میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں

1944ء
49
4
خطبات محمود
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
فرمودہ 28 جنوری 1944ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" آج میں ایک ایسی بات کہنا چاہتا ہوں جس کا بیان کرنا میری طبیعت کے لحاظ سے مجھ
پر گراں گزرتا ہے لیکن چونکہ بعض نبوتیں اور الہی تقدیریں اس بات کے بیان کرنے کے
ساتھ وابستہ ہیں اس لیے میں اس کے بیان کرنے سے باوجود اپنی طبیعت کے انقباض کے رُک
بھی نہیں سکتا۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں غالباً بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو ( میں نے
غالباً کا لفظ اس لیے استعمال کیا ہے کہ میں اندازہ سے یہ کہہ رہا ہوں کہ وہ بدھ اور جمعرات کی
درمیانی رات تھی میں نے ایک عجیب رویا دیکھا۔ میں نے جیسا کہ بارہا بیان کیا ہے،
غیر مامورین کا اپنے کسی رؤیا کو بیان کرنا ضروری نہیں ہوتا اور میں خود تو سوائے پچھلے ایام کے
جبکہ اس جنگ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بعض اہم خبریں مجھے دیں، بہت کم ہی اپنی رؤیا بتایا کرتا
ہوں۔ بلکہ (اللہ بہتر جانتا ہے یہ طریق درست ہے یا نہیں) میں اپنے رویاء و کشوف اور الہامات کی
لکھتا بھی نہیں اور اس طرح وہ خود بھی کچھ عرصہ کے بعد میری نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہی
ہیں۔ چنانچہ ابھی لاہور میں مجھے چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے ایک امر کے سلسلہ میں میں
میرا ایک بیس پچیس سال کا پر انار و یا یاد کرایا۔ پہلے تو وہ میرے ذہن میں ہی نہ آیا۔ مگر بعد میں

1944ء
50
خطبات محمود
جب انہوں نے اس کی بعض تفصیلات بیان کیں تو اُس وقت مجھے یاد آگیا۔ تو یہ میری عادت
نہیں ہے کہ میں رؤیاء و کشوف بیان کروں لیکن چونکہ اس رویا کا تعلق بعض اہم امور سے ہے۔
نہ صرف ایسے امور سے جو کہ میری ذات سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ایسے امور سے بھی جو بعض
سابق انبیاء کی ذات اور ان کی پیشگوئیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ صرف وہ بات سابق انبیاء
ذات اور ان کی پیشگوئیوں سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ آئندہ رونما ہونے والے دنیا کے اہم
حالات سے بھی تعلق رکھتے ہیں اس لیے میں مجبور ہوں کہ اُس رؤیا کا اعلان کروں اور میں نے
اس کے اعلان سے پہلے خدا تعالیٰ سے اس بارہ میں دعا بھی کی ہے اور استخارہ بھی کیا ہے تاکہ
کی
اس معاملہ میں مجھ سے کوئی بات خدا تعالیٰ کے منشاء اور اس کی رضا کے خلاف نہ ہو۔
وہ رویا یہ تھا کہ میں نے دیکھا میں ایک مقام پر ہوں جہاں جنگ ہو رہی ہے وہاں کچھ
عمار تیں ہیں۔ نا معلوم وہ گڑھیاں 1 ہیں یاٹر نچر 2 ہیں۔ بہر حال وہ جنگ کے ساتھ تعلق رکھنے
والی کچھ عمارتیں ہیں۔ وہاں کچھ لوگ ہیں جن کے متعلق میں نہیں جانتا کہ آیا وہ ہماری جماعت کی
کے لوگ ہیں یا یو نہی مجھے ان سے تعلق ہے میں ان کے پاس ہوں۔ اتنے میں مجھے معلوم ہو تا
ہے جیسے جرمن فوج نے جو اس فوج سے کہ جس کے پاس میں ہوں بر سر پیکار ہے یہ معلوم کر
لیا ہے کہ میں وہاں ہوں اور اس نے اس مقام پر حملہ کر دیا ہے۔ اور وہ حملہ اتنا شدید ہے کہ اس
جگہ کی فوج نے پسپا ہو نا شروع کر دیا۔ یہ کہ وہ انگریزی فوج تھی یا امریکن فوج یا کوئی اور فوج
تھی اس کا مجھے اُس وقت کوئی خیال نہیں آیا۔ بہر حال وہاں جو فوج تھی اس کو جرمنوں سے دبنا
پڑا اور اُس مقام کو چھوڑ کر وہ پیچھے ہٹ گئی۔ جب وہ فوج پیچھے ہٹی تو جر من اس عمارت میں
داخل ہو گئے جس میں میں تھا۔ تب میں خواب میں کہتا ہوں دشمن کی جگہ پر رہنا درست
نہیں اور یہ مناسب نہیں کہ اب اس جگہ ٹھہرا جائے یہاں سے ہمیں بھاگ چلنا چاہیے۔ اُس
وقت میں رویا میں صرف یہی نہیں کہ تیزی سے چلتا ہوں بلکہ دوڑتا ہوں۔ میرے ساتھ کچھ
اور لوگ بھی ہیں اور وہ بھی میرے ساتھ ہی دوڑتے ہیں اور جب میں نے دوڑ نا شروع کیا تو رویا
میں مجھے یوں معلوم ہوا جیسے میں انسانی مقدرت سے زیادہ تیزی کے ساتھ دوڑ رہا ہوں اور کوئی
ایسی زبر دست طاقت مجھے تیزی سے لے جا رہی ہے کہ میلوں میل ایک آن میں طے کرتا

