حضرت سیدہ مہر آپا کا خطبہ نکاح
خطبات محمود
۵۸۱
(۱۲۷
جلد سوم
حضرت سیده مهر آپا کا خطبہ نکاح
(فرموده ۲۴ جولائی ۱۹۴۴ء)
۲۴۔ جولائی ۱۹۴۴ء بعد نماز عصر مسجد مبارک قادیان میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے
حضرت سیدہ بشری بیگم صاحبہ بنت محترم سید عزیز اللہ شاہ صاحب مرحوم کے ساتھ اپنے نکاح کا
ایک ہزار روپیہ مہر پر اعلان فرمایا ۔ کے
دنیا میں بعض اعمال بظاہر متفرق کڑیاں معلوم ہوتے ہیں اور بعض اعمال ایک زنجیر کی طرح
چلتے ہیں۔ آج جس واقعہ کا میں ذکر کرتا ہوں وہ بھی اسی زنجیر کی ایک کڑی ہے۔
آج سے ۳۸ سال قبل ایک واقعہ یہاں ہوا تھا ۔ ہمارا ایک چھوٹا بھائی تھا جس کا نام مبارک
احمد تھا اس کی قبر بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار کے مشرق کی طرف
موجود ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہ بہت ہی پیارا تھا۔ مجھے یاد ہے جب ہم چھوٹے
ہوتے تھے ہمیں مرغیاں پالنے کا شوق پیدا ہوا کچھ مرغیاں میں نے رکھیں، کچھ میر محمد اسحاق
صاحب مرحوم نے رکھیں اور کچھ میاں بشیر احمد صاحب نے رکھیں اور بچپن کے شوق کے
مطابق صبح ہی صبح ہم جاتے، مرغیوں کے ڈربے کھولتے، انڈے گنتے اور پھر فخر کے طور پر ایک
دوسرے سے مقابلہ کرتے کہ میری مرغی نے اتنے انڈے دیتے ہیں اور میری نے اتنے۔
ہمارے اس شوق میں مبارک احمد مرحوم بھی جا کر شامل ہو جاتا۔ اتفاقاً ایک دفعہ وہ بیمار ہو گیا
اس کی خبر گیری سیالکوٹ کی ایک خاتون کرتی تھیں جن کا عرف دادی پڑا ہوا تھا ہم بھی اسے
دادی ہی کہتے تھے اور دوسرے سب لوگ بھی۔ حضرت خلیفہ اول اسے دادی کہنے پر بہت چڑا
خطبات محمود
۵۸۲
جلد سوم
کرتے تھے مگر اس لفظ کے سوا شناخت کا کوئی اور ذریعہ بھی نہ تھا اس لئے آپ بجائے دادی کے
انہیں جگ دادی کہا کرتے تھے ۔ جب مبارک احمد مرحوم بیمار ہوا تو دادی نے کہدیا کہ یہ بیمار
اس لئے ہوا ہے کہ مرغیوں کے پیچھے جاتا ہے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات
سنی تو فورا حضرت اماں جان) سے فرمایا کہ مرغیاں گنوا کر ان بچوں کو قیمت دے دی جائے اور
مرغیاں ذبح کر کے کھالی جائیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبارک احمد بہت پیارا تھا
۱۹۰۷ء میں وہ بیمار ہو گیا اور اس کو شدید قسم کے ٹائیفائڈ کا حملہ ہوا اس وقت دو ڈاکٹر قادیان
میں موجود تھے ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم و مغفور تھے ان کے دل میں یہ خیال پیدا
ہو گیا تھا کہ ہمیں باہر نوکری کرنے کی بجائے قادیان میں رہ کر خدمت کرنی چاہئے اور اس رنگ
میں شائد وہ پہلے احمدی تھے جو ملازمت چھوڑ کر یہاں آگئے تھے ایک تو وہ تھے اور دوسرے
ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب تھے جو رخصت پر یہاں آئے ہوئے تھے ۔ حضرت خلیفہ اول بھی
ان کے ساتھ مل کر مبارک احمد مرحوم کا علاج کیا کرتے تھے۔ اس کی بیماری کے ایام میں کسی
شخص نے خواب دیکھا کہ مبارک احمد کی شادی ہو رہی ہے اور مجرین نے لکھا ہے کہ اگر شادی
غیر معلوم عورت سے ہو تو تعبیر موت ہوتی ہے مگر بعض معبرین کا یہ بھی خیال ہے کہ اگر ایسے
خواب کو ظاہری صورت میں پورا کر دیا جائے تو بعض دفعہ یہ تعبیر مل جاتی ہے۔ پس جب
خواب دیکھنے والے نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنا یہ خواب سنایا تو آپ نے فرمایا کہ
معبرین نے لکھا ہے کہ اس کی تعبیر تو موت ہوتی ہے مگر ظاہری رنگ میں پورا کر دینے کی
صورت میں بعض دفعہ یہ تعبیر مل جاتی ہے اس لئے آؤ مبارک احمد کی شادی کریں۔ گویا وہ بچہ
جسے شادی بیاہ کا کچھ بھی علم نہ تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس کی شادی کا فکر ہوا۔ جس
وقت حضور علیہ السلام یہ باتیں کر رہے تھے تو ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کے گھر سے جو
یہاں بطور مہمان آئے ہوئے تھے صحن میں نظر آئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو
بلایا اور فرمایا ہمارا منشاء ہے کہ مبارک احمد کی : احمد کی شادی کردیں آپ کی لڑکی مریم ہے آپ اگر پسند
کریں تو اس سے مبارک احمد کی شادی کر دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضور مجھے کوئی عذر نہیں
لیکن اگر حضور کچھ مہلت دیں تو ڈاکٹر صاحب ۔ دیں تو ڈاکٹر صاحب سے بھی پوچھ لوں ۔ ان دنوں ڈاکٹر صاحب مرحوم
اور ان کے اہل و عیال گول کمرہ میں رہتے تھے وہ پہنچے گئیں اور جیسا کہ بعد کے واقعات معلوم
ہوئے وہ یہ ہیں کہ ڈاکٹر صاحب شاید وہاں نہ تھے کہیں باہر گئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کچھ دیر
خطبات محمود
۵۸۳
جلد سوم
انتظار کیا تو وہ آگئے جب وہ آئے تو انہوں نے اس رنگ میں ان سے بات کی کہ اللہ تعالی کے
دین میں جب کوئی داخل ہوتا ہے تو بعض دفعہ اس کے ایمان کی آزمائش بھی ہوتی ہے اگر اللہ
تعالٰی آپ کے ایمان کی آزمائش کرے تو کیا آپ پکے رہیں گے ۔ ان کو اس وقت دو خیال تھے
کہ شاید ان کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کو یہ رشتہ کرنے میں تامل ہو ایک تو یہ کہ اس سے قبل ان
کے خاندان کی کوئی لڑکی کسی غیر سید کے ساتھ نہ بیاہی گئی تھی اور دوسرے یہ کہ مبارک احمد
