جماعت احمدیہ میں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت

1943ء
236
(25)
خطبات محمود
جماعت احمد یہ میں خدام الاحمدیہ ، انصار اللہ اور
لجنہ اماءاللہ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت
)فرمودہ 22 اکتوبر 1943ء(
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کے کام کو چلانے کے لئے دو قوتیں پیدا کی ہیں۔ اور ان دو
قوتوں کے پیدا کرنے کا سبب یہی ہے کہ ایک قوت دوسری قوت کی نگران ہوتی ہے۔ جب
ایک میں کوئی کمزوری پیدا ہو جاتی ہے خواہ جان کر یا نہ جانتے ہوئے تو دوسری طاقت اپنے آپ
کو نمایاں کرنا شروع کر دیتی ہے۔ ان دو قوتوں میں سے ایک قوت تقدیر کی ہے اور ایک قوت کرد۔
تدبیر کی ہے۔ خدا تعالیٰ کا کوئی فعل نہ جانتے ہوئے نہیں ہوتا۔ اس لئے تقدیر خاص تو جب بھی
دنیا سے اپنا پر تو ہٹاتی ہے کسی مصلحت کے ماتحت ہٹاتی ہے لیکن تدبیر کبھی جانتے ہوئے ہٹ
جاتی ہے ، اور اور کبھی نہ جانتے ہوئے ہٹ جاتی ہے۔ اور اس طرح دنیا کا کام صحیح طور پر چلتا چلا جاتا
ہے۔ کبھی دنیا پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ لوگ تدبیر کو روحانیت کی ترقی اور اس کی درستی کے لئے
بالکل چھوڑ دیتے ہیں۔ مثلاً روحانیت کی درستی کے لئے نماز کی ضرورت ہے مگر لوگ یا تو بہت
ہی کم نمازیں پڑھتے ہیں اور جو پڑھتے ہیں وہ بھی ریاء اور ظاہر داری کے لئے پڑھتے ہیں۔
خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے نمازیں نہیں پڑھتے۔

1943ء
237
خطبات محمود
روحانیت کی درستی کے لئے روزوں کی ضرورت ہے مگر لوگ یا تو روزہ رکھنے میں سست ہو جاتے
ہیں یا دکھاوے کے لئے روزے رکھتے ہیں یا روزے تو رکھتے ہیں مگر ان کے روزے صرف
بھوک اور پیاس کی تکلیف ہی کہلا سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ روزوں کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
کیونکہ روزہ رکھنے کے باوجود وہ جھوٹ بول لیتے ہیں۔ وہ لڑائی جھگڑوں میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ
ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔ وہ فساد کرتے ہیں۔ وہ غیبت میں حصہ لیتے ہیں اور اس لئے
نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا روزہ، روزہ ہے۔ وہ باوجو د روزہ رکھنے کے خدا تعالیٰ کے حضور روزہ دار
نہیں ہوتے۔ اور یا پھر لوگ روزہ رکھتے ہی نہیں۔ زکوۃ انسان کے نفس کی پاکیزگی اور اس کے
قلب کے تزکیہ کے لئے ایک نہایت ہی ضروری چیز ہے مگر ایک زمانہ ایسا آ جاتا ہے جبکہ لوگ یا
تو زکوۃ دیتے ہی نہیں اور اگر دیتے ہیں تو اسے اپنے دنیوی مقاصد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنالیتے
ہیں۔ اور یہ دونوں صورتیں ایسی ہیں جو ان کو نیکی سے محروم رکھتی ہیں۔ یعنی یا تو وہ ایسا کرتے
ہیں کہ اپنے مال کو زکوۃ دینے کے بغیر حرام مال بنا لیتے ہیں اور یا اگر دیتے ہیں تو اس زکوۃ کو ایسی
طرز پر تقسیم کرتے ہیں جس میں ان کی نفسانی خواہشات کا دخل ہوتا ہے۔ مثلاً کسی سکول کے
لئے چندہ کی تحریک ہوئی تو ہزار دو ہزار روپیہ دے دیا۔ اس پر لوگ بڑے جوش سے اعلان
کرتے ہیں کہ فلاں سکول کے لئے فلاں تاجر صاحب نے دو ہزار روپیہ چندہ دیا۔ حالانکہ وہ
زکوٰۃ کا روپیہ ہوتا ہے۔ اور ان کا کوئی حق ہی نہیں ہو تا کہ وہ اسے اپنی ذاتی خواہشات کو پورا
کرنے کا ذریعہ بنائیں۔ وہ غرباء کا مال ہوتا ہے اور غرباء کی طرف ہی لوٹائے جانے کا اسلام حکم
دیتا ہے تا کہ مال کو پاکیزگی حاصل ہو اور ان کا نفس تزکیہ حاصل کرے۔ مگر بجائے اس کے کہ
وہ زکوۃ کو اپنے مال یا اپنے قلب کی پاکیزگی کا ذریعہ بنائیں وہ اسے اپنی عزت بڑھانے کا ایک
ذریعہ بنا لیتے ہیں۔ یاز کوۃ کا مال تو الگ کر لیتے ہیں مگر ان کے دل میں یہ ارادہ مخفی ہوتا ہے کہ
کبھی ڈپٹی کمشنر سے ملے اور اس نے چندہ کی تحریک کی۔ تو اس موقع پر اس روپیہ میں سے ایک
خاص رقم دے دیں گے اور اس طرح عزت اور شہرت میں اضافہ ہو گا۔ حالانکہ زکوۃ غرباء
کے لئے ہوتی ہے۔ اس لئے نہیں ہوتی کہ اس روپیہ کو انسان اپنی ذاتی اغراض کے لئے استعمال
کرے مگر انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی۔ ڈپٹی کمشنر تحریک کرتا ہے اور وہ چندہ میں

1943ء
238
خطبات محمود
66
ایک بہت بڑی رقم دینے کے بعد اس سے یہ درخواست کر دیتے ہیں کہ حضور ہماری
خان صاحب“ یا ”خان بہادر “ کے خطاب کے لئے یا فلاں ٹھیکہ کے لئے سفارش کر دی
جائے۔ ہم نے گورنمنٹ کی اس قدر خدمت سر انجام دی ہے۔ حالانکہ وہ روپیہ جس کی بناء پر
گورنمنٹ کی خدمت کا انہیں دعویٰ ہوتا ہے ان کا ہوتا ہی نہیں غرباء کا روپیہ ہوتا ہے اور یا پھر
اس روپیہ کو وہ پبلک میں اپنی عزت بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً کہیں کوئی انجمن
اسلامیہ ہوئی اور اس کے پریزیڈنٹ یا سکرٹری یا مربی بنے کا سوال زیر غور ہوا تو زکوۃ کے
روپیہ میں سے دو ہزار روپیہ اس انجمن اسلامیہ کو دے دیا۔ اور پھر مونچھوں پر تاؤ دیتے ہوئے
کہنا شروع کر دیا کہ ہمیں اسلام کی خدمت کا کس قدر احساس ہے۔ ہم نے اپنے دن رات کی
محنت سے کمایا ہوا روپیہ انجمن کے سپرد کر دیا۔ حالانکہ مقصد یہ ہوتا ہے کہ پبلک میں ان کی
عزت بڑھے اور لوگ یہ کہنا شروع کر دیں کہ فلاں میر صاحب یا فلاں مرزا صاحب یا فلاں
چودھری صاحب نے دو ہزار روپیہ انجمن اسلامیہ کو دے دیا۔ حالانکہ وہ روپیہ اس میر یا مر زا یا
چودھری کا تھا ہی نہیں۔ وہ تو بہر حال اس نے دینا ہی تھا۔ اور دینا بھی غرباء کو تھا۔ مگر بجائے
اس کے کہ اسے اس مقام پر خرچ کیا جاتا جس مقام پر خرچ کرنے کا اسلام نے حکم دیا ہے وہ
اس روپیہ کو دنیوی و جاہت اور اعزاز حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور یا پھر دیتے
ہی نہیں۔ اور یا اس قسم کی ٹھگیاں کرتے ہیں جو نہایت ہی قابلِ شرم ہوتی ہیں۔
حضرت خلیفۃ المسیح اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک سیٹھ صاحب تھے۔ میں ان کے
متعلق یہ سمجھا کرتا تھا کہ وہ زکوۃ دیا کرتے ہیں مگر مجھے لوگوں نے بتایا کہ وہ زکوۃ کہاں دیتا ہے
وہ تو دھوکا بازی کرتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے بتایا کہ جب زکوۃ دینے کا وقت آتا ہے تو وہ زکوۃ کا
تمام روپیہ ایک گھڑے میں بھر دیتا ہے۔ مثلاً دو ہزار یا تین ہزار یا چار ہزار زکوۃ کا روپیہ ہو ا تو
وہ سب روپیہ ایک گھڑے میں بھر دیا۔ اور اس کے اوپر دانے ڈال دیئے۔ اس کے بعد وہ کسی
غریب طالبعلم کو بلاتا، اسے نہایت اچھا کھانا کھلاتا اور جب وہ کھانا کھا کر فارغ ہو جاتا تو اسے کہتا
اس گھڑے میں جو کچھ ہے یہ میں نے آر مانے آپ کی ملکیت میں دے دیا ہے۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد
کہتا آپ یہ گھڑا اٹھا کر کہاں لے جائیں گے ۔ اسے واپس میرے پاس ہی فروخت کر دیجئے۔

