جماعت احمدیہ کا اصل مقصد اور اس کے حصول کا طریق

1943ء
146
(14
خطبات محمود
جماعت احمدیہ کا اصل مقصد اور اس کے حصول کا طریق
(فرمودہ 23 اپریل 1943ء)
تشہد ، تعوذ، سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اسلام کی تعلیم کا نقطہ مرکزی ایک خدا ہے یعنی نہ صرف یہ کہ اسلام ہمیں خدا تعالیٰ
کی طرف لے جاتا ہے بلکہ وہ اس خدا کی طرف لے جاتا ہے جو احد ہے۔ یہی وہ نقطہ مرکزی
ہے جس کے متعلق تمام انبیاء نے جو شروع سے لے کر اب تک مبعوث ہوئے ہیں دنیا سے
جنگ کی ہے اور یہی وہ نقطہ مرکزی ہے جو آج بھی اسلام اور دوسرے ادیان کے درمیان
موجب مخاصمت ہو رہا ہے۔ احد کا لفظ عربی زبان میں واحد سے مختلف معنی رکھتا ہے۔ واحد
بھی اللہ کا نام ہے مگر احد اور مضمون بیان کرتا ہے اور واحد اور مضمون بیان کرتا ہے۔ احد
کا لفظ خدا تعالیٰ کی ذات کی وحدانیت کو بیان کرتا ہے اور واحد کا لفظ خدا تعالیٰ کی صفات کی
وحدانیت کو بیان کرتا ہے۔ جب ہم واحد کہتے ہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات
میں کامل ہے اور اس کے سوا اور کوئی وجود نہیں جو صفات کے لحاظ سے کامل ہو ۔ گویا ہم جب
واحد کا لفظ بولتے ہیں تو اس کے ساتھ دو، تین، چار یا کم و بیش دوسرے افراد کے وجود کا بھی
اقرار کرتے ہیں، انکار نہیں کرتے۔ گو ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ باقی جو چیزیں ہیں
وہ اسی سے نکلی ہیں۔ جس طرح دو، تین، چار وغیرہ سب عدد ایک سے ہی نکلے ہیں اس طرح
دنیا میں جس قدر بھی اشیاء ہیں وہ سب کی سب اللہ تعالیٰ سے ہی نکلی ہیں اور ہر چیز اپنے کمال

1943ء
147
خطبات محمود
کے لئے اس کے پرتو کی محتاج ہے۔ جس طرح سورج کی روشنی کے بغیر اور کہیں نور نہیں اسی
طرح خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر اور کوئی وجود نہیں ہو سکتا۔ یہ تو مفہوم ہے واحد کا۔
احد کا لفظ یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں یکتا ہے۔ یہ دو قسم کی نفی
کرتا ہے۔ پہلی یہ کہ وہ دو سے ایک نہیں ہوا۔ اور دوسری یہ کہ وہ ایک سے بھی دو نہیں ہوا۔
واحد ایک سے دو بھی بنتا ہے اور دو سے ایک بھی ہوتا ہے۔ جہاں تک خدا تعالیٰ کی صفات کا
تعلق ہے ان کے ساتھ دنیا میں اشتراک پایا جاتا ہے۔ اس کے پر تو کے ماتحت دوسری اشیاء میں
ایک حد تک وہ صفات مل سکتی ہیں۔ گویا واحد کہنے کے ساتھ ہم اس امر کا اقرار کرتے ہیں کہ
دنیا میں دوسرے وجود بھی موجود ہیں۔ واحد کے لفظ سے ہم دوسرے کسی وجود کی طرف جا
سکتے ہیں مگر احد کے لفظ سے نہیں۔ اسی طرح عربی زبان میں وَاحِدُ اثْنَيْنِ کہتے ہیں ، أَحَدُ
اثْنَيْنِ نہیں کہتے۔ تو مخلوق کو اللہ تعالیٰ کی صفات میں اشتراک ہے ، ذات میں نہیں۔ اللہ تعالیٰ
سنتا ہے اور اس کے پرتو سے ہمیں بھی سننے کی توفیق حاصل ہوتی ہے۔ کئی نادان کہہ دیا کرتے
ہیں کہ یہ کہنا کہ ہم بھی سنتے ہیں اور خدا تعالیٰ بھی سنتا ہے یہ شرک ہے۔ لیکن یہ شرک نہیں
کیونکہ ہم جو سنتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی صفت کا پر تو ہے۔ تو میں بتا رہا تھا کہ جب ہم واحد کا لفظ
