اس یقین کے ساتھ دعائیں کرو کہ تمہاری ہر ضرورت صرف خدا تعالیٰ ہی پوری کر سکتا ہے
حصہ 2
1942ء
90
خطبات محمود
قائم نہیں ہوئی اس پر وہ بہت ہی شرمندہ اور ذلیل ہو گیا۔
پھر اس نے مجھے کہلا بھیجا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔ میری طبیعت کچھ خراب
تھی میں نے جواب دیا کہ پادری صاحب بتائیں وہ مجھ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا
چند باتیں پوچھنا چاہتا ہوں مگر پہلے نہیں بتا سکتا۔ خیر میں نے اُن کو بلا لیا۔ وہ بھی آگئے اور
پادری گارڈن صاحب بھی آگئے۔ ایک دو دوست اور بھی موجود تھے۔ پادری زویمر کہنے لگے
میں ایک دو سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا فرمائیے۔ کہنے لگے اسلام کا عقیدہ تناسخ کے
متعلق کیا ہے ؟ آیا وہ اس مسئلہ کو مانتا ہے یا اس کا انکار کرتا ہے۔ جو نہی اس نے یہ سوال کیا معاً
اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈال دیا کہ اس کا سوال سے منشایہ ہے کہ تم جو مسیح موعود کو مسیح ناصری
کا بروز اور ان کا مثیل کہتے ہو تو آیا اس سے یہ مطلب ہے کہ مسیح ناصری کی روح ان میں آگئی
ہے۔ اگر یہی مطلب ہے تو یہ تناسخ ہوا اور تناسخ کا عقیدہ قرآن کریم کے خلاف ہے۔ چنانچہ
میں نے اسے ہنس کر کہا پادری صاحب آپ کو غلطی لگی ہے۔ ہم یہ نہیں سمجھتے کہ مرزا صاحب
میں مسیح ناصری کی روح آگئی ہے بلکہ ہم ان معنوں میں آپ کو مسیح ناصری کا مثیل کہتے ہیں کہ
آپ مسیح ناصری کے اخلاق اور روحانیت کے رنگ میں رنگین ہو کر آئے ہیں۔ میں نے جب
یہ جواب دیا تو اس پادری کا رنگ فق ہو گیا اور کہنے لگا آپ کو کس نے بتایا ہے کہ میرا یہ سوال ہے۔
میں نے کہا آپ یہ بتائیں کہ آیا آپ کا اس سوال سے یہی منشاء تھا یا نہیں۔ کہنے لگا ہاں میر انشاء
تو یہی دریافت کرنا تھا اور میں حیران تھا کہ جب قرآن تناسخ کے خلاف ہے تو احمدی مرزا صاحب کو
مسیح موعود کس طرح کہہ سکتے ہیں۔ پھر میں نے کہا اچھا اب آپ دوسراسوال پیش کریں۔ کہنے
لگا میر ادوسراسوال یہ ہے کہ نبی کی بعثت کیسے مقام پر ہونی چاہئے یعنی اس کو اپنا کام سر انجام دینے
کے لئے کس قسم کا مقام چاہئے۔ جو نہی اس نے یہ دوسراسوال کیا معاً دوبارہ خدا نے میرے دل
میں یہ بات ڈال دی کہ اس سوال سے اس کا منشاء یہ ہے کہ قادیان ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ یہ
دنیا کا مرکز کیسے بن سکتا ہے اور اس چھوٹے سے مقام سے ساری دنیا میں تبلیغ کس طرح کی
جاسکتی ہے۔ اگر حضرت مرزا صاحب کی بعثت کا مقصد ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ پہنچانا ہے تو
آپ کو ایسی جگہ بھیجنا چاہئے تھا جہاں سے ساری دنیا میں آواز پہنچ سکتی نہ یہ کہ قادیان جو ایک
1942ء
91
خطبات محمود
چھوٹا سا گاؤں ہے۔ اس میں آپ کو بھیج دیا جاتا۔ غرض اللہ تعالیٰ نے اس کے سوال کے معا بعد
یہ بات میرے دل میں ڈال دی اور میں نے پھر اسے مسکرا کر کہا۔ پادری صاحب ناصرہ یا ناصرہ
سے بڑا کوئی شہر ہو وہاں نبی آسکتا ہے۔ حضرت مسیح ناصری جس گاؤں میں ظاہر ہوئے تھے اس
کا نام ناصرہ تھا اور ناصرہ کی آبادی بمشکل دس بارہ گھروں پر مشتمل تھی۔ میرے اس جواب پر
