رمضان کے بابرکت مہینہ کے فیوض سے فائدہ حاصل کریں

حصہ 2

1941ء
488
خطبات محمود
ہوتا ہے اور اس کو وہ گالیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں جرنیل بڑا خبیث ہے
اس نے یہ ظلم کئے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں جرمنوں میں سے جو جرنیل بہادری
دکھلاتا اور انگریزوں اور ان کے ساتھیوں کو کسی مقام پر شکست دیتا ہے وہ جرمنوں
میں عزت پا جاتا ہے مگر انگریزوں کی نگاہ میں ذلیل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح روس
میں جہاں جہاں جرمن فوجیں پہنچی ہیں وہاں جرمنوں کے نزدیک وہ جرنیل جو
شہروں کو تباہ کر رہے ، عمارتوں کو گرا رہے، آبادیوں کو ویران کر رہے اور بڑی
بڑی توپوں اور گولوں اور بموں سے ہر جگہ آگ لگاتے جا رہے ہیں وہ بہت بڑی
عزت کے مالک ہیں مگر روسیوں کے نزدیک وہ لوگ جو تباہ ہو رہے ہیں جو جرمنوں
کی گولیاں کھا رہے ہیں جن کی لاشوں کے میدانوں اور شہروں میں ڈھیر پڑے
ہوئے ہیں وہ عزت کے مستحق ہیں۔ تو عزت اور بے عزتی کسی گروہ سے تعلق رکھنے
یا نہ رکھنے کے لحاظ سے ہوتی ہے اور ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک گروہ کے نزدیک
ایک چیز ذلت کا موجب ہوتی ہے مگر دوسرے کے نزدیک وہی چیز عزت کا موجب
ہوتی ہے۔ یہی شروع سے دنیا کا حال چلا آیا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام آئے تو
شیطان نے انہیں اپنے گھر سے نکلوا دیا اور بڑی بڑی تکلیفیں دیں اور شیطان نے
سمجھا کہ اس طرح میری بڑی عزت ہو گی اور آدم ذلیل ہو گا مگر آدم جس گروہ
میں سے تھا اس میں اس کی عزت ان تکلیفوں سے اور بھی بڑھ گئی۔ اور اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ چونکہ آدم نے عزم سے بدی نہیں کی تھی اور چونکہ اسے شیطان کی طرف
سے تکلیف پہنچی اس لئے ہم نے اسے بڑی عزت دی۔ 12 پھر نوح علیہ السلام
آئے تو انہیں بھی لوگوں نے بڑے بڑے دکھ دیئے انہیں جھوٹا بھی کہا، انہیں
گالیاں بھی دیں، انہیں برا بھلا بھی کہا اور لوگوں کے نزدیک ان کی بڑی ذلت
ہوئی۔ وہ جب دیکھتے کہ نوح کو گالیاں پڑ رہی ہیں، انہیں کافر اور کذاب کہا جا رہا ہے تو وہ
کہتے ہیں کہ خدا ایسا دن کسی کو نہ دکھائے یہ تو بہت ذلیل ہوا ہے مگر نوح
علیہ السلام کی یہ حالت تھی کہ ہر پتھر جو اُن پر پڑتا، ہر گالی جو انہیں دی جاتی اسے وہ

1941ء
489
خطبات محمود
بڑی خوشی سے قبول کرتے اور کہتے اللہ اللہ خدا یہ دن ہمیں اور بھی دکھائے۔ پھر
ابراہیم علیہ السلام آئے۔ انہیں دشمنوں نے گالیاں بھی دیں، انہیں جھوٹا بھی کہا،
انہیں مارا پیٹا بھی گیا بلکہ دشمنوں نے انہیں گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا۔ 13 اب
اس وقت کے دیکھنے والے یہی کہتے ہوں گے کہ کیا ہی وہ بری ماں تھی جس نے ایسا
بچہ جنا اور کیسا ہی وہ بد قسمت باپ تھا جس کے ہاں ایسا لڑکا پیدا ہوا۔ ہمارے گھر کے
دروازہ پر تو صرف آرمڈ پولیس چند گھنٹے کھڑی رہی تھی مگر وہاں تو دشمنوں نے