1943ء
239
خطبات محمود
فرمائیے آپ اس کی کیا قیمت لیں گے۔ طالبعلم بھی اپنے ذہن میں اندازہ لگا لیتا کہ کتنی قیمت
مانگوں گا تو مل جائے گی اور کتنی قیمت مانگوں گا تو مجھے دھکے دے کر باہر نکال دیا جائے گا۔ اسے
علم ہو تا کہ اس گھڑے میں ہزاروں روپے ہیں مگر وہ کیا کر سکتا تھا۔ آخر یہی کہتا کہ میں پانچ یا
دس روپے میں یہ گھڑا آپ کے پاس فروخت کرتا ہوں۔ چنانچہ پانچ یا دس جتنے روپے وہ مانگتا
اتنے روپے اسے دے دیتا اور گھڑا اٹھا کر گھر میں رکھ لیتا۔ اور جب کوئی کہتا کہ آپ نے زکوۃ کا
مال تو پھر اپنے گھر میں رکھ لیا ہے تو وہ کہتا یہ مال تو میں نے خریدا ہے۔ زکوٰۃ میں نے دے دی
تھی۔ تو وہ تمام ذرائع جو اللہ تعالیٰ نے قومی پاکیزگی کے لئے یا دل کی پاکیزگی کے لئے یا دماغ کی
پاکیزگی کے لئے یا خیالات کی پاکیزگی کے لئے یا افکار کی پاکیزگی کے لئے مقرر کئے ہیں ان کو
لوگ چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ اور اپنے نفس کی خرابی اور گندگی کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے دور ہو جاتے
ہیں۔ تب خدا تعالیٰ کی تقدیر جوش میں آتی ہے اور وہ اپنے کسی مامور اور مرسل کو لوگوں کی
ہدایت کے لئے مبعوث فرماتا ہے۔ وہ مامور اور مرسل دنیا میں آتا اور تقدیر کے ماتحت لوگوں
کو کھینچ کر خدا تعالیٰ کے پاس لے جاتا ہے۔ تب ایک نیا تعلق خدا اور اس کے بندوں کے
در میان پیدا ہو جاتا ہے۔ اس تغیر کے ماتحت پھر دنیا اٹھتی ہے اور تدبیر میں منہمک ہو جاتی
ہے۔ مگر میری مراد اس تدبیر سے دنیوی کام نہیں ، نہ تجارت ، زراعت یا صنعت و حرفت کے
کام مراد ہیں بلکہ میری مراد تدبیر سے یہ ہے کہ نبی کی بعثت کے بعد لوگ روحانی تدابیر کی
طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور پھر ہمیں یہ نظارہ نظر آنے لگتا ہے کہ لوگ قوم کی اصلاح میں
لگے ہوئے ہیں۔ وہ ان کے افکار کو درست کرتے ہیں۔ وہ ان کے اعمال کو درست کرتے ہیں۔
وہ ان کے اخلاق کو درست کرتے ہیں۔ وہ انہیں ضبط نفس کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان پر اللہ تعالیٰ
کے نشانات اور اس سے تعلق رکھنے کی برکات ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے اندر دین کی محبت پیدا
کرتے ہیں۔ اور انہیں اخلاص اور ایمان کا ایک نمونہ بناتے ہیں۔ اسی طرح یہ نظارہ بھی دکھائی
دیتا ہے کہ لوگ نمازوں میں مشغول ہوتے ہیں، روزے رکھتے ہیں ، حج کرتے ہیں ، زکوۃ دیتے
ہیں، چندوں کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کا ہر قدم پہلے
قدم سے آگے ہو۔ ان کا ہر دن انہیں پچھلے دن سے زیادہ ترقی کے میدان میں بڑھانے والا ہو ۔

1943ء
240
خطبات محمود
غرض پھر تدبیر کا زور شروع ہو جاتا ہے۔ اور اس تدبیر کے نتیجہ میں دنیا میں ایک عام بیداری
پیدا ہو جاتی ہے۔ گویا پہلے تقدیر بیداری پیدا کرتی ہے اور پھر تدبیر بیداری پیدا کرتی ہے۔ پہلے
تقدیر جوش میں آکر بندوں اور خدا میں اتصال پیدا کرتی ہے اور پھر تدبیر جوش میں آکر خالق
اور مخلوق کو ملا دیتی ہے۔ اس تدبیر کے زمانہ میں بھی گو خدا کے فضل نازل ہوتے ہیں مگر اس
دور میں فضل کی بنیاد نیچے سے شروع ہوتی ہے اور اس طرح خدا اور بندوں کے تعلق کی مثال
وہی ہو جاتی ہے جو ماں اور بچے کے تعلق کی ہوتی ہے۔ کسی وقت بچہ ماں کو یاد کرتا ہے اور کسی
وقت ماں بچہ کو یاد کرتی ہے۔ کبھی بچہ ماں کو آکر چمٹ جاتا ہے۔ وہ کھیل رہا ہوتا ہے کہ کھیلتے
کھیلتے یکدم اس کے دل میں ماں کی محبت پیدا ہوتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ مجھے اپنی ماں سے ملے
دیر ہو گئی چنانچہ وہ کھیلتا کھیلتا دوڑتے ہوئے آتا ہے اور اپنی ماں کے گلے میں محبت سے ہاتھ ڈال
دیتا ہے۔ اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچے کو احساس نہیں ہوتا مگر ماں کو احساس ہو جاتا ہے وہ کام
کرتی کرتی یکدم اسے چھوڑ دیتی ہے اور ادھر ادھر تلاش کرتی پھرتی ہے کہ اس کا بچہ کہاں گیا
اور جب وہ ملتا ہے تو اسے اپنی چھاتی سے چمٹا لیتی ہے۔ یہی مثال عالم روحانی کی ہے۔ کبھی خدا
کے دل میں بندوں کی محبت کا جوش پیدا ہوتا ہے اور کبھی بندوں کے دلوں میں خدا کی محبت کا
جوش پیدا ہوتا ہے۔ خدا کی محبت کو تقدیر کہا جاتا ہے اور بندے کی محبت کو تدبیر کہا جاتا ہے۔
جس طرح ماں بعض دفعہ محبت سے بے تاب ہو کر بچے کی طرف دوڑتی اور اسے اپنے سینہ سے
لگا لیتی ہے اسی طرح کی محبت جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو تو اسے تقدیر کہا جاتا ہے اور جب
ویسی ہی محبت لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی پیدا ہو جیسے بچہ کے دل میں بعض دفعہ اپنی ماں
کی محبت جوش جوش میں آتی ہے تو اسے روحانی دنیا میں تدبیر کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ چلتا اور چلتا
چلا جاتا ہے۔ کبھی اس طرف سے اور کبھی اُس طرف سے۔ کبھی تقدیر کے زور سے اور کبھی
تدبیر کے زور سے ۔ اور اس طرح بندوں اور خدا کے تعلق میں کمی واقع ہونے میں نہیں آتی۔
جب انسان خدا تعالیٰ کو بھول جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی تقدیر جوش میں آ جاتی ہے۔ اور جب
خدا تعالیٰ اپنی تقدیر کسی مامور اور مرسل کے ذریعہ ایک دفعہ ظاہر کر دیتا ہے تو گو وہ بندوں کو
بھولتا نہیں مگر اس کی بعض صفات میں ایک قسم کا سکون واقع ہو جاتا ہے۔ اس وقت بندوں کی