1944ء
51
خطبات محمود
جا رہا ہوں۔ اُس وقت میرے ساتھیوں کو بھی دوڑنے کی ایسی ہی طاقت دی گئی مگر پھر بھی وہ مجھ
سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور میرے پیچھے ہی جرمن فوج کے سپاہی میری گرفتاری کے لیے
دوڑتے آرہے ہیں۔ مگر شاید ایک منٹ بھی نہیں گزرا ہو گا کہ مجھے رویا میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ
جر من سپاہی بہت پیچھے رہ گئے ہیں مگر میں چلتا ہی جاتا ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ زمین
میرے پیروں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے یہاں تک کہ میں ایک ایسے علاقہ میں پہنچا جو دامن کوہ
کہلانے کا مستحق ہے۔ ہاں! جس وقت جرمن فوج نے حملہ کیا ہے رویا میں مجھے یاد آتا ہے کہ کسی
سابق نبی کی کوئی پیشگوئی ہے یا خود میری کوئی پیشگوئی ہے اس میں اس واقعہ کی خبر پہلے سے دی گئی
تھی اور تمام نقشہ بھی بتایا گیا تھا کہ جب وہ موعود اس مقام سے دوڑے گا تو اس طرح دوڑے گا
اور پھر فلاں جگہ جائے گا۔ چنانچہ رویا میں جہاں میں پہنچا ہوں وہ مقام اس پہلی پیشگوئی کے عین
مطابق ہے اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ : پیشگوئی میں اس امر کا بھی ذکر ہے کہ ایک خاص رستہ ہے
جسے میں اختیار کروں گا اور اس رستہ کے اختیار کرنے کی وجہ سے دنیا میں بہت اہم تغیرات ہوں
گے اور دشمن مجھے گرفتار کرنے میں ناکام رہے گا۔ چنانچہ جب میں یہ خیال کرتا ہوں تو اس مقام
پر مجھے کئی پگڈنڈیاں نظر آتی ہیں جن میں سے کوئی کسی طرف جاتی ہے اور کوئی کسی طرف۔ میں
ان پگڈنڈیوں کے بالمقابل دوڑتا چلا گیا ہوں تا معلوم کروں کہ پیشگوئی کے مطابق مجھے کس کس
راستہ پر جانا چاہیے اور میں اپنے دل میں یہ خیال کرتا ہوں کہ مجھے تو یہ معلوم نہیں کہ میں نے کس
راستہ سے جانا ہے اور میراکس راستہ سے جانا خدائی پیشگوئی کے مطابق ہے۔ ایسانہ ہو میں غلطی سے
کوئی ایسا راستہ اختیار کرلوں جس کا پیشگوئی میں ذکر نہیں۔ اُس وقت میں اُس سڑک کی طرف جا رہا
ہوں جو سب کے آخر میں بائیں طرف ہے۔ اُس وقت میں دیکھتا ہوں کہ مجھ سے کچھ فاصلہ پر میرا
ایک اور ساتھی ہے اور وہ مجھے دیکھ کر کہتا ہے کہ اس سڑک پر نہیں، دوسری سڑک پر جائیں اور
میں اس کے کہنے پر اس سڑک کی طرف جو بہت دور ہٹ کر ہے واپس لوٹتا ہوں۔ وہ جس سڑک
کی طرف مجھے آوازیں دے رہا ہے انتہائی دائیں طرف ہے اور جس سڑک کو میں نے اختیار کیا تھا
وہ انتہائی بائیں طرف تھی۔ پس چونکہ میں انتہائی بائیں طرف تھا اور جس طرف وہ مجھے بلا رہا تھا مجھے بلا رہاتھا
وہ انتہائی دائیں طرف تھی اس لیے میں لوٹ کر اس سڑک کی طرف چلا۔ مگر جس وقت میں

52
1944ء
خطبات محمود
پیچھے کی طرف واپس ہٹا، ایسا معلوم ہوا کہ میں کسی زبر دست طاقت کے قبضہ میں ہوں اور اس
زبر دست طاقت نے مجھے پکڑ کر درمیان میں سے گزرنے والی ایک پگڈنڈی پر چلا دیا۔ میرا
ساتھی مجھے آوازیں دیتا چلا جاتا ہے کہ اُس طرف نہیں اِس طرف۔ اُس طرف نہیں اِس
طرف۔ مگر میں اپنے آپ کو بالکل بے بس پاتا ہوں اور درمیانی پگڈنڈی پر بھاگتا چلا جاتا
ہوں۔ اس جگہ کی شکل رؤیا کے مطابق اس طرح بنتی ہے:۔
شمال
مغرب
ردامن کوہ کا علاقہ
دایاں پہاڑی راستہ
درمیانی پگڈنڈی جو آگے جا کر
بڑی سڑک جس پر
میں دوڑ رہا ہوں
پھر شاخوں میں تقسیم ہو جاتی ہے
بایاں پہاڑی راستہ
جنوب
مشرق
جب میں تھوڑی دور چلا تو مجھے وہ نشانات نظر آنے لگے جو پیشگوئی میں بیان کیے گئے
تھے۔ اور میں کہتا ہوں میں اسی راستہ پر آگیا جو خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں فرمایا تھا۔ اُس وقت
رویا میں میں اس کی کچھ تو جیہہ بھی کرتا ہوں کہ میں درمیانی پگڈنڈی پر جو چلا ہوں تو اس کا کیا
مطلب ہے۔ چنانچہ جس وقت میری آنکھ کھلی معا مجھے خیال آیا کہ دایاں اور بایاں راستہ جو رویا
میں دکھایا گیا ہے اس میں بائیں رستہ سے مراد خالص دنیوی کوششیں اور تدبیریں ہیں اور

