شعائر اللہ اور قومی شعائر کی حفاظت کے لئے تمہیں ہر وقت تیار رہنا چاہئے
حصہ 2
1942ء
484
خطبات محمود
حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک دفعہ اپنی خلافت کے زمانہ میں مکہ میں حج کے لئے گئے اور
مکہ کے بڑے بڑے سرداروں اور رؤساء کے لڑکے جو اب سلام قبول کر چکے تھے حضرت عمر
رض
رض
رض
کے ملنے کے لئے آئے۔ حضرت عمرؓ نے ان کا مناسب احترام کیا اور ان سے باتیں شروع کر
دیں۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ انہی غلاموں میں سے جو مکہ کی گلیوں میں پتھروں پر
گھسیٹے جاتے تھے بعض صحابہ حضرت عمرؓ کی ملاقات کے لئے آئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ
نے ان نوجوانوں سے کہا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ۔ وہ پیچھے ہٹ گئے۔ اتنے میں ایک دوسر اغلام آگیا، پھر
تیسر اعلام آگیا اور پھر چو تھا غلام آگیا۔ بہت سے غلام صحابہؓ اس وقت مکہ میں جمع تھے اور سب
ایک ایک کر کے حضرت عمر کی ملاقات کے لئے آنے شروع ہو گئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ
ہر غلام کے آنے پر ان نوجوانوں سے کہتے کہ ذرا پیچھے ہٹ جاؤ یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ
جوتیوں تک جا پہنچے۔ یہ دیکھ کر وہ اُٹھ کر باہر چلے گئے اور انہوں نے باہر آکر ایک دوسرے
سے کہا دیکھا آج ہماری کیسی بے عزتی ہوئی ہے۔ وہ غلام جو کل تک ہمارے گھروں میں جھاڑو
دیا کرتے تھے ، جو ہمارا پانی بھرا کرتے تھے ، جو ہمارے لئے گھاس کھود کر لایا کرتے تھے، جو
ہمارے گھوڑوں کے لئے چارہ تیار کیا کرتے تھے آج بادشاہی دربار میں ان کو آگے بٹھایا گیا اور
ہمیں ہر بار پیچھے ہٹا دیا گیا۔ مگر اب وہ ایمان لا چکے تھے اور اب شیطانی وساوس ان پر پورا غلبہ
نہیں پاسکتے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان بولا اور اس نے کہا۔ اس میں کس کا قصور ہے؟
ہمارے اور ہمارے باپ دادوں کا یا حضرت عمر کا ؟ انہوں نے کہا قصور تو ہمارے باپ دادوں کا
ہی ہے۔ اس نے کہا تو پھر اس میں شکوے کی کونسی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہم شکوہ نہیں
کرتے، ہم صرف یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کیا اس ذلت کو دور کرنے کا کوئی طریق نہیں۔ ان
میں سے ایک نے کہا کہ چلو یہی بات حضرت عمرؓ سے دریافت کر لیتے ہیں۔ چنانچہ وہ پھر سب
کے سب حضرت عمرؓ کی مجلس میں گئے اور ان سے کہا کہ ہم آپ سے ایک بات دریافت کرنا
چاہتے ہیں۔ حضرت عمررؓ سمجھ گئے اور انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ تم میرے آج کے
سلوک سے برا نہیں مناؤ گے کیونکہ میں اس میں بالکل مجبور ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو محمد صلی اللی ام
کے دربار میں معزز سمجھے جاتے تھے اس لئے یہ نہیں ہو سکتا کہ ان کے خادم کے دربار میں وہ
1942ء
485
خطبات محمود
پیچھے رہیں۔ انہیں لازماً آگے بٹھایا جائے گا اور مجھ پر میرے آقا کی طرف سے جو ذمہ دواریاں
ہیں ان کی وجہ سے میں اس بارہ میں بالکل مجبور ہوں۔ انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے
باپ دادا نے جو مظالم کئے تھے اس کے نتیجہ میں یہی کچھ ہونا چاہئے تھا مگر ہم آپ سے یہ
دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا اس ظلم اور تعدی کا ہماری جانوں کے لئے کوئی کفارہ نہیں؟
حضرت عمرؓ تھوڑی دیر خاموش رہے اس کے بعد آپ نے سر اٹھایا۔ اس وقت قیصر کی فوجوں
سے اسلامی فوجوں کی جنگ ہو رہی تھی۔ آپ نے شام کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے
ہوئے کہا۔ وہاں ایک جنگ ہو رہی ہے تم اگر اس جنگ میں چلے جاؤ تو شاید ان گناہوں کا کفارہ
ہو جائے۔ انہوں نے اسی وقت اپنی سواریاں کسیں اور سب کے سب اس جنگ میں شامل
ہونے کے لئے چلے گئے اور تاریخ بتاتی ہے کہ وہ سب کے سب وہیں مارے گئے ، واپس نہیں
آئے۔ 11 تو دیکھو یہ عزت تھی جو خدا تعالیٰ نے ان کو ان کی قربانیوں کے بدلہ میں دی۔ اگر
جس وقت بلال اور مصعب اور یا سر کو تپتی ہوئی ریت پر لٹایا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا تم کہولات اور
منات کی پرستش میں ہی عزت ہے۔ وہ کہہ دیتے کہ ہاں لات اور منات کی پرستش میں ہی عزت
ہے۔ تو کیا تم سمجھتے ہو ، انہیں یہ عزت حاصل ہو سکتی تھی۔ اسی طرح جس وقت انہیں پتھروں
پر گھسیٹا جاتا تھا، انہیں مارا پیٹا جاتا تھا۔ اگر وہ اپنی جانوں کی پر واہ کرتے ہوئے کفار کی ہاں میں ہاں
الله سه
ملا دیتے اور جب انہیں کہا جاتا کہ کہو محمد جھوٹا ہے تو وہ کہہ دیتے محمد (صلی ال) نَعُوذُ بِاللهِ ، جھوٹا
ہے تو کیا تم سمجھتے ہو ان ک سمجھتے ہو ان کو یہ عزت حاصل ہو حاصل ہو سکتی تھی؟ بلال کو رسول کریم صلی علیم نے اذان پر
وو
صا
الله
مقرر کیا ہوا تھا وہ حبشی تھے اور اَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا الله نہیں کہہ سکتے تھے بلکہ اسْهَدُ أَنْ لا
اله الا الله کہتے۔ بعض لوگ ہنستے کہ انہیں صحیح لفظ بھی ادا کرنا نہیں آتا۔ ایک دفعہ رسول کریم
صلی ال ہم نے لوگوں کو اسی طرح بلال کی اذان پر ہنستے ہوئے سنا تو فرمایا۔ خدا عرش پر بلال کی
اذان کی تعریف کرتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کو “ش ” اور “س” سے کوئی غرض نہیں۔ خدا تعالیٰ تو
ان پتھروں کو دیکھ رہا تھا جن پر بلال کو گھسیٹا جاتا تھا مگر باوجود اس شدید تکلیف کے وہ یہی کہتے
کہ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اسْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
لوگوں کی نظروں سے وہ ریت کے ذرے اوجھل تھے ، لوگوں کی نظروں سے وہ ریت کے
1942ء
486
خطبات محمود
ذرے پوشیدہ تھے کیونکہ ریت کے بعض اور ذروں نے ان کو نگاہوں سے مخفی کر دیا تھا مگر خدا تعالیٰ
کے سامنے وہ سرخ سرخ ذرے موجود تھے جن کو بلال کے خون نے سرخ کر دیا تھا۔ تو جو لوگ
قومی اور ملی مفاد کے لئے قربانی کرتے ہیں، خدا تعالیٰ ان کو کبھی ذلیل نہیں کرتا۔ جو شخص خدا
کے لئے مرتا ہے وہ ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے اور جو شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان بچانے کی
کوشش کرتا ہے خدا تعالیٰ کے فرشتے اس سے کہتے ہیں مر اور ہمیشہ کے لئے مر مگر جہاں میں یہ
کہتا ہوں وہاں میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ایسے موقع پر یہ محبتیں کبھی کبھی شرک کا رنگ
بھی اختیار کر لیا کرتی ہیں جیسے میں نے بتایا ہے کہ کانگرسی اپنے جھنڈے کو سلام کرتے ہیں اور
بعض قو میں جھنڈے کے سامنے اسی طرح جھک جاتی ہیں جیسے رکوع کیا جاتا ہے۔ یہ سب ناجائز
امور ہیں۔ پس جہاں تم شعائر اللہ کی حفاظت کرو اور قومی شعائر کا ادب اور احترام اپنے دل میں
پیدا کرنے کی کوشش کرو، وہاں تم اس بات کو بھی یاد رکھو کہ ان چیزوں کو کبھی ایسا مقام مت
دو کہ یہ زندہ خدا کی جگہ لے لیں۔
ہمارا خدا واحد خدا ہے اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک کرنا جائز نہیں۔ پھر کس
طرح ہو سکتا ہے کہ جن چیزوں کو ہم خادم سمجھتے ہیں ان کو آقا کی جگہ دے دیں۔ اس سے زیادہ
بیوقوفی اور حماقت کی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ پس جہاں میں تمہیں شعائر اللہ اور قومی شعائر
کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کی ہدایت کرتا ہوں اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں
کہ جب خدا اور اس کے دین کے لئے تمہیں بلایا جائے اس وقت تم اپنی جانوں کی اتنی قیمت
بھی نہ سمجھو جتنی ایک مری ہوئی لکھی ہوتی ہے۔ وہاں میں تمہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ
کسی چیز کو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں مت کھڑا کرو۔ ہمارا خدا ایک خدا ہے ، اس کی قدرتوں میں
کوئی شریک نہیں، اس کی حکومت میں کوئی شریک نہیں، اس کی عبادت میں کوئی شریک
نہیں۔ جو شخص کسی کو خدا تعالیٰ کا شریک قرار دیتا ہے ، چاہے شریک قرار دیا جانے والا خدا تعالیٰ
کا نبی اور رسول ہی کیوں نہ ہو ، وہ راندہ درگاہ ہو جاتا ہے مگر جو تمام چیزوں کو اپنے اپنے مقام پر
رکھتا ہے۔ خدا کو خدا کی جگہ دیتا ہے ، رسول کو رسول کی جگہ دیتا ہے، شعائر کو شعائر کی جگہ دیتا
ہے وہی خدا تعالیٰ کے حضور عزت پاتا ہے۔ اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔“ دنیا
الفضل 31 اکتوبر 1942ء)
1942ء
487
خطبات محمود
1: الفاتحہ : 2 تا 4 :2 : الفاتحه : 5 3: الفاتحہ : 7:6
4 بخاری کتاب التعبير باب اللبن
5: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 78۔ مطبوعہ مصر 1935ء
6: حضرت جعفر سے جھنڈا حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے لیا اور جب وہ شہید ہوئے تو فوج کی
کمان حضرت خالد بن ولید نے سنبھالی۔ بخاری کتاب المغازى باب غزوة موتة
7: مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل علی بن ابی طالب رضی الله عنه
8 بخاری کتاب المغازی باب قتل ابى جهل
9 اسد الغابة جلد 3 صفحہ 385-386۔ مطبوعہ ریاض 1286ھ
10: الاستيعاب جلد 2 صفحه 21-22 مطبوعہ بیروت 1995ء
11: اسد الغابة جلد 2 صفحہ 372۔ مطبوعہ ریاض 1285ھ