گھسیٹ کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈال دیا تھا۔ اب بتاؤ کیا وہاں زیادہ
ذلت ہوئی تھی یا میری زیادہ ذلت ہوئی ہے۔ یہ نصیحت کرنے والا مجھے لکھتا ہے کہ
تم نے کتنی بڑی بیوقوفی کی کہ منبر پر کھڑے ہو کر اس واقعہ کو بیان کر دیا اور وہ
نادان یہ نہیں دیکھتا کہ میں نے تو صرف منبر پر کھڑے ہو کر اسے بیان کیا تھا مگر
ابراہیم کے واقعہ کو خدا تعالیٰ نے عرش پر بیان کیا ہے۔ پس وہی فعل جو نمرود 14 اور
اس کے ساتھیوں کے نزدیک ذلت کا موجب تھا خدا کے نزدیک ابراہیمؑ کی عزت
کا باعث تھا۔ اسی لئے خدا نے عرش پر اس کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا کی نگاہ میں
بے شک ابراہیم ذلیل ہوا مگر ہماری نگاہ میں وہ ذلیل نہیں ہوا بلکہ پہلے سے کئی گنا
زیادہ اس کی عزت ہمارے ہاں بڑھ گئی ہے اور اصل عزت وہی ہوتی ہے جو خدا اور
رسول اور مومنوں کی نگاہ میں کسی کو حاصل ہو۔ پس جب ابراہیم کو دنیا میں گالیاں
دی گئیں تو خدا تعالیٰ کے نزدیک ابراہیم کی عزت اور بھی بڑھ گئی اور یہاں عرش پر
ابراہیم کا پہلے نام لکھا تھا۔ خدا نے اس نام کو مٹا کر فرشتوں سے کہا کہ ابراہیم کا نام
اور اوپر لکھو۔ پھر جب انہیں گھسیٹ کر آگ میں ڈالا گیا تو خدا تعالیٰ نے اپنے
فرشتوں سے پھر کہا کہ یہاں سے بھی ابراہیم کا نام مٹاؤ اور اوپر لکھو۔ پس منبر پر
اس واقعہ کو بیان کرنے سے میری کہاں ذلت ہوئی۔ جب خدا نے ابراہیم کے
واقعات کو عرش پر بیان کیا بلکہ قرآن میں ان کا ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں یہ
یہ ماریں پڑی تھیں اور یہ یہ گالیاں دی گئی تھیں۔

1941ء
490
خطبات محمود
پھر موسیٰ علیہ السلام آئے اُس وقت کیا کیا طعنے تھے جو فرعون 15 نے
انہیں دیئے۔ اور کس طرح اس نے آپ کو اپنی طرف سے ذلیل کیا۔ قرآن میں
لکھا ہے فرعون نے انہیں طعنے دیئے اور کہا کہ تو ہماری روٹی کھاتا رہا، ہمارے دیئے
ہوئے کپڑے پہنتا رہا، ہم نے تجھے پالا پوسا اور بڑا کیا اب تو ہمارا ہی نمک خوار ہو کر
ہمارے سامنے باتیں کرتا ہے۔ کتنی تذلیل ہے جو دنیا کی نگاہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی ہوئی کہ جس کے گھر وہ پلے تھے، جس کے مکان میں وہ رہے تھے، جس کے
دیئے ہوئے کپڑوں کو وہ پہنتے رہے تھے اور جس کی دی ہوئی روٹی وہ کھاتے رہے
تھے وہی انہیں کہتا ہے کہ کیا تجھے شرم نہیں آتی۔ اب تو ہمارے سامنے ہی باتیں
کرتا ہے مگر پھر خدا نے ان باتوں کو چھپایا تو نہیں بلکہ اس نے مزے لے لے کر
عرش پر ان کو بیان کیا اور اپنے فرشتوں میں ان کا ذکر کیا۔ کیا اس لئے کہ موسیٰ
کی بے عزتی ہو یا اس لئے کہ فرعون کی گالیاں موسیٰ کی عزت کا موجب تھیں۔ یقیناً
خدا نے اسے عرش پر ان باتوں کو اسی لئے بیان کیا کہ فرعون کی گالیوں میں خدا تعالیٰ
کے نزدیک موسی کی ذلت نہیں بلکہ عزت تھی کیونکہ موسی فرعون کی بادشاہت میں
نہیں رہتے تھے بلکہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں رہتے تھے۔ فرعون جس قدر موسیٰ کی
تذلیل کی کوشش کرتا اسی قدر موسی کی عزت بڑھتی اور خدا تعالیٰ خوش ہوتا۔ اسی لئے
