خدا تعالیٰ کی طرف سے پیغام جماعت احمدیہ کے نام۔ روزِ جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے۔
حصہ 2
1944ء
290
خطبات محمود
تباہ کر دیتا ہے۔ جس دودھ کو محفوظ نہ رکھا جائے وہ پھٹ جاتا ہے۔ وہی پانی فائدہ
پہنچاتا ہے جس کو سنبھالا جائے اور وہی دودھ انسان کو طاقت بخشتا ہے جس کو پھٹنے سے
محفوظ رکھا جائے۔ پھٹا ہوا دودھ کس کام آسکتا ہے۔ گرا ہوا سالن کون استعمال کرتا
ہے۔ کتے کے آگے پڑی ہوئی روٹی کون کھا سکتا ہے۔ اسی طرح اگر ہم نے اس دودھ
کو محفوظ نہ رکھا جو خدا نے ہمارے لیے نازل کیا ہے، اگر ہم نے اس کھانے کی حفاظت
نہ کی جو خدا نے ہمیں دیا ہے، اگر ہم نے اس پانی کو نہ سنبھالا جو خدا نے آسمان سے
اتارا ہے تو یہ پانی اور یہ دودھ اور یہ کھانا ہمارے لیے ایک طعنہ کا موجب بن جائے
گا۔ کیونکہ ہمیں چیز تو ملی مگر ہم نے اُس کی قدر نہ کی۔
پس میں آج پھر خدا تعالیٰ کے اس پیغام کو جماعت تک پہنچاتا ہوں۔ پہلے میری
طرف سے ہی گھبراہٹ تھی اور میں جماعت کو بار بار کہتا تھا کہ جلد جلد بڑھو، جلد جلد اپنا
قدم آگے کی طرف بڑھاؤ۔ مگر اب خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی یہ گھبر ا دینے والا پیغام
آ گیا ہے۔
ه
روز جزا قریب ہے اور
رہ بعید ہے
جزا کا دن بہت قریب ہے مگر تمہاری راہ بہت بعید ہے۔ اب چاہے اس کے یہ معنے سمجھ لو کہ ہر
شخص کی موت کا دن اُس سے زیادہ قریب ہے جتنا قریب اُس کے اعمال کے نتیجہ میں اسلام کی ں کے اعمال کے نتیجے میں اسلام کی
فتح آسکتی ہے۔ اگر وہ اِسی چال پر چلتے رہے تو اُن کا یہ خیال کرنا کہ اسلام کی فتح کا دن اُن کی
آنکھوں کے سامنے آجائے گا، نا ممکن ہے۔ رفتار بہت سست ہے، کوششیں بہت محدود ہیں مگر
زندگی کے ایام تھوڑے ہیں۔ اور اگر چاہو تو اس الہام کے یہ معنے سمجھ لو کہ میں نے تم سے
اسلام کی ترقی اور احمدیت کے غلبہ کے متعلق جس قدر وعدے کیے تھے اُن تمام وعدوں کو پورا
کرنے کے سامان میں مہیا کر چکا ہوں وہ وعدے اب عنقریب ظہور پذیر ہونے والے ہیں مگر
اے مومنو! اگر قریب ترین عرصہ میں تم نے اس آنے والے دن کے لیے کوئی تیاری نہ کی تو
تم ان نعمتوں کو سنبھال نہیں سکو گے۔ نعمتیں تو آئیں گی مگر بجائے اس کے کہ تم ان پر قابض
رہو وہ تمہارے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔ وہ زمین پر بکھر جائیں گی، وہ تباہ اور برباد ہو جائیں گی۔
1944ء
291
خطبات محمود
پھر خدا ایک نیا نظام قائم کرے گا اور اُس نئے نظام کے ذریعہ اپنی ان نعمتوں کو دوبارہ واپس
لانے کے سامان مہیا کرے گا۔ کیونکہ جو نعمتیں ایک دفعہ کسی قوم کے ہاتھ سے نکل جائیں وہی
قوم ان نعمتوں کو دوبارہ کبھی حاصل نہیں کر سکتی۔ دنیا کی تاریخ میں یہ کہیں بھی نظر نہیں آتا
کہ ایک قوم کے ہاتھ سے جب کوئی نعمت نکل گئی ہو تو پھر وہی قوم اس نعمت کو سمیٹ سکی ہو۔
اُس وقت بحیثیت قوم ان نعمتوں کو سمیٹا نہیں جاسکتا۔ ہاں! افراد ایک ایک دانہ
چنتے اور استعمال کرتے رہتے ہیں۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی
امت محمدیہ میں بعض بڑے بڑے بزرگ ہوئے۔ مثلاً حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی
حضرت معین الدین صاحب چشتی، حضرت سید احمد صاحب سرہندیؒ، حضرت ولی اللہ شاہ صاحب
دہلویؒ، حضرت شہاب الدین صاحب سہر وردی اور اسی طرح اور ہزاروں اولیاء امت محمد یہ
میں ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی روحانی نعماء سے فائدہ اٹھاتے رہے۔ مگر ان کی مثال ایسی ہی تھی
جیسے مرغاز مین پر سے ایک ایک دانہ چن کر کھاتا ہے۔ انہوں نے بھی نعمتوں کے ایک ایک
دانے زمین سے بچنے اور استعمال کیے۔ مگر سونے سے بھری ہوئی کانیں، موتیوں سے بھرے
لعل و جواہرات اور ہیروں کے انبار اُن کے زمانہ میں نہ رہے۔ انہوں نے
جس قدر انعامات حاصل کیے انفرادی انعامات تھے قومی انعامات نہیں تھے۔ لیکن انبیاء کے
زمانہ میں تمام قوم کو انعامات میں سے حصہ دیا جاتا ہے۔ پس اگر یہ معنے اس الہام کے ہیں تو یہ
بھی تکلیف دہ ہیں۔ دنیا نے بڑا انتظار کیا ایک ایسی ہدایت کا جو اُسے نور سے بھر دے ، دنیا نے بڑا
انتظار کیا اُس جنگ کا جو شیطان کو ہمیشہ کے لیے آخری شکست دے دے۔ لیکن اگر اس جنگ
میں شیطان کو فرشتے شکست بھی دے دیں اور مومن آگے نہ بڑھیں تو شیطان پھر واپس لوٹ
آئے گا اور پھر اسلام کے قلعہ پر قبضہ کرلے گا۔ اُسی قلعہ میں دشمن واپس نہیں آیا کر تا جس
کے متعلق وہ جانتا ہو کہ اس میں غنیم کی فوجیں جمع ہیں۔ لیکن اگر فرشتوں نے شیطان کا قلعہ
سر کر لیا اور مومن آگے نہ بڑھے تو ہزاروں سال کی پیشگوئیاں اور وہ ایک لمبی لڑائی جو شیطان
سے لڑی گئی تھی رائیگاں چلی جائے گی۔
ہوئے سمندر اور
میں جانتا ہوں کہ پیشگوئیاں گلی طور پر یوں ہی نہیں چلی جاتیں مگر جب کوشش اور
1944ء
292
خطبات محمود
جد وجہد کا پہلو کمزور ہو تو اس کے نتائج ضرور تلخ ہوتے ہیں۔ پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا
ہوں کہ دیکھو ! رستہ دور کا ہے، وقت تھوڑا ہے، تمہاری کوششیں نامکمل ہیں اور فتح کا دن
نزدیک آرہا ہے۔ تم جلد جلد اپنے قدم بڑھاؤ اور ہر میدان میں اسلام کے جانباز سپاہی بننے کی
کوشش کرو۔ اگر تم میں سے ہر شخص اسلام کی فتح کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیتا
ہے، اگر تم میں سے ہر شخص اپنے جسم کا ذرہ ذرہ اسلام کی فتح کے لیے اس طرح اُڑا دیتا ہے جس اُڑادیتا
طرح روئی دھنکنے والا روئی کے ذرات کو ہوا میں اُڑاتا ہے تو تمہاری اس سے زیادہ خوش قسمتی اور
کوئی نہیں ہو سکتی۔ تمہارا فرض ہے کہ تم باہر نکل جاؤ اور جو لوگ ہماری جماعت میں سے جاہل
ہیں اُن کو مجبور کرو کہ وہ اسلام کی تعلیم کو سیکھیں اور قرآن کریم کے احکام پر عمل کریں۔ اسی
طرح جماعت کے افراد کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اسلام کی خدمت کے لیے اپنی
زندگیوں کو وقف کر دیں۔ ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ہزاروں ایسے لوگ ہوں جو دین کو
پوری طرح سیکھے ہوئے ہوں تا کہ جب بھی کوئی ملک اسلام کے لیے فتح ہو اور اللہ تعالیٰ اس
میں نیک تغیر پیدا کرے تو ہمارے پاس اُس ملک کو سنبھالنے والی جماعت بھی موجود ہو اور ہم یہ