ایک مہلک بیماری میں مبتلاء تھا اور ڈاکٹر صاحب مرحوم خود اس کا علاج کرتے تھے اور گھر میں
جاکر ذکر کیا کرتے تھے کہ اس کی حالت نازک ہے اور اس وجہ سے وہ خیال کریں گے کہ یہ
شادی نناوے فیصد خطرہ سے پر ہے اور اس سے لڑکی کے ماتھے پر جلد ہی ہیوگی کا ٹیکہ لگنے کا خوف
ہے۔ اور ان باتوں کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کے گھر والوں کو یہ خیال تھا کہ ایسا نہ ہو کہ ڈاکٹر
صاحب کمزوری دکھائیں اور ان کا ایمان ضائع ہو جائے اس لئے انہوں نے پوچھا کہ اگر اللہ
تعالٰی آپ کے ایمان کی آزمائش کرے تو کیا آپ پکے رہیں گے ۔ ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا کہ
مجھے امید ہے کہ اللہ تعالی استقام استقامت عطا کرے گا گا اس پر والدہ مریم بیگم مرحومہ نے ان کو بات
سنائی اور بتایا کہ اس طرح میں اوپر گئی تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مریم کی
شادی مبارک احمد سے کر دیں۔ یہ سن کر ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ اچھی بات ہے اگر حضرت
مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کو یہ پسند ہے تو ہمیں اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ
جواب سن کر مریم بیگم مرحومہ کی والدہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو ہمیشہ بڑھاتا چلا جائے رو
پڑیں اور بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے ۔ اس پر ڈاکٹر صاحب مرحوم نے ان
سے پوچھا کہ کیا ہوا کیا تم کو یہ پسند نہیں۔ انہوں نے کہا مجھے پسند ہے۔ بات یہ ہے کہ جب سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نکاح کا ارشاد فرمایا تھا میرا دل دھڑک رہا تھا اور میں ڈرتی تھی
کہ کہیں آپ کا ایمان ضائع نہ ہو جائے اور اب آپ کا یہ جواب سن کر میں خوشی سے اپنے
آنسو روک نہیں سکی چنانچہ یہ شادی ہو گئی اور کچھ دنوں کے بعد وہ لڑکی بیوہ بھی ہو گئی ۔
اللہ تعالیٰ کسی کے اخلاص کو ضائع نہیں کرتا آخر وہی لڑکی پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے خاندان میں آئی اور خلیفہ وقت سے بیاہی گئی اور باوجود شدید بیمار رہنے کے اللہ تعالی نے
اسے اس وقت تک مرنے نہیں دیا جب تک کہ اس نے اپنی مثیت کے ماتحت اس پیشگوئی کے
میرے وجود پر پورا ہونے کا انکشاف نہ فرمادیا جو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے حضرت مسیح
خطبات محمود
۵۸۴
جلد سوم
موعود علیہ السلام نے فرمائی تھی اور اسے ان خواتین مبارکہ میں شامل نہ کر لیا جو ازل سے مصلح
موعود سے منسوب ہو کر حضرت مسیح موعود کا جزو کہلانے والی تھیں۔ میں سمجھتا ہوں یہ اللہ
تعالی کی طرف سے اس ایمان کی جزاء تھی جو مریم بیگم مرحومہ کی والدہ نے اس وقت ظاہر کیا
تھا۔
مریم بیگم کی وفات کے بعد پہلے کچھ دن تو اس قسم کی بات کا احساس ہو ہی نہ سکتا تھا مگر کچھ
دنوں کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ وہ گھر اس لحاظ سے ویران ہے کہ اس میں ماں ہے اور نہ
باپ۔ ایک شادی شدہ انسان کی راتوں پر اس کی زندہ بیویوں کا حق ہوتا ہے اور پہلے میری
راتیں جو چار حصوں میں تقسیم ہوتی تھیں اب تین حصوں میں تقسیم ہونے لگیں ۔ دن کے
وقت تو میں کام کی وجہ سے گھر جا سکتا ہی نہیں اور اب رات کو بھی اس گھر میں نہ جاسکتا تھا اور
اس طرح مریم بیگم مرحومہ کے بچے نہ دن کو میرے پاس رہ سکتے تھے اور نہ رات کو ۔
اس احساس کے بعد مجھے خیال ہوا کہ ان بچوں کو کسی دوسری بیوی کے سپرد کردوں تاجب
میں اس کی باری میں اس کے گھر جاؤں تو ان کی نگرانی بھی کر سکوں اور ان کے حالات سے باخبر
رہ سکوں۔ یہ خیال آنے پر میں نے غور کیا کہ کس بیوی کے پاس ان کو رکھ سکتا ہوں تو میں نے
سمجھا کہ میری چھوٹی بیوی مریم صدیقہ ہی ہیں جو مریم بیگم مرحومہ کے گھر میں جاکر رہ سکتی ہیں
اور ان کے بچوں کا محبت کے ساتھ خیال رکھ سکتی ہیں۔ مگر ساتھ ہی مجھے یہ بھی خیال آیا کہ وہ
حضرت (اماں جان) کے ساتھ رہتی ہیں اور ان کی خدمت کا ان کو موقع ملتا ہے ۔ دوسرے میں
نے دیکھا کہ ان کے متعلق بھی ڈاکٹروں کی یہی رائے ہے کہ وہ بھی اسی مرض میں مبتلاء ہیں جو
ام طاہر مرحومہ کو تھا ایک لڑکی کی پیدائش کے بعد سات سال سے ان کے ہاں اور اولاد نہیں
ہوئی اور پھر ان کی طبیعت ایسی ہے کہ میری رضا جوئی کے لئے جب بچے آپس میں لڑ پڑیں تو
چاہے ان کی لڑکی کا قصور ہو اور چاہے کسی دوسرے بچے کارہ اپنی لڑکی کو ہی سزا دیتی ہیں تا
دوسرے بچوں کے دل میں یا میرے دل میں احساس پیدا نہ ہو کہ وہ اپنی لڑکی کی طرفداری کرتی
ہیں اور بوجہ بنت العم ہونے کے مجھ سے دوہرا تعلق رکھتی ہیں اور اس لئے دوہری محبت ۔ گو
میری امتہ الحی مرحومہ کی کی فرمانبرداری کا مقام انہیں حاصل نہیں کہ مرحومہ امتہ الحئی نے
دس سالہ مصاحبت میں ایک دفعہ بھی میری بات کو رد نہیں کیا۔ میرے واہمہ میں بھی نہیں آسکتا
تھا کہ اس سے بڑھ کر فرمانبردار بیوی کوئی اور ہو سکتی ہو (حالانکہ استاد کی بیٹی ہوتے ہوئے اگر
خطبات محمود
۵۸۵
جلد سوم
وہ کبھی مجھ سے تیزی کرتیں تو ہرگز قابل تعجب نہ ہوتا۔ پس میں نے خیال کیا کہ یہ بہت ظلم
