تبلیغی جہاد میں شامل ہونے والے واقفینِ زندگی اپنے ناموں سے اطلاع دیں
حصہ 2
1946ء
21
خطبات محمود
۔
زندہ لوٹنا نہیں تو تمہاری لاشیں میدانِ جنگ میں پڑی ہوئی نظر آئیں۔ اگر تم نے میرا یہ حکم نہ
مانا تو میں قیامت کے دن تمہیں دودھ نہیں بخشوں گی۔ لڑکوں نے کہا۔ ہاں اماں ہمیں منظور
ہے۔ یہ کہہ کر وہ روانہ ہو گئے۔ 6 سب سے بڑی مصیبت جو مسلمانوں کو اس جنگ میں پیش آئی
وہ یہ تھی کہ ایرانی اس جنگ میں لڑائی کے سدھائے ہوئے ہاتھی مقابلہ پر لے آئے تھے۔
جب کوئی گھوڑا یا اونٹ ہاتھیوں کے سامنے آتا تھا تو بھاگ جاتا تھا۔ ایک مسلمان جرنیل آیا اور
اس نے ان تینوں میں سے دو بھائیوں کو کہا کہ تم میرے ساتھ مل کر چلو۔ ہم سامنے سے
ہاتھیوں پر حملہ کر دیں۔ گو موت یقینی ہے لیکن امید ہے کہ اس طرح باقی مسلمان بچ جائیں
گے۔ انہوں نے کہا ہمیں منظور ہے۔ ہاتھی پر سامنے سے حملہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ جو
لڑائی کے لئے سدھائے ہوئے ہاتھی ہوتے ہیں وہ آدمی کو سونڈ میں لپیٹ کر زمین سے اٹھا کر
دے مارتے ہیں۔ انہوں نے جاتے ہی سردارِ لشکر کے ہاتھی پر حملہ کر دیا۔ دونوں بھائیوں میں
سے ایک ہاتھی کے دائیں طرف ہو گیا اور دوسرا بائیں طرف اور وہ جرنیل خود سامنے کھڑا
ہو گیا۔ جب سامنے سے جرنیل حملہ کرتا تو ہاتھی دائیں بائیں منہ پھیر تا۔ جب ہاتھی دائیں
طرف منہ کرتا تو دائیں طرف والا اس کی سونڈ پر تلوار مارنے کی کوشش کرتا۔ ہاتھی اسے اپنی
سونڈ سے اٹھا کر زمین پر دے مارتا۔ پھر جب ہاتھی بائیں طرف منہ کرتا تو دوسر ابھائی اس کی
سونڈ پر تلوار مارنے کی کوشش کرتا۔ ہاتھی اسے بھی اپنی سونڈ سے اٹھا کر زمین پر دے۔ ا مارتا
لیکن وہ دونوں بھائی اس کے پہلوؤں سے نہ بیٹے حتی کہ انہوں نے اسے بری طرح زخمی کر دیا۔
آخر ہا تھی گھبرا کر پیچھے بھاگا۔ اس ہاتھی کا بھاگنا تھا کہ دوسرے اس کے ساتھ کے ہاتھی بھی
بھاگ نکلے اور ہاتھیوں کے بھاگنے سے دوسرے لشکر میں کھلبلی مچ گئی اور سارا ایرانی لشکر بھاگ
نکلا اور اسلامی لشکر نے فتح پائی۔ پس یہ بھی عور تیں تھیں جنہوں نے اپنے بچوں کا میدانِ جنگ
میں شہید ہونا پسند کیا اور ناکامی کی صورت میں ان کا منہ دیکھنا پسند نہ کیا۔ اور آج وہ عورتیں ہیں
کہ بچوں کو زندگی قربان کرنے کی تعلیم دینا تو الگ رہا انہیں زندگی وقف کرنے سے روکتی ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ عورتوں میں جذباتی رنگ بہت غالب ہوتا ہے۔ اگر ان کے جذبات سے
اپیل کی جائے تو وہ نیکی میں کہیں سے کہیں نکل جاتی ہیں۔
1946ء
22
خطبات محمود
رض
ایک جنگ میں حضرت سعد کمانڈر تھے۔ ان کو ایک نو مسلم سپاہی کے متعلق شکایت
رض
رض
پہنچی کہ اس نے شراب پی ہے۔ حضرت سعد نے اسے قید کر دیا۔ حضرت سعد کے ٹرین پر
کمبھیر 7 تھا۔ اس لئے سواری پر نہ بیٹھ سکتے تھے۔ آخر عرشہ بنوایا گیا اور عرشے پر نیم دراز ہو کر
رض
e
رض
حضرت سعد احکام جاری فرماتے رہے۔ جہاں حضرت سعد کا خیمہ تھا اس کے پاس ہی وہ سپاہی
قید تھا۔ جس وقت لڑائی کے نعرے بلند ہوتے یا لڑائی کے میدان سے کوئی افسوسناک آواز آتی
تو یہ نو مسلم غصے کی وجہ سے زنجیر کو کھینچتا اور کہتا اے کاش! میں آج جنگ میں شریک ہوتا۔
کوئی مسلمان ایسا ہے جو مجھے آزاد کر دے گو میں گنہگار تو ہوں لیکن اسلام کا درد میرے سینے