نہ کہہ سکیں کہ ملک تو اسلام کے لیے فتح ہو گیا مگر جماعت اس کو سنبھالنے کے لیے تیار نظر
نہیں آتی۔ ہمارے پاس وہ آدمی موجود ہونے چاہئیں جن کو اُس ملک میں پھیلا یا جاسکے،
ہمارے پاس وہ وہ لٹریچر موجود ہونا چاہیے جو اُس ملک میں شائع کیا جاسکے ، ہمارے پاس وہ کتابیں
موجود ہونی چاہیں جو اُس ملک کے کونے کونے میں پھیلائی جاسکیں، ہمارے پاس روپیہ موجود
ہونا چاہیے جس سے مبلغین کے سفر خرچ اور دیگر اخراجات کا انتظام کیا جاسکے۔
اسی طرح ضروری ہے کہ اسلام کی جائیدادیں ہماری اپنی جائیدادوں سے لاکھوں بلکہ
کروڑوں گنازیادہ ہوں اور ہماری مالی قربانیاں اسلام کے فنڈ کو اس قدر مضبوط کر دیں کہ جب کسی
ملک میں اسلامی لشکر بھجوانے کی ضرورت محسوس ہو ، جب سپاہیوں کے لیے روحانی گولہ بارود کی
ضرورت ہو ، جب لوگوں کی پیاس بجھانے کے لیے لڑیچر فراہم کرنا ضروری ہو تو ہمارے پاس
اس قدر سامان موجود ہو کہ ہم بغیر کسی قسم کے فکر کے اور بغیر اس کے کہ ہمارے سپاہیوں کو
کسی قسم کی تشویش ہو اسلام کی ان تمام ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اسی طرح ضروری ہے کہ
1944ء
293
خطبات محمود
ہماری جماعت کے نوجوانوں کو انگریزی یا دنیوی تعلیم ایسے رنگ میں دلائی جائے کہ بجائے اس
کے کہ وہ تعلیم انہیں اسلام اور ایمان سے بے بہرہ کرنے والی ہو وہ اُن کے دلوں میں اسلام کی
صداقت پر زیادہ سے زیادہ یقین اور وثوق پیدا کرنے والی ہو۔ بجائے اس کے کہ آئندہ سائنس
اسلام پر کفر کو غالب قرار دے سکے ، سائنس کفر کو کھا جانے والی اور اسلام کو غالب و برتر ثابت
کرنے والی ہو اور اس کی توپوں کا منہ اسلام کے قلعہ کی بجائے کفر کی طرف ہو اور اس کے
گولے کفر کی دیواروں کو گرا رہے ہوں۔
اسی طرح ہمیں اپنی تمدنی اصلاح کی طرف ابھی بہت بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔
ابھی تک خاوندوں کے بیویوں سے اچھے تعلقات نہیں ، بیویوں کے خاوندوں سے اچھے تعلقات
نہیں، اولاد اپنے ماں باپ سے اچھے تعلقات نہیں رکھتی اور ماں باپ اولاد کے حقوق کی
نگہداشت نہیں کرتے۔ دوستوں کے دوستوں سے اور ہمسایوں کے ہمسایوں سے اچھے
تعلقات نہیں، دکاندار گاہکوں سے اچھی طرح پیش نہیں آتے، گاہک تاجروں کا خیال نہیں
رکھتے، قرض لینے والے قرض واپس کرنے کا خیال نہیں کرتے اور قرض دینے والے مقروض
کی مجبوریوں کا خیال نہیں رکھتے، استاد شاگردوں سے اچھی طرح پیش نہیں آتے اور شاگرد
اُستادوں کا احترام نہیں کرتے۔ غرض ہمیں تمدنی اصلاح کی ابھی بہت بڑی ضرورت ہے۔ جب
تک ہماری تمدنی اصلاح نہیں ہوگی اُس وقت تک دل صاف نہیں ہوں گے اور جب تک دل
صاف نہیں ہوں گے ایمان پیدا نہیں ہو گا اور جب تک ایمان پیدا نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ کی محبت
حاصل نہیں ہو گی۔ پس بہت بڑا کام ہے جو ہم نے سر انجام دینا ہے۔ بلکہ اتنے بڑے کام ہم نے
کرتے ہیں کہ اگر ہم ان کو گننے لگیں تو شمار میں ہی نہ لا سکیں۔ یہ کام جب ہم نے کر لیے تو
يَوْمُ الْجَزَاءِ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آجائے گا۔ جب کفر کو تباہ کر دیا جائے گا اور اسلام کو
