ہر قوم اور ہر جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خیالات کو احسن طریق سے دنیا میں پھیلائے۔ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دلائل و شواہد پر اپنے معتقدات کی بنیاد رکھے
1940ء
386
(28)
خطبات محمود
ہر قوم اور ہر جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ
خیالات کو احسن طریق سے دنیا میں پھیلائے
اپنے
اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دلائل و شواہد پر اپنے
معتقدات کی بنیاد رکھے
(فرموده یکم نومبر 1940ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج دوست معمول سے زیادہ تعداد میں جمع ہیں اور مستورات بھی پہلے سے زیادہ
معلوم ہوتی ہیں کیونکہ ان کی طرف سے اس قدر شور و ہنگامہ کی آوازیں آرہی ہیں کہ غالباً
دائیں طرف کے ایک حصہ کے لئے خطبہ کا سننا بالکل نا ممکن ہو جائے ہو جائے گا۔ یہ اجتماع ہمارے عام
محاورہ کے مطابق رمضان کو وداع کرنے کے لئے ہے۔ چنانچہ آپ لوگوں میں سے کئی تو وہ ہیں
جنہوں نے رمضان کا استقبال کیا اور پھر رمضان کی صحبت میں مہینہ بھر رہے اور اس کی
برکتوں کو انہوں نے حاصل کیا۔ وہ آج اس شوق سے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ جس مہینہ نے ہم
پر اتنابڑا احسان کیا ہے آؤ ہم اس کو رخصت بھی کریں تا وہ ہماری محبت کے جذبہ کو دیکھ کر
1940ء
387
خطبات محمود
ہمیں اپنی برکتوں سے پھر بھی حصہ دے اور اپنی روحانی نعمتوں سے ہمیں پھر بھی مالا مال کرے
مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے رمضان کا استقبال نہیں کیا تھا اور نہ انہوں نے اس کی برکات
سے کوئی فائدہ اٹھایا۔ وہ بھی آج اس مہینہ کو رخصت کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں مگر ان کا
آنا بالفاظ دیگر اس لئے ہے کہ وہ رمضان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہوا جو تم جا
رہے ہو۔ تمہارے آنے کی وجہ سے ہم ایک مصیبت میں پھنس گئے تھے اور ہمیں خواہ مخواہ
لوگوں کی شرمندگی سے بچنے کے لئے بھوکا اور پیاسا رہنا پڑتا تھا اب اچھا ہوا جو تم جا رہے ہو اور
ہمیں اس بلا سے نجات ملی۔ دونوں قسم کے لوگ اپنی اپنی نیتوں کے مطابق پھل کھالیں گے۔
وہ جس نے رمضان کو پایا اور اس کی برکات سے اس نے پورا پورا فائدہ اٹھایا اس کا وداع برکت
والا وداع ہے اور وہ ایساہی وداع ہے جیسے ایک دوسرے دوست کو الوداع کہتا ہے اس کا وداع
اس لئے نہیں ہوتا کہ وہ اپنے دوست سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے بلکہ وہ اس لئے اسے
وداع کرنے جاتا ہے تا اس کا دوست اس پر پھر بھی مہربان رہے اور وہ پھر بھی اس کے پاس آتا
رہے۔ مگر وہ جنہوں نے رمضان سے تو کوئی فائدہ نہیں اٹھایا مگر آج اسے وداع کرنے کے لئے
آگئے ہیں ان کے وداع کے معنے یہ ہیں کہ اچھا ہوا جو تجھ سے چھٹکارا حاصل ہوا۔ ان دونوں
قسم کے آدمیوں کو ان کی نیتوں کے مطابق بدلہ ملے گا۔ وہ جو پہلا گر وہ ہے جس نے رمضان
سے پورا پورا فائدہ اٹھایا اور جو محبت اور اخلاص کے جذبات کے ساتھ اسے وداع کرنے کے
لئے آیا اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کے لئے دعا کریں گے اور کہیں گے خدا تجھے اور بھی کئی
رمضان نصیب کرے اور تجھے توفیق دے کہ تو اس کی برکتوں سے فائدہ حاصل کرے مگر وہ جو
آج رمضان کو اس نیت سے الوداع کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ انہیں ایک مصیبت سے
نجات ملی ان کو آج کی نماز کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی کیونکہ وہ رمضان کی عزت کرنے نہیں
بلکہ اس کی ہتک کرنے آئے ہیں۔
اس کے بعد میں ایک اور امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں
اور وہ یہ کہ چند دن ہوئے ہماری جماعت کے ایک دوست نے مجھے ایک خط لکھا جس کا مضمون
یہ تھا کہ میں بازار میں سے گزر رہا تھا کہ مجھے ایک مخالف شخص نے کچھ ٹریکٹ دینے چاہے جن کے
1940ء
388
خطبات محمود
لینے سے میں نے انکار کر دیا لیکن اس نے اصرار کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کو چاہیئے کہ ہماری
باتوں کو سنیں اور ٹریکٹ لینے سے انکار نہ کریں۔ اس دوست نے لکھا ہے کہ مجھے ایک عام
اعلان کے ذریعہ جماعت کے دوستوں کو ایسے لوگوں کا لٹریچر پڑھنے سے روک دینا چاہیئے
کیونکہ اس طرح جماعت کا کمزور طبقہ متاثر ہوتا ہے اور خطرہ ہوتا ہے کہ کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔
میں اس بارہ میں پہلے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ہوں اور اب پھر کہتا ہوں کہ
میرے نزدیک پبلک جگہوں میں یا ایسے مقامات جہاں کسی خاص قوم کو کوئی امتیازی حق حاصل
نہ ہو وہاں اس کا کوئی جتھا نہ ہو اور بظاہر امن میں خلل واقع ہونے کا کوئی اندیشہ نہ ہو ہر شخص
آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کو پھیلانے کا حق رکھتا ہے اور اگر ہم اسے روک دیں تو اس کے
معنی یہ ہوں گے کہ بیرونی مقامات میں جب ہمارا کوئی احمدی ٹریکٹ وغیرہ تقسیم کرنے لگے اور
دوسرے لوگ اسے روک دیں یا ٹریکٹ لینے اور پڑھنے سے انکار کر دیں تو وہ بھی اپنے رویہ میں
حق بجانب سمجھے جائیں۔ حالانکہ اگر کسی جگہ ہمارا کوئی احمدی اپنے ٹریکٹ تقسیم کرتا ہے اور لینے
والا نہیں لیتا تو یہ امر اس کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے مگر بہر حال ہم غیروں کو اپنے ٹریکٹ دیتے
ہیں اور جب دیتے ہیں تو جو حق ہمیں حاصل ہے وہی حق دوسروں کو بھی حاصل ہونا چاہیے۔
مذہب دنیا میں امن پیدا کرنے کے لئے آتے ہیں فساد پیدا کرنے کے لئے نہیں آتے اور اگر
ہم ایک سچے مذہب پر قائم ہیں تو لازماً ہمیں دنیا کو وہ حریت اور آزادی دینی ہو گی جس کے بغیر
دنیا کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ یہ تو لینے والے کا اختیار ہے کہ وہ چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے۔
مثلاً فرض کرو کسی کے ہاتھ میں پہلے ہی بہت سی کتابیں ہوں یا اور کوئی سامان اس نے اٹھایا ہوا
ہو تو وہ کہہ سکتا ہے کہ میں اس وقت نہیں لے سکتا۔ یا ممکن ہے وہ ٹریکٹ اس نے پڑھا ہوا ہو تو
اس صورت میں بھی وہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے اس ٹریکٹ کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح اگر اسے
پڑھنے کی فرصت ہی نہیں تو اس عذر کی بناء پر بھی وہ کوئی ٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتا ہے لیکن
اگر دینے والا دیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ دوسرا شخص غلطی پر ہے اور میر افرض ہے کہ میں اس
کی اصلاح کروں تو اگر دیانتداری کے ساتھ اس کی نیت اسی حد تک ہے اور وہ دوسرے کی
خیر خواہی و اصلاح کے جذبہ کے ماتحت اپنا کوئی ٹریکٹ دوسرے کو پڑھنے کے لئے دیتا ہے
1940ء
389
خطبات محمود
تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسے تقسیم کرنے یا اپنی جماعت کے دوستوں کو ان کے لینے اور پڑھنے
سے منع کریں۔ جس چیز کو اسلام ناجائز قرار دیتا ہے اور جسے ہم ناپسند کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ
اشتہار بازی یا ٹریکٹوں کی تقسیم وغیرہ سے کوئی فتنہ اٹھایا جائے اور یا پھر ہم اس امر کو ناپسند
کرتے ہیں کہ کوئی شخص رات کو اٹھ کر کسی کے خلاف کارٹون لگا دے۔ اگر اس میں جرآت اور
دلیری ہے تو وہ کیوں اپنی پنچایت، اپنی مجلس، اپنی جماعت اور اپنی قوم کے بزرگوں کے سامنے
اس معاملہ کو نہیں رکھتا اور انہیں کیوں نہیں بتاتا کہ فلاں خرابی کو دور کرنا چاہیئے اس کے معنی تو
یہ ہیں کہ اس نے ایک بے دلیل بات بیان کر دی مگر جو جواب دینے والا ہے وہ حیران ہے کہ وسوسہ
ڈال کر وہ بھاگ کہاں گیا۔ تو یہ چیزیں ہیں جنہیں ہم نا پسند کرتے ہیں لیکن علی الاعلان کسی
کو اشتہار یا ٹریکٹ دینا ہر گز کوئی ناپسندیدہ طریق نہیں۔ بشر طیکہ اس میں گالیاں نہ ہوں اور
بشر طیکہ اس کی نیت فساد کی نہ ہو۔ اگر اس طریق کو روک دیا جائے تو مذہب دنیا میں کبھی پھیل
ہی نہیں سکتا۔ آخر رسول کریم صلی علیم کے جو مخالف تھے انہیں آپ کی باتیں سننا نا گوار ہی
گزرتا تھا مگر کیا اس وجہ سے انہیں حق تھا کہ وہ رسول کریم صلی علیم کو اپنی باتوں کے پھیلانے
سے روک دیتے یا اس زمانہ میں تو پریس نہیں تھا مگر کیا موجودہ زمانہ میں غیر احمدیوں کو حق
حاصل تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ کہتے کہ آپ ہم میں اپنے اشتہار یا ٹریکٹ
کیوں تقسیم کراتے ہیں۔ پس اس قسم کی باتوں کو روکنا حماقت کی بات ہے۔ ہر قوم کا حق ہے کہ
وہ اپنے خیالات کو احسن طریق پر دنیا میں پھیلائے اور چاہے تو اشتہار تقسیم کرے اور چاہے تو
ٹریکٹ دے۔ یہ لینے والے کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے۔ مگر
کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کو اپنے لٹریچر کی تقسیم سے روک دے۔ یہ تو اشاعت
لٹریچر کے متعلق میں نے ایک اصول بیان کیا ہے لیکن میں اسی حد تک اپنی بات کو محدود نہیں
رکھتا بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ میرے نزدیک کسی قوم کو بُھورے میں بٹھا دینا اس سے
انتہاء درجہ کی دشمنی اور اس کی ترقی کی جڑ پر اپنے ہاتھوں سے تبر رکھنا ہے۔ جو قوم بھورے میں
بند کر کے بٹھا دی جائے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی اور نہ کبھی عزت اور عروج کو حاصل کر سکتی
ہے۔ ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے بچوں کو گھروں میں سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں
1940ء
390
خطبات محمود
اور انہیں تاکید کرتے رہتے ہیں کہ دیکھنا باہر نہ جانا، دیکھنا فلاں فلاں سے نہ ملنا وہ اپنے ماں باپ
کی موجودگی میں تو الگ تھلک رہتے ہیں لیکن جب ان کے سروں سے ماں باپ کا سایہ اٹھ جاتا
ہے تو وہ اول درجہ کے آوارہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان کے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں اور
وہ خیال کرتے ہیں کہ نہ معلوم فلاں فلاں لڑکے میں کیا بات ہے کہ ہمارے ماں باپ ہمیں ان
سے ملنے نہیں دیتے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب ماں باپ سر پر نہیں رہتے تو چونکہ ان کے دل
میں مدتوں سے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں وہ ان سے ایسے شوق اور ایسی محبت سے ملتے ہیں
کہ بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں لیکن دوسرا لڑکا جس کی گو جائز نگرانی کی جاتی ہو مگر اسے
لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے بھی منع نہ کیا جاتا ہو وہ جب آوارہ لڑکوں کو دیکھتا اور ان کے
انجام پر نظر دوڑاتا ہے تو کبھی غلطی نہیں کرتا اور بالعموم اس کا ایسا مضبوط کیریکٹر رہتا ہے کہ
لوگ اس پر ڈورے نہیں ڈال سکتے۔ مسلمانوں کے تنزیل کا بھی زیادہ تر یہی سبب ہوا کہ وہ
غیر مذاہب کی کتب کے پڑھنے سے غافل ہو گئے۔ چنانچہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ مسلمان
کسی عیسائی کی کتاب نہیں پڑھیں گے ، کسی ہندو کی کتاب نہیں پڑھیں گے، کسی اور مذہب
والے کی کتاب نہیں پڑھیں گے۔ صرف اپنے ہی مذہب کی کتاب پڑھتے رہیں گے۔ نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ چونکہ انہیں پتہ ہی نہیں ہو تا کہ عیسائی کیا کہتے ہیں، ہندو کیا باتیں پیش کرتے ہیں۔
