غموں کا ایک دن اور چار شادی

خطبات محمود
۶۰۹
۱۳۱
جلد سوم
غموں کا ایک دن اور چار شادی
(فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۴۵ء)
۳۰ مارچ ۱۹۴۵ء خطبہ جمعہ سے قبل مسجد نور میں حضرت خلیفہ المسیح ا المسیح الثانی نے اپنے دو
صاحبزادگان اور دو صاحبزادیوں کے نکاحوں کا اعلان فرمایا ۔ صاحبزادہ مرزا خلیل احمد کا نکاح
صاحبزادی امتہ المجید صاحبہ بنت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ساتھ مبلغ ایک ہزار روپیہ مہر
پر اور صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب کا نکاح سیدہ تنویر الاسلام صاحبہ بنت مکرم سید عبد السلام
صاحب سیالکوٹ کے ساتھ ایک ہزار روپیہ مہر پر نیز صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ کا نکاح سید داؤد
مظفر صاحب ابن سید محمود اللہ شاہ صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم السلام ماسٹر تعلیم السلام ہائی سکول سے ایک : سے ایک ہزار روپیہ مہر
پر اور صاحبزادی سیدہ امتہ الباسط صاحبہ کا نکاح سید داؤد احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسحاق
صاحب کے ساتھ ایک ہزار روپیہ صریر پڑھا۔ لے
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
قیمتی
میں جمعہ کے خطبہ سے پہلے بعض نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ دنیا میں سب سے
وجو د رسول کریم ہیں۔ زمانہ کے گزرنے اور حالات کے بدل جانے کی وجہ سے چیزوں کی
وہ اہمیت باقی نہیں رہتی جو اہمیت کہ ان حالات کی موجودگی اور ان کے علم کے ساتھ ہوتی ہے۔
رسول کریم ﷺ جب مبعوث ہوئے اس وقت دنیا کی جو حالت تھی اس کا اندازہ آج لوگ
نہیں کر سکتے ۔ اگر رسول کریم ال کو خدا تعالی مبعوث نہ فرماتا تو آج دنیا میں دین کے معنے یہ
سمجھے جاتے کہ بعض انسانوں کی پوجا کر لی، قبروں کی پوجا کر لی اور بتوں کی پوجا کر لی۔ قانون،

خطبات محمود
۶۱۰
جلد سوم
اخلاق کو دنیا میں کوئی قیمت حاصل نہ ہوتی، مذہب کوئی اجتماعی جدوجہد کی چیز نہ ہوتا، خدا کے
ساتھ بنی نوع انسان کا تعلق پیدا ہونا بالکل نا ممکن ہو تا بلکہ ایسے تعلق کو بے دینی اور لامذہبی
قرار دیا جاتا، بنی نوع انسان کے مختلف حصوں کے حقوق کی کوئی حفاظت نہ ہوتی، عورتیں
بدستور غلامی کی زندگی بسر کر رہی ہوتیں، بت بدستور پوجے جا رہے ہوتے، خدا تعالی بدستور
متروک ہوتا، غلامی بدستور دنیا میں قائم ہوتی، لین دین کے معاملات با حاملات میں بدستور ظلم اور تعدی
کی حکمرانی ہوتی غرض دنیا آج وہ کچھ نہ ہوتی جو آج ہے۔
بعض لوگ نادانی کی وجہ سے موجودہ زمانہ کی ترقی کو دیکھ کر یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ چیز
بہر حال ہو جاتی ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ جب ایک چیز موجود ہو اس کی نقل کرکے ترقی کرنا اور
چیز ہے اور اپنے طور پر ترقی حاصل کرنا بالکل اور چیز۔ آج سارے مذاہب میں توحید پائی جاتی
ہے مگر یہ توحید ممنون ہے اسلامی توحید کی اگر اسلام توحید کا خیال دنیا میں پیدا نہ کرتا تو پھر دنیا میں
توحید قائم ہی نہ ہو سکتی ۔ اگر رسول کریم ال کے بغیر یہ چیز قائم ہو سکتی تھی تو پھر وجہ کیا ہے
کہ رسول کریم ﷺ سے پہلے قائم نہ ہوئی۔ اگر اسلام عورتوں کے حقوق اس طرح قائم نہ
کرتا تو جو حقوق آج ان کو دیئے جارہے ہیں یہ نہ دیئے جاتے کیونکہ اگر انسان نے یہ حقوق
اپنے ذہن میں تجویز کر کے دینے ہوتے تو پہلے کیوں نہ دیئے ۔ اگر رسول کریم ﷺ کے ذریعہ
اخلاق قائم نہ ہوتے تو آج اخلاق پر زور نہ دیا جاتا کیونکہ اگر آپ کی رہبری کے بغیر بھی دنیا اس
طرف جا سکتی تھی تو دنیا میں آپ سے پہلے کیوں اخلاق قائم کرنے کی طرف توجہ پیدا نہ ہوئی۔
پس موجودہ اخلاق اور موجودہ توحید خواہ وہ عیسائی قوم میں ہو یا یہودی قوم میں یا دنیا کی کسی اور
قوم میں ہو وہ ممنون ہے رسول کریم ﷺ کے احسان اور آپ کی رہنمائی کی۔ مگر اب چونکہ
وہ چیز موجود ہے اسلئے ہر شخص یہ خیال کرتا ہے کہ شاید اسکے بغیر بھی ہم کو ترقی حاصل ہو جاتی
اور اس چیز کی عظمت اس زمانہ کے حالات دیکھے بغیر قائم نہیں ہو سکتی مگر رسول کریم ال کا
زمانہ جن لوگوں نے دیکھا ان کیلئے آپ کا وجود ایسا قیمتی تھا کہ وہ آپ کے بغیر دنیا میں زندہ رہنا
بیچ سمجھتے تھے۔ دنیا میں جو اقوال اور جو باتیں لوگوں نے کہی ہیں ان میں سے راست بازی کے
اعلیٰ معیار پر پہنچی ہوئی وہ بات ہے جو حسان نے رسول کریم ﷺ کے متعلق کمی
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ احَاذِرُ

خطبات محمود
411
جلد سوم
رسول کریم ال کی وفات کے وقت حضرت حسان نے کہا: نے کہا كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِی تو
میری آنکھ کی پتلی تھا فَعَمِی عَلَی النَّاظِرُ پر تیری موت کے ساتھ آج میری آنکھیں اندھی
ہو گئی ہیں منْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَعُتُ تیرے مرنے کے بعد جو چاہے مرے فَعَلَيْكَ كُنتُ
احَاذِرُ میں تو تیری موت سے ڈرتا تھا کسی اور کی موت کا مجھ پر اثر کا مجھ پر اثر نہیں ہو سکتا۔ اس شعر کے
معنوں کی عظمت کا اس بات سے پتہ لگتا ہے جس کو لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اس شعر کا
کہنے والا ایک نابینا شخص تھا اگر ایک بینا شخص یہی شعر کہتا تو وہ صرف ایک شاعرانہ مذاق اور
ایک ادبی لطیفہ کہلا سکتا تھا مگر اس شعر کے ایک نابینا شخص کے مونہہ سے نکلنے کی وجہ سے اس کی
حقیقت بالکل بدل جاتی ہے۔ یعنی حضرت حسان اس شعر میں یہ دعوی کرتے ہیں کہ جب رسول
کریم ﷺ زندہ تھے تو باوجود اس کے کہ میری ظاہری آنکھیں نہیں تھیں پھر بھی میں بینا ہی
تھا۔ میری جسمانی آنکھیں نہ ہونے کی وجہ ۔ وجہ سے لوگ مجھے اندھا سمجھتے تھے لیکن میں اپنے آپ کو
اندھا نہیں سمجھتا تھا کیونکہ رسول ﷺ کے ذریعہ مجھے دنیا نظر آرہی تھی اور اب بھی لوگ یہ
سمجھتے ہیں کہ میں ویسا ہی ہوں حالانکہ میں میں ویسا نہیں۔ پہلے میں بینا تھا لیکن اب میں اندھا ہو گیا
ہوں۔ تو رسول کریم دنیا میں سب سے قیمتی وجود تھے مگر اللہ تعالیٰ کے قانون کے ماتحت
آپ بھی آخر ایک دن دنیا سے جدا ہو گئے ۔ لیکن بہت لوگ ہیں مسلمان کہلانے والے بھی اور
بہت لوگ ہیں رسول کریم ﷺ پر اپنے ایمان کا اظہار کرنے والے بھی جن کی عمریں گزر جاتی
ہیں بعض دفعہ سو (۱۰۰)، سو (۱۰۰) سال تک ان کی عمریں ہوتی ہیں مگر ان کے اندر یہ احساس پیدا
نہیں ہوتا کہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے ساتھ بہت بڑا حادثہ ان پر گزرا ہے اس لئے کہ
رسول کریم کا زمانہ انہوں نے نہیں دیکھا، اس لئے کہ رسول کریم ﷺ کا وجود ان کو
اس طرح نظر نہیں آتا جس طرح صحابہ کو نظر آتا تھا، نقصان کے لحاظ سے تو جیسے صحابہ کو نقصان
پہنچا ویسا ہی بعد میں آنے والوں کو بھی نقصان پہنچا، مگر صحابہ نے اس کو محسوس کیا کیونکہ رسول
کریم ﷺ کے آنے سے جو کام ہوئے ان کو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور آپ کے
نہ آنے کی صورت میں جو خطرہ تھا اس کو بھی انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ مگر بعد کے
لوگوں نے چونکہ اس چیز کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا اس لئے باوجود اس کے کہ رسول کریم
پر وہ ایمان لاتے ہیں اور ان کے اندر اخلاص پایا جاتا ہے پھر بھی رسول کریم اللہ کی
وفات ان کو اپنی زندگی کا سانحہ معلوم نہیں ہوتا۔ الا ماشاء اللہ ۔ اللہ تعالی کے بعض بندے ایسے

خطبات محمود
۶۱۲
جلد سوم
بھی ہیں جنہوں نے رسول کریم اس کو نہیں دیکھا مگر آپ کی وفات کو وہ اپنی زندگی ہی کا
سانحہ سمجھتے ہیں۔ ا ہیں۔ ان کو آپ کی وفات ایسی ہی معلوم ہوتی ہے جیسا کہ صحابہ کو محسوس ہوئی
جن کے سامنے آپ تھے یہی چیز در حقیقت کامل ایمان کی علامت ہے۔ میں فخر نہیں کرتا لیکن
اللہ تعالی کا مجھ پر احسان ہے کہ میں رسول کریم ﷺ کی محبت کے لحاظ سے ہمیشہ ہی آ۔ ہی آپ کی
وفات کو اسی طرح محسوس کرتا ہوں کہ گویا میری زندگی میں ہی آپ زندہ تھے اور میری زندگی
میں ہی آپ فوت ہوئے۔ بہر حال رسول کریم ﷺ کی وفات سے جیسا کہ حسان نے کہا من
شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ ہر انسان پر یہ بات کھل رہی ہے کہ دنیا میں کوئی
وجود بھی ہمیشہ نہیں رہا اور رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد کسی مسلمان کا یہ خیال کر لینا کہ
حضرت عیسیٰ زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں میرے نزدیک ایسا خیال ہے جو عقل کے کسی گوشے میں
نہیں آسکتا اور ایک مسلمان ایک لحظہ کے لئے بھی یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ رسول کریم ال تو
فوت ہو جائیں اور حضرت عیسیٰ زندہ آسمان پر بیٹھے ہوں میں تو میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر یہ بات ہوتی
تو صحابہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے ساتھ ہی سارے کے سارے مرجاتے چنانچہ بعض
صحابہ نے اس بات کی شہادت بھی دی۔ رسول کریم ﷺ کی وفات کے موقع پر جب حضرت
ابو بکڑ نے کھڑے ہو کر خطبہ پڑھا کہ اگر تم محمد ال کے متعلق یہ خیال کرتے ہو کہ آپ زندہ
ہیں تو یہ غلط ہے وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ
انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ سے یعنی رسول کریم ابھی خدا کے رسولوں میں سے ایک رسول
تھے جس طرح آپ سے پہلے تمام رسول فوت ہو چکے ہیں اسی طرح آپ بھی فوت ہو گئے ہیں
ان کے دلوں کو تشفی ہوئی ورنہ وہ اپنے آپ کو پاگلوں کی طرح محسوس کر رہے تھے۔ اگر