ہو گا کہ جس کے ہاں ایک ہی بچہ ہے اور بظاہر اور ہونے کا احتمال کم ہے (گو ہم اللہ تعالی کی
رحمت سے مایوس نہیں) اس کے ایک ہی بچہ کو دکھ میں ڈال کر ماں کو دکھ میں ڈال دیا جائے یہ
تکلیف مالا يطاق ہوگی اور اس کے علاوہ میں نے مریم بیگم مرحومہ کے تجربہ کی بناء پر سوچا کہ کسی
عورت کا دوسری بیوی کے بچوں کو پالنا اس کے لئے بہت کچھ ابتلاؤں کا موجب ہوتا ہے خصوصاً
اس صورت میں کہ وہ بچے جن کو پالنا اس کے سپرد ہو دوسرے خاندان سے تعلق رکھتے ہوں۔
میں نے ”میری مریم" کے عنوان سے جو مضمون لکھا اس میں یہ لکھا تھا کہ جب میں نے امتہ
الحی مرحومہ کے بچوں کو ام طاہر مرحومہ کے سپرد کیا تو نہ انہیں اور نہ مجھے معلوم تھا کہ ہم اس
وقت ان کی موت کے فیصلہ پر دستخط کر رہے تھے کیونکہ اس ذمہ داری کی وجہ سے انہیں بھی
اور مجھے بھی بہت تکالیف پہنچیں اور یہ اس طرح ہوا کہ امتہ الحسی مرحومہ کے خاندان کے بعض
افراد یہ پسند نہ کرتے تھے کہ میرے بچے میرے گھر میں رہیں بلکہ چاہتے تھے کہ اپنی نانی کے سپر
ہو جائیں مگر میں نے فیصلہ کیا کہ وہ میرے گھر میں رہیں اور ان کو مریم بیگم مرحومہ کے سپرد
کر دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ امتہ الحی مرحومہ کے خاندان کے بعض افراد کی ساری کوششیں ام
طاہر مرحومہ کے خلاف استعمال ہونے لگیں۔ میں اس تفصیل کو اور معاملہ کو خدا تعالیٰ پر
چھوڑتا ہوں خلاصہ یہ ہے کہ ان حالات میں مریم بیگم کی صحت خراب ہو گئی اور بیہوشی کے
دورے ہونے لگے جن دوروں میں اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچا اور اس کے نتیجہ میں آج میں
الگ تکلیف میں ہوں اور ان کے بچے الگ غموں کا شکار ہو رہے ہیں۔ مگر اللہ تعالٰی سے دعا ہے
کہ وہ ہمیں بھی معاف فرمائے اور دوسرے لوگوں کو بھی معاف فرمائے کہ اس کے فضل کے
بعد سب مصائب اور فکر، رحمت اور برکت بن جاتے ہیں) بہر حال ان بچوں کو مریم بیگم مرحومہ
کے سپرد کرنا ان کی موت کے موجبات میں سے ایک ہوا۔ اور میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہیں
بات دوباره دو سری مریم کی نسبت دہرائی نہیں جاسکتی۔ اب مجھے کوئی اور رستہ نظر نہ آتا تھا
ایک دن میں تذکرہ پڑھ رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۱۸ فروری ۱۹۰۷ء کے
حسب ذیل الہامات پڑھے :
-1
كُلُّ الْفَتْحِ بَعْدَ لله
مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ له
خطبات محمود
۵۸۶
جلد سوم
پھر اس کے بعد ۲۰۔ فروری کے یہ الہام درج ہیں۔
إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَالُومُ مَنْ يَلُومُ له
-1
۲- " پسپا شدہ ہجوم " شه
-۳
افسوس ناک خبر آئی ہے ۔ " 1 فرمایا اس الہام پر ذہن کا انتقال بعض لاہور کے
دوستوں کی طرف ہوا۔ مگر یہ انتقال ذہن بعد بیداری ہوا۔ الہام بھی شاید اس کے متعلق ہو ۔
كه
بہتر ہو گا کہ اور شادی کر لیں۔ فرمایا معلوم نہیں کہ کس کی نسبت یہ الہام ہے ۔ "
۱۸- فروری کا الهام مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ وہ الہام ہے جو اس سے پہلے پر موعود کے
متعلق ہو چکا تھا۔ جب میں نے یہ الہام پڑھا تو میرے ذہن میں آیا کہ یہ پیشگوئی دوبارہ بیان کی
گئی ہے اور عجیب بات یہ نظر آئی کہ پہلی پیشگوئی بھی فروری میں کی گئی تھی اور یہ الہام بھی
فروری کا ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ جب ۔ رتا ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی وفات کا وقت قریب
آیا یعنی آپ کی وفات سے سوا سال قبل اللہ تعالٰی نے پھر اس پیشگوئی کو دہرا دیا تا ایک لمبا عرصہ
گزر جانے کی وجہ سے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ یہ منسوخ ہو گئی ہے ۔ اور ساتھ ہی یہ فرمایا کہ محل
الفتح بعد ؛ کہ اس نشان کے بعد اصل فتوحات ہوں گی۔ پھر آگے اس سلسلہ میں یہ الہام ہے
که إِني مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَالُومُ مَنْ يَكُوْمُ اس میں بتایا گیا ہے کہ جب اس پیشگوئی کا ظہور
ہو گا تو چاروں طرف سے دشمن حملہ کرے گا۔ چنانچہ اس طرف مجھ پر اس پیشگوئی کا انکشاف
ہوا ادھر پیغامیوں نے مخالفت کی آگ پورے زور کے ساتھ بھڑکائی اور طرح طرح کے
اتہامات، جھوٹ اور کذب بیانیوں سے کام لینا شروع کر دیا مگر ساتھ اللہ تعالی نے یہ بھی بتا دیا
بتاد
کہ پسپا شدہ ہجوم " اس کا مفہوم وہی ہے جو قرآن کریم کی آیت سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَتُوْنَ
الدبر شہ کا ہے یعنی سب دشمن جمع ہو کر حملہ کریں گے مگر اللہ تعالی ان کو ذلیل ورسوا کرے
گا اور وہ شکست کھا جائیں گے ۔ یہ الہام اس دوسرے الہام سے جو پسر موعود کے متعلق ہے
بہت ملتا ہے کہ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا لے یعنی جب پر
موعود ظاہر ہو گا تو حق آجائے گا اور باطل بھاگ جائے گا۔ باطل تو بھاگنے ہی کی اہلیت رکھتا ہے
پھر اس الہام کے بعد یہ الہام ہے کہ افسوس ناک خبر آئی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ انکشاف کے سوا
ماہ بعد ام طاہر مرحومہ کی وفات ہوئی اس الہام کی تشریح کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ
१९
خطبات محمود
۵۸۷
جلد سوم
السلام نے فرمایا کہ ذہن کا انتقال بعض لاہور کے دوستوں کی طرف ہوا گو یہ انتقال ذہنی تھا مگر
واقعہ نے بتا دیا ہے کہ در حقیقت یہ الہام لاہور ہی کے بارہ میں تھا کیونکہ ام طاہر احمد لاہور میں
ہی فوت ہوئیں۔ اللہ تعالی کے الہامات فضول نہیں ہوتے ۔ خالی یہ خبر دینا کہ ایک افسوسناک خبر
آئی بغیر کسی ایسے قرینہ کے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ خبر کس کے متعلق ہے کس قسم کی
ہے بالکل بے معنی ہو جاتا ہے لیکن جب ہم یہ امر دیکھیں کہ یہ سلسلہ الہام ہے پہلے پسر موعود
کے ظہور کا ذکر ہے، پھر دشمنوں کے شور اور ان کی ناکامی کا، پھر ایک افسوس ناک خبر کا، جس کا
نتیجہ یہ پیدا کیا ہے کہ بہتر ہو گا کہ اور شادی کرلیں تو ان الہامات سے صاف پتہ چلتا ہے کہ
افسوس ناک خبر کسی کی بیوی کی وفات کی خبر ہے کیونکہ اگلا الهام کسی مرد کی نسبت کہتا ہے کہ بہتر
ہے کہ شادی کر لیں۔ پس افسوس ناک خبر سے مراد اس شخص کی بیوی کی وفات ہی ہو سکتی ہے
اور چونکہ اس سلسلہ میں الہامات میں پر موعود کے سوا کسی اور مرد کا ذکر نہیں اس لئے یہ بھی
ظاہر ہے کہ یہ فوت ہونے والی بیوی پسر موعود کی بیوئی ہوگی۔ جو پسر موعود کے دعوئی کے قریب
زمانہ میں لاہور میں فوت ہوئی۔ ان تمام الہامات کے پڑھنے کے بعد اور یہ دیکھ کر کہ ادھر مجھ پر
اس پیشگوئی کے میری ذات میں پورا ہونے کا انکشاف ہوا ادھر پیغامیوں نے پورے جوش کے
ساتھ حملے شروع کر دیئے، پھر ام طاہر کی وفات واقع ہوئی میں نے سمجھا کہ شاید میرا یہ نتیجہ نکالنا
کہ بچوں کو کسی اور بیوی کے سپرد کرنا چاہئے صحیح نہیں ہے اور اللہ تعالی کا منشاء یہ معلوم ہوتا
ہے کہ شادی کرنا بہتر ہو گا۔ تب میرا ذہن اس طرف گیا کہ جو دوسری بیوی بھی آئے گی بچے
اسے غیر سمجھیں گے اور مرحومہ کے رشتہ دار بھی اس کے پاس نہیں آسکیں گے اور اس طرح
بچوں کو دیکھ نہ سکیں گے جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ان میں سے جو کمزور ہوں گے وہ اس کے ساتھ
وہی سلوک کریں گے جو مریم مرحومہ کے ساتھ امتہ الحی مرحومہ کے بعض رشتہ داروں نے کیا
تھا اس کا جواب کچھ دن تک میں نہ دے سکا۔ اتفاقاً ایک روز میں نے تذکرہ سے فال دیکھی۔
میں فال کا قائل تو نہیں مگر مصیبت کے وقت بعض دفعہ انسان ان باتوں کی طرف بھی توجہ کر لیتا
ہے جن کا وہ قائل نہیں ہو تا بشرطیکہ وہ نا جائز نہ ہوں۔ میں نے تذکرہ کھولا تو اس میں لفظ بشری
موٹے حرف میں لکھا ہوا نظر آیا ۔ اس وقت مجھے معلوم نہیں کہ وہ کونسا صفحہ تھا اسے دیکھ کر میرا
ذہن اس طرف گیا کہ میر محمد اسحاق صاحب مرحوم کی لڑکی کا نام بشری ہے مگر اس سے تو میری
شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ میر صاحب مرحوم نے حضرت اماں جان کا دودھ پیا ہے
خطبات محمود
۵۸۸
جلد سوم
پس بشری میری بھتیجی ہے۔ اس کے بعد میں نے اس بات کا ذکر مریم مرحومہ کے خاندان کے
بعض افراد سے کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا اپنا خیال یہ ہے کہ مرحومہ کے گھر میں کوئی بڑا آدمی
ضرور ہونا چاہئے اور اس وجہ سے ہم میں سے بعض کی رائے یہی ہے کہ آپ اور شادی کرلیں
تو اچھا ہے اور کہ اگر ہمارے ہی خاندان میں ہو جائے تو اور بھی اچھا ہے اس صورت میں بچوں
کی نگرانی زیادہ آسان ہوگی۔ تب میرا ذہن اس طرف گیا کہ ان کے خاندان میں بھی ایک لڑکی
بشری نام کی ہے اور اتفاق کی بات ہے کہ بعض بیماریوں کی وجہ سے اس کی شادی اس وقت تک
نہیں ہو سکی اور اس کی عمر بھی بڑی ہو گئی ہے اور اس لئے وہ بچوں کی دیکھ بھال اور نگرانی کا کام
زیادہ اچھی طرح کر سکے گی۔
اس کے بعد میں نے استخارہ کیا تو رویا ہوئی جو یکم جون ۱۹۴۴ء کے الفضل میں شائع ہو چکی
ہے۔ رویا میں میں نے دیکھا کہ مجھے کوئی سفر در پیش ہے اور اس کے لئے میں سوچتا ہوں کہ کسی
رنگ میں کروں مولوی ابو العطاء صاحب ایک سواری میرے سامنے پیش کرتے ہیں اور بجائے
اس کے کوئی جانور مجھے دکھا ئیں مجھے ایک سر دکھاتے ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ فیچر کا سر ہے اور
وہ کہتے ہیں کہ کیا میں اس کو آپ کی سواری کے لئے سدھاؤں اور میں کہتا ہوں بے شک
سدھائیں۔ مگر کوئی خاص رغبت میرے دل میں پیدا نہیں ہوتی میں کچھ آگے جاتا ہوں تو وہ
میرے پیچھے دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور پھر اس فیچر کا سر مجھے دکھاتے اور کہتے ہیں کہ دیکھئے میں
اس کو آپ کی سواری کے لئے سدھاتا ہوں تیسری بار وہ پھر آتے اور کہتے ہیں کہ میں اس کو
سدھا رہا ہوں اور اس کی تعریف کرتے ہیں کہ یہ بڑی عمدگی سے سیکھ رہا ہے۔ اس کے بعد میں
اس خچر پر سواری کرنے اور اپنے سفر کو پورا کرنے کے لئے جاتا ہوں مگر جب وہ سواری میرے
سامنے آئی تو میں نے دیکھا کہ مادہ شتر مرغ ہے ۔
یہ رویا شائع ہو چکی ہے مگر اس کی تعبیر شائع نہیں ہوئی۔ معبرین نے لکھا ہے کہ خچر کو
خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ ایسی عورت سے شادی ہو جس کے ہاں اولاد نہیں ہو سکتی اور
مجھے بشری بیگم صاحبہ کے متعلق علم تھا کہ ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ ان کے ہاں اولاد نہیں ہو
سکتی مگر میں نے سوچا کہ خواب میں میں جس پر سوار ہونے لگا ہوں وہ خچر نہیں بلکہ مادہ شتر مرغ
ہے اس لئے ممکن ہے وہ کوئی اور عورت ہو جس سے شادی ہو گی ۔ یہ خیال کر کے میں نے پھر
تعبیر نامہ کے ورق الٹنے شروع کئے اور شتر مرغ پر سواری کی تعبیر دیکھی تو وہاں لکھا تھا کہ ایسی
خطبات محمود
۵۸۹
جلد سوم
عورت سے شادی ہو جس سے اولاد نہیں ہو سکتی۔ خچر ایک ایسا جانور ہے جس سے بالطبع کچھ
نفرت سی پیدا ہوتی ہے اور اس لئے اللہ تعالی کی حکمت نے اس کی بجائے شتر مرغ دکھا دیا جس
کے لئے عربی میں لفظ نعَامَةً ہے جو نعمت سے نکلا ہے جس سے اس طرف اشارہ کیا کہ اللہ تعالٰی
اس خواب کی مورد کی اصلاح فرما کر اسے نعمت و رحمت کا موجب بنا دے گا۔ غرض اس رویا
میں ایک ہی چیز کی دو مختلف صورتیں بتائی گئیں اور بتایا گیا کہ پہلے کچھ بری باتیں پیدا ہوں گی مگر
بعد میں نیک صورت پیدا ہو جائے گی۔
اس کے بعد میں نے پھر استخارہ کیا تو میں نے ایک رؤیا دیکھی جو شائع نہیں ہوئی۔ میں نے
دیکھا کہ میں ایک جگہ گیا ہوں ایک بہت بڑا احاطہ ہے جس میں ایک شخص رہتا ہے اور اس
احاطہ میں پانچ چھ چار پائیاں بچھی ہیں جو اس کے خاندان کے لوگوں کی ہیں۔ وہ شخص مجھے کہتا
ہے کہ آپ یہیں ٹھہریں یہ کہہ کر وہ خود باہر چلا گیا اور چلا گیا اور پھر نہیں لوٹا۔ میں وہاں مل رہا ہوں
وہاں میں نے دو چار پائیاں الگ بچھی ہوئی دیکھیں اور ان میں سے ایک پر میں نے بشری بیگم
صاحبہ کی بہن ناصرہ بیگم صاحبہ کو لیٹے دیکھا اس سے بھی میں نے سمجھا کہ اس خواب کی تعبیر اسی
خاندان سے وابستہ ہے ۔ مگر یہ بات میری سمجھ میں نہ آئی کہ وہ آدمی گیا ہے تو پھر لوٹا کیوں نہیں
گو بعد کے واقعات نے اس کی تعبیر ظاہر کر دی کیونکہ برادرم عزیز اللہ شاہ صاحب پہلے تو اس
رشتہ پر راضی ہو گئے مگر بعد میں سیدہ بشری بیگم کی گھبراہٹ کی وجہ سے وہ بھی متردد ہو گئے بلکہ
عجیب بات یہ ہے کہ جب با قاعدہ پیغام دیا گیا تو اس وقت دورہ پر چلے گئے تھے اور میں نے پھر
استخارہ جاری رکھا اور پھر میں نے وہ رویا دیکھی جو ۲۰۔ جون ۱۹۴۴ء کے الفضل میں شائع ہو
چکی ہے اور جس میں میں نے دیکھا کہ میں ایک ایسی جگہ گیا ہوں جہاں میں سمجھتا ہوں کہ حضرت
موسیٰ علیہ السلام نے بھی پناہ لی تھی وہاں دو بار مجھے سید ولی اللہ شاہ صاحب ملے ہیں۔ پہلی بار تو
وہ اپنے کام کی رپورٹ سنائے بغیر گزر گئے ہیں اور دوسری بار انہوں نے کہا کہ میں جب آیا تھا
تو میرے ساتھ میری بیوی کے علاوہ خاندان کی کچھ مستورات بھی تھیں اور میں ان کو چھوڑنے
چلا گیا۔ ایک نام انہوں نے اپنی بیوی سیارہ حکمت صاحبہ کا لیا اور دوسرا نام جو لیا اس کا ایک
حصہ میں نے ظاہر نہیں کیا تھا اور صرف غلام مرزا بتایا تھا جو شائع ہو چکا ہے مگر اصل میں انہوں
نے بشری غلام مرزا کہا تھا مگر خواب بیان کرتے وقت میں نے بشری کا لفظ اڑا دیا تا لوگوں کو ابھی
میرے ارادہ کا علم نہ کا علم نہ ہو ۔ ( تعجب ہے بعض لوگوں کو پھر بھی علم ہو ہی گیا۔ معلوم نہیں کس طرح
خطبات محمود
۵۹۰
جلد سوم
شاید بعض لوگ خطوط چڑا کر پڑھ لیتے ہیں) مگر پھر بھی مجھے خیال رہا کہ یہ غلام مرزا نام جو خواب
میں آیا ہے ممکن ہے اس سے مراد کوئی اور عورت ہو اور شاہ صاحب کے ان الفاظ سے کہ
میرے ساتھ سیارہ بشری غلام مرزا ہیں دو نہیں بلکہ تین عورتیں مراد ہوں۔
اس وجہ سے میں نے استخارہ جاری رکھا اسی عرصہ میں سید ولی اللہ شاہ صاحب سے بھی ذکر
آیا اور میں نے انہیں بتایا کہ اس طرح تذکرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی ہے
اور پھر اپنے رویا بتائے اور ان سے پوچھا آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا کہ میری رائے
میں تو بہت اچھی بات ہے اگر شادی ہو جائے تو بشری ذمہ داری کو نبھا سکتی ہے۔ اس پر میں نے
بشری بیگم صاحبہ کے والد صاحب کو ایک خط لکھا اور سید ولی اللہ شاہ صاحب سے کہا کہ اسے ان
کے پاس لے جائیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو یہ خیال ہو کہ وہ اس بات کو برا مانیں
گے تو چونکہ اتنی خوابوں اور اللہ تعالی کی طرف سے اشارہ کے بعد اس بات کو رد کر دینے کی
صورت میں وہ خدا تعالی کی گرفت کے مورد ہو سکتے ہیں اور میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ
مریم بیگم مرحومہ کے رشتہ داروں میں سے کوئی کسی قسم کے عذاب میں مبتلاء ہو اس لئے آپ
مجھے بتا دیں تو میں یہ خط بھیجتا ہی نہیں اور اسے پھاڑ دیتا ہوں مگر انہوں نے کہا کہ میرے خیال
میں تو وہ ضرور مان لیں گے اور ان کے اطمینان دلانے پر میں نے یہ خط ان کو دیا ۔
اس کے بعد میں نے ایک اور رویا دیکھی کہ لڑکی کے والد صاحب مجھے ملے ہیں اور مجھ سے
بعض امور میں مشورہ لیتے ہیں مگر اشاروں میں مجھ سے بات کے بات کرتے ہیں واضح بات نہیں کرتے مگر
میں سمجھتا ہوں کہ یہ شادی کے بارہ میں ہی مجھ سے مشورہ کر رہے ۔ رہے ہیں۔ خلاصہ ان کی ان کی بات کا یہ
ہے کہ اگر کسی کے سامنے کوئی بات پیش کی جائے اور وہ اسے کرنا نہ چاہے تو کیا کرے۔ میں
خواب میں خیال کرتا ہوں کہ مجھے انکو ایسا جواب دینا چاہئے کہ جس سے ان کے شبہ کا ازلہ ہو ۔
چنانچہ میں ان کو کوئی جواب دیتا ہوں تو پھر وہ پوچھتے ہیں کہ اچھا اگر کوئی اس بات کے کرنے پر
راضی ہی ہو جاوے تو پھر جلدی سے اس کام کو کر دے یا دیر کرے میں نے ان سے کہا کہ یہ تو
کام کی نوعیت پر منحصر ہے ۔ اگر اس کام کے جلدی سے کرنے میں فائدہ ہے تو جلدی کرے اور
اگر دیر سے کرنے میں فائدہ ہے تو دیر سے کرے اور اس خواب سے میں نے سمجھا کہ ضرور اس
معاملہ میں پہلے کچھ گڑ بڑ ہو گی ۔ چنانچہ سید ولی اللہ شاہ صاحب جو پیغام لے کر گئے تھے واپس
آئے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ لڑکی کے والد تو راضی ہیں مگر لڑکی کہتی ہے کہ میں تو شادی کے
خطبات محمود
۵۹۱
جلد سوم
قابل ہی نہیں پہلے ہی لوگ کہتے تھے کہ انہوں نے ایک بیمار عورت حضرت صاحب کے گھر میں
بھیج دی ہے اب اگر میں گئی تو خاندان کی بدنامی ہوگی اور لوگ کہیں گے کہ ایک اور بیمار بھیج
دی اور اس طرح یہ خاندان بیماروں کو بھیج کر بوجھ ڈالتا ہے ۔ شاہ صاحب نے آکر جب مجھے یہ
بات بتائی تو میں نے ان سے کہا کہ اللہ تعالی کی طرف سے مجھے پہلے ہی یہ بتایا گیا ہے کہ پہلے کچھ
مشکلات پیدا ہوں گی اس عرصہ میں اور بھی بہت سے لوگوں نے میرے اور ان کے خاندان کے
متعلق خواب دیکھے جن میں اس امر کی طرف اشارہ تھا۔ چنانچہ جب میں نے سید ولی اللہ شاہ
صاحب کو بھیجا تو ان سے کہا تھا کہ پہلے برادرم سید حبیب اللہ شاہ صاحب سے لاہور میں ملتے
جائیں۔ (وہ میرے بچپن کے دوست ہیں اور بشری بیگم کے چا) وہ جب سید حبیب اللہ شاہ
صاحب کے ہاں پہنچے تو ان کے دل میں چونکہ فکر تھا کہ شاید میری بات نہ مانی جائے وہ کچھ افسردہ
تھے ۔ سید حبیب اللہ شاہ صاحب کی اہلیہ انگریز ہیں اور بڑی زیرک ہیں انہوں نے سید ولی اللہ
شاہ صاحب کے چہرے کو دیکھ کر پہچان لیا کہ ان کو کوئی فکر ہے اور جب یہ غسل خانہ میں غسل
کے لئے گئے تو انہوں نے اپنے میاں سے کہا کہ بھائی کے چہرے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کوئی
فکر ہے آپ نے ان سے پوچھا کیوں نہیں؟ شاہ صاحب نے سنایا کہ جب میں نہا رہا تھا تو بھائی
حبیب اللہ صاحب اپنی اہلیہ سے یہ معلوم کر کے غسل خانہ کے آگے آکر ٹہلنے لگے اور میں جب
باہر آیا تو مجھ سے پوچھا کہ کیا بات ہے وہ ان کو یہ بات سنانے لگے تو سید حبیب اللہ شاہ صاحب
نے کہا کہ مجھے تو پہلے ہی علم ہو چکا ہے کہ یہی بات ہے کیونکہ آپ کے غسل خانہ سے نکلنے سے
قبل میں نے کشفاً دیکھا کہ بشری بیگم سفید لباس میں ملبوس میرے سامنے کھڑی ہے اور حضور کو
بھی دیکھا کہ قریب ہی ایک طرف کھڑے ہیں اور یہ القاء ہوا کہ ”بشری بیگم صاحبہ حضرت امیر
المومنین ایدہ اللہ کے لئے ہیں " نیز شاہ صاحب نے بتایا کہ جب میں بھائی حبیب اللہ صاحب سے
مشورہ کرنے کے بعد جہلم پہنچا تو چونکہ میری آمد اچانک تھی ہمشیرہ زہرہ بیگم لڑکی کی و لڑکی کی والدہ بہت
خوش ہوئیں اور ملتے ہی سنایا کہ خدا کی قسم آج ہی میں نے تین چار گھنٹے قبل خواب میں دیکھا
کہ آپ آئے ہیں اور آپ کے ہاتھ میں شہد ہے اور آپ نے کہا کہ یہ شہد میں آپ کے لئے
لایا ہوں اور یہ کہ آپ کے والدین بھی (جو ان کے پھوپھا اور پھر بھی ہیں) وہ وہ بھی کمرے میں
موجود ہیں پھر بھی صاحبہ کہتی ہیں کہ اس شہد میں میرا بھی حصہ ہے میرا حصہ محفوظ رکھنا۔ اس
کے ساتھ ہی دیکھا کہ شہد کی مکھیاں بھی پیچھے پیچھے اڑتی آرہی ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ
خطبات محمود
۵۹۲
جلد سوم
ایک بار وہاں سے اڑ چکی ہیں اور اب دوبارہ بیٹھنا چاہتی ہیں۔ اس طرح گویا خود لڑکی کے رشتہ
داروں نے بھی خدا تعالٰی سے اس رشتہ کی بشارات پائی تھیں مگر میری خواب کے مطابق ہوا یہ
کہ لڑکی نے کہہ دیا کہ میں تو بیمار : میں تو بیمار ہوں اس اس لئے یہ بوجھ نہ اٹھا سکوں گی اور لوگ کہیں گے کہ
اس گھر سے پہلے ایک بیمار آئی تھی وہ فوت ہو گئی تو اب دوسری آگئی ہے اور لڑکی نے اپنے والد
کو ایک بہت درد ناک خط لکھا جس میں اپنی بیماری کی حالت بیان کر کے لکھا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم
لوگ بجائے ثواب کے عذاب میں مبتلاء ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کی کسی گرفت میں آجا ئیں اور
لڑکی کے والد صاحب کا بھی یہی خیال ہو گیا اس عرصہ میں لڑکی کی والدہ نے اسے سمجھایا اور کہا
کہ لیڈی ڈاکٹر کی رائے لے لی جائے ۔ چنانچہ ایک لیڈی ڈاکٹر کی رائے لی گئی تو اس نے کہا کہ
لڑکی ہر گز ایسی بیمار نہیں کہ شادی کے قابل نہ ہو اور ذمہ داری نہ اٹھا سکے اس پر لڑکی کا شبہ بھی
دور ہو گیا اور اس کے والد بھی راضی ہو گئے ۔
اب میں نے جو رویا دیکھا تھا اس کا دوسرا حصہ ابھی پورا ہونا باقی تھا یعنی یہ کہ اگر کوئی
راضی ہی ہو جائے تو پھر جلدی کرے یا دیر کرے ۔ چنانچہ وہ اس طرح پورا ہوا کہ جب نکاح کے
ذکر کے ساتھ رخصتانہ کا ذکر ہوا تو برادرم سید عزیز اللہ شاہ صاحب نے سید ولی اللہ شاہ صاحب
سے کہا کہ رخصتانہ ہم جلدی نہیں کر سکتے تیاری کے لئے ہمیں وقت ملنا چاہئے ہم نہیں چاہتے
کہ جلدی میں کوئی سامان نہ کر سکیں اور لڑکی کی دل شکنی ہو اور وہ سمجھے کہ میں چونکہ بیمار تھی
اس لئے والدین مجھے یوں ہی پھینک رہے ہیں اس طرح گویا رویا کا ہر حصہ پورا ہو گیا میں نے
اپنے خاندان کے جن افراد سے مشورہ کیا انہوں نے بھی یہی رائے دی کہ بچوں کے انتظام کے
لئے اور شادی ہی مناسب رہے گی میری زیادہ بے تکلفی اپنی ہمشیرہ مبارکہ بیگم سے ہے ان سے
میں نے ذکر کیا تو انہوں نے تذکرہ کے یہی الہامات مجھے سنائے اور کہا کہ میں تو خود آپ سے یہ
کہنا چاہتی تھی مگر مریم بیگم مرحومہ سے چونکہ مجھے بہت محبت تھی اور لوگوں کو معلوم تھا کہ۔
ہمارے باہم بہت تعلقات تھے تھے اس لئے میں نے اس ڈر سے آر آپ کو یہ مشورہ پہلے نہیں دیا کہ
لوگ سمجھیں گے کہ زندگی میں جس سے اتنی محبت تھی اس کی وفات کے بعد فوراہی اور شادی
کر لینے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا ایک خواب بھی سنایا جو انہوں نے ام طاہر
مرحومہ کی زندگی میں دیکھا تھا جس کی تعبیر یہی ہے کہ اس خاندان میں میری دوسری شادی
ہوگی۔ عجیب بات یہ ہے کہ جو خواب مبارکہ بیگم نے دیکھا تھا وہی خواب برادرم سید ولی اللہ
خطبات محمود
۵۹۳
جلد سوم
شاہ صاحب نے بھی مرحومہ کی زندگی میں دیکھا تھا جو انہوں نے اپنی بیوی کو سنا دیا تھا۔ پھر اور
لوگوں نے بھی ایسے خواب دیکھے ہوئے تھے جو بعد میں معلوم ہوئے مثلاً ایک عورت نے شاہ
صاحب کے گھر میں اپنا خواب سنایا جو اس نے ام طاہر مرحومہ کی زندگی میں وفات سے چھ یا
سات ماہ پہلے دیکھا تھا۔ اور اس وقت یہ خواب سنایا جب کہ اس قسم کا علم کسی کو نہیں تھا اس
نے کہا کہ میں نے دیکھا تھا کہ حضرت صاحب کی شادی بشری بیگم سے ہو رہی ہے کوئی بری تعبیر
نہ ہو۔ اسی طرح پروفیسر بشارت الرحمان صاحب ایم اے نے بتایا کہ انہوں نے ام ظاہر کی
بیماری میں دیکھا کہ آپ کی شادی ایک بشری نام کی عورت سے ہوئی ہے۔ یہ خواب انہوں نے
اسی وقت کسی کو سنا دیا تھا اور اس موقع کے لحاظ سے تعبیر کی کہ ام طاہر کو صحت ہو جائے گی یہ
بشارت ہے۔ علاوہ ازیں سیدہ لال بی بی افغان نے ام طاہر کی زندگی میں خواب میں دیکھا کہ
میری شادی ہو رہی ہے اس پر وہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا چلو میں بھی دلہن کو دیکھوں جب دلہن
کو دیکھا تو وہ ام طاہر مرحومہ ہی تھیں اس پر وہ کہتی ہیں کہ میں حیران ہوئی کہ دوبارہ حضرت
صاحب نے ام طاہر صاحبہ سے ہی شادی کی ہے۔ یہ خواب انہوں نے ام طاہر احمد کو سنایا تو
انہوں نے نہی سے کہا لال پری جس طرح تم پاگل ہو تمہاری خواہیں بھی پاگل ہیں۔
ان سب خوابوں سے یعنی ان میں سے جو اس تحریک کے وقت معلوم ہوئیں (مذکورہ
خوابوں کے علاوہ کوئی نصف درجن خواہیں اور بھی لوگوں نے اس بارہ میں بتائی ہیں) اور انہی
خوابوں سے میں نے آخر یہی فیصلہ کیا کہ اللہ تعالی کا منشاء یہی ہے کہ میں بشری بیگم سے شادی کر
لوں (ان رویا کے علاوہ ایک رویا چوہدری عبد اللطیف صاحب بی اے کی بھی ہے انہوں نے
اس تحریک کے علم سے پہلے دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے اور وہ اپنے ایک دوست سے کہتے
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کہ مصلح موعود سات بیویاں کرے گا پوری
ہو گئی اور ایک خواب شیخ ناصر احمد صاحب بی اے نے کوئی تین ماہ ہوئے دیکھی جو انہوں نے
اسی وقت مجھے شادی تھی کہ میری شادی ام نستان سے ہوئی ہے۔ نسخان اس برتن کو کہتے ہیں
جو پورا بھر کر بہہ پڑے پس ام نفان سے مراد یا تو نہایت محبت کرنے والی عورت کے ہیں یا سخی
کے اور یا دونوں صفات رکھنے والی کے)
اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے رویا اور خوابوں میں کسی جگہ کی تعیین نہ تھی سوائے
اس ایک کے جس میں میں نے دیکھا کہ بشری بیگم صاحبہ کے والد صاحب مجھے ملے ہیں اور مجھ
خطبات محمود
۵۹۴
جلد سوم
سے بعض باتیں پوچھتے ہیں مگر قرائن بہت سے پائے جاتے تھے۔ اسی طرح بعض دوسرے لوگوں
کی خواہیں ایسی تھیں جن سے تعین ہوتی تھی اور واقعات بھی اسی طرح ظاہر ہوتے چلے گئے
جس طرح خوابوں میں بتایا گیا تھا اس لئے میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ان خوابوں اور الہامات سے
سیدہ بشری بیگم ہی مراد ہیں لیکن باوجود اس کے انسان نہیں کہہ سکتا کہ آئندہ کیا ہو۔ بعض دفعہ
الی نشان ایک طرف جاتا ہے مگر وہ دراصل ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالی اپنے بندہ کو
آزمائش میں ڈالنا چاہتا ہے۔ اس لحاظ سے اور اس لحاظ سے بھی کہ اس گھر کو آباد کرنے کی
ضرورت ہے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ اس محبت کی وجہ سے جو مجھے ام طاہر مرحومہ سے
تھی یہ قدم جو میں اٹھا رہا ہوں میرے لئے سہل اور خوشی کا موجب نہیں بلکہ رنج اور تکلیف کا
موجب ہے۔ مجھے امید نہیں کہ اللہ تعالی کے منشاء کے ماتحت جس طرح کہ میں نے اسے سمجھا
میں نے جو قدم اٹھایا ہے میرا رحیم و کریم خدا میرے لئے اسے کسی پریشانی کا موجب بنائے گا تو
بھی اگر یہ خواہیں میری آزمائش کے لئے بھی ہیں تو میں پھر بھی اس سے دعا کرتا ہوں کہ جب
میں نے اس کا کمزور بندہ کا کمزور بندہ ہوتے ہوئے اس کے اشارہ پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ طاقتور اور ر ا