میں دوسروں سے کم نہیں۔ مگر مسلمان سپاہی اس کو آزاد کرنے کی جرات نہیں کرتے تھے
کیونکہ وہ حضرت سعد کی ناراضگی سے ڈرتے تھے۔ آخر ان کی بیوی نے کہا کہ خواہ کچھ ہو جائے
میں اس کی زنجیر کھول دیتی ہوں۔ مجھ سے اس کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی۔ انہوں نے اس
کی زنجیر کھول دی اور اسے آزاد کر دیا۔ وہ منہ پر نقاب ڈال کر مسلمانوں میں شامل ہو گیا۔
مسلمان لشکر کے ساتھ مل کر وہ جس جگہ بھی حملہ کرتا باقی لشکر کے دل بھی بڑھ جاتے تھے۔
جب شام کو لڑائی بند ہوئی تو وہ بھاگ کر اپنی جگہ پر آگیا اور حضرت سعد کی بیوی نے اس کو پھر
زنجیر لگادی۔ حضرت سعد کو شک پڑتا تھا کہ آج حملہ کے وقت فلاں آدمی معلوم ہوتا تھا کیونکہ
حملہ تو اسی طرح کرتا تھا۔ پھر کہتے وہ تو قید ہے وہ نہیں کوئی اور ہو گا۔ اگلے دن پھر جب لڑائی
شروع ہوئی تو حضرت سعد کی بیوی نے اسے کھول دیا اور وہ پھر مسلمان لشکر میں جاملا اور نہایت
شجاعت اور بہادری سے دشمن کے لشکر پر حملہ کر تا رہا۔ آخر شام کو جب مسلمانوں کو فتح ہوئی اور
حضرت سعد کو شک پڑ گیا کہ حملہ کے وقت مجھے وہی سپاہی معلوم ہوتا تھا جسے میں نے قید کیا ہوا
ہے۔ بیوی سے کہا تمہاری شرارت معلوم ہوتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے تم نے اسے کھول دیا تھا۔
میں تمہیں قانون شکنی کی سزا دوں گا۔ بیوی نے کہا آپ جو سزا چاہیں مجھے دیں لیکن میری
غیرت نے یہ برداشت نہ کیا کہ میرا خاوند تو محض لڑائی کا نظارہ دیکھتا رہے اور جس شخص کو
اسلام کا اس قدر درد ہو کہ وہ لڑائی کی آوازوں پر زنجیر کو توڑنے کی کوشش کرے اسے اس طرح
قید رکھا جائے۔ بیوی کی یہ دلیرانہ بات سن کر حضرت سعد کا غصہ جاتا رہا اور انہوں نے اس
خطبات محمود
نو مسلم کو معاف کر دیا۔8
23
1946ء
پس عورتوں میں جذباتی رنگ غالب ہوتا ہے۔ لجنہ اماء اللہ کا فرض تھا کہ وہ عورتوں
کے سامنے بیان کرتی کہ آج اسلام کو ان کے نوجوان لڑکوں کی ضرورت ہے ، آج اسلام کو ان کے
خاوندوں کی ضرورت ہے ، آج اسلام کو مالوں کی ضرورت ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ ہر چیز
بلا دریغ پیش کر دیں۔ اگر یہ طریق اختیار کیا جاتا تو مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ جو ایمان میں کمزور
تھے وہ بھی اعلی اخلاص کا نمونہ پیش کرتے۔ ایک شخص نے مجھے بتایا کہ مجھے تو میری بیوی نے
پختہ احمدی بنایا ہے۔ جب میں تنخواہ لے کر آتا تو وہ مجھے کہتی کہ کیا آپ چندہ دے آئے ہیں؟
میں کہتا کل دے دوں گا تو وہ کہتی میں اس مال سے کھانا نہیں پکاؤں گی۔ اس پر بسا اوقات مجھے
آدھی آدھی رات کو جاکر چندہ دینا پڑا اور جب میں رسید دکھاتا تب وہ کھانا پکاتی، نہیں تو کہہ
دیتی کہ میں حرام روپیہ سے کھانا نہیں پکاؤں گی۔ پس اگر عور تیں ہمارا ساتھ دیں اور وہ بچوں
سے کہیں کہ اگر تم زندگی وقف نہ کرو گے ، اگر تم اپنے اندر دینداری پیدا نہ کرو گے تو میں
تمہیں اپنا دودھ نہیں بخشوں گی اور میں خدا سے کہوں گی کہ اس نے میرا حق ادا نہیں کیا، میرا
بیٹا میر اعاق ہے اس نے میرا کہا نہیں مانا تو تھوڑے ہی عرصے میں کایا پلٹ سکتی ہے۔ اگر مائیں
یہ طریق اختیار کریں تو ننانوے فیصدی لڑکوں کی اصلاح ہو جائے اور ننانوے فیصدی لڑکے
تعلیم میں تیز ہو جائیں اور ان کے اندر بیداری اور قربانی کی روح پیدا ہو جائے۔
