ہر انسان دیکھے کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیجا ہے

خطبات محمود
۵۶۵
۱۲۵
جلد سوم
ہر انسان دیکھے کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیجا ہے
فرموده ۱۳- اکتوبر ۱۹۴۲ء) له
ایک کو
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا :-
انسانی زندگی سب کی سب و لتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدِل کے ارد گرد چکر لگا رہی ہے
لیکن انسان کی عادت ہے کہ جہاں وہ اپنی امنگوں اور اپنے ارادوں کو مستقبل سے وابستہ کر لیتا ں کو مستقبل
ہے وہاں وہ اپنے اعمال اور اپنے افعال کو حاضر پر محصور کر دیتا ہے۔ حالانکہ اگر ایک گاڑی کے
دو گھوڑے ہوں اور دونوں میں سے کو پیچھے کی طرف باندھ دیا جائے اور دوسرے کو آگے
کی طرف باندھ دیا جائے تو یقینی بات ہے کہ وہ گاڑی یا ٹوٹ جائے گی یا گر جائے گی۔ اس
صورت میں گاڑی چل سکتی ہے، جب دونوں گھوڑے ایک طرف ہوں اسے تم مشرق کی طرف
لے جاؤ یا مغرب کی طرف لے جاؤ، شمال کی طرف لے جاؤ یا جنوب کی طرف لے جاؤ، اس کا
سوال نہیں، بہر حال جدھر بھی گھوڑے لگا دو ادھر گاڑی چلی جائے گی۔ چاہے وہ غلط طرف ہی
کیوں نہ جائے ۔ لیکن اگر ایک گھوڑے کو ایک طرف باندھ دیا جائے اور دوسرے گھوڑے کو
دوسری طرف باندھ دیا جائے تو پھر وہ گاڑی کہیں بھی نہیں جائے گی بلکہ ٹوٹ جائے گی۔ انسانی
منزل کے بھی دو گھوڑے ہوتے ہیں اور دونوں گھوڑے انسانی ترقی کے لئے یک جا باندھے
جاتے ہیں ان میں سے ایک انسان کے عمل ہوتے ہیں اور ایک اس کی امنگیں اور خواہشیں
ہوتی ہیں۔ عمل امنگ کو بڑھاتا ہے اور امنگ عمل میں زیادتی کرتی ہے اور اس طرح ہر قدم جو
ایک گھوڑے کا اٹھتا ہے وہ دوسرے کے آگے بڑھنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ آخر امنگ کیا چیز

خطبات محمود
۵۶۶
جلد سوم
ہے، امید کیا چیز ہے، امید اپنے حال کو مستقبل میں اور آگے دیکھنے کا ہی نام ہے اور ان دونوں
میں کوئی نہ کوئی نسبت قائم ہوتی ہے ورنہ یوں تو ہر ایک شخص کے دل میں امنگ ہوتی ہے مگر امگا
ایک امنگ والے کو تم پاگل کہہ دیتے ہو اور دوسرے امنگ والے کے متعلق کہتے ہو کہ وہ بڑا
باہمت اور ہوشیار ہے۔ ایک طالب علم کالج میں پڑھتا ہے، اسے امنگ ہوتی ہے کہ میں ایک
دن بڑا فلسفی بنوں گا اور تم اسے دیکھ کر کر کہتے ہو، یہ طالب علم بڑا ہو نہار اور اور ذہین معلوم ہوتا
ہے، اس کے ارادے بہت اونچے ہیں۔ وہ تاریخ پڑھ رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے میں ایک دن بڑا
مورخ بنوں گا، تمہیں معلوم نہیں ہو تا کہ وہ مورخ بنے گا یا نہیں، مگر تم کہتے ہو یہ طالب علم
بڑا ہو نہار ہے ہو سکتا ہے کہ کسی دن بڑا مورخ بن جائے ۔ کیونکہ تم اس کے عمل کو دیکھتے ہو
اور جب تمہیں دکھائی دیتا ہے کہ وہ تاریخ اچھی طرح پڑھ رہا ہے تو تم قیاس کرتے ہو کہ اس کی-
یہ امنگ بھی درست ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ایک دن مورخ بن جائے حالانکہ اس کی امنگ
اور عمل میں اس وقت بہت بڑا فرق ہوتا ہے ۔ مگر چونکہ وہ امنگ اس کے عمل کے مطابق ہوتی
ہے اس لئے گو اس کی امنگ تو مستقبل کے متعلق ہے تو ایسی چیز کے متعلق جس کا وجود ابھی ظاہر
نہیں مگر چونکہ وہ اسی جہت کی طرف جا رہا ہے جس جہت کی طرف اس کا عمل جا رہا ہے اس لئے
تم کہتے ہو یہ بڑا ہو نہار اور ہوشیار ہے۔
اسی طرح ایک اور طالب علم کالج میں حساب پڑھتا ہے اور کہتا ہے میں ایک دن بڑا مهندس
بنوں گا۔ تم پروفیسروں کے ساتھ اس کے تعلقات کو دیکھتے ہو، تم اس کی اطاعت اور فرمانبرداری
کی روح کو دیکھتے ہو ، تم اس محبت کو دیکھتے ہو جو اسے حساب سے ہوتی ہے اور تم ان تمام باتوں
کو دیکھ کر کہتے ہو یہ طالب علم بڑا ہو نہار ہے واقعی کسی دن مهندس ہو جائے گا۔ ایک شخص فقہ
کی کتابیں پڑھ رہا ہوتا ہے، ان کے مطالعہ میں مصروف ہوتا ہے استاد کی باتوں پر غور کرتا ہے
فقہ کے متعلق مختلف نوٹ لکھتا رہتا ہے اور کہتا ہے میرا ارادہ کسی دن بہت بڑا تقیہ بننے کا ہے
تم ایسے شخص کو پاگل نہیں کہتے بلکہ تم کہتے ہو یہ شخص بڑا ہو شیار اور ہو نہار ہے اس لئے کہ وہ
قدم اسی طرف اٹھا رہا ہے جس طرف اس کی منزل ہے اور گو نظر اس کی آگے کی طرف ہے
اور نظر ہمیشہ آگے ہی ہوتی ہے) مگر چونکہ اس کا قدم اسی طرف اٹھ رہا ہے جس طرف اس نے
جاتا ہے اس لئے تم کہتے ہو یہ ٹھیک کہہ رہا ہے حالانکہ اس کے موجودہ مقام اور اس مقام میں
جہاں وہ پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے بہت بڑا فرق ہے۔ اس کے مقابلہ میں ایک اور شخص ہل چلا رہا

خطبات محمود
۵۶۷
جلد سوم
ہوتا ہے اور کہتا جاتا ہے میں ایک دن بڑا مہندس بنوں گا تم فورا اسے دیکھتے ہی کہہ دیتے ہو یہ
شخص پاگل ہے ۔ آخر یہ فرق کیوں ہے؟ اس کی منزل بھی دور ہے اور اس کی منزل بھی دور ہے
مگر ایک کو تم پاگل کہہ رہے ہو اور دوسرے کو ہو نہار اور ہوشیار قرار دیتے ہو ۔ فرق یہی ہے
کہ ایک کا قدم مشرق کی طرف اٹھ رہا ہے مگر وہ جانا مغرب کی طرف چاہتا ہے اور دوسرا جس
طرف جانا چاہتا ہے اسی طرف اپنا قدم بڑھا رہا ہوتا ہے۔ گویا ایک کی امنگ اور طرف جا رہی
ہے اور عمل اور طرف جا رہا ہوتا ہے مگر دوسرے کی امنگ اس طرف جارہی ہوتی ہے جس
طرف اس کا عمل جا رہا ہوتا ہے اگر اس کا عمل ایک طرف اور امنگ دو سری طرف تو تم کہہ
دیتے ہو یہ شخص پاگل ہے۔ محض اس لئے نہیں کہ اس کا مستقبل نظر نہیں آتا اس بناء پر ہم
کسی کو پاگل نہیں کہتے بلکہ پاگل ہم اس لئے کہتے ہیں کہ اس کی امنگ اور ہے اور عمل اور
ہے۔ اس کے مقابلہ میں ایک اور شخص ہوتا ہے جس کا مستقبل اسی طرح نظر نہیں آتا جس
طرح پہلے کا مستقبل نظر نہیں آتا مگر ہم کہتے ہیں وہ بڑے حوصلوں والا ہے، بڑے ارادوں والا
ہے بلکہ ہم کہہ دیتے ہیں ”ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات " گویا ہم اس کی تصدیق کرتے، اس
کے جذبات کو پسند کرتے اور اس کے آئندہ مستقبل کے متعلق خود بھی امیدیں کرنے لگ
جاتے ہیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں جدھر اس کا قدم اٹھ رہا ہے ادھر ہی اس کی امید جا رہی ہے۔
لیکن ایک شخص جو جا تو بٹالے کی طرف رہا ہو اور کہتا یہ ہو کہ میں دریائے بیاس پہنچ جاؤں گا تو
ہم کہیں گے یہ شخص پاگل ہے ۔ گویا ہم کسی کو اس کی امنگ کی وجہ سے پاگل نہیں کہتے بلکہ
امنگ اور عمل کے فرق کی وجہ سے پاگل کہتے ہیں۔
ہر
اللہ تعالٰی ہمیں قرآن کریم میں نصیحت فرماتا ہے کہ وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ
انسان کو چاہئے کہ وہ اس بات پر غور کرے اور دیکھے کہ مَا قَدَّمَتْ لِغَدِ اس نے غدر کے لئے کیا۔
بھیجا ہے اور اس کا عمل اس کی امنگ کے مطابق ہے یا نہیں۔ پھر فرماتا ہے وَاتَّقُو اللَّهَ إِنَّ اللهَ
خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ سے تمہارے جو آئندہ کے متعلق امیدیں اور ارادے ہیں ان کے بارہ
میں تم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ ان امیدوں اور تمہارے عمل میں کوئی مطابقت ہے یا نہیں ۔
عد آخر آج سے ہی پیدا ہو گا غر غر سے مد سے پیدا نہیں ہو گا۔ مستقبل کیا ہے ؟ کیا ہے ؟ مستقبل حال کا بچہ ہے ۔
اگر حال کا قدم اور طرف اٹھ رہا ہے تو لازماً مستقبل بھی اسی حال کے مطابق ہو گا۔ گدھی کا بچہ
آخر گدھا ہی ہو گا شیر نہیں ہوگا اور شیر کا بچہ شیر ہی ہو سکتا ہے گائے یا بکری نہیں بن سکتا۔ پس

خطبات محمود
۵۶۸
جلد سوم
فرمايا والتنظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ تم جو بڑی بڑی امنگیں کرتے ہو ہم تمہیں ان امنگوں سے
منع نہیں کرتے ۔ اگر وہ تمہارے عمل کے مطابق ہیں تو بے شک کرو ۔ حضرت عمرہ فرماتے ہیں۔
نِيَةُ العُو مِن خَيْرٌ مِنْ عَمَلِہ کے جس شخص کے دل میں ترقی کے متعلق کوئی امنگ نہیں کوئی
خواہش اور امید نہیں وہ ایک ذلیل اور ناکارہ وجود ہے۔ اگر ایک شخص کے عمل ناکافی ہیں مگر
اس کے باوجود یہ امید نہیں رکھتا کہ وہ کل اپنے خدا کو پالے گا تو اس کے متعلق ہم یہ نہیں
کہیں گے کہ وہ بڑا نیک ہے بلکہ ہم کہیں گے وہ بے ایمان ہے۔ نیک ہم اس کو کہیں گے جس کا
آج کا عمل بے شک کمزور ہو مگر اس کے دل میں یہ امید ہو کہ اگر آج وہ اپنے خدا سے نہیں ملا
تو کل اس سے جا ملے گا۔ وہ آج نمازیں پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے، زکوٰۃ دیتا ہے، اور
دوسری نیکیوں میں حصہ لیتا ہے مگر اس کے باوجود اگر اسے آج خدا نہیں ملتا تو وہ مایوس نہیں
ہو جاتا بلکہ کہتا ہے کل میں اپنے رب کے پاس جا پہنچوں گا۔ گویا ہر وقت اس کے دل میں ایک
امنگ اور امید تازہ رہتی ہے اور تھوڑے سے عمل کے باوجود خدا تعالی سے ملنے کی تڑپ ہر
وقت اس کے دل میں موجود رہتی ہے ایسے شخص کے متعلق ہم بے شک کہیں گے کہ وہ نیک
ہے۔ لیکن اگر یہ امنگ اس کے دل میں نہیں پائی جاتی تو ہم اسے اچھا نہیں کہیں گے ۔ تو مستقبل
کے متعلق امیدیں رکھنا ترقی کی ایک کلید ہے جو شخص مستقبل کے متعلق کوئی امید نہیں رکھتا وہ
کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ پس حقیقت یہی ہے کہ نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ مومن کی نیت
اس کے عمل سے بہتر ہوتی ہے یعنی وہ جتنا کام کرتا ہے آئندہ اس سے زیادہ کام کرنے کی نیت
رکھتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی راستہ پر جا رہا ہو اور اس کی اپنے پیروں پر نظر ہو تو لازما وہ
ٹھوکریں کھائے گا اسی طرح اگر وہ پیچھے کی طرف دیکھے گا تب بھی ٹھوکریں کھائے گا۔ کیونکہ
ٹھوکر کی چیز آگے ہوتی ہے مگر جو آگے کی طرف دیکھتا ہے وہ ہر قدم کے اٹھانے سے پہلے اگلی
چیزوں کو دیکھ لیتا ہے اور کہتا ہے یہ بھی ٹھوکر کی جگہ ہے وہ بھی ٹھوکر کی جگہ ہے اور بعد میں
چاہے اس کی آنکھ کسی اور طرف ہو اس کے دماغ کے پیچھے جو علم جاری ہو گا وہ اسے بتا رہا ہو گا
کہ اتنے فاصلہ پر ٹھوکر کا مقام ہے چنانچہ جب بھی وہ اس مقام پر پہنچے گا سنبھل جائے گا اور
ٹھو کر کھانے سے محفوظ ہو جائے گا۔ تو امید میں انسانی ترقی کے لئے ایک نہایت ہی ضروری اور
لازمی چیز ہیں ہاں جو امید میں عمل کے مطابق نہ ہوں وہ انسان کی تباہی کا موجب بن جاتی ہیں۔ مگر
کتنے لوگ ہیں جو اس اصل کے مطابق چلتے ہیں۔ دنیا میں اکثر ایسے ہی لوگ ہیں جو ایسی امیدیں

خطبات محمود
۵۶۹
i
جلد موم
کرتے ہیں جو ان کے عمل کے مطابق نہیں ہوتیں یا ان کے دلوں دلوں میں میں امنگیں تو تو ہوتی ہیں ہیں ہم مگر ان
امنگوں کو ان کے اعمال سے کوئی مناسبت نہیں ہوتی اور یا پھر ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن یا پھر ایسے
کے دلوں میں کوئی امنگ ہی نہیں ہوتی اور اس طرح وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ جس شخص
کے دل میں امنگ نہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اور جس کی امنگ اس کے عمل کے مطابق
نہیں وہ بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ پس اللہ تعالی فرماتا ہے وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ
امیدوں کو تم چھوڑو نہیں بلکہ غد کے متعلق تم ہمیشہ امیدیں لگاؤ اور ان کے مطابق عمل بھی کیا
کرو۔ اور اگر آج تم امیدیں لگا بیٹھتے ہو اور ان کے مطابق عمل کرتے ہو تو تمہیں پھر بھی یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ مستقبل تمہارے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا کے ہاتھ
میں ہے۔ پس جس کے ہاتھ میں مستقبل ہے تم بھی اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دو تاکہ وہ
مستقبل تمہاری امیدوں اور خواہشوں کے مطابق بنا دے ۔ اگر تم خدا تعالٰی کو اپنا بنا لو گے تو
تمہاری امنگ اور تمہارا عمل دونوں یکساں ہو جائیں گے۔ یہ نہیں ہو گا کہ تمہارا عمل کہیں پڑا
رہے اور تمہاری امنگ کہیں بھائی جا رہی ہو۔
اے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔
الحشر : 19
الحشر :
M:
الفضل ۲۳- اکتوبر ۱۹۴۲ء صفحه ۴۰۳)
شه

آج 10 میں سے 10 باقی