خداتعالیٰ کے حضور دعائیں اور التجائیں کی جائیں کہ ہماری کاغذی ناؤ کو پار لگادے

1946ء
49
4
خطبات محمود
خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں اور التجائیں کی جائیں کہ
ہماری کاغذی ناؤ کو پار لگا دے
) فرمودہ 15 فروری 1946ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
حضرت علی کا ایک مشہور مقولہ ہے کہ عَرَفْتُ رَبِّي بِفَسْخِ الْعَزَائِمِ 1 میں نے
اپنے رب کو بڑے بڑے پختہ ارادوں کی ناکامیوں اور ان کی شکستوں کی وجہ سے پہچانا ہے۔ یہ
ہے تو ایک چھوٹا سا فقرہ لیکن در حقیقت اس میں انسانی زندگی کی تاریخ کا نچوڑ بیان کر دیا گیا
ہے۔ انسان اپنے ارادوں کی پختگی پر ایسا اعتبار کرتا ہے کہ بسا اوقات وہ خدا تعالیٰ کو بالکل ہی
بھول جاتا ہے۔ غیر مومن اور ایک دہریہ کی بات تو الگ رہی، ایک رسمی مومن کی بات تو الگ
رہی، ایک کمزور مومن کی بات تو الگ رہی ، میں نے اپنی ساری زندگی میں جو کہ مذہبی ماحول تو رہی ، نے ر تو رہی ، نے جو
میں گزری ہے اور ان تمام تعلیمات کے باوجود جو قرآن کریم کے متعلق ہمارے پیشرو دیتے
رہے ہیں یا میں دیتا رہا ہوں بالعموم احمدیوں کے منہ سے بھی یہ بات سُنی ہے کہ یہ بات تو ضرور
ہو کر رہے گی۔ ہم نے یہ بھی کر لیا ہے ، وہ بھی کر لیا ہے ، یوں بھی کر لیا ہے، ؤوں بھی کر لیا ہے
اب اس کے اندر تبدیلی کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔ اور میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ان
دعووں کو کلی طور پر تو نہیں لیکن جزوی طور پر غلط ہوتے بھی دیکھا ہے۔ کیونکہ درمیان میں
بیسیوں چیزیں ایسی آ جاتی ہیں جن کو انسان اپنے عزم اور ارادہ سے دھوکا کھاتے ہوئے بالکل
وس

1946ء
50
خطبات محمود
نظر انداز کر دیتا ہے۔ بیسیوں دفعہ ایسا ہوا ہے کہ میں نے کسی کو کہا کہ فلاں کام کر دو اور کچھ
دیر کے بعد اس نے اطلاع بھجوادی کہ کام ہو گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ نہیں ہوا۔ اس سے
پوچھا گیا کہ کام کیوں نہیں ہوا؟ تو اُس نے جواب دیا کہ میں نے تو فلاں کو کہہ دیا تھا۔ حالانکہ
کہہ دینے کا نام تو ہو گیا“ نہیں ہوتا۔ کہہ دیا تو محض ایک ارادہ ہے اور ارادہ کے لئے ضروری
نہیں کہ وہ پورا بھی ہو جائے۔ تو لوگ محض ارادہ کا نام وقوع سمجھ لیتے ہیں اور بعض دفعہ اس
ارادہ کو پورا کرنے کے لئے ایک فعل کرتے اور سمجھ لیتے ہیں کہ انجام کے راستہ میں کوئی روک
باقی نہیں رہی اس شخص کی طرح جو کسی کو ایک کام کہہ کر یہ سمجھ لیتا ہے کہ کام ہو گیا ہے
اور جب بعد میں کام نہ ہونے پر پوچھا جائے تو کہہ دیتا ہے کہ میں نے تو اُسے کام کرنے کے
لئے کہہ دیا تھا لیکن اُس سے سستی ہوئی۔ ایسی حالت میں جب سستی کا امکان ہمیشہ موجود ہوتا