1943ء
241
خطبات محمود
طرف سے تدبیر شروع ہو جاتی ہے۔ یہ قانون دنیوی قانون میں ڈیما کریسی سے ملتا ہے۔ یعنی
حکومت ہوتی تو ویسی ہی ہے جیسے اور حکومتیں۔ اس حکومت کے جو ذمہ دار افراد ہوتے ہیں وہ
بھی ویسے ہی قانون بناتے ہیں جیسے اور حکومتیں قانون بناتی ہیں۔ وہ بھی اپنے قوانین کا ویسی ہی
سختی سے نفاذ کرتے ہیں جیسے اور افراد حکومت اپنے قوانین کا سختی سے نفاذ کرتے ہیں۔ غرض
ظاہری لحاظ سے قانون کی تشکیل اور اس کے نفاذ کے لحاظ سے اس حکومت کو دوسری حکومتوں
سے کوئی امتیاز حاصل نہیں ہوتا۔ اگر کوئی امتیاز ہوتا ہے تو یہ کہ عوام یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کسی
غیر کی حکومت ہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں یہ ہماری حکومت ہے۔ اور اس کی خرابی ہماری خرابی ہے۔
اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ادھر حاکم دن رات ایسی تدابیر میں مشغول رہتے ہیں جن کے ماتحت
ان کے قوم کے افراد کی ترقی ہو۔ انہیں عزت حاصل ہو۔ ان کے رتبہ اور ان کی وجاہت میں
زیادتی ہو۔ اور دوسری طرف عوام اس بات کے نگران ہوتے ہیں کہ کہیں ان کے حاکم سست
نہ ہو جائیں۔ اور اس طرح ان کی حکومت ان کے لئے فائدہ رساں ہونے کی بجائے مہلک اور
ضرر رساں نہ ہو جائے۔ غرض دونوں ایک دوسرے کے نگران ہوتے ہیں۔ حکام عوام کے
نگر ان ہوتے ہیں اور عوام حکام کے نگران ہوتے ہیں۔ اگر کبھی حاکموں میں سے کوئی حاکم
غافل ہو جائے یا سست ہو جائے یا ایسا حاکم مقرر ہو جو حکومت کے لحاظ سے اس کا اہل نہ ہو تو
عوام میں شور پڑ جاتا ہے کہ ہماری حکومت یوں کیوں کر رہی ہے۔ یوں کیوں نہیں کرتی۔ اور
جب عوام سست ہو جائیں تو حکام ان ان کی سستی کو دور کرنے کے لئے موجود ہوتے ؟ د ہوتے ہیں۔ یہ نظارہ
بھی وہی ہوتا ہے جسے روحانی دنیا میں تقدیر اور تدبیر کا نام دیا جاتا ہے۔ جیسے کبھی تدبیر کا زور
ہوتا ہے اور کبھی تقدیر کا زور ہوتا ہے۔ اسی طرح چونکہ ایسی حکومت مت در حقیقت عوام کی
حکومت ہوتی ہے اس لئے جب حکومت میں کوئی نقص پیدا ہو جاتا ہے تو عوام الناس میں جوش
پیدا ہو جاتا ہے اور جب عوام میں کوئی نقص پیدا ہو تو حکومت اس نقص کے ازالہ کے لئے
مستعد ہو جاتی ہے۔ اس طرح وہ دونوں ایک دوسرے کو جگانے اور بیدار رکھنے کا ذریعہ بن
۔
۔
جاتے ہیں۔ اور در در حقیقت یہ تقدیر اور تدبیر کا ہی ایک مظاہرہ ہے جو دنیا میں اس رنگ میں
دکھائی دیتا ہے۔

1943ء
242
خطبات محمود
اسی نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے جماعت میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے
قیام کی تحریک کی تھی۔ یوں تو جماعت کی اصلاح خلیفہ کے ذمہ ہے اور یا پھر خلیفہ کے نائب جو
ناظر وغیرہ ہیں ان کے ذمہ ہے مگر دنیا میں یہ ہمیں قانونِ قدرت دکھائی دیتا ہے کہ کبھی ایک
پر نیند آجاتی ہے اور کبھی دوسرے پر نیند آجاتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ایک الہام بھی اس حقیقت پر روشنی ڈالتا ہے۔ آپ کا الہام ہے۔ أُفْطِرُ وَأَصُوْمُ 1 اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ میں کبھی افطار کرتا ہوں اور کبھی روزہ رکھتا ہوں۔ اب واقع یہ ہے کہ : ه خدانه روزه
رکھتا ہے اور نہ افطار کرتا ہے مگر الہام یہ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ روزہ بھی رکھتا ہے اور افطار بھی
کرتا ہے۔ پس در حقیقت اس الہام کا بھی وہی مفہوم ہے جس کی طرف میں نے ابھی اشارہ کیا
ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کبھی ایسا زمانہ آتا ہے کہ میری صفات جوش میں آجاتی ہیں اور میں
خود لوگوں کے دلوں میں اپنی محبت پیدا کرنے کے لئے تقدیر کو عمل میں لاتا ہوں۔ اور کبھی
ایسا زمانہ آتا ہے کہ میں اپنی ان صفات کو ٹھہر ادیتا ہوں اور بندہ جوش میں آکر میری ملاقات
کے لئے تدابیر اور جدوجہد میں مشغول ہو جاتا ہے۔ اسی طرح انسانی حکومتوں میں بھی کبھی
ایک طرف غفلت طاری ہو جاتی ہے۔ تب جو حصہ بیدار ہوتا ہے وہ غافل حصہ کو چست اور
ہوشیار کرنے میں مشغول ہو جاتا ہے اور جب کسی دوسرے وقت وہ چست اور ہوشیار حصہ
غافل ہو جاتا ہے تو جو حصہ بیدار ہو چکا ہوتا ہے وہ اس کی غفلت کو دور کرنے میں حصہ لینے لگ
جاتا ہے۔ جب تک کسی قوم میں یہ دونوں حصے متوازی اور ایک دوسرے کے بالمقابل نہ ہوں
اس وقت تک وہ قوم کبھی لمبی زندگی حاصل نہیں کر سکتی۔ زندگی تو اسے ملتی ہے مگر دو متوازی
اور متقابل حصوں کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت جلد مر جاتی ہے۔ مثلاً جس قوم میں سارا
انحصار حاکموں پر ہو اس قوم کے افراد بھی بہت جلد مر جاتے ہیں۔ کیونکہ کبھی عوام بھی غافل
اور سست اور لاپر واہ ہو جاتے ہیں اور ان کو بیدار کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
ان کی نیند مبدل بہ موت ہو جاتی ہے۔ لیکن جب کوئی قوم یا جماعت یہ سمجھتی ہو کہ ایسے حکام
مقرر ہونے چاہئیں جو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھنے والے ہوں اور دوسری طرف
افراد یہ سمجھتے ہوں کہ ان پر قومی لحاظ سے کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہیں اور یہ کہ بعض افراد کو اگر

1943ء
243
خطبات محمود
حکومت کا کام سپرد کیا گیا ہے تو اس لئے نہیں کہ حکومت ان کا حق ہے بلکہ اس لئے کہ وہ
حکومت کے دوسروں کی نسبت زیادہ اہل ہیں۔ پس ان کی حکومت اپنے اندر نیابتی رنگ رکھتی
ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ اگر کسی وقت وہ غافل ہو جائیں تو ہم ان کو بیدار کریں کیونکہ
حکومت ہماری ہے۔ تو ایسی صورت میں وہ قوم زندہ رہتی ہے اور موت کا دن اس سے زیادہ سے
زیادہ دور ہوتا چلا جاتا ہے۔ عوام سست ہوں تو حکام ان پر نگرانی کے لئے موجود ہوتے ہیں اور
حکام سست ہوں تو عوام ان پر نگرانی کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ اسی نکتہ کو مد نظر رکھ کر میں
نے جماعت میں خدام الاحمدیہ اور انصار الله دو الگ الگ جماعتیں قائم کیں۔ کیونکہ میں سمجھتا
ہوں ایسا ہو سکتا ہے کہ کبھی حکومت کے افراد سست ہو جائیں اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کبھی
عوام سست ہو جائیں ۔ عوام کی غفلت اور ان کی نیند کو دور کرنے کے لئے جماعت میں ناظر
وغیرہ موجود تھے۔ مگر چونکہ ایسا بھی ہو سکتا تھا کہ کبھی ناظر سست ہو جائیں اور وہ اپنے فرائض
کو کما حقہ ادانہ کریں۔ اس لئے ان کی بیداری کے لئے بھی کوئی نہ کوئی جماعتی نظام ہونا چاہیے
تھا۔ جو ان کی غفلت کو دور کرتا اور اس غفلت کا بدل جماعت کو مہیا کرنے والا ہو تا۔ چنانچہ
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ اسی نظام کی دو کڑیاں ہیں اور ان کو اسی لئے قائم کیا
گیا ہے تا کہ وہ نظام کو بیدار رکھنے کا باعث ہوں۔ میں سمجھتا ہوں اگر عوام اور حکام دونوں اپنے
اپنے فرائض کو سمجھیں تو جماعتی ترقی کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ایک نہایت ہی مفید اور
خوش کن لائحہ عمل ہو گا۔ اگر ایک طرف نظار تیں جو نظام کی قائمقام ہیں عوام کو بیدار کرتی
رہیں اور دوسری طرف خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ جو عوام کے قائم مقام ہیں
نظام کو بیدار کرتے رہیں تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کسی وقت جماعت عت کلی طور پر گر جائے۔
اور اس کا قدم ترقی کی طرف اٹھنے سے رک جائے۔ جب بھی ایک غافل ہو گا دوسرا اسے
جگانے کے لئے تیار ہو گا۔ جب بھی ایک سست ہو گا دوسرا اسے ہوشیار کرنے کے لئے آگے
نکل آئے گا کیونکہ وہ دونوں ایک ایک حصہ کے نمائندہ ہیں۔ ایک نمائندہ ہیں نظام کے اور
دوسرے نمائندہ ہیں عوام کے۔ بعض دفعہ اگر نظام کے نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو ادا
کرنے میں غفلت اور کو تاہی سے کام لیں گے تو عوام کے نمائندے ان کو بیدار کر دیں گے۔

