گورنمنٹ برطانیہ اگر دعا کی طرف توجہ کرے تو موجودہ جنگ میں اس کی کامیابی یقینی ہے
1942ء
226
19
خطبات محمود
گورنمنٹ برطانیہ اگر دعا کی طرف توجہ کرے تو
موجودہ جنگ میں اس کی کامیابی یقینی ہے
)فرمودہ 26 جون 1942ء(
دو
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
ستمبر 1940ء کی بات ہے کہ میں چند دنوں کے لئے شملہ گیا تھا اور وہاں چودھری
ظفر اللہ خان صاحب کے مکان پر ٹھہر اتھا۔ غالباً 20 ستمبر کے دو چار دن بعد کی کوئی تاریخ تھی
کہ میں نے رات کو رویا میں دیکھا کہ گویا میں مصر میں ہوں اور لیبیا کے محاذ پر دشمن کی فوجوں
اور انگریزی فوجوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔ اس وقت لڑائی کا مید ان مجھے اس شکل میں
دکھایا گیا کہ گویا انگریزی علاقہ ایک ہال کی طرح ہے۔ اس ہال میں ایک طرف سے سیڑھیاں
اترتی ہیں۔ چوڑی چوڑی سیڑھیاں کچھ دور تک سیدھی جا کر پھر ایک طرف کو مڑ جاتی ہیں۔ گویا
وہ اس ہال میں آنے کا رستہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ انگریزی فوج دشمن کے دباؤ کو برداشت نہ
کرتے ہوئے پیچھے بہتی ہے۔ وہ بڑی بہادری سے لڑتی ہے مگر دشمن کا زور اتنازیادہ ہے کہ وہ اس
کا مقابلہ نہیں کر سکتی، رائفلیں دونوں فریق کے ہاتھوں میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر
Bayonet Charge کرتی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ پہلے تو انگریزی فوجیں سیڑھیوں کے
دوسرے سرے پر دشمن سے لڑ رہی ہیں مگر آہستہ آہستہ سیڑھیوں پر سے اترنا شروع ہو
گئیں۔ دشمن اس کے پیچھے پیچھے بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ سیڑھیاں ختم ہو گئیں اور انگریزی
فوجیں ہال میں اُتر آئیں اور دشمن کی فوج بھی ان کے پیچھے اتر ناشروع ہو گئی۔ اس نظارہ کو دیکھ کر
1942ء
227
خطبات محمود
مجھے خیال آیا کہ انگریزی فوج کمزور حالت میں ہے اور میں اپنے دل میں جوش محسوس کرتا
ہوں کہ ان کی مدد کروں اس خیال کے آنے پر میں تیزی سے گھر کی طرف آتا ہوں اور گھر
پہنچ کر میاں بشیر احمد صاحب کی تلاش کی ہے۔ وہ مجھے ملے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ ہم فوج
میں تو داخل نہیں ہو سکتے مگر ہمارے پاس رائفلیں اور بندوقیں ہیں۔ وہ لے کر اپنے طور پر
دشمن پر حملہ کریں۔ یہ کہہ کر میں ان کو ساتھ لے کر گیا ہوں۔ خواب کا نظارہ بھی عجیب ہوتا
ہے اس وقت گولڑائی ہال میں ہو رہی ہے مگر ہال کی دیواریں حائل نہیں ہیں اور میں گویا اس
کے اندر کا سب کچھ دیکھتا ہوں۔ ہم دور کھڑے ہو گئے ہیں اور خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ
ہم بندوقیں چلا رہے ہیں گو ظاہری بندوق چلانا مجھے یاد نہیں۔ مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم نے
فائر کئے ہیں ہمارے فائروں کے بعد انگریزی فوج کا قدم آگے بڑھنا شروع ہوا۔ دشمن بھی
سختی سے مقابلہ کرتا ہے اور ایک ایک انچ پر لڑائی ہو رہی ہے مگر میں نے دیکھا کہ انگریزی
فوج دشمن کو دباتے ہوئے سیڑھیوں تک لے گئی اور اسے ہٹاتے ہوئے دوسرے سرے تک
چڑھ گئی گویا اسے اپنے علاقہ سے باہر کر دیا اس وقت آواز آئی کہ ایسا دو تین بار ہو چکا ہے یعنی
کبھی تو دشمن انگریزی فوج کو دبا کر لے گیا اور کبھی انگریزی فوج اسے دباتی ہوئی اپنے علاقہ سے باہر
لے گئی۔ اور دو تین بار ایسا ہوا۔ یہ وہ وقت تھا جب لیبیا میں انگریزی فوج نے کوئی پیش قدمی نہ
کی تھی۔ اٹلی کی فوجیں مصر میں تھوڑا سا آگے بڑھ آئی تھیں اور دونوں میں لڑائی ہو رہی تھی۔
دوسرے دن میں نے یہ رویا چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو سنایا اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں
اس جگہ پر اس قسم کی جنگ ہو گی کہ کبھی تو انگریزی فوج دشمن کو دھکیلتی ہوئی دور تک لے
جائے گی اور کبھی دشمن اسے دھکیل کر اس کے ملک میں گھس آئے گا اور یہ جو میں نے دیکھا
ہے کہ ہم نے فائر کئے ہیں۔ اس کا مطلب میں دعا سمجھتا ہوں اور بشیر احمد کا نام بشارت ظاہر کرتا
ہے اور اس کی تعبیر میں نے یہ کی کہ ہو سکتا ہے ہماری دعاؤں سے اللہ تعالٰی انگریزی فوجوں کو
آخری دفعہ دشمن کو دھکیلنے کی توفیق دے دے کیونکہ گو ضروری نہیں کہ خواب میں جو آخری
نظارہ دکھایا جائے فی الواقع بھی وہ آخری نظارہ ہو۔ مگر کثیر الوقوع یہی امر ہے کہ جو آخری
نظارہ نظر آئے وہی واقع میں بھی آخری ہوتا ہے۔ بہر حال جتنا واقعہ میں نے رویا میں دیکھا بتا دیا۔
1942ء
228
خطبات محمود
چودھری صاحب نے اگلے دن اس رؤیا کا ذکر اپنے کئی دوستوں سے اور ہز ایکسیلنسی
وائسرائے کے پرائیویٹ سیکرٹری سر لیتھویٹ سے بھی کیا۔ ان پر اس کا ایسا اثر تھا کہ دوسرے
یا تیسرے دن جب وہ چودھری صاحب کے ہاں چائے پر آئے تو انہوں نے خود مجھ سے اس
کے متعلق دریافت کیا اور پوچھا کہ آپ نے کیا رویا دیکھا ہے اور میں نے ان سے مکمل رویا
بیان کیا۔ اس کے دو ماہ بعد انگریزی فوج دشمن کو دھکیلتی ہوئی کئی سو میل تک لے گئی۔
1941ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوج کو دھکیلتا ہوا مصری سرحد پر لے آیا۔
نومبر 1941ء میں پھر انگریزی فوج نے حملہ کیا اور دشمن کی فوجوں کو دھکیلتی ہوئی کئی سو میل
تک لے گئی اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی
سرحد پر لے آئی ہیں۔ میں نے یہ رویا 1940ء کے جلسہ پر بھی بیس پچیس ہزار کے مجمع میں
سنایا تھا اور غالباً جلسہ کی روئیداد میں شائع بھی ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ جو عالم الغیب ہے اس کے
غیب کے ثبوتوں میں سے یہ ایک عظیم الشان ثبوت ہے اور یہ ایک ایسی لڑائی ہے کہ تاریخ
میں اس اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ملتی کہ پہلے ایک فوج دشمن کو دھکیلتی ہوئی کئی سو میل تک لے
جائے اور پھر وہ اسے دھکیل کر واپس لے آئے اور متواتر دو تین بار ایسا ہوا ہو اور ہر بار فاتح
فریق یہ سمجھے کہ اس نے دوسرے کی طاقت کو بالکل تباہ کر دیا ہے۔ میں نے ایک انگریز فوجی
مبصر کی ایک تحریر پڑھی ہے جو اس نے ایک مضمون کے دوران میں شائع کی ہے۔ اس نے
روس کی لڑائی کو غیر معمولی قرار دیا اور لکھا ہے کہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اس
طرح کوئی دشمن کسی ملک میں اتنی دور تک گھس آیا ہو اور پھر دوسری فوج اس کے پیچھے ہٹانے
میں کامیاب ہو جائے۔ یہ دعویٰ اس کا صحیح ہو یا نہ ہو مگر اس میں شک نہیں کہ لیبیا کی لڑائی کی
کوئی مثال یقیناً تاریخ میں نہیں ملتی کہ ایک فریق دوسرے فریق کو کئی سو میل تک دھکیلتا ہوا
لے جائے۔ پھر دوسرا فریق اسے دھکیل کر باہر نکال دے۔ پھر پہلا فریق اسے دوبارہ دھکیل
کر باہر نکال دے۔ پھر دوسرا فریق اسے دھکیل کر سینکڑوں میل تک لے جائے مگر جیسا کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے رویا میں بتایا تھا لیبیا کی جنگ میں تین بار ایسا ہو چکا ہے اور تینوں دفعہ ایک
فریق نے یہی سمجھا کہ اس نے دوسرے کو بالکل کچل دیا ہے۔ پہلے اطالوی فوجیں آگے بڑھیں اور
1942ء
229
خطبات محمود
انہوں نے سمجھا کہ انہوں نے انگریزی فوجوں کو بالکل کچل دیا ہے۔ پھر انگریزی فوجیں آگے
بڑھیں اور دشمن کے ایک لاکھ سے زیادہ سپاہی قید کر لئے اور یہ خبریں آنے لگیں کہ وہ شاید
ریپولی میں داخل ہو جائیں گی جو لیبیا کے آخر پر اس علاقہ کا صدر مقام ہے مگر یکدم انگریزی
فوجوں کو پھر شکست ہوئی۔ ان کے پندرہ بیس ہزار سپاہی قید کر لئے گئے۔ جن میں دو بڑے
جرنیل بھی تھے اور ایک جرنیل تو وہ قید کر لیا گیا جو جنگی سکیمیں بنایا کرتا تھا۔ ان کے بڑے
بڑے ٹینک تباہ ہو گئے اور انگریزی فوجیں اس طرح پیچھے ہٹیں کہ سمجھا جاتا تھا کہ وہ بالکل تباہ ہو
جائیں گی مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں پھر توفیق دی اور وہ دشمن کو دھکیلنے لگیں۔ اس کے 35 ہزار
سپاہی قید کر لئے اور یہ خبریں مشہور ہونے لگیں کہ اب دشمن نہیں ٹھہر سکے گا مگر دشمن نے
پھر انگریزی فوجوں کو دھکیلا اور مصری سرحد پر لے آیا اور تیس ہزار سپاہی قید کر لئے ہیں۔
یہ سب واقعات سوچنے والے کے لئے اسلام اور احمدیت کی صداقت کا ایک واضح
ثبوت ہیں۔ لوگ مبصروں سے رائے لیتے ہیں، منجموں سے پوچھتے ہیں مگر ان کی سب باتیں
قیاسی اور وہمی ہوتی ہیں۔ کوئی کسی لڑکی کے متعلق پوچھتا ہے کہ بتاؤ اس کے کیا اولاد ہو گی تو
وہ ایک پر زہ لکھ کر دے دیتے ہیں کہ اتنے عرصہ کے بعد اسے کھول کر دیکھنا۔ جب لوگ
دیکھتے ہیں تو اس میں لکھا ہوتا ہے لڑکا نہ لڑکی ۔ اگر تو لڑکی ہو جاتی ہے اور منجم سے پوچھا جاتا
ہے کہ تم نے تو لکھا تھا لڑکا ہو گا تو وہ جواب دیتا ہے کہ میں نے تو لکھا تھا کہ لڑکا نہ ہو گا لڑکی
ہو گی۔ اگر لڑکا ہوتا ہے اور اس سے پوچھا جاتا ہے کہ تم نے لکھا تھا کہ لڑکا نہ ہو گا لڑکی ہو گی
تو وہ کہہ دیتا ہے میں نے لکھا تھا کہ لڑکا، نہ لڑکی ۔ اور اگر کچھ بھی نہ ہو تو وہ کہہ دیتا ہے کہ
میں نے لکھا تھا کہ لڑکا نہ لڑکی کچھ بھی نہ ہو گا۔ گویا وہ تینوں امکانی پہلو مد نظر رکھ کر جواب
دے دیتے ہیں۔ یہی حال ان لوگوں کا ہمیشہ سے چلا آتا ہے۔ مگر یہ کتنی واضح پیشگوئی تھی جو
خدا تعالیٰ نے مجھے بتائی اور یہ ایک ایسے وقوعہ کی خبر تھی کہ جس کی مثال کم کیا کوئی ملتی ہی
نہیں۔ پھر ایک اور بات جو اس میں بتائی گئی یہ ہے کہ اگر میں اور احمدی جماعت دعا کرے
تو انگریزوں کو کامیابی ہو سکتی ہے کیونکہ امام جماعت کا بھی قائمقام ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے بشارت ہے کہ اگر ہماری جماعت دعا کرے تو وہ اس فتنہ کو دور کر سکتا ہے۔
1942ء
230
خطبات محمود
میں نے متواتر انگریزوں کو توجہ دلائی ہے کہ اگر وہ سچے دل سے ہماری طرف دعا
کے لئے متوجہ ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو دور کر دے گا مگر افسوس کہ اپنی مادی
ترقیات کی وجہ سے ان کو یہ تحریک نہیں ہوتی کہ ہمیں دعا کے لئے کہیں۔ ایک بہت بڑے
انگریز افسر نے ہمارے ایک معزز دوست سے کہا کہ میرے نزدیک تو اس میں کوئی حرج
نہیں کہ دعا کے لئے کہا جائے مگر بعض مشیروں نے یہ رائے دی ہے کہ اس سے مختلف
قوموں میں انگریزوں کے متعلق بدظنی پیدا ہو جائے گی حالانکہ انگریزی قوم اس وقت
مصائب میں سے گزر رہی ہے کہ ایسی بدظنیوں کی اس کو کوئی پر واہ نہ کرنی چاہئے۔ اب کیا
مختلف قوموں میں اس کے متعلق بدظنی نہیں پائی جاتی۔ ہر قوم اس پر یہ الزام لگاتی ہے کہ
وہ ہر موقع پر دوسری سے مل جاتی ہے اور فساد پیدا کر دیتی ہے۔ کانگرس کو یہ شکایت ہے کہ
وہ مسلم لیگ سے مل کر ہندو مسلم اتحاد نہیں ہونے دیتی۔ مسلم لیگ کہتی ہے کہ وہ کا نگرس
سے ڈر کر مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔ سوشلسٹ کہتے ہیں کہ وہ
مالداروں کے ہاتھ میں ہے اور ر کیپٹلسٹ شور مچاتے ہیں کہ وہ برطانوی کیپٹلسٹوں ں کو کو فائدہ
پہنچانے کے لئے ہمیں نقصان پہنچاتی ہے۔ غرضیکہ کوئی ایک قوم بھی نہیں جو موجودہ
حکومت پر خوش ہو۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ وہ ان قوموں میں بدظنی پیدا ہو جانے کے ڈر سے
دعا کرانے کی طرف متوجہ نہ ہو اور اللہ تعالیٰ سے مدد نہ چاہتی ہوئی اپنی مشکلات کو لمبا کرتی
جائے۔ تو پیں دونوں کے پاس ہیں، کبھی اُن کی تو ہیں زیادہ ہو جاتی ہیں اور کبھی ان کی۔ ہوائی جہاز
دونوں کے پاس ہیں، کبھی ان کے ہوائی جہاز بڑھ جاتے ہیں اور کبھی ان کے۔ ٹینک دونوں
کے پاس ہیں کبھی ایک کے ٹینک بڑھ جاتے ہیں اور کبھی دوسرے کے۔ فوجیں بھی دونوں
دوسرے
کے پاس ہیں اور کبھی ایک فریق کی فوج زیادہ میدان میں آ جاتی ہے اور کبھی
کی۔ مگر ایک چیز ہے جو دونوں میں سے کسی کے پاس نہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع
اور دعا ہے۔ یہ چیز نہ انگریز کے پاس ہے اور نہ اس کے دشمن کے پاس۔ ہاں ظاہر طور پر
دعا اور خدا تعالیٰ سے مدد مانگنے کا شور انگریز اور ان کے ساتھی بھی مچاتے ہیں اور ان کے
دشمن بھی۔ مگر دعا کے یہ معنی نہیں کہ انسان اپنے غلط خیال پر اصرار کرتے ہوئے کہے
1942ء
231
خطبات محمود
کہ میں خدا سے دعا مانگتا ہوں اور اس کے لئے کوئی قربانی نہ کرے۔ بغیر قربانی کرنے کے منہ
سے کچھ مانگ لینا کسی کے لئے بھی کوئی مشکل نہیں۔ پس یہ دعائیں جو کی جاتی ہیں محض خیالی ہیں
اور کسی کام نہیں آسکتیں۔ جس طرح لکڑی کی تو ہیں کسی کام نہیں آسکتیں۔ جس طرح ربڑ کی
کشتیاں جو کھلونے کے طور پر بنائی جائیں کسی کام نہیں آسکتیں، جس طرح ٹین کے ہوائی جہاز
جنگ میں کام نہیں دے سکتے ، جس طرح سیسہ کے بنے ہوئے مصنوعی سپاہی کسی کام نہیں
آسکتے۔ اسی طرح اس قسم کی دعائیں بھی کام نہیں آسکتیں اور جس طرح اصلی تو ہیں اصلی
ہوائی جہاز ، اصلی ٹینک اور حقیقی آدمی ہی جنگ میں کام آسکتے ہیں۔ اسی طرح دعائیں بھی وہ
فائدہ پہنچا سکتی ہیں جو حقیقی ہوں نقلی نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ انسانی فطرت کو خوب جانتا ہے۔ اس
لئے ایسے موقع پر وہ یہ تو امید نہیں رکھتا کہ ساری قوم مذہب تبدیل کرلے کیونکہ یہ بات تو لمبی
بحثوں اور لمبے تجربہ سے تعلق رکھتی ہے مگر یہ ضرور چاہتا ہے کہ وہ اصلاح نفس کی طرف
متوجہ ہو کر دل میں فیصلہ کرے کہ خدا تعالیٰ کی بات جو بھی ہو گی، وہ اسے قبول کرلے گی۔ آج
اللہ تعالٰی انگریزوں سے یہ امید نہیں رکھتا کہ وہ عیسائیت کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہو جائیں۔
البتہ ذہنیت کی تبدیلی ضرور چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ نادیدہ خدا کو جسے انہوں نے نہیں دیکھا،
مخاطب کر کے کہیں کہ اے ہمارے رب ہم یہ نہیں جانتے کہ تیری سچائی کہاں ہے۔ مگر اپنے
گردو پیش کے حالات سے یہ ضرور سمجھتے ہیں کہ تو ایک زبر دست ہستی موجود ہے اور تجھ سے
امید رکھتے ہیں کہ اس بلا کو ہم سے ٹال دے اور ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں کہ تیری صداقت
جہاں بھی ملے گی ہم اسے ضرور قبول کر لیں گے اور اگر متحارب قوموں میں سے کوئی اتنی
تبدیلی کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ سے مدد مانگے تو مجھے یقین ہے کہ وہ اس سے مصیبت کو ٹال دے
گا اور کامیابی کے رستوں پر چلا دے گا۔
بہر حال اب جنگ ایسے خطر ناک مرحلہ پر پہنچ گئی ہے کہ اسلام کے مقدس مقامات
اس کی زد میں آگئے ہیں۔ مصری لوگوں کے مذہب سے ہمیں کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو۔ وہ
اسلام کی جو توجیہہ اور تفسیر کرتے ہیں ہم اس کے کتنے ہی خلاف کیوں نہ ہوں۔ اس سے انکار
نہیں کر سکتے کہ ظاہری طور پر وہ ہمارے خدا ہمارے رسول اور ہماری کتاب کو ماننے والے ہیں۔
1942ء
232
خطبات محمود
ان کی اکثریت اسلام کے خدا کے لئے غیرت رکھتی ہے۔ ان کی اکثریت اسلام کی کتاب کے لئے
غیرت رکھتی ہے اور ان کی اکثریت محمد صلی ال کے لئے غیرت رکھتی ہے۔ ہے۔ اسا اسلامی لٹریچر
صد الله سلم
شائع کرنے اور اسے محفوظ رکھنے میں یہ قوم صف اول میں رہی ہے۔ آج ہم اپنے مدارس میں
بخاری اور مسلم و غیر ہ احادیث کی جو کتابیں پڑھاتے ہیں وہ مصر کی چھپی ہوئی ہی ہیں۔ اسلام کی
نادر کتابیں مصر میں ہی چھپتی ہیں اور مصری قوم اسلام کے لئے مفید کام کرتی چلی آئی ہے۔ اس
قوم نے اپنی زبان کو بھلا کر عربی زبان کو اپنا لیا۔ اپنی نسل کو فراموش کر کے یہ عربوں کا حصہ بن
گئی اور آج دونوں قوموں میں کوئی فرق نہیں۔ مصر میں عربی زبان، عربی تمدن اور عربی طریق
رائج ہیں اور اور محمد عربی صلی علیم کا مذہب رائج ہے۔ پس مصر کی تکلیف اور تباہی ہر مسلمان کے لئے
دکھ کا موجب ہونی چاہئے۔ خواہ وہ کسی فرقہ سے تعلق رکھنے والا ہو اور خواہ مذہبی طور پر اسے
مصریوں سے کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں۔ پھر مصر کے ساتھ ہی وہ مقدس سر زمین شروع
ہو جاتی ہے جس کا ذرہ ذرہ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ نہر سویز کے ادھر آتے ہی
آجکل کے سفر کے سامانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز کی مسافت کے فاصلہ پر ہی وہ مقدس
مقام ہے جہاں ہمارے آقا کا مبارک وجود لیٹا ہے جس کی گلیوں میں محمد مصطفی صلی علیم کے
پائے مبارک پڑا کرتے تھے۔ جس کے مقبروں میں آپ کے والا وشید اخد اتعالیٰ کے فضل کے
نیچے میٹھی نیند سو رہے ہیں۔ اس دن کے انتظار میں کہ جب صور پھونکا جائے گا۔ وہ لبیک کہتے
ہوئے اپنے رب کے حضور حاضر ہو جائیں گے دو اڑھائی سو میل کے فاصلہ پر ہی وہ وادی ہے جس
میں وہ گھر ہے۔ جسے ہم خدا کا گھر کہتے ہیں اور جس کی طرف دن میں کم سے کم پانچ بار منہ کر کے
ہم نماز پڑھتے ہیں اور جس کی زیارت اور حج کے لئے جاتے ہیں جو دین کے ستونوں میں سے
ایک بڑا ستون ہے یہ مقدس مقام صرف چند سو میل کے فاصلہ پر ہے اور آجکل موٹروں اور
ٹینکوں کی رفتار کے لحاظ سے چار پانچ دن کی مسافت سے زیادہ فاصلہ پر نہیں اور ان کی حفاظت کا
کوئی سامان نہیں۔ وہاں جو حکومت ہے اس کے پاس نہ ٹینک ہیں نہ ہوائی جہاز اور نہ ہی حفاظت
کا کوئی اور سامان۔ کھلے دروازوں اسلام کا خزانہ پڑا ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ دیواریں بھی نہیں
ہیں اور جوں جوں دشمن ان مقامات کے قریب پہنچتا ہے۔ ایک مسلمان کا دل لرز جاتا ہے،
1942ء
233
خطبات محمود
کانپ اٹھتا ہے کہ نہ معلوم کل کو کیا ہو گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ہی ان کی حفاظت کو کیا ہو
فرمائے گا لیکن یہ ہمارا یقین ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے نہیں چھڑا سکتا۔ جس طرح مکہ کے
متعلق خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ وہ اس کی حفاظت کرے گا جس طرح اسلام کی حفاظت کے متعلق
خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا۔ اسی طرح رسول کریم صلی الم کی حفاظت کا بھی وعدہ اس نے کیا ہوا تھا
چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ 1 مگر باوجود اس وعدہ
کے ایسے ہی مقدس اور یقینی وعدہ کے جیسا کہ مکہ مکرمہ اور خانہ کعبہ کی حفاظت کے متعلق
ہے۔ پھر بھی صحابہ کرام اس وعدہ پر کفایت کر کے بے فکر نہیں ہو گئے تھے اور انہوں نے یہ
کبھی نہیں کہا کہ خدا تعالیٰ خود آپ کو دشمنوں سے بچائے گا۔ ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں
بلکہ مدینہ میں آپ کے داخلہ سے لے کر آپ کی وفات تک برابر وہ آپ کے گھر کا پہرہ دیتے
رہے۔ مدینہ کے لوگوں یعنی انصار پر اللہ تعالیٰ بڑی بڑی برکتیں نازل کرے۔ وہ بڑی ہی
سمجھدار اور قربانی کرنے والی قوم تھی۔ رسول کریم ملی ام مدینہ میں آئے تو انہوں نے فوراً
اس بات کا فیصلہ کیا کہ اب آپ کی ذات کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور ہر رات الگ الگ
گر وہ آپ کے مکان پر پہرہ کے لئے آتا تھا۔ پہلے تو انصار بغیر ہتھیاروں کے پہرہ کے لئے آتے
تھے انہوں نے یہ خیال کیا کہ مدینہ اسلامی شہر ہے یہاں خطرہ کی کوئی بات نہیں ہر قبیلہ
باری باری پہرہ کے لئے اپنے آدمی بھیجتا تھا مگر وہ بغیر ہتھیاروں کے ہوتے تھے۔ ایک رات
رسول کریم صلی علیم اپنے گھر میں تھے کہ باہر آپؐ نے تلواروں اور نیزوں کی جھنکار سنی۔ آپ
باہر تشریف لائے تو دیکھا کہ انصار کا ایک گروہ سر سے پاؤں تک مسلح آپ کے مکان کے گرد
پہرہ کے لئے کھڑا ہے۔ آپؐ نے دریافت فرمایا کہ یہ کیا بات ہے تو انہوں نے کہا کہ یارسول الله !
لوگ تو بغیر ہتھیاروں کے پہرہ کے لئے آیا کرتے تھے مگر ہمارے قبیلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ
پہرہ کے انتظام کے معنی یہ ہیں کہ خطرہ کا احتمال ہے اور جب خطرہ ہو سکتا ہے تو اسے روکنے کے
لئے ہتھیار بھی ضرور ہونے چاہئیں اس لئے ہم مسلح ہو کر پہرہ کے لئے آئے ہیں۔ آپؐ نے
ان لوگوں کے لئے دعا فرمائی اور اندر تشریف لے گئے اس کے بعد باقی قبائل نے بھی مسلح ہو کر
پہرہ دینا شروع کر دیا۔ ایک دفعہ مدینہ میں کچھ شور ہوا اور خیال تھا کہ شاید رومی حملہ کریں گے
الله
1942ء
234
خطبات محمود
اس لئے مسلمان ہتھیار لے کر باہر کی طرف بھاگے مگر چند صحابی دوڑ کر مسجد نبوی میں جمع ہو
گئے۔ لوگوں نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے حملہ کا خوف تو باہر سے تھا۔ آپ لوگ مسجد
میں کیوں آبیٹھے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں تو یہی جگہ حفاظت کئے جانے کے قابل نظر
آتی ہے۔ اس لئے یہیں آگئے۔
میں نے بارہا جنگ بدر کا واقعہ سنایا ہے کہ جب رسول کریم صلی الم نے صحابہ سے
سة
مشورہ طلب فرمایا کہ لڑائی کی جائے یا نہ کی جائے تو مہاجرین یکے بعد دیگرے اٹھتے اور لڑائی کا
مشورہ دیتے مگر آپ ہر ایک مہاجر کا مشورہ سن کر فرماتے کہ لو گو مشورہ دو۔ انصار خاموش تھے
اور ان کی خاموشی کی وجہ یہ تھی کہ وہ سمجھتے تھے کہ مکہ والے مہاجرین کے رشتہ دار ہیں۔ ہم نے
ان سے لڑائی کا اگر مشورہ دیا تو مہاجرین یہ نہ کہیں کہ یہ ہمارے بھائیوں سے لڑائی کا مشورہ دیتے
ہیں۔ اس لئے وہ خاموش تھے اور مہاجرین لڑائی کا مشورہ باری باری دیتے تھے مگر رسول کریم صلی الایم
بار بار یہی فرماتے کہ لو گو مشورہ دو۔ اس پر ایک انصاری سردار کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ
یارسول اللہ ! مشورہ تو دیا جا رہا ہے مگر آپ پھر مشورہ دریافت فرماتے ہیں۔ شاید آپ کی مراد یہ
ہے کہ انصار بولیں۔ آپؐ نے فرمایا۔ ہاں۔ اس سردار نے کہا کہ یارسول اللہ ! بے شک مکہ میں
بیعت کرتے وقت ہم نے آپؐ سے یہ اقرار کیا تھا کہ اگر دشمن مدینہ پر حملہ آور ہو گا تو ہم آپ
کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔ مدینہ سے باہر نہیں مگر یہ اقرار تو اس وقت کیا تھا جب ہم پر
آپ کی شان کھلی نہ تھی۔ اب تو آپؐ کی شان ہم پر کھل چکی ہے۔ اب تو ہم سے پوچھنے کا کوئی
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر آپ کا ارادہ لڑنے کا ہے تو بسم اللہ چلئے۔ ہمارا تو ایک ہی کام ہے کہ
آپ کے چاروں طرف لڑیں۔ ہم آپ کے دائیں لڑیں گے ، بائیں لڑیں گے ، آگے لڑیں گے
اور پیچھے لڑیں گے اور کوئی دشمن آپ تک ہر گز نہ پہنچ سکے گا جب تک وہ ہماری لاشوں پر سے نہ
گزرے۔ 2 پھر انہوں نے اسی پر کفایت نہیں کی بلکہ ایک اونچی جگہ آپؐ کے لئے بنادی اور
با صرار آپ سے عرض کیا کہ اس جگہ تشریف رکھیں اور دعا کریں۔ حضرت ابو بکر کو آپ کے
پاس بٹھا دیا اور سب سے زیادہ تیز رفتار دو اونٹنیاں آپؐ کے پاس باندھ دیں اور عرض کیا کہ
یارسول اللہ ! مدینہ والوں کو علم نہ تھا کہ جنگ ہونے والی ہے اس لئے تھوڑے لوگ ساتھ آئے
1942ء
235
خطبات محمود
ہیں اور جو پیچھے رہے ہیں۔ وہ اخلاص اور ایمان کے لحاظ سے ہم سے کم نہیں ہیں۔ ہم نے بہترین
اونٹنیاں آپؐ کے پاس باندھ دی ہیں اور اپنے میں سے بہترین امین جس پر ہم کو سب سے زیادہ
اعتبار ہے آپؐ کے پاس بٹھا دیا ہے۔ یارسول اللہ اگر ہم مارے گئے تو آپ خدا تعالیٰ کی رحمت
کے نیچے ان اونٹنیوں پر سوار ہو کر ابو بکر کے ساتھ مدینہ چلے جائیں وہاں ہمارے بھائی ہیں جو
آپ کے لئے اسی طرح قربانیاں کرنے کو تیار ہیں جس طرح ہم کر رہے ہیں۔ یہ قربانیاں
کرنے والے جانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے عرش سے آپؐ کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہوا ہے اور
فرمایا ہے کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ یعنی اے محمد اے محمد (صلی اللہ ) اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں کے حملوں
سے بچائے گا مگر باوجود اس وعدہ کے جو قربانیاں انہوں نے آپ کی حفاظت کے لئے کیں۔ کیا اس
کے یہ معنے ہیں کہ ان کا ایمان کمزور تھا اور وہ خدا تعالیٰ کو اس وعدہ کو پورا کرنے پر قادر نہ سمجھتے
تھے یا کیا وہ سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا کوئی وعدہ نہیں فرمایا بلکہ نَعُوذُ بِاللهِ محمد (صلی علی) نے اپنے
پاس سے بنالیا ہے۔
الله سة
ان کی قربانیاں اور ان کا اخلاص دونوں بتاتے ہیں کہ ان میں سے کوئی بات بھی ان
کے وہم یا خیال میں نہ تھی۔ ان کو یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ نے عرش سے آپ کی حفاظت کا وعدہ
فرمایا ہے اور انہیں یہ بھی یقین تھا کہ وہ آپ کو بچانے کی طاقت رکھتا ہے اور اپنے وعدہ کو پورا
کرنے کے لئے سامان مہیا کر سکتا ہے مگر ان کی تمنا ان کی آرزو اور ان کی خواہ خواہش یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ
ص الله سة
ی ای سی کو بچانے کے لئے جو ہتھیار اپنے ہاتھ میں لے وہ ہم ہوں۔ انہیں خدا تعالیٰ کے وعدے
پر شک نہ تھا۔ آنحضرت صلی العلم کی زبان پر شک نہ تھا بلکہ حرص تھی کہ اس وعدہ کو پورا کرنے
کا جو ذریعہ اللہ تعالیٰ اختیار کرے وہ ہم ہوں۔ وہ چاہتے تھے کہ کاش وہ ذریعہ جو اللہ تعالیٰ نے آپ
کو بچانے کا اختیار کرنا ہے وہ ہم بن جائیں اور وہ بن گئے اور انہوں نے متواتر دس سال تک اپنی
جانوں اور عزیز ترین رشتہ داروں کی جانوں کو قربان کر کے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کا ہتھیار
ثابت کر دیا۔ وہ مہاجر اور وہ انصار اس وعدہ کو پورا کرنے کا ذریعہ بن گئے جنہوں نے محمد مصطفی صلی علیه یم
کے آگے اور پیچھے ہو کر ہر موقع پر جنگ کی۔ ان کی اول خواہش اور تمنا بھی اور ان کی آخری خواہش
تمنا بھی یہی تھی کہ کاش وہ فنا ہو جائیں ، وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں مگر آنحضرت صلی اللی ام علیوم پر
اور
1942ء
236
خطبات محمود
کوئی آنچ نہ آئے۔ ایک صحابی کو کچھ لوگ قید کر کے لے گئے اور مکہ والوں کے پاس بیچ دیا۔
مکہ والوں کا کوئی آدمی کسی مسلمان کے ہاتھ سے مارا گیا تھا اور وہ اس کے بدلہ میں کسی مسلمان کو
مارنا چاہتے تھے۔ اس لئے اسے خرید لیا۔ انہوں نے اس کے گلے میں طوق اور پاؤں میں بیڑیاں
ڈالی ہوئی تھیں اور قتل کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ ان میں سے کسی نے اس صحابی کو
مخاطب کر کے کہا کہ کیا تم یہ پسند نہ کرو گے کہ تم اس وقت آرام سے اپنے بیوی بچوں میں بیٹھے
ہو اور تمہاری جگہ یہاں محمد (صلی علی رام ) ہمارے قبضہ میں ہو۔ اس صحابی نے جواب دیا کہ تم لوگ
بڑے بے وقوف ہو جو یہ سوال کرتے ہو۔ تم تو یہ کہتے ہو کہ میں یہ پسند کرتا ہوں یا نہیں کہ
میں مدینہ میں اپنے بیوی بچوں میں بیٹھا ہوں اور میری جگہ رسول کریم صلی اعلی کی یہاں تمہاری قید
میں ہوں۔ میں تو یہ بھی نہیں چاہتا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور آ آنحضرت صلی العلیم کے
تلوے میں مدینہ کی گلیوں میں کوئی کانٹا بھی چبھ جائے۔ 4
الله سلم
5
پھر ایک صحابی کے متعلق لکھا ہے کہ رسول کریم صلی علیم ایک جنگ کے لئے تشریف
لے گئے اور وہ صحابی کسی اتفاقی حادثہ کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔ وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے ان
کی بیوی بیٹھی تھیں۔ دونوں کی باہم بہت محبت تھی۔ وہ صحابی جوش سے پیار کے لئے اپنی بیوی
کی طرف بڑھے مگر وہ حقارت سے پیچھے ہٹ گئیں اور کہا کہ تمہیں شرم تو نہیں آتی کہ محمد
رسول اللہ صلی اللی کم تو لڑائی کے لئے تشریف لے گئے ہیں اور تم بیوی کو پیار کرنے لگے ہو۔ یہ
بات سن کر وہ فوراً باہر نکلے اور جنگ کے لئے چل پڑے۔ تحیہ وہ قربانیاں تھیں جو باوجود اللہ تعالیٰ
کی طرف سے آنحضرت صلی علیم کی حفاظت کے وعدہ کے صحابہ نے آپ کی حفاظت کے لئے
کیں۔ پس اس میں شبہ نہیں کہ مکہ اور مدینہ کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں مگر
اللہ تعالیٰ حفاظت کے لئے آسمان سے فرشتے نہیں اتارا کرتا بلکہ بعض بندوں کو ہی فرشتے بنا دیتا
ہے اور ان کے دلوں میں اخلاص پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے
ہتھیار بن جائیں۔ وہ گو انسان نظر آتے ہیں مگر ان کی روحوں کو فرشتہ کر دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جاتے ہیں۔ ان کو مردہ مت
کہو ، وہ زندہ ہیں۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو کام فرشتوں سے لینا تھا اسے کرنے
1942ء
237
خطبات محمود
کے لئے وہ آگے بڑھتے ہیں۔ اس لئے وہ فرشتے بن جاتے ہیں اور جب وہ فرشتے ہو گئے تو مر
کیسے سکتے ہیں۔ فرشتے نہیں مرا کرتے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ شہداء کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ مردہ
نہیں بلکہ زندہ ہیں اور اپنے خدا کے حضور رزق دیئے جاتے ہیں۔
پس گو ان مقامات کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ
مسلمان ان کی حفاظت کے فرض سے آزاد ہو گئے ہیں بلکہ ضروری ہے کہ ہر سچا مسلمان ان کی
حفاظت کے لئے اپنی پوری کوشش کرے جو اس کے بس میں ہے۔ یہ مقامات روز بروز جنگ
کے قریب آرہے ہیں اور خدا تعالیٰ کی کسی مشیت اور اپنے گناہوں کی شامت کی وجہ سے ہم
بالکل بے بس ہیں اور کوئی ذریعہ ان کی حفاظت کا اختیار نہیں کر سکتے۔ ادنی ترین بات جو انسان
کے اختیار میں ہوتی ہے۔ یہ ہے کہ اس کے آگے پیچھے کھڑے ہو کر جان دے دے مگر ہم تو یہ
بھی نہیں کر سکتے اور اس خطرناک وقت میں صرف ایک ہی ذریعہ باقی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ
کے حضور دعائیں کریں کہ وہ جنگ کو ان مقامات مقدسہ سے زیادہ سے زیادہ دور لے جائے اور
اپنے فضل سے ان کی حفاظت فرمائے۔ وہ خدا جس نے ابرہہ کی تباہی کے لئے آسمان سے وبا
بھیج دی تھی اب بھی طاقت رکھتا ہے کہ ہر ایسے دشمن کو جس کے ہاتھوں سے اس کے مقدس مقامات
اور شعائر کو کوئی گزند پہنچ سکے کچل دے۔ جنگ کے ہولناک اثرات کا اندازہ کچھ وہی لوگ
کر سکتے ہیں جنہوں نے اس کا کچھ مزہ چکھا ہو ، برما سے ہندوستانی واپس آ رہے ہیں۔ ان کے
حالات سنو تو دل لرز جاتا ہے، کانپ اٹھتا ہے اور زندگی حقیر نظر آنے لگتی ہے۔ وہاں گیارہ لاکھ
ہندوستانی بستے تھے۔ ان کو وطن پہنچانے کا کوئی ذریعہ انگریزوں کے پاس نہ تھا۔ اس لئے وہ
لوگ پہاڑی راستوں سے پیدل چلے پانچ سو میل لمبا راستہ ہے۔ مجھے ایسے لوگ ملے ہیں جنہوں
نے راستہ میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ماں نے بچہ کو گود میں اٹھایا ہوا ہے اور چلی آرہی
ہے کھانے کو کچھ نہیں ملتا۔ پچاس ساٹھ یا ستر اسی میں چلنے کے بعد پیر زخمی ہو گئے قدم
لڑکھڑانے لگے حتی کہ خالی قدم اٹھانا بھی مشکل ہو گیا۔ چہ جائیکہ بچہ کو اٹھا کر چل سکے آخر اس
نے مجبور ہو کر درخت کے نیچے بچہ کو لٹا دیا اسے پیار کیا اور آگے چل پڑی ۔ ایک مرد اپنی بیوی
کے ساتھ چلا آ رہا ہے، بیوی تھک کر چور ہو چکی ہے اسے سہارا دیئے لئے آ رہا ہے۔ عورت
1942ء
238
خطبات محمود
گرتی پڑتی چلی آتی ہے کبھی کبھی مرد اسے اٹھا بھی لیتا ہے دوسرے لوگ پیچھے سے بھاگے چلے
آتے ہیں اور شور مچاتے ہیں کہ جاپانی قریب پہنچ گئے۔ وہ بیوی کو سہارا دیئے ہوئے چلا آتا ہے
لیکن آخر اس کے پاؤں بھی لڑکھڑانے لگتے ہیں اور وہ مجبور ہو کر اسے ایک طرف بٹھا دیتا ہے
اس کے سر پر بوسہ دیتا ہے اور خدا حافظ کہہ کر آگے چل پڑتا ہے۔ ایسے سینکڑوں واقعات
لوگوں نے دیکھے ہیں کہ ماؤں نے بچوں کو گودیوں سے اتار دیا، خاوندوں نے بیویوں کو پہلو سے
جدا کر کے مرنے کے لئے چھوڑ دیا۔ گو معلوم نہیں وہ خود بھی پہنچ سکے یا نہیں۔ یہاں تو چار لاکھ
ہی پہنچے ہیں، باقی اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ سات لاکھ میں سے کتنے مر گئے اور کتنے ابھی وہیں ہیں
تین چار روز ہوئے مجھے ایک لڑکا ملا جو یہاں تحریک جدید کے بورڈنگ میں ہے۔ اس نے اپنے
باپ کا خط مجھے دیا جو فوج میں ملازم تھا اور میں جانتا ہوں مخلص احمد ی ہے۔ اس نے لکھا تھا کہ
برما میں لڑائی قریب آجانے کی وجہ سے ہماری فوج کو واپس جانے کا حکم ملا مجھے تو فوج کے ساتھ
جہاز میں واپس پہنچا دیا گیا اور تمہاری والدہ اور دوسرے بھائی بہنیں پیدل قافلوں کے ساتھ
روانہ ہوئے۔ وہ قافلے تو بنگال پہنچ چکے ہیں۔ مگر ان کا کوئی پتہ نہیں۔ میں نے سرکار سے تنخواہ
لے لی ہے اور رخصت حاصل کی ہے اور اب میں اسی راستہ پر پیدل ان کی تلاش کے لئے جا رہا
ہوں اور نہیں کہہ سکتا کہ خود بھی زندہ واپس آسکوں گا یا نہیں۔ اس لئے تم کو ( یہاں ان کے دو
بچے ہیں) خدا تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔ ایسا واقعہ ایک ہی نہیں سینکڑوں ہیں مگر قلوب کو زخمی
کرنے کے لئے ایک ہی کافی ہے ہم تو کسی کے متعلق بھی یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اسے
ایسے واقعات پیش آئیں۔ چہ جائیکہ اس قوم کو پیش آئیں جو گو آج کتنی جاہل ہے مگر جس کے
باپ دادوں نے رسول کریم صلی العلیم کے آگے اور پیچھے کھڑے ہو کر جانیں دے دیں۔ اس
قوم کی نسبت تو اس نظارہ کا قیاس کر کے بھی ایک مسلمان کا دل پھٹ جاتا ہے۔ پس میں
دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کریں کہ وہ
خود ہی ان مقامات کی حفاظت کے سامان پیدا کر دے اور اس طرح دعائیں کریں جس طرح بچہ
بھوک سے تڑپتا ہوا چلاتا ہے جس طرح ماں سے جدا ہونے والا بچہ یا بچہ سے محروم ہو جانے والی
ماں آہ وزاری کرتی ہے۔ اسی طرح اپنے رب کے حضور رو رو کر دعائیں کریں کہ اے اللہ ! تو خود
1942ء
239
خطبات محمود
ان مقدس مقامات کی حفاظت فرما اور ان لوگوں کی اولادوں کو جو آ کو جو آنحضرت صلی الم کے لئے
جانیں فدا کر گئے اور ان کے ملک کو ان خطرناک نتائج جنگ سے جو دوسرے مقامات پر
پیش آرہے ہیں بچالے اور اسلام کے نام لیواؤں کو خواہ وہ کیسی ہی گندی حالت میں ہیں اور خواہ
ہم سے ان کے کتنے اختلافات ہیں۔ ان کی حفاظت فرما اور اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ
رکھ۔ جو کام آج ہم اپنے ہاتھوں سے نہیں کر سکتے۔ وہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ کر دے اور ہمارے دل کا
دکھ ہمارے ہاتھوں کی قربانیوں کا قائم مقام ہو جائے۔
پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ عرب سے قریباً دو سو میل کے فاصلہ پر ہندوستان کا علاقہ
شروع ہو جاتا ہے۔ عربوں کے پاس گو اور سامان تو نہیں مگر تلوار تو ہے لیکن ہم ہندوستانیوں
کے پاس تو تلوار بھی نہیں۔ پھر 11 لاکھ کا نکلنا تو معمولی بات ہے مگر جب وہ بھی نہ نکل سکے تو
ہم 33 کروڑ باشندے کہاں جائیں گے۔ ان کو تو چلنے کے لئے راستے بھی نہیں مل سکتے اور اگر
خطرہ پیش آ جائے تو سونے کے لئے بھی جگہ نہیں مل سکے گی۔ دنیا میں جہاں کثرت آبادی
رحمت سمجھی جاتی ہے وہاں ایسے مواقع پر وہ زحمت بھی ہو جاتی ہے پھر چند سو یا ہزار نکلنے والے
ہوں تو ان کے لئے کھانے کا بھی کوئی انتظام ہو سکتا ہے مگر کروڑوں کے لئے کون انتظام کر سکتا
ہے۔ پس اپنے ملک کی حفاظت اور اس کی حالت کو بھی مد نظر رکھو اور اس کے لئے بھی دعائیں
کرو۔ گو یہ ادنی چیز ہے۔ سب سے مقدم ہمارے لئے مقدس مقامات ہیں اور ملکی حفاظت کا
سوال ان کی حفاظت کے سوال کے بعد ہے اور ان کی حفاظت کے لئے ہمارے دل میں درد اور
تڑپ ملک کی حفاظت کے لئے درد اور تڑپ سے بہت زیادہ ہے۔ ہندو ہمیشہ اعتراض کرتے ہیں
کہ مسلمانوں کا دل تو عرب میں اٹکا ہوا ہے مگر ایسا اعتراض کرنے والے نادان ہیں اور وہ نہیں
جانتے کہ اصل انسان وہ ہے جس کا دل خدا تعالیٰ سے اٹکا ہوا ہو۔ اگر ہمارے دل عرب سے
اٹکے ہوئے ہیں، اگر خانہ کعبہ سے اٹکے ہیں تو اس میں کسی کے لئے کوئی اعتراض کی بات نہیں۔
جہانتک ملک کے لئے قربانی کا سوال ہے۔ ہر سمجھدار مسلمان ویسا ہی اس کے لئے درد رکھتا ہے
جیسا کہ کوئی بڑے سے بڑا ہندو۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم اپنے مقدس مقامات کو ملک پر
مقدم رکھیں۔ تو یہ اعتراض کی بات ہے اس طرح تو کل کو کوئی نادان ہندو یہ بھی کہہ سکتا ہے
خطبات محمود
240
1942ء
کہ مسلمان خدا تعالیٰ کو گاندھی سے بڑا سمجھتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ملک کی محبت اپنی
جگہ پر ہے اور دین کی اپنی جگہ ۔ دونوں آپس میں مقابلہ کی چیزیں نہیں ہیں بلکہ دونوں کا مقام
الگ الگ ہے۔ ہم یہ ہر گز نہیں مان سکتے کہ کوئی ہندو ملک کی محبت میں ہم سے بڑھ کر ہے اگر
صرف ملک کی حفاظت کا سوال ہو تو ہم اس کے لئے ان سے زیادہ قربانی کرنے کو تیار ہیں لیکن
دین کے مقابلہ میں اسے مقدم نہیں کر سکتے۔ اگر کسی جگہ بھائی اور ماں کی حفاظت کا سوال ہو تو
کوئی احمق ہی اعتراض کر سکتا ہے کہ فلاں شخص نے ماں کے لئے بھائی کو قربان کر دیا۔ اور اگر
والدین اور رسول کی حفاظت کے لئے قربانی کا سوال ہو تو کوئی احمق ہی کہہ سکتا ہے کہ رسول
کے مقابلہ میں ماں باپ کو پیچھے ڈال دیا۔
احد کی جنگ کا واقعہ ہے کہ جب مدینہ میں یہ غلط خبر پہنچی کہ رسول کریم صلی الیم نے
شہادت پائی تو عور تیں اور بچے روتے ہوئے شہر سے باہر نکل آئے۔ ایک صحابی جو میدان جنگ
آیا تھا۔ وہ ایک عورت کے
سے وا
صد الله سلم
علیدوم
واپس لوٹ رہا تھا اور رسول کریم صلی علی ایم کو بخیر و عافیت دیکھ کر آیا تھا۔ و
پاس سے گزرا اور اس نے اس سے رسول کریم صلی الیم کا حال دریافت کیا۔ اس کا دل چونکہ
مطمئن تھا کہ آپ خیریت سے ہیں اس لئے اس نے اس عورت کے سوال کا تو خیال نہ کیا اور کہا
بہن افسوس ہے۔ تمہارا بھائی جنگ میں شہید ہو گیا۔ اس نے کہا کہ تم مجھے رسول کریم صلی للی سیم کا
صد الله
علیروم
حال بتاؤ اس نے پھر بھی اس کے سوال کا جواب نہ دیا اور کہا۔ افسوس تمہارا خاوند بھی شہید ہو
گیا مگر اس عورت نے پھر بھی کوئی پرواہ نہ کی اور کہا۔ مجھے یہ بتاؤ کہ رسول کریم صلی علیہم کیسے
ہیں۔ اس نے کہا افسوس تمہارا بیٹا بھی شہید ہو گیا۔ اس نے کہا کہ میں اور کسی کا نہیں پوچھتی۔
مجھے بتاؤر سول کریم صلی اللی ام تو خیریت سے ہیں۔ اس نے کہ نے کہا ہاں وہ تو خیریت سے ہیں۔ یہ سن کر
اس عورت نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں تو مجھے کسی اور کی شہادت کا غم نہیں۔ 7 کیا اس عورت
کو اپنے خاوند سے محبت نہ تھی، بھائی سے محبت نہ تھی، بیٹے سے محبت نہ تھی؟ سب سے تھی مگر
محبتوں کے بھی درجے ہوتے ہیں۔ اسے رسول کریم صلی اللی سیم العلیم سے محبت سب سے بڑھ کر تھی۔
پس احمق اور نادان ہے وہ انسان جو سمجھتا ہے کہ ہر محبت وطن کی محبت میں مرکوز ہو جانی
چاہئے۔ اگر کوئی ہندو اعتراض کرتا ہے کہ ہمارے دلوں میں خانہ کعبہ کی یا مکہ کی محبت وطن
خطبات محمود
241
1942ء
نے دیکھا اور
سے زیادہ ہے تو وہ صرف اپنی جہالت کا مظاہرہ کرتا ہے اور ایسے جاہل کی خاطر ہم ان مقامات
کی محبت کو پیچھے نہیں ڈال سکتے۔ مگر اس کے یہ معنے بھی نہیں کہ ہم وطن کی محبت میں اس
معترض سے پیچھے ہیں۔ بیشک دین کی محبت ہمارے دلوں میں زیادہ ہے مگر اس کے یہ معنے نہیں
کہ وطن کی محبت نہیں ہے۔ اگر ہمارا ملک خطرہ میں ہو تو ہم اس کے لئے قربانی کرنے میں کسی
ہندو سے پیچھے نہیں رہیں گے لیکن اگر دونوں خطرہ میں ہوں۔ یعنی ملک اور مقامات مقدسہ ، تو
مؤخر الذکر کی حفاظت چونکہ دین ہے اور زندہ خدا کی شعائر کی حفاظت کا سوال ہے۔ اس لئے
ہم اسے مقدم کریں گے۔ بیشک ہم عرب کے پتھروں کو ہندوستان کے پتھروں پر فضیلت نہ
دیں گے لیکن ان پتھروں کو ضرور فضیلت دیں گے جن کو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے فضیلت کا
مقام بنایا یا ہے۔ ہے۔ کہتے ہیں ایک دفعہ قیس کتے سے پیار کر رہا تھا۔ اس کے دوستوں نے
کہا۔ قیس کیا تم پاگل ہو گئے ہو جو کتے سے پیار کر رہے ہو۔ اس نے کہا۔ نہیں میں کتے سے پیار
نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا یہ تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم کتے سے پیار کر رہے ہو۔ اس نے کہا کہ یہ
تو لیلیٰ کا کتا ہے۔ میں کتے سے نہیں بلکہ لیلیٰ کے کتے سے پیار کرتا ہوں۔ کتے اور لیلیٰ کے کتے
میں فرق کو عاشق ہی سمجھ سکتا ہے۔ ایک مادہ پرست ہندو کیا جانتا ہے کہ وطن اور خدا تعالیٰ کے
پیدا کر دہ شعائر میں کیا فرق ہے۔ وہ عرفان اور نیکی نہ ہونے کی وجہ سے اس فرق کو نہیں سمجھ سکتا۔
پس ہمیں ہندوستان بیشک عزیز ہے، اس کا ذرہ ذرہ عزیز ہے۔ اگر کوئی غنیم باہر سے ہندوستان پر
جارحانہ طور پر حملہ آور ہو تو باوجود بعض متعصب ہندوؤں کے جھوٹے اعتراضوں کے ہم اس
کی حفاظت میں دوسروں سے پیچھے نہیں آگے ہوں گے خواہ غنیم کوئی مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔
حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ ہمارے ایمان کا جزو ہے مگر وہ گلیاں جن میں ہمارے پیارے
آقا محمد مصطفی صلی علی یم چلتے ر۔ رہے اور وہ پتھر جنہیں خداتعالیٰ نے ہمارے لئے عبادت کا مقام
بنایا۔ ہمیں وطن سے زیادہ عزیز ہیں اور اس پر کوئی ہندو یا عیسائی حاسد جلتا ہے تو جل مرے۔
ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں۔“
الفضل 3 جولائی 1942ء)
1: المائدة : 68
1942ء
242
خطبات محمود
2: السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 160 مطبوعہ مصر 1935ء
3: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 278-279 مطبوعہ مصر 1936ء
4: اسد الغابة جلد 2 صفحہ 230 مطبوعہ بیروت 1936ء
5: سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 163-164 مطبوعہ مصر 1936ء
6: وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء ( البقرة : 155)
7: سیرت ابن ہشام جلد 3۔ مطبوعہ مصر 1936ء
8 موضوعات ملا علی قاری صفحه 35۔ مطبوعہ دہلی 1315ھ