی کو کہتا ہوں کہ اس نے فلاں بات پر عمل نہ کیا تو
جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں رہے گا تو وہ میری بات کو خوشی سے سنتا اور اس پر عمل
کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح میں بوجہ جماعت کا امام ہونے کے وہی بات کہہ سکتا
ہوں جس میں لوگوں کا فائدہ ہو پھر جبکہ جماعت بھی اپنے فائدہ کو سمجھتی ہوئی ایک بات پر عمل
کرتی ہے اور امام بھی وہی بات کہتا ہے جس میں جماعت کا فائدہ ہو تو کسی دوسرے کو اس میں
دخل دینے کا کیا حق ہے؟ علاوہ ازیں یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ میں جس کے ساتھ جماعت کا
تعلق ہے اگر جماعت کے بعض افراد کو ان کی کوتاہی کو دور کرنے کے لئے کوئی تنبیہ کرتا ہوں
اور کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے یہ عمل نہ کیا تو وہ ہماری جماعت میں نہیں رہیں گے تو اس پر
انہیں تو بجائے ناراض ہونے کے خوش ہونا چاہئیے کہ اب جماعت کم ہو جائے گی مگر ہوا یہ کہ وہ
مخالفت میں اور بھی بڑھ گئے۔

1940ء
311
خطبات محمود
جو
میں نے جیسا کہ ابھی کہا ہے جماعت کی اصلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ
خدام الاحمدیہ یا دوسری مجالس میں شامل نہ ہوئے تو ان کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہے گا
اور انہیں جماعت سے الگ سمجھا جائے گا۔ یہ فقرہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کشتی نوح میں فرماتے ہیں کہ جو شخص جھوٹ اور فریب کو نہیں چھوڑ تا وہ میری
جماعت میں سے نہیں، جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں،
شخص بدرفیق کو کو نہیں چھوڑتا تا وہ وہ مہر میری جماعت میں سے نہیں اور جو شخص اپنے ماں باپ کی
خدمت نہیں کر تاوہ میری جماعت میں سے نہیں۔ اب اس کے یہ معنے نہیں کہ جو شخص بھی
ا ہو گا اسے ہم اپنی جماعت سے نکال دیں گے بلکہ مطلب یہ ہے یہ ہے کہ ایسے شخص کا میرے
ساتھ کوئی حقیقی تعلق نہیں ہو گا۔ ؟ وگا۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ کبھی تو ان کی طرف سے یہ اعتراض
ایسا
ہوتا ہے کہ یہ عجیب پیری مریدی ہے کہ مرید کے عقیدے کچھ ہوں اور پیر کے عقیدے کچھ
اور۔ اس کی بناء یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں میاں صاحب نے اس امر کی اجازت دے رکھی ہے کہ
میرے خلاف عقیدہ رکھ کر بھی ایک شخص بیعت میں شامل ہو سکتا ہے اور کبھی یہ اعتراض کر
دیتے ہیں کہ اگر کوئی ایک بات بھی نہیں مانتا تو اسے جماعت سے نکال دیتے ہیں اور اس وقت
حریت اور آزادی ضمیر کی کوئی پرواہ نہیں کرتے جو اسلام نے ہر مومن کو دے رکھی ہے ۔
حالانکہ اگر یہ اعتراض درست ہے کہ ہماری جماعت میں حریت اور آزادی ضمیر کی کوئی پروا
نہیں کی جاتی تو وہ اعتراض کیوں کیا تھا کہ اس جماعت میں پیر کے عقیدے کچھ ہیں اور مریدوں
کے کچھ اور۔ اختلاف عقائد رکھنے کے باوجود لوگوں کو بیعت میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ اور اگر
یہ درست ہے کہ بعض باتوں میں اختلاف رکھتے ہوئے بھی ایک شخص ہمارے نظام میں شامل
رہ سکتا ہے تو اس اعتراض کے کیا معنے ہوئے کہ حریت اور آزادی ضمیر کو کچل دیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ نظام کی درستی کے لئے اتحادِ خیالات کا ایک دائرہ ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ
ایک اختلاف بڑا نظر آئے لیکن اگر وہ کسی فتنے کا موجب نہ ہو تو اس اختلاف رکھنے والے کو
جماعت میں شامل ہونے کی اجازت دے دی جائے لیکن ایک دوسرا شخص خواہ اس سے کم
اختلاف رکھتا ہو لیکن اس کا اختلاف کسی فتنے کا موجب ہو تو اسے جماعت سے نکال دیا جائے۔