1944ء
53
خطبات محمود
دائیں رستہ سے مراد خالص دینی طریق، دعا اور عبادتیں وغیرہ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا
ہے کہ ہماری جماعت کی ترقی درمیانی راستے پر چلنے سے ہو گی۔ یعنی کچھ تدبیریں اور کوششیں
ہوں گی اور کچھ دعائیں اور تقدیریں ہوں گی۔ اور پھر یہ بھی میرے ذہن میں آیا کہ دیکھو
قرآن شریف نے امتِ محمدیہ کو اُمَّةً وَسَطًا 3 قرار دیا ہے۔ اس وسطی راستہ پر چلنے کے یہی
معنے ہیں کہ یہ امت اسلام کا کامل نمونہ ہو گی۔ اور چھوٹی پگڈنڈی کی یہ تعبیر ہے کہ راستہ گو
درست راستہ ہے مگر اس میں مشکلات بھی ہوتی ہیں۔ غرض میں اُس راستہ پر چلنا شروع ہوا اور
مجھے یوں معلوم ہوا کہ دشمن بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اتنی دور کہ نہ اُس کے قدموں کی آہٹ سنائی
دیتی ہے اور نہ اُس کے آنے کا کوئی امکان پایا جاتا ہے۔ مگر ساتھ ہی میرے ساتھیوں کے
پیروں کی آہٹیں بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں اور وہ بھی بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ مگر میں دوڑتا چلا
جاتا ہوں اور زمین میرے پیروں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے۔ اُس وقت میں کہتا ہوں کہ اس
واقعہ کے متعلق جو پیشگوئی تھی اُس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس رستہ کے بعد پانی آئے گا اور اُس
پانی کو عبور کرنا بہت مشکل ہو گا۔ اُس وقت میں رستے پر چلتا تو چلا جاتا ہوں مگر ساتھ ہی کہتا ہوں
وہ پانی کہاں ہے؟ جب میں نے یہ کہا وہ پانی کہاں ہے تو یکدم میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت
بڑی جھیل کے کنارے پر کھڑا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس جھیل کے پار ہو جانا پیشگوئی کے
مطابق ضروری ہے۔ میں نے اُس وقت دیکھا کہ جھیل پر کچھ چیزیں تیر رہی ہیں، وہ ایسی لمبی ہیں
جیسے سانپ ہوتے ہیں اور ایسی باریک اور ملکی چیزوں سے بنی ہوئی ہیں جیسے بیے 4 وغیرہ
کے گھونسلے نہایت باریک تنکوں کے ہوتے ہیں۔ وہ اُوپر سے گول ہیں جیسے اژدہا کی پیٹھ ہوتی
ہے اور رنگ ایسا ہے جیسے بیٹے کے گھونسلے سے سفیدی، زردی اور خاکی رنگ ملا ہوا۔ وہ پانی پر
تیر رہی ہیں اور اُن کے اُوپر کچھ لوگ سوار ہیں جو اُن کو چلا رہے ہیں۔ خواب میں میں سمجھتا
ہوں یہ بت پرست قوم ہے اور یہ چیزیں جن پر یہ لوگ سوار ہیں اُن کے ثبت ہیں اور یہ سال میں
ایک دفعہ اپنے بتوں کو نہلاتے ہیں اور اب بھی یہ لوگ اپنے بتوں کو نہلانے کی غرض سے
مقررہ گھاٹ کی طرف لے جارہے ہیں۔ جب مجھے اور کوئی چیز پارلے جانے کے لیے نظر نہ آئی تو
میں نے زور سے چھلانگ لگائی اور ایک بت پر سوار ہو گیا۔ تب میں نے سنا کہ بُتوں کے پجاری

1944ء
54
خطبات محمود
زور زور سے مشرکانہ عقائد کا اظہار منتروں اور گیتوں کے ذریعہ سے کرنے لگے۔ اس پر میں
نے دل میں کہا کہ اس وقت خاموش رہنا غیرت کے خلاف ہے اور بڑے زور زور سے میں نے
توحید کی دعوت ان لوگوں کو دینی شروع کی اور شرک کی برائیاں بیان کرنے لگا۔ تقریر کرتے
ہوئے مجھے یوں معلوم ہوا کہ میری زبان اُردو نہیں بلکہ عربی ہے۔ چنانچہ میں عربی میں بول رہا
ہوں اور بڑے زور سے تقریر کر رہا ہوں۔ رویا میں ہی مجھے خیال آتا ہے کہ ان لوگوں کی زبان
تو عربی نہیں یہ میری باتیں کس طرح سمجھیں گے ۔ مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ گو ان کی
زبان کوئی اور ہے مگر یہ میری باتوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ چنانچہ میں اسی طرح ان کے سامنے
عربی میں تقریر کر رہا ہوں اور تقریر کرتے کرتے بڑے زور سے ان کو کہتا ہوں کہ تمہارے یہ
ثبت اس پانی میں غرق کیے جائیں گے اور خدائے واحد کی حکومت دنیا میں قائم کی جائے گی۔
ابھی میں یہ تقریر کر ہی رہا تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ اسی کشتی نمابت والا جس پر میں سوار ہوں یا
اس کے ساتھ کے بت والا بت پرستی کو چھوڑ کر میری باتوں پر ایمان لے آیا ہے اور موحد ہو
گیا ہے۔ اس کے بعد اثر بڑھنا شروع ہوا اور ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد
تیسرا اور تیسرے کے بعد چوتھا اور چوتھے کے بعد پانچواں شخص میری باتوں پر ایمان لاتا،
مشرکانہ باتوں کو ترک کرتا اور مسلمان ہوتا چلا جاتا ہے۔ اتنے میں ہم جھیل پار کر کے دوسری
طرف پہنچ گئے۔ جب ہم جھیل کے دوسری طرف پہنچ گئے تو میں ان کو حکم دیتا ہوں کہ ان
بتوں کو جیسا کہ پیشگوئی میں بیان کیا گیا تھا، پانی میں غرق کر دیا جائے۔ اس پر جو لوگ موحد ہو
چکے ہیں وہ بھی اور جو ابھی موحد تو نہیں ہوئے مگر ڈھیلے پڑ گئے ہیں میرے سامنے جاتے ہیں
اور میرے حکم کی تعمیل میں اپنے بتوں کو جھیل میں غرق کر دیتے ہیں اور میں خواب میں
حیران ہوں کہ یہ تو کسی تیرنے والے مادے کے بنے ہوئے تھے۔ یہ اس آسانی سے جھیل کی
تہہ میں کس طرح چلے گئے۔ صرف پنجاری پکڑ کر ان کو پانی میں غوطہ دیتے ہیں اور وہ پانی کی کی
گہرائی میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس کے بعد میں کھڑا ہو گیا اور پھر انہیں تبلیغ کرنے لگ گیا۔
کچھ لوگ تو ایمان لا چکے تھے مگر باقی قوم جو ساحل پر تھی ابھی ایمان نہیں لائی تھی اس لیے
میں نے ان کو تبلیغ کرنی شروع کر دی۔ یہ تبلیغ میں ان کو عربی زبان میں ہی کرتا ہوں۔ جب

