حضرت رسول اکرمؐ کے روحانی فرزند حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کی پیشگوئیاں۔
ن
۲۶۵
فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۳۷ بمقام مسجد نور قا دیا )
نا عَطَيْتُكَ الْكَوْثَرَهُ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرَهُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
آج سے کوئی سوا تیرہ سو سال پہلے یا اس سے کچھ زیادہ یہ سورۃ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم پر نازل ہوئی تھی ۔ ہوئی تھی ۔ اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں
کی یہ حالت تھی کہ با ہر نماز بھی ادا نہیں کر سکتے تھے اور آپ کے پیغام کو ماننے والے صرف چند
ہی آدمی تھے لیے جب آپ نے مکہ مکرمہ سے ہجرت فرمائی تو معتبر تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
وقت مکہ مکرمہ کے کل ۸۲ آدمی آپ پر ایمان لائے تھے کہ مگر یہ تو آخری دنوں کی بات ہے ۔
اس سے پہلے یہ حالت تھی کہ صرف چند آدمی ہی آپ پر ایمان لائے تھے جن کی تعداد پندرہ سولہ ہے
زیادہ نہیں تھی۔ مگہ کی آبادی گروہ بہت بڑا شہر نہیں ہے اور نہیں تھا مگر پھر بھی اس ذرہ کچھ
دس ہزار کی معلوم ہوتی ہے۔ اور آٹھ دس ہزار کی آبادی میں سے ایک دو درجن کے قریب آدمیوں
کا ساتھ ہونا اور سارے شہر کے لوگوں کا مخالف ہونا کہ ہر وقت ان کا مسلمانوں کی جان لینے کی
فکر میں رہنا ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سالہا سال تک مکہ میں مسلمانوں کی کیا حالت
ہوئی ہوگی ۔ چنانچہ اس بات کو دیکھ کر کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر صرف چند آدمی ایمان
لائے تھے جو سختی زندگی کے پہلے سالوں میں دو تین درجن تک تھے اور آخر میں چھ سات در جن تک
ہو گئے اور ادھر یہ دیکھ کر کہ آپ کی نرینہ اولاد کوئی نہیں آپ کے دشمن اپنی نابینائی اور اندھے پن
عید الاصحیہ جلسہ سالانہ کے دنوں میں منائی گئی اس تقریب سعید کے متعلق الفضل نے جو نوٹ لکھا اس کے
چند چیدہ چیلو حسب ذیل تھے :۔
۲۹ دسمبر کو حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے بذریعہ کار مسجد نور میں تشریف لے گئے اور پھر زمانہ شید
پڑھانے کے بعد طلبہ گاہ میں تشریف لائے۔ حضور نے خطبہ کے لئے کھڑے ہوتے ہی بلند آواز سے عید کی تکبیر
اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا الله الله اکبر اللہ اکبر ولله الحمد دو دفعہ پڑھی خطبہ کے بعد حضور نے ہدایت فرمائی کہ
احباب ایک دوسر سے ملاقات کرتے وقت عید ملاقات کرتے وقت عید کی تکبیر راٹر لیں ۔ خواتین نے عید کی نمازہ زمانہ علیہ گاہ میں پڑھی ، اور اسی جگہ
لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ خطبہ سناء عید گاہ میں بھی نماز عید ہوئی جہاں بحریہ مولوی عبدالرحمان صاحب مولوی فاضل جنرل
پریزیڈنٹ لو گل انجمن احمدیہ نے قریبا او سو مقامی احباب کو عید کی نماز پڑھاتی به و الفضل حکیم جنوری شاء من )
۲۶۶
کی وجہ سے یہ خیال کرتے تھے کہ شخص دین سے بھی کیا اور دنیا سے بھی ۔ وہ کہتے تھے کہ روحانی لحاظ
سے بھی اس کے ماننے والے کوئی نہیں اور جسمانی لحاظ سے بھی نرینہ اولاد سے محروم ہے۔ ہماری
پنجابی زبان میں جیسے کہ جیسے کسی کی تحقیر کرنی ہو تو کہتے ہیں او نر ا نکھرا۔ اسی طرح رسول کرکے صلے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کا ان بدبختوں نے یہی نام رکھا رکھا ہوا تھا کہ اوترا نکھرا ہے کلیے مکہ میں آپ کے
ماننے والوں کی جو درگت بنا کرتی تھی ۔ اس کے متعلق غلاموں کے واقعات تو بہت دفعہ بیان ہو چکے
ہیں مگر جو لوگ گھر بار والے تھے اور بڑے بڑے رئیس خاندانوں میں سے تھے۔ ان کی بھی یہ
حالت تھی کہ اپنے کیا اور خیر کیا بہت بری طرح ان کی خبر لیتے تھے ۔ ایک صحابی جو مکہ کے بہت
بڑے خاندان میں سے تھے اور ایک بڑے رئیس کی اولاد تھے عثمان بن مظعون منظمون ان کا نام تھا
صدق
وہ اپنی جوانی کے ایام میں ہی رسول کریم سے ایام میں ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے اور اس
اور جوش سے ایمان لائے کہ گویا اپنے محلہ والوں کو انہوں نے ہلا دیا ۔ لوگوں نے ان کو تکلیفیں
دینی شروع کیں ۔ دُکھ دینے شروع کئے اور اس قدر دکھ دیئے کہ جب ہجرت اولی ہوئی تو وہ
ایسے سینیا (ETHOPIA) کی طرف چلے گئے ۔ مگر بعد میں کفار نے جب یہ خبر اڑا دی کہ مکہ
کے تمام لوگ مسلمان ہو گئے ہیں اور وہاں امن قائم ہو گیا ہے تو وہ پھر مکہ کو واپس آئے مگر جب
مکہ میں پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ خبر بالکل چھوٹی ہے اور اس لئے اڑائی گئی ہے تا کہ مسلمان
واپس آئیں اور کفار ان کو پھر رکھ دیں۔ انہوں نے ارادہ کیا کہ پھر واپس اپنے سینیا چلے جہاں
مگر اتنے میں مکہ کا ایک سردار جو بہت بڑی عظمت اور شان رکھتا تھا اور جس کا تمام لوگ
ادب کیا کرتے تھے اور جو عثمان بن مظعون کے باپ کا گہرا دوست تھا اور وہ دونوں آپس
میں بھائی بھائی بنے ہوئے تھے۔ ان کو ملا اور انہیں دیکھ کر کہنے لگا کہ تم کہاں غائب تھے ؟
انہوں نے کہا میری زندگی یہاں کے لوگوں نے حرام کی ہوئی تھی اور میں مظالم سے تنگ آکر مظالم سے
اپنے سینیا چلا گیا تھا۔ وہاں مجھے معلوم ہوا کہ ملکہ کے تمام لوگ مسلمان ہو گئے ہیں مگر جب
واپس آیا تو معلوم ہوا کہ وہی حالات ہیں۔ اس لئے اب یکیں پھر واپس جانے لگا ہوں اس
نے کہا۔ نہیں تمھارا باپ میرا بھائی بنا ہوا تھا، کون ایسا ہو سکتا ہے جو میری موجودگی میں تم کو
دکھ دے سکے۔ چنانچہ اس نے ان کا ہاتھ پکڑا اور خانہ کعبہ کی طرف لے کر جیل پڑا ۔ جیسے ہما رے
ہاں جلسہ سالانہ کے موقعہ پر اگر کوئی عام اعلان کرنا ہو تو جلسہ کی سٹیج پر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح
ان ؟ لوگوں میں دستور تھا کہ جب کوئی عام اعلان کرنا ہوتا تو خانہ کعبہ میں جا کر کرتے اس نے بھی
اس سے مراد حبشہ ہے ۔
۳۶۷
ان کا ہاتھ پکڑا ۔ خانہ کعبہ میں لے گیا ۔ اور وہاں جا کر اعلان کر دیا کہ اسے لوگوسن لو۔ عثمان بن
مطعون میری حفاظت میں ہے اگر اس کو کسی نے کچھ کہا تو اس نے اسے نہیں بلکہ مجھے کیا۔ عربوں
میں اس بات کا بڑا لحاظ کیا جاتا تھا کہ جس شخص کا ادب اور احترام ان کے دلوں میں ہوتا تھا
وہ جس کو بھی اپنی پناہ ہیں۔ میں لے لیتا اسے کوئی شخص تکلیف نہیں پہنچا سکتا تھا۔
عثمان بن مظعون بھی کھلے بندوں مکہ میں پھرنے لگے اور کوئی شخص انہیں چھیڑ نہیں
سکتا تھا۔ مگر ایک دن جب وہ باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ بعض مسلمانوں کو لوگ مار رہے ہیں
اور بعض غلاموں کو دیکھا کہ لوگ ان کو گلیوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔ ان کے مومنوں پتھوک رہے
ہیں اور انہیں کوڑے لگا رہے ہیں ۔ یہ نظارہ دیکھ کر ان سے برداشت نہ ہو سکا ۔ وہ واپس آئے
اور جس رئیس نے انہیں پناہ دی تھی اس سے آکر کہنے لگے کہ آپ نے مجھ پر بڑا احسان کیا تھا جو
مجھے پناہ دی۔ اور مکہ والوں کے ظلموں سے مجھے بچایا۔ مگر آج میں نے اپنے مسلمان بھائیوں کو
اس طرح ظلم کا نشانہ بنتے دیکھا ہے کہ مجھ سے یہ بے غیرتی اور بے حیائی برداشت نہیں ہو سکتی
کو ان کو تو ماریں پڑیں اور مجھے نہ پڑیں ۔ لیکن آپ کا اعلان واپس کرنے کیلئے آیا ہوں ۔ اس نے کہا بچے!
سوچ لو ۔ انہوں نے کہا بین نے خوب سوچ لیا ہے ۔ چنانچہ اس نے اعلان کر دیا کہ میں نے عثمان
بن مطعون کو جو پناہ دی ہوئی تھی وہ واپس لیتا ہوں ۔ تھوڑے دنوں کے بعد حج کا موقعہ آیا
اور عرب کے مشہور شاعر بعید جو بعد میں اسلام لے آئے تھے اور جو ایک سو بیس سال کی عمر
میں فوت ہوئے وہ حج کے دنوں میں مکہ میں آئے اور انہوں نے اپنے شعر سنائے۔ تمام رؤسا
جمع تھے مجلس لگی ہوئی تھی اور سب تعریفیں کر رہے تھے کہ اشعار سناتے سناتے انہوں نے یہ صرفہ
الا كُلَّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ
پڑھا
شدہ خدا کے سوا ہر سپیز فنا ہونے والی ہے۔ عربوں کو زبان کا چسکا تو پڑا ہی ہوا تھا۔ صحابہ
بھی اس سے متاثر تھے اور وہ ایسے موقعوں پر ہمیشہ داد دیا کرتے تھے عثمان بن مظعون اس وقت
مجلس میں موجود تھے جب اس لئے کہا۔
الأكل شيءٍ ما خلا الله باطل
سنو ہر چیز خدا کے سوا فنا ہونے والی ہے تو عثمان بن مظعون نے کہا ۔ سچ کہا سچ کہا وہ اپنے آپ کو
اتنا بڑا آدمی سمجھتا تھا کہ سوائے بڑے بڑے ادیبوں اور رؤساء کے اپنے اشعار کی کسی سے تعریف
سننا بھی اپنی ہتک سمجھتا تھا اس نے جب سنا کہ ایک لڑکے نے اس کا مصرعہ سُن کر کیا ہے کہ سچ کہا
سچ کہا تو اس نے وہیں شعر پڑھنے بند کر دیئے اور مکہ والوں سے کہا کیا تم میں اب کو ئی شریف آدمی
نہیں رہا۔ یہ کل کا چھو کرا مجھے داد دیتا ہے۔ کیا میں اس کی داد کا محتاج ہوں اگر یہ کہے گا کہ میں نے
гул
سچ کہا تو میری بات سچ ہو گی اور اگر یہ کہے گا کہ میری بات غلط ہے تو وہ غلط ہو گی ۔ اس پر رؤساء
نے عثمان بن مطعون کو ڈانٹا اور کہا خبردار تم مت بولو۔ تمہارا کوئی حق نہیں کہ اس مجلس میں کسی
شعر پر وار دو۔ اور ان کی بہنیں کر کے کہا کہ آپ آگے چلئے چنانچہ انہوں نے اگلا مصرفہ پڑھا کہ ہے
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةً زَائِل
اور ہر نعمت آخر تباہ ہو جانے والی ہے۔ عثمان بن مظعون ابھی ڈانٹ کھا کر بیٹھے ہی تھے کہ جونی
انہوں نے یہ مصرعہ پڑھا وہ فورا بول اٹھے کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ جنت کی نعمتیں کبھی زائل نہیں
ہوں گی۔ پھر کیا تھا بعید کو غصہ آگیا ۔ اور انہوں نے کہا۔ میں تو اب آگے نہیں پڑھتا۔ چنا نچہ
بعض نوجوان رئیس کھڑے ہوئے اور انہوں نے عثمان کو مارنا شروع کر دیا ۔ اسی دوران میں
ایک نے زور سے آپ کی آنکھ پر مکہ مارا جس سے آنکھ نکل گئی ۔ وہ رئیس جو ان کے باپ
کا بھائی بنا ہوا تھا ۔ وہ اس حالت میں ان کی مدد بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اور ادھر ان کے باپ کی
محبت بھی اس کے دل پر غالب تھی ۔ ایسی حالت میں اس نے وہی کچھ کیا جو غریب ماں اپنے اس
بچہ سے کیا کرتی ہے جسے کسی امیر آدمی کے بچہ نے مارا ہو ۔ جب کسی غریب عورت کے بچہ کی کسی امیر
عورت کے بچہ سے لڑائی ہو جاتی ہے۔ اور اس امیر کے نوکر اور رشتہ دار اور عزیز اپنے آقا
کے بیٹے کی طرفداری کرتے ہوئے اس غریب عورت کے بچہ کو مارتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم زبر دست
ہیں تو جانتے ہو وہ غریب عورت کیا کیا کرتی ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنے آقاؤں کا مقابلہ کرے
بلکہ وہ غصہ اپنے اس بچہ پر نکالا کرتی ہے ۔ اس کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے ہیں اور وہ
اپنے بچہ کو مار رہی ہوتی ہے۔ اور یہ کہتی جاتی ہے کہ تجھے جو کہا ہے کہ ایسی جگہ نہ جایا کر اور
اس طرح وہ اپنی کمزوری اور بے نبی کا گویا اظہار کرتی ہے۔ اس رئیس کی حالت بھی یہی تھی ایک
طرف وہ اپنی قوم کے جتھہ اور اس کی مخالفت اور غصہ کو دیکھ رہا تھا ۔ اور دوسری طرف عثمان
بن مطعون کی مظلومیت اور اس کے باپ کی محبت اس کے دل میں جوش مار رہی تھی ۔ آخر اس غریب
ماں کی طرح اس نے بھی عثمان بن مظعون پر اپنا غصہ نکالا اور انہیں مخاطب ہو کر کیا۔ دیکھا میں
نہیں کہتا تھا کہ میری پناہ میں آجاؤ ۔ آخر مجھے یہ دیکھنا پڑا کہ تیری آنکھ نکال دی گئی۔ مگر جانتے
ہو عثمان بن مظعون نے اس کا کیا جواب دیا ۔ انہوں نے کہا۔ تم اپنی حفاظت اپنے گھر میں رکھو۔
تخم کو تو یہ برا لگ رہا ہے کہ میری ایک آنکھ نکل گئی اور میری تو دوسری آنکھ بھی اسی طرح خدا تعالیٰ
کی راہ میں نکلنے کے لئے تیار ہے ہیں
یہ ان لوگوں کی حالت تھی ظلم وستم کا وہ ایسا نشانہ بنے ہوئے تھے کہ دنیا کے پردہ پر کوئی
ایسی ہے بس قوم نہیں گذری عیسی ہے بس قوم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اتباع کی مگر میں تھی
۲۶۹
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی یہ حالت تھی کہ گو آپ کو خانہ کعبہ میں جا کر نماز پڑھنے کی
اجازت نہیں تھی مگر کبھی کبھی آپ محبت الہی کے جوش میں وہاں چلے جاتے اور نماز ادا فرماتے ایک
دفعہ آپ نماز ادا کر رہے تھے کہ شہر کے فنڈے اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے آپ کو مارنا شروع
کر دیا ۔ اور پھر آپ کے گلے میں رہتی ڈال کر گلا گھونٹنے لگ گئے یہاں تک کہ حدیثوں سے معلوم
ہوتا ہے یوں لگتا تھا کہ آپ کی آنکھیں باہر آگئی ہیں۔ حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا
تو وہاں آئے اور مارنے والوں اور آپ کے درمیان کھڑے ہو گئے اور انہیں ہٹانا شروع کیا۔
آپ اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا خون پو نچھتے جاتے تھے۔ آپ کی آنکھوں سے
آنسو رواں تھے۔ اور یہ کہتے جاتے تھے کہ اسے میری قوم تم کو کیا ہو گیا کہ تم ایک شخص کو محض
اس لئے مار رہے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ ان ہو کہ وہ کہتا ہے کہ اللہ میرا رب ہے یہ بیه ان حالات میں اور اس ق
اور اس
قسم کے
اعتراضوں کو دیکھ کر خدا تعالے کی غیرت آسمان پر جوش میں آئی اور اس نے کہا۔ اسے محمد صلی اللہ
علیہ و آلہ و سلم یہ لوگ کہتے ہیں کہ تیرے ماننے والے تھوڑے ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ تیری نرمینہ
اولاد کوئی نہیں۔ اور یہ لوگ مجھے خانہ کعبہ میں بھی نماز پڑھنے نہیں دیتے ۔ مگر اے ہمارے رسول !
ایک دن ہم تجھ کو اس شہر پر غالب کریں گے اور تو ایک بہت بڑی مسلمانوں کی جمعیت کے
ساتھ یہاں آکر بیچ کرے گا ۔ اور کھلے بندوں نماز پڑھے گا عید ادا کرے گا اور قربانیاں کریگا
اور تیرے دشمن جو آج تجھ پر طعنہ زنیاں کر رہے ہیں ان کا نام و نشان بھی نہیں ملے گا چنانچہ
فرماتا ہے۔ اِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ - یہ تجھے کہ رہے ہو کہہ رہے ہیں کہ تیرے ساتھی تھوڑے ہیں۔
یہ تجھے کہہ رہے ہیں کہ تیری نسل تیرے ساتھ ختم ہو جائے گی۔ مگر یہ بالکل غلط ہے۔ ہم تمھیں ایک
بہت بڑی جماعت دیں گے اور خالی جماعت ہی نہیں دیں گے بلکہ غالب جماعت دیں گے جو اس
شہر پر غالب آئے گی اور یہاں آکر حج کرے گی ۔
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ
جب ہم تجھے کثرت عطا کریں گے جب ہم تجھے غلبہ عطا کریں گے اور تم حج کرو گے اس وقت یہاں
آکر خدا کی عبادت کرنا اور اس کی راہ میں قربانیاں کرنا۔
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَر
اس وقت تمہارے دشمنوں کا نشان بھی نہیں ملے گا اور صرف تمہاری ہی نسل باقی ہوگی۔
یہ وہ حج تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد کیا اور جس میں اس طرف
اشارہ کیا گیا تھا کہ تجھ پر سب سے زیادہ اعتراض کرنے والے ابو جہل ، عتبہ شیبہ اور ولید و غیره
اس وقت تک مٹادیئے جائیں گے۔ چنانچہ خدا نے یہ کیسا زبردست نشان دکھایا کہ جس وقت رسول کریم
۲۷۰
ونده و
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حج کے لئے آئے اور خدا کے حکم کو پورا کرنے کے لئے کہ تم نمازیں پڑھو اور
قربانیاں کرو۔ انہوں نے نمازیں پڑھیں اور خدا تعالے کے رستہ میں قربانیاں کیں تو وہ کو شیر جس کا
دیا گیا تھا وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہوا۔ چنانچہ ابو جہل کا بیٹا اس
وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت میں شامل ہو گیا اور ولید کا بیٹا اس وقت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت میں شامل ہو گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی کوئی نرینہ اولاد نہیں۔ مگر خدا نے کہا کہ میں ان اعتراض کرنے والوں کے بیچتے محمد صلی اللہ
علیہ و آلہ و سلم کو دے دوں گا۔ چنانچہ جب اس میچ کے موقعہ پر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نے کھڑے ہو کر نماز پڑھائی ہوگی اور پھر ائی ہوگی اور پھر قربانیاں کی ہوں گی ۔ تو گو آپ نے اپنے اعلیٰ درجہ کے
خلاق کے ماتحت دشمنوں کو شرمندہ کرنے کے لئے یہ نہیں پوچھا کہ بتاؤ میرا دشمن ابتر ہے یا ئیں
ابتر ہوں۔ لیکن جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آگے پیچھے عکرمہ اور خالد
وغیرہ نوجوان پھر رہے ہوں گے اس وقت گورسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان کچھ
کہہ نہیں رہی تھی ۔ مگر مکہ کی گلیوں کی وہ زمین جس پر ان کے قدم پڑ رہے تھے وہ ان دشمنوں
کو مخاطب کر کے کہہ رہی تھی کہ اور ابو للہ رہی تھی کہ اور ابو جبل او علیہ ! او شیبہ کہاں ہے تمہاری وہ اولاد جس پر
فخر کرتے ہوئے تم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دشمن بنے پھرتے تھے اور کہتے تھے کہ محمد صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم) ابتر ہے۔ وہ ابتر ہے یا آج تم ابتر ثابت ہو رہے ہو۔
1
مچھر کوثر کے ایک اور معنے بھی ہیں جس کے کے لحاظ سے اس میں آئندہ ہیں آئندہ کی ایک کے شگوئی کا ذکر
کیا گیا تھا اور وہ معنی یہ ہیں کہ ایک بڑا آدمی جو بڑا صدقہ و خیرات کرنے والا ہوں اور آنے
والے مسیح کے متعلق بھی لکھا ہے کہ وہ اتنا صدقہ کرے گا، اتنا صدقہ کرے گا کہ کوئی اسے قبول نه نہیں کرے گا۔ یعنی وہ اس قدر روحانی معارف لٹائے گا کہ حد ہو جائے گی۔ مگر لوگ اپنی نامی
کی وجہ سے ان کو رد کر دیں گے۔ وہ سونے ا اور چاندی کے خزانوں پر تو مر رہے ہوں گے مگر
خدا کے کلام کی مت در نہیں کریں گے ۔
تو اس سورۃ میں یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ اسے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے یہ لوگ ابتر
کہتے ہیں ۔ اور ابترا اسے کہتے ہیں جس کی کوئی نرینہ اولاد نہ ہو اور روحانی اولاد میں سے زرینہ بیٹیا
اللہ تعالے کا نبی ہوتا ہے کیونکہ نبوت ہی ایک ایسا عمدہ ہے جو عورتوں کو نہیں مل سکتا ہے ایسا جو
باقی سارے عہدے عورتوں کو مل سکتے ہیں۔ عورت صدیقہ ہو سکتی ہے چنانچہ سب لوگ کہتے ہیں
مریم صدیقہ ، عائشہ صدیقہ - عورت شہداء میں شامل ہو سکتی ہے چنانچہ کئی مسلمان عورتیں شہید
ہوتی ہیں۔ اور صالح تو ہوتی ہی ہیں اگر کوئی عہدہ عورت کو نہیں مل سکتا تو وہ صرف نبوت ہی ہے
پس اللہ تعالیئے نے اس سورۃ میں یہ بیان فرمایا تھا کہ ہم اب بھی تجھے کثرت دیں گے اور
آئندہ نہ مانے میں بھی تجھے ایک بہت بڑا روحانی فرزند دیں گے وہ کثیر الخیر ہو گا۔ کثرت سے وہ قرآن کریم
کی دولت کٹائے گا۔ چنانچہ فرماتا ہے :۔
إِنَّا أَعْطَيْتُكَ الْكَوْثَرَ
اسے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم نے آج ہی ساری نعمتیں تیرے لئے ختم نہیں کر دیں بلکہ خدا
تعالے کی اس سنت کے مطابق کہ ہر سنی کی جماعت پر کچھ عرصہ کے بعد ضعف کا زمانہ آتا ہے جب
تیری امت پر ضعف کا زمانہ آئے گا اور شیطان لوگوں کو گمراہ کرنے لگے گا تو اس وقت ہم تجھے
ایک روحانی بیٹا عطا کریں گے جو بڑا کثیر الخیر ہوگا ۔
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَالْخَرْ
پس تو اس کی پیدائش کی خوشی میں آج ہی اُس کے لئے خدا تعالٰے کے حضور دعائیں کہ اور اس
شکریہ میں قربانیاں کر۔
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
اس وقت تجھے معلوم ہو جائے گا کہ تیرا دشمن ہی ابتر ہے تو ابتر نہیں۔
پہلے معنوں کے لحاظ سے دشمن سے مراد ابو جہل، عتبہ اور شیبہ وغیرہ ہیں۔ اور دوسر سے معنوں
کے لحاظ سے ابتر سے مراد وہ تمام قومیں ہیں جو آج اسلام پر حملہ کر رہی ہیں۔ چنانچہ اس وقت
جب اسلام ضعیف ہو گیا۔ جب مسلمانوں کی طاقتیں کمزور ہو گئیں جب عیسائی مصنفیں نے
یہ لکھنا شروع کر دیا کہ ہم نے اسلام کو کھا لیا ہے اب وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا حتی کہ مسلمان
مصنفین نے بھی اسلام کی طرف سے دشمن کے مقابلہ میں معذرتیں لکھنا شروع کر کردیں دیں۔ ۔ اور عام
طور پر یہ خیال کیا جانے لگا کہ اب اسلام میں یہ طاقت نہیں رہی کہ وہ دوسرے مذاہب
کا مقابلہ کر سکے۔ رسکے۔ ہندوؤں میں بھی جوش اُٹھا اور پنڈت دیانند اور دوسرے وسرے لوگ اسلام کے
مقابلہ میں کھڑے ہو گئے۔ اور انہوں نے اور انہوں نے سمجھا کہ ہم اسلام کو مٹا دیں گے ۔ دوسرے ممالک مثلاً
چین وغیرہ میں بھی جو مسلمانوں کو غلبہ حاصل تھا، وہ جاتا رہا اور بدھ اور کنفیوشس مذہب
کے پیروڈی نے بھی خیال کیا کہ ان کا مذہب غالب آگیا ہے اور اسلام کو انہوں نے مٹا دیا ہے ۔
غرض لوگوں نے خیال کر لیا کہ اسلام کی روحانی نسل دنیا سے مٹ گئی ہے۔ اور یہی خبر اس سورۃ
میں دی گئی تھی ۔ کہ آج ہی نہیں بلکہ ایک اور زمانہ میں بھی دشمن کہیں گے کہ ہم نے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی روحانی اولاد کو ختم کر دیا ہے ۔ مگر فرمایا ہم تجھے ایک ایسا بیٹا دیں گے جو بڑا کثیر بخیر
ہوگا اور وہ دنیا کو چیلنج کرے گا کہ میں محمد صلے اور لے گا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا روحانی بلیٹا ہوں اور میرے
ند روی خط شکاگو با دری عماد الدین ۶۱۸۹۳ ۲۱) دی شنه مصد آرکا که ما و بروز بیکم مریم
ذریعہ سے اسلامہ دوبارہ دنیا پر غالب آئے گا ۔ وہ تمام مذاہب کے مقابلہ میں تمام مذاہب کے مقابلہ میں کھڑا ہو گا اور اعلان
کرے گا کہ میں زندہ نمونہ ہوں اس بات کا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ نبی ہیں مگر تمہا سے
مذاہب زندہ نہیں ہیں اگر تم سمجھتے ہو کہ تم زندہ مذہب کے پیرو ہو تو تم میرے سامنے وہ سامنے وہ زندہ شخص
پیش کر و جس پر خدا تعالے کا تازہ کلام اترتا ہو ۔ مگر ساری قومیں ابتر ہو کر رہ جائیں گی اور وہ
سلامہ کے پہلوان کے مقابلہ میں اپنا کوئی پہلوان پیش نہیں کر سکیں گی چنانچہ عملی لحاظ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا تعالے نے ایسا ہی بیٹا دیا اور اس نے اعلان کیا
که آج محمدی چشمہ ہی جاری ہے کہ باقی تمام میچے سوکھ گئے ہیں اور اس بات کا ثبوت میری ذات ہے
میں اسی چشمہ کا پانی پی کر زندہ ہوا ہوں اور اسی چشمہ کے پانی سے تمام دنیا کو زندہ کرنے والا ہوں
غرض دوبارہ دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اعتراض کیا۔ کہ وہ ابتر ہیں اور دوبارہ
اس نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روحانی نسل دنیا سے مٹ گئی ہے۔ تب پھر خدا تعالیٰ
نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک روحانی بیٹا دیا جس نے دنیا کو چپ لینچ دیا ۔ کہ یکس محمد صلی اللہ
علیه و آله وسلم کا روحانی مہیا ہوں تم بھی اپنے نبیوں کے روحانی بیٹے میرے مقابلہ میں پیش کر دیتے
مگر آج پچاس سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے۔ نہ ہندو کوئی روحانی بیٹا پیش کر سکے ہیں نہ
نیسائی کوئی روحانی بیا پیش کر سکتے ہیں نہ یہودی کوئی روحانی بیٹا پیش کر سکتے ہیں نہ بڑھ
کوئی روحانی بیٹا پیش کر سکتے ہیں ، نہ کنفیوشس مذہب کے پیرو کوئی روحانی بیٹا پیش کر سکے
ہیں اور نہ ہی یورپ کا فلسفہ کوئی بیٹا پیش کر سکا ہے ۔ پچاس سال سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے بیٹے کا چیلنج موجود ہے کہ اگر تم میں کوئی نور ہے ۔ اگر تمہارے پاس سچائی ہے ، اگر تمہارے
اندر صداقت ہے تو تم میرے مقابلہ میں ایسا کوئی روحانی بیا پیش کر وہ جس نے تمہار سے ندی
پر چل کر خدا تعالے کے انعامات کو حاصل کیا ہو مگر پچاس سال ہو گئے ، کوئی مذہب اپنا
روحانی بیٹا پیش نہیں کر سکا ۔
و
یہ عید بھی اسی کوثر کے وعدہ کو پورا کر رہی ہے۔ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کو شرع میں بہت کم لوگوں نے مانا اور قبول کیا ، ایسا ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
سلام کو ابتداء میں لوگوں نے نہیں مانا۔ آپ ایک فرد واحد کی حیثیت میں تھے جب آپ نے
دنیا کو مقابلہ کے لئے بلایا ۔ مگر جس طرح آج سے تیرہ سو سال پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک عید منائی تھی۔ ں جو حج کے بعد آئی اور اس میں آپ۔ میں آپ نے یہ اعلان کر دیا کہ خدا نے میرے
ساتھ جو وعدہ کیا تھا اتھا وہ پورا ہو گیا ہو گیا ہے ۔ اسلام قائم ہو گیا ہے اور دین اپنے کمال کو پہنچ گیا
ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ اليَوْمَ المَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
-
نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينَا
آج یہ عید بھی اسی رنگ کی عید ہے یہ وہ جلسہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و الاهم
نے جماعت کو اکٹھا کرنے کے لئے قائم کیا اور یہ جلسہ ان ایام میں آیا ہے جبکہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ
وانحر کا نظارہ نظر آرہا ہے ۔ چنانچہ کل حج تھا اور آج ہم سب عید منا رہے ہیں پس آج خدا
کا یہ کلام پھر اوپرا ہو رہا ہے کہ
ہے اور
إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام جو اکیلے تھے انہیں خدا تعالے نے اتنی کثیر جماعت دی ہے
کہ آج آلا نشر الصوت کے بغیر ان تک آواز بھی نہیں پہنچ سکتی۔ پس مل کے حکم کی تعمیل تو
ہم کو ہی چکے ہیں اب ہم قربانیاں کریں گے اس خوشی میں کہ اللہ تعالے نے ہمیں کوثر عطا کیا یعنی
اللہ تعالے نے تمہیں ظاہری کثرت بھی دی جس طرح اس نے ہمیں روحانی انعامات کی کثرت دی
اور ہم خدا تعالے کا شکر ادا کریں گے۔ کہ اس نے ایک بار پھر دنیا پر ثابت کر دیا کہ محمد صلی الہ
علیہ و آلہ وسلم ہی صاحب اولاد ہیں اور آپ کے دشمن ہی ابتر ہیں۔ دیکھو آج ہم یہاں کتنی
کثرت سے موجود نہیں ۔ اترسول میں نے ۲۳ ہزارہ آدمیوں کا اندازہ بتایا تھا مگر بعد میں مجھے معلوم
ہوا کہ یہ اندازہ بالکل غلط ہے کیونکہ اس وقت عورتوں کی مردم شماری اندازہ سے بہت زیادہ
نکلی گویا قریب نہیں چالیس ہزار آدمی اس وقت جلسہ میں شامل تھے ۔ اور آج بھی قریبا
اتنے ہی ہیں اگر کچھ فرق ہے تو بہت معمولی ہے پس اس وقت تیس چالیس ہزار کے قریب مرد
و عورت بیٹتے ہیں۔ اتنے کثیر مجمع کے مقابلہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن کتنے تھے۔ محمد صلے اللہ
علیہ و آلہ وسلم کے دشمن صرف بیسیوں تھے۔ اور آپ اکیلے تھے مگر آج خدا تعالیٰ کے فضل : سے ہم میں
سے ہر ایک فخر کے طور پر نہیں ، تکبر کے طور پر نہیں، ریا کے طور پر نہیں بلکہ امر واقعہ کے اظہار کے
طور پر یہ کہنے کے لئے تیار ہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بلیٹا ہوں کیا ہے کوئی اس تمھیں چالیس
ہزار نہیں سے جو یہ کہہ سکے کہ میں ابو جہل کا بیٹا ہوں یا عتبہ یا شیبہ کا بیٹا ہوں یقینا ایک بھی ایسا
شخص نہیں ہے۔ پھر عید کا یہ اجتماع صرف اسی مقام پر نہیں بلکہ دنیا کے ہر کونہ میں اس وقت لوگ
جمع ہیں۔ ہیں۔ ہر ملک میں لوگ جمع ہیں اور ہر علاقہ میں لوگ جمع ہیں۔ ان لاکھوں لاکھ لوگوں میں سے ہر شخص
اس تمنا کے ساتھ اس اجتماع میں شریک ہوتا ہے کہ کاش میرانیین سچا ہو کہ بیکن محمد صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا بیٹا ہوں ۔ مگر ابو جہل کی اولاد میں سے آج اگر کوئی ہے بھی تو وہ یہ نہیں کہے گا
کہ میں ابو جہل کی اولاد میں سے ہوں ۔ بلکہ وہ بھی یہی کہے گا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی اولاد میں سے ہوں ۔
۲۷۴
پس ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے آج سے تیرہ سو سال پہلے مسلمانوں کو تکلیف
کی زندگی سے بچا کر انہیں کوثر عطا کیا۔ اور ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تیرہ سو سال ادا
کے بعد اس نے آج پھر ہم کو چنا اور پھر وہی نظارہ اپنی حالات میں سے گزار کر ہم کو دکھایا اور
ہمیں پر
شه صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ہے
کا مصداق بنا کر وہی ایمان افروز نظارہ دکھا دیا۔ پس آؤ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں واقعہ
میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرزند بنے کی توفیق سمجھے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کے دشمنوں کو اور بھی ابتر کرے۔ اللهم آمین ۔
و الفضل د جنوری ۱۹۳۲)
لے تاریخ ابن خلدون ہے ، تاریخ الخمیس ۳۳۴ ، تاریخ طبری ۱۳۱۴ دار المعارف مصر -
(
سیرت الامام این میشام کے مندرجہ ذیل صفحات کے مطالعہ سے ہجرت تک مکہ کے مسلمانوں کی تعداد معلوم کی جاسکتی ہے ۔
۱۷۸-۱۷۷
، ۱۳۸۷، ۱۷۳ تا ۱۹۸ ، ۱۹۰ تا ۲۹ -
८
سے - حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صاحبزادہ قاسم کی وفات پر عاص بن وائل سمی
والد حضرت عمرو بن عاص ) ۔ نے کہا تھا کہ نعوذ بالله ان محمدا استر لا يعيشُ لَهُ ولد ذكر
٧٢-٢٣
یعنی آپ کی کوئی نرینہ اولاد زندہ نہ رہے گی تاریخ کامل ابن اثیر ہے ہے ۔ سیرۃ ابن مشام مترجمه
شیخ محمد اسمعیل پانی پتی ۱۵۳)
(
ہے- اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابه ش
ہے ۔ سیرت حلبیہ جز اول ۳۳۰
ہے ۔ صحیح بخاری باب بيان الكعبة باب ما لقى النبي صلى الله عليه وسلم من المشركين
بمكة - زرقانی شرح مواہب لدنیہ ۲۵۱
کے ۔ حضرت عکرمہ کی طرف اشارہ ہے ۔ جون جو فتح مکہ کے بعد ایمان لائے۔ اور سلامتہ میں جنگ پر موم یرموک میں
لڑتے ہوئے شہادت پائی۔
شہ ۔ اس سے مراد حضرت خالد بن ولید ہیں ۔ جن کی کنیت ابو سلیمان اور لقب سیف اللہ تھا۔ سنہ اور
شندہ کے درمیان مشرف بہ اسلام ہوئے اور زندگی کا بیشتر حصہ میدان جہاد میں داد شجاعت دیتے
ہوئے گزار دیا ۔ ان کے اسی ذوق جہاد اور شجاعانہ کارناموں کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کو سیف الله سیف اللہ کا لقب مرحمت فرمایا ۔ تقریباً سوا سو لڑا لڑائیوں میں تلوار کے جوہر دکھائے ہے
A
میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
له - تاج العروس جلد ۳ ص ۵۲ - مفردات امام راغب زیر لفظ کستر
شاه - صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم صلی اللہ علیہ وسلم
له - تاج العروس جلد سر من
- الانبياء ٨:٣١ - حسن الأسوة بما ثبت من الله ورسوله في النشوة مؤلفه نواب
محمد صدیق حسن خان صاحب صلا طبع اول مطبوعہ قسطنطنیه الله
- سوامی دیانند سرسوتی روفات تشملة ، ہندوؤں کا مشہور مذہبی رہنما اور آریہ سماج کا بانی تھا۔
شاه - اعجاز احمدی صدات ، صفت
شاه - ملفوظات جلد اول سلام
لله - المائده ۴:۵
- بشیر احمد ، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین مطبوعہ سن 12