لمبے لمبے نام پسندیدہ نہیں ہیں

خطبات محمود
५/८
۱۳۲
جلد سوم
لمبے لمبے نام پسندیدہ نہیں ہیں
فرموده ۲۸ جون ۱۹۴۵ء)
۲۸ جون ۱۹۴۵ء بروز جمعرات بعد نماز عصر حضرت خلیفة المسیح ! المسیح الثانی نے مسجد مبارک میں
اخوند حمید الله فلز کی برادر اخوند محمد عبد القادر خاں صاحب کے نکاح کا صالحہ صدر الجہاں بیگم بنت
جناب قاسم علی خاں صاحب رامپوری کے ساتھ مبلغ پانچ صد روپیہ مہر پر اور عبد القادر صاحب
ابن حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب کے نکاح کا صالحہ بیگم صاحبه دختر مولوی چراغ دین
صاحب قادیان سے ایک ہزار روپیه مهر پر اعلان فرمایا : له
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ میں سوائے اپنے عزیزوں کے یا ان کے جن کے تعلقات
میرے ساتھ عزیزوں کی طرح ہوں کوئی نکاح نہیں پڑھایا کروں گا چنانچہ اس وقت میں جس
نکاح کا اعلان کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کے لڑکے
عبد القادر صاحب کا ہے اور مولوی صاحب مرحوم کے ساتھ میرے تعلقات ایسے تھے جن کی
بناء پر میرا اس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہونا میرے اعلان کے خلاف نہیں بلکہ عین مطابق
ہے۔ اول تو مولوی صاحب مرحوم میرے استاد تھے دوسرے آپ خود بھی کتابوں کا بہت شوق
رکھتے اور بہت سی کتابیں دوستوں کو بھی تحفہ کے طور پر دیا کرتے تھے اسی وجہ سے وہ اکثر
مقروض رہتے تھے۔ انہیں کتابیں خریدنے کا عشق تھا کئی کتابیں انہوں نے مجھے بھی تحفہ کے طور
پر دی تھیں تیسرے تفسیر کبیر جلد سوم جو شائع ہو چکی ہے اس کی لغت، ترجمہ اور تدوین کا اکثر

خطبات محمود
۶۱۸
جلد سوم
کام ان کے سپرد کیا گیا تھا گو آخری حصہ کے وقت مولوی صاحب وفات پاچکے تھے تاہم تیسری
جلد جو شائع ہوئی ہے اس کی تدوین لغت اور ترجمہ کا بہت کچھ کام انہوں نے ہی کیا۔ ان کی
وفات کے بعد مولوی نور الحق صاحب کے سپرد یہ کام کیا گیا باوجود اس کے کہ ان کا علمی پایہ
مولوی محمد اسماعیل صاحب جیسا نہیں اور باوجود نوجوان اور نا تجربہ کار ہونے کے انہوں نے
میرے منشاء کو سمجھا اور خدا تعالیٰ نے انہیں میرے منشاء کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا
فرمائی۔
ان تین وجوہ کی بناء پر مولوی صاحب کے بچوں کے نکاح کا اعلان کرنا نہ صرف میرے
اعلان کے مخالف نہیں بلکہ عین مطابق ہے۔
اس خطبہ کے بعد حضور نے مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کے لڑکے کے نکاح کا اعلان
فرمایا)
حضور نے فرمایا :
خطبہ تو میں پڑھ چکا ہوں لیکن دوستوں کو ایک بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں آج کل
لوگوں میں ایک شدید مرض پھیل چکا ہے کہ ناموں کو لمبا کیا جاتا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو
اگلی نسل کے نام لیتے وقت ان کو یہ کہنا پڑے گا کہ آپ اپنا نام بولتے جائیں اور میں دہراتا
جاؤں گا۔ اسی مسجد میں ایک نکاح کے موقع پر اسی قسم کا ایک واقعہ ہوا۔ اتفاق کی بات ہے کہ
مفتی محمد صادق صاحب بھی میرے پاس بیٹھے تھے ان کے لڑکے میاں منظور احمد صاحب کی شماری
سید اعجاز علی صاحب کی صاحبزادی کے ساتھ قرار پائی تھی۔ میں نے نکاح کے اعلان کے وقت
سید صاحب کا نام دستور کے مطابق عزت سے لے لیا یعنی سید اعجاز علی صاحب اس پر سید
صاحب اکڑوں کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا میرا نام سید پیر میر اعجاز اعجاز علی شاہ ہے۔ میں ۔
دوبارہ اسی طرح نام لیا لیکن کچھ حصہ نام کا پھر رہ گیا اس پر وہ پھر گھٹنوں کے بل کھڑے ہو گئے
اور پھر اپنا نام بتلانا شروع کیا اس پر میں نے کہا کہ آپ بولتے جائیں اور میں دہراتا جاتا ہوں ۔
کیا سید۔
انے
سب لوگ اس لطیفہ کو سمجھ گئے لیکن وہ نہ سمجھے اور بڑی سنجیدگی کے ساتھ انہوں نے کہنا شروع
سید پیر میر اعجاز علی شاہ اور اور میں دہراتا گیا۔ یہ ایک سخت غلطی ہے کہ نام کو خواہ مخواہ لمبا کیا
جاتا ہے جیسے سیدہ اختر سعیدہ انور وغیرہ وغیرہ۔ یہ مرض مردوں اور عورتوں دونوں میں ہے۔
صالحہ ایک مکمل نام ہے اور اس کے آگے کچھ اور لگانے کی ضرورت نہیں امتہ اللہ اور امتہ

خطبات محمود
۶۱۹
جلد سوم
الرحیم نام کو لمبا کرنے کی وجہ سے نہیں کہا جاتا بلکہ اس لئے کہ اسے صرف اللہ نہیں کہہ سکتے۔
اسی طرح عبد اللہ اور عبدالرحیم نام کو لمبا نہیں کیا گیا بلکہ اللہ اور رحیم چونکہ نہیں کہہ سکتے اس
لئے عہد ساتھ لگایا گیا ۔ صالحہ صدر الجہاں بیگم یہ تین بالشت کا نام ہے لمبے نام رکھنے کا آج کل
ایک غلط رواج پڑ گیا ہے۔ جس کو دور کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر میں ہدایت کرتا ہوں مرد اور
عورتیں اپنے نام مختصر کریں جیسا کہ ابو بکر ایک مختصر نام ہے لیکن اگر شمس الہدیٰ بدر الدجی ابو بکر
رکھا جائے تو یہ ڈیڑھ بالشت کا نام بن جائے گا۔ رسول کریم اللہ کا نام محمد ا ) ہے لیکن
اس مختصر نام میں جو خوبی ہے وہ کسی ڈیڑھ بالشت کے نام نام میں کہاں ہو سکتی ہے۔
الفضل ۱۹ جولائی ۱۹۴۵ء صفحہ (۳)
له الفضل ۳ جولائی ۱۹۴۵ء صفحہ ۸

آج 10 میں سے 10 باقی