1944ء
55
خطبات محمود
میں انہیں تبلیغ کر رہا ہوں تا کہ باقی لوگ بھی اسلام لے آئیں تو یکدم میری حالت میں تغیر پیدا
ہوتا ہے اور مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اب میں نہیں رہا بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الہامی طور پر
میری زبان پر باتیں جاری کی جارہی ہیں۔ جیسے خطبہ الہامیہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی زبان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوا۔ غرض میر اکلام اُس وقت بند ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ بند ہے
میری زبان سے بولنا شروع ہو جاتا ہے۔ بولتے بولتے میں بڑے زور سے ایک شخص کو جو غالباً سب
سے پہلے ایمان لایا تھا، غالباً کا لفظ میں نے اس لیے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ وہی شخص پہلے ایمان
لایا ہو۔ ہاں غالب گمان یہی ہے کہ وہی شخص پہلا ایمان لانے والا یا پہلے ایمان لانے والوں میں سے
با اثر اور مفید وجو د تھا، بہر حال میں یہی سمجھتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں سے
ہے اور میں نے اس کا اسلامی نام عبدالشکور رکھا ہے۔ میں اس کو مخاطب کرتے ہوئے بڑے زور
سے کہتا ہوں کہ جیسا کہ پیشگوئیوں میں بیان کیا گیا ہے میں اب آگے جاؤں گا اس لیے اے ہے
عبدالشکور ! تجھ کو میں اس قوم میں اپنا نائب مقرر کرتا ہوں۔ تیرا فرض ہو گا کہ میری واپسی تک
اپنی قوم میں توحید کو قائم کرے اور شرک کو مٹادے اور تیرا فرض ہو گا کہ اپنی قوم کو اسلام کی
تعلیم پر عامل بنائے۔ میں واپس آکر تجھ سے حساب لوں گا اور دیکھوں گا کہ تجھے میں نے جن
فرائض کی سر انجام دہی کے لیے مقرر کیا ہے ان کو تو نے کہاں تک ادا کیا ہے۔ اس کے بعد وہی
الہامی حالت جاری رہتی ہے اور میں اسلام کی تعلیم کے اہم امور کی طرف اسے توجہ دلاتا ہوں اور
کہتا ہوں کہ تیر افرض ہو گا کہ ان لوگوں کو سکھائے کہ اللہ ایک ہے اور محمد اس کے بندہ اور اس
کے رسول ہیں اور کلمہ پڑھتا ہوں اور اس کے سکھانے کا اسے حکم دیتا ہوں۔ پھر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی اور آپ کی تعلیم پر عمل کرنے کی اور سب لوگوں کو اس
ایمان کی طرف بلانے کی تلقین کرتا ہوں۔ جس وقت میں یہ تقریر کر رہا ہوں (جو خود الہامی ہے )
یوں معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کے وقت اللہ تعالیٰ نے
خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میری زبان سے بولنے کی توفیق دی ہے اور آپ فرماتے
ہیں أَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذکر پر
بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور آپ فرماتے ہیں اَنَا الْمَسِيحُ المَوْعُودُ۔ اس کے بعد میں ان کو اپنی
ہے

1944ء
56
خطبات محمود
طرف توجہ دلاتا ہوں۔ چنانچہ اُس وقت میری زبان پر جو فقرہ جاری ہوا وہ یہ ہے آنَا الْمَسِيحُ
الْمَوْعُودُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيفَتُهُ اور میں بھی مسیح موعود ہوں یعنی اس کا مثیل اور اس کا خلیفہ
ہوں۔ تب خواب میں ہی مجھ پر ایک رعشہ کی سی حالت طاری ہو جاتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ
میری زبان پر کیا جاری ہوا اور اس کا کیا مطلب ہے کہ میں مسیح موعود ہوں۔ اُس وقت معاًمیرے
ذہن میں یہ بات آئی کہ اس کے آگے جو الفاظ ہیں کہ مثیلہ میں اس کا نظیر ہوں وَخَلِيفَتُهُ
اور اس کا خلیفہ ہوں۔ یہ الفاظ اس سوال کو حل کر دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے الہام کہ " وہ حسن و احسان میں تیر انظیر ہو گا "5 اِس کے مطابق اور اسے پورا پور کرنے کے لیے
یہ فقرہ میری زبان پر جاری ہوا ہے اور مطلب یہ ہے کہ اس کا مثیل ہونے اور اس کا خلیفہ ہونے
کے لحاظ سے ایک رنگ میں میں بھی مسیح موعود ہی ہوں۔ کیونکہ جو کسی کا نظیر ہو گا اور اس کے
اخلاق کو اپنے اندر لے لے گا وہ ایک رنگ میں اُس کا نام پانے کا مستحق بھی ہو گا۔ پھر میں تقریر
کرتے ہوئے کہتا ہوں میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لیے انیس سو سال سے کنواریاں منتظر بیٹھی
تھیں اور جب میں کہتا ہوں " میں وہ ہوں جس کے لیے انیس سو سال سے کنواریاں اس سمندر
کے کنارے پر انتظار کر رہی تھیں"۔ تو میں نے دیکھا کہ کچھ نوجوان عور تیں جو سات یا نو ہیں جن
کے لباس صاف ستھرے ہیں، دوڑتی ہوئی میری طرف آتی ہیں، مجھے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتی اور
ان میں سے بعض برکت حاصل کرنے کے لیے میرے کپڑوں پر ہاتھ پھیرتی جاتی ہیں اور کہتی
ہیں "ہاں ہاں ! ہم تصدیق کرتی ہیں کہ ہم انیس سو سال سے آپ کا انتظار کر رہی تھیں "۔ ۔ اس
کے بعد میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ میں وہ ہوں جسے علوم اسلام اور علوم عربی اور اس زبان
کا فلسفہ ماں کی گود میں اس کی دونوں چھاتیوں سے دودھ کے ساتھ پلائے گئے تھے۔ رویا میں جو تھے۔ رویا میں جو
ایک سابق پیشگوئی کی طرف مجھے توجہ دلائی گئی تھی اس میں یہ بھی خبر تھی کہ جب وہ موعود
بھاگے گا تو ایک ایسے علاقہ میں پہنچے گا جہاں ایک جھیل ہو گی اور جب وہ اس جھیل کو پار کر کے
دوسری طرف جائے گا تو وہاں ایک قوم ہو گی جس کو وہ تبلیغ کرے گا اور وہ اس کی تبلیغ سے متاثر
ہو کر مسلمان ہو جائے گی۔ تب وہ دشمن، جس سے وہ موعود بھاگے گا اس قوم سے مطالبہ کرے
گا کہ اس شخص کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ مگر وہ قوم انکار کر دے گی اور کہے گی ہم لڑ کر
ہے
ہے