1940ء
312
خطبات محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک دفعہ ایک دوست نے پوچھا کہ میں ابھی
شیعیت سے نکل کر آیا ہوں اور حضرت علی کو حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ سے افضل سمجھتا
ہوں۔ پس کیا اس عقیدہ کے ہوتے ہوئے میں آپ کی بیعت کر سکتا ہوں؟ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے انہیں لکھا کہ آپ بیعت کر سکتے ہیں لیکن اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ایک دفعہ چند آدمیوں کو قادیان سے باہر چلے جانے کا حکم دے دیا اور ان کے
بارہ میں اشتہار بھی شائع کیا مگر وجہ صرف یہ تھی کہ وہ پنجوقتہ نماز میں حاضر نہیں ہوتے تھے اور
بعض ایسے تھے کہ ان کی مجلسوں میں حقہ نوشی اور فضول گوئی کا شغل رہتا تھا۔
اب بتاؤ حضرت علیؓ کو حضرت ابو بکر سے افضل سمجھنے اور حقہ پینے میں سے کون سی
بات بڑی ہے؟ لازما ہر شخص یہی کہے گا کہ حضرت علی کو حضرت ابو بکر سے افضل سمجھنا بڑی
بات ہے اور حقہ پینا چھوٹی بات ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک بڑا اختلاف
رکھنے کے باوجود ایک شخص کو اپنی بیعت کی اجازت دے دی اور حقہ پینے اور ہنسی ٹھٹھا میں
مشغول رہنے پر دوسروں کو مرکز سے چلے جانے کی ہدایت فرمائی حالانکہ ایک دعوت کے
موقع پر خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا انتظام کیا تھا۔ چنانچہ ترکوں کا سفیر حسین کامی
جب قادیان میں آیا اور اس کے لئے دعوت کا انتظام کیا گیا تو جماعت کے خرچ پر اس کے لئے
سگار اور سگریٹ منگوائے گئے۔ میں اس وقت چھوٹا تھا مگر مجھے خوب یاد ہے کہ ایک مجلس میں
مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے ذکر کیا کہ یہ لوگ سگریٹ کے عادی ہوتے ہیں اگر ہم
نے کوئی انتظام نہ کیا تو اسے تکلیف ہو گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کوئی حرج
نہیں اس کے لئے سگریٹ منگو الئے جائیں کیونکہ یہ ایسی حرام چیزوں میں سے نہیں جیسے
شراب وغیرہ ہوتی ہے۔ پس آپ نے وہ چیز جو اس قسم کی حرمت نہیں رکھتی جیسے شراب اپنے
حرمت رکھتی ہے۔ استعمال کرنے پر تو ایک شخص کو جماعت سے خارج کر دیا اور وہ جس
نے یہ کہا تھا کہ میں حضرت ابو بکر سے حضرت علیؓ کو افضل سمجھتا ہوں۔ باوجود اس کے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا عقیدہ یہ تھا کہ حضرت ابو بکر حضرت علیؓ سے افضل ہیں
اسے بیعت کرنے کی اجازت دے دی۔ در حقیقت بعض باتیں وقتی فتنہ کے لحاظ سے بڑی ہوتی ہیں
اندر

1940ء
313
خطبات محمود
حالانکہ وہ اصل میں چھوٹی ہوتی ہیں۔ اور بعض باتیں وقتی فتنہ کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں
حالانکہ اصل میں بڑی ہوتی ہیں۔ پس وقتی فتنہ کے لحاظ سے کبھی بڑی بات کو نظر انداز کر دیا
جاتا ہے اور چھوٹی بات پر ایکشن لے لیا جاتا ہے مگر ان لوگوں نے کبھی عقل سے کام نہیں لیا۔
ان کا مقصد صرف اعتراض کرنا ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں اگر وہ ہماری اس تنظیم کو دیکھ کر برا
مناتے ہیں تو تم انہیں برا منانے دو اور خود سلسلہ کے لئے ہر قسم کی قربانیوں میں بڑھتے چلے
جاؤ۔ خدا تعالیٰ تم سے یہ کبھی نہیں کہے گا کہ تم نے ان کا دل کیوں دُکھایا بلکہ وہ تم پر خوش ہو گا
اور تمہیں ثواب دے گا۔ بے شک ہم چاہتے ہیں کہ وہ حسد کی آگ میں نہ جلیں بلکہ جس جنت
کے ہم وارث ہیں اسی جنت کے وہ بھی وارث بن جائیں لیکن اگر انہیں اس جنت میں داخل
ہونے کی توفیق نہیں ملی تو گو ہم پھر بھی یہی دعا کریں گے کہ خدا انہیں ایمان نصیب کرے۔
لیکن اگر انہیں ایمان نصیب نہ ہو تو ہم ان کے لئے اپنا ایمان چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔“
)الفضل 13 ستمبر 1961ء(

آج 10 میں سے 10 باقی