1943ء
244
خطبات محمود
اور جب عوام کے نمائندے غافل ہوں گے تو نظام کے نمائندے ان کی بیداری کا سامان پیدا
کریں گے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت تک پورے طور پر اس حقیقت کو سمجھا نہیں گیا۔
اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ میں وہ بیداری پیدا نہیں ہوئی جس بیداری کو پیدا کرنے کے
لئے ان دونوں جماعتوں کو معرض وجود میں لایا گیا تھا۔ خدام الاحمدیہ میں کسی قدر زیادہ
بیداری ہے مگر انصار اللہ میں بیداری کے آثار بہت ہی کم دکھائی دیتے ہیں۔ گزشتہ ایام میں
مجھے ان کی بعض رپورٹوں سے یہ محسوس ہوا تھا کہ ان میں بیداری پیدا ہو رہی ہے۔ مگر یہ کہ
انہوں نے واقع میں کوئی ایسا کام بھی کیا ہے یا نہیں جس کی بناء پر انہیں بیدار سمجھا جا سکے اس کا
ابھی تک مجھے کوئی ثبوت نہیں ملا۔ حالانکہ کام کرنے والی جماعت تو جس جگہ موجود ہو وہاں اس
کا وجود خود بخود نمایاں ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور وہ کسی کو بتائے یا نہ بتائے ہر شخص کو محسوس
ہونے لگ جاتا ہے کہ یہاں کوئی زندہ اور کام کرنے والی جماعت موجود ہے اور در حقیقت کام
کرنے والی جماعت کی علامت بھی یہی ہے کہ بغیر لوگوں کو بتائے اور ان کا علم دینے کے وہ
خود بخود معلوم کر لیں کہ یہاں کوئی کام کرنے والی جماعت موجود ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ
ایک پھڑ گھر میں آجائے تو کس طرح گھر کے ہر فرد کو معلوم ہو جاتا ہے کہ گھر کے اندر کوئی پھڑ
آگئی ہے۔ وہ کبھی ایک کی طرف ڈسنے کے لئے جاتی ہے اور کبھی دوسرے کی طرف ڈسنے کے
لئے بڑھتی ہے اور گھر بھر میں شور مچ جاتا ہے کہ اس بھڑ کو مارو۔ یہ کسی کو کاٹ نہ لے۔ ایک
شہد کی مکھی گھر میں آجائے تو چاروں طرف اس سے بچنے کے لئے پگڑیاں اور ہاتھ اور پنکھے اور
رومال وغیرہ ہلنے لگ جاتے ہیں۔ ایک پھول کسی گھر میں لگا ہوا ہو تو تمام گھر کے افراد کو اس کے
وجود کا احساس ہو جاتا ہے۔ اور ہر شخص کے ناک میں جب ہو ا داخل ہوتی ہے وہ فوراً سمجھ جاتا
ہے کہ اس گھر میں گلاب لگا ہوا ہے یا موتیا لگا ہوا ہے یا چنبیلی کا پودہ لگا ہوا ہے۔ تو زندگی کے
آثار ہونے ضروری ہیں۔ ان آثار کے بغیر بغیر کوئی شخص زندہ نہیں کہلا سکتا۔ چاہے! اسکتا۔ چاہے بظاہر وہ زندہ
ہی دکھائی دے۔ جب کوئی شخص اس دنیا میں آتا ہے تو اسے دنیا میں اپنی زندگی کا کوئی ثبوت
دینا چاہیے۔ اور ایسے نقوش چھوڑنے چاہئیں جن سے دنیا اس کی زندگی کا احساس کر سکے اور
اسے معلوم ہو کہ اس دنیا میں فلاں شخص آیا تھا اور اس نے فلاں فلاں کام کیا۔

1943ء
245
خطبات محمود
پس کام کرنے والی جماعت وہ نہیں ہو سکتی جو چند رپورٹیں شائع کر دے۔ بلکہ کام
کرنے والی جماعت وہ کہلا سکتی ہے کہ جب کوئی غیر شخص قادیان میں آئے تو بغیر اس کے کہ
اسے کوئی بتائے کہ یہاں خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ کی جماعتیں ہیں اسے خود بخود محسوس ہونے
لگے کہ یہاں کوئی کام کرنے والی جماعت موجود ہے۔ جب کوئی لاہور میں جائے یا امر تسر میں
جائے یا کسی اور شہر میں جائے تو اس شہر میں داخل ہوتے ہی اسے یہ محسوس ہونے لگ جائے کہ
وہ کسی ایسے شہر میں آیا ہے جہاں کوئی نمایاں کام کرنے والی زندہ جماعت موجود ہے۔ مگر جہاں
جا کر یہ پتہ نہ لگے اور دوسروں کو خود اس بات کی ضرورت محسوس ہو کہ وہ اسے بتائیں کہ یہاں
انصار الله یا خدام الاحمدیہ کی جماعت ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ لوگ مردہ ہیں۔ اور
اپنے اندر زندگی کے کوئی آثار نہیں رکھتے۔ یہ چیز ہے جو میں انصار اللہ میں پیدا کرنا چاہتا
ہوں۔ مگر میں نہیں دیکھتا کہ یہ چیز اُن میں پیدا ہو گئی ہے۔ سوائے اس کے کہ کبھی کبھی
دو
میرے پاس ان کی طرف سے رپورٹ آجاتی ہے۔ حالانکہ رپورٹوں کی مثال تو ایسی ہی ہوتی ہے
جیسے ہماری پنجابی زبان میں کہتے ہیں۔ “ آپے میں رجی بچی آپے میرے بچے جیون ”۔ بھلا
رپورٹوں میں یہ لکھ لینا کیا مشکل ہے کہ فلاں صاحب نے یہ کام کیا اور فلاں صاحب نے وہ کام
کیا۔ اگر اس طرح کی خدمات ہم گننے لگ جائیں تو ہر شخص اپنی خدمات کی تعداد جتنی چاہے بڑھا
لے گا اور یہ سمجھے گا کہ اس نے بہت بڑا کام کیا۔ حالانکہ اگر غور سے دیکھا جائے تو وہ کام ایسا ہو
گا جسے کسی صورت میں بھی خدمت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ مثلاً ہر قدم جو تم اٹھاتے ہو اس کے
اٹھاتے وقت تمہارے پیروں کے نیچے ضرور چیونٹیاں آ جاتی ہیں۔ آجکل کے موسم میں تو
خصوصیت سے چیونٹیاں زیادہ پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس لئے آجکل تو بالعموم ہر شخص کے پاؤں کے
نیچے کچھ نہ کچھ چیونٹیاں ضرور آجاتی ہیں۔ پھر یہ بھی ایک ثابت شدہ بات ہے کہ تم قدم پاس
پاس نہیں رکھ سکتے ۔ ہر دو قدم کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے اور اس فاصلہ کے اندر آنے والی
چیونٹیاں نہیں مرتیں۔ پس جب تم چلتے ہو تو کچھ چیونٹیاں مر جاتی ہیں اور کچھ بیچ رہتی ہیں۔ اب
اگر اسی قسم کی خدمات کا رپورٹوں میں ذکر ہونے لگے تو ایک شخص کہہ سکتا ہے میں نے
مخلوق خدا کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ آج میں نے اتنے ہزار یا اتنے لاکھ چیونٹیوں کی جانیں