1944ء
57
خطبات محمود
مر جائیں گے مگر اسے تمہارے حوالے نہیں کریں گے۔ چنانچہ خواب میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
جرمن قوم کی طرف سے مطالبہ ہوتا ہے کہ تم ان کو ہمارے حوالے کر دو۔ اُس وقت ہمیں میں
خواب میں کہتا ہوں یہ تو بہت تھوڑے ہیں اور دشمن بہت زیادہ ہے۔ مگر وہ قوم باوجود اس کے
کہ ابھی ایک حصہ اُس کا ایمان نہیں لایا بڑے زور سے اعلان کرتی ہے کہ ہم ہر گز ان کو
تمہارے حوالے کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم لڑ کر فنا ہو جائیں گے مگر تمہارے اس
مطالبہ کو تسلیم نہیں کریں گے۔ تب میں کہتا ہوں دیکھو! وہ پیشگوئی بھی پوری ہو گئی۔ اس کے
بعد میں پھر ان کو ہدایتیں دے کر اور بار بار توحید قبول کرنے پر زور دے کر اور اسلامی تعلیم
کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کر کے آگے کسی اور مقام کی طرف روانہ ہو گیا
ہوں۔ اُس وقت میں سمجھتا ہوں کہ اس قوم میں سے اور لوگ بھی جلدی جلدی ایمان لانے
والے ہیں۔ چنانچہ اسی لیے میں اس شخص سے جسے میں نے اس قوم میں اپنا خلیفہ مقرر کیا ہے
کہتا ہوں جب میں واپس آؤں گا تو اے عبدالشکور ! میں دیکھوں گا کہ تیری قوم شرک چھوڑ
چکی ہے؟ موحد ہو چکی ہے؟ اور اسلام کے تمام احکام پر کار بند ہو چکی ہے؟
یہ رویا ہے جو میں نے جنوری 1944ء مطابق صلح 1923 ہش دیکھی اور جو غالباً
پانچ اور چھ کی درمیانی شب بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میں ظاہر کی گئی۔ جب میری آنکھ
کھلی تو میری نیند بالکل اُڑ گئی اور مجھے سخت گھبراہٹ پیدا ہوئی۔ کیونکہ آنکھ کھلنے پر مجھے یوں
محسوس ہوتا تھا گویا میں اردو بالکل بھول چکا ہوں اور صرف عربی ہی جانتا ہوں۔ چنانچہ کوئی گھنٹہ
بھر تک میں اس رویا پر غور کرتا اور سوچتا رہا۔ مگر میں نے دیکھا کہ میں عربی میں ہی غور کرتا تھا
اور اسی میں سوال و جواب میرے دل میں آتے تھے۔ اس رویا میں تین پیشگوئیوں کی طرف
اشارہ کیا گیا ہے۔ ایک پیشگوئی تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں نے ہی کی ہے یا کسی سابق
غیر معروف نبی نے۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کسی نبی کی پیشگوئی ہے اور آیا دنیا کے سامنے اس بہتر جانتا دنیا منے اس
رنگ میں یہ پیشگوئی پیش بھی ہو چکی ہے یا نہیں۔ لیکن اس کے علاوہ دو اور پیشگوئیوں کی طرف
بھی اس میں اشارہ کیا گیا ہے۔ پہلی پیشگوئی جس میں یہ ذکر ہے کہ اُنیس سو سال سے کنواریاں
میرا انتظار کر رہی تھیں وہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک پیشگوئی ہے جس کا انجیل

1944ء
58
خطبات محمود
میں ذکر آتا ہے۔ حضرت مسیح فرماتے ہیں جب میں دوبارہ دنیا میں آؤں گا تو بعض قو میں مجھے
مان لیں گی اور بعض قو میں انکار کریں گی۔ آپ ان اقوام کا تمثیلی رنگ میں ذکر کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ ان کی مثال ایسی ہی ہو گی جیسے کچھ کنواریاں اپنی اپنی مشعلیں لے کر دولہا کے
استقبال کو نکلیں۔ وہ دولہا کے انتظار میں بیٹھی رہیں، بیٹھی رہیں اور بیٹھی رہیں۔ مگر دولہا نے
آنے میں بہت دیر لگائی۔ جو عقلمند تھیں، انہوں نے تو اپنی مشعلوں کے ساتھ تیل بھی لے
لیا تھا۔ مگر جو بیوقوف تھیں انہوں نے مشعلیں تو لے لیں مگر تیل اپنے ساتھ نہ لیا۔ جب دولہا
نے بہت دیر لگائی تو سب اونگھنے لگیں۔ تب وہ، جو بے احتیاط عور تیں تھیں انہوں نے معلوم
کیا کہ ان کا تیل ختم ہو رہا ہے اور انہوں نے دوسری عورتوں سے کہا اپنے تیل میں سے کچھ
ہمیں بھی دے دو کیونکہ ہماری مشعلیں بھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہم تمہیں تیل نہیں
دے سکتیں۔ اگر دے دیں تو شاید ہمارا تیل بھی ختم ہو جائے۔ تم بازار میں جاؤ شاید تمہیں وہاں
سے تیل مل جائے۔ جب وہ مول لینے کے لیے بازار گئیں تو پیچھے سے دولہا آپہنچا اور وہ جو تیار
تھیں اُس کو ساتھ لے کر قلعہ میں چلی گئیں اور دروازہ بند کر دیا گیا۔ کچھ دیر کے بعد وہ
بے احتیاط عورتیں بھی آئیں اور دروازے کو کھٹکھٹا کر کہنے لگیں ہمارے لیے بھی دروازہ کھولا
جائے ہم اندر آنا چاہتی ہیں۔ مگر دولہا نے جواب دیا تم نے میرا انتظار نہ کیا، تم نے پوری طرح
احتیاط نہ برتی۔ اس لیے اب صرف اُنہیں کو حصہ ملے گا جو چو کس تھیں تمہارے لیے دروازہ
نہیں کھولا جاسکتا۔ یہ در حقیقت حضرت مسیح ناصری کی اپنی بعثت ثانیہ کے متعلق ایک
پیشگوئی تھی جو انجیل میں پائی جاتی ہے۔ پس رویا میں میں نے جو یہ کہا کہ "میں وہ ہوں جس
کے لیے اُنیس سو سال سے کنواریاں اس سمندر کے کنارے پر انتظار کر رہی تھیں" اس سے
میں یہ سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میرے زمانہ میں یا میری تبلیغ سے یا ان علوم کے ذریعہ
سے جو اللہ تعالی نے میری زبان اور قلم سے ظاہر فرمائے ہیں اُن قوموں کو جن کے لیے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانا مقدر ہے اور جو حضرت مسیح ناصری کی
زبان میں کنواریاں قرار دی گئی ہیں ہدایت عطا فرمائے گا اور اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے
وہ میرے ہی ذریعہ سے ایمان لانے والی سمجھی جائیں گی۔ اور یہ جو فرمایا کہ مَثِيلُهُ وَخَلِیفَتُهُ

