غیر مبائعین اور مسئلہ کفر و اسلام
حصہ 2
خطبات محمود
ایب ڈی کیٹ ہو گیا ہے۔
338
1941ء
اسی طرح مجھے بتایا گیا تھا کہ تار آئی ہے امریکہ نے برطانیہ کی امداد کے
لئے اٹھائیس سو ہوائی جہاز دیا ہے۔ یہ خبر بھی ایسی تھی جسے کوئی انسانی دماغ وضع
نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اس میں ایک طرف تار کا لفظ تھا دوسری طرف امریکہ کا لفظ
تھا تیسری طرف اٹھائیس سو ہوائی جہازوں کا ذکر تھا۔ میں نے یہ خواب بھی
چوہدری ظفراللہ خان صاحب کو لکھ کر بھیج دی تھی اور انہوں نے کئی وزراء کے
آگے اسے بیان کر دیا۔ شاید گزشتہ اکتوبر کی بات ہے کہ میں اپنے گھر میں بیٹھا تھا
کہ کسی نے مجھے اطلاع دی کہ باہر سے فون آیا ہے۔ میں گیا اور امرت سر کے
دفتر سے پتہ لگایا کہ کہاں سے فون آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شملہ سے آیا ہے۔
میں نے کہا کنکشن ملا دو۔ تھوڑی دیر کے بعد مجھے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی
آواز آئی جو جوش اور خوشی سے کانپ رہی تھی۔ انہوں نے کہا مبارک ہو۔ میں نے
کہا خیر مبارک مگر یہ تو بتائیں کہ یہ مبارک کیسی ہے۔ انہوں نے کہا آپ کو یاد ہے
آپ نے فلاں مہینہ میں مجھے ایک چٹھی لکھی تھی جس کا مضمون یہ تھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ
نے بتایا ہے کہ امریکہ سے تار آئی ہے کہ امریکہ نے اٹھائیس سو ہوائی جہاز
انگریزوں کو بھجوایا ہے۔ میں نے کہا مجھے یاد ہے۔ وہ کہنے لگے پھر آج یہ خواب پوری
ہو گئی ہے اور امریکہ سے انگریزی نمائندہ کی تار آئی ہے کہ امریکہ نے اٹھائیس سو
ہوائی جہاز انگریزوں کو دیئے ہیں۔ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے یہ بھی بتایا کہ
جب مجھے یہ خبر پہنچی میں نے اسی وقت اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو جو غیر احمدی تھا
بلایا اور کہا کہ تم کو یاد ہے میں نے تمہیں امام جماعت احمدیہ کی ایک خواب سنائی
تھی۔ وہ کہنے لگا کونسی خواب، کیا وہی جو اٹھائیس سو ہوائی جہازوں والی تھی؟ میں نے
کہا ہاں وہی خواب۔ چنانچہ اس کے بعد میں نے تار اس کے سامنے کر دیا کہ لو پڑھ لو،
اس میں کیا لکھا ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں میں نے اسی وقت سر کلو (جو غالباً ریلوے کے
وزیر ہیں) کو فون کیا اور کہا کہ آپ کو یاد ہے میں نے آپ کو امام جماعت احمدیہ کی
1941ء
339
خطبات محمود
ایک خواب سنائی تھی جس میں امریکہ سے ہوائی جہاز بھیجے جانے کا ذکر تھا۔ وہ کہنے
لگے ہاں مجھے یاد ہے مگر تعداد صحیح ثابت نہیں ہوئی۔ تم نے تو 28 سو ہوائی جہاز
بتائے تھے مگر تار میں 25 سو ہوائی جہازوں کا ذکر ہے۔ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ
انہوں نے تار کو جلدی میں صحیح طور پر نہ پڑھا اور اٹھائیس سو کو پچیس سو سمجھ لیا۔
معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان پر اس خواب کے متعلق اتمام حجت کرنا چاہتا تھا۔ چنانچہ
انہوں نے کہا تم نے تو کہا تھا کہ امریکہ اٹھائیس سو ہوائی جہاز بھیجے گا مگر تار میں تو
پچیس سو ہوائی جہاز بھیجے جانے کا ذکر ہے۔ چوہدری صاحب کہتے ہیں کہ میں نے
انہیں کہا کہ آپ تار کو دوبارہ نکال کر پڑھیں۔ چنانچہ انہوں نے دوبارہ تار پڑھی تو
کہنے لگے حیرت انگیز بات ہے واقع میں اٹھائیس سو ہوائی جہاز دیئے جانے کی خبر
ہے۔ تو دیکھو قریب قریب کے اہم واقعات ہیں جن کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت
امور غیبیہ کا مجھ پر اظہار فرمایا۔ اسی طرح ابھی گزشتہ دنوں میں سندھ میں تھا کہ
مجھے انگریزی میں ایک الہام ہوا جس کا مفہوم یہ تھا کہ انگریزی فوج کی صف توڑ کر جرمن
فوج اندر داخل ہو گئی ہے۔ دوسرے ہی دن میں نے میاں بشیر احمد صاحب کو بھی ایک
خط میں اس خواب کی اطلاع دے دی اور غالباً چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو بھی
خواب لکھ دی۔اس کے بعد یہ خبر آگئی جو ریڈیو پر ہم نے خود بھی سن لی کہ طبرق
کے مقام پر انگریزی صفوں کو چیر کر جرمن فوج آگے بڑھ گئی ہے۔
تو میری ایک سال کی خوابیں ہی اگر جمع کر لی جائیں تو وہ مولوی محمد علی
صاحب کی ساری عمر کی خوابوں سے بڑھ جائیں گی۔ پھر یہ وہ خوابیں ہیں جن کے
گواہ صرف احمدی ہی نہیں بلکہ غیر احمدی بھی ہیں، ہندو بھی ہیں، سکھ بھی ہیں،
عیسائی بھی ہیں۔ غرض قسم قسم کے گواہ ان خوابوں کی تصدیق کرنے والے مل سکتے
ہیں اور وہ شہادت دے سکتے ہیں کہ ان کو قبل از وقت یہ باتیں بتائی گئیں اور پھر
اسی طرح پوری ہوئیں جس طرح انہیں بتایا گیا تھا۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں۔ “میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے
1941ء
340
خطبات محمود
کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر
دیں گے۔ ” یعنی میری جماعت کے لوگوں کو خود خدا تعالیٰ کی طرف سے دلائل اور
نشانات دیئے جائیں گے اور وہ ان دلائل اور نشانات کے ذریعہ سب کا منہ بند کر
دیں گے۔ مگر مولوی محمد علی صاحب کا طریق یہ ہے کہ وہ ہمیشہ الہامات پر ہنسی
اڑاتے ہیں اور کبھی سنجیدگی سے ان پر غور نہیں کرتے۔ بلکہ بعض پیغامیوں نے تو
یہاں تک کہہ دیا کہ یہ الہامات بعد میں بنا لئے جاتے ہیں حالانکہ بعض الہامات کے
پورا ہونے کے خود بعض پیغامی بھی گواہ ہیں۔ مثلاً یہی رویا جو اٹھائیس سو جہازوں والا ہے۔
یہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے میاں غلام رسول صاحب ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ
کے بیٹے میاں غلام عباس صاحب کو بھی بتا دیا تھا جو غیر مبائع ہیں۔ پس اس سے یہ
نتیجہ نکلتا ہے کہ غیر مبائعین جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں سے
ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں آپ کی اس جماعت میں شامل نہیں جس کا ذکر تجلیات الہیہ
میں کیا گیا ہے۔ کیونکہ جماعت کے افراد کی یہ علامت بتائی گئی تھی کہ وہ اپنی سچائی
کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور یہ
علامت غیر مبائعین میں نہیں پائی جاتی۔ میں نے کہا تھا کہ آجکل جو مختلف مدعی ہیں
ان کا بھی اس تحریر سے رد ہوتا ہے۔ وہ اس طرح ہے کہ اس پیشگوئی سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ ترقی اور غلبہ کے زمانہ تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام
کی اپنی جماعت ہی چلتی چلی جائے گی۔ کسی اور مدعی یا مامور کی جماعت کھڑی نہیں
ہو گی۔ مگر آج ان مدعیان کی یہ حالت ہے کہ ان میں سے کوئی تو یہ کہتا ہے کہ
مرزا صاحب مسیح تھے اور میں مہدی ہوں اور کوئی یہ کہتا ہے کہ حضرت مرزا
صاحب احمدیت کے جامہ میں آئے تھے اور میں محمدیت کے جامہ میں آیا ہوں اور
کوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی جماعت کی تنسیخ کر کے کوئی اور
سلسلہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ پس اس قسم کے تمام مدعی اس پیشگوئی کے مطابق جھوٹے ہیں
کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی جماعت کو غلطی پر قرار دے کر
1941ء
341
خطبات محمود
ایک اور جماعت قائم کرنا چاہتے ہیں اور حضرت مسیح موعود عليه الصلوة و السلام
فرماتے ہیں کہ دنیا میں خدا میرے سلسلہ کو پھیلائے گا اور میرے فرقہ کو ہی سب
فرقوں پر غالب کرے گا۔
ایسے مدعیان الہام تو بے شک ہو سکتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے احکام اور آپ کی تعلیم کو مانتے ہوں، آپ کی غلامی کا دم بھرتے ہوں اور یہ
عقیدہ رکھتے ہوں کہ حکم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام ہی ہیں اور فتویٰ وہی
چلے گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا ہو گا اور آپ کی جماعت حق پر
ہے وہ صرف اس کی خدمت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔ مگر باقی تمام مدعی جو اپنی
ایک علیحدہ پڑی قائم کرنا چاہتے ہیں، جھوٹے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة و السلام فرماتے ہیں۔ یہ دورِ ترقی اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام
دنیا پر یہ سلسلہ غالب نہ آجائے۔ اس کے بعد اگر پھر خرابیاں پیدا ہو جائیں اور پھر
کسی اور مامور کی بعثت کی ضرورت محسوس ہو تو اس وقت وہ بے شک حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام کی متابعت میں آ سکتا ہے مگر اس وقت تک احمدیت کی براہِ راست
کمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ میں ہی رہے گی۔ بہر حال حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ایک نئی جماعت
کی بنیاد رکھنے کے لئے اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا جب تک تمام دنیا پر یہ سلسلہ
غالب نہ آ جائے۔ اس کے بعد اگر عالمگیر گمراہی کے پھیل جانے پر کوئی ایسا مامور
آئے تو بے شک آجائے مگر اب جو لوگ اپنے آپ کو مدعی اور مامور کہتے ہیں اور
دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جماعت کو ہدایت دینے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
کھڑے کئے گئے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام
کی اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اس وقت تک گمراہ نہیں ہو سکتی جب تک
وہ تمام دنیا پر غالب نہ آ جائے۔ پس جب تک کہ احمدیہ جماعت کو کامل غلبہ حاصل
نہ ہو جائے اس وقت تک کمان براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام
1941ء
342
خطبات محمود
کے ہاتھ میں رہے گی۔ پھر بے شک جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام
نے لکھا ہے ایک خرابی کا دور بھی آئے گا 12۔ اور پھر ایک نیا سلسلہ شروع ہو گا مگر
بہر حال وہ سلسلہ تابع ہو گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا۔ جیسے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام تابع ہیں رسول کریم صلی علیم کے۔ اب دیکھ لو تجلیات الہیہ کتنی چھوٹی سی
کتاب ہے مگر اس چھوٹی سی کتاب میں ہی تمام اختلافی مسائل کا حل رکھ دیا گیا
ہے۔ اور میں تو سمجھتا ہوں کہ شاید تجلیات الہیہ حکمت الہی کے ماتحت پیغامیوں کے
رد میں ہی لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کے بڑے سائز کے صرف سولہ صفحات ہیں اور
چھوٹے سائز کے بتیں۔ مگر ان چند صفحات میں ہی اس قدر مواد موجود ہے جو
پیغامیوں کے عقائد کی تردید کے لئے کافی ہے۔ اسی طرح اس کتاب میں نبوت کے مسئلہ
پر بحث موجود ہے اور کفر و اسلام کے مسئلہ پر بھی۔ غرض ہمارے اور غیر مبائعین
کے درمیان جس قدر اختلافی مسائل ہیں ان تمام کا حل اس چھوٹی سی کتاب میں
موجود ہے اور اگر کوئی اس سے فائدہ اٹھانا چاہے تو اٹھا سکتا ہے مگر ماننے کے لئے
ایسا دل چاہئے جو نشانات کی قدر و قیمت کو سمجھتا ہو اور وہ آنکھیں چاہئیں جو اپنے اندر
بصیرت کی روشنی رکھتی ہوں ورنہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام
کے نشانات کو دیکھ کر ان کی قدر نہیں کی، ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ ہمارے پیش کردہ
نشانات پر غور کریں گے اور ان سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھائیں گے ایک بہت بڑی امید
ہے۔ بہر حال ہم مایوس نہیں اور ہم ان کی ہدایت کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔ مگر یہ
بڑی عبرت کا مقام ہے۔ بڑی عبرت کا مقام ہے بڑی عبرت کا مقام ہے کہ دنیا میں
ایک قوم سالہا سال تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو خدا تعالیٰ کا نبی اور
رسول قرار دیتی رہی ہے مگر اب وہ دیانت داری کا دعویٰ کرنے کے باوجود یہ کہتی
ہے کہ اس نے آپ کو کو سمبھی کبھی نبی اور رسول نہیں کہا۔ ” (الفضل 13 جولائی 1941ء)
وو
1 مسلم کتاب الایمان باب كَوْنُ الْإِسْلَامِ يَهْدِمُ مَا قَبْلَه
2 الاستيعاب في مَعْرِفَةِ الْأَصْحَابِ جلد 2 صفحہ 14 مطبوعہ بیروت 1995ء
1941ء
343
خطبات محمود
3 الاستيعاب جلد 3 صفحه 191 مطبوعہ بیروت 1995ء
4 تذکرہ صفحہ 601 ایڈیشن چہارم
5 تجليات الہیہ صفحہ 4 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 396-397
6 تجلیات الہیہ صفحہ 5 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 397
7 تجلیات الہیہ صفحہ 5 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 397
8 تجلیات الہیہ صفحہ 17-18 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409-411
أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتي الله بِقَوْمٍ ( المائدة : 55)
10 الفضل 28 جون 1940ء
11 ABDICATED : ذمہ داری سے علیحدہ ہونا
12 تذکرہ صفحہ 213 ایڈیشن چہارم