غالب کر دیا جائے گا۔
پہلے لوگوں سے یہ غلطی ہوئی کہ انہیں جب قیامت کی خبر دی گئی تو انہوں نے اُس کی
حقیقت کو نہ سمجھا اور قیامت آنے سے پہلے اس کے لیے کوئی تیاری نہ کی۔ اب ہماری جماعت کی
کے لیے خوف کا مقام ہے۔ ایسا نہ ہو کہ بعض نادان اب بھی قیامت کی حقیقت کو نہ سمجھیں اور
1944ء
294
خطبات محمود
اس کی تیاری سے غافل رہیں۔ میں جس قیامت کی خبر دے رہا ہوں وہ ہمیشہ دنیا میں آتی رہی
اور آتی رہے گی۔ مگر لوگوں نے نہ سمجھا اور قیامت دیکھنے کے باوجود انہوں نے یہی کہا کہ
قیامت ابھی تک نہیں آئی ۔ کاش! ہم لوگ اس زمانہ میں ہی قیامت کی حقیقت کو سمجھیں اور
اس کے بد نتائج سے بچنے اور اس کے نیک نتائج سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں کہ اسی میں
اسلام کی ترقی اور اسی میں احمدیت کا غلبہ ہے " ۔ * (الفضل 27 اپریل 1944ء)
بعض دوستوں نے خطبہ کے بعد مجھے لکھا ہے کہ اس الہام کا اس الہام کی طرف بھی اشارہ
ہو سکتا ہے کہ
دیر
ز
راه
دور
آمدة
آمده 11
یعنی گو جماعت کا راہ دُور ہے مگر اس الہام کے ماتحت تم جماعت کو لے کر اسی دور کی راہ کو جلد
طے کر لو گے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہو گے۔ خدا کرے یہ معنی درست ہوں
مگر ہمارا کام یہ ہے کہ اپنی کمزوریوں پر نظر رکھیں اور قربانیوں کے لیے اپنے آپ کو تیار
کریں۔ یہ بہت اچھا ہے اس سے کہ ایسی امیدوں پر تکیہ رکھیں جو بعد میں پوری نہ ہوں اور
ناکامیوں کے قریب کر دیں۔ اللہ تعالیٰ اس بُرے دن سے محفوظ رکھے۔ آمین
1 : إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَاتٍ مِّنْ أَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَ
لَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَ يَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَارِي قَالُوا أَذَنَّكَ مَا مِنَّا مِنْ شَهِيدٍ
( حم السجدة: 48)
2 : دیوان غالب مطبوعہ آئینہ ادب لاہور صفحہ 89 میں شعر اس طرح سے ہے
وو
جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے
کیا خوب ! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور “
66
3 : روح البيان في تفسير القرآن لشیخ اسماعیل حقی جلد 1 صفحہ 372 زیر آیت وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا
رَسُول ۔۔۔۔۔۔ المطبعة النفيسة العثمانية 1306ھ
4 : سیرت ابن ہشام، جلد نمبر 4 صفحہ 334- مطبع حجازی قاہرہ
1944ء
295
خطبات محمود
5 : دیوان حسان بن ثابت الجزء الاول نمبر 308 صفحہ 478_المكتبة العلمية لاہور
6 : دیوان حسان بن ثابت الجزء الاول نمبر 308 صفحہ 478 المكتبة العلمية لاہور
7 : بخارى كتاب الرِّقَاقِ بَاب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ أَنَا
وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ
: حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا
تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ
)101،100 :المومنون(
2 : پیشہ : مچھر
10: ضمیمہ تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 79
11: تذکرہ صفحہ 165۔ ایڈیشن چہارم