1944ء
59
خطبات محمود
اس خدائی الہام نے وہ بات جو ہمیشہ میرے سامنے پیش کی جاتی تھی اور جس کا جواب دینے
سے ہمیشہ میری طبیعت انقباض محسوس کیا کرتی تھی آج میرے لیے بالکل حل کر دی ہے۔ یعنی
اس الہام الہی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ پیشگوئی جو مصلح موعود کے متعلق تھی خدا تعالیٰ
نے میری ہی ذات کے لیے مقدر کی ہوئی تھی۔ لوگوں نے کہا اور بار بار کہا کہ آپ کی ان
پیشگوئیوں کے بارہ میں کیا رائے ہے مگر میری یہ حالت تھی کہ میں نے کبھی سنجیدگی سے ان
پیشگوئیوں کو پڑھنے کی بھی کوشش نہیں کی تھی۔ اس خیال سے کہ میرا نفس مجھے کوئی دھوکا
نہ دے اور میں اپنے متعلق کوئی ایسا خیال نہ کر لوں جو واقعہ کے خلاف ہو۔
حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ مجھے ایک خط دیا اور فرمایا میاں ! یہ خط ہے جو تمہاری
پیدائش کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے مجھے لکھا۔ اس خط کو
تشحید الاذہان میں چھاپ دو۔ یہ بڑے کام کی چیز ہے۔ میں نے اُس وقت اُن کے ادب کو ملحوظ
رکھتے ہوئے وہ خط لے لیا اور ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اُسے تشخیذ میں شائع کر دیا۔ مگر
اللہ بہتر جانتا ہے میں نے اُس وقت بھی اس خط کو غور سے نہیں پڑھا۔ صرف سرسری طور پر
پڑھا اور اشاعت کے لیے دے دیا۔ لوگوں نے اُس وقت بھی کئی قسم کی باتیں کیں مگر میں
خاموش رہا۔ اس کے بعد بھی بار بار یہ سوال میرے سامنے لایا گیا مگر ہمیشہ میں نے یہی جواب
دیا کہ اِس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ جس شخص کے متعلق یہ خبریں ہیں اُسے بتایا بھی
جائے کہ یہ تمہارے متعلق خبریں ہیں یا ہر گز یہ ضروری نہیں کہ جس شخص کے متعلق یہ
پیشگوئیاں ہیں وہ دعوی بھی کرے کہ میں ان پیشگوئیوں کا مصداق ہوں ۔ بلکہ مثال کے طور پر
میں نے بعض دفعہ بیان کیا ہے کہ ریل کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
پیشگوئی فرمائی تھی۔ 7 ماننے والے مانتے ہیں کہ پیشگوئی پوری ہو گئی کیونکہ وہ واقعات کو اپنی
آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ اب یہ ضروری نہیں کہ ریل خود دعوی بھی کرے کہ میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فلاں پیشگوئی کی مصداق ہوں۔ ہماری جماعت کے
دوستوں نے یہ اور اسی قسم کی دوسری پیشگوئیاں بارہا میرے سامنے رکھیں اور اصرار کیا کہ
میں اُن کا اپنے آپ کو مصداق ظاہر کروں۔ مگر میں نے انہیں ہمیشہ یہی کہا کہ پیشگوئی اپنے

1944ء
60
خطبات محمود
مصداق کو آپ ظاہر کیا کرتی ہے۔ اگر یہ پیشگوئیاں میرے متعلق ہیں تو زمانہ خود بخود گواہی
دے دے گا کہ ان پیشگوئیوں کا میں مصداق ہوں اور اگر میرے متعلق نہیں تو زمانہ کی گواہی
میرے خلاف ہو گی۔ دونوں صورتوں میں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ اگر یہ پیشگوئیاں
میرے متعلق نہیں تو میں یہ کہہ کر کیوں گنہگار بنوں کہ یہ پیشگوئیاں میرے متعلق ہیں اور اگر
میرے ہی متعلق ہیں تو مجھے جلد بازی کی کیا ضرورت ہے وقت خود بخود حقیقت ظاہر کر دے
گا۔ غرض جیسے الہام الہی میں کہا گیا تھا " انہوں نے کہا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی
راہیں تکیں " 8 دنیا نے یہ سوال اتنی دفعہ کیا، اتنی دفعہ کیا کہ اس پر ایک لمبا عرصہ گزر گیا۔
اس لمبے عرصہ کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہامات میں خبر
موجود ہے۔ مثلاً حضرت یعقوب علیہ السلام کے متعلق حضرت یوسف کے بھائیوں نے یہ کہا تھا
کہ تو اسی طرح یوسف کی باتیں کرتا رہے گا یہاں تک کہ قریب المرگ ہو جائے گا یا ہلاک گا
ہو جائے گا۔ اور یہی الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہوا۔ 10 اسی طرح یہ الہام ہونا
کہ یوسف کی خوشبو مجھے آ رہی ہے، 11 بتاتا تھا کہ خدا تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت یہ چیز ایک
لمبے عرصہ کے بعد ظاہر ہو گی۔
میں اب بھی اس یقین پر قائم ہوں کہ اگر ان پیشگوئیوں کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے موت کے قریب وقت تک یہ علم نہ دیا جاتا کہ یہ میرے متعلق ہیں بلکہ موت تک
مجھے علم نہ نہ دیا د جاتا اور واقعات خود بخود ظاہر کر دیتے کہ چونکہ یہ پیشگوئیاں میرے زمانہ میں اور
میرے ہاتھ سے پوری ہوئی ہیں اس لیے میں ہی ان کا مصداق ہوں تو اس میں کوئی حرج نہ تھا۔
کسی کشف یا الہام کا تائیدی طور پر ہونا ایک زائد امر ہوتا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اپنی مشیت
کے ماتحت آخر اس امر کو ظاہر کر دیا اور مجھے اپنی طرف سے علم بھی دے دیا کہ مصلح موعود
سے تعلق رکھنے والی پیشگوئیاں میرے متعلق ہیں۔ چنانچہ آج میں نے پہلی دفعہ وہ تمام
پیشگوئیاں منگوا کر اس نیت کے ساتھ دیکھیں کہ میں ان پیشگوئیوں کی حقیقت سمجھوں اور
دیکھوں کہ اللہ تعالیٰ نے اُن میں کیا کچھ بیان فرمایا ہے۔ ہماری جماعت کے دوست چونکہ میری
طرف ان پیشگوئیوں کو منسوب کیا کرتے تھے اس لیے میں ہمیشہ ان پیشگوئیوں کو غور سے

1944ء
61
خطبات محمود
پڑھنے سے بچتا تھا اور ڈرتا تھا کہ کوئی غلط خیال قائم نہ ہو جائے۔ مگر آج پہلی دفعہ میں نے وہ
تمام پیشگوئیاں پڑھیں اور اب ان پیشگوئیوں کو پڑھنے کے بعد میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
یقین اور وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے یہ پیشگوئی میرے ذریعہ سے ہی پوری کی
ہے۔
میں اس کے متعلق اس وقت تفصیل سے کچھ نہیں کہہ سکتا مگر یہ جو آتا ہے کہ
" وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا " 12 اس کے متعلق ہمیشہ سوال کیا جاتا ہے کہ اس کے کیا
معنی ہیں؟ اسی طرح " دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ "13 کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔ سو یہ جو
الہام ہے کہ وہ " تین کو چار کرنے والا ہو گا "۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذہن
اس طرف گیا ہے کہ وہ تین بیٹوں کو چار کرنے والا ہو گا۔ یعنی وہ چوتھا بیٹا ہو گا۔ اگر یہ مفہوم
لے لیا جائے تو چوتھے بیٹے کے لحاظ سے بھی بات بالکل صاف ہے۔ مجھ سے پہلے مرزا سلطان
احمد صاحب، مرزا فضل احمد صاحب اور مرزا بشیر احمد (اول) پیدا ہوئے اور چوتھا میں
ہوا۔۔۔۔۔ اسی طرح میرے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین بیٹے ہوئے۔ اس لحاظ
سے بھی میں تین کو چار کرنے والا ہوا۔ پھر میری خلافت کے ایام میں اللہ تعالیٰ نے
مرزا سلطان احمد صاحب کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق دی۔ اس طرح بھی میں تین
کو چار کرنے والا ہوا ۔ گویا تین کو چار کرنے والا میں تین طرح ہوں ۔ اول و دوم اس طرح۔
زا سلطان احمد (1) مرزا فضل احمد (2) بشیر اول (3)، مرزا محمود احمد (4)، مرزا بشیر احمد (3)، مرزا شریف احمد (2) مرزا مبارک
سوم اس طرح:۔
سلطان احمد 1 ، مرزا بشیر احمد ،2 ، مرزا شریف احمد ،3 ، مرزا محمود احمد 4۔ اس طرح میں
نے تین کو چار کر دیا۔ لیکن میرا ذہن خدا تعالیٰ نے اس طرف بھی منتقل کیا ہے کہ الہامی طور پر

1944ء
62
خطبات محمود
-------------------------------------------
یہ نہیں کہا گیا تھا کہ وہ تین بیٹوں کو چار کرنے والا ہو گا۔ الہام میں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ وہ تین
کو چار کرنے والا ہو گا۔
پس میرے نزدیک یہ اس کی پیدائش کی تاریخ بتائی گئی ہے۔ یہ پیشگوئی ابتدا
1886ء میں کی گئی تھی۔ پس 1886ء، 1887ء، 1888ء تین سال ہوئے۔ ان تین سالوں
کو چار کونسا سال کرتا ہے ؟ 1889ء کرتا ہے اور یہی میری پیدائش کا سال ہے۔ پس تین کو چار
کرنے والی پیشگوئی میں یہ خبر دی گئی تھی کہ اس کی پیدائش چوتھے سال میں ہو گی۔ چنانچہ ایسا
ہی ہوا۔
اور یہ جو آتا ہے " دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ " اس کے اور معنے بھی ہو سکتے ہیں۔
مگر میرے نزدیک اس کی ایک واضح تشریح یہ ہے کہ دو شنبہ ہفتے کا تیسرا دن ہوتا ہے؛ شنبہ
پہلا، یکشنبہ دوسرا اور دو شنبہ تیسرا۔ دوسری طرف روحانی سلسلوں میں انبیاء اور ان کے خلفاء کا
الگ الگ دور ہوتا ہے اور جس طرح نبی کا زمانہ اپنی ذات میں ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے اسی
طرح خلیفہ کا زمانہ اپنی ذات میں ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے۔ اس لحاظ سے غور کر کے دیکھو
پہلا دور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔ دوسرا دور حضرت خلیفہ اول کا تھا اور
تیسر ا دور میرا ہے۔ ادھر اللہ تعالیٰ کا ایک اور الہام اس تشریح کی تصدیق کر رہا ہے اور وہ الہام
ہے "فضل عمر " - 14 حضرت عمرؓ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تیسرے مقام پر ہی
خلیفہ تھے۔ پس " دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ " سے یہ مراد نہیں کہ کوئی خاص دن خاص برکات
کا موجب ہو گا بلکہ مراد یہ ہے کہ اس موعود کے زمانہ کی مثال احمدیت کے دور میں ایسی ہی
ہوگی جیسے دوشنبہ کی ہوتی ہے۔ یعنی اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدمتِ دین کے
لیے جو آدمی کھڑے کیے جائیں گے ان میں وہ تیسرے نمبر پر ہو گا۔ "فضل عمر " کے الہامی نام
میں بھی اسی طرف اشارہ ہے۔ گویا کلام اللہ میں يُفَسِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا کے مطابق " فضل عمر "
کے لفظ نے " دو شنبہ ہے مبارک دوشنبہ " کی تفسیر کر دی۔
مگر اس الہام میں ایک اور خبر بھی ہے اور خدا تعالیٰ مبارک دو شنبہ اب ایک ایسے
ذریعہ سے بھی لانے والا ہے جو میرے اختیار میں نہیں تھا اور کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ میں

