جنگ کے بعد دنیا پھر ایک ظلم کا بیج بونے والی ہے
حصہ 2
1944ء
570
خطبات محمود
اور بھلائی اس کے مد نظر نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتی تھی ہم خواہ جیئیں یا مریں حکومت کو
ہمارے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اچھوت اقوام سے آرین
اقوام نے ذلت کا سلوک روا رکھا، اُن کے حقوق کو تلف کیا اور ان کی ترقی کو روک دیا۔ مگر اسی
وجہ سے خدانے اور قوموں کو کھڑا کر دیا جنہوں نے مقابلہ کیا۔ اس طرح وہی قوم جس نے
اچھوتوں کو ذلیل کیا تھا اُسے خود دوسروں کا محکوم بننا پڑا۔ اسی طرح بالکل ممکن ہے کہ اگر فاتح
مغربی اقوام جرمنی اور جاپان سے اچھوتوں والا سلوک کریں تو گو جر منی اور جاپان سے یہ قو میں
ذلت نہ اٹھائیں مگر اس ظلم کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بعض اور قو میں کھڑی کر دے جن کا مقابلہ ان
کے لیے آسان نہ ہو۔
پس دنیا پھر خدانخواستہ ایک غلطی کرنے والی ہے۔ پھر خدانخواستہ ایک ظلم کا بیج
بونے والی ہے۔ پھر ایک ایسی حرکت کرنے والی ہے جس کا نتیجہ کبھی اچھا پیدا نہیں ہو سکتا۔
اور ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اس غلطی سے حاکم اقوام کو بچائے۔
اور دوسری طرف ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا کو اس غلطی سے آگاہ کریں اور تبلیغ اسلام کے
متعلق زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ اس جنگ کے بعد کم سے کم دو ملک ایسے تیار ہو جائیں گے
جو ہماری باتوں پر سنجیدگی اور متانت کے ساتھ غور کریں گے۔ یعنی جرمنی اور جاپان۔ یہ دو ملک
ایسے ہیں جو ہماری باتیں سننے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ خصوصاً جرمنی ایک ایسا ملک ہے جو
اس لحاظ سے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ ہم ان لوگوں کے پاس پہنچیں گے اور انہیں بتائیں
گے کہ دیکھو ! عیسائیت کتنی ناکام رہی کہ عیسائیت کی قریباً دو ہزار سالہ غلامی کے بعد بھی تم
غلام کے غلام رہے اور غلام بھی ایسے جن کی مثال سوائے پرانے زمانہ کے اور کہیں نظر نہیں
آسکتی۔ اس وقت ان کے دل اسلام کی طرف راغب ہوں گے اور ان کے اندر یہ احساس پیدا
ہو گا کہ آؤ ہم عیسائیت کو چھوڑ کر اسلام پر غور کریں اور دیکھیں کہ اس نے ہمارے دکھوں کا
کیا علاج تجویز کیا ہوا ہے۔ پس وہ وقت آنے والا ہے جب جرمنی اور جاپان دونوں کے
سامنے ہمیں عیسائیت کی ناکامی اور اسلامی اصول کی برتری کو نمایاں طور پر پیش کرنا پڑے
گا۔ اسی طرح انگلستان اور امریکہ اور روس کے سمجھدار طبقہ کو ( اور کوئی ملک ایسے سمجھدار طبقہ
1944ء
571
خطبات محمود
سے خالی نہیں ہوتا) اسلام کی تعلیم کی برتری بتا سکیں گے ۔ مگر یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب
ہماری طاقت منظم ہو ، جب ہماری جماعت کے تمام افراد زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے کے
لیے تیار ہوں، جب کثرت سے مبلغین ہمارے پاس موجود ہوں اور جب ان مبلغین کے لیے
ہر قسم کے سامان ہمیں میسر ہوں۔ اسی طرح یہ کام اُسی وقت ہو سکتا ہے جب جماعت کے تمام
نوجوان پورے طور پر منظم ہوں اور کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ ہو جو اس تنظیم میں شامل نہ ہو۔
وہ سب کے سب اس ایک مقصد کے لیے کہ ہم نے دنیا میں اسلام اور احمدیت کو قائم کرنا ہے
اس طرح رات رات اور اور دن مشغول رہیں جس طرح ایک پاگل اور مجنون شخص تمام جہات سے اپنی
توجہ ہٹا کر صرف ایک کام کی طرف مشغول ہو جاتا ہے۔ وہ بُھول جاتا ہے اپنی بیوی کو، وہ
بُھول جاتا ہے اپنے بچوں کو ، وہ بھول جاتا ہے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اور صرف ایک
مقصد اور ایک کام اپنے سامنے رکھتا ہے۔ اگر ہم یہ جنون کی کیفیت اپنے اندر پیدا کر لیں اور
اگر ہماری جماعت کا ہر فرد دن اور رات اس مقصد کو اپنے سامنے رکھے تو یقیناً خدا تعالیٰ ہماری
جماعت کے کاموں میں برکت ڈالے گا اور اس کی کوششوں کے حیرت انگیز نتائج پیدا کرنا
شروع کر دے گا۔ اب بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا دنیا پر غیر معمولی رُعب پایا
جاتا ہے اور بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں احمد یہ انجمنیں قائم ہو چکی ہیں۔ بے شک ایسے بھی کئی
شہر ہیں جہاں ابھی تک کوئی احمدی نہیں اور ایسے بھی شہر ہیں جن میں صرف ایک ایک احمدی
ہے مگر باوجود اس کے ہندوستان میں ہماری جماعت کی دھاک بیٹھی ہوئی ہے اور لوگوں کے دل
محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایک کام کرنے والی اور دنیا میں ترقی کرنے والی زندہ قوم ہے۔ اسی
طرح تم مصر چلے جاؤ، عرب چلے جاؤ، شام چلے جاؤ، ٹر کی چلے جاؤ سب جگہ لوگوں کو یہی کہتا سنو
گے کہ جماعت احمد یہ بہت بڑا کام کر رہی ہے۔ حالانکہ ساری دنیا میں ہمارے صرف آٹھ دس
مبلغ ہیں اور تعداد کے لحاظ سے ہم دوسروں کے مقابلہ میں کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتے۔ مگر
بوجہ اس کے کہ ہماری جماعت کے افراد دوسروں سے بہت زیادہ قربانی اور ایثار کا مادہ اپنے اندر
رکھتے ہیں اور اسلام کی اشاعت کے لیے وہ جس قدر کوشش کرتے ہیں اُس کا عشر عشیر بھی ر
دوسرے مسلمانوں میں نظر نہیں آتا۔ جہاں چلے جاؤ احمدیت کی تعریف میں لوگ
1944ء
572
خطبات محمود
رطب اللسان ہوں گے اور وہ اس حقیقت کو بر ملا بیان کر رہے ہوں گے کہ جماعت احمد یہ ایک
زندہ جماعت ہے۔ یورپ اور امریکہ جیسے ممالک میں اس وقت تک قریباً بارہ کتابیں ایسی چھپ
چکی ہیں جو احمدیت کے متعلق ہیں یا ان کتابوں میں احمدیت کے متعلق کوئی نہ کوئی مضمون لکھا
گیا ہے۔ ان سب کتابوں میں یورپین اور عیسائی مصنفین نے اقرار کیا ہے کہ مسلمانوں میں
صرف جماعت احمد یہ ہی ایک کام کرنے والی اور ہر قسم کی قربانیوں میں حصہ لینے والی قوم ہے۔
اگر عیسائیت کو آج کسی قوم سے خطرہ ہے تو وہ صرف احمدی قوم ہے۔ اور کسی مذہب یا مذہب
کے کسی فرقہ سے عیسائیت کو اتنا خطرہ نہیں جتنا احمدیت سے ہے۔ حالانکہ ہم اپنی جماعت کے
جو حالات جانتے ہیں اُن کے لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ ظاہری طاقت کے لحاظ سے ہم دوسروں
کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔ پس جب ہماری تھوڑی سی کوشش، تھوڑی سی قربانی اور تھوڑی
سی جد وجہد کے بعد دنیا پر اس قدر رعب پڑ سکتا ہے تو اگر ہماری ساری جماعت منظم ہو جائے،
اگر ہماری جماعت کے نوجوان بھی اور بوڑھے بھی اور بچے بھی اپنی اندرونی اصلاح کرنے کے
بعد بیرونی دنیا کی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جائیں تو غور کرنا چاہیے ہمارے اِس رُعب میں کتنا
بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یقیناً موجودہ رُعب سے ہزاروں گنا رُعب ہماری جماعت کا ہو سکتا ہے۔
اور موجودہ تعداد سے ہزاروں گنا تعداد ہماری جماعت کی بڑھ سکتی ہے۔ اور نہ صرف رُعب اور
تعداد کے لحاظ سے ہماری جماعت میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ ہم موجودہ کام سے ہزاروں گنا گنا
زیادہ کام کر کے دنیا کو دکھا سکتے ہیں۔ اب بھی ہماری یہ حالت ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم کمزور
ہیں، ہمارے پاس سامان نہیں ، ہمارے پاس دولت اور طاقت نہیں ہے پھر بھی بعض ممالک
میں احمدیت کی دھاک بیٹھ چکی ہے۔ مثلاً! افریقہ ایک بہت بڑا بڑا عظم ہے۔ اُس کا مغربی