مومنوں کو حکم دیا گیا کہ وہ ان باتوں کو بار بار بیان کریں چنانچہ اب رمضان میں
جب تم قرآن کریم کی تلاوت کرو گے تو اس میں بار بار یہی باتیں آئیں گی کہ
فرعون نے موسیٰ کو یوں گالیاں دیں اور یوں بُرا بھلا کہا۔ اسی طرح تم نمازوں میں
ان آیات کو بار بار پڑھو گے مگر اس لئے نہیں کہ موسیٰ کی بے عزتی ہو بلکہ اس
لئے کہ موسیٰ کی عزت بڑھے کیونکہ دشمنوں کی گالیاں گو دنیا کی نگاہ میں ذلت کا
موجب ہوں مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک عزت کا موجب ہوتی ہیں۔
پھر حضرت عیسی علیہ السلام آئے۔ ان کی کتاب انجیل کو پڑھنے والے جانتے
ہیں کہ یہودیوں نے ان کے منہ پر تھوکا ۔ 16 اُن کے سر پر کانٹوں کا تاج بنا کر

1941ء
491
خطبات محمود
رکھا۔ 17 انہیں گالیاں دیں۔ انہیں مارا پیٹا گیا 18 اور پھر صلیب پر انہیں لڑکا دیا۔
میرا خطبہ تو کہاں تک شائع ہو گا۔ انجیل وہ کتاب ہے جو ہر سال دس کروڑ کی تعداد میں
شائع ہوتی ہے۔ اب اللہ ہی جانتا ہے کہ اس وقت تک کتنے ارب دفعہ یہ واقعات
دنیا کے سامنے بیان ہو چکے ہیں کہ لوگوں نے حضرت عیسی کے منہ پر تھوکا، ان
کے سر پر کانٹوں کا تاج بنا کر رکھا، ان کے جسم میں برچھیاں ماریں یہاں تک کہ
خدا تعالیٰ نے یہودیوں کے اس جھوٹے الزام کو بھی نہیں چھپایا کہ عیسیٰ کی ماں
(نعوذ بالله ) فاسقہ، فاجرہ اور بدکار تھی اور حضرت عیسیٰ کی ولادت ناجائز تھی۔
پھر رسول کریم صلی ال ایم آئے تو آپ کو بھی دشمنوں نے بڑی بڑی تکلیفیں
دیں۔ایک دفعہ ایک کافر نے آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر اس زور کے ساتھ کھینچا
کہ آپ کی آنکھیں سرخ ہو گئیں اور آپ کا دم رکھنے لگا۔19 ایک دفعہ آپ سجدہ میں
تھے کہ کفار نے آپ پر غلاظت ڈال دی 20 مگر ان واقعات کو نہ رسول کریم صلی الیم
نے چھپایا اور نہ مسلمانوں نے بلکہ انہوں نے ان واقعات کو بیان کیا اور بار بار بیان
کیا یہاں تک کہ بخاری اور مسلم اور حدیث کی دوسری کتابوں میں مسلمانوں نے ان
باتوں کو نقل کیا اور لوگ ہمیشہ انہیں پڑھتے رہتے ہیں۔ پھر قرآن نے بھی ان باتوں
کو چھپایا نہیں بلکہ وہ بھی بار بار کہتا ہے کہ یہ کافر تجھے ساحر کہتے ہیں، تجھے کذاب
کہتے ہیں، تجھے متفنی کہتے ہیں، تجھے مفتری کہتے ہیں۔ کیا دشمنوں کی یہ ذلیل حرکات
زیادہ ہیں یا وہ واقعات زیادہ سخت ہیں جو میرے ساتھ پیش آئے۔ میں نے تو صرف
یہ بیان کیا تھا کہ ایک موقع پر ان سپاہیوں نے مجھے کہا کہ “ انہاں دا کی اعتبار ہے
جو چاہن گل بنا لین ” یعنی ان کا کیا اعتبار ہے جو جی چاہے گا ہمارے خلاف بات بنا
لیں گے مگر قرآن تو اس سے بہت زیادہ سخت کفار کے الفاظ نقل کرتا ہے اور فرماتا
ہے کہ ان کفار نے کہا کہ رسول کریم صلی الیم ( نعوذ بالله) کذاب ہیں، مفتری
ہیں، فریبی ہیں، ساحر ہیں۔ اب کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اس ایک فقرہ سے تو ہماری
ہتک ہو گئی مگر محمد صلی علیم کو مفتری اور کذاب کہے جانے سے ان کی ہتک نہ ہوئی۔

1941ء
492
خطبات محمود
الله
بلکہ خدا نے ان کو اپنی آخری کتاب میں جو قیامت تک بار بار پڑھی جانے والی ہے
نقل کر دیا اور اس طرح ان گالیوں کو چھپایا نہیں بلکہ سب کے سامنے ان کو رکھ
دیا۔ پس اس “مخلص احمدی ” کو یاد رہے کہ ہمارا قبیلہ بڑا سخت جان ہے۔ ہمیں گالیاں
تریاق ہو کر لگا کرتی ہیں۔ البتہ جس خاندان کا وہ آدمی ہے اسے گالیاں بہت بُری
معلوم ہوتی ہیں۔ چنانچہ یہ گالیاں ابو جہل اور یزید وغیرہ کو تو بُرا لگا کرتی تھیں مگر
محمد صلی علیم اور آپ کے صحابہ کو بُری نہیں لگتی تھیں۔ بس ہمار اخاندان ان گالیوں کو
چھپاتا نہیں اور نہ ہی اسے بُری لگتی ہیں بلکہ ہمیں جتنی زیادہ گالیاں دی جائیں اتنی ہی
زیادہ خدا تعالیٰ کے حضور ہماری عزت بڑھتی اور اس کے رجسٹر میں ہمارا نام زیادہ
اعزاز کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ ہتک اس کی ہے جو ہمارے ساتھ ٹکراتا ہے اور ذلت
اس کی ہے جو ہمارے مقابلہ میں بد گوئی اختیار کرتا ہے۔ پس اس میں ہماری ہتک کا
کوئی سوال نہیں البتہ وہ شخص جو ہمارے ساتھ ٹکرائے گا وہ اپنی ہتک آپ کرے گا
ورنہ ہماری تو دنیا کے سارے بادشاہ مل کر بھی ہتک نہیں کر سکتے۔ جس طرح ربڑ کا
گیند جب زمین پر پھینکا جاتا ہے تو وہ اور زیادہ اچھلتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے
بندوں کو جب برا بھلا کہا جاتا ہے تو ان کی عزت پہلے سے بڑھ جاتی ہے اور اگر ان کی
کوئی ہتک کرنا چاہے تو نہیں کر سکتا۔ چنانچہ دیکھ لو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لوگوں
نے اپنے خیال میں جو ہتک کی اسے خدا نے ہتک قرار نہیں دیا۔ اگر ہتک قرار دیتا تو
قرآن کریم میں ان واقعات کا ذکر کیوں کرتا۔ اسی طرح حضرت ابراہیم، حضرت
عیسی اور رسول کریم صلی علیم کی جنہوں نے اپنے خیال میں ہتک کی اسے خدا نے ہتک
نہیں سمجھا حالانکہ اس واقعہ سے بیسیوں گنا زیادہ ذلت پہنچانے کی وہاں کوشش کی گئی
تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہی دیکھ لو آپ پر پتھر بھی پڑے ، آپ کو
گالیاں بھی دی گئیں، آپ کے خلاف بد زبانی بھی کی گئی، آپ کے خلاف مقدمات
بھی کئے گئے اور آپ کے خلاف بڑے بڑے اشتہار ، رسائل اور کتابیں بھی لکھی
گئیں۔ مگر آپ نے ان باتوں کو چھپایا نہیں بلکہ سب باتیں اپنی کتابوں میں بیان

1941ء
493
خطبات محمود
کر دیں یہانتک کہ آپ نے ”کتاب البریہ“ میں وہ تمام گالیاں بھی جمع کر دیں جو
رسول کریم صلی علیم کو ہندوؤں، عیسائیوں اور سکھوں کی طرف سے دی گئی تھیں۔ اسی طرح
آپ نے ان گالیوں کو بھی جمع کر دیا جو ہندوؤں عیسائیوں اور عام مسلمانوں کی
طرف سے آپ کو دی گئی تھیں۔ اس وقت اسی قسم کے بعض “مخلص” غیر احمدیوں
نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگا دیا محض اس بناء پر کہ حضرت مرزا صاحب نے عیسائیوں
ہندوؤں اور سکھوں کی ان گالیوں کو نقل کیوں کیا جو رسول کریم صلی الم کو دی گئی
تھیں۔ انہیں تو چاہئے تھا کہ ان گالیوں کو چھپاتے ۔ ان نادانوں نے یہ نہ سمجھا کہ
رسول کریم صلی الم کے متعلق مخالفین کی گالیاں جمع کرنے سے آپ کی عزت بڑھتی
ہے گھٹتی نہیں کیونکہ عزت وہی ہے جو خدا کی طرف سے ملے۔ مجھ سے کئی دفعہ
انگریز افسروں نے خواہش کی ہے کہ اگر آپ پسند کریں تو حکومت سے آپ کو کوئی
خطاب دلوا دیا جائے۔ مگر میں نے ہمیشہ انہیں یہی کہا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف
سے خطاب ملا ہوا ہے۔ وہی میرے لئے کافی ہے۔اس کے سوا مجھے کسی خطاب کی
ضرورت نہیں۔ اگر میں گورنمنٹ کے خطابات کو اپنے لئے عزت کا موجب سمجھتا تو
اس قسم کی پیشکش کو کیوں ٹھکرا دیتا۔ میرا ایسا کرنا بتلاتا ہے کہ میں گورنمنٹ کی
دی ہوئی کسی عزت کو اپنے لئے عزت نہیں سمجھتا بلکہ میں تو سمجھتا ہوں جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے۔ ترک حرمین کے محافظ نہیں بلکہ حرمین
ترکوں کے محافظ ہیں۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے گو ظاہر میں جماعت احمدیہ کی حفاظت
کا کام انگریزوں کے سپرد کیا ہوا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم اس کے محافظ ہیں اور
ہماری خاطر ہی خدا تعالیٰ ان سے نرمی کا معاملہ کر رہا ہے۔ مگر کہتے ہیں ع
فکر ہر کس بقدر ہمت اوست
ہر شخص کی ہمت اور استعداد کے مطابق اس کے فکر کی بلندی ہوتی ہے۔ یہ
نادان بھی سمجھتا ہے کہ انگریزوں کی پولیس چونکہ اس دن ہماری کو ٹھی میں گھس آئی تھی
اور کئی گھنٹے تک ہمارے دروازہ پر کھڑی رہی۔ اس لئے اس واقعہ سے ہماری ہتک ہو گئی

1941ء
494
خطبات محمود
حالانکہ ہماری ہتک صرف خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے ہوتی ہے اور کسی چیز سے نہیں
ہوتی بلکہ اس قسم کے واقعات سے ہماری عزت خدا تعالیٰ کے حضور بڑھتی ہے۔ پھر
اگر یہ ہتک ہے تو ہم سے بڑھ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہتک ہوئی ہے کیونکہ
ان کے ہاتھوں اور پاؤں میں کیل گاڑے گئے تھے اور انہیں بھی دشمنوں نے صلیب
پر لٹکا دیا تھا۔ مگر پھر خدا نے اس بات کو چھپایا تو نہیں بلکہ اس نے اپنی کتاب میں
اس کو بیان کیا۔ پس ہماری ہتک کا کوئی سوال نہیں۔ ہمارا قبیلہ بہت سخت جان ہے
البتہ جس قبیلہ سے وہ تعلق رکھتا ہے وہ یہ سمجھا کرتا ہے کہ اگر نمبر دار بول پڑا تو
ہتک ہو جائے گی، تھانیدار بول پڑا تو ہتک ہو جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بول پڑا تو ہتک ہو
جائے گی مگر ہمارے لئے یہ باتیں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں اور نہ ہم ان کی عزت کی
کوئی پرواہ کرتے ہیں۔ ہماری عزت وہی ہے جو ہمیں خدا تعالیٰ کے دربار میں حاصل
ہے اور ہماری بے عزتی بھی اگر ہو سکتی ہے تو خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے ہی۔اس کے
علاوہ اور کوئی بات ہماری ہتک کا موجب نہیں ہو سکتی۔
باقی رہا اس کا ایک طرف مجھے اشرف کہنا اور دوسری طرف یہ لکھنا کہ کیا
گورنر تم سے زیادہ شریف نہیں اس کا جواب یہ ہے کہ شرافت بھی ایک نسبتی چیز
ہے اور ہر قوم کے نزدیک شرافت کا الگ الگ معیار ہوا کرتا ہے۔ انگریزوں کے
نزدیک بڑا اشرف وہ ہے جو نہایت معزز انگریز ہو۔ مگر وہ معزز انگریز فرانسیسیوں
کے نزدیک اشرف نہیں ہو سکتا۔ بلکہ فرانسیسیوں کے نزدیک اشرف وہ ہوگا جو
نہایت معزز فرانسیسی ہو۔ پھر وہ معزز فرانسیسی بے شک فرانسیسیوں کی نگاہ میں
اشرف ہو گا مگر جرمنوں کے نزدیک اشرف نہیں ہو گا۔ بلکہ جرمنوں کے نزدیک
اشرف وہ ہو گا جو نہایت معزز جرمن ہو۔ دور کیوں جاتے ہو اپنی اپنی قوموں کو ہی
دیکھ لو کہ ایک قوم کے نزدیک ایک اشرف ہوتا ہے تو دوسری قوم کے نزدیک
دوسرا۔ ایک کشمیری عورت تھی اور اس کی ایک جوان لڑکی تھی۔ اس لڑکی کی شادی
کا سوال پیدا ہوا تو اس نے مجھے کہا کہ آپ اس کے لئے کوئی رشتہ تلاش کر دیں۔

1941ء
495
خطبات محمود
سے
ہماری جماعت کے ایک احمدی دوست جو غالباً سید تھے یا کسی اور معروف قوم
تعلق رکھتے تھے مجھے اب صحیح طور پر یاد نہیں رہا۔ میں نے ان کے متعلق وہاں
تحریک کی تو اس لڑکی کی والدہ اپنے دانتوں تلے انگلی دبا کر کہنے لگی۔ “ساڈے لئی
ایسی کمپنی ذاتاں ہی رہ گیاں ہن ” یعنی ہمارے لئے کیا اب ایسی ہی کمینہ ذاتیں رہ گئی
ہیں۔ گویا اس کے نزدیک یہ اس کی شدید ترین ہتک تھی کہ وہ اپنی لڑکی کسی سید
سے بیاہ دے۔
اسی طرح ایک اور نوجوان دوست ایک دفعہ میرے پاس آئے وہ اب
فوت ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ کہنے لگے کہ میری ایک ہمشیرہ
ہیں اس کے رشتہ کا آپ کہیں انتظام کر دیں اور یہ معاملہ کلیہ اپنے ہاتھ میں لے
لیں۔ میرے والد صاحب کی بھی یہی خواہش ہے کہ اس کا رشتہ آپ کے ذریعہ ہو۔
میں نے کہا۔ رشتہ کے متعلق آپ کی کوئی شرط ہو تو مجھے بتا دیں۔ ایسا نہ ہو کہ بعد
میں آپ کو کوئی اعتراض پیدا ہو۔ کہنے لگے قومیت کی کوئی شرط نہیں کسی شریف
قوم کا نوجوان ہو۔ میں نے کہا شریف کا جو مطلب میں سمجھتا ہوں ممکن ہے وہ
مطلب آپ نہ سمجھتے ہوں۔ اس لئے بہتر ہے کہ اس کی بھی تشریح کر دی جائے۔
کہنے لگے۔ شریف سے مراد وہی لوگ ہیں جنہیں عرف عام میں شریف سمجھا جاتا
ہے۔ یہ کوئی شرط نہیں کہ فلاں قوم میں سے ہو اور فلاں قوم میں سے نہ ہو۔ میں
نے کہا ہمارے ملک میں دو قسم کے لوگ شرفاء کہلاتے ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جو باہر
سے آئے ہوئے ہیں جیسے سید ہیں، مغل ہیں، پٹھان ہیں، قریشی ہیں اور ایک وہ ہیں
جو پہلے ہی یہاں رہتے تھے جیسے براہمن یا راجپوت وغیرہ ہیں۔ آپ کو کوئی اعتراض
تو نہیں ہو گا اگر ان قوموں میں سے کسی قوم کا رشتہ آپ کو مل جائے۔ وہ کہنے لگے
بالکل نہیں۔ کوئی ہو مغل ہو، پٹھان ہو، قریشی ہو، برہمن ہو، راجپوت ہو۔ میں نے
۔
اس پر پھر اپنی بات کو دہرایا اور کہا کہ آپ اچھی طرح سوچ لیں۔ عُرفِ عام میں

1941ء
496
خطبات محمود
شریف قومیں باہر سے آنے والوں میں سے تو سید ہیں، مغل ہیں، پٹھان ہیں، قریشی
ہیں اور اس ملک کے باشندوں میں سے براہمن یا راجپوت ہیں۔ جن میں جاٹ بھی
درست
ہو،
شامل ہیں وہ وہ کہنے لگے بالکل
ہے۔ کوئی ہو مغل ہو، پٹھان ہو، قریشی
براہمن ہو، راجپوت ہو۔ مجھے اس پر خیال آیا کہ میں نے دو دفعہ ان کے سامنے
اپنی بات کو دہرایا ہے اور دونوں دفعہ ہی جواب میں یہ سیدوں کو چھوڑ گئے ہیں۔
اس کی کیا وجہ ہے۔ چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ میں نے آپ کے سامنے دو دفعہ
اپنی بات دہرائی ہے اور دونوں دفعہ جواب دیتے ہوئے آپ سیدوں کو چھوڑ گئے
ہیں۔ آیا یہ اتفاق کی بات ہے یا جان بوجھ کر آپ نے ان کا نام نہیں لیا؟ اس پر وہ
ہنس کر کہنے لگے میں نے جان بوجھ کر ان کا نام نہیں لیا۔ کیونکہ ہمارے علاقہ میں
سیدوں کو ذلیل سمجھا جاتا ہے اور عام طور پر لوگ انہیں فقیر سمجھتے ہیں۔ اب بتاؤ
شریف ہونے کا کوئی ایک معیار کس طرح مقرر کیا جا سکتا ہے۔ پس اگر شرافت
قومی مراد ہے اور یہ اعتراض کرنے والا اگر انگریز زادہ ہے تو اس کے نزدیک انگریز
ہی اشرف ہوں گے۔ اگر ہندوستانی ہے تو ہندوستانی اور اگر جرمن یا فرانسیسی ہے تو
جرمن یا فرانسیسی۔ مگر ہمارے قرآن نے قومیت کو شرافت کا معیار نہیں مقرر کیا بلکہ
تقویٰ کو شرافت کا معیار مقرر کیا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ
عِنْدَ اللهِ اتَّقَىكُمْ 21 یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک جو بڑا مومن ہو گا وہی سب سے
زیادہ شریف ہو گا۔ اس نکتہ نگاہ سے دیکھا جائے تو پھر اس خط کے لکھنے والے کو اس
امر کا فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا عیسائی زیادہ عقائد صحیحہ اور اسلامی اصول پر قائم ہیں
یا احمدی۔ اگر اس کے نزدیک عیسائی اسلام کے بتائے ہوئے اصول تقویٰ پر قائم ہیں
تو اس کے عقیدہ کے مطابق وہی زیادہ شریف ہوں گے لیکن اگر ہم عقائد صحیحہ پر
نسبتاً زیادہ قائم ہیں تو ہم عیسائیوں کی نسبت زیادہ شریف ہوں گے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ
وہ ہمیں دینی لحاظ سے عقائد صحیحہ پر کامل طور پر قائم سمجھے۔ میں صرف یہ کہتا ہوں

1941ء
497
خطبات محمود
کہ اگر احمدیت کی سچائی پر اس کا ایمان ہے اور وہ نسبتی طور پر عیسائیوں کی
نسبت مجھے عقائد صحیحہ پر زیادہ قائم سمجھتا ہو۔ چاہے یوں وہ مجھے کتنا ہی بُرا اور
گندا خیال کرتا ہو تو بہر حال عیسائیوں کی نسبت اسے مجھے اتقی قرار دینا پڑے گا اور
قرآنی فیصلہ کے مطابق اکرم بھی۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے نزدیک مجھ میں
بعض غلطیاں ہیں۔ پس میں اس بات کا فیصلہ اسی پر چھوڑتا ہوں۔ اگر اس کے
نزدیک قرآن کریم کی بات صحیح ہے تو جس میں وہ بات زیادہ پائی جائے گی جسے
قرآن کریم نے بیان کیا ہے مسلمانوں کے نزدیک وہی زیادہ شریف ہو گا۔ اگر
عیسائیوں میں پائی جاتی ہو گی تو وہ زیادہ شریف ہوں گے اور اگر مجھ میں پائی جاتی ہو
گی تو میں زیادہ شریف ہوں گا۔ ہاں عیسائیوں کے عقیدہ کی رُو سے ایک عیسائی زیادہ
شریف ہو گا اور اس کے مقابل پر ایک مسلمان خواہ کیسا ہی اسلام کا پابند ہو کم
شریف ہو گا۔ پس اس کی ان دو باتوں کا جواب میں نے دے دیا ہے۔ باقی باتوں کا
میں جواب نہیں دے سکتا۔ اگر وہ واقعات لکھتا اور بتاتا کہ فلاں فلاں پر ناظر امور عامہ
کی طرف سے یہ ظلم ہوا ہے تو میں ان کے متعلق تحقیق کرتا مگر چونکہ اس نے
کوئی واقعات بیان نہیں کئے اس لئے اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ باقی جیسا
کہ میں نے بتایا ہے اس کا خط اضداد سے بھرا ہوا ہے۔ ایک طرف وہ مجھے
بخدمت اشرف ” لکھتا ہے اور دوسری طرف مجھے ذلیل قرار دیتا ہے۔ اسی طرح
ایک طرف وہ اپنے آپ کو “ مخلص احمدی ” اور بڑا بہادر قرار دیتا ہے اور دوسری
طرف وہ اپنا نام تک ڈر کے مارے ظاہر نہیں کر سکتا۔ میں نے بتایا ہے کہ اس خط
کے متعلق ہمیں بعض شبہات ہیں اور ایک شخص کے متعلق ہمارا خیال ہے کہ اس
نے یہ خط لکھا ہے۔ مگر ابھی یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔
اس خطبہ کے بعد یقینی طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ وہی شخص ہے جس کے بارہ میں مجھے شبہ تھا
اور اس نے اقرار کر لیا ہے۔
66
جا۔
☆

خطبات محمود
498
1941ء
البتہ اس قدر بات بالکل واضح ہے کہ یہ کسی منافق کا لکھا ہوا خط ہے اور
قادیان میں اس قسم کے بعض منافق پائے جاتے ہیں۔ ہمیں ان کا اچھی طرح علم
ہے۔ ہم ان کی پارٹیوں کو جانتے ہیں۔ ہمیں ان مجلسوں کا علم ہے جہاں وہ بیٹھتے ہیں
مگر ہم رحم کی وجہ سے گرفت نہیں کرتے اور خیال کرتے ہیں کہ شاید ان کی
اصلاح ہو جائے لیکن وہ ہمارے رحم سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ نہیں سمجھتے
کہ رحم بھی ایک حد تک ہی ہوتا ہے اور کوئی وقت ایسا بھی آجاتا ہے جب اس قسم
کے آدمی پکڑے جاتے ہیں اور انہیں اپنے کئے کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔”
(الفضل 26 ستمبر 1941ء )
186 :البقرة
2 بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبى الله الله الي يكون في رمضان
بخاری کتاب الایمان باب قول النبى الله الليله بنى الاسلام على خمس
(الخ)
4 بنی اسرائیل : 80، الذاريات: 18 ، إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا
(المزمل: 7)
الابواب الا باب ابی بکر
6،5 بخاری کتاب الصوم باب فضل من قام رمضان
۔
7 بخاری کتاب المناقب باب قول النبي و الله الله الله د و ا الابـ
۔
8 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 17 مطبوعہ مصر 1295ھ
ابن ماجه کتاب الزهد باب ذكر التوبة
46 10 الحكم 24 جنوری 1906ء صفحہ 5 ، البدر 27 فروری 1903ء صفحہ
11 الناس : 6
12 وَلَمْ نَجِدُ لَهُ عَزْمًا (ط : 116) - ثُمَّ اجْتَبَهُ رَبُّة (ط : 123)
13 الانبياء : 69، العنكبوت: 25 ، الصافات: 98
14 نمرود: بابل کا ایک بادشاہ 4000 سال قبل مسیح (اردو انسائیکلو پیڈیا۔ اخبار الطوال)

خطبات محمود
499
1941ء
15 حضرت موسیٰ کے پرورش کرنے والے فرعون کا نام رعمسیں اور مقابلہ میں
آنے والے فرعون کا نام منفتاح تھا۔
16 متى باب 27 آیت 30
17 متى باب 27 آیت 29
18 یوحنا باب 19 آیت 1 و 3
19 بخاری کتاب المناقب باب لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا ( الخ)
20 بخاری کتاب الصَّلوة باب الْمَرْأَة تَطْرَحُ عَنِ الْمُصَلَّى شَيْئًا مِنَ الْأَذَى
21 الحجرات : 14
ی

آج 10 میں سے 10 باقی