اڑھائی ہزار سال کی پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پوری ہو رہی ہیں

حصہ 2

1941ء
570
خطبات محمود
بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے جب تک قومی طور پر انگریزوں پر کوئی
ذمہ داری عائد نہ ہوتی ہو۔ اس وقت تک اس واقعہ کو انگریز قوم کی طرف منسوب
کرنا درست نہیں۔ اس وقت ہمارے اور ان کے فوائد مشترکہ ہیں۔ اگر خدانخواستہ
ہندوستان پر حملہ ہو جائے تو جرمن فوجیں صرف انگریزوں کو ہی نہیں ماریں گی بلکہ
وہ ہر غریب سے غریب اور امیر سے امیر شخص کو لوٹیں گی۔ اگر کسی غریب کے
گھر صرف دس سیر دانے پڑے ہوں گے تو وہ ان دس سیر دانوں کو بھی اٹھا کر لے
جائیں گی کیونکہ انہیں کھانے کے لئے چیزوں کی ضرورت ہو گی۔ یہ تو نہیں کہ وہ
اپنے کھانے کے لئے جرمنی سے چیزیں منگوائیں گی۔ لازماً فوجیں اپنے کھانے کے لئے
ہندوستان کے لوگوں کو ہی لوٹیں گی۔ پھر جس طرح بھیڑیں اور بکریاں دوڑتی پھرتی
ہیں اسی طرح وہ آگے آگے ہوں گے اور پیچھے پیچھے جرمن فوجیں ہوں گی۔ نہ کسی کو
یہ پتہ ہو گا کہ اس کی بیوی کہاں ہے، نہ کسی کو یہ پتہ ہو گا کہ اس کے بچے کہاں
ہیں، نہ کسی کو یہ پتہ ہو گا کہ اس کے دوست کہاں ہیں۔ پس ان خطرات کو محسوس
کرو اور ان کی اہمیت کے مطابق ان کے لئے دعائیں کرو۔ اور یاد رکھو کہ خالی دعا
قبول نہیں ہوتی بلکہ وہ دعا قبول ہوا کرتی ہے جو حالات کے مطابق ہو اس وقت
ہمارے پاس دنیوی لحاظ سے کوئی ایسے سامان نہیں جن سے ہم انگریزوں کی مدد کر
سکتے ہوں۔ ہم زیادہ سے زیادہ یا تو چندہ دے سکتے ہیں یا اپنے نوجوانوں کو فوج میں
بھرتی کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیوی سامانوں میں سے ہمارے پاس کوئی سامان
نہیں۔ لیکن ہمارا بھروسہ ان سامانوں پر نہیں بلکہ دعا پر ہے اور وہ ایک بہت بڑا
ہتھیار ہے جو خدا تعالیٰ نے ہمیں عطا کیا ہوا ہے۔ اگر ہم سچے دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ
سے دعائیں کرتے رہیں تو یقینا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہمارے لئے جو بات بہتر ہے وہ ہو کر
رہے گی۔ اگر خدا تعالیٰ کے نزدیک بہتر بات یہ ہوئی کہ دونوں قومیں تباہ ہو جائیں تو
وہ دونوں قوموں کو تباہ کر دے گا اور اگر خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ بات بہتر ہوئی
کہ کسی ایک کو فتح دے تو جس کی فتح اس کے نزدیک زیادہ بہتر ہو گی اس کو فتح حاصل ہو گی

1941ء
571
خطبات محمود
مگر تم کو صرف وہی دعا کرنی چاہئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے مانگی
ہے۔ آگے خدا اسے جس خانہ میں چاہے گا ڈال دے گا کیونکہ خدا دعا کے الفاظ کو
نہیں دیکھتا بلکہ مومن کی نیت کو دیکھتا ہے۔ جب تم خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگو گے کہ
وہ انگریزوں کو فتح دے اور جب تمہاری یہ دعا محض اس لئے ہو گی کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلاة و السلام نے بھی یہ دعا مانگی ہے لیکن خدا کے نزدیک حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی دعا کا زمانہ ختم ہو چکا ہو گا تو وہ دعا کے الفاظ کے مطابق نہیں بلکہ
اس کی روح کے مطابق تم سے سلوک کرے گا اور اس بات کو دیکھ کر کہ تمہارا
اصل منشاء اس دعا سے یہ ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو وہ دنیا میں امن قائم کر
دے گا۔ چاہے وہ کسی صورت میں ہو۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے مثنوی میں
مولانا روم نے لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک دفعہ جنگل میں سے گزر
رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک گڈریا بیٹھا ہے وہ اپنی گدڑی میں سے جوئیں نکالتا
جاتا تھا اور کہتا جاتا تھا کہ یا اللہ اگر تو مجھے مل جائے تو میں اپنی بکریوں کا تازہ تازہ
دودھ تجھے پلاؤں۔ اے اللہ اگر تو مجھے مل جائے تو میں تیرے پیر دباؤں تجھے کانٹے
چھ جائیں تو تیرے پاؤں میں سے کانٹے نکالوں۔ تجھے جوئیں پڑ جائیں تو تیرے
کپڑوں میں سے جوئیں نکالوں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب یہ سنا تو اسے سونٹا
مارا اور کہا احمق خدا کی ہتک کرتا ہے۔ کیا اللہ بھی بھوکا اور پیاسا ہو سکتا ہے۔ وہ تو
رازق ہے سارے جہان کو روزی دیتا ہے لیکن اگر اسے بھوک بھی لگے تو کیا وہ
تیری بکریوں کا دودھ ہی پئے گا اور وہ تو طاقتور خدا ہے مگر تیرے نزدیک وہ ننگے پاؤں
پھر رہا ہے اور اسے جوتی تک نصیب نہیں اور کانٹے اس کے پاؤں میں کچھ چھ
جاتے ہیں۔ پھر تو یہ سمجھتا ہے کہ تیری طرح اس نے سڑی ہوئی گدڑی پہنی ہوئی
ہے اور اس میں جوئیں پڑی ہوئی ہیں۔ وہ بے چارہ تو جوش محبت میں خدا تعالیٰ سے اس
طرح پیار کی باتیں کر رہا تھا کہ گویا خدا ایک معصوم بچہ ہے جو اس نے اپنی گود میں
اٹھایا ہوا ہے مگر جب اسے سونٹا پڑا تو دل پکڑ کر اور مایوس ہو کر بیٹھ رہا۔ اُسی وقت