1943ء
246
خطبات محمود
بچائیں۔ حالانکہ یہ صاف بات ہے کہ جس قدر چیونٹیاں چلتے ہوئے ملیں گی ان میں سے ساری
تو مریں گی نہیں۔ کچھ مریں گی اور زیادہ تر بچ جائیں گی۔ چاہے کسی کا چیونٹیوں سے سارا گھر بھرا
ہوا ہو پھر بھی یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ اس کے پاؤں کے نیچے سب کی سب چیونٹیاں آجائیں اور
مر جائیں۔ لازما کئی ہزار بلکہ کئی لاکھ چیونٹیاں بچ جائیں گی۔ اب اگر اسی قسم کے کاموں کو
خدمتِ خلق قرار دے دیا جائے تو کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ مجھ سے بڑھ کر اور کس نے
خدمتِ خلق کی ہے۔ میں نے آج اتنے لاکھ چیونٹیوں کی جان بچائی ہے۔ اگر اس رنگ کی
خدمات شمار میں آنے لگ جائیں تو ہر شخص کی خدمات کی ایک بڑی بھاری فہرست روزانہ تیار ہو
سکتی ہے اور وہ رپورٹ میں اپنا کام ظاہر کرنے کے لئے کافی سمجھی جاسکتی ہے۔ لیکن اس کے
مقابلہ میں اگر ہم گناہ گنے لگ جائیں تو ان گناہوں کی بھی ایک لمبی فہرست روزانہ تیار ہو سکتی
ہے۔ پس یہ رپورٹیں کچھ چیز نہیں۔ اصل چیز وہ بیداری ہے جو ہر شخص کو نظر آجائے۔
کسی شخص نے یہ کیا ہی لطیف مثل بنادی ہے جو آج ساری دنیا میں نقل کی جاتی ہے کہ۔
مشک آنست که خود ببوید نه که عطار بگوید
متک پہچاننے کے لئے اگر عطار کی تعریف کی ضرورت ہو اور وہ۔ اور وہ کہے کہ یہ مشک فلاں جگہ سے
آیا ہے اس کا نافہ ایسا عمدہ ہے لیکن ناک میں خوشبو نہ آئے تو ایسے مشک کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔
مشک تو وہی ہے کہ عطار چُپ کر کے بیٹھ جائے اور خریدار مشک کی خوشبو سونگھ کر ہی بے تاب
ہو جائے اور کہے کہ یہ مشک نکالو۔ میں اسے خریدنا چاہتا ہوں۔ یہ بڑا اعلیٰ مشک ہے۔ تو اصل
خوبی کام کی یہی ہوتی ہے۔ اگر ایک غیر اور اجنبی شخص بھی آجائے تو اسے پتہ لگ جائے کہ
یہاں کوئی فعال اور کام کرنے والی جماعت موجود ہے۔ باقی کسی کا اپنی ہفتہ وار یا ماہوار یا سالانہ
رپورٹ شائع کر دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ اور نہ اس سے کام کے متعلق کوئی صحیح اندازہ لگایا جا
سکتا ہے۔ اگر ہم دنیا میں یہ اعلان کرنا شروع کر دیں کہ اس دنیا کے پر دہ پر ایک احمد یہ جماعت
بھی موجود ہے تو یہ اعلان بالکل مضحکہ خیز ہو گا لیکن اگر جہاں جہاں بھی ہماری جماعتیں موجود
ہیں وہ اپنے وجود کو نمایاں کرنا شروع کر دیں۔ یہاں تک کہ ہر شخص کہے کہ ہمارے شہر میں ایک
عجیب جماعت پیدا ہوا اہو گئی ہے اس کے افراد لوگوں کو تبلیغیں کرتے ہیں، تعلیمیں دیتے ہیں،

1943ء
247
خطبات محمود
بڑی بڑی نیک اور اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں ، لوگوں سے کہتے رہتے ہیں کہ دیکھو تم نمازیں
پڑھو ، روزے رکھو، زکوۃ دو، حج کرو، سچ بولو ، امن سے رہو۔ تو بے شک یہ تعریف صحیح تعریف
ہو گی اور بے شک اس اشتہار سے بڑھ کر جماعت کی نیک نامی کا اور کوئی اشتہار نہیں ہو گا۔ لیکن
اگر ہم ایسا تو نہ کریں اور صرف ہفتہ وار ، ماہوار یا سالانہ یہ اعلان کر دیں کہ احمد یہ جماعت بھی
دنیا پر موجود ہے تو اس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے ؟ پس میرا مقصد ان جماعتوں کے قیام سے ہر فرد
کے اندر ایک بیداری پیدا کرنا تھا مگر یہ بیداری ابھی تک پیدا نہیں ہوئی۔ خدام میں ایک ۔
احد
تک بیداری کا رنگ پایا جاتا ہے مگر وہ رنگ بھی تھوڑا بلکہ بہت ہی تھوڑا ہے۔ شاید دس فیصدی
بیداری ہے جو ابھی تک خدام میں پیدا ہوئی ہے۔ لیکن انصار میں ابھی تک صرف ایک فیصدی
بیداری پیدا ہوئی ہے۔ پس جتنی بیداری خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے ذریعہ جماعت میں پیدا
ہوئی ہے وہ ہر گز کافی نہیں بلکہ کافی کا ہزارواں حصہ بھی نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ
انصار اللہ خصوصیت کے ساتھ اپنے کام کی عمدگی سے نگرانی کریں تاکہ ہر جگہ اور ہر مقام پر ان
کا کام نمایاں ہو کر لوگوں کے سامنے آجائے۔ اور وہ محسوس کرنے لگ جائیں کہ یہ ایک زندہ اور
کام کرنے والی جماعت ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں جب تک انصار اللہ اپنی ترقی کے لئے صحیح طریق
اختیار نہیں کریں گے اس وقت تک انہیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ مثلاً میں
نے انہیں توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے کام کی توسیع کے لئے روپیہ جمع کریں اور اسے مناسب اور
ضروری کاموں پر خرچ کریں مگر میری اس ہدایت کی طرف انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی۔ اب
میں دوسری بات انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں۔ گو غالباً میں ایک دفعہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر
انہیں مالی مشکلات ہوں تو سلسلہ کی طرف سے کسی حد تک انہیں مالی مدد بھی دی جاسکتی ہے مگر
بہر حال پہلے انہیں خود عملی قدم اٹھانا چاہیئے اور روپیہ خرچ کر کے اپنے کام کی توسیع کرنی
چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں بڑی عمر کے لوگوں کو ضرور یہ احساس اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے کہ وہ
شباب کی عمر میں سے گزر کر اب ایک ایسے حصہ عمر میں سے گزر رہے ہیں جس میں دماغ تو
سوچنے کے لئے موجود ہوتا ہے مگر زیادہ عمر گزرنے کے بعد ہاتھ پاؤں محنت و مشقت کے کام
کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ اس وجہ سے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاموں کے

1943ء
248
خطبات محمود
سر انجام کے لئے کچھ نوجوان سیکرٹری ( چالیس سال کے اوپر کے مگر زیادہ عمر کے نہ ہوں)
مقرر کریں جن کے ہاتھ پاؤں میں طاقت ہو اور وہ دوڑنے بھاگنے کا کام آسانی سے کر سکیں تاکہ
ان کے کاموں میں سستی اور غفلت کے آثار پیدا نہ ہوں۔ میں سمجھتا ہوں اگر وہ چالیس سال
سے پچپن سال کی عمر تک کے لوگوں پر نظر دوڑاتے تو انہیں ضرور اس عمر کے لوگوں میں سے
ایسے لوگ مل جاتے جن کے ہاتھ پاؤں بھی ویسے ہی چلتے جیسے ان کے دماغ چلتے ہیں۔ مگر انہوں
نے اس طرف توجہ نہ کی اور صرف انہی کو سیکرٹری مقرر کر دیا جن کا نام میں نے ایک دفعہ لیا
تھا۔ حالانکہ ہر سیکرٹری کے ساتھ انہیں ایسے آدمی لگانے چاہیئے تھے جو اپنی عمر کے لحاظ سے گو
خدام الاحمدیہ میں شامل نہ ہو سکتے تھے مگر اپنے اندر نوجوانوں کی سی ہمت اور طاقت رکھتے۔
دوڑنے بھاگنے کی قوت ان میں موجود ہوتی۔ محنت و مشقت کے کام وہ بآسانی کر سکتے ۔ لوگوں کو
بار بار جگاتے اور بار بار ا نہیں بیدار کرنے کی کوشش کرتے۔ اگر اب بھی وہ ایسا کریں اور جوان ہمت
انصار اللہ کو سیکرٹریوں کے نائب مقرر کر دیں تو میں امید کرتا ہوں کہ ان کے اندر وہ بیداری
پیدا ہو سکتی ہے جس بیداری کو پیدا کرنے کے بغیر محض نام کا انصار اللہ ہونا کوئی معنے نہیں
رکھتا۔ یہ ایک الہی قدرت کا کرشمہ ہے کہ ایک زمانہ انسان پر ایسا آتا ہے جب اس کے جسمانی
قوی تو نشو و نما پاتے ہیں مگر اس کے دماغی قوی ابھی پردہ میں ہوتے ہیں۔ یہ نہیں کہتا کہ ان میں
انحطاط واقع ہو جاتا ہے۔ انحطاط نہیں بلکہ قوائے دماغیہ ایک پردہ کے اندر رہتے ہیں۔ یہ زمانہ وہ
ہوتا ہے جو پچیس سال سے چالیس سال تک کی عمر کا ہے لیکن پھر اس کے بعد ایک زمانہ ایسا آتا
ہے جب جسم میں نشووارتقاء کی طاقت تو نہیں رہتی مگر اسے جو کمال حاصل ہو چکا ہوتا ہے وہ
قائم رہتا ہے۔ جیسے کسی چیز میں جب ابال شروع ہو تو جب اس کا اُبلنا بند ہو جائے مگر ابھی وہ
اُبال بیٹھے نہیں۔ جو کیفیت اس وقت ہوتی ہے وہی کیفیت چالیس سال سے اوپر عمر والوں کی
ہوتی ہے کہ ان کا اُبال تو بند ہو جاتا ہے مگر ان کی بلندی میں کمی نہیں آتی۔ یہی وہ زمانہ ہے جس
میں خداتعالیٰ عام طور پر نبیوں کو اصلاح خلق کے لئے کھڑا کیا کرتا ہے۔ گویا یہ زمانہ
بلغ اشده کا زمانہ ہوتا ہے۔ طاقتیں اپنے کمال کو پہنچ جاتی ہیں مگر جو اُبال کی صورت ہوتی ہے
وہ مٹادی جاتی ہے۔