پھر اس کا رنگ فق ہو گیا اور وہ حیران ہوا کہ میں نے اس کی اسی بات کا جواب دے دیا جو
در حقیقت اس کے سوال کے پس پردہ تھی۔ اس کے بعد اس نے تیسر اسوال کیا جو اس وقت
مجھے یاد نہیں رہا مگر پہلے بعض دفعہ بیان کر چکا ہوں۔ بہر حال اس نے تین سوال کئے اور تینوں
سوالات کے متعلق قبل از وقت اللہ تعالیٰ نے القاء کر کے مجھے بتا دیا کہ اس کا ان سوالات سے
اصل منشاء کیا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ چکر دے کر پہلے اور سوال کرتا تھا پھر بھی اللہ تعالیٰ
نے اس کا اصل منشاء مجھ پر ظاہر کر دیا اور وہ بالکل لا جواب ہو گیا۔ تو اللہ تعالیٰ قلوب پر عجیب
رنگ میں تصرف کرتا اور اس تصرف کے ماتحت اپنے بندوں کی مدد کیا کرتا ہے اور یہ تصرف
صرف خدا کے اختیار میں ہوتا ہے۔ بندوں کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
ایک دفعہ ایک کج بحث ملا مسجد میں مجھے ملا اور کہنے لگا۔ مجھے مرزا صاحب کی صداقت
کا ثبوت دیجئے۔ میں نے کہا قرآن موجود ہے۔ سارا قرآن حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا
ثبوت ہے۔ کہنے لگا کونسی آیت ؟ میں نے کہا قرآن کی ہر آیت مرزا صاحب کی صداقت کا
ثبوت ہے۔ اب یہ تو صحیح ہے کہ قرآن کی ہر آیت ہی کسی نہ کسی رنگ میں نبی پر چسپاں ہو سکتی
ہے مگر بعض آیتیں ایسی ہیں کہ ان کا سمجھانا اور یہ بتانا کہ کس رنگ میں اس سے نبی کی صداقت
کا ثبوت نکلتا ہے بہت مشکل ہوتا ہے۔ فرض کرو کسی آیت میں لڑائی کا واقعہ بیان ہو تو اب گو
اس سے بھی نبی کی صداقت ثابت کی جاسکتی ہے مگر وہ ایسا رنگ ہوتا ہے جو عام طبائع کی سمجھ
سے بالا ہوتا ہوتا ہے ہے مگر مجھے اس وقت یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ تصرف فرما کر اس کی زبان سے وہی
آیت نکلوائے گا جس سے نہایت وضاحت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت
ثابت ہو جائے گی۔ خیر وہ اصرار کرتا رہا کہ آپ کوئی آیت بتائیں۔ مگر میں اسے یہ کہوں کہ
آپ کوئی آیت پڑھ دیں اسی سے میں حضرت مرزا صاحب کی صداقت ثابت کر دوں گا۔ آخر اس نے
1942ء
92
خطبات محمود
یہ آیت پڑھی کہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ 2 میں
نے سمجھ لیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہی تصرف ہے کہ اس نے اس کی زبان سے یہ آیت نکلوائی۔ چنانچہ
میں نے اس سے کہا یہ آیت کن لوگوں کے متعلق ہے۔ مسلمانوں کے متعلق ہے یا غیر مسلموں
کے متعلق۔ اس کا اصل سوال یہ تھا کہ جب مسلمان نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں ، حج
کرتے ہیں اور خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں تو ان کے لئے کسی نبی کی کیا ضرورت
ہے؟ جب اس نے یہ آیت پڑھی تو میں نے اس سے پوچھا کہ یہ آیت کن لوگوں کے متعلق
ہے۔ اس نے کہا مسلمانوں کے متعلق۔ میں نے کہا تو پھر یہ آیت بتاتی ہے کہ مسلمانوں میں
بھی بعض لوگ خراب ہو جاتے ہیں۔ وہ منہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں مگر در حقیقت وہ
مومن نہیں ہوتے اور قرآن یہ بتاتا ہے کہ خالی اپنے آپ کو مومن کہہ لینا کافی نہیں جب تک
انسان اپنے عمل سے بھی ایمان کا ثبوت نہ دے۔ اب آپ ہی بتائیں کہ جب مسلمان بھی بگڑ
سکتے ہیں تو کیا خدا ان کی اصلاح کے لئے کسی نبی کو بھیجے گایا نہیں بھیجے گا۔ دلوں کو تسلی دینا تو خدا
کا کام ہے مگر اس کی زبان بند ہو گئی اور وہ اس کا کوئی جواب نہ دے سکا اور اس بات کا میرے
دل میں پہلے ہی یقین تھا کہ جو آیت اس کے مُنہ سے نکلے گی وہ وہی ہو گی جس سے اس کی زبان
بند ہو جائے گی۔ تو علم بھی خدا کے اختیار میں ہے ، جرات بھی خدا کے اختیار میں ہے، عزت
بھی خدا کے اختیار میں ہے اور سخاوت بھی خدا کے اختیار میں ہے۔ بڑے بڑے بہادر ہوتے
ہیں مگر جب خدا ان کے دلوں سے بہادری نکال لیتا ہے تو وہ بزدل ہو جاتے ہیں۔
فتح مکہ کے بعد جب ہوازن کی طرف سے حملہ کی تیاریاں ہونے لگیں تو رسول کریم صلی للی ام
نے مسلمانوں کو ان کا مقابلہ کرنے کا حکم دیا اور مکہ کے نو مسلموں کو بھی اس جنگ میں شریک
ہونے کی اجازت دے دی۔ چنانچہ مکہ کے دو ہزار نو مسلم بڑی بڑی لافیں مارتے اور اپنی بہادری
کے دعوے کرتے ہوئے نکلے مگر جب ہوازن نے زور سے حملہ کیا اور تیروں کی بوچھاڑ ڈالی
تو سب سے پہلے وہ میدان جنگ سے بھاگ نکلے۔ اُن کے بھاگنے کی وجہ سے مسلمانوں میں بھی
بھگدڑ مچ گئی اور ان کے اونٹ اور گھوڑے میدان جنگ سے دوڑ پڑے۔ وہ کوشش کرتے تھے
کہ اپنی سواریوں کو روکیں مگر سواریاں تھیں کہ کسی طرح مڑنے میں نہیں آتی تھیں۔ صرف
1942ء
93
خطبات محمود
رسول کریم صلی علی یم اور آپ کے ساتھ بارہ آدمی میدانِ جنگ میں رہ گئے۔ باقی سب میدان
جنگ سے بھاگ گئے۔ تو دیکھو وہ لوگ جو فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوئے تھے یا کفر کی حالت میں
ہی جنگ میں شامل ہوئے تھے اور سارے عرب میں بہترین سپاہی سمجھے جاتے تھے جب انہوں
نے تکبر سے کام لیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی جراتیں نکال لیں اور وہ بے تحاشا بھاگ کھڑے
ہوئے۔ مگر پھر جو مومن تھے ان کو ان کے ایمان نے بچالیا ور نہ نو مسلم جب بھاگے تو انہوں
نے مکہ میں آکر دم لیا اور کئی منزلوں تک بھاگتے چلے آئے مگر مومن جو بھاگ رہے تھے وہ
رک گئے اور بعض بھاگنا نہیں بھی چاہتے تھے مگر ان کی سواریاں بے قابو ہو رہی تھیں اور وہ
بے تحاشا تیزی کے ساتھ بھاگتی چلی جارہی تھیں۔ رسول کریم صلی الم نے حضرت عباس کو بلایا
اور فرمایا۔ اے عباس زور سے آواز دو کہ اے انصار ! اے خدا کے رسول کے صحابیو! تم کو خدا کا
رسول بلاتا ہے۔ جس وقت حضرت عباس نے یہ آواز دی۔ ایک صحابی کہتے ہیں یا تو ہماری یہ
حالت تھی کہ ہمارے اونٹ اور گھوڑے بھاگتے چلے جاتے تھے، ہم انہیں موڑنے کے لئے اپنا پورا
زور صرف کرتے تھے مگر وہ نہیں مڑتے تھے اور یا یہ حالت ہو گئی کہ جس وقت حضرت عباس
کی آواز ہمارے کانوں میں پہنچی یوں معلوم ہوا جیسے قیامت کا دن ہے اور خدا تعالیٰ کھڑا ہوا
روحوں کو بلا رہا ہے اور وہ قبروں سے اٹھ اٹھ کر اس کی طرف بھاگ رہی ہیں۔ غرض حضرت عباس
کی آواز کا ہمارے کانوں میں پہنچنا تھا کہ ہم اس طرح جوش سے بھر گئے کہ اُڑ کر محمد صلی علیم کے
قدموں میں پہنچ جائیں۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں۔ ہم میں سے بعض نے اپنے اونٹوں اور گھوڑوں کو
موڑ لیا اور جن کی سواریاں نہ مڑیں انہوں نے اپنی تلواریں نکال کر سواریوں کی گردنیں کاٹ
دیں اور دوڑتے ہوئے رسول کریم صلی الم کے گرد جمع ہو گئے۔ 10
تو دیکھو ایک وقت خدا نے کہا۔ نکال لو ان کے دلوں سے بہادری اور وہ نکال لی گئی مگر
دوسرے ہی منٹ اس نے حکم دیا کہ بنا دو ان کو دنیا کا سب سے بڑا بہادر اور وہ اسی وقت دنیا کے
سب سے بڑے بہادر بنائے گئے۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی سب کچھ آتا ہے انسانی طاقت
کچھ نہیں کر سکتی۔ اس لئے یاد رکھو دعائیں جب تک مضطر ہو کر نہ کی جائیں یعنی اس یقین کے
ساتھ کہ دنیا کی ہر ضرورت کو پورا کرنے والی ہستی صرف اور صرف خدا کی ذات ہے۔
1942ء
94
خطبات محمود
اس وقت تک قبول نہیں ہوتیں۔ بے شک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دیئے
ہوئے میں سے دیتے ہیں مگر بہر حال وہ انسان کو کپڑاہی دے سکتے ہیں۔ بے شک دنیا میں ایسے
لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دئے ہوئے میں سے دیتے ہیں مگر بہر حال وہ دوسرے کو مکان
ہی دے سکتے ہیں۔ بے شک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دئے ہوئے علم سے
دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں مگر بہر حال وہ بیماروں کا علاج ہی کر سکتے ہیں۔ بے شک دنیا میں
ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دئے ہوئے علم سے دوسروں کی حفاظت کے لئے مقدمہ
مفت لڑ سکتے ہیں مگر بہر حال وہ مقدمہ ہی بغیر فیس کے لینے کے لڑ سکتے ہیں مگر کوئی انسان دنیا کا
ایسا نظر نہیں آسکتا جس کے ہاتھ میں یہ ساری چیزیں ہوں۔ کوئی انسان ایسا نہیں جس کے ہاتھ
میں دلوں کی تبدیلی ہو ، کوئی انسان ایسا نہیں جس کے ہاتھ میں جذبات کی تبدیلی ہو۔ یہ صرف
خدا کی ہی ذات ہے جس کے قبضہ و تصرف میں تمام چیزیں ہیں اور جو دلوں اور اس کے نہاں در نہاں
جذبات کو بھی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ پس جب تک مضطر ہو کر دعانہ کی جائے اور جب تک
چاروں طرف سے مایوس ہو کر اور خدا پر کامل ایمان رکھ کر دعا نہ کی جائے اس وقت تک دعا
قبول نہیں ہوتی لیکن جب اس رنگ میں دعا کی جائے تو وہ خدا کے عرش پر ضرور پہنچتی اور قبول
ہو کر رہتی ہیں۔
پس دعائیں کرو اور اس شرط کو جو دعاؤں کی قبولیت کے لئے خدا تعالیٰ نے ضروری
قرار دی ہے مد نظر رکھو۔ وقت نازک ہے اور ایک ایک دن قیمتی ہے۔ چونکہ وقت زیادہ ہو گیا
ہے اس لئے آج میں صرف ایک شرط کے بیان کرنے پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔“
63 :1 النمل
66
(الفضل 18 اپریل 1942ء)
2 : بخاری کتاب الدعوات باب النوم على الشق الايمن
3 المنذر الثالث معروف بابن السماء کا لڑکا اور حیرہ کا بادشاہ ۔ (الشعر و الشعراء
لا بن قتيبه رجال المعلقات العشر از شیخ مصطفی علا بینی)
4 : اسد الغابة جلد 3 صفحہ 157 مطبوعہ ریاض 1286ھ
1942ء
خطبات محمود
: ہانجیوں: ہانجی : ملاح ، کشتی چلانے والا
95
6: بخاری کتاب المغازی باب فَضْلُ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا
7 الاستيعاب جلد اول صفحہ 247 تا 249
8 ابن ماجه ابواب النكاح باب النظر الى المرأة اذا اراد ان يتزوجها
9: البقرة: 9
10: سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 87 مطبوعہ مصر 1936ء