رسول کریم ﷺ کے زمانہ کے بعد جو کسی کو نہیں مل سکا وہ آج حاصل ہوسکتا ہے
حصہ 2
1945ء
489
خطبات محمود
چاہیے تھا۔ آخر اس دس سال کے عرصہ میں بچے جو ان ہوئے ہیں اور بہت بیکار کام پر لگ گئے
ہیں۔ جو اُس وقت آٹھ سال کے تھے وہ اب اٹھارہ سال کے ہو گئے ہیں جو اُس وقت نو سال کے
تھے وہ اب انیس سال کے ہو گئے ہیں۔ جو دس سال کے تھے وہ اب بیس سال کے ہو گئے ہیں۔
جو گیارہ سال کے تھے وہ اب اکیس سال کے ہو گئے ہیں۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ ان میں سے
ڈیڑھ ہزار آدمی ہر سال کمانے والا ہو گیا تو اس عرصہ میں پندرہ ہزار آدمی کمانے والے ہو
گئے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے افسوس ہے کہ دفتر دوم میں صرف پچاس ہزار کے وعدے
آئے۔ حالانکہ اس وقت ہمارا تحریک جدید کا سالانہ خرچ تین چار لاکھ کے قریب ہے۔ اس سے
کم کسی صورت میں بھی گزارہ نہیں ہو سکتا۔ میں اس کے متعلق ایک گزشتہ خطبہ میں حساب
لگا کر بتا چکا ہوں کہ یہ کم سے کم خرچ ہے جس کے بغیر ہم اپنے تبلیغی کاموں کو وسیع نہیں کر
سکتے۔ ان میں کچھ کام ابھی ابتدائی حالت میں ہیں۔ بعض سکیمیں ایسی ہیں جو ابھی تک جاری ہی
نہیں ہو سکیں اور بعض جاری تو کی گئی ہیں مگر لوگوں نے اُن کی طرف توجہ نہیں کی۔ حالانکہ کل
ان کو افسوس ہو گا کہ ہم نے کیوں اس میں حصہ نہیں لیا۔ چونکہ خدا تعالیٰ کے تمام کام آہستگی
سے ہوتے ہیں اس لئے جماعت کو بھی قدم بقدم چلانا پڑتا ہے۔ اور جوں جوں کسی سکیم کے
سامان پیدا ہوتے چلے جائیں گے اُس کو ہم جاری کرتے جائیں گے۔ یہاں تک کہ ایک دن آئے
گا جب ساری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہو جائے گا اور دنیا میں احمدیت ہی احمدیت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اب بھی دنیا ہمیں تباہ نہیں کر سکتی۔ لیکن ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جو
درخت میں نے لگایا ہے اُس کا کوئی نہ کوئی پھل بھی دیکھ لوں۔ خواہ وہ پھل کسی صورت میں
ہو۔ مثلاً جو شخص آم لگاتا ہے وہ چاہتا ہے کہ اور کچھ نہیں تو میں اپنے آم کی کیری 11 ہی دیکھ
لوں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور میں نے تحریک جدید جاری کی۔ تحریک جدید
کے ماتحت تبلیغ اسلام کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا ہے اور سلسلہ کی ترقی پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہو
رہی ہے۔ لیکن قدرتی طور پر میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یہ کام اور بھی ترقی
کرے اور میں بھی اس درخت کے پھلوں کو دیکھ لوں اور اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کر
سکوں۔ اللہ تعالیٰ کے کام تو چلتے ہی چلے جاتے ہیں اور ان میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو سکتی۔
1945ء
490
خطبات محمود
اگر ہم چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ دوسروں کو لے آئے گا جو اس کام کو سنبھال لیں گے اور جب
وہ چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی جگہ کچھ اور لوگ کھڑے کر دے گا لیکن اسے انسانی کمزوری
کہہ لو یا فطری امر کہہ لو بہر حال انسان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ جس کام کی داغ بیل
میں نے ڈالی ہے اُس کے ثمرات کو بھی دیکھ لوں۔ اس لئے اب جبکہ تحریک جدید کا بارہواں
سال شروع ہو رہا ہے میں جماعت کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ گیارھویں سال کی کمی کو پورا
کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔ اسی طرح تحریک جدید
دفتر دوم کی طرف جماعت کو خاص توجہ سے کام لینا چاہیے۔ جن دوستوں نے پہلے حصہ نہیں لیا
وہ اب حصہ لیں اور جن لوگوں نے پہلے حصہ لیا ہے وہ اپنی رقوم کو بڑھانے کی کوشش کریں۔
اس وقت تک دفتر دوم میں جن لوگوں نے اپنے وعدے لکھوائے ہیں اُن کی تعداد بہت کم
ہے۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے تحریک جدید کے لئے ہمیں کم از کم تین لاکھ روپیہ سالانہ کی
ضرورت ہے اور ریز رو فنڈ اور ریز رو فنڈ کی ضرورت اس کے علاوہ ہے۔ لیکن وعدے گل پچاس ہزار کے
ہیں۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ پہلے دفتر کے وعدوں کی میعاد ختم ہونے پر سب کام اُسی طرح ختم
ہو جائے گا جس طرح ایک اونچی عمارت زلزلہ کے دھنگا سے گر جاتی ہے۔ میں نے غور کر کے
محسوس کیا ہے کہ شاید دفتر دوم کے وعدوں کے زیادہ سخت شرائط ہیں یا یہ کہ ابھی اس دور کے
آدمی ایمان کے اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچے اس لئے بڑی کمی ہے۔ دفتر دوم کے لئے میں کچھ آسانی
کر دیتا ہوں۔ پہلے میں نے ایک مہینے کی تنخواہ کی شرط رکھی تھی لیکن اب میں نصف اور تین
چوتھائی تنخواہ کی بھی اجازت دیتا ہوں۔ یعنی تینوں طرح چندہ دیا جا سکتا ہے۔ پورے مہینے کی
تنخواہ دے کر بھی۔ اور اگر کوئی پورے مہینے کی تنخواہ نہ دے سکتا ہو تو وہ اپنی تنخواہ کا پچھتر
فیصدی دے کر بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ اور اگر پچھتر فیصدی کا حصہ بھی نہیں دے سکتا
تو پچاس فیصدی حصہ دے کر بھی شامل ہو سکتا ہے۔ لیکن بہر حال ضروری ہو گا کہ انیس سال
تک متواتر قربانی کی جائے اور کچھ نہ کچھ پہلے کی نسبت اپنے چندہ کو بڑھایا جائے۔ اب چونکہ
بہت سے لوگ فوج سے واپس آگئے ہیں اور اُن کی تنخواہیں پہلے سے کم ہو گئی ہیں اس لئے
میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا یہ قاعدہ اسی سال کی تنخواہ کے حساب سے ہو گا خواہ اسے
1945ء
491
خطبات محمود
تھوڑی تنخواہ ملتی ہو یا بہت۔ مثلاً ایک شخص کو فوج میں اڑھائی سو روپیہ ماہوار تنخواہ ملا کرتی تھی
لیکن اب اُسے پچاس روپے ملتی ہے۔ تو اب اُس کا چندہ پچاس روپے ہو جائے گا نہ کہ اڑھائی سو
روپیہ ۔ ہاں اُس کا فرض ہو گا کہ وہ اپنی موجودہ تنخواہ کے لحاظ سے ہر سال کچھ نہ کچھ اضافہ کرتا
چلا جائے۔
آج میری صحت خراب تھی اور میری بیماری مجھے یہاں آنے کی اجازت نہ دیتی تھی۔
لیکن اس کے باوجود میں آگیا ہوں یہ سمجھتے ہوئے کہ کیا پتہ ہے کہ اگلے سال کی تحریک کے
اعلان کرنے کا مجھے موقع ملے یا نہ ملے۔ اس لئے جتنا حصہ بھی اس تحریک کے ثواب کا اپنی
زندگی میں لے سکتا ہوں لے لوں۔ چنانچہ میں آج تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا
ہوں اور وہ دوست جنہوں نے اب تک اس میں حصہ نہیں لیا اُن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی
دفتر دوم میں اپنا وعدہ جلد سے جلد لکھوا دیں۔ اور جو دوست اول یا دفتر دوم میں پہلے سے حصہ
لے رہے ہیں وہ پہلے سے بڑھ کر حصہ لیں۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا
ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ایسا موقع نہ سینکڑوں سال میں پہلے کسی جماعت کو ملا ہے اور نہ آئندہ
ملے گا۔ اس وقت اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہماری جماعت کے سپرد کیا گیا ہے۔ اور اسلام کا جھنڈا
تمام دنیا میں بلند نہیں کیا جا سکتا جب تک دوبارہ اس کے سپاہیوں میں وہی روح پیدا نہ ہو جائے
جو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں میں پائی جاتی تھی اور جس کی مثالیں میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔ اسی
طرح جو لوگ پہلے بیکار تھے لیکن اب ملازم ہو چکے ہیں یا انہوں نے کوئی اور کاروبار شروع کیا
ہوا ہے اُن کو بھی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دفتر دوم میں حصہ لیں۔ ساتھ ہی
میں دفتر والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ دفتر دوم کو مکمل کرنے اور اس کے وعدوں کو دو تین
لاکھ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے یہ ہمارا کم سے کم خرچ ہے جو ممکن
ہے دو تین سال میں پانچ چھ لاکھ تک پہنچ جائے۔ اگر دفتر دوم کے وعدے کم از کم تین لاکھ تک
پہنچ جائیں تو پھر ہم سہولت کے ساتھ اپنی سکیموں کو جاری کر سکتے ہیں۔
اب جنگ ختم ہو گئی ہے اور غیر ممالک میں جانے کے لئے لوگوں کو سہولتیں مل رہی
ہیں۔ ہمارے نو مبلغ اس وقت تک باہر جا چکے ہیں اور پندرہ سولہ کے قریب تیار بیٹھے ہیں جو
1945ء
492
خطبات محمود
عنقریب مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے جانے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں جو
مصائب اور تکالیف کا زمانہ ہے مجھے بہت سی اخبار غیبیہ بتائی ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم
یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی برکات کا سلسلہ شاندار طریق پر دنیا میں ظاہر ہونے والا ہے۔
اگر ہم اس وقت کام کریں گے تو ویسا ہی ہو گا جیسے کہتے ہیں کہ لہو لگا کر شہیدوں میں داخل ہونا۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہماری نصرت کے سامان پیدا ہو رہے ہیں۔ اور ہم یقین رکھتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی اشاعت کے غیر معمولی سامان پیدا فرمائے گا۔
تین چار دن ہوئے میں نے ایک رؤیاء میں دیکھا کہ میں عربی بلاد میں ہوں اور ایک
موٹر میں سوار ہوں۔ ساتھ ہی ایک اور موٹر ہے جو غالباً میاں شریف احمد صاحب کی ہے۔
پہاڑی علاقہ ہے اور اُس میں کچھ ٹیلے سے ہیں جیسے پہلگام ، کشمیر یا پالم پور میں ہوتے ہیں۔ ایک
جگہ جاکر دوسری موٹر جو میں سمجھتا ہوں میاں شریف احمد صاحب کی ہے کسی اور طرف چلی گئی
ہے اور میری موٹر اور طرف ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری موٹر ڈاک بنگلے کی طرف جا رہی
ہے۔ بنگلہ کے پاس جب میں موٹر سے اُترا تو میں نے دیکھا کہ بہت سے عرب جن میں کچھ سیاہ
رنگ کے ہیں اور کچھ سفید رنگ کے میرے پاس آئے ہیں۔ میں اُس وقت اپنے دوسرے
ساتھیوں کی طرف جانا چاہتا ہوں لیکن ان عربوں کے آجانے کی وجہ سے ٹھہر گیا ہوں۔ انہوں
نے آتے ہی کہا۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا سَيِّدِی! میں اُن سے پوچھتا ہوں مِنْ أَيْنَ جِئْتُمْ ؟ کہ
آپ لوگ کہاں سے آئے ہیں ؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ جِئْنَا مِنْ بِلَادِ الْعَرَبِ وَ ذَهَبْنَا
إِلَى قَادِيَانَ وَ عَلِمْنَا أَنَّكَ سَافَرْتَ فَاتَّبَعْنَاكَ حَتَّى عَلِمْنَا أَنَّكَ جِئْتَ إِلَى هَذَا
الْمُقَامِ ۔ یعنی ہم قادیان گئے اور وہاں معلوم ہوا کہ آپ باہر گئے ہیں اور ہم آپ کے پیچھے چلے
یہاں تک کہ ہمیں معلوم ہوا کہ آپ یہاں ہیں۔ اس پر میں نے اُن سے پوچھا کہ لا يِّ مَقْصَدٍ
جئْتُمْ ؟ کس غرض سے آپ تشریف لائے ہیں ؟ تو اُن میں سے لیڈر نے جواب دیا کہ جتنا
لِنَسْتَشِيْرَكَ فِي الْأُمُورِ الْاِقْتِصَادِيَّةِ وَالتَّعْلِيمِيَّةِ اور غالباً سیاسی اور ایک اور لفظ بھی
کہا۔ اس پر میں ڈاک بنگلہ کی طرف مڑا اور اُن سے کہا کہ اس مکان میں آجائے وہاں مشورہ
کریں گے۔ جب میں کمرہ میں داخل ہوا تو دیکھا کہ میز پر کھانا چنا ہوا ہے اور گرسیاں لگی ہیں۔
1945ء
493
خطبات محمود
اور میں نے خیال کیا کہ شاید کوئی انگریز مسافر ہوں اُن کے لئے یہ انتظام ہو۔ اور میں آگے
دوسرے کمرہ کی طرف بڑھا۔ وہاں فرش پر کچھ پھل اور مٹھائیاں رکھی ہیں اور ارد گرد اُسی
طرح بیٹھنے کی جگہ ہے جیسے کہ عرب گھروں میں ہوتی ہے۔ میں نے اُن کو وہاں بیٹھنے کو کہا اور
دل میں سمجھا کہ یہ انتظام ہمارے لئے ہے۔ ان لوگوں نے وہاں بیٹھ کر پھلوں کی طرف ہاتھ
بڑھایا کہ میری آنکھ کھل گئی۔ اِس رؤیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
بلاد عرب میں احمدیت کی ترقی کے دروازے کھلنے والے ہیں۔
اسی طرح میں نے ایک اور رو یاد یکھا کہ میر قاسم علی صاحب مرحوم آئے ہیں۔ اُنہوں
نے گرم کوٹ اور گرم پاجامہ پہنا ہوا ہے اور وہ مضبوط جوان معلوم ہوتے ہیں۔ قاسم علی میں بھی
عرب کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔ قاسم کے معنے تقسیم کرنے والے کے ہیں اور علی کے
معنی بڑی شان والے کے۔ پھر میر قاسم علی صاحب سید بھی تھے۔ پس وہ وقت آگیا ہے کہ
لوگ کثرت سے احمدیت کی طرف رجوع کریں گے اور ان کے رجوع کرنے کے سامان
خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز زیادہ سے زیادہ پیدا ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ
کہاں کہاں پہلے احمدیت کے پھیلنے کے رستے کھلیں گے۔ ابھی افریقہ سے ایک علاقہ کے
مبلغوں کی اطلاع آئی ہے کہ اگر ہمیں بارہ مبلغ مل جائیں تو ہم دس سال کے اندر اندر اس
سارے علاقے کو احمدی بنا سکتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کی ترقی کے رستے گھل
رہے ہیں۔ صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے قدم کو تیز تر کر دیں اور ہر قسم کی
قربانیوں میں خوشی سے حصہ لیں۔ پس میں آج تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا
ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے استمداد کرتے اور اُس کے حضور دعا کرتے
ہوئے جماعت کے مخلصین سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاص کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ پیش کرتے
حصہ
ہوئے بارھویں سال میں اپنی حیثیت ۔ سے بڑھ کر وعدے لکھوائیں اور جنہوں نے پہلے
نہیں لیا وہ دفتر دوم میں حصہ لیں اور اُنیس سال تک اپنی قربانی کو جاری رکھیں۔ میں سمجھتا
ہوں کہ اگر جماعت کے دوست صحیح طور پر قربانی کریں تو دفتر دوم میں تین چار لاکھ تک
وعدوں کا پہنچ جانا کوئی مشکل امر نہیں۔ صرف دوستوں کی توجہ اور ہمت کی ضرورت ہے۔
1945ء
494
خطبات محمود
پس میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا ہوں اور
دوستوں سے کہتا ہوں کہ آگے بڑھو اور احمدیت اور اسلام کے لئے اپنے مالوں کو قربان کرو تا کہ
جب ہماری موت کا وقت آئے تو ہم خوش ہوں کہ جس کام کو ہم نے شروع کیا تھا وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اور اُس کے رحم سے اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ وَ آخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
الفضل مورخہ 17 دسمبر 1945ء)
66
رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔“
1: اسد الغابۃ جلد 3 صفحہ 385-386 مطبوعہ ریاض 1286ھ
2 كنز العمال جلد 11 صفحه 737 مطبوعه حلب 1974
3 بخاری کتاب المغازی باب مَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ اُحد میں مصعب بن عمیر
کی طرف یہ واقعہ منسوب ہے۔
4 ترمذى كتاب الزهد باب في التوكل على الله
5: الدهر : 9
6: بخاری کتاب الرِّقَاقِ باب كَيْفَ كَانَ عَيْشُ النَّبِيِّ علي اللهِ وَأَصْحَابِهِ
7 بخارى كتاب الْاِعْتِصَامِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ باب مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ لا الله وَ حَضَّ
عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ (الخ)
8 بخاری کتاب الآذَانِ بَاب فَضْلِ السُّجُودِ (الخ)
9: تذکرۃ صفحہ 746 ۔ ایڈیشن چہارم
10: الاحزاب : 24
11: کیری: کچا آم