میں اس موقع پر جماعت کی عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے لڑکوں کو تحریک
کریں کہ وہ دین کے لئے اپنی زندگی وقف کریں اور جن لڑکوں کو سلسلہ قبول نہیں کرتا ان کو
تحریک کریں کہ وہ اپنے خرچ سے بچا ہوا روپیہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے دیں۔
اگر ان کے لڑکے اس کام کے لئے تیار نہ ہوں تو ہر ماں کا فرض ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے کہہ
دے کہ تم نے میرا حق ادا نہیں کیا اور میں قیامت کے دن خدا کے سامنے تمہارے متعلق کہہ
دوں گی کہ یہ میر انا فرمان بیٹا ہے اس نے میرا کہا نہیں مانا۔ میں دیکھتا ہوں کہ سلسلہ کے کاموں
کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے۔ لیکن ہم اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے
جب تک عور تیں ہمارے ساتھ تعاون نہ کریں۔ جس دن عور تیں یہ طریق اختیار کریں گی
1946ء
24
خطبات محمود
تم سمجھ لو کہ لڑکوں کی اصلاح کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور وہ زندگی کے ہر شعبہ میں بیداری
سے کام کرنے لگیں گے۔ پس تعلیم کی ترقی ہماری جماعت کے لئے از حد ضروری ہے۔ تعلیم
انسان کو صحیح راستہ تلاش کرنے اور حقیقت کے سمجھنے میں بہت مدد دیتی ہے اور جو کام بھی
انسان کرے اس کے لئے اس میں آسانیاں پیدا کرتی ہے۔ ایک دوست نے ذکر کیا کہ میرا
دادا احمدی تھا لیکن باپ غیر احمدی۔ میں نے خیال کیا کہ میرا دادا بزرگ آدمی تھا وہ ناحق پر
نہیں ہو سکتا۔ کوئی صداقت ضرور ہو گی جس کی وجہ سے اس نے احمدیت کو قبول کیا۔ چنانچہ
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی کتب کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور میں
احمدی ہو گیا۔ اب یہ نتیجہ اس کی تعلیم کا نکلا۔ اگر غیر تعلیم یافتہ ہوتا تو اسے ایسا خیال بھی نہ
آتا۔ خیال آتا تو ان پڑھ ہونے کے سبب سے کتب نہ پڑھ سکتا۔ پس جماعت کو اس وقت
سینکڑوں نہیں ہزاروں تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ صدرا انجمن احمد یہ کے لئے بہت ریہ
سے کارکنوں کی ضر کی ضرورت ہے۔ تحریک جدید کے لئے : لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔ علاوہ
ان کے پانچ ہزار واقفین تجارت کی ضرورت ہے اور ہماری یہ ضرورت پوری ہو نہیں سکتی جب
اور
تک جماعت تعلیم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط نہ کرے۔ ہماری جماعت میں اس قدر بی۔ اے
ایم۔ اے ہونے چاہئیں کہ ہم پہلے اپنی ضرورت کو پورا کریں اور جو ہماری ضرورت سے بچیں
وہ ہم گورنمنٹ کو دے سکیں۔
میں دیکھتا ہوں کہ بہت سرعت کے ساتھ جماعت کی ترقی کے دروازے کھل رہے
ہیں اور وہ چیز جو ہمیں دور نظر آتی تھی بہت جلد آنے والی ہے۔ جس رنگ میں لوگوں میں
بیداری اور توجہ پیدا ہو رہی ہے وہ بتاتی ہے کہ یوسف گم گشتہ کی خوشبواب آرہی ہے۔ یہ ہماری
ہی کو تاہی اور غفلت ہو گی کہ ہم قافلہ نہ لے جائیں اور وہاں سے یوسف کو اپنے گھر نہ لے
الفضل 30 جنوری 1946ء)
آئیں۔“
1: گرچز : CRUTCHS: بیساکھی
2: ملفوظات جلد 1 صفحہ 369
3 نکهد: نکما ، ادنی ( اردو جامع فیروز اللغات )۔
1946ء
خطبات محمود
:4: پچھی: گنے کا چھلکا، پھوگ۔
5 الاحزاب: 24
25
6: اسد الغابة جزء خامس صفحه 443۔ مطبوعہ طہران 1377ھ
7: گمبھیر: ایک قسم کا پھوڑا۔
8 تاریخ ابن اثیر جلد 2 صفحہ 475 476۔ مطبوعہ بیروت 1965ء