اس لئے جب ہند و یا عیسائی ان سے کسی مذہبی مسئلہ پر گفتگو کرتے ہیں تو وہ آسانی سے ان کا شکار
ہو جاتے ہیں لیکن عیسائی دوسرے مذاہب کی کتب کو خوب غور سے پڑھتے ہیں اور خواہ ان کے
سامنے کتنی ہی زبر دست دلیلیں پیش کی جائیں ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ پس بجائے اس کے کہ
میں اس قسم کے لٹریچر کی اشاعت کو ناپسند کروں اور جماعت کو اس کے پڑھنے سے روک
دوں۔ میں تحریک کرتا ہوں کہ جماعت کو اپنی فرصت کے اوقات میں اس قسم کا لٹریچر ضرور
پڑھنا چاہیئے اگر تمہیں معلوم ہی نہیں کہ مخالف کیا کہتا ہے تو تم اس کا جواب کیا دو گے؟ اور اگر
ہماری جماعت کے بعض لوگ اتنے ہی کمزور ہیں کہ وہ مخالف کی ایک کتاب پڑھ کر اپنا ایمان
چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائیں گے تو ایسے لوگوں کو سنبھالنے سے کیا فائدہ؟ ایک شاعر نے طنزاً
کہا ہے کہ
1940ء
391
خطبات محمود
کیا ڈیڑھ چلو پانی سے ایمان بہہ گیا
اس نے تو ایک ناجائز چیز کا ذکر کر کے کہا ہے کہ کیا میں اس کا ڈیڑھ چلو پی کر ہی کافر
ہو گیا مگر جو جائز باتیں ہیں ان کے متعلق ہم یہ کہاں فرض کر لیں کہ ہماری جماعت میں کوئی
شخص ایسا بھی ہے جس کا ایمان مخالفوں کا ایک اشتہار یا صرف ایک ٹریکٹ یا ایک کتاب
پڑھنے سے ہی ضائع ہو جائے گا اور وہ ایسا متاثر ہو گا کہ احمدیت کو چھوڑ دے گا اور اگر کوئی
متاثر ہو گا تو اسی وجہ سے کہ ہم نے اسے احمدیت کی حقانیت کے دلائل پوری طرح نہیں
سمجھائے ہوں گے۔
حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی قوم دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے غافل ہو جاتی ہے تو وہ
اپنی اس ذمہ داری کو جو قوم کے تمام افراد کو صحیح تعلیم دینے سے تعلق رکھتی ہے ادا کرنے
میں سست ہو جاتی ہے۔ اس قوم کے افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ جب ہم نے دوسروں کا لٹریچر
پڑھنے سے اپنی تمام قوم کو منع کر دیا ہے تو وہ غیر کے اثرات سے متاثر ہی کب ہو گی گویا وہ
اصلاح کا ایک شارٹ کٹ تجویز کرتے ہیں حالانکہ اس سے زیادہ خطر ناک اور تباہ کن راستہ
اور کوئی نہیں۔ جب ہم اپنی جماعت کے افراد کو یہ آزادی دیں گے کہ وہ دوسرے کے لٹریچر
کو بھی پڑھیں تو لازماً ہمیں یہ فکر رہے گا کہ ہم دوسروں کے پیدا کردہ شبہات کا بھی ازالہ
کریں اور اس کے تردیدی دلائل ان کے ذہن نشین کریں۔ لیکن اگر ہم انہیں دوسروں کا
لٹریچر پڑھنے سے ہی منع کر دیں گے تو لازما ہم تعلیمی پہلو میں سست ہو جائیں گے اور ہمیں یہ
احساس نہیں رہے گا کہ دوسروں کے دلائل کا جواب بھی اپنے افراد کو سکھانا چاہیے۔ چنانچہ
فرض کرو اگر ہم کہہ دیں کہ جماعت کا کوئی شخص دوسروں کا لٹریچر نہ پڑھے تو چونکہ حیات مسیح
کے دلائل جو وہ پیش کرتے ہیں انہی کی کتب میں سے مل سکتے ہیں اس لئے یہ دلائل ہماری
جماعت کی نظروں سے مخفی رہیں گے اور ان کا کوئی جو اب ہمارے افراد کو نہیں آئے گا۔ اسی
طرح ہم وفات مسیح کے دلائل بھی زیادہ توجہ سے اپنے افراد کو نہیں سکھا سکیں گے کیونکہ
وفات مسیح کے دلائل کی ضرورت بھی حیات مسیح کے دعویٰ کے مقابلہ میں ہی پیش آیا کرتی
ہے لیکن اگر دوسرا شخص حیات مسیح کے دلائل پیش کرے اور وہ دلائل ہماری جماعت کے
مایہ
1940ء
392
خطبات محمود
الله
افراد کے سامنے آتے رہیں تو ہم اس بات پر مجبور ہوں گے کہ انہیں وفات مسیح کے دلائل
بھی سمجھائیں۔ اسی طرح اگر ہم کہہ دیں کہ مسئلہ نبوت کے بارہ میں کسی مخالف کی کوئی کتاب
نہ پڑھی جائے تو نتیجہ یہ ہو گا کہ اپنی جماعت کو اپنے عقیدہ کے دلائل بتانے میں بھی ہم سست
ہو جائیں گے اور جو لوگ وفات مسیح یا مسئلہ نبوت کو ہم میں ماننے والے ہوں گے وہ بھی
عَلَى وَجْهِ الْبَصِيرَت ان مسائل پر قائم نہیں ہوں گے بلکہ تقلیدی رنگ میں ہوں گے
حالانکہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دلائل اور شواہد کی بناء پر اپنے تمام اعتقادات رکھے ۔
چنانچہ قرآن کریم میں رسول کریم صلی علیم کا یہی دعوی بیان ہوا ہے کہ میں اور میرے متنبع
دلائل سے اسلام کو مانتے ہیں مگر تم اپنی باتوں پر بے دلیل قائم ہو اور جو قوم کسی بات کو بے
دلیل مان لیتی ہے وہ کبھی برکت حاصل نہیں کر سکتی۔ برکت اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بادلیل
مانے، چاہے وہ سچے مذہب میں ہی کیوں شامل نہ ہو۔ اگر ایک مسلمان اس لئے خدا کو ایک
سمجھتا ہے کہ اس کے ماں باپ خدا کی وحدانیت پر ایمان رکھتے تھے۔ اگر ایک مسلمان اس لئے
نمازیں پڑھتا ہے کہ اس نے اپنے ماں باپ کو ہمیشہ نمازیں پڑھتے دیکھا۔ اگر ایک مسلمان اس
لئے روزے رکھتا ہے کہ اس نے اپنے ماں باپ اور اپنی قوم کے افراد کو روزے رکھتے دیکھا۔
اگر ایک مسلمان اس لئے زکوۃ دیتا ہے کہ اس کی قوم زکوۃ دیتی ہے اور اگر ایک مسلمان اس
لئے حج کرتا ہے کہ اور لوگوں کو بھی وہ حج کرتے دیکھتا ہے تو قیامت کے دن اس کی توحید ، اس
کی نمازیں، اس کے روزے، اس کی زکوٰۃ اور اس کا حج اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔ بلکہ خدا
کہے گا کہ بے شک تم نے توحید کے عقیدہ پر ایمان رکھا مگر میں اس کا ثواب تمہارے ماں باپ کو
دوں گا جنہوں نے دلائل سے میری وحدانیت پر ایمان رکھا تھا۔ اسی طرح بے شک تم نے
نمازیں بھی پڑھیں ، تم نے روزے بھی رکھے ، تم نے زکوۃ بھی دی، تم نے حج بھی کیا مگر چونکہ
یہ تمام اعمال تم نے دوسروں کو دیکھ کر کئے اور خود ان اعمال کی حقیقت اور حکمت کو نہ سمجھا
اس لئے جو لوگ نمازیں سمجھ کر پڑھا کرتے تھے ، روزے سمجھ کر رکھا کرتے تھے، زکوہ سمجھ کر
دیا کرتے تھے اور حج سمجھ کر کیا کرتے تھے۔ میں ان تمام نیکیوں کا ثواب ان کو دوں گا نہ کہ
تمہیں۔ اس طرح ہر نیکی کا ثواب مارا جائے گا اور وہ ان لوگوں کو دیا جائے گا جنہوں نے
خطبات محمود
سوچ سمجھ کر نیکیاں کی ہوں گی۔
393
1940ء
پس یہ طریق بڑا خطرناک ہے جو قوموں کو تباہ و برباد کرنے والا ہے۔ اور یہ ایک بہت
بڑی غلطی ہے جس کو جلد سے جلد دور کرنا چاہیئے۔ بے شک ایسی باتیں جن سے فتنہ پیدا ہونے
کا امکان ہو اُن سے روکنا ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے مگر لٹریچر ایسی چیز نہیں کہ اس کے
پڑھنے سے کسی کو روکا جاسکے۔ بلکہ میں تو کہوں گا کہ ہماری جماعت کے افراد میں سے جن کو بھی
فرصت ہو وہ مخالفین کے لٹریچر کو ضرور پڑھیں۔ ہاں ہمارا یہ مطالبہ ہر وقت رہے گا کہ وہ
صرف مخالفانہ لٹریچر کو ہی نہ پڑھیں بلکہ اپنے لٹریچر کو بھی بار بار پڑھیں۔ پس میں تمہیں
دوسروں کے اشتہارات یا پمفلٹ یا کتب پڑھنے سے منع نہیں کرتا بلکہ میں تمہیں کہتا ہوں کہ
تم عیسائیوں کی کتابیں بھی پڑھو ، تم یہودیوں کی کتابیں بھی پڑھو ، تم آریوں کی کتابیں بھی پڑھو
اور جتنی جتنی تمہیں فرصت ہو اس کے مطابق ان کے لٹریچر کا مطالعہ جاری رکھو۔ یہ مطالعہ
تمہارے لئے مضر نہیں بلکہ مفید ہے اور جتنا زیادہ یہ مطالعہ بڑھے گا اتنا ہی تمہارا کیریکٹر
مضبوط ہو گا اور دوسروں کے حملوں سے تم محفوظ رہو گے۔ کیونکہ تم جانتے ہو گے کہ تمہارا
مخالف کیا کہتا ہے اور تمہارے پاس اس کا کیا جواب ہے؟ اب اگر میرے سامنے کوئی عیسائی
آئے اور کہے کہ مسیح ابن اللہ تھے تو مجھ پر اس کی اس بات کا کوئی اثر نہیں ہو گا کیونکہ میں جانتا
ہوں کہ مسیح کو کن معنوں میں ابن اللہ کہا گیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ مسیح ایک بشر تھا۔ میں
جانتا ہوں کہ اس کے ابن اللہ ہونے کے کیا دلائل ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جن قرآنی
آیات سے وہ مسیح کے ابن اللہ ہونے کا استدلال کرتے ہیں ان کا کیا مفہوم ہے ؟ میں نے ان کے
اعتراضوں کو پڑھا ان کے جوابات کو سمجھا اور مجھے یقین حاصل ہو گیا کہ جن آیات سے وہ
حضرت مسیح کے ابن اللہ ہونے کا استدلال کرتے ہیں ان کے معنے وہ نہیں جو وہ کرتے ہیں بلکہ
اور ہیں۔ مثلاً اگر کوئی عیسائی کہے کہ قرآن میں حضرت مسیح کے متعلق روح منہ 1 کے الفاظ
آتے ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ روح اللہ تھے۔ تو میں اس سے قطعاً نہیں گھبراؤں گا
کیونکہ مجھے اس اعتراض کا جواب آتا ہے اور جب آتا ہے تو میرے لئے گھبرانے کی کیا وجہ
ہو سکتی ہے ؟ تو غیروں کی باتوں کا پڑھنا بشر طیکہ جس مذہب میں انسان داخل ہو اس کی اسے پوری
1940ء
394
خطبات محمود
واقفیت حاصل ہو نہ صرف جائز ہے بلکہ نہایت ضروری اور مفید ہے بلکہ اگر کبھی فرصت ہو تو
اس قسم کے ٹریکٹوں کو مساجد میں پڑھ کر سنا دینا چاہیئے اور جماعت کے دوستوں کو بتانا چاہیئے
کہ دوسروں نے یہ یہ اعتراض کیا ہے اور ان اعتراضات کے یہ یہ جوابات ہیں۔ مگر اس قسم کے
ٹریکٹوں کا سنانا باقی تمام ضروریات پر مقدم نہیں کر لینا چاہئیے یعنی یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ قرآن کا
درس چھوڑ دیا جائے، حدیث کا درس چھوڑ دیا جائے ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا
درس چھوڑ دیا جائے۔ اسی طرح اور وعظ و نصیحت کی باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور مخالف
ٹریکٹوں کو سنانا شروع کر دیا جائے یہ سخت بد دیانتی ہے کہ انسان جس مذہب میں شامل ہو
اس کے متعلق تو ابھی اسے پوری واقفیت حاصل نہ ہو اور دوسروں کے لٹریچر کو پڑھنے میں
وہ مشغول ہو جائے۔ تم پہلے اپنی جماعت کے لٹریچر کو پڑھو اور جب احمدیت کے عقائد ،
احمدیت کی تعلیم اور احمدیت کے دلائل سے تم پوری طرح آگاہ ہو جاؤ تو پھر تمہارا حق ہے کہ
دوسروں کی کتابوں کو بھی پڑھو۔ اور اگر تمہیں اپنے مذہب کی تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ
خیال پیدا ہوتا ہے کہ تمہارا مذہب سچا نہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم سچائی کی کسی اور مذہب
میں تلاش کرو تا کہ اگر تم سچ پر قائم نہیں تو کم از کم تم خدا سے یہ کہہ سکو کہ تم نے سچ کو
تلاش کرنے کی کوشش کی تھی۔
میں اس بارہ میں جماعت کے اندر بیداری پیدا کرنے کے لئے انصار اللہ اور
خدام الاحمدیہ سے یہ کہتا ہوں کہ وہ ہر سال ایک ہفتہ ایسا منایا کریں جس میں وہ جماعت کے
افراد کے سامنے مختلف تقاریر کے ذریعہ نہ صرف اپنی جماعت کے عقائد بیان کیا کریں بلکہ یہ
بھی بیان کیا کریں کہ دوسروں کے کیا اعتراضات ہیں اور ان اعتراضات کے کیا جوابات ہیں ؟
ہر مسجد میں اس قسم کی تقریریں ہونی چاہئیں اور جماعت کے دوستوں کو بتانا چاہیئے کہ لوگ یہ
یہ اعتراضات کرتے ہیں اور ان اعتراضات کے یہ جوابات ہیں۔ فرض کرو خلافت کا مسئلہ جس
رنگ میں ہماری جماعت کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے وہ غلط ہے تو کیوں کسی کا حق نہیں کہ وہ
ہمیں سمجھائے۔ یا فرض کرو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں تو جو شخص ہمیں سمجھاتا
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں وہ ہمارا محسن ہے نہ کہ دشمن بشر طیکہ وہ شرارت
1940ء
395
خطبات محمود
یا بد دیانتی نہ کر رہا ہو مگر مشکل یہ ہے کہ ہمارے بعض مخالف سنجیدگی اور شرافت کے ساتھ
بات نہیں کرتے اور پھر جو حوالے پیش کرتے ہیں ان میں بھی دیانت سے کام نہیں لیا جاتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کچھ لکھا ہوتا ہے اور وہ کسی اور رنگ میں اسے پیش کر رہے
ہوتے ہیں۔ اگر وہ شرافت کے ساتھ اپنے عقائد کو پیش کریں تو ہم ان کی باتیں خوشی کے ساتھ
سننے کو تیار ہیں۔
قادیان میں ایک دفعہ آریوں کے جلسہ پر دیانند کالج کے ایک پروفیسر صاحب
آئے۔ ان دنوں میں اسی مسجد اقصیٰ میں درس دیا کرتا تھا۔ جلسہ سے فارغ ہو کر مجھے ملنے کے
لئے اسی مسجد میں آگئے۔ میں نے ان سے کہا کہ قادیان ایسا مقام ہے جس میں ہماری تعداد
دوسروں کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ پس یہاں آپ کا آنا اسی صورت میں فائدہ بخش ہو سکتا
تھا جب آپ اپنے خیالات سے ہمیں آگاہ کرتے ورنہ آپ کے اپنے آدمی تو جانتے ہی ہیں کہ
آپ کے کیا عقائد ہیں اور ان عقائد کے کیا دلائل ہیں۔ اگر یہاں آکر بھی آپ نے اپنے
آدمیوں کے سامنے ہی ایک تقریر کر دی تو اس کا کیا فائدہ ہوا۔ فائدہ تو تب ہو تا جب آپ ہمیں
بتاتے کہ آپ کے مذاہب کی کیا تعلیم ہے؟ وہ کہنے لگے بات تو ٹھیک ہے مگر میں نے سمجھا کہ
آپ اپنے آدمیوں کو ہماری باتیں سننے کے لئے کب اکٹھا کر سکتے ہیں ؟ میں نے ان سے کہا یہ غلط
ہے۔ مسجد ہمارا سب سے مقدس مقام ہوتا ہے اور پھر یہ مسجد تو وہ ہے جسے ہم مسجد اقصیٰ قرار
دیتے ہیں۔ آپ آئیں اور اس مسجد میں تقریر کریں۔ میں اپنی جماعت کے دوستوں سے کہوں
گا کہ وہ آپ کی تقریر کو سنیں۔ چنانچہ اس مسجد میں دیانند کالج کے پروفیسر صاحب نے تقریر
کی اور حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے ان سے تبادلۂ خیالات کیا تو خیالات کا تبادلہ بڑی
بابرکت چیز ہے۔ اگر ہماری جماعت التزام کے ساتھ دوسروں کے خیالات کو سنے ، ان کے
لٹریچر کو پڑھے اور ان کے دلائل کو معلوم کر کے ان کے جوابات کو جماعت کے ہر فرد کے
ذہن میں اچھی طرح راسخ کر دے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا ہر فرد ایمانی لحاظ
سے اتنا مضبوط ہو جائے کہ کوئی شخص اسے ورغلا نہ سکے۔ اگر خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق اسے
کوئی دھوکا دینا چاہے گا تو وہ فوراً ہوشیار ہو جائے گا اور کہے گا مجھے خوب معلوم ہے کہ تم
1940ء
396
خطبات محمود
اعتراض کرنا چاہتے ہو تم بے شک اعتراض کرو مگر مجھے ان کے جوابات بھی معلوم ہیں اور ان
جوابات کے مقابلہ میں تمہارے اعتراضات کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی
قدرت اور اس کی صفات کے متعلق اگر کوئی اعتراض کرے گا تو وہ گھبرائے گا نہیں بلکہ ان کا
جواب دینے کے لئے فوراً تیار ہو جائے گا۔ اسی طرح رسول کریم صلی العلم کی رسالت ، اسلام کی
صداقت، حضرت مسیح موعود کی نبوت اور جماعت احمدیہ کی حقانیت کے متعلق جب بھی کوئی
اس کے دل میں وسوسہ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا وہ عمدگی کے ساتھ اس کے وساوس کا
ازالہ کر دے گا اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی ادھر ادھر نہیں ہو گا۔ یہ وہ مقام ہے جس پر اگر
ہم اپنی جماعت کو کھڑا کر دیں تو ہم اس سے حقیقی نیکی کرنے والے ہوں گے۔ یہ کوئی نیکی نہیں
کہ ہم پچاس یا ساٹھ یا سو آدمیوں کو دوسروں سے چھپا کر خدا تعالیٰ کے پاس لے جائیں کیونکہ
خدا چوروں کی طرح دوسروں کی نظر سے چھپ چھپ کر آنے والوں کو پسند نہیں کرتا بلکہ وہ
ان کو پسند کرتا ہے جو دھڑلے سے سب کے سامنے آئیں اور علی الاعلان آئیں۔ اگر تم
خدا کے پاس ایک بھی ایسا شخص لے کر حاضر ہوتے ہو جسے دنیا کا کوئی آدمی گمراہ نہیں کر سکتا تو
خدا بہت زیادہ خوش ہو گا بہ نسبت اس کے کہ تم سو یا ہزار ایسے آدمی اس کے سامنے پیش کرو
جنہیں دوسروں کے عقائد سے بے خبر رکھا گیا ہو اور جنہیں چوری چھپے اپنے مذہب میں شامل
کر لیا گیا ہو ۔ خدا تعالیٰ تعداد کی زیادتی کو دیکھ کر خوش نہیں ہو گا بلکہ وہ کہے گا کہ میں ان سویا
ہزار کو کیا کروں۔۔۔۔۔۔ ان میں سے تو ہر شخص آسانی سے دوسروں کا شکار ہو سکتا اور گمراہی
اور ضلالت کے گڑھے میں گر سکتا ہے۔
پس یاد رکھو خدا کے حضور وہی مقبول ہوتے ہیں جن کا ایمان عَلَى وَجْهِ
س
الْبَصِيرَت ہو اور جو دوسرے کے ہر اعتراض کا جواب دینے کی طاقت رکھتے ہوں۔ چنانچہ
قرآن کریم میں اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی العلیم سے فرماتا
ہے۔ قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي 2 کہ اے محمد رسول اللہ صلی اليوم
تو لوگوں سے کہہ دے کہ میری سچائی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تم جو باتیں کہتے ہو اس کی
تمہارے اپنے آدمی کوئی دلیل نہیں جانتے۔ اس کے مقابلہ میں میں اور میرے پیر و ہر بات کی
1940ء
397
خطبات محمود
دلیل رکھتے ہیں اس لئے ہم سچے ہیں اور تم سچے نہیں۔
پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کا ایمان بصیرت پر قائم کریں اور
یہ وہ ذمہ داری ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہے اور ذمہ داری سے بچنا نیکی
نہیں ہوتی بلکہ ذمہ داری کو ادا کرنا نیکی ہوتی ہے۔ پس ہمارے ذمہ یہ فرض ہے کہ ہم اپنی
جماعت کے تمام افراد کو دینی مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں ان مسائل میں ایسا پختہ کریں کہ
انہیں کوئی گمراہ نہ کر سکے۔ اگر ہم افراد کی اس رنگ میں تربیت نہیں کریں گے اور پھر یہ امید
رکھیں گے کہ کسی مخالف کی باتوں سے وہ متاثر بھی نہ ہوں تو یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے کہتے ہیں
کہ “ آپے میں رجی بجی۔ آپے میرے بچے جیون۔ ” یعنی خود بخود گھر میں بیٹھے فرض کر لیا کہ
ہمارا ہر فرد دینی مسائل سے آگاہ ہے اور پھر خود بخود یہ نتیجہ نکال لیا کہ اب انہیں کوئی گمراہ
نہیں کر سکتا حالانکہ جب تک انہیں دوسرے کے لٹریچر کا علم نہیں ہو گا اور انہیں معلوم نہیں
ہو گا کہ اس کے اعتراضات کے کیا جوابات ہیں اس وقت تک بالکل ممکن ہے کہ وہ اس کا شکار
ہو جائیں اور اس کی فتنہ انگیز باتوں سے متاثر ہو جائیں۔
پس ہماری جماعت کے افراد کو شکاری پرندے بننا چاہیے۔ انہیں وہ باز بننا چاہیے جو
روحانی لحاظ سے اپنے شکار پر حملہ آور ہوتا اور اسے اپنے قبضہ و تصرف میں لے آتا ہے۔
چوہوں کی طرح اپنی بلوں میں سر چھپانے والی قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی بلکہ کامیاب وہی
قوم ہوا کرتی ہے جو بازوں اور شکروں کی طرح ہوتی ہے۔ مجھے حضرت خلیفہ اول کے عہد میں
جب
کبھی باہر تقریر کے لئے جانا پڑتا تو مجھے یہ بات بیان کرتے وقت ہمیشہ مزا آ جاتا کہ لوگ
یہ شور مچاتے ہیں کہ انہوں نے مرزا صاحب کو شکست دے دی حالانکہ جب آپ نے دعویٰ کیا
اس وقت آپ اکیلے تھے مگر جس طرح شیر بھیڑوں کے گلے پر حملہ کرتا اور ان میں سے کئی
بھیڑیں اٹھا کر لے جاتا ہے اسی طرح حضرت مرزا صاحب نے ہزاروں نہیں لاکھوں کو اپنے
ساتھ ملا لیا۔ اب فرض کرو بھیڑیں ایک کروڑ ہوں اور شیر صرف ایک ہو لیکن وہ ان کروڑ
بھیڑوں میں سے سو کو اٹھا کر لے جائے تو بہر حال فاتح شیر ہی کہلائے گا نہ کہ بھیڑیں۔ اسی
طرح بے شک مخالف زیادہ ہیں اور احمدی کم۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ کیا جس کثرت کے ساتھ
1940ء
398
خطبات محمود
غیر احمدیوں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آدمی کھینچے اس کا سینکڑواں حصہ بھی
کوئی مخالف ہم میں سے لوگوں کو لے گیا۔ اگر نہیں تو کامیاب وہ کس طرح ہو گئے ؟ کامیاب تو
وہی ہوا جو اکیلا اٹھا اور لاکھوں کو اس نے اپنے ساتھ ملالیا۔ پھر اگر کوئی برگشتہ بھی ہوا تو خدا نے
اس کی جگہ ہمیں کئی مخلصین دے دیئے۔ قرآن کریم خود سچے سلا سلسلہ کی صداقت کا معیار یہ
بیان فرماتا ہے کہ اگر اس میں سے ایک شخص بھی مرتد ہوتا ہے تو اس کی جگہ ہم ایک قوم کو
لے آتے ہیں 3 اور ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے۔ پس یہ
اس امر کا ثبوت ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ کیونکہ ہم تھوڑے ہو کر جیتے چلے جاتے ہیں اور
وہ زیادہ ہو کر ہارتے چلے جاتے ہیں۔ آخری زمانہ میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
امر تسر تشریف لے گئے تو بڑی سخت مخالفت ہوئی اور لوگوں نے آپ پر پتھر پھینکے۔ ان دنوں
امر تسر میں ہماری جماعت کے ایک دوست تھے جو کچھ پڑھے لکھے تو نہیں تھے مگر یوں سمجھدار
آدمی تھے۔ پرانے زمانہ میں ایک دستور تھا جسے شاید آجکل کے احمدی نہ جانتے ہوں اور وہ یہ
کہ جب لڑکے والے لڑکی لینے جاتے تھے تو جو مستورات لڑکی والوں کے گھر میں اکٹھی ہوتی
تھیں وہ لڑکے والوں کو خوب گالیاں دیا کرتی تھیں۔ ان گالیوں کو پنجابی میں سٹھنیاں کہا کرتے
تھے۔ وہ خیال کرتی تھیں کہ ان سٹھنیوں سے نکاح بابرکت ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام جب امر تسر تشریف لے گئے تو وہاں کے ایک رئیس محمد شریف صاحب کے ہاں
ٹھہرے جو کشمیری خاندان میں سے تھے۔ لوگوں کو جب آپ کی آمد کا علم ہوا تو انہوں نے
آپ کو خوب گالیاں دیں، سیاپے کئے اور جہاں آپ ٹھہرے ہوئے تھے وہاں بھی آ آ کر گالیاں
دیتے رہے۔ جب آپ وہاں سے تشریف لے آئے تو کسی مخالف نے اس احمدی سے کہا کہ
دیکھا تمہارے مرزا کو کیسی گالیاں ملیں۔ وہ کہنے لگا گالیوں کا کیا ہے آخر تم میں سے ہی اتنے
آدمیوں نے بیعت بھی تو کی ہے؟ رہا گالیاں سو ان کا کیا ہے۔ سٹھنیاں تو تم نے دینی ہی تھیں
کیونکہ مرزا صاحب تمہارے آدمی جو لے گئے۔ تو جو قوم خدا تعالیٰ کی برکت کے نیچے ہوتی ہے
وہ لوگوں کو کھینچے چلی جاتی ہے۔ ہم دوسروں کے مقابلہ میں مال و دولت اور تعداد کے لحاظ سے
بہت ہی کمزور ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ اسلام کے میدان میں ہمارا اس قدر رُعب ہے
1940ء
399
خطبات محمود
کہ چرچ آف انگلینڈ کی طرف سے ایک کمیٹی اس غرض کے لئے بٹھائی گئی تھی کہ وہ یہ تحقیق
کرے کہ افریقہ میں عیسائیت کی ترقی کیوں رک گئی ہے ؟ اس کمیٹی نے جو رپورٹ شائع کی ہے
اس میں سات مقامات پر یہ ذکر کیا گیا ہے کہ احمدی اب لوگوں کو عیسائی نہیں ہونے دیتے بلکہ
جو عیسائی ہو چکے ہیں ان کو بھی ہم سے چھین کر لے جاتے ہیں۔ چرچ آف انگلینڈ کی سالانہ آمد
ساٹھ کروڑ روپیہ تک ہے مگر ہمیں ہزاروں روپے بھی بمشکل میسر آتے ہیں اور پھر ہمیں ان
ممالک میں کام کرنا پڑتا ہے جہاں سینکڑوں سال سے عیسائی اپنی تبلیغ کرتے چلے آرہے ہیں مگر
باوجود اس کے سات جگہ انہوں نے تسلیم کیا کہ احمدیوں نے ان کی ترقی بند کر دی ہے۔ تو
کثرت سے اس قسم کی مثالیں پائی جاتی ہیں جہاں عیسائیوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ احمدیت نے
عیسائیت کو بڑھنے سے روک دیا ہے۔ حالانکہ عیسائی چالیس کروڑ کے قریب ہیں۔ پھر انہیں
حکومت حاصل ہے ، ان کے پاس روپیہ اور طاقت ہے مگر پھر بھی ہر جگہ انہیں شکست ہوتی چلی
جاتی ہے۔ ابھی سیرالیون میں میں نے اپنا ایک مبلغ بھجوایا تھا جس کی رپورٹیں الفضل میں
شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ان رپورٹوں میں بھی یہی لکھا ہوتا ہے کہ فلاں عیسائی رئیس مسلمان ہو
گیا اور فلاں معزز عیسائی نے اسلام کا مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا۔ پادریوں نے جب یہ حالت
دیکھی تو وہ کمشنر کے پاس پہنچے اور پہلے تو یہ کہا کہ یہ باغی ہیں اور پھر یہ شور مچایا کہ ان کی
تقریروں سے ملک میں فتنہ پیدا ہوتا ہے انہیں روکا جائے۔ اس پر ہمارے مبلغوں نے جب
اصل حقیقت بتائی تو کمشنر نے کہا کہ میں اب اس علاقہ کا دورہ کروں گا اور پادریوں کو ڈانٹوں گا
کہ وہ آپ لوگوں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیوں کرتے ہیں۔ اگر انہیں مقابلہ کا شوق ہے تو
مذہبی رنگ میں مقابلہ کر لیں۔ یہی حال یہاں ہے ۔ چنانچہ کوئی سال ایسا نہیں گزرتا جس
میں چار پانچ ہزار کے قریب آدمی ان میں سے نکل کر ہم میں شامل نہ ہو جاتے ہوں لیکن ہم
میں سے شاذ و نادر کے طور پر ہی کوئی ادھر جاتا ہے اور اگر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ اور
کوئی آدمی بھجوا دیتا ہے۔ یہ فوقیت اور برتری جو ہماری جماعت کو حاصل ہے در حقیقت اس علم
کی وجہ سے ہے جو جماعت کو دیا جاتا ہے اور جس کے بعد کوئی شخص دوسروں کے فریب میں
نہیں آتا۔
1940ء
400
خطبات محمود
پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کو دوسروں کے دلائل سے
آگاہ رکھیں اور ہر فرد کے یہ ذہن نشیں کریں کہ دوسرا کیا کہتا ہے اور اس کے اعتراضات کا
کیا جواب ہے اور میں اس غرض کے لئے انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ سے کہتا ہوں کہ وہ
سال میں ایک ایسا ہفتہ مقرر کریں جس میں ان کی طرف سے یہ کوشش ہو کہ وہ جماعت
کے ہر فرد کو نہ صرف اپنی جماعت کے مسائل سے آگاہ کریں بلکہ یہ بھی بتائیں کہ دوسروں
کے کیا کیا اعتراضات ہیں اور ان اعتراضات کے کیا کیا جوابات ہیں۔ یہ تعلیم کا سلسلہ زبانی
ہونا چاہیے اور پھر زبانی ہی ان کا امتحان بھی لینا چاہیے۔ تا جماعت میں بیداری پیدا ہو اور وہ
دوسروں کے ہر حملہ سے اپنے آپ کو پوری ہو شیاری سے بچا سکے مگر یہ نہ ہو کہ تم اپنی کتابیں
پڑھنی چھوڑ دو اور دوسروں کی کتابیں پڑھنے میں ہی مشغول ہو جاؤ۔ پہلے اپنے سلسلہ کی
کتابیں پڑھو ، ان کو یاد کرو، ان کے مضامین کو ذہن نشین کرو اور جب تم اپنے عقائد میں پختہ
ہو جاؤ تو مخالفوں کی کتابیں پڑھو اور سب کے سامنے پڑھو بلکہ عَلَی الاعلان پڑھو اور پھر
مخالف دلائل کا پوری مضبوطی سے رڈ کرو اور دوسروں کے مقابلہ میں ایک شیر کی طرح
کھڑے ہو جاؤ تا تمہارے متعلق کسی کو یہ وہم نہ ہو کہ دوسرا تمہیں ورغلا سکے گا بلکہ جب وہ
تمہیں چھیڑے تو ہر شخص کا دل اس یقین سے بھرا ہوا ہو کہ اب تم ضرور کوئی نہ کوئی شکار
پکڑ کر لے آؤ گے۔ پس تم اپنے آدمیوں کو شیر کی طرح دلیر بناؤ انہیں بلوں میں چھپنے والے
چوہے نہ
سے
نہ بناؤ۔ تم تجربہ کے بعد خود بخود بخود دیکھ دیکھ لو لوگے گے کہ اس کے بعد جماعت روحا روحانی لحاظ ۔
کتنی مضبوطی حاصل کر لیتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہمارے پاس سچائی ہے تو ہمیں مخالف
کی کسی بات کا کیا خوف ہو سکتا ہے۔ وہ لاکھ اعتراض کرے خدا اس کے تمام اعتراضات کو
باطل کر دے گا۔ میرا اپنا تجربہ ہے کہ مخالف خواہ کیسا ہی اعتراض کرے خدا تعالیٰ اس کا
کوئی نہ کوئی جواب ضرور سمجھا دیتا ہے۔
تھوڑا ہی عرصہ ہوا چھوٹی مسجد میں ایک شخص آیا اور مجھ سے کہنے لگا کہ میں نے
آپ سے ایک سوال کرنا ہے۔ میں نے کہا کرو۔ وہ کہنے لگا میں چاہتا ہوں کہ آپ مرزا
صاحب کی صداقت قرآن کریم سے ثابت کریں۔ میں نے کہا سارا قرآن مرزا صاحب کی
1940ء
401
خطبات محمود
صداقت سے بھرا پڑا ہے۔ میں کس کس آیت کو پڑھوں۔ وہ کہنے لگا آخر کوئی آیت تو
پڑھیں۔ میں نے کہا جب ہم نے کہہ دیا ہے کہ سارا قرآن ہی آپ کی صداقت سے بھرا ہوا
ہے تو کسی ایک آیت کا سوال ہی کیا ہے۔ تم خود کوئی آیت پڑھ دو میں اسی سے حضرت مرزا
صاحب کی صداقت ثابت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ قرآن کی بعض آیتیں لمبے چکر سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت بنتی ہیں اور بعض آیتوں سے سیدھے طور
پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت ثابت ہو جاتی ہے مگر مجھے یقین تھا کہ خدا اس کی
زبان پر کوئی ایسی آیت ہی لائے گا جس سے وہ فوراً پکڑا جائے گا۔ چنانچہ اس نے جھٹ یہ آیت
پڑھ دی کہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ 4 اور کہا کہ اس
سے مرزا صاحب کی صداقت ثابت کیجئے۔ میں نے کہا اس آیت میں کن لوگوں کا ذکر ہے۔
کہنے لگا مسلمانوں کا۔ میں نے کہا جب رس نے کہا جب رسول کریم صلی علیه یم صلی العلیم کے زمانہ میں مسلمان بگڑ سکتے تھے تو
اب کیوں نہیں بگڑ سکتے اور جب آج بھی مسلمان بگڑ سکتے ہیں تو ان کی اصلاح کے لئے خدا کی
طرف سے کسی کو آنا چاہیے یا نہیں ؟ تمہاری دلیل یہی ہے کہ محمد صلی علیم کے بعد کسی مصلح اور
مامور کے آنے کی ضرورت ہی کیا ہے مگر قرآن کہتا ہے کہ محمد صلی علیم کے بعد تو کیا محمد
صلی تعلیم کے زمانہ میں بھی بعض لوگ گمراہ تھے اور جب آپؐ کے زمانہ میں بھی بعض لوگ
گمراہ تھے تو آپؐ کے بعد تو بدرجہ اولیٰ مسلمان گمراہ ہو سکتے ہیں اور جب گمراہ ہو سکتے ہیں تو
لازماً خدا کی طرف سے مصلح بھی آسکتا ہے پس یا تو یہ مانو کہ امت محمد یہ کبھی گمراہ نہیں ہو
سکتی اور اگر ایسا کہو تو یہ قرآن کے منشا کے خلاف ہو گا کیونکہ جو آیت تم نے پڑھی ہے اس
میں یہی ذکر ہے کہ مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو منہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں
مگر حقیقت میں وہ مومن نہیں اور جب امتِ محمد یہ گمراہ ہو سکتی ہے تو اس کی اصلاح کے
لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور بھی آسکتا ہے۔ یہ بات جو میں نے اس کے سامنے کہی
یونہی مشغلہ کے طور پر نہیں کہہ دی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قرآن سارے کا سارا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔ جس طرح تو رات کا جتنا سچا حصہ ہے وہ
سارے کا سارار سول کریم صلی علیم کی صداقت کا ثبوت ہے، جس طرح انجیل کا جتنا سچا حصہ ہے
1940ء
402
خطبات محمود
الله وہ سارے کا سارا رسول کریم صلی علیم کی صداقت کا ثبوت ہے اسی طرح قرآن سارے کا
سارا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی سچائی کا ثبوت ہے۔ قرآن سارے کا سارا حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی سچائی کا ثبوت ہے۔ قرآن سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت
ہے جس طرح قرآن سارے کا سارا رسول کریم صلی الم کی صداقت کا ثبوت ہے۔ اسی کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ كَانَ خُلُقُهُ
القرآن 5 یعنی قرآن اور محمد صلی ال سلیم میں کوئی فرق نہیں بلکہ قرآن کی ہر آیت
صد الله
محمد صلی علیم کی صداقت ثابت کرتی ہے۔
پس جماعت میں بیداری پیدا کرو، انہیں دینی اور مذہبی مسائل سکھاؤ، انہیں
دوسروں کے خیالات کو پڑھنے دو اور اگر وہ خود نہیں پڑھتے تو خود انہیں پڑھ کر سناؤ اور پھر ان
کے ہر اعتراض کا انہیں جواب بتاؤ، مگر بالعموم ایک غلطی یہ کی جاتی ہے کہ اپنے جواب کو تو
مضبوط رنگ میں بیان کیا جاتا ہے اور دوسروں کے اعتراض کو بو دا کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ جب لوگ اصل اعتراض کو دیکھتے ہیں تو خیال کر لیتے ہیں کہ ہمارے لوگ بھی
جھوٹ بولتے ہیں ۔ یہ طریق بالکل غلط ہے تمہیں چاہیے کہ مخالف کی دلیل کو پوری مضبوطی
سے بیان کرو اور اس کا کوئی پہلو بھی ترک نہ کرو تا اپنے اور بیگانے یہ نہ کہہ سکیں کہ اعتراض
کے ایک حصہ کو تو لے لیا گیا ہے اور دوسرے حصوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
میں ایک دفعہ لاہور گیا اور وہاں مذہب کی ضرورت ” پر میں نے ایک تقریر
کی۔ ابتدائی تقریر میں میں نے بیان کیا کہ مذہب پر آجکل کیا کیا حملے کئے جا رہے ہیں اور
کون کون سے اعتراضات کئے جاتے ہیں جن کی رو سے یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ دنیا کو مذہب
کی ضرورت نہیں۔ اس کے بعد میں نے ان تمام اعتراضات کے جواب دیے۔ اسی دن شام
کو یا دوسرے دن ایک ایم اے کا غیر احمدی سٹوڈنٹ مجھے ملنے کے لئے آیا اور کہنے لگا میں
نے کل آپ کی تقریر سنی ہے آپ نے جو اعتراضات بیان کئے تھے وہ تو اتنے زبر دست تھے
کہ میں نے سمجھا کہ جتنے اعتراض مذہب پر کئے جاتے ہیں وہ سب کے سب بیان کر دیے گئے
ہیں مگر آپ کے بعض جوابات سے میری تشفی نہیں ہوئی۔ میں نے اسے کہا کہ اپنی تشفی کو
1940ء
403
خطبات محمود
سر دست رہنے دو مگر یہ بتاؤ کہ کوئی اعتراض میں نے چھپایا تو نہیں ۔ کہنے لگا ہم نے تو جس
قدر اعتراضات مذہب کے متعلق سنے ہوئے تھے وہ سب کے سب آپ نے بیان کر دیئے
ہیں۔ میں نے کہا تو خیر جواب کسی اور وقت سمجھ آجائیں گے۔ تو مخالف کے دلائل کو پورے
طور پر کھول کر بیان کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مثلاً کفارے کا مسئلہ ہے۔ اسے جس رنگ میں
ہمارے علماء کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے وہ بالکل اور ہے۔ آجکل عیسائی کفارہ کو اس طریق
پر پیش نہیں کرتے بلکہ انہوں نے آہستہ آہستہ اسے فلسفیانہ مضمون بنا دیا ہے۔ اسی طرح
تناسخ کا مسئلہ بیان کرتے وقت عام طور پر سنی سنائی باتیں بیان کر دی جاتی ہیں حالانکہ جس
رنگ میں آجکل تناسخ کا مسئلہ پیش کیا جاتا ہے وہ بالکل اور ہے ۔ اسی طرح شرک کے مسئلہ کو
فلسفیانہ رنگ دے دیا گیا ہے مثلاً فلسفی دماغ والے بت پرست آجکل یہ نہیں کہتے کہ ہم ان
کو سجدہ کرتے ہیں بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی توجہ قائم رکھنے کے لئے
بت کی طرف اپنا منہ کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ کہتے ہیں کہ یہ بت خدا کی بعض صفات کے
قائمقام ہیں۔ اب اگر شرک کے مسئلہ کو صرف اسی رنگ میں بیان کر دیا جائے کہ بعض
لوگ خدا کی بجائے بتوں کی پرستش کرتے ہیں تو اس سے بت پرستوں کی پوری تسلی نہیں ہو
سکتی۔ پس مخالفین کے اعتراضات کو کھول کھول کر بیان کرنا چاہیے اور ان کے اعتراض کی
کسی شق کو چھپانا نہیں چاہیے۔ اس اعتراض کے لئے میں نے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ اور
صد الله سلم
ملیوم
خدام الاحمدیہ کو ہر سال ایک ہفتہ ایسا منانا چاہیئے جس میں خدا تعالیٰ کی ہستی ، رسول کریم صلی ال ایم
کی نبوت، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت، خلافت اور دیگر مسائل اسلامی کے
متعلق احمدیت کے عقائد کو دلائل کے ساتھ بیان کیا جائے اور پھر بتایا جائے کہ ان
اعتقادات پر مخالفین کی طرف سے یہ یہ اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ان اعتراضات کے یہ
یہ جوابات ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کا زبانی امتحان لیا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ انہوں
نے ان باتوں کو کہاں تک یاد رکھا ہے۔ چونکہ صرف ایک ہفتہ میں ان تمام مسائل کے
متعلق جماعت کے دوستوں کو پوری واقفیت حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے ہر سال یہ طریق
جاری رہنا چاہیے اور کبھی کوئی مسائل بیان کر دیئے جائیں اور کبھی کوئی۔ یہاں تک کہ
خطبات محمود
404
1940ء
ہماری جماعت کا ہر فرد اتنا ہوشیار ہو جائے کہ اگر اسے کسی وقت مخالفین کی لائبریری میں
بھی بٹھا دیا جائے تب بھی وہ وہاں سے فاتح ہو کر نکلے مفتوح اور مغلوب ہو کر نہ نکلے۔“
( الفضل 17 اگست 1960ء)
1 النساء: 172
10 :2 يوسف
3 من يرتد منكم عن دينه فسوف يأتى الله بقوم (المائدة : 55)
4 البقرة : 9
5 مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 91 مطبوعه 1313هـ