1943ء
249
خطبات محمود
پس جب میں نے انصار اللہ میں شمولیت کے لئے چالیس سال سے اوپر کی شرط رکھی
تو اس کے معنے یہ تھے کہ کام کرنے کا بہترین زمانہ ا ا بہترین زمانہ انہیں حاصل تھا۔ بشر طیکہ اس عمر والوں
سے فائدہ اٹھایا جاتا مگر مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے اس حکمت کو نہ سمجھا اور کام انہی لوگوں
کے سپر در کھا جو زیادہ عمر کے ہیں۔ حالانکہ اگر سارے کے سارے کام اُنہی لوگوں کے سپر د کر
دیئے جائیں جو ساٹھ سال سے اوپر اور ستر سال کے قریب ہوں تو نتیجہ یہ ہو گا کہ اُن لوگوں
کے پاس دماغ تو ہو گا مگر چونکہ کام کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں نہیں ہوں گے اس لئے وہ کام
خراب ہو جائے گا، مفید نتائج کا حامل نہیں ہو گا۔ پس انہیں چاہیے تھا کہ وہ ہر محکمہ کے ہر
سیکرٹری کے ساتھ نائب سیکرٹری ان لوگوں کو مقرر کرتے جو تیزی کے ساتھ کام کرنے کی
ہمت رکھتے اور ان کے پاس صرف دماغ ہی نہ ہوتے بلکہ کام کرنے والے ہاتھ اور پاؤں بھی ان
کے پاس ہوتے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب تک انسان کے اندر دماغی انحطاط پیدا نہیں ہو
جاتا اس کا دماغ ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔ خواہ اس کی عمر کس قدر زیادہ ہو۔ اس لئے زیادہ عمر کے
لوگ تجربه کار ، صائب رائے رکھنے والے اور نفع و نقصان کو عمدگی کے ساتھ سمجھنے والے ہوتے
ہیں اور ضروری ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کے تجربہ ، اصابت رائے اور خوبی دماغ سے فائدہ اٹھایا
جائے مگر بہر حال وہ نگران یا سیکرٹری ہی مقرر ہو سکتے ہیں ۔ سوائے ایسی عمر کے جسے رسول
کریم صلی الم نے ارزل العمر قرار دیا ہے اور جس میں جسمانی قوی کے انحطاط کے ساتھ دماغی علی
انحطاط بھی شروع ہو جاتا ہے۔ ایسی عمر میں انسان کسی کام کا بھی نہیں رہتا مگر جب تک کسی کا
دماغی انحطاط شروع نہ ہو جائے اس وقت تک ایسے آدمی کی رائے صائب ہوتی ہے۔ اس کے
تجربہ سے دوسرے لوگ بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کی رہنمائی لوگوں کے لئے
مفید ہو سکتی ہے لیکن بہر صورت ایسے لوگ نگران ہی مقرر ہو سکتے ہیں۔ نائب سیکرٹری وہی
لوگ مقرر ہونے چاہئیں جو دوڑ سکتے ہوں، بھاگ سکتے ہوں، جلدی جلدی کام کر سکتے ہوں
لوگوں کو یاد دہانیاں کر اسکتے ہوں۔ ان کی نگرانی کا کام کر سکتے ہوں۔ اگر انصار اللہ اس طرح کام
کرتے تو ان کا کام یقیناً اب تک نمایاں ہو چکا ہوتا مگر انہوں نے بجائے یہ طریق اختیار کرنے
کے جن لوگوں کا نام میں نے اپنے ایک پہلے خطبہ (26) جولائی 1940ء) میں لیا تھا انہی کے

1943ء
250
خطبات محمود
سپرد تمام کام کر دیا۔ حالانکہ میں نے وہ نام اس لئے لئے تھے کہ میرے نزدیک وہ اچھا دماغ
رکھنے والے تھے ، ان کی رائے صائب اور سلجھی ہوئی تھی اور وہ مفید مشورہ دینے کی اہلیت رکھتے
تھے۔ اس لئے نام نہیں لئے تھے کہ ان میں کام کرنے کی ہمت اور قوت بھی نوجوانوں والی
موجود ہے اور وہ دوڑ بھاگ بھی سکتے ہیں۔ ان کا کام صرف نگرانی کرنا تھا اور ضروری تھا کہ ان
کے ماتحت ایسے نوجوان لگائے جاتے جو دوڑنے بھاگنے کا کام کر سکتے۔ اب بھی اگر وہ اچھا کام کرنا
چاہتے ہیں تو انہیں سابق سیکرٹریوں کے ساتھ بعض نوجوان مقرر کر دینے چاہئیں۔ چاہے نائب
سیکرٹری بنا کر یا جائنٹ سیکرٹری بنا کر تا کہ انصار اللہ میں بیداری پیدا ہو اور ان پر غفلت اور
جمود کی جو حالت طاری ہو چکی ہے وہ دور ہو جائے۔ ورنہ یاد رکھیں عمر کا تقاضا ایک قدرتی چیز
ہے۔ بے شک بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر عمر میں خدا تعالیٰ کی حفاظت کے نیچے
ہوتے ہیں مگر عام طور پر دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے ہاتھ پاؤں رہ
جاتے ہیں۔ البتہ دماغ موجود ہوتا ہے جو ہر وقت سوچنے کا کام کرتا رہتا ہے۔ گویا اس عمر والوں
کی ایسی ہی حالت ہوتی ہے جیسے بھاگنے والے کی حالت ہوتی ہے۔ جب کوئی شخص مکان میں سے
نکل کر بھاگنا چاہے تو پہلے وہ ایک پیر نکالتا ہے پھر دوسرا پیر نکالتا ہے۔ پھر دھڑ نکالتا ہے اور پھر
بھاگنا شروع کر دیتا ہے۔ اسی طرح روح جب طبعی موت کے ذریعہ انسانی جسم میں سے بھاگتی
ہے تو یہی طریق اختیار کرتی ہے۔ پہلے وہ انسان کے ہاتھوں اور پاؤں سے نکلتی ہے۔ انسان زندہ
ہوتا ہے مگر اچھی طرح نہ ہاتھ ہلا سکتا ہے ، نہ پاؤں ہلا سکتا ہے اور اس کی آخری حالت یہ ہوتی
ہے کہ وہ دل اور دماغ میں سے بھی نکل جاتی ہے اور انسان اگلے جہان میں چلا جاتا ہے۔ پس یہ
بھاگنے کا سا وقت ہوتا ہے اور انسان دنیا کو چھوڑ رہا ہوتا ہے اور جو شخص دنیا کو چھوڑ رہا ہو اسے
دوسروں کی اصلاح کا اتنا فکر نہیں ہوتا جتنا اسے اپنے نفس کا فکر ہوتا ہے۔ وہ سوچتا بے شک
ہے کیونکہ اس نے اپنا ماضی بھی دیکھا ہوا ہوتا ہے، اس نے دوسروں کا ماضی بھی دیکھا ہوا ہوتا
ہے، لوگوں کی خوبیاں اور برائیاں اور ان خوبیوں اور برائیوں کے نتائج سب اس کی آنکھوں
کے سامنے ہوتے ہیں، اس کے اپنے حالاتِ زندگی بھی ایک ایک کر کے اس کے سامنے آتے
ہیں اور دوسروں سے گزرے ہوئے واقعات بھی اس کی آنکھوں کے سامنے چکر لگاتے ہیں۔

1943ء
251
خطبات محمود
اور وہ ان سب حالات کو دیکھ کر سوچتا، غور کرتا، ان سے نتائج اخذ کرتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے
اب میں جانے کے لئے تیار ہوں۔ اب میرا کام یہی ہے کہ میں نے جو کچھ کیا ہے اس کا حساب
کرلوں۔ پس اس وقت وہ حساب کر رہا ہوتا ہے اور جو شخص حساب کر رہا ہو اس کی توجہ کسی اور
طرف نہیں ہوتی۔ رات کو سوتے وقت جب بنیا اپنے تمام دن کی آمد کا حساب کر رہا ہو اس
وقت اگر تم بننے سے سودا مانگو تو تم دیکھو گے کہ وہ اس وقت سخت چڑ چڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ اس
وقت حساب کر رہا ہوتا ہے۔ سودا دینے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس وقت اس کی جگہ کوئی
اور آدمی دکان پر ہو۔ پس ایسے آدمی جہاں تک حساب کا تعلق ہے بے شک مفید ہوتے ہیں مگر
ایسی عمر والوں سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ کبھی لاہور جائیں، کبھی پشاور جائیں، کبھی انبالے
جائیں، کبھی گوجر انوالہ جائیں اور سب لوگوں سے کہتے پھریں کہ اٹھو اور بیدار ہو جاؤ اسلام پر
بڑا نازک وقت آیا ہوا ہے۔ جماعت پر بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔ اگر تم اس ذمہ داری کو ادانہ
کرو گے تو خدا تعالیٰ کے حضور کیا جواب دو گے۔ یہ کام وہ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا یہ زمانہ گزر
چکا ہوتا ہے۔
پس میں نے انصار اللہ کے لئے جو چالیس سال سے اوپر عمر کی شرط لگائی تھی اس کی
وجہ یہی تھی کہ میں چاہتا تھا ان کو کام کرنے کے لئے وہ جواں ہمت لوگ بھی مل جائیں جن پر
ابھی جوانی جیسا ہی زمانہ ہوتا ہے اور جو اپنے اندر کام کرنے کی کافی طاقت رکھتے ہیں اور ایسے
آدمی بھی میسر آجائیں جن کے دماغ اعلیٰ درجہ کے ہوں اور جو لوگوں کی نگرانی کا کام پوری
احتیاط کے ساتھ کر سکیں مگر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ اور صرف ایسے ہی لوگوں کو لے لیا
گیا جن کا نام میں نے لیا تھا۔ حالانکہ میں نے وہ نام اس لئے لئے تھے کہ میرے نزدیک وہ
نگران اور محافظ بن سکتے تھے۔ نہ اس لئے کہ وہ دوڑنے بھاگنے کا کام بھی کر سکتے تھے۔ اس قسم
کے کام کرنے کے لئے انہیں چاہیے تھا کہ وہ ایسے لوگ سیکرٹریوں کے ساتھ مقرر کر دیتے جن
کے قویٰ میں طاقت ہوتی، جن کے ہاتھوں اور پاؤں میں چلنے پھرنے اور دوڑنے بھاگنے کی ہمت
ہوتی تاکہ وہ اپنے مفوضہ فرائض کو عمدگی سے سر انجام دے سکتے۔
میں سمجھتا ہوں انصار اللہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ وہ اپنی عمر کے آخری حصہ میں سے

1943ء
252
خطبات محمود
گزر رہے ہیں اور یہ آخری حصہ وہ ہوتا۔ تا ہے جب انسان دنیا کو چھوڑ چھوڑ کرا کر اگلے جہان جانے کی کی فکر
میں ہوتا ہے اور جب کوئی انسان اگلے جہان جا رہا ہو تو اس وقت اسے اپنے حساب کی صفائی کا
بہت زیادہ خیال ہوتا ہے اور وہ ڈرتا ہے کہ کہیں وہ ایسی حالت میں اس دنیا سے کوچ نہ کر جائے
کہ اس کا حساب گندہ ہو ، اس کے اعمال خراب ہوں اور اس کے پاس وہ زادِ راہ نہ ہو جو اگلے
جہان میں کام آنے والا ہے۔ جب احمدیت کی غرض یہی ہے کہ بندے اور خدا کا تعلق درست
ہو جائے تو ایسی عمر میں اور عمر کے ایسے حصہ میں اس کا جس قدر احساس ایک مومن کو ہونا
چاہیئے وہ کسی شخص سے مخفی نہیں ہو سکتا۔ نوجوان تو خیال بھی کر سکتے ہیں کہ اگر ہم سے خدمتِ
خلق میں کو تاہی ہوئی تو انصار اللہ اس کام کو ٹھیک کر لیں گے مگر انصار اللہ کس پر انحصار کر سکتے
ہیں۔ وہ اگر اپنے فرائض کی ادائیگی میں کو تاہی سے کام لیں گے ، وہ اگر دین کی محبت اپنے نفوس
میں اور پھر تمام دنیا کے قلوب میں پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہوں گے ، وہ اگر احمدیت کی
اشاعت کو اپنا اولین مقصد قرار نہ دیں گے اور وہ اگر اس حقیقت سے اغماض کر لیں گے کہ
انہوں نے اسلام کو دنیا میں پھر زندہ کرنا ہے تو انصار اللہ کی عمر کے بعد اور کون سی عمر ہے جس
میں وہ یہ کام کریں گے۔ انصار اللہ کی عمر کے بعد تو پھر ملک الموت کا زمانہ ہے اور ملک الموت
اصلاح کے لئے نہیں آتا بلکہ وہ اس مقام پر کھڑا کرنے کے لئے آتا ہے جب کوئی انسان سزایا
انعام کا مستحق ہو جاتا ہے۔ پس میں ایک دفعہ پھر انصار اللہ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں۔ ایک دفعہ پہلے بھی میں نے انہیں کہا کہ وہ بھی خدام الاحمدیہ کی
طرح سال میں ایک دفعہ خاص طور پر باہر سے لوگوں کو بلوایا کریں تاکہ ان کے ساتھ مل کر
اور گفتگو اور بحث و تمحیص کر کے انہیں دوسروں کی مشکلات کا احساس ہو اور وہ پہلے سے زیادہ
ترقی کی طرف قدم اٹھا سکیں۔ پھر بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوسروں کے مشورہ سے
انسان بہت کچھ فائدہ اٹھا لیتا ہے۔ غالباً ایک سال ہوا جب میں نے اس امر کی طرف انہیں توجہ
دلائی تھی مگر اب تک انصار اللہ کا کوئی جلسہ نہیں ہوا۔ یہ بات بھی ان کی مردنی پر دلالت کرتی
ہے۔ پچھلی دفعہ جب خدام الاحمدیہ کا جلسہ ہوا تو میں نے بعض انصار اللہ کی آوازیں سنیں کہ
ہم کو بھی آئندہ ایسا جلسہ کرنا چاہیئے۔ مگر عمر کا تقاضا تھا کہ انہوں نے کہنے کو تو یہ بات کہہ دی

1943ء
253
خطبات محمود
لیکن چونکہ ان کے ہاتھ پاؤں چلتے نہیں تھے اس لئے وہ کوئی عملی قدم نہ اٹھا سکے۔
حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ کوئی بوڑھا شخص کسی طبیب کے پاس آیا اور
کہنے لگا مجھے یہ تکلیف ہے، وہ تکلیف ہے ، یہ عارضہ ہے ، وہ عارضہ ہے۔ طبیب نے دیکھا کہ اس
کی عمر بڑی ہو چکی ہے اور یہ تکلیفیں اب مستقل شکل اختیار کر چکی ہیں، دواؤں سے جانے والی
نہیں۔ اس لئے جب بھی وہ کوئی تکلیف بیان کر تا طبیب کہہ دیتا ہاں ٹھیک ہے۔ تقاضائے عمر
ہے۔ پانچ سات دفعہ اس نے شکایتیں بیان کیں اور پانچ سات دفعہ ہی طبیب یہی کہتا رہا کہ
آپ درست کہتے ہیں مگر عمر کا تقاضا ہی ایسا ہے۔ جب بار بار طبیب نے ایسا کہا تو اسے غصہ آگیا
کہ یہ عجیب طبیب ہے۔ اور اسے گالیاں دینے لگ گیا کہ تو بڑا تو بڑا خبیث اور بے ایمان ہے۔ تیرا
کام نسخہ لکھ کر دینا ہے یا ہر بات پر یہ کہہ دینا ہے کہ یہ تقاضائے عمر ہے۔ جب وہ اپنا جوش نکال
چکا تو طبیب کہنے لگا یہ بھی تقاضائے عمر ہے۔ تو ان کے اندر جوش تو پیدا ہوا مگر جلسہ نہ ہوا۔ یہ
بھی تقاضائے عمر ہی تھا۔ مگر بہر حال میں نے جان بوجھ کر انصار اللہ میں ایک طبقہ ایسے لوگوں کا
بھی رکھا تھا جن کا تقاضائے عمر کام کرنا ہو۔ تقاضائے عمر کام نہ کرنا نہ ہو۔ میں نے چالیس سال
سے اوپر عمر والوں کو انصار اللہ میں شامل کیا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ ایک بڑا طبقہ ایسے
لوگوں کا ان کے پاس موجود ہے جو اپنے اندر کام کرنے کی روح رکھتا ہے اور طاقت و قوت کے
لحاظ سے بھی وہ نوجوانوں سے کم نہیں۔ ساٹھ سال سے اوپر جا کر انسان کے قویٰ میں انحطاط
شروع ہوتا ہے بلکہ رسول کریم صلی الیم کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ تریسٹھ سال سے اوپر
کی عمر والوں کے متعلق بھی یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ اب اس عمر والوں کا بیٹھنے کا زمانہ ہے، کام
کرنے کا نہیں۔ اس سے نیچے نیچے ہر شخص سوائے کسی معذور یا بیمار کے اپنے اندر کام کرنے کی
طاقت رکھتا ہے۔ پس جو عمران کے لئے رکھی گئی ہے اس کے لحاظ سے ایک بہت بڑا حصہ جواں ہمت
لوگوں کا ان کے اندر پایا جاتا ہے۔ اور وہ اگر چاہیں تو اچھی طرح کام کر سکتے ہیں۔ اگر ایسے
لوگوں کو آگے آنے اور کام کرنے کا موقع دیا جاتا اور زیادہ عمر کے لوگ صرف نگرانی اور
محافظت کا کام کرتے تو اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ ایک طرف تو نوجوان بڑوں کی نگرانی میں کام
کرنے کا طریق سیکھ جاتے اور دوسری طرف وہ جوش سے کام لے کر لوگوں کے اندر بیداری

1943ء
254
خطبات محمود
بھی پیدا کر دیتے مگر چونکہ ایسے لوگوں کو آگے آنے کا موقع نہیں دیا گیا اس لئے ” تقاضائے عمر “
سمجھ کر ہی بات ختم کر دی گئی اور انصار اللہ میں بیداری نہ پید ا ہوئی۔
66
پس میں ایک دفعہ پھر جماعت کے مخلصین کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان پر بہت بڑی
ذمہ داری عائد ہے۔ یاد رکھو ! اگر اصلاح جماعت کا سارا دارو مدار نظارتوں پر ہی رہا تو جماعت احمد یہ
کی زندگی کبھی لمبی نہیں ہو سکتی۔ یہ خدائی قانون ہے جو کبھی بدل نہیں سکتا کہ ایک حصہ سوئے
گا اور ایک حصہ جاگے گا۔ ایک حصہ غافل ہو گا اور ایک حصہ ہوشیار ہو گا۔ خدا تعالیٰ نے دنیا کو
گول بنا کر فیصلہ کر دیا ہے کہ اس کے قانون میں یہ بات داخل ہے کہ دنیا کا ایک حصہ سوئے اور
ایک حصہ جاگے ۔ کبھی دنیا کا ایک حصہ جاگتا ہے اور دوسرا سوتا ہے۔ کبھی دوسرا جاگتا ہے اور
پہلا سوتا ہے۔ چاہے تم ساری دنیا کو فرشتوں سے بھی لا کر بھر دو پھر بھی ایسا ہی ہو گا کہ آدھی
دنیا سوئے گی اور آدھی دنیا جاگے گی۔ ایسی صورت میں کام کو زندہ اور جاری رکھنے کا بہترین
طریق یہ ہوا کرتا ہے کہ کام دونوں کے سپرد کر دیا جائے۔ اس دہ ئے۔ اس دنیا کے بھی سپرد کر دیا جائے جو
ایک طرف ہے اور اُس دنیا کے بھی سپر د کر دیا جائے جو دوسری طرف ہے۔ اگر ایک طرف
سوئے گی تو دوسری طرف جاگے گی اور اگر دوسری طرف سوئے گی تو پہلی طرف اس کام کو
زندہ رکھے گی۔ یہی تقدیر اور تدبیر کا باریک نکتہ ہے۔ خدا تعالیٰ سوتا نہیں۔ مگر خدا کبھی سونے
والے کی طرح ہو جاتا ہے جیسے فرمایا افطِرُ وَاصُومُ ۔ تاکہ دنیا کو بیداری کا موقع دے۔ اور
جب دنیا تھک جاتی ہے تو خدا اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ یہی نظام اور عوام کے کام کا تسلسل دنیا
میں دکھائی دیتا ۔ دیتا ہے۔ کبھی عوام سوتے ہیں اور ' نظام جاگتا ہے اور کبھی نظام سوتا ہے اور عوام
جاگتے ہیں۔ اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ نظام بھی جاگتا ہے اور عوام بھی جاگتے ہیں۔ اور وہ
وقت بڑی بھاری کامیابی اور فتوحات کا ہوتا ہے۔ وہ گھڑیاں جب کسی قوم پر آتی ہیں جب نظام
بھی بیدار ہوتا ہے اور عوام بھی بیدار ہوتے ہیں تو وہ اس قوم کے لئے فتح کا زمانہ ہوتا ہے۔ وہ
اس قوم کے لئے کامیابی کا زمانہ ہوتا ہے۔ وہ اس قوم کے لئے ترقی کا زمانہ ہوتا ہے۔ وہ شیر کی
طرح گرجتی اور سیلاب کی طرح بڑھتی چلی جاتی ہے۔ ہر روک جو اس کے راستہ میں حائل ہوتی
ہے اسے مٹاڈالتی ہے۔ ہر عمارت جو اس کے سامنے آتی ہے اسے گرادیتی ہے۔ ہر چیز جو اس کے

1943ء
255
خطبات محمود
سامنے آتی ہے اسے بکھیر دیتی ہے اور اس طرح وہ دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف اس طرف
بھی اور اس طرف بھی بڑھتی چلی جاتی ہے اور دنیا پر اس طرح چھا جاتی ہے کہ کوئی قوم اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتی۔ مگر پھر ایک وقت ایسا آجاتا ہے جب نظام سو جاتا ہے اور عوام جاگتے ہیں یا
عوام سو جاتے ہیں اور نظام جاگتا ہے۔ اور پھر آخر میں وہ وقت آتا ہے جب نظام بھی سو جاتا ہے
اور عوام بھی سو جاتے ہیں۔ تب آسمان سے خدا تعالیٰ کا فرشتہ اترتا ہے اور اس قوم کی روح کو
قبض کر لیتا ہے۔ یہ قانون ہمارے لئے بھی جاری ہے ، جاری رہے گا اور کبھی بدل نہیں سکے گا۔
پس اس قانون کو دیکھتے ہوئے ہماری پہلی کوشش یہی ہونی چاہئیے کہ ہمارا نظام بھی بیدار رہے
اور ہمارے عوام بھی بیدار رہیں اور در حقیقت یہ زمانہ اسی بات کا تقاضا کرتا ہے۔ خدا کا مسیح ہم
میں ابھی قریب ترین زمانہ میں گزرا ہے۔ اس لئے اس زمانہ کے مناسب حال ہمارا نظام بھی
بیدار ہونا چاہئے اور ہمارے عوام بھی بیدار ہونے چاہئیں مگر چونکہ دنیا میں اضمحلال اور قوتوں
کا انکسار انسان کے ساتھ ساتھ لگا ہوا ہے اس لئے عوام کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ نظام کو
جگاتے رہیں اور نظام کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ عوام کو جگاتا رہے تا خدانخواستہ اگر ان
دونوں میں سے کوئی سو جائے ، غافل ہو جائے اور اپنے فرائض کو بھول جائے تو دوسرا اس کی
جگہ لے لے۔ اور اس طرح ہم زیادہ سے زیادہ اس دن کو بعید کر دیں جب نظام اور عوام
دونوں سو جاتے ہیں۔ اور خدائی تقدیر موت کا فیصلہ صادر کر دیتی ہے۔ پس دونوں کو اپنے اپنے
فرض ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ اگر دونوں نہ جاگیں تو کم از کم ایک تو جاگے۔ اور
اس طرح وہ دن جو موت کا دن ہے ہم سے زیادہ سے زیادہ دور رہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ سب کام خدا کے اختیار میں ہے اور انسان اگر کامیاب
ہونا چاہے تو اس کا فرض ہے کہ وہ عجز اور انکسار کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرے مگر
دعاؤں کے ساتھ انسان کا اپنا ارادہ اور اس کی امنگ بھی شامل ہونی چاہیئے۔ تب دعاؤں کا فائدہ
حاصل ہوتا ہے۔ جیسے میں نے ابھی بتایا ہے کہ جب تقدیر اور تدبیر جمع ہو جاتی ہیں تو اس وقت
حرکات کا ظہور اپنے کمال کو پہنچ جاتا ہے یا جیسے میں نے بتایا ہے کہ عوام اور نظام دونوں بیدار
ہوں تو وہ وقت قوم کی فتح کا اور وہ گھڑیاں اس کی کامرانی کی گھڑیاں ہوتی ہیں۔ محمد صلی علی ایم کا زمانہ

آج 10 میں سے 10 باقی