حقیقی کامیابی رسول کریم ﷺ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری میں ہے
حصہ 2
1941ء
125
خطبات محمود
الله س
رسول کریم صلی علیم کو ہمیشہ غربت سے گزارہ کیا کرتے تھے مگر آپ عطر کا
ضرور استعمال فرمایا کرتے تھے۔ مجھے یاد ہے جب میں حضرت خلیفہ اول سے بخاری
پڑھا کرتا تھا تو حضرت خلیفہ اول اپنی سادہ طبیعت اور کام کے غلبہ کی وجہ سے جمعہ
کے دن بعض دفعہ انہی کپڑوں میں جو آپ نے پہنے ہوئے ہوتے تھے اُٹھ کر جمعہ
کے لئے آ جاتے تھے۔ میں اپنی بغل میں بخاری دبائے کمرہ سے نکل رہا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے دیکھ لیا اور فرمایا محمود یہ کیا ہے؟ میں نے
کہا۔ حضرت مولوی صاحب سے بخاری پڑھنے چلا ہوں۔ دراصل آپ نے ہی مجھے فرمایا
تھا کہ محمود قرآن پڑھ لو، بخاری پڑھ لو اور طب بھی پڑھ لو کیونکہ طب ہمارا خاندانی
پیشہ ہے یہ تمہارے لئے کافی ہے۔ غرض جب میں نے کہا کہ میں مولوی صاحب
سے بخاری پڑھنے جا رہا ہوں تو آپ نے فرمایا مولوی صاحب سے کہنا۔ یہ حدیث
بخاری میں آتی ہے یا نہیں کہ رسول کریم صلی ال یوم جمعہ کے دن نئے کپڑے پہنتے اور
خوشبو لگایا کرتے تھے۔ میں نے اِسی طرح جا کر کہہ دیا۔ حضرت خلیفہ اول نے یہ سنا
تو ہنس پڑے اور فرمانے لگے ٹھیک ہے آتی تو ہے پر ہم لوگوں سے کچھ سستی ہی ہو
جاتی ہے۔
غرض رسول کریم صلی الم نے جمعہ کے دن صفائی کا
کا خاص طور پر حکم دیا ہے
اور اس احتیاط کی وجہ یہی ہے کہ مجمع میں کمزور لوگ بھی ہوتے ہیں۔ اگر صفائی نہ
ہو تو ان کی صحتوں پر برا اثر پڑے اور وہ اور بھی زیادہ کمزور اور بیمار ہو جائیں۔ ممکن
ہے کوئی شخص کہہ دے کہ جب حضرت خلیفہ اول نے بھی اس پر عمل نہیں کیا تو
ہم اگر عمل نہ کریں تو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ مگر یہ کہنا صحیح نہیں کیونکہ ان کی
وجہ اور تھی۔ وہ بہت زیادہ دینی کام میں مشغول رہتے تھے اور جو شخص زیادہ کام
کرنے والا ہو اس سے ایسے امور میں بعض دفعہ سُستی ہو ہی جاتی ہے۔ پھر انہوں
نے بھی یہ نہیں کہا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں ٹھیک کر رہا ہوں۔ بلکہ انہوں نے
یہی فرمایا کہ سستی ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر کسی کی اس جواب سے تسلی نہ ہو تو میں
1941ء
126
خطبات محمود
الله سر
ایسے شخص کی عقل پر تعجب ہی کروں گا جسے رسول کریم صلی الم کی بات سنائی جائے
اور وہ کہے کہ حضرت مولوی صاحب نے ایسا نہیں کیا۔ بعض انسان ایسے ہوتے ہیں
جو کثرت سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ آپ چونکہ طبیب تھے اس لئے دن
کا اکثر حصہ بیماروں کے دیکھنے میں صرف ہو جاتا۔ پھر سارا دن وہ قرآن و حدیث
پڑھاتے رہتے تھے اور درس بھی دیتے تھے۔ اس وجہ سے ان سے بعض دفعہ سستی
ہو جاتی تھی۔ مگر بہر حال وہ اس قدر محتاط ضرور تھے کہ کپڑوں میں بو پیدا نہیں
ہونے دیتے تھے۔ میں تو ان سے پڑھتا رہا ہوں مجھے یاد نہیں کہ کبھی ان کے کپڑوں
میں سے بو
بو
آئی ہو۔ بعض دفعہ بُو پیدا ہو۔ ہونے لگتی تو آپ جھٹ نیا کرتہ منگوا کر بدل
لیتے۔ آپ چونکہ طبیب تھے اور جانتے تھے کہ بدبو کا انسانی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے
اس لئے اس بات کا خیال رکھتے تھے۔ بہر حال رسول کریم صلی علیم کا یہ حکم ہے کہ
مساجد کو صاف رکھا جائے۔ جمعہ کے موقع پر کپڑے بدلے جائیں اور ہو سکے تو خوشبو
لگائی جائے تاکہ جن کے جسم میں کوئی بیماری ہو اور ان کے سانس سے دوسروں کے
بیمار ہو جانے کا خطرہ ہو ان کے مقابلہ میں لوگوں کے جسموں اور ان کے کپڑوں
میں سے خوشبو آتی رہے اور اس طرح بیماری کا ازالہ ہوتا چلا جائے۔ زمینداروں کو
یہ کہنا کہ وہ عطر لگا کر آیا کریں یہ تو ایک ایسا مطالبہ ہے جسے وہ پورا نہیں کر سکتے۔
جنہیں کھانے کے لئے روٹی بھی میسر نہ ہو وہ عطر کس طرح خرید سکتے ہیں۔ ان کے
لئے صرف اتنا ہی حکم ہے کہ وہ اپنے کپڑوں کو صاف رکھا کریں۔ ان میں بعض بے شک
اچھی حیثیت رکھنے والے ہوتے ہیں ان کے لئے عطر لگانا ضروری ہے اور پھر
عطر کوئی ایسی چیز بھی نہیں جو بہت زیادہ خرچ چاہتی ہو۔ پس غرباء کے لئے گو عطر
خریدنا مشکل ہو مگر جو آسودہ حال ہیں وہ آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ اور پھر عطر کا
خرچ بھی بہت تھوڑا ہوتا ہے۔ ذرا سا انگلی سے اگر لگا لیا جائے تو اتنی خوشبو آنے لگ جاتی
ہے جو جمعہ میں آنے کے لئے کافی ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص عطر خرید ہی نہ سکتا
ہو تو اس کے لئے اس بات میں تو کوئی بھی مشکل نہیں کہ وہ کپڑے دھو لیا کرے۔
1941ء
127
خطبات محمود
اسی طرح جو مساجد کے نگران ہیں انہیں بھی میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ جمعہ کے دن مسجدوں کی صفائی کرایا کریں اور جیسا کہ رسول کریم صلی اللی ایم کی سنت سے
ثابت ہے کوئی نہ کوئی خوشبو مسجد میں جلا دینی چاہئے۔7
ہماری انجمن کا لاکھوں کا بجٹ ہوتا ہے پھر کیا ہم چند پیسے خرچ کر کے
رسول کریم صلی علیم کے ایک حکم کو پورا نہیں کر سکتے۔ایک مسجد میں لوبان اگر جلا دیا
جائے تو ایک دھیلے یا پیسے کا کافی ہو سکتا ہے اور ہمارے قادیان کی تمام مساجد میں
سارے سال کا خرچ دو تین روپیہ سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ آخر ہماری مالی حالت اتنی
تو گری ہوئی نہیں کہ ہم اپنی مسجدوں کے لئے دو تین روپیہ کا سالانہ خرچ بھی
برداشت نہ کر سکیں۔ غریب سے غریب زمینداروں کی جماعت بھی یہ خرچ بآسانی
پورا کر سکتی ہے۔ پندرہ بیس یا تیس چالیس نمازی ہوں تو ذرا سی توجہ سے یہ خرچ پورا
ہو سکتا ہے۔ صرف اہتمام کی ضرورت ہے اور صرف اس خیال کو اپنے دل میں پیدا
کرنے کی ضرورت ہے کہ رسول کریم صلی الم نے جو کچھ فرمایا ہے ہمارے فائدہ کے
لئے فرمایا ہے اور اس کا چھوڑنا ہمارے لئے مضر ہے۔ ” (الفضل 18 مارچ 1941ء)
1 ابوداود أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ باب الإِمَامُ يُكَلِّمُ الرَّجُلَ فِي خُطْبَتِهِ
2 بخاری کتاب الجنائز باب فَضْلُ اتَّبَاعِ الْجَنَائِزِ بَاب مَنْ انْتَظَرَ حَتَّى
يُدْفَنَ
بخارى كتاب الجمعة باب مَنْ تَسَوَّكَ بِسِوَاكِ غَيْرِهِ
4 مسلم كتاب السلام باب الطَّاعُون (الخ)
5 بخاری کتاب الصلوۃ باب كَفَّارَةُ الْبُزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ
6 بخارى كتاب الصلوة باب الدُّهُنُ بِالْجُمُعَةِ
ابوداؤد كتاب الصلوة باب اتِّخَاذُ الْمَسَاجِدَ فِي الدُّورِ