1944ء
63
خطبات محمود
نے اپنے ارادہ سے اور جان بوجھ کر اس کا اجراء کیا۔ میں نے 1934ء میں تحریک جدید کو
ایسے حالات میں جاری کیا جو ہرگز میرے اختیار میں نہیں تھے۔ گورنمنٹ کے ایک فعل
اور احرار کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اس تحریک کا القاء فرمایا
اور اس تحریک کے پہلے دور کی تکمیل کے لیے میں نے دس سال میعاد مقرر کی۔ ہر انسان
جب کوئی قربانی کرتا ہے تو اس قربانی کے بعد اس پر ایک عید کا دن آتا ہے۔ چنانچہ دیکھ
لو رمضان کے مہینہ میں لوگ روزے رکھتے اور تکلیف برداشت کرتے ہیں مگر جب
رمضان گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ مومنوں کے لیے ایک عید کا دن لاتا ہے۔ اسی طرح ہماری
دس سالہ تحریک جدید جب ختم ہوگی تو اس سے اگلا سال ہمارے لیے عید کا سال
ہو گا۔ دوست جانتے ہیں تحریک جدید کا پہلا دس سالہ دور اسی سال یعنی 1944ء میں ختم
ہوتا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ سن 1945ء جو ہمارے لیے عید کا سال ہے، پیر کے دن
سے شروع ہوتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں یہ خبر بھی دی تھی کہ ایک زمانہ میں
اسلام کی نہایت کمزور حالت میں اس کی اشاعت کے لیے ایک اہم تبلیغی ادارہ کی بنیاد رکھی
جائے گی اور جب اس کا پہلا دور کامیابی سے ختم ہو گا تو یہ جماعت کے لیے ایک مبارک
وقت ہو گا۔ اس لیے وہ سال جب مومن اس عہد و قربانی کو پورا کر چکیں گے جو وہ اپنے ذمہ
لیں گے تو ایک مبارک بنیاد ہو گی اور اس سے اگلے سال سے خدا تعالیٰ ان کے لیے برکت کا
بیج بوئے گا اور خوشی کا دن ان کو دکھائے گا۔ اور جس سال میں یہ وقوع میں آئے گا اُس کا
پہلا دن پیر یا دو شنبہ ہو گا۔ پس وہ سال بھی مبارک اور وہ دن بھی مبارک۔ پس " دو شنبہ ہے
مبارک دو شنبه "۔
مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کے ایک معنے یہ بھی ہیں کہ مصلح موعود اس سلسلہ
کی تیسری کڑی ہو گا۔ بعض دفعہ ایک چیز کی کسی اور چیز سے مشابہت دے دی جاتی ہے مگر
ہے
ضروری نہیں ہوتا کہ اس سے مراد وہی ہو۔ پس میرے نزدیک اس کے معنے بالکل واضح ہیں
اور "فضل عمر " جو الہامی نام ہے وہ ان معنوں کی تائید کرتا ہے۔
میں اس امر کا بھی ذکر دینا چاہتا ہوں کہ جب رؤیا کے بعد میری آنکھ کھلی تو میں

1944ء
64
خطبات محمود
اس مسئلہ پر سوچتا رہا اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے عربی میں ہی سوچتا رہا۔ سوچتے سوچتے میرے
دماغ میں جو الفاظ آئے اور میں جس نتیجہ پر پہنچا وہ یہ تھا کہ اب تو خدا نے بالکل فیصلہ کر دیا
ہے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ - إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ۔ 15 اور عجیب بات یہ ہے کہ آج
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اشتہار پڑھ رہا تھا تو اس میں مجھے یہی الفاظ نظر
آئے کہ حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آگیا اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ
گیا۔ 16 پس اللہ تعالیٰ نے میرے لیے (میں یہ نہیں کہتا کہ دوسروں کے لیے بھی۔ کیونکہ
دوسرا شخص کسی غیر مامور کے کشف یا الہام کو ماننے کا مکلف نہیں لیکن میرے لیے خدا تعالیٰ
نے) حقیقت کو کھول دیا ہے اور اب میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی یہ
پیشگوئی پوری ہوئی اور خدا تعالیٰ نے ایک ایسی بنیاد تحریک جدید کے ذریعہ سے رکھ دی ہے جس
کے نتیجہ میں حضرت مسیح ناصری کی وہ پیشگوئی کہ کنواریاں دولہا کے ساتھ قلعہ میں داخل
ہوں گی، ایک دن بہت بڑی شان اور عظمت کے ساتھ پوری ہو گی۔ مثیل مسیح ان کنواریوں
کو اللہ تعالیٰ کے حضور لے جائے گا اور وہ قومیں جو اُس سے برکت پائیں گی خوشی سے پکار اٹھیں
گی که هو شعنا، هو شعنا - 17 - اُس وقت انہيں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانا
نصیب ہو گا اور اُسی وقت انہیں حقیقی رنگ میں مسیح اول پر سچا ایمان نصیب ہو گا۔ اب تو وہ
قو میں انہیں خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار دے کر در حقیقت گالیاں دے رہی ہیں لیکن مقدر یہی ہے کہ
میرے بوئے ہوئے بیج سے ایک دن ایسا درخت پیدا ہو گا کہ یہی عیسائی اقوام مثیل مسیح سے
برکت حاصل کرنے کے لیے اس کے نیچے بسیرا کریں گی اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں
داخل ہو جائیں گی اور جیسے خدا کی بادشاہت آسمان پر ہے ویسے ہی زمین پر آجائے گی"۔
(الفضل حکیم فروری 1944ء)
1 : گڑھیاں (گڑھی): چھوٹا قلعہ (فیروزاللغات اردو جامع )
)TRENCHES( 2 :ٹر نجم
144 :3 : البقرة

خطبات محمود
65
1944ء
4 : بیٹے (بیٹا): چھوٹی زرد رنگ کی چڑیا جو تنکوں سے بہت خوبصورت اور مضبوط گھونسلا بناتی ہے
اردو لغت جلد دوم ۔ شائع کر دہ ترقی اردو بورڈ کراچی)
5 : تذکرہ صفحہ 164 ایڈیشن چہارم
6 : متی، باب 25، آیات 1 تا 13
1 : کنز العمال۔ کتاب القيامة باب خروج الدجال جزء 14 صفحہ 327 الطبعة
الخامسة 1981ء الناشر مؤسسة الرسالة
8 : تذکرہ صفحہ 144، طبع چہارم
: قَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَوا تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَلِكِينَ (يوسف: 86)
10: تذکرہ صفحہ 163 طبع چہارم
11: تذکرہ صفحہ 622 ایڈیشن چہارم
12: اشتہار 20 فروری 1886ء، تذکرہ صفحہ 139 طبع چہارم
13: اشتہار 20 فروری 1886ء۔ تذکرہ، صفحہ 139 طبع چہارم
14: تذکرہ صفحہ 165 طبع چہارم
15: بنی اسرائیل: 82
16: تذکرہ صفحہ 137 ایڈیشن چہارم میں الفاظ اس طرح ہیں " تا حق اپنی تمام برکتوں کے
ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے"
17: تذکرہ صفحہ 102 ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی