اگر جماعت احمدیہ کا ہر فرد اسمائیلی نمونہ بن جائے تو دُنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی احمدیت کو نہیں مٹا سکتے۔

٢٢٨
۳۳
د فرموده ۲۷ نومبر ۱۹۳۳ء بمقام قادیان )
(
مجھے چونکہ شدید نزلہ اور کھانسی ہے اور میں صرف عید کی وجہ سے یہاں آگیا ہوں۔ اس اور
لئے میں بہت ہی اختصار کے ساتھ چند باتیں کہوں گا ۔
جیسا کہ ہر مسلمان کو اس بات سے واقف ہونا چاہئیے یہ عید جو عید الاضحیہ کہلاتی ہے یعنی
قربانی کی عید حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا!
تعالے کے حضور میں پیش کی تھی۔ حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے رویا میں دیکھا کہ گویا انہوں نے یاد
اپنے بیٹے کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ذ ہیں ذبح کر دیا ہے ۔ اور چونکہ اس وقت تک انسانی قربانی کی ممانعت
کا حکم نہ ہوا تھا حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے یہی سمجھا کہ شاید ان سے حضرت اسمعیل کی قربانی کا
مطالبہ کیا گیا ہے۔ حضرت انجیل علیہ اسلام اس وقت چھوٹے سے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے ان کو بتایا کہ میں نے اس قسم کی رؤیا دیکھی ہے اور حضرت اسمعیل علیہ السلام نے جو ایک اچھی سلام
تربیت پائے ہوئے بچے تھے ، باپ کے اس رویا کو سن کر اس بات کی اہمیت کو سمجھ لیا کہ خدا تعالی
کا حکم بہر حال پورا ہونا چاہیے۔ ہیئے۔ اور انہوں نے اپنے والد سے کہدیا کہ آپ اپنی رڈیا کو پورا کریں
میں اس قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے کو تیار ہوں لیکن جب حضرت ابراہیم علیہ سلام
نے اپنے بیٹے کے گلے پر چھری پھیر نی چاھی تو اللہ تعالے نے الہاما انہیں تبا د یا کہ در حقیقت
رویا کی تعبیر اور تھی۔ اور کہ تم نے ظاہری طور پر بھی اپنی اس رویا کو پورا کر دیا ہے ہے کیونکہ
تم نے اپنے بیٹے کو فی الواقع ذبح کرنے کا ارادہ کیا اور اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلامہ نے اپنی نسل کو خدا تعالے کی راہ میں قطع کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیونکہ اس وقت تک ان کے ہاں صرف ایک ہی بچہ تھا تو اس کے بالمقابل خدا تعالے نے فیصلہ
کیا کہ میں تیری نسل کو کبھی قطع نہ ہونے دوں گا ۔ اور خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ دیکھ لو آج سے
19 سو سال قبل حضرت مسیح علیہ السلام پیدا ہوئے اور ان سے قریبا چودہ سو سال قبل حضرت
موسی علیہ السلام پیدا ہوئے۔ یہ گویا ۳۳ سو سال ہوئے اور حضرت موسی علیہ السلام سے اندازاً
چھ سو سال قبل حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوئے یہ گویا چار ہزار سال کے قریب کا زمانہ ہے
جب ایک دن ایک غیر آباد علاقے میں خدا تعالیٰ کا ایک نامور اور ایک نبی اپنے اکلوتے
بیٹے کو جو انٹی سالی کی عمر میں ان کے ہاں پیدا ہوا تھا ایک سنسان جنگل میں اس نئے لے گیا کہ

۲۷۹
خدا تعالے کے لئے اُسے ذبح کر دے۔ اس وقت آسمان اور زمین کے خدا نے۔ تمام کائنات کے
پیدا کر بنے والے خدا نے عرش سے آواز دی کہ اسے ابراہیم تو نے اپنے رویا کو سچا کر دکھایا
اور اپنی نسل کو قطع کرنے کے لئے تیار ہو گیا ۔ مگر میں تیری اولاد کو کبھی ختم نہ ہونے دونگا ،
تیری نسل کو کبھی قطع نہ ہونے دوں گا۔ بلکہ اسے بڑھاؤں گا یہاں تک کہ جس طرح آسمان
کے ستارے نہیں گئے جا سکتے تیری نسل بھی نہ گنی جاسکے گئی ہے
اب دیا
دیکھو آج سے چار ہزار سال قبل فلسطین کے ایک سنسان جنگل میں دنیوی لحاظ سے
ایک نہایت ہی کمزور شخص کو اللہ تعالے کی طرف سے یہ آواز آئی تھی اور آج دنیا کی بہترین جندب
قوم کے سردار ، دنیا کی بہترین طاقت رکھنے والی قوم کے سردار، دنیا کی بہترین سائنٹیفک قوم
کے سردار نے چند سال قبل یہ فیصلہ کیا کہ وہ ابراہیم (علیہ السلام) کی کہ وہ ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل کو تباہ کر دے گارے
باوجود
اور سات سال قبل دنیا نے یہ اندازہ اندازہ بھی کر لیا۔ کہ یہودی قوم اب مٹ جائے گی میگر
اس کے کہ بیودی قوم بیودی قوم اپنے مذہب کو چھوڑ چکی ہے۔ چونکہ وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
جسمانی اولاد سے ہے، اس لئے چار ہزار سال قبل اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام
سے جو وعدہ کیا تھا کہ میں تیری نسل کو کبھی قطع نہ ہونے دوں گا، اس نے اس کے حق میں
اسے پورا کر دکھایا۔ جرمن قوم کے سردار ہٹلر نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ یہودی قوم کو ہلاک کر دیگا ،
اسے تباہ کر دے گا۔ اور بظاہر یہ بظاہر یہ نظر بھی آتا تھا کہ وہ ایسا کر دے گا، مگر نوش پر سے
خدا تعالے کہہ رہا تھا کہ میں اسے ناکام سے نا کام کر دوں گا ۔ بے دوں گا ۔ بے شک آج یہودی قوم بے حقیقت ہے
اور اسے کوئی طاقت حاصل نہیں اور بے شک دنیا کا سب سے زیادہ اقتدار والا سیاسی
لیڈر اس سے ٹکرایا ۔ ایسا زبردست لیڈر کہ جس کے سامنے برطانیہ جیسی عظیم الشان سلطنت
کے وزیر اعظم مسٹر چیمبر تین بھی سر جھکا آئے تھے لیکن آخر وہ وعدہ پورا ہوا جو آج سے قریبا
چار ہزار سال قبل فلسطین کے ایک جنگل میں اللہ تعالے نے اپنے بندے سے کیا تھا اور
خدا تعالے کی عجیب قدرت ہے کہ آج چھ سال کے بعد دنیا یہ بحث کر رہی ہے کہ مسلہ زندہ ہے
یا مر چکا ہے ۔ وہ جرمنی میں ہے یا کہیں بھاگ گیا ہے ۔ وہ پاگل ہو گیا ہے یا تندرست ہے۔
اب دیکھ لو خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے کسی طرح پورا
کیا۔ یہود نے خدا تعالے کو بھلا دیا مگر خدا تعالے نے یہود کو نہیں پھیلایا۔ انسان بے وفا
ہو سکتا ہے مگر خدا تعالے بے وفا نہیں ہو سکتا ۔ جب ہٹلر یہ کہ رہا تھا کہ میں یہود کو مٹا ود کو مٹا دوں گا
خدا تعالے اپنے عرش سے یہ کہ رہا تھا کہ چار ہزار سال ہوئے ہم نے دنیوی شان و شوکت کے
لحاظ سے ایک معمولی حیثیت کے انسان سے فلسطین کے جنگل میں یہ وعدہ کیا تھا کہ ہم اس کی

۲۸۰
نسل کو قطع نہ ہونے دیں گے۔ اور ہم زندہ خدا ہیں ۔ ہمارا وعدہ ضرور پورا ہو کر رہے گا اور بہیم
ابراہیم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں گے۔ چنانچہ دیکھ لو خدا تعالے کا وعدہ پورا ہوا ۔ یہ ایک
ایسا زندہ نشان دنیا کے سامنے ہے۔ ایسا زندہ معجزہ دنیا کے سامنے ہے کہ جس کا انکار کوئی
بڑے سے بڑا دہر یہ بھی نہیں کر سکتا۔ اس معجزہ سے فائدہ اٹھانے والا آج دنیا میں سوائے
ہماری جماعت کے اور کوئی نہیں ۔ ہماری جماعت کے بانی علیہ السلام کو بھی اللہ تعالے نے
ابراہیم فرمایا ہے ہے۔ اور یہ معجزہ دکھا کہ اللہ تعالے نے ہماری جماعت کو بتایا ہے کہ میرے
وعدوں کے بارہ میں تمہیں کوئی شک نہ ہونا چاہئیے ۔ اور جو اس بارہ میں کسی شک میں ہو،
وہ دیکھے کہ ابراہیم اول کے ساتھ چار ہزار سال قبل میں نے جو وعدہ کیا تھا وہ کس طرح
پورا ہوا ہے ۔ اور جب میں اتنے پرانے وعدوں کو نہیں پھیلاتا تو اپنے تازہ وعدوں کو کس
طرح پھیلا سکتا ہوں ۔ اور یہ معجزہ دکھا کر اللہ تعالے ہمیں بتاتا ہے کہ جس طرح ابراہیم کی
نسل کو دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت اور قوت اور کوئی بڑے سے بڑا بادشاہ نہیں
مٹا سکتا ۔ اسی طرح اسے جماعت احمدیہ ! تمہیں بھی کوئی طاقت اور کوئی قوت تباہ نہیں سکتی
ہاں یہود ابراہیم اول کی جسمانی اولاد ہیں اور جسمانی تعلق میں دین کی شرط نہیں ہوتی میگر تم
ابراهیم ثانی کی روحانی نسل ہو اور روحانی نسل کے لئے دین کی شرط نہایت ضروری
ہے۔ پس تمہیں کوئی قوت اور طاقت مٹا نہیں سکتی بشر طیکہ تم اس روحانی تعلق کو مضبوط رکھو
جو تم نے ابراہیم ثانی کے ساتھ قائم کیا ہے ۔ خدا تعالے نے یہود کو مٹنے نہیں دیا کیونکہ ابراہیم
اول ہے ان کا جسمانی تعلق قائم ہے اور ہم ابراہیم ثانی کی روحانی نسل سے ہیں اور جب تک
یہ روحانی تعلق قائم ہے۔ ہمیں کوئی نہیں مٹا سکتا ۔ یہ روحانی تعلق قائم رکھنے کے لئے ضروری
ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے آپ کو حضرت اسمعیل علیہ السلام کا مثیل ثابت کرے۔ اور اپنی جان
کو دین کی خدمت کے لئے ایک حقیر تحفہ کے طور پر پیش کر دے اور اسے ایک بے حقیقت قربانی
قرار دے۔
پس جب تک ہماری جماعت کے دوست دین کے لئے اپنی قربانیاں پیش کرتے رہیں گے جب
تک وہ اسلام کی شمع پر پروانہ وار فدا ہونے کے لئے آگے بڑھتے رہیں گے دنیا کی کوئی قوت
اور کوئی طاقت بلکہ جیسا کہ میں کئی بار کہ چکا ہوں دنیا کی تمام طاقتیں اور تمام قوتیں اور تمام
بادشاہتیں مل کر بھی ہم کو مٹا نہ سکیں گی ۔ اللہ تعالے نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام
کو ابراہیم قرار دیا ہے اور تم اس ابراہیم کے روحانی فرزند ہو اس لئے تم وہ کونے کا پتھر ہو
کہ جس پر تم کرو گے وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا اور جو تم پر گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا دنیا

۲۸۱
ہم کو ڈراتی ہے، ہم کو دھمکاتی ہے اور اپنی قوت و طاقت کے مظاہرے کرتی ہے ۔ بے شک ہم کمزو
ہیں اور ظاہری طاقت وقوت کے لحاظ سے ہمارا تباہ کرنا مشکل نہیں مگر انجام ہمارے ہاتھ
میں ہے ۔ دشمن جتنا بھی ہم کو ڈبوئیں گے اتنا ہی ہم اُبھریں گے ۔ جتنا بھی وہ ہم کو نیچے پھینکنا
چاہیں گے اتنا ہی ہم اونچا اٹھیں گے جتنا وہ ہم کو قتل کرنا چاہیں گے ، خدا تعا لئے اتنی ہی
ہمیں نمایاں زندگی دیگا ۔ بشرطیکہ ہم میں سے ہر ایک اسمعیل کا نمونہ بن جائے تا ابراہیم ثانی کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوں۔ بے شک ہم کمزور ہیں۔ مگر ہم یقین رکھتے ہیں کہ
ذرہ ذرہ کا خدا کائناتِ عالم کا خدا اور زمین و آسمان کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ ہم پر حملہ
کرنے والا ہم پر نہیں بلکہ خدا تعالے پر حملہ کرنے والا ہوگا اور خدا تعالے پر حملہ کرنے والے
کا انجام ظاہر کیا ہے۔
اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے جماعت کے دوستوں کو توفیق دے کہ وہ ہر وقت سبیل
کی طرح خدا تعالے کی راہ میں اپنی جانیں فدا کرنے والے ہوں تا اللہ تعالیئے اس دنیا میں بھی
اور اگلی زندگی میں بھی اپنی برکات کو ان کے لئے مخصوص کر دے۔ اور خدا تعالے نہ صرف یہ کہ ان کو
موت سے بچائے بلکہ دنیا ان کے ذریعہ زندگی حاصل کرے اور دوبارہ خدا تعالیٰ کا قرب ان
کے ذریعہ پائے۔
خطبہ ثانیہ میں فرمایا ۔
اب میں دعا کرتا ہوں اسلام کیلئے جماعت کیلئے ، افراد جماعت کے لئے ، ان مبلغین کے لئے
سے خارت
جو باہر گئے ہوئے ہیں۔ اور ان کے لئے جو تیاری کر رہے ہیں۔ ان دوستوں کے لئے جو مال و جان سے
دین کے لئے کمر بستہ ہیں اور ان کمزوروں کیلئے بھی جو قربانی کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے ہوں
کو مضبوط کردے خدا تعالی ان کو توفیق دے کہ وہ موت کو حقیر ترین چیز سمجھیں اور خدا تعالے کی راہ میں مرنے کو
لذیذ ترین شے جائیں ۔ آمین ۔
الفضل یکم دسمبر ۱۹۲۳ ه )
له - الصفت ۳۷: ۱۳ تا ۱۰۷ - ه - پیدائش باب ۲۴ آیت ۱۷
ہے ۔ جرمنی کے آمر مطلق اور دوسری جنگ عظیم کے اصل محرک او لفہ ہٹلر ( ۱۹۴۵۸۸۸۹ نور کی طرف اشارہ ہے انسائیکلو پیڈیا
پرینکا زیر لفظ ITLER ADOLF) جو من نسل کے بیسیویں صدی کے مرد آمین او ڈلفت مٹلر کی خود نوشتہ
당
سوان عمری ترک میلری متر جمہ مولوی محمد ابراهیم علی صاحب چشتی مدا تا حنا
ه - CHAMBERLAIN (ARTHUR) NEVILLE (۲۱۹۰-۱۸۷۹) مشهور برطانوی سیاستدان - ۶۱۹۳۷
سے ۱۹۴۰ ء تک برطانوی وزیر اعظم رہا۔
له - تذکرہ ایڈیشن سوم صفحه ۳۳۱۰۷۱، ۶۷۲۷،۳۹۲،۳۷۷

آج 10 میں سے 10 باقی