(1) واقعۂ ڈلہوزی کے متعلق حکومت کا اظہارِ افسوس قبول کر لیا گیا ہے (2) غرباء کے لئے پانچ سَو مَن غلّہ کی تحریک اور بیرونی غرباء کی امداد کے لئے تاکید

حصہ 2

1942ء
173
خطبات محمود
صورت میں وعدہ ہونا چاہئے۔ یعنی چاہے تو کوئی ایک من غلہ دے دے، کوئی دو من غلہ دے
دے، کوئی تین من غلہ دے دے اور کوئی چار من غلہ دے دے۔ اگر وہ غلہ نہ دے سکیں تو
انہیں رقم بھیج کر لکھ دینا چاہئے کہ ہمارے اس روپیہ سے اتنا غلہ خرید کر غرباء کو دے دیا
جائے۔ قادیان سے باہر میری اپنی کچھ زمین ہے جو میں نے بٹائی پر دی ہوئی ہے اور کچھ گرو
ہے جو پھر واپس مقاطعہ 3 پر لی ہوئی ہے چونکہ اس دفعہ بارش کی وجہ سے فصل کو نقصان ہوا ہے
اس لئے اس کا مقاطعہ، اوپر کے اخراجات اور گورنمنٹ کا معاملہ وغیر ہ ادا کر کے کوئی پچاس
من کے قریب غلہ بچتا ہے۔ میں نے رات یہ حساب کر کے فیصلہ کیا کہ یہ پچاس من غلہ میں
اس چندے میں دے دیتا ہوں۔ پانچ سو من غلے کا مطالبہ ہے جس میں سے پچاس من غلہ دینے
کا میں نے وعدہ کیا ہے۔ اب باقی صرف ساڑھے چار سو من غلہ رہتا ہے جو ساری جماعت کے
لئے جمع کرنا کوئی مشکل نہیں۔ ہو سکتا تھا کہ ہماری جماعت کے بڑے بڑے آٹھ دس زمیندار
ہی اس غلہ کو جمع کر دیتے مگر آٹھ دس آدمیوں کے حصہ لینے سے چونکہ ساری جماعت کو
ثواب نہیں پہنچ سکتا تھا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس کا عام اعلان کر دوں تاکہ جو
دوست اس ثواب میں حصہ لینا چاہیں وہ لے لیں۔
پس میں تحریک کرتا ہوں کہ قادیان کے وہ دوست جنہوں نے غلہ خرید لیا ہے یا غلہ
کے لئے انہوں نے روپیہ کا انتظام کر لیا ہے۔ وہ اپنے غریب بھائیوں کے لئے اپنے غلے کا
چالیسواں حصہ بطور چندہ ادا کریں تاکہ مصیبت اور تنگی کے وقت غرباء کو کوئی تکلیف نہ ہو۔
دیکھو مومنوں کے متعلق قرآن کریم میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ وہ بھوک اور تنگی کے وقت
غرباء کو اپنے نفس پر ترجیح دیتے ہیں۔ 1 اور در حقیقت ایمان کے لحاظ سے یہی مقام ہے جس کے
حاصل کرنے کی ہر مومن کو کوشش کرنی چاہئے مگر موجودہ زمانہ میں ہمیں وہ نمونہ دکھانے کا
موقع نہیں ملتا جو صحابہ نے مدینہ میں دکھایا اس لئے ہمیں کم سے کم اس موقع پر غرباء کی مدد کر
کے اپنے اس فرض کو ادا کرنا چاہئے جو اسلام کی طرف سے ہم پر عائد کیا گیا ہے اور اگر ہم
کوشش کریں تو اس مطالبہ کو پور ا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ پانچ سو من غلے کا اندازہ بھی
در حقیقت کم ہے اور یہ بھی سارے سال کا اندازہ نہیں بلکہ آخری پانچ مہینوں کا اندازہ ہے جبکہ

1942ء
174
خطبات محمود
قحط کا خطرہ ہے۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آئندہ فصل اچھی کر دے اور جوار وغیرہ
نکل آنے کی وجہ سے گندم سستی ہو جائے۔ بہر حال ہم میں سے ہر ایک کو سمجھ لینا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ کے غریب بندے خدا تعالیٰ کے رزق کے ہم سے کم حصہ دار نہیں۔ خدا کی نامعلوم
کس حکمت نے ہم کو رزق دے دیا اور ان کو نہیں دیا۔ شاید خدا تعالیٰ کو ہمارا امتحان منظور ہے
کہ وہ یہ دیکھے کہ ہم اس رزق کو کس طرح استعمال کرتے ہیں یا شاید بعض کے لئے اس میں سزا
کا کوئی پہلو مخفی ہو یا شاید اللہ تعالیٰ اس ذریعہ سے ہمیں ثواب دینا چاہتا ہو کہ چونکہ ان کو رزق
نہیں ملا اس لئے تم ان کو رزق دے کر اللہ تعالیٰ سے ثواب حاصل کرو۔ نہ معلوم ان تینوں
باتوں میں سے کونسی بات اللہ تعالیٰ کے مد نظر ہے لیکن بہر حال یہ یقینی بات ہے کہ غریب
بندے خدا تعالیٰ کے رزق میں ہم سے کم حصہ دار نہیں اور ہم میں سے کوئی فرد ایسا نہیں جو بشر
ہونے کے لحاظ سے ایک غریب پر فوقیت رکھتا ہو بلکہ بشر ہونے کے لحاظ سے نبی اور کافر بھی
برابر ہوتے ہیں۔ قرآن کریم میں بار بار اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی الم سے فرماتا ہے کہ قُلْ إِنَّمَا
کہہ دے،
أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم 5 یعنی اے رسول! کہہ دے۔ ابو جہل سے کہہ دے، عتبہ سے کہہ)
شیبہ سے کہہ دے کہ بشر ہونے کے لحاظ سے میں تمہاری طرح ہی ہوں اور مجھ میں اور تم میں
کوئی فرق نہیں۔ اگر فرق ہے تو یہ کہ میں نے خدا تعالیٰ کے قرب کو پالیا اور تم ۔ تم نے اس کا انکار
کر کے اسے ناراض کر دیا۔ اگر تم بھی نیکی اور تقویٰ اختیار کرو اور تم بھی قربانیوں میں حصہ لو تو
اللہ تعالیٰ تم کو بھی ویسا ہی محبوب بنا سکتا ہے جیسے اس نے اور لوگوں کو بنایا۔ آخر خدا نے ابو جہل
کو ابو جہل اور ابو بکر کو ابو ابو بکر کو ابو بکر اسی لئے بنایا کہ ابو بکر نے اپنی بشریت کا صحیح استعمال کیا اور
ابو جہل نے صحیح استعمال نہ کیا۔ اگر ابو جہل بھی اپنی بشریت کا صحیح استعمال کرتا تو وہ بھی ابو بکر
بن جاتا۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کی حکمتیں ہیں جن کے ماتحت وہ کسی کو رزق دے دیتا ہے اور کسی کو
نہیں دیتا۔ یہ بات غلط ہے کہ اگر کوئی عالم ہو تو اسے رزق مل جاتا ہے اور اگر عالم نہ ہو تو رزق
نہیں ملتا۔ ہزاروں انٹرنس پاس ہیں جو چار چار پانچ پانچ سو روپیہ تنخواہ لے رہے ہیں اور ہزاروں
بی۔ اے اور ایم۔ اے ہیں جنہیں ہیں میں تیس تیس روپے کی بھی نوکری نہیں ملتی اور اگر
ملتی ہے تو عارضی طور پر ۔ پس یہ کوئی خدا کی مشیت ہے جس کے مان کے ماتحت وہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا

1942ء
175
خطبات محمود
رہتا ہے۔ ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہو۔ پس میں قادیان
والوں کو بھی اور باہر کی جماعتوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ثواب حاصل کرنے کا
موقع ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ غرباء کے لئے غلہ دیں اور جو لوگ غلہ نہ دے سکیں وہ رقم بھیج کر
ہمیں اجازت دیں کہ ہم یہاں سے غلہ خرید کر ان کی طرف سے غرباء میں تقسیم کر دیں تا کہ وہ
اس گندم کو ان ایام کے لئے سنبھال کر رکھ لیں جن میں گندم کی کمی اور قحط کا خطرہ ہے۔ پھر
میں باہر کی جماعتوں کو یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اگر مقامی طور پر ان کی جماعتوں میں غریب
احمدی ہوں تو وہ ان کا بھی خیال رکھیں۔ صرف یہی نہیں کہ قادیان کے غرباء کا خیال رکھا
جائے بلکہ ہر جگہ کے غرباء کا مقامی جماعتیں خیال رکھیں اور جو لوگ اپنے لئے غلہ جمع نہیں کر
سکتے ان کے لئے کچھ حصہ اپنے غلے میں سے الگ کر دیں تاکہ وہ ان ایام میں اطمینان کے ساتھ
روٹی کھا سکیں اور آج سے ہی ان کے دلوں میں یہ پریشانی پیدا نہ ہو کہ ہم مصیبت کے وقت کیا
کریں گے۔ یہاں کی جماعت کے دوستوں کو میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
جو لوگ غلہ خرید رہے ہیں وہ سخت غلط طریق اختیار کر رہے ہیں۔ بجائے اس کے کہ وہ نظام سے
فائدہ اٹھاتے بے تحاشا اِدھر اُدھر دوڑے پھرتے ہیں۔ آپ لوگوں نے اجتماع اور نظام کا فائدہ
دیکھا ہوا ہے۔ ہماری جماعت کتنی چھوٹی سی ہے مگر نظام کی وجہ سے لوگوں پر اس کا بہت بڑا
رعب ہے۔ اسی طرح آپ کو نظام سے اپنے ہر کام میں فائدہ اٹھانا چاہئے اور بجائے انفرادی
رنگ میں کوشش کرنے کے اجتماعی رنگ میں کام کرنا چاہئے۔ اگر اکٹھے مل کر غلہ خریدا جاتا تو
پونے چار روپے من تک مل جاتا مگر جو نہی لوگوں کو روپیہ ملا انہوں نے اِدھر اُدھر دوڑنا شروع
کر دیا۔ باہر کے زمیندار اور سکھ ان کا عجیب نقشہ کھینچتے ہیں۔ کہتے ہیں مولویوں نے بائیسکلوں
پر بوریاں باندھی ہوئی ہوتی ہیں اور چاروں طرف دوڑتے پھرتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پانچ چھ دن
کے اندر اندر ایک روپیہ قیمت بڑھ گئی کیونکہ بعض لوگوں نے تو گھبرا کر اپنا غلہ روک لیا کہ نہ
معلوم کیا مصیبت آنے والی ہے کہ یہ لوگ گندم خریدنے کے لئے دوڑے پھرتے ہیں
اور جنہیں روپیہ کی ضرورت تھی انہوں نے گراں قیمت پر غلہ فروخت کرنا شروع کر دیا۔ اگر
ایک کمیٹی بنالی جاتی اور وہ لوگوں کے لئے اکٹھا غلہ خریدتی تو پونے چار روپے مَن تک بسہولت

خطبات محمود
غلہ مل سکتا تھا۔
176
1942ء
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ یہ طریق درست نہیں۔ آپ لوگوں نے نظام کی
خوبیاں دیکھی ہوئی ہیں۔ اس نظام کو اپنے تمام کاموں میں وسیع کرو اور بجائے اس کے کہ
گھبرائے گھبرائے اِدھر اُدھر پھر و، کمیٹیاں بنالو اور باہمی مشورہ اور انتظام سے غلہ خرید و۔ اگر
تم ذرا صبر سے کام لوگے تو گندم کی قیمت گر جائے گی۔ اس وقت جو اس کی قیمت چڑھی ہوئی ہے
یہ بالکل عارضی ہے۔ اتنی قیمت ہر گز نہیں ہونی چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں اگر اللہ تعالیٰ اپنا فضل
کرے اور جیسا کہ گورنمنٹ کوشش کر رہی ہے ستمبر اکتوبر میں مکی ، باجرہ اور چاولوں کی کثرت
ہو جائے تو گندم کی قیمت یکدم گرنے کا احتمال ہے۔ اس وقت زمیندار گندم کو ہاتھ بھی نہیں
لگائیں گے اور چاول یا باجرہ یا مکی پر گزارہ کر کے گندم کو سستے بھاؤ فروخت کر دیں گے۔ جو لوگ
غلہ خرید رہے ہیں انہیں یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ تکلیف کے وقت ایک ہی قسم کی غذا پر
اصرار نہیں کیا جا سکتا۔ پس وہ صرف گندم پر ہی اکتفاء نہ کریں بلکہ چاول وغیرہ بھی خرید لیں۔
اس طرح گندم کا خرچ بھی کم ہو گا اور ان کی صحتوں کو بھی کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ اگر دوست
میری اس اس نصیحت پر عمل کریں گے تو مجھے امید ہے کہ گندم کے جو بھاؤ اس وقت بڑھے ہوئے
ہیں وہ گر جائیں گے کیونکہ گندم کی اتنی کمی نہیں جتنا ڈر کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہاں اتنی
بات ضرور ہے کہ تکلیف کا سال کے آخری مہینوں میں خطرہ ہے اور اس کے لئے بھی ابھی سے
غلے کا ذخیرہ کر لینا چاہئے۔“
66
)الفضل 30 مئی 1942ء(
1: بخارى كتاب الصلوة باب الْمَرْأَةِ تَطْرَحُ عَنِ الْمُصَلَّى (الخ)
2: کھتہ : کھیت کی تخفیف
3: مقاطعہ : ٹھیکہ ، اجاره
4: وَالَّذِينَ تَبَوَّةُ الدَّارَ وَالْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي
صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا أُوتُوا وَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ
يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الحشر: 10)
111 : الكهف

آج 10 میں سے 10 باقی