کوئی استثناء ہو تا تو صحابہ کے نزدیک یقینا وہ استثناء رسول کریم ﷺ کے لئے ہوتا۔ تو دنیا میں
انسان آتے ہیں اور جاتے ہیں، پیدا ہوتے ہیں اور مرتے ہیں، دنیا میں کوئی انسان بھی ایسا نہیں
جو ہمیشہ قائم رہا ہو اور دنیا میں کوئی انسان بھی ایسا نہیں جو ہمیشہ زندہ رہنے والا ہو ۔ اس صورت
میں انسان کی ترقی کا مدار اسی بات پر ہے کہ جانے والوں کے قائم مقام پیدا ہوں۔ اگر مرنے
والوں کے قائم مقام پیدا ہوتے ہیں تو مرنے والوں کا صدمہ آپ ہی آپ مٹ جاتا ہے اور
انسان سمجھتا ہے کہ اگر ہمارے پیدا کرنے والے کی مرضی ہی یہی ہے تو پھر جزع فزع کرنے یا حد
سے زیادہ افسوس کرنے کی کوئی وجہ نہیں یہ عقل کے خلاف اور جنون کی علامت ہوگی۔
تب

خطبات محمود
۶۱۳
جلد سوم
مجھے یاد ہے بچپن میں بچوں کو کھیلوں کا شوق ہوتا ہے یہاں ایک دوست ہیں میں ان کا نام
نہیں لیتا وہ آپ سمجھ جائیں گے ۔ بچپن میں جب ہم ان سے کہتے کہ فلاں میچ ہے چلو دیکھ آئیں
تو وہ جواب دیتے اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ جنت میں مومن جو کچھ خواہش کرے گا
اس کی وہ خواہش پوری کر دی جائے گی تو پھر میچ دیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ جنت میں کہیں گے
ہم نے فلاں میچ دیکھنا ہے ہم کو دکھا دیا جائے گا۔ بظاہر یہ نہی کی بات ہے ہم بھی اس بات پر ہنسا
کرتے تھے لیکن واقعہ یہی ہے کہ انسان کی تمام ترقیات اور تمام مراتب کی بلندی اخروی زندگی
سے وابستہ ہیں اور جس کو اخروی زندگی حاصل ہو جائے وہ ہر قسم کی ہلاکت سے قسم کی ہلاکت سے محفوظ ہو جاتا
ہے۔ یہ اخر دی زندگی دو قسم کی ہوتی ہے۔ اخروی زندگی وہ بھی ہے جو مرنے کے بعد ہے اور
اخر دی زندگی یہ بھی ہے کہ جب انسان مر جائے تو اس کا قائم مقام کھڑا ہو جائے تو اس کے معنے
ہیں کہ اس کے مرنے کے بعد بھی اس کا کام جاری ہے اور یہی زندگی ہے ۔
ایک دفعہ ایک عباسی بادشاہ ایک بڑے عالم سے ملنے گیا جا کے دیکھا کہ وہ اپنے شاگردوں کو
درس دے رہے تھے ۔ بادشاہ نے کہا اپنا کوئی شاگرد مجھے بھی دکھاؤ میں اس کا امتحان ہوں انہوں
نے ایک شاگرد پیش کیا۔ بادشاہ نے اس سے بعض سوال پوچھے اس نے نہایت اعلیٰ صورت میں
ان سوالوں کا جواب دیا یہ سن کر بادشاہ نے کہا مَا مَاتَ مَنْ خَلَفَ مِثْلَک وہ شخص جس نے
تیرے جیسا قائمقام چھوڑا کبھی نہیں مر سکتا کیونکہ اس کی تعلیم کو قائم رکھنے والا تو موجود ہو گا۔
انسان کا گوشت پوست کوئی قیمت نہیں رکھتا۔ گوشت پوست جیسے ایک چور کا ہے ویسے ہی ایک
نیک آدمی کا ہے، ہڈیاں جیسے ایک چور کی ہیں ویسے ہی نیک آدمی کی ہیں، خون جیسے ایک چور کا
ہے ویسے ہی نیک آدمی کا ہے فرق صرف یہ ہے کہ اس کے اخلاق برے ہیں اور اس کے اخلاق
اعلیٰ درجہ کے ہیں اس کے اندر روحانیت نہیں اور اس کے اندر اعلیٰ درجہ کی روحانیت پائی
جاتی ہے۔ یہ پس اگر اس کی وہ روحانیت اور اء اعلیٰ درجہ کے اخلاق دو سرے میں باقی رہ جائیں گے
تو یہ مرا کس طرح؟ قبر میں اس کا گوشت پوست گیا جو کوئی حقیقت نہیں رکھتا مگر روحانیت دنیا
قائم رہی۔ پس ساری کامیابی اس میں ہے کہ انسان کے پیچھے اچھے قائم مقا قائم مقام رہ جائیں ہیں
چیز ہے جس کے لئے قومیں کوشش کیا کرتی ہیں۔ یہی چیز ہے کہ اگر یہ قوم کو حاصل ہو جائے تو یہ
بہت بڑا انعام ہے ۔ آج تک کبھی دنیا نے یہ محسوس نہیں کیا کہ ساری کامیابی فتوحات میں نہیں
بلکہ نسل میں ہے اگر آئندہ نسل اعلیٰ اخلاق کی ہو تو وہ قوم مرتی کبھی نہیں بلکہ زندہ رہتی ہے
میں قائم

خطبات محمود
۶۱۴
جلد سوم
اور اگر آئندہ نسل اچھی نہ ہو تو اس کی تمام فتوحات پیچ اور لغو ہیں۔ میں ہمیشہ حیران ہوا کرتا
ہوں کہ وہ کونسی چیز ہے جس کی وجہ سے انگریز جیت جاتے ہیں اور دوسری قومیں ہار جاتی ہیں۔
انگریزوں میں اور دوسری قوموں میں یہی فرق ہے کہ انگریز قوم موجودہ کی نسبت آئندہ نسل پر
زور دیتی ہے اس لئے انگریزی قوم یہ اعتبار رکھتی ہے کہ اگر ہمارے بڑے لوگ مر گئے تو اس
کی جگہ دوسرے بڑے لوگ پیدا ہو جائیں گے جو ان کے قائم مقام ہوں گے اس لئے وہ ڈرتی
نہیں کہ اگر آج ہمارے بڑے لوگ مر گئے تو کل بڑے لوگ پیدا نہیں ہوں گے بلکہ وہ جانتی
ہے کہ اگر آج ہمارے بڑے لوگ مرجائیں گے تو کل ان کے قائمقام دوسرے لوگ کھڑے ہو
جائیں گے ۔ مگر دوسری قوموں کو یہ امید نہیں ہوتی مثلاً فرانس میں نپولین اٹھا اور اس نے یہ
کوشش کی کہ آٹھ دس سال میں تمام یورپین ممالک کو فتح کرلے یہ خیال اس کے دل میں تبھی
پیدا ہوا کہ وہ جانتا تھا کہ اگر نپولین مر گیا تو فرانس میں دوسرا نپولین پیدا نہیں ہو گا۔ اگر ہٹلر نے
جلد بازی کی تو اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ ہٹلر کے دل میں یہ خیال تھا کہ میرے بعد جرمنی میں
دوسرا ہٹلر پیدا ہونے کی امید نہیں، اگر مسولینی کو ذلت اٹھانی پڑی تو اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ
مسولینی کے دل میں یہ خیال تھا کہ اگر مسولینی مر گیا تو اٹلی کو ابھارنے والا دوسرا مسولینی پیدا نہیں
ہوگا۔ لیکن انگلستان کا ہر فرد یہی سمجھتا ہے کہ اگر میرے زمانہ میں فتوحات حاصل نہ ہوئیں تو
آئندہ آنے والے لوگ ان کو حاصل کریں گے ۔ وہ خیال نہیں کرتے کہ اگر آج لائڈ جارج مر
گیا یا چرچل مر گیا تو کل دوسرا لائڈ جارج یا دو سرا چر چل پیدا نہیں ہو گا بلکہ وہ جانتے ہیں کہ
انگلستان میں ہر روز نئے لائیڈ جارج اور نئے چرچل پیدا ہوتے رہیں گے اس لئے ان کے لئے
جلد بازی کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ پس قوموں کی ترقی ان کی آئندہ نسلوں کی ترقی پر منحصر ہوتی
ہے اس لئے ہمارا زور اس بات پر ہونا چاہئے کہ آئندہ نسلوں میں ہم اپنے اچھے قائم مقام
چھوڑیں جو اسلام کی ترقی اور اسلام کے مستقبل کے ضامن ہوں۔ سب سے زیادہ یہ چیز نکاح
سے ہی حاصل ہوتی ہے اور نکاحوں سے ہی نئی نسل آتی ہے اس لئے نکاح انسانی زندگی کا سب
سے اہم کام ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ال نے نکاح کے بارے میں استخارہ کرنے،
غور و فکر سے کام لینے اور جذبات کی پیروی کرنے سے روکنے کی تعلیم دی ہے اور آپ نے
فرمایا ہے کہ نکاح ایسے رنگ میں ہونے چاہئیں کہ نیک اور قربانی کرنے والی اولاد پیدا ہو ۔ پھر
فرمایا ۔ ساری خرابی اس وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ اولاد کو مقدم رکھا جاتا ہے اور اس کی ناز

خطبات محمود
۶۱۵
جلد سوم
برداری کی جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ناز برداری کی وجہ سے دین کی روح ان کے اندر
سے مٹ جاتی ہے۔ قرآن مجید میں خدا تعالی فرماتا ہے کہ وہ شخص دیندار نہیں جو اپنی اولاد کی
ناز برداری کرتا ہے اور اس کو دین کے تابع نہیں رکھتا دیندار وہ ہے جو اپنی اولاد کو دین کے
تابع رکھتا ہے جو شخص اپنی اولاد کو دین کے تابع رکھے گا وہ کبھی اپنی نسل کو خراب نہیں ہونے
دے گا کیونکہ ناز برداری سے ہی نسلیں خراب ہوتی ہیں۔ پس اسلامی زندگی میں اہم ترین چیز
نکاح ہے جیسے عمارت کے لئے بنیاد کھودی جاتی ہے اور اس کو کوٹا جاتا ہے لیکن اگر بنیاد پختہ
نہیں ہوگی تو عمارت گر جائے گی۔ اسی طرح اگر نکاح میں غور و فکر اور دعا سے کام نہ لیا جائے تو
نکاح بھی بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا گویا وہ چیز جس سے خوشی ہو رہی ہوتی ہے در حقیقت رہی
خطرے کا وقت ہو تا ہے ۔ بسا اوقات نکاح پر لوگ خوش ہو رہے ہوتے ہیں گھر میں خوشی کی لہر
دوڑ رہی ہوتی ہے کہ ہم آبادی کا سامان کر رہے ہیں مگر آسمان کے فرشتے رو رہے ہوتے ہیں کہ
آبادی کی نہیں بلکہ یہ بربادی کی بنیاد قائم کر رہے ہیں۔ پس مومن کو ہمیشہ ڈرتے ہوئے قدم
اٹھانا چاہئے۔
میں آج جن چند نکاحوں کا اعلان کرنے لگا ہوں ان میں سے چار میرے اپنے بچوں کے
نکاح ہیں۔ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس قول کے پورا کرنے کے لئے
که
غموں کا ایک دن اور چار شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي اخْزَى الْأَعَادِي
یہ چار نکاح اکھٹے رکھے ہیں۔ یہ چار نکاح خلیل احمد، حفیظ احمد ، امتہ الحکیم اور امتہ الباسط
کے ہیں۔ ان میں سے تین کی والدہ فوت ہو چکی ہیں اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور اس کے
قبضہ میں ہے کہ اس نے جس طرح ہمیں غموں کا ایک دن اور چار شادیاں دکھاتی ہیں وہ ان کی
روحوں کو بھی خوش اور مسرور کر دے۔ میں نے اپنے بچوں کے نکاحوں میں کبھی بھی اس بات کو
مد نظر نہیں رکھا کہ ان کے نکاح آسودہ حال اور مالدار لوگوں میں کئے جائیں اور میں نے ہمیشہ
جماعت کے لوگوں کو بھی یہی نصیحت کی ہے کہ جماعت کے لوگ اس بات کی طرف چلے جاتے
ہیں کہ انہیں ایسے رشتے ملیں جو زیادہ کھاتے پیتے اور آسودہ حال ہوں۔ ہمیں ایسے رشتے ملے
ہیں مگر ہم نے ان کو رد کر دیا تاکہ ہمارا جو معیار ہے وہ قائم رہے ۔ میں نے ایک ہی رشتہ زیادہ

خطبات محمود
414
جلد سوم
تعلیم یافتہ لڑکے سے جو ہمارے گھر کا لڑکا ہے کیا ہے مگر اس میں میرے لئے یہ بات خوشی کا
موجب نہیں مظفر احمد اعلیٰ سرکاری ملازم ہے بلکہ میرے دل میں ہمیشہ خلش سی رہتی ہے۔ میں
نے اپنے بچوں کی عمروں کی ترتیب کے لحاظ سے نام لئے ہیں۔ اسی ترتیب کے لحاظ سے میں
نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔
له الفضل ۳۱ مارچ ۱۹۴۵ء صفحه ۱
ه دیوان حسان بن ثابت صفحه ۹۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۷ء
ه ال عمران : ۱۴۵
الفضل ۶ - اپریل ۱۹۴۵ء صفحه ۱ تا ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی