صرف دوسروں پر ہی اعتراض نہ کرو بلکہ اپنی اصلاح کی طرف بھی توجہ دو
1940ء
314
(23)
خطبات محمود
صرف دوسروں پر ہی اعتراض نہ کرو بلکہ اپنی اصلاح
کی طرف بھی توجہ دو
(فرمودہ 6 ستمبر 1940ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
منتظم مساجد کو چاہیے کہ لاؤڈ سپیکر کے متعلق ایسا انتظام کریں کہ یا تو یہ خطبہ سے پہلے
افعال کو
صد الله سر
لگا کرے اور یا پھر نہ لگا کرے۔ رسول کریم صلی علیہم نے خطبہ کے وقت تمام حرکات اور افع
ناجائز قرار دیا ہے لیکن ہمارے یہاں دھڑلے سے کام ہوتا ہے اور ذرا پر واہ نہیں کی جاتی۔ پس
یہ لاؤڈ سپیکر یا تو پہلے لگ جایا کرے اور یا بالکل نہ لگا کرے۔ یہ اپنی ذات میں کوئی ایسی چیز نہیں
الله کہ اس کی وجہ سے محمد مصطفے صلی علیم کے احکام کو توڑ دیا جائے۔
اس کے بعد میں جماعت کی توجہ ایک ایسے واقعہ کی طرف پھر انا چاہتا ہوں جو آج ہی
قادیان میں ہوا ہے۔ میں اپنے کمرہ (دفتر ) میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے کچھ نعروں کی آواز سنائی دی۔
پہلے تو وہ نعرے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور میرے متعلق زندہ باد کے تھے اس کے بعد
کچھ اور الفاظ تھے جو میں صحیح طور پر نہیں سن سکا مگر اس قسم کے تھے کہ ایسے ناظر ہمیں نہیں
چاہئیں۔ میں نے دفتر ڈاک کے ذریعہ ان لوگوں کے حالات معلوم کرائے ہیں جو بازار میں
بیٹھتے ہیں یعنی دکانوں وغیرہ والے۔ ایسے لوگوں کی دس گیارہ شہادتیں میرے پاس آئی ہیں جن
1940ء
315
خطبات محمود
سے اصل واقعات پر روشنی پڑتی ہے۔ یوں تو مجھے کل شام سے ہی یہ پتہ تھا کہ اس قسم کا مظاہرہ
ہونے والا ہے۔ میں نے اطلاع دہندہ کو منع کر دیا تھا کہ اس میں کوئی دخل نہ دیں اور واقعہ
ہونے دیں لیکن مجھے جس رنگ میں اطلاع تھی اس سے کسی قدر فرق کے ساتھ یہ ہوا ہے۔
مجھے یہ اطلاع تھی کہ سید منظور علی شاہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ ہمارے مکانات کے گرد
چکر لگائیں گے اور نعرے بلند کریں گے۔ پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق زندہ باد
کے نعرے لگائیں گے پھر میرے متعلق اور پھر یہ کہ ہمیں ایسے ناظر نہیں چاہئیں۔ مجھے جو
اطلاع ملی اس میں یہ بات نہ تھی کہ مصری پارٹی اور احراری بھی اس میں شامل ہوں گے اور
چونکہ یہ ایک شخص کا انفرادی فعل تھا اور جماعت کا اندرونی معاملہ تھا میں نے نہ چاہا کہ اسے
روکا جائے اور میں نے کہا کہ اگر کوئی شخص دیوانگی کی کوئی حرکت کرنا چاہتا ہے تو کرے مگر
وقوعہ کسی اور رنگ میں ہوا ہے اور احراریوں نیز مصری صاحب کے ساتھیوں نے بھی اس میں
حصہ لیا ہے اور میرے متعلق مُردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں اور ان گلیوں میں لگائے
گئے ہیں جن میں احمدیوں کی کثرت ہے۔ ایسا ہی واقعہ اگر کسی دوسرے بازار میں جہاں
غیر احمدیوں کی کثرت نہیں بلکہ معمولی تعداد بھی ہو اگر احمدیوں کی طرف سے کیا جاتا تو
گورنمنٹ بے تاب ہو جاتی لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ حکومت کیا ایکشن لیتی ہے اور اگر اس
نے کوئی ایکشن نہ لیا تو ہم اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ ایسی حرکات جائز ہیں اور اس لئے اگر
احمدیوں نے کبھی ایسا کیا تو حکومت کو اعتراض کا حق نہ ہو گا اور اگر وہ ہم پر اعتراض کرے گی تو
دنیا کی نظروں میں ظالم قرار پائے گی۔
اب میں اصل واقعہ کی طرف آتا ہوں یہ فعل کرنے والا احمدی کہلاتا ہے۔ اس کا
باپ ایک مخلص احمدی تھا اور اس کی والدہ اس کے والد سے بھی زیادہ مخلص تھی اور انہی کے
اخلاص کی وجہ سے میں نے اس معاملہ کے متعلق بھی فوری قدم نہیں اٹھایا۔ ورنہ مرکز سلسلہ
میں نہیں اور سلسلہ کے نظام کے خلاف نہیں بلکہ علیگڑھ کالج کے منتظمین کے خلاف ایک
مرتبہ لڑکوں نے مظاہرے کئے اور نعرے لگائے تو ہمارے بھتیجے مرزا عزیز احمد صاحب بھی
ان سے مل گئے وہ اس وقت نوجوان تھے اور طالب علمی کی زندگی تھی۔ لڑکوں کو شکایت تھی
1940ء
316
خطبات محمود
کہ روٹی اچھی نہیں ملتی اس لئے مظاہرے اور ہڑتال کرنے لگے اور مرزا عزیز احمد صاحب
بھی ان میں شامل ہو گئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس فعل کو اس قدر نا پسند کیا کہ
مرزا عزیز احمد صاحب کو جماعت سے خارج کر دیا۔ اللہ تعالیٰ مرزا سلطان احمد صاحب کی
مغفرت فرمائے وہ گو اُس وقت غیر احمدی تھے مگر جب سنا کہ مرزا عزیز احمد صاحب کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت سے خارج کر دیا ہے تو انہوں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ میں
تم سے خوش ہو کر تب بولوں گا جب تم پھر بیعت کر کے آؤ گے۔ خیر وہ ایک بچپن کا ابتلاء تھا جو
جاتا رہا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو سمجھ دی ، فراست دی، اخلاص دیا اور انہوں نے اپنی بہت سی
اصلاح کرلی۔ تو اس قسم کے افعال سلسلہ کی روایات اور تعلیم کے بالکل خلاف ہیں اور ایک
ایسے ہی فعل کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پوتے کو جماعت سے خارج کر
دیا تھا حالانکہ اس کا وہ فعل نظام سلسلہ کے خلاف نہ تھا بلکہ علی گڑھ کالج کے چند افسروں کے
خلاف تھا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس عمل کے مطابق اگر میں ان کو جماعت
سے خارج بھی کر دیتا تو یہ بالکل جائز ہو تا لیکن ان کے باپ کے اخلاص کی وجہ سے کہ وہ مخلص
احمدی تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے بھی پہلے کے دوست تھے اور ان
کی والدہ کی وجہ سے کہ وہ مخلص، نیک اور متقی خاتون تھیں میں نے کوئی فوری اقدام نہیں کیا اور
سب سے پہلے میں ان کو موقع دیتا ہوں کہ 24 گھنٹہ کے اندر اندر اپنے اس فعل پر ندامت کا
اظہار کرتے ہوئے توبہ کریں ورنہ پھر مناسب رنگ میں جماعتی طریق پر عمل کیا جائے گا۔ اسی
فعل کے سلسلہ میں میں مرزا عبد الحق صاحب پلیڈر کو کمیشن مقرر کرتا ہوں۔ وہ تحقیقات
کریں کہ جو دوسرے احراری اور مصری صاحب کے ساتھی ان کے ساتھ شامل ہوئے وہ کیسے
ہوئے۔ میں نے سنا ہے انہوں نے ان کو روکا اور کہا تھا کہ تم ہمارے ساتھ کیوں شامل ہوتے
ہو۔ مرزا صاحب یہ تحقیقات کریں کہ آیا ان کا روکنا حقیقی رنگ میں تھا اور دوسروں کا شامل
ہونا زبر دستی تھا اور اس فعل کی تفاصیل کس حد تک سلسلہ کے وقار اور عزت کے منافی یا
موافق تھیں۔ جہاں تک اصول کا سوال ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عام فتویٰ میں نے
بیان کر دیا ہے۔ مجھے معلوم نہیں اصل واقعہ کیا ہے اور ان کی شکایات کیا ہیں۔ جہاں تک مجھے
1940ء
317
خطبات محمود
یہ
خبر پہنچی ہے ان کو چوہدری فتح محمد صاحب کے خلاف کوئی شکایت تھی اور شکایتیں دنیا میں ہوتی
ہی رہتی ہیں۔ بھائیوں کو بھائیوں سے ، باپ کو بیٹے سے اور بیٹے کو باپ یا ماں سے ، بہنوں کو
بھائیوں سے اور بھائیوں کو بہنوں سے بھی شکایتیں ہو جاتی ہیں لیکن ان کی وجہ سے انسان عقل
سے باہر نہیں ہو جاتا۔ احمدی جماعت کے لئے ایسے مواقع پر یہ رستہ کھلا ہے ہم نے قضاء کا محکمہ
اسی واسطے بنایا ہوا ہے کہ جب کسی کو کسی کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ قضاء میں جاسکتا ہے اور
اگر شکایت اس قسم کی ہو کہ قضاء اس کا ازالہ نہ کر سکتی ہو تو وہ بہ اجازت سلسلہ عدالت میں
جا سکتا ہے اور اگر مجرم قابلِ دست اندازی پولیس ہے تو وہ سلسلہ کو اطلاع دے کر پولیس میں
جا سکتا ہے۔ یہ اطلاع اس لئے ضروری رکھی ہے کہ کوئی شخص یہ سمجھنے میں غلطی کر سکتا ہے کہ
فعل قابلِ دست اندازی پولیس ہے۔ ممکن ہے جو اسے قابلِ دست اندازی سمجھے لیکن حقیقتاً
وہ نہ ہو۔ چونکہ انسان اپنے اجتہاد میں غلطی کر سکتا ہے اس لئے یہ اطلاع ضروری رکھی ہے کہ
تا اگر سلسلہ مناسب سمجھے تو اپنی ذمہ داری پر اسے روک دے۔ اس صورت میں گور نمنٹ
کے سامنے جوابدہ سلسلہ خود ہو گا وہ نہیں۔ یہ اصول مقرر ہیں اور جو انہیں تسلیم نہیں کرتا بلکہ
اپنے لئے خود کوئی رستہ تجویز کرتا ہے وہ گویا اپنے فعل سے سلسلہ کا باغی اپنے آپ کا ، آپ کو قرار دے
لیتا ہے۔ یہ مسجد ہے اور اس میں داخل ہونے کے لئے دروازے ہیں لیکن جو شخص دروازہ سے
اندر نہیں آتا بلکہ دیواریں کھودنے لگتا ہے اور کہتا یہ ہے کہ میں مسجد میں آنا چاہتا ہوں اس کے
اس دعوی کو کوئی شخص سچ نہیں سمجھے گا بلکہ ہر کوئی یہی کہے گا کہ وہ فساد کرنا چاہتا ہے ورنہ کیا
وجہ ہے کہ وہ مقرر کردہ رستہ سے مسجد میں نہیں آتا۔ اسی طرح ہم نے قضاء کا محکمہ قائم کر رکھا
ہے جسے کسی سے کوئی تکلیف پہنچے وہ قضاء میں دعویٰ دائر کر سکتا ہے لیکن جو ایسا نہیں کرتا بلکہ
کوئی دوسرا طریق اختیار کرتا ہے وہ گویا اپنے فعل سے بغاوت کا اعلان کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے
کوئی کہے مجھے قضاء پر اعتبار نہیں تو مرافعہ کر سکتا ہے اور دو قاضی اس کا کیس سنتے ہیں پھر اگر
ان پر بھی اسے اعتماد نہ ہو تو آخری اپیل خلیفہ خود یا اس کا مقرر کردہ بورڈ جو زیادہ ذمہ دار اور
مخلص احمدیوں پر مشتمل ہوتا ہے سنتا ہے اور جو کہے کہ مجھے ان پر بھی اعتماد نہیں تو میں کہوں گا کہ
تم جماعت میں شامل ہی کیوں ہو ؟ جب یہ ساری جماعت ہی برے لوگوں اور بد معاشوں کی ہے
1940ء
318
خطبات محمود
اگر تم جماعت کو سچا سمجھتے ہو تو یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ سارے کے سارے غلطی کریں اور
دیدہ دانستہ ظلم کریں اور اگر ایک دو سے ظلم کا اندیشہ ہو تو کہیں نہ کہیں پہنچ کر اس کی اصلاح کا
یقین ہونا چاہیئے لیکن اگر ساری جماعت میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں کہ جو قابلِ اعتبار ہو تو یہ
بڑی بے شرمی کی بات ہے کہ انسان اس جماعت میں شامل ہو جس کے اوپر سے لے کر نیچے
تک سب ظالم ہوں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا
فَتَمَسَّكُمُ النَّاسُ 1 - اگر سارا نظام ہی خراب ہے اور سب ظالم ہیں تو اس میں شامل رہنا گویا
دین و دنیا دونوں کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔ جب سلسلہ کی طرف سے ایک طریق
مقرر ہے تو جو اسے اختیار نہیں کرتا وہ اگر ناواقف ہے تو اسے سمجھانا چاہیئے اور اگر ناواقف نہیں
تو به تکرار خود سزا کا مستحق ہے۔ چونکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور بھی ایسے لوگ ہوں جن کو
شبہات ہوں ان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے اگر کسی کو کسی سے کوئی شکایت ہے تو اس کے
لئے قضاء کا دروازہ کھلا ہے۔ شکایت خواہ کسی ناظر کے خلاف ہو یا ناظر اعلیٰ کے ، اس میں کوئی
استثنیٰ نہیں۔ جسے کوئی تکلیف کسی سے پہنچے وہ قضاء میں جاسکتا ہے اور اگر جرم قابلِ دست
اندازی پولیس ہو تو اطلاع دے کر پولیس میں جا سکتا ہے لیکن اس قسم کے مظاہروں کی
اجازت کسی صورت میں نہیں دی جاسکتی اور نہ ان کا کوئی فائدہ ہے۔ اگر کوئی شخص نعرے لگانا تو
در کنار میرے دروازہ پر بیٹھ کر چیختا ہے تو خواہ گلا پھاڑ پھاڑ کر چیختا ر ہے حتی کہ گلا بیٹھ جائے خواہ
ساری عمر نعرے لگاتا رہے اگر میں اس سے متاثر ہو جاؤں تو ان اصول کے مطابق جن کو میں
صحیح سمجھتا ہوں میں خلافت کا مستحق نہیں ہوں گا۔ نعرے لگانا تو الگ رہا اگر کوئی فاقہ کشی کرے
حتی کہ مر بھی جائے تب بھی اسلامی اصول کے مطابق وہ توجہ کے قابل نہیں کیونکہ یہ نظام
میں دخل اندازی ہے۔ یہ ایک قسم کا دباؤ ہے۔ جو اسے قبول کرتا ہے وہ بزدل ہے اور اللہ تعالیٰ
کے اعتماد کا ہر گز اہل نہیں۔
میں تو حکومت کو بھی یہی مشورہ دیتا رہتا ہوں کہ اگر وہ کانگرس کے کسی مطالبہ کو
درست سمجھتی ہے تو اسے پہلے ہی مان لے لیکن اگر وہ صحیح نہیں سمجھتی تو ایک گاندھی چھوڑ ہزار
گاندھی بھی فاقے کریں اسے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ سچائی کو ہر حال میں قبول کرنا حکومت کا
1940ء
319
خطبات محمود
فرض ہے۔ اسے کسی بڑے آدمی کے فاقہ کی وجہ سے قبول نہیں کرنا چاہیے بلکہ سچائی سمجھ کر
قبول کرنا چاہیے۔ کانگرس جو بات کہتی ہے اگر وہ درست ہے تو گاندھی جی تو خیر لیڈر ہیں اگر
کوئی چمار بھی کہے تو اسے مان لینی چاہیئے لیکن اگر وہ بات ناحق ہے تو اسے گاندھی جی کی فاقہ کشی
سے ڈر کر نہیں ماننا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو
نہیں سمجھتی اور جب میں دنیوی گورنمنٹ کے لئے بھی اس بات کو جائز نہیں سمجھتا تو آسمانی کے
لئے کس طرح سمجھ سکتا ہوں ۔ اگر ایسی باتوں سے میں متاثر ہو جاؤں تو پھر ایسے سلسلہ کی
ضرورت ہی کیا ہے جسے ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتے ہیں۔ ایسے افعال شریعت کے خلاف
ہیں۔ یہ خیال کرنا کہ ایسی باتوں سے مجھ تک آواز پہنچائی جاسکے گی یا میں متاثر ہو جاؤں گا بالکل
غلط ہے۔ اگر میں خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ خلیفہ ہوں تو ایسی باتوں سے ہر گز متاثر نہیں ہو سکتا اور
جو ایسی باتوں سے متاثر ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ خدا تعالیٰ کا مقرر
کر دہ خلیفہ وہی ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ پر توکل کرے ، جو یہ یقین رکھتا ہو کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے اور خود خدا تعالیٰ اس کا حافظ اس کا حافظ ہے۔ ہمارا کام خدا -- ہمارا کام خدا تعالیٰ کی عظمت کو قائم کرنا ہے
نہ کہ اپنی نیک نامی ۔ اگر ہمیں اپنی نیک نامی مطلوب ہو تو اس سلسلہ میں رہنے کی کیا ضرورت
ہے ؟ اگر آج ہم کانگرس میں شامل ہو جائیں تو ہماری کتنی نیک نامی ہو سکتی ہے، اگر آج حکومت
کے خلاف ہو جائیں تو آزاد طبقہ بوجہ اس کے کہ ہم ایک منظم جماعت ہیں ہماری کتنی قدر
کرے گا؟ اگر وہی رسوم اور بدعات کی تائید کرنے لگیں جو غیر احمدیوں میں رائج ہیں تو کس
طرح وہ خوش ہو کر ہماری تعریفیں کریں گے ؟ پس دنیا میں نیک نامی کے وہی ذرائع ہیں جو
خدا تعالیٰ اور اس کے سول سے دور پھینکتے ہیں اور ان کو قبول کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ہماری نیک نامی
اسی میں ہے جس میں خدا تعالیٰ خوش ہو ، چاہے دنیا میں کتنی بدنامی ہو۔ محمد رسول اللہ صلی ال ہم کو
لوگ عمر بھر پاگل کہتے رہے لیکن اگر وہ ان باتوں کو اختیار کر لیتے جن سے لوگ خوش ہوتے تو
سب ان کی تعریفیں کرتے۔ حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کو لوگوں نے پاگل کہا
مگر کیا وہ ان باتوں سے ڈر گئے ؟ پس مومن ان چیزوں سے کبھی نہیں ڈرتا اور جو مومن ہو وہ ان
چیزوں سے ڈراتا بھی نہیں اور ایسے نعرے اور مظاہرے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ڈرایا جائے۔
1940ء
320
خطبات محمود
لیکن جو شخص ایسا کرتا ہے وہ مجھے کس چیز سے ڈرانا چاہتا ہے؟ کیا اس سے کہ جماعت مرتد
ہو جائے گی ؟ لیکن اگر میں کسی وقت بھی جماعت کے علیحدہ ہو جانے سے ڈر جاؤں تو اسی وقت
کافر ہو جاؤں۔ کیا اگر میں جماعت کی قدر اور عزت کرتا ہوں تو اس وجہ سے کہ یہ لاکھ دولاکھ
لوگ ہیں۔ ہر گز نہیں۔ بلکہ اس وجہ سے کرتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بات کہتے ہیں لیکن اگر وہ
خدا تعالیٰ کی بات کہنا چھوڑ دیں تو وہ بھی ایسے ہی ہو جائیں گے جیسے دوسرے غیر احمدی اور پھر
میرے نزدیک ان کی کیا عزت ہو سکتی ہے؟ ایسے وقت میں انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی
رائے اپنے متعلق بدلنے کی کوشش کرے اور اس کے لئے نعروں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اللہ
تعالیٰ کے حضور اپیل رات کی تاریکیوں میں اور اس کے آگے سجدوں میں گر گر کر رونے کی
صورت میں ہوتی ہے۔
اس کے بعد ایک اور معاملہ ہے جس کے متعلق بھی میں اپنے خیالات کا اظہار
ضروری سمجھتا ہوں اور وہ بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی کی تلاشی کا واقعہ ہے۔ مجھے افسوس
ہے کہ اس معاملہ میں بھی امور عامہ سے کچھ بے احتیاطیاں ہوئی ہیں۔ اصل واقعات کے
متعلق میں ابھی کوئی بات کرنا نہیں چاہتا کیونکہ وہ ابھی زیر تحقیق ہیں تاہم اس حد تک میں
تحقیقات کر چکا ہوں کہ امور عامہ سے بعض غلطیاں ہوئی ہیں یا اگر محتاط الفاظ استعمال کروں تو
بعض بے احتیاطیاں ہوئی ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ ان پر متنبہ ہوتے ان
میں ایک چڑ سی پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے متعلق بھی میں ایک کمیشن مقرر کرنے والا ہوں۔
امور عامہ سے میں جواب طلبی کر چکا ہوں اور کاغذات میرے پاس پہنچ چکے ہیں۔ ممکن ہے
امور عامہ کے پاس کچھ اور دلائل بھی ہوں جو اس نے ابھی پیش نہ کئے ہوں اور کمیشن کے
سامنے پیش کریں۔ بہر حال جو جواب امور عامہ کی طرف سے دیا گیا ہے اس کی بنیاد پر میں کہہ
سکتا ہوں کہ بے احتیاطی سے کام لیا گیا ہے۔ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور اس لئے
ہم ان اصولوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو خدا تعالیٰ نے مذہبی جماعتوں کے لئے مقرر کئے
ہیں۔ ہم کوئی مادر پدر آزاد جماعت نہیں ہیں کہ اپنے لئے خود کوئی قانون بناتے پھریں بلکہ
ہمارے قانون اسلامی ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے بنایا ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے جو قانون انبیاء کی
1940ء
321
خطبات محمود
رض
پریہ
جماعتوں کے لئے مقرر کئے ہیں ان میں ان لوگوں کی خاص طور پر عزت قائم کی گئی ہے جو
ابتداء میں ایمان لائے اور قربانیاں کرتے رہے اور یہ ایک ایسا حق ہے جسے ہم کسی صورت میں
نظر انداز نہیں کر سکتے۔ دنیوی جماعتیں پرانے لوگوں کو نظر انداز کر سکتی ہیں اور کہہ سکتی ہیں
کہ اب ہم میں زیادہ عقلمند اور زیادہ صاحب حیثیت لوگ شامل ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی
مقرر کردہ جماعتیں ایسا نہیں کر سکتیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں صحابہ اور سابقون کا
خاص درجہ قرار دیا ہے جس کی نظیر دنیوی جماعتوں میں نہیں مل سکتی۔ یہ حقوق صحابہ کو اتنے
یاد کرائے جاتے تھے کہ وہ جوش کی حالت میں بھی ان کو نہ بھول سکتے تھے۔ جب باغی حضرت
عثمان کو شہید کرنے کے لئے دیوار پھاند کر ان کے مکان کے اندر داخل ہوئے تو ان میں ایک
غلطی خورده نوجوان حضرت ابو بکر کا لڑکا بھی تھا وہ آگے بڑھا اور اس نے حضرت عثمان کی
داڑھی کو پکڑ لیا۔ حضرت عثمان نے اسکی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا اور کہا کہ ابو بکر اس جگہ پر یہ
کام نہ کر سکتا۔ اور کسی سے آپ نے کچھ نہیں کہا لیکن اسے یہ بات کہی اور اس کا اس پر یہ اثر ہوا
کہ وہ فوراً وہاں سے لوٹ گیا۔ وہ حضرت عثمان کا شدید ترین مخالف تھا اور لوگوں کو آپ کے
خلاف ابھار تا پھرتا تھا۔ وہ خود نیک تھا مگر دھو کا میں آچکا تھا اور سمجھتا تھا کہ اسلام کو آزاد کرارہا
ہے اور اس کانٹے کو نکال رہا ہے جو اسلام کی بغل میں چبھا ہوا تھا لیکن عین اس وقت جبکہ وہ
انتہائی جوش کی حالت میں تھا حضرت عثمان نے اسے یہ یاد دلایا کہ ابو بکر بھی یہ جرات نہ کر
سکتا جو تم کرنے لگے ہو تو اس پر اتنا اثر ہوا کہ وہ پیچھے ہٹا اور فوراً لوٹ گیا۔ جہاں تک بھائی
عبدالرحمن صاحب کے مکان کی تلاشی کا سوال ہے اس میں کسی کی ذمہ داری نہیں۔ تلاشی
گورنمنٹ کا حق ہے اور اگر وہ قانون کے مطابق کسی کی تلاشی لیتی ہے تو کسی کو اعتراض کا حق
نہیں۔ تلاشی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بھی ہوئی تھی تو کیا بھائی عبد الرحمن صاحب
آپ سے بھی بڑے ہیں۔ پس تلاشی لینے پر ناراضگی کا اظہار عبث ہے۔ گورنمنٹ کا حق ہے کہ
کسی پر شبہ ہو تو اس کی تلاشی لے لے اور ہمار احق نہیں کہ اس کے اس حق میں دست اندازی
کریں۔ ہاں اگر وہ تلاشی لینانا جائز ہو تو بعد میں اس کے خلاف پروٹسٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اس وقت
یہی فرض ہے کہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے افسروں کو اپنے فرائض بجالانے کا موقع دیں۔
1940ء
322
خطبات محمود
اگر ہم جانتے ہیں کہ کوئی شخص قاتل نہیں تو ہم حکومت کو اسے پھانسی دینے سے ہر گز نہیں
روکیں گے بلکہ اسے پھانسی چڑھنے دیں گے مگر بعد میں پروٹسٹ ضرور کریں گے اور دنیا
کو بتائیں گے کہ یہ ظالمانہ فعل ہے۔ پس جہاں تک تلاشی کا سوال ہے اس میں ناراضگی کا کوئی
پہلو نہیں۔ اس کی وجہ سے اگر کسی کی غیرت کو ٹھیس لگتی ہے تو اس کی کوئی وجہ میری سمجھ میں
نہیں آسکتی اور نہ اعتراض کا کوئی موقع ہے۔ اس کے علاوہ امور عامہ پر یہ ذمہ داری ہے کہ اس
نے صحابہ کے مقام کو نہیں سمجھا۔ اگر صحابہ کا جائز اعزاز قادیان میں نہ ہو اور سلسلہ کے محکمے نہ
کریں تو یہ ہمارے لئے رونے کا مقام ہے ۔ اس کے باوجود میں لوگوں کو متنبہ کروں گا کہ
خود بخود کوئی نتائج نہ نکالیں۔ اس نے کس حد تک غلطی کی ہے اس کی میں تحقیقات کر رہا ہوں۔
ابھی میں اس کی کوئی غلطی بتاتا نہیں ہوں اس کا فیصلہ کمیشن کرے گا جو میں مقرر کرنے والا
ہوں۔ اس وقت میں صرف احتیاط کے پہلو کو لیتا ہوں اور صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ
کے مقرر کردہ قانون کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھائی عبد الرحمن قادیانی
اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے جب دنیا آپ کو کافر اور فاسق و فاجر کہہ
رہی تھی اور خون کی پیاسی تھی۔ وہ ایسے تکلیف کے وقہ تکلیف کے وقت میں آپ کے ساتھ رہے اور اگر آج
ہمارے نوجوان ایسے لوگوں کا اعزاز نہ کریں تو میں یہ کہوں گا کہ ان میں غیرت ایمانی بہت کم
ہے۔ ناظر امور عامہ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے والد بھی جو بہت نیک اور مخلص انسان تھے اور
میرے خسر تھے ابھی وہ بھی ایمان نہیں لائے تھے جب بھائی عبد الرحمان قادیانی خدمات بجالا
رہے تھے۔ ہم ابھی بچے تھے اور پوری طرح ہوش بھی نہ سنبھالا تھا جب ہم نے ان کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی خدمات بجالاتے اور آپ کے گرد پروانہ وار فدا ہوتے دیکھا۔ یہ آپ
کی تکلیف کی گھڑیوں اور مصیبت کی ساعتوں میں ساتھ رہے اور اگر ایسے لوگوں کا اعزاز قائم نہ
ہو تو میں مجبور ہوں گا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لوں۔ ہمارے تمام محکمے سلسلہ کی
عزت کے قیام کے لئے ہیں نہ کہ انصاف کے ایک غلط نام کی پیروی کے لئے۔ میں یہ نہیں کہتا
کہ جو فعل ہوا ہے وہ نا جائز ہوا ہے۔ میں اس یقین کے وجوہ رکھتا ہوں کہ جو فعل ہوا اس کی تمام
تر ذمہ داری ایک فریق پر نہیں لیکن یہ بہر حال دکھ کی بات ہے کہ قادیان میں وہ حزم اور
1940ء
323
خطبات محمود
احتیاط نہ برتی جائے جو صحابہ کے متعلق برتی جانی چاہئیے۔ میں تو وہ شخص ہوں کہ جن لوگوں
نے اپنے فعل سے اپنے آپ کو صحابیت سے خارج کر لیا ان کے خلاف بھی میں نے کبھی کسی کو
کوئی کام نہیں کرنے دیا۔ مولوی محمد علی صاحب یہاں سے جاتے ہوئے قریباً تین ہزار کی
کتابیں لے گئے۔ قاضی امیر حسین صاحب مرحوم میرے پاس آئے کہ ان کو روکنا چاہیے مگر
میں نے کہا کہ میں ان کو روکنا نہیں چاہتا۔ پھر مجھے معلوم ہوا کہ بعض بچے آپس میں کہہ رہے
تھے کہ آؤ ان پر کنکریاں پھینکیں اور میں نے ان کو سختی سے ڈانٹا اور مولوی صاحب کو کہلا بھیجا
کہ آپ کوئی فکر نہ کریں میں ذمہ دار ہوں کہ کوئی آپ کو کچھ نہیں کہہ سکے گا اور اگر کوئی کچھ
کہے تو میں ہر سزا کے لئے تیار ہوں۔ گو بعد میں اس واقعہ کو بہت رنگ آمیزی سے پیش کیا جاتا
رہا اور کیا جاتا ہے مگر حقیقت یہی ہے۔ تو جن لوگوں نے اپنے فعل سے اپنے آپ کو صحابیت
سے خارج کر لیا میں آج تک ان کا بھی احترام کرتا ہوں۔ ان کی طرف سے مجھ پر گندے سے
گندے الزامات لگائے گئے۔ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے متعلق میرے پاس بھی ایسی
روایات پہنچیں مگر میں نے ان کی اشاعت کو کبھی پسند نہیں کیا۔ پس اگر ہماری جماعت ایک
مذہبی جماعت ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی عزت کو قائم کرنا ہمارا فرض
ہے اور وہ کی جائے گی۔ دشمن ان باتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چنانچہ یہاں
کے ہندوؤں نے رات کے وقت ایک ہندو لڑکے کو بھائی جی کے لڑکے کے پاس بھیجوایا کہ آپ
لوگوں پر بڑا ظلم ہو رہا ہے۔ اگر آپ واقعات بتائیں تو : تو ہم ہندو اخبارات میں چھپوا دیں گے ۔
بھائی جی کا بیان یہ تھا کہ صبح ہی انہوں نے آکر مجھے کہا کہ رات ہمارے ہاں شیطان آیا تھا۔ ان
کی یہ باتیں ایک اچھا نمونہ تھا مگر میں یہ ضرور کہوں گا کہ ان کا سارا نمونہ اچھا نہ تھا۔ اگر وہ اس
ابتلاء سے بے داغ نکلتے تو مجھے بڑی خوشی ہوتی مگر افسوس ہے کہ وہ بے داغ نہ نکلے۔ مجھے متعدد
رپورٹیں پہنچی ہیں کہ وہ راتوں کو گلی کوچوں میں یہ شور کرتے پھرے کہ
اے منارے والے ! ہم نے تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہے۔ ان کا یہ فعل بہت ہی
نا جائز ہے۔ کیا ان کی یہ تلاشی اس وجہ سے ہوئی ہے کہ وہ احمدی تھے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ
یہ منارے والے کی خاطر کس طرح ہوا؟ کسی نے جھوٹ یا سچ یہ الزام لگایا کہ ان کے لڑکے
1940ء
324
خطبات محمود
نے چوری کی ہے۔ اگر یہ الزام سچ ہو تو بھائی جی کے یہ کہنے کے معنے گویا یہ ہوئے کہ منارے
والا نَعُوذُ بِالله چوریاں کرواتا تھا اور اگر یہ نہیں تو پھر اس کے لئے یہ بار کس طرح اٹھایا گیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خاطر اس میں کیا بات تھی۔ یہ فرض کر لو کہ امور عامہ سے
بے احتیاطی ہوئی مگر کیا اس نے یہ اس لئے کہا کہ بھائی جی صحابی تھے ؟ ہر گز نہیں۔ بھائی جی خود
بھی یہ بات نہیں کہہ سکتے کہ اس بے احتیاطی کی وجہ یہ تھی کہ ناظر امور عامہ کٹر احراری تھے
اور چاہتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی کی بے عزتی ہو۔ اپنے انتہائی غصہ
کے باوجود بھائی جی یہ بات نہیں کہہ سکتے۔ پس یہ ان کی غلطی تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ آج
کے مظاہرہ کی ذمہ داری ان پر ہے۔ اگر وہ ایسے ذمہ داری کے مقام پر ہوتے ہوئے یہ شعر نہ
پڑھتے پھرتے تو آج کا مظاہرہ نہ ہوتا۔ ہم ہمیشہ کہتے رہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے صحابی نوجوانوں کے لئے نمونہ ہیں جس کی انہیں پیروی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا اور میرا نام وضاحت سے گو نہ لیا تھا مگر آج کا مظاہرہ کرنے والے
نے لیا۔ پس جہاں مجھے افسوس ہے کہ ایسے صحابی کا جس نے بڑی خدمات کا موقع پایا اور جس
کی ہتک کو میں اپنی ہتک سمجھتا ہوں مناسب عزت قائم نہ کی جاسکی۔ وہاں مجھے یہ بھی افسوس
ہے کہ بھائی جی اس ابتلاء سے بے داغ نہ نکل سکے۔ اگر ان کی تلاشی ہوئی تو کیا تھا؟ کیا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تلاشی نہ ہوئی تھی ؟ ان کو چاہیئے تھا کہ ہنستے ہوئے اس واقعہ
پر سے گزر جاتے۔ ان کو شکایت لے کر میرے پاس آنا بھی نہ چاہیئے تھا۔ وہ دوسرے دن
میرے پاس آئے حالانکہ میں اس وقت تمام تحقیقات کر چکا تھا۔ انہوں نے آکر خود اپنی
سبکی کرائی۔ جو بات میں ان کے آنے سے بھی پہلے کر چکا تھا اس کے لئے انہیں آنے کی کیا
ضرورت تھی۔ اپنے مقام کے لحاظ سے انہیں اس بات کے لئے میرے پاس آنا بھی نہ چاہیئے
تھا۔ اور خدا تعالیٰ پر توکل کرنا چاہیئے تھا۔ ان کی شان یہ تھی کہ دل میں بھی اس بات کا کوئی
احساس نہ کرتے اور لب پر ذکر تک نہ لاتے۔ اگر ان کے بیٹے سے ایسا فعل ہوا تو کیا اس سے
ان کی عزت میں کوئی فرق آسکتا ہے ؟ اور اگر نہیں ہوا تو ان کی عزت اور بھی بڑھ جاتی۔
رسول کریم صلی الم کے ی علوم کے عشرہ مبشرہ میں سے ایک کا لڑکا امام حسین کا قاتل تھا۔ ان کے بیٹے
1940ء
325
خطبات محمود
کے افعال کی ذمہ داری ان پر نہیں آسکتی۔ اگر ان کا بیٹا مجرم ثابت نہ ہو تا تو ان کی عزت زیادہ
ہو جاتی نہ کہ کم۔ چونکہ وہ ایسے مقام پر ہیں کہ ان کے فعل سے دوسرے بھی غلطی کر سکتے ہیں
اس لئے مجھے یہ بات کہنی پڑی۔
میں آدھی رات کے وقت دفتر سے کام کر کے گھر آیا میری بیوی بیمار تھیں انہوں
نے کہا کہ آپ نے کچھ سنا؟ میں نے کہا نہیں۔ وہ کہنے لگیں کہ بچے گھبرائے ہوئے آئے تھے کہ
بھائی عبدالرحمن صاحب کی تلاشی ہو رہی ہے۔ میں نے تکلیف کے ساتھ رات گزاری اور صبح
اٹھتے ہی تحقیقات شروع کرادی اور ان کے آنے سے پہلے جس حد تک میرا فرض تھا تحقیقات
مکمل کر چکا تھا اور اپنے ذہن میں ایک نتیجہ پر پہنچ چکا تھا۔ پس ان کو تو میرے پاس آنے کی بھی
ضرورت نہ تھی۔ شکایت لے کر تو وہ آتا ہے جسے اعتبار نہ ہو۔ جسے اعتبار ہو وہ شکایت کرتا ہی
نہیں۔ ایسے معاملہ کے متعلق شکایت کی ضرورت ہوتی ہے جو مخفی ہو یا پھر وہ شکایت کرتا ہے
جس کے دل میں گھبراہٹ ہو لیکن یہاں تو میں ان کے آنے سے قبل اپنے ذہن میں اس فیصلہ
پر پہنچ چکا تھا کہ کمیشن بٹھا کر اس معاملہ کی تحقیقات کراؤں گا۔
اس کے بعد میں پھر امور عامہ اور دوسرے محکموں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس
لئے بنائے گئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ اور شعائر اللہ کی عزت قائم
کریں۔ اس لئے نہیں کہ بے احتیاطی کے ساتھ ان چیزوں کے خلاف کوئی اقدام کریں۔ کسی
شخص کا ناظر امور عامہ ہونا یا میرا رشتہ دار ہونا اسے کسی سرزنش یا سزا سے نہیں بچا سکتا۔ سلسلہ
کی ذمہ داریوں کے لحاظ سے ایسے لوگوں کو سزا دینا میرا فرض ہے۔ خواہ وہ کوئی ہو۔ میرا رشتہ دار
حقیقی وہی ہے اور حقیقی کارکن بھی وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خدام
اور سلسلہ کی عزت قائم کرے۔ جو سلسلہ کی عزت قائم نہیں کرتا، صحابہ کی عزت قائم نہیں
کرتا اور کارکنوں کی عزت قائم نہیں کرتا وہ میرا دوست یا رشتہ دار ہر گز نہیں۔ تمام محکموں کو
چاہیے کہ ہر کام میں اس بات کو مد نظر رکھیں جس طرح قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ تم جدھر
سے بھی جہاد کے لئے نکلو تمہارا منہ قبلہ کی طرف ہونا چاہیے۔ 2 اسی طرح ہمارے محکمے بھی جو
کام کریں اس میں یہ بات مد نظر رکھیں کہ سلسلہ ، سلسلہ کے کارکنوں اور خدام کی عزت قائم
رض
1940ء
326
خطبات محمود
ہو اور صحابہ کے اعزاز کا خاص خیال رہے۔ باقی خالص تلاشی پر اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو یہ اس
کی غلطی ہے۔ یہ قانون ہے اور ہمارے مذہب کی یہی ہدایت ہے کہ حکومت کے قانون کا
احترام کریں۔ ہاں اگر کوئی افسر قانون کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو اسے سزا دلوائی جاسکتی ہے
لیکن یہ حق نہیں کہ کوئی حاکم اگر اپنے حق کا استعمال کرتا ہے تو اس پر ناراض ہوں۔ گو یہ ہم
ضرور دیکھیں گے کہ اس نے کس رنگ میں اس فرض کو ادا کیا ہے۔ میرے پاس یہ شکایت بھی
پہنچی ہے کہ تلاشی لینے والوں نے سختی کی۔ ہم اس کی بھی تحقیقات کریں گے اور اگر یہ بات
ثابت ہو گئی تو اس معاملہ میں بھی مناسب کارروائی کریں گے۔ بہر حال تلاشی لینا ایک جائز فعل
ہے۔ گو مجھے یہ بھی خیال ہے کہ سلسلہ کے وقار کو صدمہ پہنچانے کے لئے پچھلے دنوں میں
معمولی معمولی باتوں پر احمدیوں کی تلاشیاں لی جاتی رہی ہیں حالانکہ ویسے ہی واقعات غیر احمد یوں
میں بھی ہوئے مگر کسی کی تلاشی نہیں ہوئی۔ میں اس بات کی بھی تحقیقات کر رہا ہوں اور اگر
میں اس نتیجہ پر پہنچا جو اس وقت میر اخیال ہے تو میں اس کے خلاف بھی آواز اٹھاؤں گا مگر اس
کے ساتھ میں جماعت کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اعمال میں ایسی تبدیلی کریں کہ ان
میں سے کسی پر کوئی اعتراض ہو ہی نہ سکے۔ اپنے بُروں کی اصلاح کرے۔ ہمارے پاس بھی
بعض لوگوں کے متعلق شکایتیں پہنچتی رہتی ہیں۔ ایسے لوگوں کی اصلاح ہر احمد ی اپنا فرض
سمجھے۔ اپنے محلہ کے لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے بیٹے اور بیٹیاں سمجھ کر ہر رنگ میں ان کی اصلاح
کا خیال رکھا جائے اور کوشش کریں کہ ایسے لوگ جماعت میں پیدا ہی نہ ہوں جو قابلِ اعتراض
افعال کے مرتکب ہوں۔ اگر کوئی ایسا فعل ہو ہی نہیں تو دشمن کو اعتراض کی جرات ہی نہیں ہو
سکتی۔ پس اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھو۔ صرف دوسروں پر ہی اعتراض نہ کرو بلکہ اپنی اصلاح
کی طرف بھی توجہ کرو اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے بہت دعائیں کرو کہ وہ ہمیں دشمنوں کے
شر سے محفوظ رکھے۔ ہم بتیس دانتوں میں زبان کی حیثیت رکھتے ہیں جس طرح زبان کے ہر
وقت کسی نہ کسی دانت کے نیچے آجانے کا خطرہ ہوتا ہے اسی طرح ہم بھی ہر وقت دشمنوں کی
طرف سے خطرات سے گھرے ہوئے ہیں اور ان خطرات سے اللہ تعالیٰ ہی ہماری حفاظت
کر سکتا ہے۔ پس دعائیں کرتے رہو کہ وہ ہمارا حافظ و ناصر ہو اور ایسے افعال سے بچائے جو دین و دنیا
1940ء
327
خطبات محمود
میں ذلیل کرنے والے ہوں اور ایسے ایمان کی توفیق دے جو اس کی نیز دنیا کی نگاہوں میں بھی
عزت قائم کرنے والے ہوں۔ ” (از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
1114 11 هود
2 وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ (البقرة:
(150