بولتے ہیں تو گویا اقرار کرتے ہیں دوسرے وجود بھی دنیا میں ہیں۔ ایک سے آگے دو تین چار
پانچ وغیرہ ہیں اور پھر اگر واپس چلیں تو ایک پر ہی پہنچ جاتے ہیں۔ مگر احد کا لفظ بتاتا ہے کہ نہ
اس ایک سے آگے دو تین چار کی طرف جاسکتے ہیں اور نہ واپس ایک کی طرف آسکتے ہیں۔ اور
اصل بناء مخاصمت یہی ہے۔ بہت سی قومیں ہیں جو ایک سے دو تین چار کی طرف لے جاتی ہیں
اور پھر واپس ایک کی طرف لاتی ہیں۔
عیسائیوں میں یہ دونوں باتیں موجود ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ باپ، بیٹا اور روح القدس
مل کر احد ہوا۔ گویا وہ کثرت سے وحدت کی طرف لے جاتے ہیں کہ تینوں مل کر ایک ہو
گئے۔ اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ تینوں مل کر ایک ہو گئے ۔ اور یہ سورۃ جس کی میں نے اس
وقت تلاوت کی ہے اسی غلطی کی تردید کرتی ہے جو خصوصیت کے ساتھ آخری زمانہ میں پیدا
ہونے والی تھی۔

1943ء
148
خطبات محمود
فرمایا قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ 1 تُو کہہ دے اللہ ایک ہی ہے۔ وہ نہ تو ایک سے بیٹا اور
روح القدس بن سکتا ہے اور نہ یہ تینوں واپس ایک ہو سکتے ہیں۔ وہ نہ تو تنوع اختیار کر سکتا ہے
اور نہ اس تنوع کو مٹانے سے پھر ایک ہوتا ہے۔ یہ سورۃ اس آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ کی
احدیت کو ثابت کرنے کے لئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آخری زمانہ میں ایک
ایسے مامور کو پیدا کیا جس کے لئے سارے مذاہب میں پیشگوئیاں رکھ دیں اور اس طرح سب
مذاہب میں پیشگوئیاں رکھ کر تمام لوگوں کو ایک نقطہ پر لا کر جمع کر دیا کیونکہ احدیث بھی ایک
ہی نقطہ پر جا کر ثابت ہو سکتی ہے۔ پہلے مختلف انبیاء مختلف اقوام میں آتے تھے اور مختلف نام
اللہ تعالیٰ کے دنیا میں بولے جاتے تھے۔ کوئی گاڈ کہتا اور کوئی پر میشور ، کوئی یزدان بولتا اور کوئی
الو ہیم ۔ اس طرح دنیا نے خدا تعالیٰ کے مختلف نام رکھے ہوئے تھے۔ یہ سب کے سب ایک ہی
ذات کی طرف اشارہ کرتے تھے اور لوگوں کو دھوکا ہوتا تھا کہ یہ ہندوؤں کا خدا ہے، یہ
زرتشتیوں کا خدا ہے اور یہ یہودیوں کا خدا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ان مختلف ناموں سے دھوکا ہو تا تھا
اور اس طرح اللہ : اللہ تعالیٰ بھی قومی خدا بن کر رہ گیا تھا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی العلیم کے
ذریعہ تمام دنیا کے لئے ایک دین بھیج کر سب کو ایک خدا کی طرف متوجہ کیا۔ خدا تعالیٰ کے
کلام کو ہم سمجھتے دماغ کی روشنی سے ہیں۔ ہم قرآن کریم کی عظمت کتنی مانیں مگر کیا ایک پاگل
اسے سمجھ سکتا ہے۔ اسے ایک مجنون ہر گز نہیں سمجھ سکتا۔ خدا تعالیٰ کے کلام کو سمجھنا دماغ سے
متعلق ہے۔ دماغ ایک آئینہ ہے جس میں خدا تعالیٰ کے نور کی روشنی پڑتی ہے اور اگر آئینے
مختلف قسم کے ہوں تو وہ اشکال بھی مختلف قسم کی دکھاتے ہیں۔ کئی آئینے ایسے ہوتے ہیں جو
شکل کو بگاڑ کر دکھاتے ہیں۔ کئی ایسے ہوتے ہیں جو قد کو لمبا ظاہر کرتے ہیں۔ کئی ہوتے ہیں جو
چیٹا ظاہر کرتے ہیں۔ اور کئی ایک ایسے ہوتے ہیں جن میں گولائی نظر آتی ہے۔ آئینے مختلف
زاویوں پر کاٹے جاتے ہیں اور زاویہ کے ماتحت وہ مختلف شکلیں دکھاتے ہیں۔
رتو
بچپن میں ہم کھیلا کرتے تھے۔ ایک شیشہ بازار میں ملتا تھا جس کے اگر ایک طرف
دیکھیں تو قد کوئی دس گز لمبا نظر آتا تھا اور دوسری طرف دیکھیں تو بہت چھوٹا اور چوڑا و موٹا
دکھائی دیتا تھا۔ تو بعض آئینے ایسی طرز کے بنائے جاتے ہیں کہ وہ مختلف اشکال دکھاتے ہیں۔

1943ء
149
خطبات محمود
میں ایک دفعہ ریل میں سفر کر رہا تھا۔ ریلوے میں ملازم ایک احمدی دوست بھی پاس بیٹھے
تھے۔ میں غسلخانہ میں گیا۔ وہ جو چلمچی ہوتی ہے وہ بہت روشن اور شفاف ہونا ہوتی ہے ۔ اس پر
میری نظر پڑی تو میں نے دیکھا کہ اس میں پیٹ گھڑے کی طرح بہت بڑا سا دکھائی دیتا ہے اور
آگے نکلا ہوا نظر آرہا ہے۔ میں نے واپس آکر مذاق کے طور پر کہا کہ ریل والے بہت جھوٹے
ہوتے ہیں۔ اس دوست نے سمجھا کہ شاید ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔ وہ دریافت کرنے لگے
کہ کیا بات ہے۔ میں نے کہا کہ بس ریلوے والے بڑے جھوٹے ہوتے ہیں۔ وہ بہت پریشان
ہوئے مگر میں نے کہا کہ میں نے جو بات اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے اس کو کس طرح غلط کہہ
سکتا ہوں۔ وہ دوست بہت حیران ہو رہے تھے۔ اس پر میں نے چودھری فتح محمد صاحب اور
میاں بشیر احمد صاحب سے جو میرے ہمسفر تھے کہا کہ آؤ بات سنو۔ انہیں لے جا کر میں نے
اس چلمچی کے آگے کھڑا کر دیا۔ انہوں نے بھی جب دیکھا کہ ان کا پیٹ گولا سا بنا ہوا آگے نکلا
ہوا نظر آرہا ہے تو میں نے ان سے کہا کہ کیا ریل والے سچ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا نہیں۔
اس پر اس دوست کو اور بھی فکر ہوا۔ تب میں نے انہیں لا کر سامنے کھڑا کیا تو انہیں معلوم ہوا
کہ میں مذاق کے طور پر بات کر رہا تھا۔ تو آئینے بھی مختلف اشکال ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح
ایک پریشان دماغ بھی ایک نقشہ کھینچ لیتا ہے اور اور خدا تعالیٰ کو ایک رنگ دے لیتا ہے۔ اور پھر
سمجھتا ہے کہ وہی ٹھیک ہے جو وہ دیکھ رہا ہے حالانکہ اس کی مثال اس بچہ کی ہوتی ہے جسے کسی
ایسے شیشہ کے سامنے اگر لا اگر لا کر کھڑا کر دیا جائے جو شکل ٹھیک نہیں دکھاتا اور وہ اس میں کسی
شخص کی شکل کو دیکھے تو وہ یہی سمجھے گا کہ جس شخص کی شکل وہ د رہ دیکھ رہا ہے اس کی توند بہت موٹی دیکھ
ہے۔ اور اگر اس نے اسے پہلے نہ دیکھا ہوا ہو تو وہ سمجھے گا کہ اس شخص کی شکل واقعی ایسی ہے۔
تو مختلف مذاہب نے اللہ تعالیٰ کے مختلف نام تجویز کئے ہوئے تھے جس سے دنیا میں عجیب
تشویش پیدا ہو گئی تھی اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے دماغ میں اللہ تعالیٰ کی
عجیب شکلیں اختیار کر رکھی تھیں۔ اس کا نتیجہ یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کی احدیت میں فرق پڑنے لگا
تھا۔ پس اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی الم کو مبعوث فرمایا اور آپ کے ذریعہ سب قسم کی
اصطلاحوں اور ناموں کو ایک ذات میں جمع کر دیا۔ گویا اللہ تعالیٰ نے باقی سب آئینے توڑ کر

1943ء
150
خطبات محمود
صرف ایک لے لیا اور اسی میں دیکھنا شروع کیا جو چونکہ صحیح تھا اس لئے اس میں صرف ایک ہی
شکل نظر آتی تھی اور اس طرح ہر ایک اس کا صحیح اندازہ کرنے کے قابل ہو گیا۔ گو بعض نے
پھر بھی دھوکا کھایا مگر یہ دھوکا نظر کی کمزوری کی وجہ سے ہے۔ تو آئینہ کی صحت بہت بڑی
اہمیت رکھتی ہے۔
دنیا کے لئے ایک مذہب پیش کر کے اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید کو مضبوط کیا لیکن اس
توحید کو قائم رکھنے کے لئے قلب کی صفائی بہت ضروری ہے۔ مجھے یاد ہے میں بہت چھوٹا تھا
جب میں نے رویا دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے سامنے آیا اور اس نے ایک تقریر شروع کی۔
جس میں کہا کہ انسان کا دل خدا تعالیٰ کے لئے بطور آئینہ کے ہے۔ وہ اس میں اپنی شکل دیکھتا
اور پتہ لگاتا ہے کہ اس میں نقص ہے یا خوبی ہے۔ اور جیسی اسے اس میں شکل نظر آتی ہے ویسا
ہی وہ آئینہ کو سمجھتا ہے۔ جس طرح عورتیں سنگار کے لئے اور شکل دیکھنے کے لئے آئینہ
استعمال کرتی ہیں مگر اسی وقت تک جب تک وہ صحیح صحیح شکل دکھاتا ہے مگر جب وہ خراب ہو
جاتا ہے، چاندی اتر جاتی ہے اور وہ شکل کو بگاڑ کر دکھاتا یا بالکل نہیں دکھاتا اور بجائے حسن ظاہر
کرنے کے بدصورت اور بد نما کر کے دکھاتا ہے تو وہ اسے اٹھا کر زمین پر مارتی ہے ( یہ کہتے
ہوئے فرشتہ نے بھی اپنا ہاتھ اوپر اٹھایا اور اس آئینہ کو جو اس کے ہاتھ میں تھا زمین پر دے
مارا۔ وہ چھن کر کے چکنا چور ہو گیا اور وہ چھن کی آواز بھی میرے کان میں پڑی) اور اس فرشتہ
نے کہا کہ وہی آئینہ جسے عورت اپنا حسن دیکھنے کے لئے استعمال کرتی ہے مکدر ہو جانے پر وہ
اسے چور چور کر دیتی ہے۔ یہی حال بندہ اور اللہ تعالیٰ کا ہے ۔ جب انسان کا دل صاف آئینہ کی
طرح نہیں رہتا اور اللہ تعالیٰ کی شکل اس میں خراب نظر آتی ہے تو وہ اسے بے پروائی سے زمین
پر پھینکتا اور چکنا چور کر دیتا ہے۔ پس قلب انسانی ایک آئینہ ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنا
جمال دیکھتا ہے۔ آنحضرت صلی الم نے تمام آئینوں کو ایک رنگ میں ڈھال دیا۔ ایران،
عرب، ہندوستان، افریقہ ، امریکہ، یورپ سب کے لئے ایک ہی قسم کی اصطلاحیں دیں اور اس
طرح اللہ تعالیٰ کی توحید کو صحیح رنگ میں قائم کیا۔
یہ توحید کا پہلا مقام ہے۔ دوسر ا مقام یہ ہے کہ تبلیغ کو اس قدر وسیع کیا جائے کہ دنیا

1943ء
151
خطبات محمود
کی کثرت توحید پر قائم ہو جائے۔ توحید کا دوسرا حصہ اشاعت کا ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ یہ خیالات کی جو یکسوئی
پیدا کی گئی ہے اسے پھیلایا جائے اور سب انسانوں کو اس کے حلقہ میں لے لیا جائے۔ اسی لئے
اللہ تعالیٰ نے پہلے سب انبیاء سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں پیشگوئیاں کرادیں
تالوگ یہ پتہ لگا سکیں کہ اس زمانہ میں نجات اس شخص سے وابستہ ہے اور اسی لئے یہ سورۃ بھی
قرآن کریم کے آخر میں رکھی ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ صحیح توحید کو اس رنگ میں دنیا پر قائم
کرنا ہماری جماعت کا کام ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متبعین کا فرض ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی احدیت کو دنیا میں ثابت کریں اور یہ ایسا کام ہے جو اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب
تک کہ دل کے آئینے صاف نہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی حقیقی تصویر ان میں نظر آئے۔ اگر ہمارے
دل کے آئینے صاف نہ ہوں اور وہ مختلف اقسام کی شکلیں دکھائیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے
کہ جو اور لوگ اس جماعت میں آئیں گے وہ بھی نئی نئی شکلیں ہی دکھائیں گے۔ تو توحید کامل
کے لئے قلب کی صفائی بہت ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ کی صفات کا ظہور ہمارے ہی ذریعہ سے دنیا
کے سامنے آتا ہے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ہمارے قلب کے آئینے بالکل صاف
ہوں۔ توحید الہی کو انسان کا قلب ہی ظاہر کر سکتا ہے۔ قلب انسانی جب پاک ہونے لگتا ہے تو
ساتھ ہی وہ بلند بھی ہوتا جاتا ہے حتی کہ اس مرکز اور منبع تک پہنچتا ہے جہاں سے یہ دریا چلتا
ہے اور وہ ہر چیز میں خدا تعالیٰ کا ہاتھ کام کرتا ہوا دیکھنے لگ جاتا ہے۔ پہلے تو وہ سمجھتا ہے کہ یہ
مخلوق آپ ہی آپ ہو گئی ہے مگر پھر وہ بلند ہو کر دیکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ ہر چیز کو پیدا
کرتے ہیں۔ پہلے وہ سمجھتا ہے کہ یہ ہوا جس میں وہ سانس لے رہا ہے خود بخود ہی موجود ہو گئی مگر
جب وہ بلندی تک پہنچتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ دراصل ایک قادر خدا ہے جو پھونکیں مار تا اور اس
طرح ہوا پیدا ہوتی ہے اور اس مقام پر پہنچ کر اسے احدیت کا احساس ہو تا ہے۔ ورنہ جہاں تک
انسان کا علم ہے وہ تو صرف علت تک ہی جاتا ہے۔ علت و معلول اور سبب و مسبّب کو ایک
دوسرے سے جدا کرنے کی طاقت انسان میں نہیں حتی کہ دل کی آنکھیں کھلیں اور وہ محسوس
کرلے کہ اللہ تعالیٰ کی احدیث ہی دراصل دنیا کو پیدا کرنے والی ہے۔ علت و معلول علیحدہ چیز

1943ء
152
خطبات محمود
ہے اور مخلوقات علیحدہ چیز ہے۔ مگر یہ مقام قلب کی صفائی سے حاصل ہوتا ہے۔
پس میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہم اس مقصد کو جو اس سورۃ میں بیان کیا گیا
ہے تب تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ اپنے دلوں کو اتنا صاف نہ کر لیں اور روحوں کو اتنا
بلند نہ کر لیں کہ خدا تعالیٰ کا وجود مخلوق سے بالکل جدا ہو کر نظر آنے لگے۔ اسی صورت میں دنیا
میں خالص توحید کا قیام ہو سکتا ہے۔ ہم دنیا میں جو کچھ کانوں سے سنتے اور آنکھوں سے دیکھتے
ہیں وہ سب ہمیں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت تک لے جاتا ہے ، احدیت تک نہیں۔ یہی دھوکا ہے
وحدانیت کا جس سے بعض مسلمان یہ سمجھنے لگے کہ آنحضرت صلی اللی کم بھی خدا تعالیٰ کی صفات
رکھتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک صاحب یہاں بڑا آتے
تھے ۔ وہ روزانہ یہ بحث کرتے تھے کہ آنحضرت صلی العلم عالم الغیب تھے۔ ان کے سر پر رومی
ٹوپی تھی۔ ایک دن ایک شخص نے اسے بلایا اور کہا کیا تم سمجھتے ہو کہ آنحضرت صلی العلم کو اس کا
علم ہوا اس شخص نے بغیر کوئی شرم محسوس کئے کہہ دیا ہاں ضرور ہوا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
لوگ وحدانیت تک جاتے ہیں احدیث تک نہیں پہنچتے کہ جس پر پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ
بے شک انسان بھی ایک حد تک خالق ہے ، رازق ہے مگر پھر بھی خدا تعالیٰ الگ ہے اور مخلوق
الگ ہے۔ دونوں میں کوئی اتحاد ذاتی ہر گز نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی صفات میں تو اشتراک ہے اور
واحد ہونے کا لفظ ہم دوسروں کے لئے بھی بول سکتے ہیں۔ ہم رسول کریم صلی علیم کے متعلق
کہتے ہیں کہ آپ نے تن تنہا دنیا کا مقابلہ کیا۔ ہم کہتے ہیں فلاں شخص اکیلا گھر میں ہے ان فقروں
کا اگر عربی میں ترجمہ کریں تو واحد کا لفظ استعمال کریں گے ، احد نہیں کہہ سکتے۔ احد کے معنے یہ
ہیں کہ دوسرا ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ توحید ہے جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے اور یہ اس وقت
تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک ایمان کامل نہ ہو اور یہ بات اچھی طرح ذہن نشین نہ ہو جائے
کہ خدا تعالیٰ کا اصل مقام احدیت کا ہے اور انسان کو جیسا اتحاد باللہ وحدانیت کے لحاظ سے ہے
احدیت سے نہیں۔ یہی وہ مقام ہے جو انبیاء کو ان کے مقام پر رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ بعض
لوگ احدیث کے اس مقام کو نہیں سمجھتے اور دھوکا کھا جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے بعض نیک
بندوں نے اس مقام کی وجہ سے بڑی بڑی تکالیف اٹھائی ہیں۔ حضرت اسماعیل شہید کو بعض

1943ء
153
خطبات محمود
لوگ بُرا بھلا کہہ دیتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے جو غلو سے کام لیا تو آپ نے کہا کہ
خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں نبیوں کی حیثیت ایسی ہوتی ہے جیسی شریف النسب انسان کے مقابلہ
میں ایک چوہڑے کی 2 لوگوں نے اسے کفر قرار دیا ہے حالانکہ انہوں نے یہ احدیث کا
مقام بیان کیا ہے جو بہت بلند ہے ۔ اگر انسان اس مقام کو سمجھ لے تو یہ سب مدارج اسے ایک
جدا گانہ چیز نظر آنے لگتے ہیں او وہ اچھی طرح سمجھنے لگتا ہے کہ اس مقام کے مقابل پر نبی اور
ولی کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے ان کے مدارج کا تعلق وحدانیت سے ہے احدیت سے نہیں۔
اللہ تعالیٰ ان پر اپنی صفات کا خاص پر تو ڈالتا ہے۔ دنیا میں مختلف لوگ اللہ تعالیٰ کی مختلف صفات
کے مظہر ہوتے ہیں۔ کوئی صفت رزاق کا، کوئی ستار اور کوئی غفار کا مظہر ہوتا ہے مگر یہ سب
مظاہر اللہ تعالیٰ کی صفات کے ہیں، ذات کے نہیں۔
پس توحید کامل کے لئے قلبی صفائی کی سخت ضرورت ہے۔ اگر قلبی آئینے صاف نہ
ہوں تو اللہ تعالی کی مختلف اشکال دکھاتے ہیں۔ جس سے اس کی صفات کے متعلق غلطی لگ
جاتی ہے اور اس کی حقیقی شان ظاہر نہیں ہو سکتی اور قلبی صفائی کے لئے یہ چیز ضروری ہے کہ ہم
اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت اتنی بڑھائیں کہ احدیت کا مقام صاف نظر آنے لگے ۔ اگر وہ
خود ہمیں نظر آئے تو ہم دنیا کو بھی دکھا سکتے ہیں لیکن اگر ہمیں خود بھی نظر نہ آئے تو ہم ناقص
توحید پھیلانے والے ہوں گے اور ہمارے دعوے صرف منہ کے دعوے ہوں گے حالانکہ منہ
سے تو عیسائی بھی اللہ تعالیٰ کو ایک ہی کہتے ہیں اور اسی طرح اگر ہم بھی منہ سے کہہ دیں تو اس کا
نتیجہ کچھ بھی نہیں نکل سکتا۔
پس ہماری جماعت کے جو دوست شوری کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ اس بات کو اچھی
طرح ذہن نشین کر لیں کہ ہمارا اصل مقصد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی احدیت کو محسوس کریں
اور اسے پہچانیں اور پھر دوسروں کو دکھائیں اصل مقام احدیت کا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس
سورہ کو قرآن کریم کے آخر میں رکھ کر اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں
توحید کامل کو دنیا میں پیش کیا جائے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کی وفات کو ثابت کر کے توحید کامل کے رستہ میں جو روک تھی اسے دور کر دیا ہے۔

1943ء
154
خطبات محمود
یہی وجہ ہے کہ آپ اس مسئلہ پر بہت زور دیا کرتے تھے۔ رات دن یہی ذکر فرماتے رہتے تھے
مجھے یاد ہے ایک دفعہ کسی نے کہا کہ حضور اس مسئلہ کو اب چھوڑ بھی دیں تو حضور کو جلال آگیا
اور فرمایا کہ مجھے تو اس کے متعلق بعض اوقات اتنا جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں شاید
جنون نہ ہو جائے۔ اس مسئلہ نے اسلام کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ہم جب تک اسے پیں نہ
ڈالیں گے آرام کا سانس نہیں لے سکتے۔ اب بھی بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ کیا مسئلہ ہے؟
مگر یہ احدیث کے رستہ میں روکیں ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اس قدر جوش تھا اور یہی وہ جوش تھا جس نے خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچا اور صداقت کے لئے
بنیاد قائم کر دی اور ہم میں سے ہر ایک جسے اسلام سے محبت ہے سمجھ سکتا ہے کہ یہ محض ایک
چنگاری ہے اُس آگ کی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں تھی۔ اگر کوئی محسوس
کرتا ہے کہ اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت اور اسلام کو پھیلانے کی تڑپ ہے تو وہ سمجھ سکتا
ہے کہ یہ محض ایک چنگاری ہے اُس آگ کی جو حضور علیہ السلام کے دل میں تھی۔ پس ہماری
تمام تر کوششیں اس نقطہ پر گھومنی چاہئیں اور اسی میں محصور ہونی چاہئیں۔ لیکن اگر ہم اس
بات کو نہیں سمجھ سکتے تو جو کام ہم کریں گے وہ گو بظاہر توحید ہو گا مگر دراصل وہ کسی شرک کا
پیش خیمہ ہو گا۔“ (الفضل 18 مئی 1943ء)
1۔ الاخلاص : 2
2۔ تقوية الايمان مع تذکیر الاخوان از حضرت محمد اسمعیل شہید مطبوعہ کراچی صفحہ 21 میں
اس مفہوم کی یہ عبارت ہے ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا وہ اللہ کی شان کے آگے چمار سے بھی
وو
زیادہ ذلیل ہے۔ حاشیہ صفحہ 21 ،22 پر ہے ” جس طرح ایک بادشاہ کی شان کے سامنے
چمار کی شان ہے اس سے بہت زیادہ ہر مخلوق کی شان خدا کی شان کے آگے کم ہے۔“
66

آج 10 میں سے 10 باقی