رحیم
کریم ہوتے ہوئے ضرور اگر یہ کوئی آزمائش کی بات بھی ہے تو اس ابتلاء کو ابتلائے رحمت بنا
دے ۔ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں اس بارہ میں مجھے بھی اور بہت سے دوستوں کو بھی رویا
ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے بھی خواب میں دیکھا کہ ایک شخص جس کا نام بشارت
اللہ ہے میرے گلے میں ہار ڈال رہا ہے اور اس لئے میں چونکہ اللہ تعالی کے حکم اور اس کے
منشاء کے ماتحت یہ کام کر رہا ہوں میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالٰی اسے موجب خیر و برکت کرے
گا۔
بعض لوگوں نے اعتراض بھی کئے ہیں اور اسی وجہ سے میں نے تمام واقعات بیان کر دیئے
ہیں بعض دوستوں کو غلط فہمیاں بھی ہیں جن کا دور کرنا ضروری ہے، بعض نے لکھا ہے کہ یہ
لوگ آپ کو دھوکا دے کر یہ رشتہ کر رہے رہے ہیں حالانکہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہوں ۔ سب سے پہلے
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات سے اس طرف توجہ ہوئی اور پھر میں نے استخارہ
کیا، اپنے خاندان کے بعض افراد سے مشورہ کیا، خواہیں ہو ئیں، دوسروں کی خواہیں سنیں اور
پھر خود سید ولی اللہ شاہ صاحب سے تحریک کی اور ان کو آپ کہہ کر لڑکی کے والد کے پاس
تحریک کرنے کے لئے بھیجا۔ پس ان حالات میں یہ کہنا کہ مجھے دھوکا دے کر یہ شادی کی جارہی
خطبات محمود
۵۹۵
جلد سوم
ہے بہت بڑا ظلم ہے۔ اگر یہ دھوکا ہے تو یہ میرے خدا نے مجھے دیا ہے یا میں نے خود اپنے نفس
ہے
کو دیا ہے لڑکی کے خاندان کا معاملہ اس میں بالکل صاف اور اعتراض سے کلی طور پر بالا ہے۔
بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ آپ کو کسی بڑی عمر کی لڑکی کے ساتھ شادی کرنی چاہئے۔ ان کو
بھی یہ معلوم نہیں کہ بوجہ بیماری کے بشری بیگم کی اب تک شادی نہیں ہوئی ورنہ ان کی عمر اس
وقت ۲۷ سال ہے اور یہ وہ عمر ہے جب عورت کی عقل پختہ ہو جاتی ہے۔ باقی یہ تو قیاس بھی
نہیں کیا جا سکتا کہ بڑی عمر کی عورت کے ساتھ شادی کا مشورہ دینے والا کوئی عقلمند یہ بھی کہہ
سکتا ہے کہ بڑی عمر سے مراد پچاس سال کی عورت ہے۔ بشری بیگم کی عمر اپنی مرحومہ پھوپھی
سے صرف ساڑھے گیارہ سال کم ہے۔ مریم بیگم مرحومہ کے ہاں سب بچے پیدا ہو چکنے پر دو سال
گزرنے کے بعد جتنی ان کی عمر تھی اتنی عمر اس وقت بشری بیگم کی ہے۔
پس میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر یہ سب خواب اور الہامات اس رشتہ کے متعلق ہیں تو اللہ
تعالی ان کو توفیق دے دے گا کہ وہ اپنے آپ کو غلام مرزا ثابت کر سکیں اور جیسا کہ میں نے
ایک اور رویا میں دیکھا تھا کہ ایک فرشتہ آواز دے رہا ہے کہ مہر آپا کو بلاؤ جس کے معنی ہیں
محبت کرنے والی آیا۔ تو ان کے اندر اللہ تعالیٰ یہ احساس پیدا کر دے گا کہ مرحومہ کے بچوں کے
لئے محبت کرنے والی آپا بن کر نہ صرف ایک عام ثواب حاصل کر سکیں بلکہ ایک بزرگ مهربان
کی خدمت کا بدلہ اتار سکیں اسی طرح جماعت کی مستورات اور مساکین کے لئے مہر آپا ثابت
ہوں۔
پس جن لوگوں نے اعتراض کئے ہیں اور غلط فہمی اور لاعلمی سے کئے ہیں اگر اس میں کوئی
غلطی یا قصور ہے تو میری طرف سے ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ اگر کوئی غلطی اس میں ہے تو اللہ
تعالٰی نے اپنے ایک بندہ کے ابتلاء کے سامان کئے ہیں۔ اس قدر کثرت سے رویا اور خواب اس
بارہ میں آئے ہیں کہ بظاہر امید نہیں اس میں کوئی غلطی ہو لیکن اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ آئندہ
کیا ہونے والا ہے ۔ بعض اوقات اس کے کاموں میں بعض بڑے باریک راز ہوتے ہیں اس
لئے ہم اپنے اس غنی خدا سے ہی ابتلاؤں سے پناہ مانگتے ہیں۔
میرے لئے یہ زمانہ روڑ کا زمانہ ہے اور میں امید نہیں کرتا کہ میرا رحیم و کریم خدا ایک
طرف تو مجھے دوڑنے کا حکم دے اور دوسری طرف ایک پتھر میرے گلے میں لٹکارے کہ میں
دوڑ نہ سکوں۔ اس رحیم و کریم سے میں ایسی امید نہیں کر سکتا اور اس کے ہی فضل پر بھروسہ
خطبات محمود
۵۹۶
جلد سوم
رکھتے ہوئے میں سیدہ بشری بیگم صاحبہ بنت سید عزیز اللہ شاہ صاحب کے ساتھ ایک ہزار روپیہ
مر پر اپنا نکاح قبول کرتا ہوں اور اور دعا کرتا ہوں کہ وہ اس گھر میں آنے والی کو سلسلہ کا خادم
بنائے اور اسلام اور احمدیت کی خدمت کی توفیق عطا کرے اور اس غرض کے پورا کرنے والی
بنائے جو میرے مد نظر ہے یعنی مرحومہ کے بچوں کی نگرانی اور تربیت کی توفیق عطا کرے ۔ وہ
ہمارے گھر میں محبت اور پیار سے رہنے والی ہو، میری دوسری بیویوں سے لڑنے جھگڑنے والی نہ
ہو، غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہمد رو اور مہمانوں کے لئے خبر گیر ہو، اسلام اور سلسلہ کی
خدمت میں اپنی زندگی خرچ کرنے والی ہو تا جب وہ دنیا سے رخصت ہو تو خدا تعالیٰ کے فرشتے
اس کے مالک کا سلام پہنچاتے ہوئے اس کی روح کے استقبال کے لئے آگے بڑھیں ۔ آمین ۔
الفضل حکیم اگست ۱۹۴۴ء صفحه ۱ تا ۸)
له الفضل ۲۶۔ جولائی ۱۹۴۴ء صفحہ ۱
که تذکره صفحه ۱۹۶ - ایڈیشن چهارم
ته
H
شو
ایڈیشن چهارم
L
كم
شه القمر : ۴۶
شه تذکره صفحه ۱۹۷ حاشیہ ایڈیشن چهارم