(1) موجودہ نازک ایام میں خصوصیت سے دعائیں کرو! (2) جماعت احمدیہ قادیان پر مولوی محمد علی صاحب کا بہت بڑا اتّہام اور بُہتان
حصہ 2
1941ء
684
خطبات محمود
ہوتی تھی مگر جب وہ اڑھائی سو روپیہ ماہوار ملنے بند ہو گئے تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام کو مجدد کہنے لگ گئے۔ گویا خدا تعالیٰ نے دونوں نمونے ان کے
سامنے پیش کر دیئے۔ یعنی جن لوگوں پر وہ اعتراض کرتے ہیں کہ وہ صدر انجمن احمد یہ
کے ملازم ہیں اور اس وجہ سے وہ اصل جماعت احمد یہ نہیں ہیں ان کے سامنے تو
جب ایمان کا سوال آیا وہ سینہ تان کر سامنے آگئے اور انہوں نے کہا کہ ہم ایمان کے
معاملہ میں کسی کی پرواہ کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ خواہ وہ صدر انجمن احمدیہ کی
اکثریت یا اس کا سیکرٹری ہی کیوں نہ ہو مگر دوسری طرف مولوی صاحب کا اپنا نمونہ
یہ ہے کہ جب تک وہ اڑھائی سو روپیہ ماہوار تنخواہ لیتے رہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو نبی کہتے رہے مگر جب لاہور چلے گئے تو مجدد کہنے لگ گئے۔ جس شخص کے
ایمان کا یہ حال ہو کہ وہ اڑھائی سو روپیہ کے بدلے کسی کو نبی کہنے کے لئے تیار ہو
جائے اور عدالتوں میں قسمیں کھا کھا کر کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام
نبی تھے اسے یہ کس طرح زیب دیتا ہے کہ وہ دوسروں پر طعنہ زنی کرے۔ پھر جس
شخص کو اُس دن کی روٹی بھی اسی ترجمہ کے طفیل ملی ہو جو اس نے قادیان میں بیٹھ
کر اور جماعت احمدیہ سے تنخواہ پا کر کیا تھا اس کو کب یہ زیب دیتا ہے کہ وہ قادیان
والوں کی عیب چینی کرے۔ حالانکہ اس نے اس روز صبح کو جو ناشتہ کیا تھا وہ بھی اسی
ترجمہ کے طفیل تھا جو اس نے قادیان میں باقاعدہ تنخواہ لے کر کیا اور اس نے اس
روز جو روٹی کھائی تھی وہ بھی اسی ترجمہ کے طفیل تھی جو اس نے قادیان میں تنخواہ
پا کر کیا اور اس نے اس روز جو کپڑے پہنے تھے وہ بھی اسی ترجمہ کے طفیل تھے جو
اس نے قادیان میں تنخواہ پا کر کیا۔ کیونکہ اس کا کون انکار کر سکتا ہے کہ جس ترجمہ
کے کمیشن پر مولوی صاحب کا گزارہ ہے وہ ترجمہ مولوی صاحب نے اپنے گھر سے کھا
کر نہیں کیا بلکہ صدر انجمن احمدیہ سے تنخواہ لے کر اور اس کی خریدی ہوئی لائبریری
کی مدد سے کیا تھا۔ (جس لائبریری کو وہ بعد میں دھوکا دے کر کہ میں چند روز کے لئے
لے جاتا ہوں غصب کر بیٹھے ہیں۔ ایسا انسان بھلا کس منہ سے یہ کہہ سکتا ہے کہ قادیان
1941ء
685
خطبات محمود
والے منافق ہیں۔ مولوی صاحب نے شاید سمجھا ہو گا کہ باہر والے اتنے کمزور ہیں
کہ جب وہ یہ سنیں گے کہ قادیان والوں کو انہوں نے اصل جماعت احمدیہ قرار
نہیں دیا بلکہ اصل جماعت احمد یہ باہر کے رہنے والوں کو قرار دیا ہے تو وہ خوش ہو
جائیں گے مگر یہ ان کی غلطی ہے۔ ان سے پہلے اور بھی بعض لوگ اس قسم کی
باتوں سے تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ چنانچہ مدینہ میں ایک شخص نے
ایک دفعہ انصار اور مہاجرین میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے کہہ دیا تھا کہ لا تُنْفِقُوا
عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا 4 ارے یہ لوگ روٹیاں کھانے کے لئے یہاں بیٹھے
ہیں تم ذرا ان کی روٹیاں تو بند کرو پھر دیکھو گے کہ کس طرح یہ لوگ یہاں سے
بھاگ نکلتے ہیں۔ مگر جانتے ہو یہ بات کہنے والے کا کیا حشر ہوا۔ اسی کا بیٹا رسول کریم
صلی تعلیم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے باپ کے فعل پر لعنت ڈالی۔ پس مولوی محمد
علی صاحب کو بھی یاد رہے کہ ان کا یہ حملہ جو انہوں نے قادیان کی جماعت احمد یہ
پر کیا ہے۔ اس سے باہر کے لوگ خوش نہیں ہوں گے بلکہ باہر کی جماعتیں خود اس
حملہ کا جواب دیں گی اور وہ ان کی تائید نہیں کریں گی بلکہ ان کے اس دعویٰ کی
پر زور تردید کریں گی۔ کیونکہ ان کا اخلاص اس بات کا تقاضا کرتا ہے اور ان کے
دل اس حسرت سے پر ہیں کہ کاش انہیں بھی قادیان میں رہنے کی توفیق ملتی۔ وہ
قادیان میں آنے کو نفاق نہیں سمجھتے بلکہ ایمان اور اخلاص کی علامت سمجھتے ہیں۔ پس
ان کی یہ چال بھی اسی طرح رائیگاں جائے گی اور اسی طرح ان کے لئے حسرت کا
سامان پیدا کرے گی جس طرح ان کی پہلی چالیں رائیگاں جاتی رہی ہیں اور ہمیشہ ان
کے لئے حسرت کا سامان پیدا کرتی رہی ہیں۔”
الفضل 21 دسمبر 1941ء )
1 آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحه 453 (ترجمه از عربی)
287 :2 البقرة
3 بدر یکم دسمبر 1903ء و الحکم 30 نومبر 1903ء
1941ء
686
خطبات محمود
4 المنافقون: 8