1941ء
572
خطبات محمود
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر الہام نازل کیا کہ اے موسیٰ ! تو نے آج
ہمارے بندے کا دل بہت دُکھایا۔ اے موسیٰ! تو اپنے علم کے مطابق ہم سے محبت
کرتا ہے اور وہ اپنے علم کے مطابق ہم سے محبت کا اظہار کر رہا تھا۔ تیرا کیا حق تھا
کہ تو اس کی باتوں میں دخل دیتا ہمیں تو اس کی یہی باتیں پیاری لگ رہی تھیں۔5
اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے۔ ایک بندہ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا کہ تو
میرا اللہ ہے اور میں تیرا بندہ ہوں مگر اسے دعا کرتے کرتے کچھ ایسا جوش آیا کہ
وہ حالت بے اختیاری میں کہنے لگا اے اللہ میں تیرا رب ہوں اور تو میرا بندہ ہے۔
رسول کریم صلی اللہ فرماتے ہیں کہ جب اس نے یہ کہا کہ تو اللہ تعالیٰ کو اس کی یہ بات بڑی
ہی پیاری معلوم ہوئی کیونکہ جوش محبت میں اسے یہ ہوش ہی نہ رہا کہ وہ کیا کہنا
چاہتا ہے اور کیا کہہ رہا ہے 6 تو اللہ تعالیٰ مومن کی نیت اور اس کے ارادہ کو دیکھتا ہے۔ یہ
نہیں دیکھتا کہ اس کے مُنہ سے الفاظ کیا نکل رہے ہیں۔ مثلاً وہی الفاظ جن کا میں
نے ابھی ذکر کیا ہے اگر کوئی دانستہ کہے گا تو وہ گنہگار ہو گا لیکن اگر کسی کی زبان سے
جوش محبت میں مدہوشی کی حالت میں نکل جائیں تو وہ گنہگار نہیں ہو سکتا۔ تو اللہ تعالیٰ
صرف لفظوں کو نہیں دیکھتا بلکہ اُس روح کو دیکھتا ہے جو الفاظ کے پس پردہ کام کر
رہی ہوتی ہے۔ جب ایک شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے دعا کرنے کے لئے جاتا ہے اور
وہ پوری طرح اپنے نفع اور نقصان کو سمجھ کر جاتا ہے تو ایسی حالت میں اگر وہ کوئی
غلطی بھی کر بیٹھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس طرح قبول نہیں کرتا جس طرح وہ دعا
مانگ رہا ہوتا ہے بلکہ اس رنگ میں قبول کرتا ہے جس رنگ میں اس دعا کا قبول ہونا
اس کے لئے بہتر ہوتا ہے۔ اس طرح گو بعض دفعہ اسے یہ خیال گزرتا ہے کہ میری
دعا قبول نہیں ہوئی مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کی دعا قبول ہو چکی ہوتی ہے کیونکہ اِس
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ اُس کے لئے وہ امر ظاہر کرتا ہے جو اس کے لئے مفید ہوتا
ہے۔ گو بظاہر وہ اس کی مراد کے خلاف ہی کیوں نہ نظر آئے مثلاً ایک شخص کا بیٹا
سخت بیمار ہے اور وہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ میرے بیٹے کو صحت دے دے۔

1941ء
573
خطبات محمود
اب بظاہر دعا اسی رنگ میں پوری ہونی چاہئے کہ اس کا بیٹا تندرست ہو جائے مگر
اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہوتی ہے کہ اگر اس کا بیٹا زندہ رہا تو وہ بڑا ہو کر چور یا
ڈاکو یا فسادی بنے گا اور اس طرح اپنے باپ اور خاندان کی بدنامی کا موجب ہو گا۔
اُس وقت جب وہ یہ دعا کر رہا ہو گا کہ یا اللہ میرے بیٹے کو صحت دے اللہ تعالیٰ اپنے
فرشتوں کو حکم دے گا کہ یہ میرا بندہ مجھے بڑا پیارا ہے ہم نے اس کی دعا قبول کر لی
ہے۔ جلدی جاؤ اور اس کے بیٹے کی روح قبض کر لو۔ تا ایسا نہ ہو کہ بڑا ہو کر وہ خود
بھی گنہگار بنے اور اپنے خاندان کی بدنامی کا بھی موجب بنے۔ پس وہ دعا تو یہ کر رہا
ہوتا ہے کہ میرا بیٹا بچ جائے مگر چونکہ خدا یہ جانتا ہے کہ اگر یہ زندہ رہا تو بدنامی کا
موجب ہو گا اس لئے وہ دعا کو اس رنگ میں قبول کر لیتا ہے کہ اسے وفات دے
دیتا ہے اور اس طرح اسے بدنامی سے بچا لیتا ہے۔ دنیا سمجھتی ہے کہ اس کی دعا
قبول نہیں ہوئی مگر واقعہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہو چکی ہوتی ہے پس تم اس
بات سے مت ڈرو کہ تمہارا مستقبل کیا ہے۔ مستقبل کا کام خدا سے تعلق رکھتا ہے
تمہارا کام ظاہر پر فیصلہ کرنا ہے اور ظاہر میں ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام نے انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا کی ہوئی ہے۔ پس تم یہی
دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ انگریزوں کو فتح دے۔ اگر انگریزوں کی فتح میں تمہارے لئے
بہتری ہے تو اللہ تعالی انگریزوں کی فتح کے سامان پیدا کر دے گا اور اگر ان کی فتح
میں بہتری نہیں تو پھر جس بات میں بھی تمہارے لئے بہتری ہے اللہ تعالیٰ اسے
پیدا کر دے گا۔ مگر تم بہر حال اُسی صف میں کھڑے ہو جاؤ گے جس صف میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کھڑے ہیں۔
پس دعائیں کرو اور اس شان سے کرو جس شان کا یہ فتنہ ہے۔ یہ نہیں کہ
کسی وقت خیال آیا تو دعا کر لی بلکہ اتنی توجہ اور اتنے درد سے دعائیں کرو کہ تمہاری
نیندیں تم پر حرام ہو جائیں۔ تم بیٹھو تو اس وقت بھی، لیٹو تو اس وقت بھی، اٹھو تو
اس وقت بھی۔ غرض ہر حرکت اور ہر سکون کے وقت یہ دعائیں تمہاری زبان پر

1941ء
574
خطبات محمود
جاری رہیں۔ میرا تجربہ ہے کہ جب کسی دعا کی طرف میری اتنی توجہ ہو کہ جب
میں سو کر اٹھوں تو اس وقت بھی وہ دعا میری زبان پر جاری ہو تو مجھے یقین ہو جاتا
ہے کہ اب وہ دعا قبول ہو کر رہے گی۔ کیونکہ خدائی تصرف کے ماتحت وہ میری
زبان پر جاری ہوتی ہے۔ جب میں سو جاتا ہوں تو وہ دعا برابر میرے قلب میں سے
نکلتی رہتی ہے اور جب میں اٹھتا ہوں تو وہ میری زبان پر جاری ہوتی ہے۔ اس وقت
میں سمجھ لیتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کی اٹل تقدیر ہے۔ پس ایسی ہی دعائیں کرو سوتے
جاگتے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے غرض ہر حالت میں گڑ گڑا گڑ گڑا کر دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ
اپنے فضل ۔ سے ان فتنوں کو جلد سے جلد دور کر دے۔ ”(الفضل 15 نومبر 1941ء )
1: الفضل 17 جون 1938ء
2 ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء ستكون فتنة لقطع الليل المظلم
3 کریمیا: سوویت یونین کے جنوب میں ایک جزیرہ۔ 1475ء سے 1783 ء تک
ترکی کے زیر نگیں رہا۔ 1918ء میں آزاد ہو کر کریمیا کا قیام عمل میں آیا۔
1921ء میں آزاد جمہوریہ کریمیا کی حیثیت سے سوویٹ یونین میں شامل ہو
گیا۔ اردو انسائیکلو پیڈیا
223 صفحہ Radolf S۔Churchill M۔P مرتبہ Into the Battle :4
مثنوی رومی دفتر دوم بحوالہ الہام منظوم دفتر دوم صفحہ 188
6 مسلم كتاب التَّوْبَةِ بَاب فِي الْحَقِّ عَلَى التَّوْبَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی