رمضان المبارک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ
1942ء
388
(30
خطبات محمود
رمضان المبارک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ
(فرمودہ 18 ستمبر 1942ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
آج پھر ہم اس مہینہ میں سے گزر رہے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں فرمایا ہے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ - الیعنی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں
قرآن کریم کا نزول شروع ہوا یا جس کے برکات کے متعلق اور جس کی فضیلتوں کے متعلق
قرآن کریم نے شہادت دی ہے۔ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو احکام الہی کی قدر
نہ کرتے ہوئے شریعت کے احکام کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور چھوٹے چھوتے بہانوں اور
عذروں کی بناء پر اللہ تعالیٰ کی حکومت کے جوئے سے نکل بھاگنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں ایسے لوگ
بھی ہوتے ہیں جو حیلے تراش کر اپنے لئے کوئی نہ کوئی عذر کی بات کو تاڑ لیتے ہیں۔ مسلمانوں نے
اپنی بد قسمتی سے شریعت کے احکام سے بچنے کے لئے بڑے بڑے حیلے تراشے ہیں اور ان حیلوں
پر کتابیں لکھی ہیں جن کے ذریعہ انسان احکام شریعت سے بیچ سکتا ہے۔ انسانی صحت کی بعض
حالتیں ایسی ہوتی ہیں جو بیماری کے مشابہ ہوتی ہیں مگر بیماری نہیں ہوتیں۔ ان سے انسان کی
صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وہ اچھی طرح کھا پی سکتا ہے، چل پھر سکتا ہے، اس کی ساری
طاقتیں کام کرتی ہیں مگر اس حالت نے ایسی مزمتن صورت اختیار کر لی ہوتی ہے کہ بظاہر وہ
بیماری نظر آتی ہے لیکن دراصل بیماری نہیں ہوتی۔ ایسی خرابی بیماری کہلانے کی مستحق نہیں
ہوتی جب تک کہ وہ ایسی صورت اختیار نہ کرلے کہ اس کے نتیجہ میں کوئی نئی بیماری پیدا ہو اور
اس کی وجہ سے روزہ کا اثر انسان کی صحت پر پڑے۔ لیکن بہت سے لوگ ہیں جو صرف
1942ء
389
خطبات محمود
ایسی کیفیت اور حالت کی وجہ سے روزوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ
شریعت کے منشاء کو پورا کر رہے ہیں حالانکہ دنیا میں ایسا تندرست انسان تو ملنا قریباً نا ممکن ہے
جسے کوئی بیماری نہ ہو۔ بعض اطباء نے لکھا ہے کہ ایسا انسان جسے کوئی بیماری نہ ہو وہ آخری
عمر میں جذام یا جنون وغیرہ کا شکار ہونے کے خطرہ میں ہوتا ہے۔ پس اس قسم کی مزمتن حالتیں
جو دراصل انسانی صحت کا جزو بن گئی ہوتی ہیں اور جو اکثریت کے ساتھ لگی ہوتی ہیں وہ روزوں کو
چھوڑنے کا بہانہ نہیں بن سکتیں۔ ہمارے ملک میں شاید غذاؤں کی صحیح طور پر نگرانی نہ ہونے
کی وجہ سے عام لوگوں کی انتڑیوں میں ہلکی سی سوزش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ملک کی
آبادی کا اکثر حصہ قبض کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے۔ تو کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ سب روزوں
سے بچ جائیں مگر یہ حالتیں بیماریاں نہیں ہیں بلکہ صحت کے مختلف مدارج ہیں۔ بیماری وہی ہے
جو حاد ہو اور جو نیا حملہ کرتی ہے اور اسی کی بناء پر روزہ چھوڑا جا سکتا ہے یا پھر وہ مز متن بیماری جس
کی بناء پر ڈاکٹر اور طبیب روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دے اور روزہ رکھنے سے معذور قرار دے دے
ور نہ مزمتن حالتیں جو عام طور پر لاحق رہتی ہیں ان کی بناء پر روزہ چھوڑنا جائز نہیں۔ میری اپنی
مثال ہی ہے میرے اندر ایک بیماری ہے جو خفیف سی قبض سے پیدا ہوتی ہے اور اسی سے پھر
کئی قسم کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ 1918ء میں جب میں انفلوئنزا سے بیمار ہوا تھا اس وقت
سے یہ شکایت چلی آتی ہے مگر عام صحت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن یہ ایسی مزمن صورت
اختیار کر گئی ہے کہ اگر اسے بیماری قرار دیا جائے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ 1918ء
کے بعد سے مجھ پر کوئی روزہ فرض نہیں مگر میں اپنے نفس کو دیکھتے ہوئے یہ جانتا ہوں کہ یہ
بیماری نہیں ہے کیونکہ یہ حاد صورت نہیں بلکہ جسم کا ایک حصہ بن گئی ہے اور بیماری کے بعد
جسم نے صحت کی صورت کو بدل دیا ہے۔
کئی لوگ ہیں جن کو آٹھ آٹھ دن پاخانہ نہیں آتا مگر یہ کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ ان کی
انتڑیوں کا عمل ہی ایسا ہو جاتا ہے، کسی دوسرے کو اتنے دنوں اگر پاخانہ نہ آئے تو کوئی ایسی
بیماری ہو جائے جو شاید بے ہوش کر دے، بخار ہو جائے یا کوئی اور تکلیف ہو جائے۔ مگر ان کو
کوئی خاص تکلیف آٹھ آٹھ دن تک پاخانہ نہ آنے سے نہیں ہوتی کیونکہ ان کی انتڑیوں کا عمل
1942ء
390
خطبات محمود
ہی ایسا ہو جاتا ہے۔ ان کا جسم حرکت ہی ایسے رنگ میں کرتا ہے اور ان کی انتڑیوں کا یہ عمل
صحت کا حصہ ہو گیا ہوتا ہے۔ تو ایسی مزمن صور تیں جو بعض اوقات صحت کا جزو ہو چکی ہوتی
ہیں اور ان کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز نہیں۔ بعض لوگوں کی آنکھوں میں سرخی ہوتی ہے۔
جب سے وہ پیدا ہوئے ہوتے ہیں ان کی آنکھیں سرخ ہی ہوتی ہیں یا کسی بیماری کے بعد یہ
حالت ہو جاتی ہے۔ اب آنکھوں کی سرخی عام طور پر تو بیماری ہے اور آنکھیں دکھنے کی علامت
ہے مگر ایسے لوگوں کو نہ تو کوئی درد ہوتا ہے، نہ گھبراہٹ ہوتی ہے، نہ آنکھوں میں رمد آتی
ہے۔ اس لئے آنکھوں کی یہ سرخی بیماری نہیں اور اس کی بناء پر روزہ نہیں چھوڑا جا سکتا کیونکہ یہ
صحت کا حصہ ہے۔ دوسرے کے لئے بیماری ہے مگر ایسے انسان کے لئے بیماری نہیں۔ اس کی
صحت نے عام صحت سے مختلف شکل بدل لی ہوتی ہے جیسے کیلا عام طور پر اکیلا ہوتا ہے مگر بعض
دفعہ دو جڑے ہوئے بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ کیلا نہیں رہا بلکہ آم
ہو گیا ہے۔ بعض دفعہ آم کے دو پھل اکٹھے ہوتے ہیں مگر وہ ہوتے آم ہی ہیں یہ نہیں کہ وہ
خربوزہ بن جاتے ہیں۔ تو انسانی صحت کی عام کیفیت اور ہوتی ہے اور خاص اثرات کی اور۔ بعض
لوگوں کو نزلہ نہیں ہو تا لیکن پھر بھی ناک سے رطوبت ہر وقت بہتی رہتی ہے، وہ جہاں بیٹھیں
گے سرڈ سرڈ کرتے رہیں گے وہ کسی کام میں ان کے لئے روک نہیں ہوتا، وہ ہر کام کرتے ہیں۔
اگر زمیندار ہیں تو ہل بھی چلائیں گے یا جو کام کرتے ہیں کرتے رہیں گے۔ کھائیں گے پیئں گے
لیکن ہر وقت سرڈ سرڈ کرتے رہیں گے۔ یہ کوئی بیماری نہیں ہوتی بلکہ میوکس ممبرین
(mucous membrane) کو عادت ہو جاتی ہے کہ ہر وقت کچھ نہ کچھ رطوبت
چھوڑتی رہتی ہے۔ ان کو نہ نزلہ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے، نہ بخار ہوتا ہے اور نہ اس سے کسی قسم
کا ضعف ہوتا ہے۔ مگر ان کا سرڈ سرڈ کرنا ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ اب ایسا انسان اگر کہے کہ میں
روزہ نہیں رکھتا کیونکہ میں بیمار ہوں تو وہ گناہ کرے گا کیونکہ دراصل وہ بیمار نہیں ہے۔ صرف
اس کی صحت نے بیماری کے مشابہ شکل اختیار کرلی ہے۔
پھر میں نے دیکھا ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اس لئے روزہ نہیں رکھتے کہ اس
سے ضعف ہو جاتا ہے گویا وہ سمجھتے ہیں کہ روزہ ان کو موٹا تازہ کرنے کے لئے ہے۔ یہ ضعف
1942ء
391
خطبات محمود
ہو جانا کوئی بیماری نہیں جس کی بناء پر روزہ چھوڑا جا سکے۔ ہاں وہ ضعف جو بغیر روزہ کے پیدا ہو وہ
بیماری ہے۔ مثلاً 60-70 سال کا کوئی بوڑھا ہو ، اس کا گوشت گھلنے لگا ہو، ٹانگیں لڑکھڑاتی
ہوں، کھڑے ہونے سے کانپتی ہوں اور گرنے کا اندیشہ پیدا ہوتا ہو، نظر میں فرق آگیا ہو ، تو
اس کا ضعف البتہ بیماری ہے۔ اگر ایسے شخص کو روزہ رکھوایا جائے تو اس کا ضعف بڑھے گا۔
ایسے ضعف کو بیماری کہا جاتا ہے اور ایسے شخص کے لئے بے شک جائز ہے کہ روزہ نہ رکھے۔
لیکن یوں تو دنیا میں کوئی ایسا انسان نہیں جسے روزہ رکھنے سے ضعف نہ ہوتا ہو، کوئی انسان کتنا
طاقتور کیوں نہ ہو جب سحری کھائے گا تو اس کی صحت کی حالت اور ہو گی اور شام کو افطاری کے
قریب اور ہو گی۔ اگر صبح کو وہ 15 میل دوڑ سکتا ہے تو شام کو اس کی دوڑنے کی طاقت اول تو 6-7
میل کی نہیں تو بارہ تیرہ میل کی تو ضرور ہی رہ جائے گی اور روزہ سے اتنا ضعف تو ہر شخص کو ہوتا
ہے۔ اس لئے اس کی بناء پر روزہ چھوڑ نا درست نہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ بعض اطباء اور ڈاکٹر
بھی اس بات میں مدد کرتے ہیں۔ کسی نے کہا کہ مجھے روزہ رکھنے سے ضعف ہوتا ہے تو جھٹ
کہہ دیں گے کہ پھر روزہ نہ رکھو حالانکہ ان سے زیادہ کون اس سے واقف ہو سکتا ہے کہ روزہ
کے نتیجہ میں ضرور کچھ نہ کچھ ضعف ہوتا ہے۔ وہ خود رکھتے ہیں اور کیا وہ نہیں جانتے کہ اس
سے ضعف ہوتا ہے۔ کیا وہ صبح جب روزہ رکھتے ہیں تو کمزور ہوتے ہیں اور شام کو پہلوان بن
جاتے ہیں۔ پس ان کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہئے اور چاہئے کہ ایسے شخص کا سینہ دیکھیں، دل
دیکھیں اور اگر ان اعضاء میں کمزوری پائیں تو پھر بے شک کہیں کہ یہ بیماری ہے لیکن اگر ایسانہ
ہو تو صرف یہ کہنے سے کہ روزہ سے ضعف ہو جاتا ہے روزہ چھوڑ دینے کا مشورہ نہیں دینا
چاہئے۔ اگر کوئی شخص ان سے پوچھے تو چاہئے کہ اس کے جسم کا اچھی طرح معائنہ کریں اور پھر
رائے دیں اور اگر وہ جسم کا معائنہ نہ کرانا چاہے تو ایسے شخص سے کہہ دیں کہ روزہ تو اللہ تعالیٰ
نے رکھا ہی اس لئے ہے کہ انسان کو کچھ ضعف ہو اور انسان ضعف کا بھی کچھ مزہ چکھے۔ اس
کے سوا جو ڈاکٹر یا طبیب یو نہی کسی کے کہنے پر کہ مجھے روزہ سے ضعف ہو جاتا ہے اسے روزہ
چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیتا ہے وہ گناہ میں شریک ہے۔ ایک شخص اپنا ہی بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو
جس کے مشورہ سے 20 آدمی روزہ چھوڑیں وہ ان کا بوجھ کس طرح اٹھا سکے گا۔ پس چاہئے کہ
1942ء
392
خطبات محمود
جو شخص ایسی شکایت کرے، اسے کہیں کہ اپنے جسم کا اچھی طرح معائنہ کراؤ تا میں فیصلہ کر
سکوں ورنہ صرف یہ کہہ دینے سے کہ روزہ سے ضعف ہو جاتا ہے روزہ چھوڑ دینے کا مشورہ دینا
گناہ ہے۔ ایسے شخص کو تو یہی کہنا چاہئے کہ روزہ اللہ تعالیٰ نے رکھا ہی اس لئے ہے تاکہ کچھ
ضعف ہو۔ غرض بعض لوگ خدا تعالیٰ کے احکام میں بناوٹ اور تصنع کے ساتھ بچاؤ کی صورت
پیدا کرنا چاہتے ہیں اور حیلے تراش کر ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ
کے احکام انسان کے فائدہ کے لئے ہیں ، وہ سزا یا چٹی نہیں ہوتے۔ ہر حکم ایسا ہے جیسے کوئی کسی
کو انعام دیتا ہے۔ کیا دنیا میں کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی شخص کسی کو تحفہ دینا چاہے اور وہ اس سے
بچنے کی کوشش کرے، ایسا نہیں ہو تا بلکہ وہ تو اس کا ممنون ہو تا ہے۔ پس جب اللہ تعالیٰ انسان
کو حکم دیتا ہے کہ نماز پڑھو تو وہ اسے تحفہ دیتا ہے، جب حکم دیتا ہے کہ روزہ رکھو تو اس پر انعام
کرتا ہے، جب کہتا ہے زکوۃ دو یا حج کرو تو انسان کو تحفہ دیتا ہے اس پر کوئی بوجھ نہیں لا دتا اور
انسانوں کے تحفوں کو جب ہم خوشی سے قبول کرتے ہیں اور وہ محبت بڑھانے اور تعلقات کو
مضبوط کرنے کا موجب ہوتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے تحفہ کی کتنی قیمت ہونی چاہئے اور ہمیں اس کی
کتنی قدر کرنی چاہئے۔ پس یہ رمضان کے روزے اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہیں۔ صبح کے وقت جب ہم
روزہ رکھتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے فرشتے خلعتوں کے بھرے ہوئے تھال لا کر دیتے ہیں اور شام کو
بھی جب ہم روزہ افطار کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے فرشتے خلعتوں کے تھال لے کر آتے ہیں اور
بندے کو دیتے ہیں اور جو انسان روزہ سے بچنا چاہتا ہے وہ گویا خدا تعالیٰ کے انعاموں سے بچتا ہے
اور خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی خلعتوں سے بچتا ہے۔ پس چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے
زیادہ سے زیادہ روزے رکھے جائیں اور رمضان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ اس
کے ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جو انسان واقعی بیمار ہے اور پھر بھی روزہ رکھتا ہے اس کا
روزہ روزہ نہیں بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے انعامات کی ہتک کرنے والا ہے۔ جب بھی بیماری بیماری کی
صورت میں آتی ہے خواہ اس دن وہ برا اثر نہ ڈالے پھر بھی وہ بیماری ہے اور روزہ نہیں رکھنا
چاہئے کیونکہ اگر وہ آج کوئی برا اثر نہیں ڈالتی تو کل ضرور ڈالے گی اور ایسے بیمار کے لئے روزہ
جائز نہیں۔ جس طرح بعض شکلیں صحت کی ایسی ہوتی ہیں جو بیماری سے مشابہہ ہوتی ہیں اسی طرح
1942ء
393
خطبات محمود
بعض شکلیں بیماری کی ایسی ہوتی ہیں جو صحت کے مشابہ ہوتی ہیں مثلاً نزلہ ہوتا ہے۔ انسان کہتا
ہے کہ مجھے کوئی پتہ نہیں کہ مجھے کوئی تکلیف ہے لیکن در حقیقت نزلہ اگر واقعی نزلہ ہے، یہ
نہیں کہ یو نہی ذراسی رطوبت خارج ہوتی ہے تو وہ بیماری ہے۔ یہ بھی صحیح ہے کہ نزلہ کی ابتدائی
صورت میں فاقہ سے بھی فائدہ ہوتا ہے لیکن فاقہ بھی ایک حد تک مفید ہوتا ہے۔ اگر فاقہ کو
لمبا کر دیا جائے تو یہی نزلہ سل اور دق کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ پس بیمار انسان اگر کہتا ہے کہ
میں کافی طاقتور ہوں ، روزہ رکھ سکتا ہوں اور رکھتا ہے تو بُرا کرتا ہے اسی طرح جو شخص سفر کرتا
اور روزہ رکھتا ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے انعام کو رد کرتا ہے۔
سفر کے متعلق میر اعقیدہ اور خیال یہی ہے۔ ممکن ہے بعض فقہاء کو اس سے اختلاف
ہو کہ جو سفر سحری کے بعد سے شروع ہو کر شام کو ختم ہو جائے وہ روزہ کے لحاظ سے سفر نہیں۔
سفر میں روزہ رکھنے سے شریعت روکتی ہے مگر روزہ میں سفر کرنے سے نہیں روکتی۔ پس جو سفر
روزہ رکھنے کے بعد سے شروع ہو کر افطاری سے پہلے ختم ہو جائے وہ روزہ کے لحاظ سے سے سفر
نہیں۔ وہ روزہ میں سفر ہے۔ سفر میں روزہ نہیں۔ جیسے مثلاً ظہر کی نماز کا وقت 1/2 12 سے 3
1/2 تک ہوتا ہے۔ اب اگر کوئی شخص ایک بجے سفر شروع کرے اور تین بجے ختم کر دے۔
آجکل موٹروں وغیرہ کی سہولت کے باعث اتنے وقت میں کافی سفر ہو سکتا ہے۔ انسان بٹالے
جا کر واپس آسکتا ہے بلکہ اگر پختہ سڑک ہو تو امرت سر جا کر بھی واپس آسکتا ہے اور تیس
چالیس میل کا سفر کر سکتا ہے۔ اس لئے اگر کوئی شخص ایسے سفر میں نماز قصر کر کے پڑھے تو ہم
کہیں گے کہ اس نے شریعت کے منشاء کو پورا نہیں کیا۔ کیوں اس نے نماز سفر شروع کرنے سے
پہلے یا ختم کرنے کے بعد نہیں پڑھی۔ یہ نماز کے وقت میں سفر ہے۔ سفر میں نماز نہیں۔ ہاں
اگر کوئی بارہ بجے سفر شروع کرتا اور مثلاً چار بجے ختم کرتا ہے تو اس کا سفر نماز کے وقت سے
آگے نکل گیا اس لئے اسے آدھی نماز پڑھنے کا حکم ہے۔ وہ اگر پوری پڑھتا ہے تو غلطی کرتا
ہے۔ پس جو سفر صبح سے شروع ہو کر شام تک ختم ہو جائے وہ روزہ کے لئے سفر نہیں، نماز کے
لئے ہے۔ وہ ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھے گا قصر کر کے مگر روزہ رکھے گا۔ میرا اپنا عمل یہی
ہے۔ میں ایک دفعہ رمضان میں روزہ رکھ کر دریا پر گیا۔ ہم لوگ صبح گئے اور شام کو آگئے۔
1942ء
394
خطبات محمود
راستہ میں بعض ایسے واقعات ہوئے کہ مجھے ڈر ہوا کہ شاید شام تک واپس نہ پہنچ سکیں لیکن میں
نے بہت جلدی کی اور گھوڑا دوڑاتا اور گھوڑا دوڑاتا آیا اور اسے دوڑاتے دوڑاتے دوڑاتے شام سے قبل قادیان کی زمین
میں لے آیا۔ میرے ساتھی حیران تھے کہ کیا بات ہے۔ اتنی جلدی کیوں کر رہے ہیں مگر میں
چاہتا تھا کہ سفر روزہ کے اندر ہی ختم ہو جائے۔ تو شریعت نے جو سہولتیں دی ہیں ان سے فائدہ
نہ اٹھانا بھی ناجائز ہے۔ جو بیمار روزہ رکھتا ہے وہ گنہگار ہے۔ کم سے کم اللہ تعالیٰ کی نعمت کی
ناقدری کرنے والا ہے۔ اسی طرح جو سفر میں روزہ رکھتا ہے وہ بھی غلطی کرتا ہے اور روزہ تو اس
کا بالکل نہیں ہوتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی سفر میں
روزہ رکھ لے تو کیا اس کا روزہ ہو جائے گا۔ آپ نے فرمایا نہیں۔ مسافر کا روزہ بہر حال روزہ
نہیں شمار ہو گا۔ نفلی روزہ تو بے شک بن جائے گا مگر فرضی نہیں۔ فرضی پھر رکھنے ہوں گے۔
میں نے دیکھا ہے بعض لوگ سفر میں روزہ رکھ لیتے ہیں اور پوچھا جائے تو کہتے ہیں پھر رکھنا
مشکل ہوتا ہے اس لئے ابھی رکھ لیتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ مشکل کام ہی اللہ تعالیٰ نے
رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہی اس لئے تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ مشکل کام کرائے اس لئے اگر
وہ مشکل ہے تو وہی کرو۔
اس کے علاوہ بعض اور باتیں بھی ہیں جو ان دنوں میں مد نظر رکھنی چاہئیں مثلاً دکاندار
ان ایام میں ایسے طریق پر کام کریں کہ دوسروں کے لئے ٹھو کر کا موجب نہ ہو۔ ایک دکان
میں کوئی بیمار یا مسافر بیٹھ کر کھا رہا ہوتا ہے اور دشمن پاس سے گزرتا ہے تو سمجھتا ہے کہ احمدی
روزے نہیں رکھتے۔ ہر دکاندار بھی واعظ ہے اس کا صرف یہی فرض نہیں کہ کوئی ایک آنہ کا
دودھ لینے آئے تو دے دے بلکہ یہ بھی ہے کہ اسے نصیحت کرے اور کہے کہ آپ احمدی ہیں،
مسلمان ہیں آپ کو روزہ رکھنا چاہئے۔ روزہ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اگر وہ ایسا کرے تو اس کی
روزی حلال کی روزی ہو گی ورنہ اگر وہ تبلیغ نہیں کرتا اور تبلیغ کے فرض کو بھول جاتا ہے تو وہ
خود بھی حرام کھاتا ہے اور بیوی بچوں کو بھی حرام کھلاتا ہے اور ایسے بچے جو حرام کے مال سے
پلے ہوئے ہوں اور جن کے خون کا ہر قطرہ حرام کا بنا ہو اہو ، نیک اور دیندار نہیں ہو سکتے۔ پس
اگر ایک شخص جو تندرست ہے اور مسافر بھی نہیں اس کے پاس سودا لینے آتا ہے تو دکاندار کا
1942ء
395
خطبات محمود
فرض ہے کہ اسے نصیحت کرے لیکن اگر کوئی بیمار یا مسافر آئے تو اسے بھی کہے کہ آپ اندر
کونے میں آ جائیں اور وہاں بیٹھ کر کھائیں تا دوسروں کو ٹھوکر نہ لگے۔ ہاں ایسی بات کو حد تک
پہنچانا بھی گناہ ہے کیونکہ وہ منافقت بن جاتی ہے۔ جس طرح پاخانہ میں کھڑے ہو کر کھانا بھی
غلطی ہے اسی طرح اگر انسان بیمار ہو اور اس وجہ سے روزہ نہ رکھے لیکن دوسروں پر ظاہر اس
طرح کرے کہ گویا اس نے روزہ رکھا ہوا ہے تو یہ بھی گناہ ہے۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام دہلی سے تشریف لا رہے تھے۔ میں بھی ساتھ تھا۔ امرت سر میں آپ کا
لیکچر مقرر ہو چکا تھا۔ آپ لیکچر دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو مفتی فضل الرحمان صاحب مرحوم
نے اس خیال سے کہ گلے کو تکلیف نہ ہو آپ کے لئے چائے کی پیالی تیار کر کے پیش کی۔ میں
بھی اس وقت پاس ہی بیٹھا تھا۔ میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہاتھ کے
اشارہ سے پیچھے ہٹایا اور چائے پیش کرنے سے روکا۔ تھوڑی دیر بعد مفتی صاحب نے پھر چائے
پیش کرنی چاہی مگر آپ نے پھر روکا۔ گویا دو بار آپ نے یہ اشارہ فرمایا کہ خواہ مخواہ دوسروں
کے لئے ٹھوکر کا باعث نہ بننا چاہئے مگر مفتی صاحب نے نہ سمجھا اور پھر چائے پیش کر دی۔ اب
گویا مشکل یہ بن گئی تھی کہ نہ پینا مسئلہ کو چھپانا ہو جاتا پانا ہو جاتا اس لئے آپ نے پیالی ہاتھ میں لے
کر منہ سے لگائی اور ادھر لوگوں نے اینٹیں ، پتھر مارنے شروع کر دیئے اور گالیاں دینے لگے
اور ایسی شورش ہوئی کہ پولیس آپ کو گاڑی میں سوار کر کے قیام گاہ پر پہنچانے پر مجبور ہو گئی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انکار پر زیادہ اصرار کرنا بھی
نامناسب تھا۔ بہتر یہی ہے کہ جہاں تک دوسرے کو ٹھوکر سے بچایا جا سکے بچایا جائے۔ مگر یہ
بھی درست نہیں کہ روزہ نہ ہو اور ظاہر اس طرح کیا جائے کہ لوگ سمجھیں روزہ ہے۔ جہاں یہ
منع ہے کہ رمضان کے دنوں میں بازار میں کھایا جائے وہاں روزہ نہ ہونے کی صورت میں ظاہر
یہ کرنا کہ روزہ ہے منافقت بن جاتی ہے۔ پس ہمارے دکانداروں کو محمد ہونا چاہئے مظلوم
جماعت کے قیام اور اسلام کی تعلیم کو پھیلانے میں۔ اگر ایک شخص ہٹا کٹا اور تندرست ہے تو
جب وہ سودا لینے آئے تو اسے روکیں اور کہیں کہ تمہیں روزہ رکھنا چاہئے۔ وہ یہ خیال ہر گز نہ
کریں کہ اس طرح ہماری بکری پر اثر پڑے گا اور ہم کنگال ہو جائیں گے۔ جو انسان خدا تعالیٰ پر
1942ء
396
خطبات محمود
تو کل کرتا ہے وہ کنگال نہیں ہوتا۔ یہ اپنی بے ایمانی ہوتی ہے جو انسان کو کنگال بناتی ہے۔ جو
شخص اللہ تعالیٰ پر یقین اور توکل رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے غیب سے سامان مہیا کر دیتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والا انسان دنیا میں ذلیل کبھی نہیں ہوتا۔ فاقے اسے بے شک
آئیں مگر وہ ذلیل نہیں ہو سکتا۔ یاد رکھنا چاہئے کہ فاقہ موجب ذلت نہیں بلکہ ذلت ذلت والی
روٹی کھانے میں ہے۔ آنحضرت صلی الیم کو بھی فاقے آتے تھے مگر آپ کے مقابلہ میں ان
لوگوں کی کیا عزت ہے جن کے دستر خوانوں پر چالیس چالیس کھانے ہوتے ہیں۔ آپ کے
سامنے رکھی ہوئی کھجوریں کہیں زیادہ قیمتی ہیں یہ نسبت ان بھنے ہوئے دنبوں کے جو دوسروں
کے دستر خوان پر ہوتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ مومن کے لئے غیب سے سامان کرتا ہے اور ایسے
سامان کرتا ہے کہ کسی کے وہم میں بھی نہیں آسکتے۔ دشمن بسا اوقات حیران رہ جاتا ہے اور کہتا
ہے کہ خبر نہیں اسے کہیں سے خزانہ مل گیا یا اس نے کہیں چوری کی ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے
غیب سے دیتا ہے اور اس طرح دیتا ہے کہ اس کے اپنے وہم میں بھی نہیں ہوتا۔ خود میری اپنی
زندگی میں پانچ سات مواقع ایسے آچکے ہیں کہ جب مجھ پر اتنا قرض ہو گیا کہ میں نے سمجھا
اب تو میں اپنی زندگی میں اسے نہ اتار سکوں گا مگر جس وقت یہ خیال کیا اللہ تعالیٰ نے سامان
پیدا کر دیئے کہ وہ اتر گیا۔ کچھ مدت بعد پھر قرض ہو گیا اور میں نے اپنے نفس سے کہا کہ پہلے تو
قرضہ اتر گیا تھا مگر اب ایسے پھنسے ہو کہ اب نہ اتار سکو گے۔ لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان
کر دیئے کہ وہ اتر گیا۔ تو اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ بسا اوقات اس میں انسان کی
عقل و سمجھ کا کوئی دخل نہیں ہو تا بلکہ بعض اوقا اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ انسان ایک غلطی کرتا ہے
اس سے کوئی بے وقوفی سر زد ہو جاتی ہے مگر اس کا نتیجہ اعلیٰ درجہ کا پیدا ہو جاتا ہے۔ پس یہ
خیال مت کرو کہ اگر کسی کو روزہ رکھنے کی نصیحت کرو گے تو گاہک ہاتھ سے جاتا رہے گا۔ اگر
دس بیس یا پچاس روپیہ کا س روپیہ کا گاہک ہاتھ سے جاتا رہے گا تو سے جاتا رہے گا تو غیر محدود خزانوں والا خدا تمہارا گاہک بن
جائے گا۔ یہ صرف ایمان کی بات ہے۔ ایک بزرگ کے متعلق آتا ہے کہ وہ کسی کے مقروض
تھے۔ قرض خواہ تقاضا کرنے آیا اور کہا کہ آپ نے مجھ سے فلاں رقم قرض لی ہوئی ہے وہ اب
ادا کر دو۔ اس نے مطالبہ میں سختی کی اور گالی گلوچ پر اتر آیا۔ وہ خاموش بیٹھے رہے اور کہتے رہے
ا
1942ء
397
خطبات محمود
اچھا اللہ تعالیٰ ابھی کوئی انتظام کر دے گا۔ اتنے میں ایک لڑکا حلوا بیچتا ہوا ادھر آنکلا۔ انہوں
نے اس سے حلوالے لیا، اس قرض خواہ کو بھی کھلایا کہ تا وہ ذرا ٹھنڈا ہو۔ اپنے ساتھیوں کو بھی
کھلایا اور اس حلوا فروخت کرنے والے لڑکے کو بھی کھلایا مگر جب لڑکے نے قیمت مانگی جو آٹھ
آنہ کے قریب تھی تو اسے کہا کہ ابھی تو نہیں۔ یہیں ٹھہر وہ اللہ تعالیٰ بھیج دے گا۔ وہ لڑکا رونے
لگا اور قرض خواہ نے اور بھی برا بھلا کہنا شروع کیا اور کہا کہ میرے پیسے تو دبائے ہی تھے اس
غریب کے بھی دبائے۔ وہ لڑکا روئے اور بزرگ کہیں کہ میاں ٹھہر واللہ تعالی سامان کر دے
گا۔ یہ سن کر اسے اور بھی یقین ہوتا جائے کہ اب پیسے نہیں ملیں گے اور وہ اور رونے لگے۔
اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے اس بزرگ کو ایک پڑیا دی کہ فلاں شخص نے آپ کی
خدمت میں یہ ہدیہ بھیجا ہے۔ آپ نے اسے کھولا تو اس میں اتنے روپے تھے جتنے کا وہ
قرض خواہ تقاضا کر رہا تھا ، حلوے کی قیمت نہ تھی۔ اس بزرگ نے اس شخص سے کہا کہ میاں
تمہیں غلطی لگی ہے یہ ہمارے لئے نہیں۔ اس نے کہا ہاں واقعی غلطی ہوئی۔ ایک پڑیا کسی
دوسرے کے لئے اس نے دی تھی۔ میں نے غلطی سے آپ کی پڑیا اس کے لئے رکھ لی اور اس
کی آپ کو دے دی۔ چنانچہ اس نے دوسری پڑیا دی اور اسے کھولا تو اس میں حلوے کی قیمت
بھی موجود پائی۔ تو جب انسان تو کل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ خود اس کے لئے غیب سے سامان کر
دیتا ہے۔ اپنی ایمانی کمی کے نتیجہ میں تکلیف ہوتی ہے۔ جو لوگ گھبر اگر بندوں کی طرف متوجہ
ہو جاتے ہیں وہ خود اپنے لئے مصائب پیدا کرتے ہیں۔ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے ایک بزرگ کا واقعہ کئی دفعہ سنا ہے جو دنیا سے علیحدہ ہو کر جنگل میں چلے گئے اور فیصلہ کیا
کہ اب وہاں خدا تعالیٰ کی عبادت کریں گے اور بندوں سے کوئی سروکار نہیں رکھیں گے۔ وہ
جنگل میں رہنے لگے اور اللہ تعالیٰ ہر روز کسی نہ کسی کے دل میں تحریک کر دیتا اور وہ انہیں کھانا
پہنچا دیتا۔ کچھ عرصہ کے بعد انہیں خیال آیا کہ میر اتو کل کامل ہو گیا ہے حالانکہ ابھی نہ ہوا تھا۔ اللہ
تعالیٰ نے ان پر ان کی کمزوری کو واضح کرنا چاہا اور ایک دن کسی کے دل میں بھی انہیں کھانا پہنچانے
کی تحریک نہ کی۔ انہوں نے صبر سے کام لیا۔ دوسرے دن پھر اللہ تعالیٰ نے کسی کو تحریک نہ کی اور
انہوں نے پھر صبر سے کام لیا مگر تیسرے دن پھر اللہ تعالیٰ نے کسی کو تحریک نہ کی۔ یہ دیکھ کر
1942ء
398
خطبات محمود
انہوں نے دل میں کہا یہ تو نا قابل برداشت ہے اور اتنے دن فاقہ سے نہیں رہا جا سکتا۔ چنانچہ وہ
گاؤں کی طرف چل پڑے وہاں پہنچ کر اپنے کسی واقف یا دوست سے کہا کہ اس طرح میں تین
روز سے بھوکا ہوں تمہارے پاس اگر زائد کھانا ہو تو مجھے کچھ دے دو۔ اس نے تین روٹیاں اور
کچھ سالن دیا جسے وہ لے کر جنگل کی طرف چل پڑے۔ جس شخص نے ان کو روٹیاں دیں اس کا
ایک کتا تھا۔ جب یہ روٹی لے کر چلے تو وہ بھی پیچھے پیچھے ہو لیا۔ جب وہ کچھ دور تک ساتھ گیا تو
اس بزرگ کو خیال آیا کہ واقعی اس کا بھی حصہ ہے اور ایک روٹی اور تیسر احصہ سالن کا اس کے
آگے ڈال دیا اور خود آگے چل پڑے۔ کتے نے وہ جلدی جلدی کھا لیا اور پھر پیچھے پیچھے ہو لیا
اس بزرگ نے کہا کہ اس کا حق زیادہ ہے یہ ہر وقت اپنے مالک کے دروازہ پر پڑا رہتا ہے اور
میں تو صرف دوستانہ حق کی وجہ سے مانگنے کے لئے آگیا تھا اور ایک اور روٹی اور آدھا سالن
اسے ڈال دیا جو اس نے کھالیا۔ اور پھر پیچھے پیچھے چل پڑا اور ساتھ ساتھ بھونکتا بھی جائے۔ اس
پر اس بزرگ نے کتے کو مخاطب کر کے کہا کہ تو بڑا بے حیا ہے میں نے دو روٹیاں اور دو حصہ
سالن تجھے دے دیا مگر تو پھر پیچھا نہیں چھوڑتا۔ اس پر ان پر فوراً کشف کی حالت طاری ہو گئی اور
کتے نے ان سے باتیں شروع کر دیں (کشف کی حالت میں کتے بھی انسان سے باتیں کر لیتے
ہیں بلکہ ہر چیز کر لیتی ہے ) اس کتے نے کشفی حالت میں اس بزرگ سے کہا کہ بے حیا میں ہوں یا
آپ۔ مجھے اپنے مالک کے دروازہ پر سات سات دن کے فاقے آئے ہیں مگر میں نے کبھی اس
کے دروازہ کو نہیں چھوڑا حالانکہ مجھے وہاں سے روٹی ملتی بھی ہے تو بہت کم اور بچی کھچی۔ مگر
تمہیں تمہارا خدا روزانہ اچھے اچھے کھانے بھجواتا رہا ہے اور صرف تین روز فاقے آئے اور تم
بھاگے بندوں کی طرف۔ یہ سن کر انہیں بہت ندامت ہوئی اور تیسری روٹی اور سالن بھی کئے
کے آگے ڈال کر استغفار کرتے ہوئے اپنی جگہ پر واپس گئے۔ جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ کئی
لوگ وہاں کھانا لئے بیٹھے ہیں۔ انہیں دیکھتے ہی وہ لوگ تین روز تک کھانا نہ لا سکنے کے لئے
معذر تیں کرنے لگے۔ کوئی کہتا کہ میرا بچہ بیمار ہو گیا تھا اس لئے نہ آسکا، کسی نے کوئی عذر پیش
کیا اور کسی نے کوئی۔ تو جن کو اللہ تعالیٰ پر صحیح تو کل ہو ، ان کے لئے اللہ تعالیٰ خود بخود بندوں کے
دلوں میں تحریک کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس بارہ میں دو قانون ہیں۔ ایک عام اور ایک خاص۔
1942ء
399
خطبات محمود
قانون عام کے طور پر تو اس نے قرآن کریم میں تحریک کر ہی دی ہوئی ہے۔ چنانچہ اس نے
فرمایا ہے کہ میرے بعض مومن بندے ایسے ہیں جو سوال کرنا پسند نہیں کرتے ۔ 2 لیکن
دوسرے مومنوں کو چاہئے کہ ان کی ضروریات کا خیال رکھیں، ان کی زبان پر اگر تو کل کا قفل
لگا ہوتا ہے تو کیا تمہاری آنکھیں بھی نہیں ہیں کہ تم دیکھ سکو۔ یہ تحریک عام ہے۔ ادھر تو کل کی
وجہ سے ایک مومن کی زبان بند ہوتی ہے تو دوسروں کو حکم دیا ہے کہ آنکھیں کھولو اور ان کا
خیال رکھو۔ ایسا نہ ہو کہ میرے بندے بھوکے رہیں۔ حضرت ابو ہریرہ ہ بھی متوکلین میں سے بھی متو
تھے ۔ وہ مسجد نبوی میں بیٹھے رہتے تھے اس خیال سے کہ رسول کریم صلی الم جو بات کریں وہ
شن سکیں اور کوئی بات رہ نہ جائے۔ وہ چونکہ بعد میں ایمان لائے تھے اس لئے چاہتے تھے کہ
آنحضرت صلی الیوم لی العلیم سے : زیادہ سے زیادہ باتیں سن سکیں اور اور اس وجہ سے سے کئی کئی وقت کا فاقہ ان پر
آجاتا تھا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ کئی روز کا فاقہ تھا اور کھانے کو کچھ نہ مل سکا۔ میں مسجد
کے دروازہ پر کھڑا ہو گیا کہ شاید کسی کو میری حالت دیکھ کر کھانے کو کچھ دینے کا خیال آجائے
اور جب ده دیکھوں کہ رسول کریم صلی السلم باہر تشریف لائے ہیں تو فوراً حاضر بھی ہو سکوں۔ وہ
کہتے ہیں میں وہاں کھڑا رہا۔ اتنے میں حضرت ابو ن ابو بکر گزرے اور میں نے ا نے ان سے ایک آیت
کی تفسیر پوچھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں بیٹھے رہتے ہیں ان کی خدمت
کرنی چاہئے۔ حضرت ابو بکر نے اس کی تفسیر بیان کی اور آگے چل دیئے۔ حضرت ابو ہریرہ
بڑے ناز سے کہتے ہیں کہ اونہہ ۔ گویا ابو بکر مجھ سے زیادہ تفسیر جانتے تھے۔ اس کے بعد
حضرت عمرؓ گزرے۔ ان سے بھی میں نے وہی سوال کیا اور وہ بھی اس آیت کی تفسیر بیان کر
کے آگے چلے گئے۔ حضرت ابو ہریرہ پھر بڑے ناز سے کہتے ہیں کہ اونہہ ۔ گویا عمر نے سمجھا کہ
اسے مجھ سے زیادہ معنے آتے ہیں۔ میں بھوک کی شدت سے بے چین ہو رہا تھا مگر کسی سے
مانگنا نہ چاہتا تھا کہ اتنے میں ایک نہایت شیریں اور پیار سے بھری ہوئی آواز آئی جو کہہ رہی تھی
کہ ابو ہریرہ تم بھوکے ہو۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو آنحضرت صلی الله یم علیم اپنے دروازہ کے آگے
کھڑے تھے اور مسکرارہے تھے۔ ابو بکر اور عمر سے آپ نے آیت کی تفسیر پوچھی اور وہ اصل
بات نہ سمجھ سکے مگر آنحضرت صلی الیم کے کان میں گھر کے اندر آواز پڑی اور آپ نے پہچان لیا
1942ء
400
خطبات محمود
کہ ابوہریرہ بھوکا ہے۔ وہ متوکل ہونے کی وجہ سے کسی سے مانگنا نہیں چاہتا۔ آپؐ نے ابو ہریرہ
سے کہا ابوہریرہ ادھر آؤ ! ہم بھی بھوکے ہیں۔ مگر ایک دوست نے دودھ کا ایک پیالہ بطور تحفہ
بھیجا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ یہ سن کر میری جان میں جان آئی کہ یہ دودھ مجھے مل
جائے گا مگر آپؐ نے فرمایا کہ ابو ہریرہ جاؤ مسجد میں کوئی اور بھی بھوکا ہو تو اسے بلا لاؤ۔ حضرت
ابوهريرة ہ ۔ کہتے ہیں کہ میں گیا تو اصحاب الصفہ میں سے سات اور تھے۔ یہ دیکھ کر میر ادل تو گھٹنے لگا۔
میں نے سوچا کہ میں اتنے دنوں سے بھوکا ہوں ایک پیالہ دودھ کا ہے اور سات اور پینے والے
موجود ہیں۔ میرے حصہ میں کیا آئے گا۔ وہ جب ان کو لے کر آنحضرت کی خدمت میں پہنچے
تو آپ نے ان سات میں سے ایک کو پہلے وہ پیالہ دیا۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ یہ دیکھ کر
مجھے اور بھی فکر ہوا۔ اس شخص نے وہ پیالہ لیا اور خوب سیر ہو کر پیا اور پھر پیالہ رکھ دیا مگر آپؐ
نے فرمایا اور پیو اس نے اور پیا اور جب ختم کر چکا تو آپؐ نے فرمایا اور پیو۔ آپ جوں جوں اور
پینے پر اصرار کرتے میرا دل گھٹتا جاتا کہ میرے لئے کچھ نہ بچے گا۔ ا گا۔ اس کے بعد آپؐ نے
دوسرے کو وہ پیالہ دیا اور پھر تیسرے کو ۔ حتی کہ ان ساتوں نے وہ دودھ پیا اور ان میں ہر ایک
کو آنحضرت صلی العلیم نے اصرار کے ساتھ کہہ کہہ کر خوب پلایا اور آخر میں وہ پیالہ مجھے دیا اور
میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ پیالہ اسی طرح بھر اہو ا تھا۔ جب میں نے پی کر چھوڑا تو آپ نے
فرمایا۔ ابوہریرہ اور پیو۔ چنانچہ میں نے اور پیا۔ اور آپؐ نے فرمایا اور پیو۔ میں نے پھر اور پیا۔ پھر
آپؐ نے فرمایا اور پیو۔ اس پر میں نے کہا یا رَسُولَ الله آپ کی جان کی قسم اب تو میری انگلیوں
میں سے دودھ باہر نکلنے لگا ہے۔ اس پر آپؐ نے وہ پیالہ مجھ سے لیا اور خود پینے لگے۔ متحیہ متوکل
لوگ تھے۔ ان کی روزی کا کوئی سامان نہ تھا مگر خدا تعالیٰ خود سامان کرتا تھا۔ لیکن اگر وہ بھوک کی
حالت میں مر بھی جاتے تو بھی بڑے بڑے بادشاہوں کی نسبت ان کا مرتبہ بلند ہوتا۔ تو لوگ
تو کل کی قدر کو نہیں جانتے اور مانگنے چلے جاتے ہیں اور وہ حالت پیدا نہیں ہونے دیتے کہ اللہ تعالیٰ
خود ان کے لئے تحریک کرے۔ خدا تعالیٰ کے نبی غریب ہوتے ہیں مگر وہ مانگتے کسی سے نہیں۔
خدا تعالیٰ خود ان کے لئے لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ ایسے لوگ آپ کی مدد
1942ء
401
خطبات محمود
کریں گے جن کو ہم وحی کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں وحی کرتا تھا اور وہ آپ کے
پاس آتے تھے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے اس وقت میری عمر پندرہ سال کے قریب تھی، حضرت
مسیح موعود علیہ السلام باغ میں رہتے تھے۔ ایک دن آپ نے حضرت اماں جان کو بلایا اور فرمایا
زلزلہ اور طاعون وغیرہ کی وجہ سے آجکل مہمان یہاں بہت آتے ہیں اور خرچ بہت ہو رہا ہے
اور اب پیسے نہیں رہے۔ اس لئے میری تجویز ہے کہ اب کچھ قرض لے لیا جائے۔ اس کے بعد
آپ نماز کے لئے تشریف لائے۔ باغ میں جو چھوٹا سا چبوترہ بنا ہے اس کے پاس نماز ہوتی تھی۔
وہاں آپ نماز میں شامل ہوئے اور جب واپس گھر گئے تو تھوڑی دیر کے بعد اپنے کمرہ کے اندر
سے مسکراتے ہوئے تشریف لائے اور فرمایا کہ نماز سے پہلے میں قرض لینے کی تجویز کر رہا تھا
مگر نماز کے وقت ایک ایسے شخص نے جس کے کپڑے بہت میلے کچیلے سے تھے اور جس کے
کپڑے پورے بھی نہ تھے اس نے مجھے ایک پوٹلی دی جس کے وزن سے میں نے اندازہ کیا کہ
پیسے ہیں مگر میں نے آکر دیکھا تو دو سو سے اوپر رقم اس پوٹلی میں سے نکلی ہے۔ تو معلوم نہیں وہ
دینے والا کون تھا۔ مگر وہ وہی تھا جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے وحی کی۔ معلوم نہیں اس نے
کن مصیبتوں سے یہ روپیہ جمع کیا ہو گا۔ شاید اس نے مکان بنانے کے لئے جمع کیا ہو یا کسی بچے
کی شادی کے لئے یا کسی اور غرض کے لئے مگر خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کے پاس آئے اور کہا کہ
ہم تمہیں ایک بہت ہی نفع مند سودا بتاتے ہیں۔ جاؤ اور خدا تعالیٰ کے مسیح کو یہ روپیہ دے آؤ
چنانچہ وہ دے گیا۔ یہ وحی الہی ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مدد کے لئے خود
دوسروں کو تحریکیں کرتا ہے۔ پس یہ مت سمجھو کہ ہمارا رزق ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔
اگر تو کل سے کام لو تو اللہ تعالیٰ ضرور کشائش کر دے گا۔ اگر رزق اپنے ہاتھ میں رکھو گے تو اتنا
ہی پیدا کر سکو گے جتنا انسانی ہاتھ کر سکتے ہیں اور پھر اپنی زندگی تک ہی کر سکو گے مگر جو لوگ
اللہ تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں خدا تعالیٰ ان کے لئے بہت زیادہ سامان کر دیتا ہے۔ حضرت داؤد نے
فرمایا ہے کہ خدا کی قسم میں نے خدا تعالیٰ کے کسی نیک بندے کی سات پشتوں تک کسی کو فاقہ
سے مرتے نہیں دیکھا۔
پس ہمارے تاجر یہ مت خیال کریں کہ وعظ و نصیحت کرنے سے ان کی تجارتوں کو
1942ء
402
خطبات محمود
نقصان پہنچے گا۔ تجارت بہت اعلیٰ چیز ہے مگر یہ ایمان کے نقصان کا موجب ہو جایا کرتی ہے۔
رض
صحابہ میں سے بڑے بڑے تاجر تھے مگر وہ دینی خدمات میں بھی بہت بڑھے ہوئے تھے لیکن
مجھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے تاجر زیادہ اچھے نہیں۔ زمینداروں اور ملازموں کی
نسبت ان کی قربانیاں بہت کم ہوتی ہیں۔ لیکن سب ہی ایسے نہیں، بعض تاجروں میں ایسے بھی
ہیں کہ جو قربانی میں بہت ہی بڑھے ہوئے ہیں۔ مثلاً سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب ہیں۔ وہ دین کی
راہ میں اپنے مال کی کوئی قیمت ہی نہیں سمجھتے اور دین کی راہ میں ایسا بے دریغ خرچ کرتے ہیں کہ
کئی دفعہ مجھے ڈر پیدا ہوا ہے کہ کہیں وہ اپنا کاروبار تباہ نہ کر لیں مگر اللہ تعالیٰ بھی خود ان کے لئے
سامان پیدا کر دیتا ہے۔ اسی طرح سیٹھ عبد الرحمان حاجی اللہ رکھا تھے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی اس قدر مالی خدمت کی کہ اپنی تجارت کو بھی تباہ کر لیا اور آخر میں ان کی
مالی حالت بہت کمزور ہو گئی۔ اس وقت ان کے بعض دوست ان کی مدد کرتے تھے۔ ایک دن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام ایک غیر احمدی کا منی آرڈر آیا۔ جس نے لکھا تھا کہ
سیٹھ عبد الرحمان میرے بڑے دوست ہیں۔ مجھے ان پر بہت حسن ظنی ہے اور ان کو بزرگ
سمجھتا ہوں اور ان کا عقیدت مند ہوں۔ ایک روز میں نے ان کو بہت افسردہ دیکھا اور اس کی
وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ جب میرے پاس روپیہ تھا تو میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو خدمت دین کے لئے بھیجا کرتا تھا مگر اب نہیں بھیج سکتا۔ ان کی اس بات کا میری طبیعت پر
بڑا اثر ہوا اور میں نے نذر مانی ہے کہ میں آپ کو دو یا تین سو روپیہ ماہوار بھیجا کروں گا۔ چنانچہ
اس غیر احمدی نے آپ کو روپیہ بھیجنا شروع کر دیا۔ ایک دفعہ سیٹھ صاحب کی طرف سے ایک
منی آرڈر آیا جو شاید تین یا چار سو کا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا تو فرمایا یہ منی آرڈر
سیٹھ صاحب کا ہے۔ ان کی مالی حالت تو بڑی خطر ناک ہے۔ بعد میں ان کا خط آیا جس میں لکھا تھا
کہ مجھ پر کچھ قرض ہو گیا تھا جسے اتارنے کے لئے میں نے کسی دوست سے کچھ روپیہ لیا۔ پھر
مجھے خیال آیا کہ کچھ آپ کو بھی بھیج دوں چنانچہ کچھ تو قرض اتار دیا اور کچھ آپ کو بھیج رہا
ہوں۔ ( مجھے یاد نہیں کہ یہ رقم تین سو تھی یا چار سو) پس میں اپنی جماعت کے تاجروں سے کہنا
چاہتا ہوں کہ وہ اپنے ایمان کے نام پر بٹہ نہ لگائیں۔ عام طور پر ہمارے تاجر اتنی قربانیاں
1942ء
403
خطبات محمود
نہیں کرتے جتنی زمیندار اور ملازم وغیرہ کرتے ہیں بلکہ بعض صورتوں میں تو وہ دس دس ،
پندرہ پندرہ روپیہ ماہوار کے ملازموں کے برابر بھی نہیں کرتے۔ بہر حال ان کے حقوق ہی
نہیں، ان پر کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔ انہیں چاہئے کہ انہیں ادا کریں اور ان کا فرض ہے کہ
اوروں کی طرح وہ بھی اس مہینہ کا خاص طور پر احترام کریں تاکہ یہ ان کے لئے بھی اور
دوسروں کے لئے بھی اچھا گزرے۔“ (الفضل 25 ستمبر 1942ء)
186 :1 البقرة
2: لَا يَسْتَلُونَ النَّاسَ الْحَافًا ( البقرة : 274)
3: بخاری کتاب الرقاق باب كَيْفَ كَانَ عَيْشِ النَّبِيِّ الله واصحابه (الخ)
4: تذکرہ صفحہ 50 ایڈیشن چہارم