حصہ نصف بڑا عظم ہے۔ اس نصف بڑا عظم میں ہمارا تبلیغ کرنا ایسا ہی ہے جیسے روس کے کنارہ
سے جاپان تک کے علاقہ کو تبلیغ کی جائے۔ ہمارے اس وسیع علاقہ میں صرف چار مبلغ کام کر
رہے ہیں۔ مگر ان چار مبلغوں کی تبلیغ کے نتیجہ میں افریقہ کے سارے کنارے میں ایک دھوم
مچی ہوئی ہے۔ ہزار ہا لوگ ہیں جو احمدیت قبول کر چکے ہیں۔ گورنمنٹ ہے تو اُس پر جماعت
کا اثر ہے اور یورپین مصنفین کھلے بندوں تسلیم کرتے ہیں کہ عیسائیت کے مقابلہ میں
1944ء
573
خطبات محمود
جماعت احمدیہ کے مشنری اس علاقہ میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ عیسائیت کے لیے نہایت
خطر ناک ہے۔ غرض گورنمنٹ کیا اور پبلک کیا سب جماعت احمدیہ کی طاقت کو تسلیم کرتے
ہیں اور وہ دلائل کے میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ ہمارے وہاں
صرف چار مبلغ ہیں۔ چار مبلغ ایک ضلع کے لحاظ سے بھی بہت کم ہیں مگر چونکہ اللہ تعالیٰ کی تائید
اور اُس کی نصرت ہمارے شامل حال ہے اور وہ اپنے فضل سے ہماری ناچیز کوششوں میں بھی بھی
برکت پیدا کر دیتا ہے۔ اس لیے اُن چار احمدی مبلغین کا ایک وسیع علاقہ پر حیرت انگیز اثر
ظاہر ہو رہا ہے۔ وہ علاقہ اتنا وسیع ہے کہ اُس کی لمبائی کئی ہزار میل کی ہے اور اس علاقہ کو اگر
ایک جہاز طے کرنے لگے تو اُسے بھی سات آٹھ دن لگ جاتے ہیں۔ مگر اتنے وسیع علاقہ میں
صرف چار احمدی مبلغین کی تبلیغ کے نتیجہ میں جماعت کی دھاک بیٹھ چکی ہے اور ہر جگہ یہ
احساس پایا جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ کا مقابلہ کرنا کوئی آسان بات نہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ وہاں بعض مقامی مبلغ بھی کام کر رہے ہیں مگر وہ بھی ہمارے مبلغین نے ہی تیار کیے ہیں۔
اس لیے اُن کا کام بھی ایک لحاظ سے ہمارے مبلغین کا ہی کام ہے۔ پس اگر چار مبلغین کی
کوششوں کے نتیجہ میں ایک وسیع بڑا عظم کے لوگوں میں اتنا بڑا تغیر پیدا ہو سکتا ہے تو اگر
ہماری ساری جماعت اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے کھڑی ہو جائے اور دن اور رات
اس کام میں لگ جائے ، وہ اپنے آرام کو نظر انداز کر دے، اپنی سہولت کو پس پشت پھینک دے
اور دیوانہ وار اس کام میں مشغول ہو جائے تو گو ہماری تعداد تھوڑی ہے، ہمارے پاس اور اقوام
کے مقابلہ میں سامان بہت کم ہیں مگر یقینا اس مجنونانہ کوشش کے نتیجہ میں دنیا میں ایک عظیم
الشان تغییر رونما ہو جائے گا اور ایک بہت بڑا انقلاب الہی ہاتھوں سے ظاہر ہو گا۔ بے شک آج
ہمارے دعووں کو جنون سمجھا جاتا ہے، آج ہمارے دعووں پر ہنسی اُڑائی جاتی ہے، آج ہمارے
کاموں کی تحقیر کی جاتی ہے لیکن اگر ہماری جماعت اپنی کو ششوں کو اسی طرح بڑھاتی چلی جائے تو
کل دنیا میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان ہاتھوں سے اُس عظیم الشان قربانی کی وجہ سے جس کا نمونہ اس
جماعت نے دکھایا یہ کام ہو جانالازمی اور ضروری تھا۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمارے
اندر ایک مجنونانہ جوش پیدا ہو جائے، ایک آگ ہو جو ہمارے سینہ میں ہر وقت سُلگ رہی ہو ، بے تابی
خطبات محمود
574
1944ء
ہو جو ہمیں کسی پہلو چین نہ لینے دیتی ہو اور ہم پورے عزم اور استقلال کے ساتھ اس بات پر
قائم ہوں کہ ہماری زندگیوں کا مقصد سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ اسلام اور احمدیت پر عمل
اور اسلام اور احمدیت کے لیے قربانی"۔
)الفضل 11 اکتوبر 1944ء(
1 : البقرة: 151
2 : مانومینیا:(MANOMANIA) اپنی خواہش، خیال یا نظریہ کے پیچھے دیوانہ ہو جانا اور
اپنے اوپر غالب کر لینا