ہے تو کسی مومن کو حق کیا ہے کہ وہ خدائی اپنے ہاتھ میں لے لے اور کہہ دے کہ فلاں بات
بالکل یقینی ہے۔ شاید میری زندگی کا ایک بہت بڑا عقدہ جماعت کے لوگوں کو یہی سمجھانا رہا ہے
کہ اس قسم کا اعتماد انسانی افعال پر نہیں کرنا چاہئے اور یہ کہ خدا تعالیٰ کے خانہ کو ہمیشہ خالی رکھنا
چاہئے۔ اور اس کی تقدیر پر ایمان رکھنا چاہئے لیکن ابھی بہت کم لوگ ایسے ہیں جن میں یہ مادہ
نظر آتا ہے کہ اپنی ساری تدبیروں کے باوجود وہ یہ سمجھیں کہ ہماری تدبیریں خدا تعالیٰ کی
تقدیر سے ٹکرا کر بعض دفعہ پاش پاش ہو جایا کرتی ہیں۔
ہماری قومی زندگی کا موجودہ دور بھی ایک بہت بڑی اہمیت رکھنے والا ہے کیونکہ
تحریک جدید کے ذریعہ ہم نے دنیا بھر کی تبلیغ کے لئے ایک نقشہ بنایا ہے۔ بیسیوں نوجوان اسی
غرض کے لئے تیار کئے ہیں کہ وہ بیرونی ممالک میں جائیں اور ایسے رنگ میں تبلیغ کریں کہ
اشاعت اسلام بھی ہو، اُن کے گزارے کی صورت بھی نکل آئے اور علمی طور پر بھی ان
ممالک پر احمدیت کا رُعب چھا جائے۔ لیکن ہمارا یہ دور اب تک صرف تمہیدی دور گزرا ہے۔
جماعت نے چندے دیئے ، نوجوانوں نے زندگیاں وقف کیں، پڑھنے والوں نے پڑھا، لٹریچر
لکھنے والوں نے کچھ لٹریچر تیار کیا اور بعض نوجوانوں کو غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے روانہ
کیا گیا۔ لیکن اس کے بعد ابھی یہ مرحلہ باقی ہے کہ باہر جانے والے ایسے طور پر کام کرنے میں

1946ء
51
خطبات محمود
کامیاب ثابت ہوں کہ ان کے ذریعہ غیر ممالک میں ایسی آواز پیدا ہو جائے کہ لوگوں کے
قلوب ہل جائیں اور وہ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔ پھر یہ بھی سوال ہے کہ وہ اپنے گزاروں
کے لئے ایسے راستے نکال سکیں کہ جن سے تبلیغ کو وسیع سے وسیع تر کیا جا سکے۔ میں نے جو
قدم اٹھایا ہے وہ دنیا کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی معنے ہی نہیں رکھتا۔ دنیا میں
دو ارب کے قریب آدمی ہے۔ اگر ایک ہزار آدمیوں کے لئے ایک مبلغ رکھا جائے تو یہ سمجھ لو
کہ دولاکھ مبلغین کی ہمیں ضرورت ہے لیکن ہم نے اس وقت تک جو مبلغین بھیجے ہیں اگر ان میں
پرانوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو چالیس کے قریب تعداد بنتی ہے۔ جہاں دولاکھ کی ضرورت
ہو وہاں چالیس مبلغ بھلا کیا کام دے سکتے ہیں۔ ہمارے ملک کے زمیندار کی اوسط خوراک
پانچ چھٹانک سمجھی جاتی ہے۔ پانچ چھٹانک کے معنی ہوئے پچھیں تو لے۔ اور رشیوں کے لحاظ سے
قریباً چوبیس سورتی بنی۔ اور چاولوں کے لحاظ سے یہ قریباً انیس ہزار چاول بنے۔ شہری لوگوں
کی خوراک تو کم ہوتی ہے یہاں تک کہ بعض لوگ ایک یا ڈیڑھ چھٹانک پر ہی گزارہ کر لیتے ہیں
لیکن ایک محنت کش مزدور کی عام خوراک انیس ہزار چاول ہوتی ہے۔ اب تینتیس مبلغین کو دولاکھ
کے مقابل میں رکھ کر دیکھ لو کہ کیا نسبت بنتی ہے۔ اگر ہزار مبلغ ہوں تو دو سواں حصہ ہو گا۔
اگر سو مبلغ ہوں تو ہزارواں حصہ ہو گا۔ اور اگر تینتیس مبلغ ہوں تو وہ دولاکھ کا چھ ہزارواں حصہ
بنیں گے۔ دوسرے لفظوں میں ایک عام آدمی کی خوراک کے مقابل پر ہم دنیا کو روحانی
خوراک کے تین چاول پیش کرتے ہیں۔ کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ ایک محنت کش اور مزدور پیشہ
زمیندار کو تم تین چاول صبح اور تین چاول شام دے کر زندہ رکھ سکتے ہو۔ اگر ایک محنت کش
مز دور کو تم تین چاول صبح اور تین چاول شام دے کر زندہ نہیں رکھ سکتے تو تم دنیا کو بھی تینتیس
مبلغین کے ساتھ کسی صورت میں زندہ نہیں رکھ سکتے۔ مگر یہاں تو سوال زندہ رکھنے کا نہیں بلکہ
سوال زندہ کرنے کا ہے۔ زندہ رکھنے کے لئے تو بے شک پانچ چھٹانک غذا کافی ہو جائے گی لیکن
مردہ نہ سہی نیم مردہ کو بھی زندہ کرنے کے لئے یہ غذا کافی نہیں ہو سکتی بلکہ اس کے لئے کئی
سیر غذا کے خلاصہ کی ضرورت ہے۔ چنانچہ ایسی حالت میں جو سٹیمولینٹ (Stimulant)2
استعمال کئے جاتے ہیں وہ سیروں خوراک کا نچوڑ ہوتے ہیں۔ پس زندہ کرنے اور زندہ رکھنے میں

1946ء
52
خطبات محمود
فرق ہے۔ ہماری جماعت کے مبلغ اس لئے نہیں گئے کہ وہ لوگوں کو زندہ رکھیں بلکہ بلکہ اس اس لئے
گئے ہیں کہ وہ لوگوں کو زندہ کریں۔ اس لئے ان کی مثال دنیا کے مقابلہ میں ایسی بھی نہیں جیسی
تین چاولوں کی ہوتی ہے بلکہ ان کی مثال تو ایک چاول کے ہزارویں حصہ کی بھی نہیں رہ جاتی۔
جس طرح ایک شخص کا روٹی کی بجائے صرف سانس لے لینا اسے زندہ نہیں رکھ سکتا اسی طرح
یہ مبلغ دنیا کی ضروریات کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے۔ یہ ایک بیج ہے جو زمین میں
بویا گیا مگر وہ بیچ نہیں جو کسی ملک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بویا جاتا ہے۔ گور نمنٹ پیچ
ہوتی ہے تو وہ یہ امر مد نظر رکھتی ہے کہ اتنا بیج ہو جو آٹھ دس یا پندرہ بیس سال میں سارے ملک
کی ضروریات کو پورا کر سکے۔ لیکن ہمارا یہ پیج اس قسم کا بھی نہیں بلکہ ہمارا بیچ اس قسم کا ہے جیسے
اللہ تعالیٰ نے آدم کی پیدائش کے وقت دنیا میں بویا اور وہ لاکھوں لاکھ سال میں ترقی کو پہنچا۔ اگر
اس تدریجی ترقی کے ساتھ یہ بیج بڑھا تو اس کے لئے لاکھوں یا ہزاروں سال کی ضرورت ہو گی۔
لیکن دنیا میں کوئی مذہب بھی آج تک ہزارہا سال تک زندہ نہیں رہا۔ موجود تو رہا ہے مگر زندہ
نہیں رہا۔ ہندو مذہب ہندوؤں کے مقولہ کے مطابق لاکھوں سال سے ہے اور یورپین لوگوں کی
تحقیقات کے مطابق یہ مذہب اڑھائی تین ہزار سال سے ہے۔ مگر مذہب کا موجود ہونا اور چیز
ہے اور مذہب کا زندہ ہونا اور چیز ہے۔ وہ حقیقتیں جو رشی لائے تھے ، وہ حقیقتیں جو کرشن اور
رامچند ڈ لائے تھے وہ اب کہاں ہیں ؟ وہ زندگی کا ثبوت جو حضرت کرشن اور حضرت را مچندر پیش
کیا کرتے تھے وہ اب کہاں ہے؟ وہ ان کا خدا تعالیٰ سے مکالمہ مخاطبہ اب کہاں ہے؟ اور کن
لوگوں کے ساتھ ہے؟ یہ نہ سہی وہ کون سے ہندو ہیں جو ویدوں پر عمل کرتے ہیں؟ حقیقت تو یہ
ہے کہ آج ساری ہندو دنیا میں ایک انسان بھی ایسا نہیں جو کہہ سکے کہ وہ ویدوں کی تعلیم کے
مطابق باطنی طور پر تو الگ رہا ظاہری طور پر ہی عمل کر رہا ہے۔ عیسائی مذہب انیس سو سال سے
موجود ہے لیکن موجود ہونا اور چیز ہے اور زندہ ہونا اور چیز ہے۔ حضرت مسیح تو دنیا کو للکار کر
چیلنج دیتے ہیں کہ اگر تم میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان ہو گا تو تم ہواؤں کو کہو گے تھم جاؤ تو
وہ تھم جائیں گی ، تم دریاؤں کو کہو گے کہ ٹھہر جاؤ تو وہ ٹھہر جائیں گے ، تم پہاڑوں کو کہو گے کہ
چلو تو وہ چلنے لگ جائیں گے۔ 3 ہم مانتے ہیں کہ یہ استعارے کا کلام ہے۔ پہاڑ سے مراد ہمالیہ

1946ء
53
خطبات محمود
نہیں، دریاؤں سے مراد گنگا جمنا یا انڈس نہیں اور ہواؤں سے مراد وہ ہوائیں نہیں جو درختوں کو
ہلاتی ہیں بلکہ یہ سب استعارے کا کلام ہے۔ مگر استعارہ کے رو سے جو معنے ہواؤں کے ہیں، جو
معنے دریاؤں کے ہیں ، جو معنے پہاڑوں کے ہیں وہ معنے بھی تو آج پورے نہیں ہو رہے۔ وہ کونسا
تغیر ہے جو عیسائیت کے ذریعہ دنیا میں ہو رہا ہے ؟ عیسائیت نے تو یہ کہہ کر کہ شریعت ایک
لعنت ہے ساری شریعتوں کو یعتوں کو بیکار قرار دے دیا ہے۔ صرف دس احکام بتلائے ہیں مگر کیا اُن
دس احکام پر بھی عیسائی عمل کر رہے ہیں ؟ ہم مان لیتے ہیں کہ ایک حصہ کمزور ہوتا ہے جو شرعی
احکام پر عمل نہیں کرتا لیکن آخر کچھ حصہ تو اس پر عمل کرتا ہے مگر عیسائیوں میں تو وہ حصہ
بھی نہیں ملتا۔ اول تو وہ ہیں ہی دس احکام اور پھر ان پر بھی وہ عمل نہیں کر سکتے۔ اس کے مقابل
پر ایک کمزور سے کمزور مسلمان بھی دن بھر میں پچاس احکام پر عمل کر لیتا ہے حالانکہ بڑے
سے بڑا عیسائی حضرت مسیح کے دس احکام پر بھی عمل نہیں کرتا۔ پس عیسائیت ہے تو سہی لیکن
عیسائیت زندہ نہیں۔ اس کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ اسی طرح حضرت موسی، حضرت زرتشت اور
دوسرے انبیاء کی تعلیم پر عمل بالکل مفقود ہے۔ پس ہزار ہا سال تک کوئی قوم اور کوئی مذہب
زندہ نہیں رہ سکتا، چھلکا رہ جاتا ہے ، فضلہ رہ جاتا ہے مگر حقیقت باقی نہیں رہتی۔
میں جب بھی دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے کوئی مذہب بھی تین چار سو سال
سے زیادہ زندگی والا نظر نہیں آتا۔ رسول کریم صلی العلیم نے بھی یہی فرمایا ہے کہ خَيْرُ الْقُرُونِ
قَرْنِي ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ فَيْجُ الْأَعْوَجِ 4 کہ اسلام کی سب سے اچھی
صدی پہلی ہو گی۔ اس کے بعد دوسری ہو گی اور پھر تیسری صدی ہو گی اس کے بعد بد اخلاق
جماعت ہو گی۔ رسول کریم صلی علیم سے بڑھ کر شان والا اور کون آدمی ہو گا مگر آپ کی تعلیم بھی
تین چار سو سال تک ہی چلی۔ آگے نہیں۔ پس جو قوم کا میاب بنا چاہتی ہے اُس کو اِس خیال میں
نہیں پڑنا چاہئے کہ اس کے لئے ہزار ہا سال کام کرنے کے لئے پڑے ہیں۔ کیونکہ آج تک
ہزار سال تک ایک قوم بھی زندہ نہیں رہ سکی اور ہمارے اندر کوئی ایسی خصوصیت نظر نہیں
آتی کہ ہم ہزار ہا سال تک مذہب کو زندہ رکھنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔ ابھی تو مزید تربیت کی
ضرورت ہے تا کہ جماعت صحابہ کے مقام تک پہنچے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایسے آدمی ہم کو

1946ء
54
خطبات محمود
ملے ہیں جو صحابہ کے مقام تک پہنچے لیکن ہماری جماعت ابھی جماعتی لحاظ سے صحابہ کے مقام تک
نہیں پہنچی اور ابھی جماعت کو اُس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت بڑی جدو جہد اور قربانی کی
ضرورت ہے۔ مگر صحابہ کی قربانیاں بھی اسلام کو تین سو سال تک ہی زندہ رکھ سکیں۔ پھر فیج اعوج
آگیا۔ اگر ہم صحابہ کے مقام پر بھی پہنچ جائیں تب بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم تین سو سال تک
زندہ رہ سکیں گے۔ حضرت مسیح ناصری کی تعلیم میں تو ڈیڑھ سو سال بعد ہی شرک پیدا ہونا
شروع ہو گیا تھا۔ پس ہمارے لئے ایک تھوڑا سا وقت مقدر ہے اس تھوڑے سے وقت میں کیا
تینتیس مبلغ دو لاکھ مبلغوں کا کام کر سکتے ہیں؟ یقیناً جب تک غیر معمولی کوشش ہماری طرف
جب تک غیر معمولی فضل اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل نہ ہو اُس وقت تک یہ کام سے نہ ہو، جب
یہ
کبھی نہیں ہو سکتا۔ ہاں خدا تعالیٰ کا فضل جب نازل ہو تو دنیا میں آپ ہی آپ ایک نئی زندگی پیدا
ہو جاتی ہے۔ رسول کریم صلی اعلام فرماتے ہیں ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ انسان رات کو مومن
سوئے گا۔ اور صبح کو اُٹھے گا تو کافر ہو گا اور رات کو کافر سوئے گا اور صبح اُٹھے گا تو مومن ہو
گا۔ 5 اس کے یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر ان دنوں بڑے زور سے جاری ہو گی۔ ایک
شخص کارات کو مومن سونا اور صبح کو کا فر اٹھنا یہ تو ہمارے کام میں داخل نہیں اور نہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اس کام کے لئے دنیا میں آئے۔ یہ تو دشمنوں کا حصہ ہے۔ ہمارا حصہ یہ ہے
کہ ایک شخص رات کو کافر سوئے اور صبح اُٹھے تو مومن ہو۔ یہ تقدیر ہمارے ساتھ تعلق رکھتی
ہے اور اس کو کھینچنا ہمارا اصل کام ہے۔ اس غرض کے لئے جو آدمی ہم نے تیار کر کے باہر بھیجے
ہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں بلکہ آٹے میں جتنا نمک ہوتا
ہے اس سے یقیناً بہت کم ہیں اور در حقیقت اسے تبلیغی جد وجہد کہنا بھی غلط ہے۔ پھر نہ معلوم
جب انہوں نے عملی زندگی میں قدم رکھا تو کس طرح کام کریں گے۔ ان کے دماغ کتنے روشن
ہوں گے، ان کے اندر عرفان کس حد تک پیدا ہو گا، ان کا ایمان انہیں کتنی قربانی پر آمادہ
کرے گا اور پھر ان کی آواز میں کتنا اثر ہو گا کہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں۔ ان کے قلوب
ان کی طرف کھینچ جائیں اور وہ ایمان کی طرف قدم اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ یہ ساراکام
ایسا ہے جو ہمارے قبضہ میں نہیں بلکہ اس میں سے کچھ حصہ تو ہمارے مبلغین کے ساتھ

1946ء
55
خطبات محمود
تعلق رکھتا ہے اور کچھ حصہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ ہماری مثال تو ایسی ہی ہے جیسے
کسی نے کاغذ کی ناؤ بنائی اور دریا میں چھوڑ دی۔ اب یہ کاغذ کس حد تک پانی کے حملہ سے بچارہتا
ہے اور کس طرح خدا تعالیٰ ہلکی ہلکی ہواؤں کو چلاتا اور کاغذ کی ناؤ کو پار اتار دیتا ہے۔ یہ سارا کام
اسی کا ہے ہمارے بس کی بات نہیں۔ مثل مشہور ہے کہ کاغذ کی ناؤ آج نہ ڈوبی کل ڈوبے گی۔
ہماری ناؤ بھی کاغذ کی ہے اور ہم اس کے متعلق یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ناؤ آج نہ ڈوبی کل ڈوبے
گی۔ آگے یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اسے دوسرے کنارے پر سلامتی کے ساتھ
پہنچا دے۔ اور یہ محض اس کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے ہماری کوششوں سے نہیں۔ پس
ہمیں خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں اور التجائیں کرنی چاہئیں کہ وہ اس ناؤ کو سلامتی کے ساتھ
دوسرے کنارے پر پہنچادے۔ جہاں تک انسانی تدابیر اور کوششوں کا سوال ہے کاغذ کی ناؤ کا
دوسرے کنارے پر جانا تو الگ رہا وہ اپنے کنارہ سے چلے بغیر ہی ڈوب جایا کرتی ہے۔
ایک بہت بڑا کام ہمارے سپر د ہے اور ہمیں کبھی بھی اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔
دنیا بھر کے دلوں کو بدل ڈالنا معمولی بات نہیں۔ در حقیقت زمین و آسمان کو پیدا کرنا آسان ہے
مگر دنیا کے قلوب کو بدل ڈالنا آسان بات نہیں۔ میں نے یہ بات یو نہی نہیں کہی۔ مجھ سے پہلے
بزرگوں نے بھی یہ بات کہی ہے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ نے ایک دفعہ فرمایا۔ اگر تمہیں کوئی شخص
کہے کہ اُحد پہاڑ اپنی جگہ سے ہل گیا ہے تو مان لینا لیکن اگر کوئی شخص یہ کہے کہ فلاں شخص کی
طبیعت بدل گئی ہے تو نہ ماننا۔ گویا حضرت عمرؓ نے ایک آدمی کی طبیعت کے بدل جانے کو ایک
پہاڑ کے ہل جانے سے زیادہ مشکل قرار دیا ہے اور میں نے تو ساری دنیا کے قلوب کو بدلنے کی
اہمیت بتائی ہے۔ پس جو نسبت میں نے آسمان اور زمین کی ساری دنیا کے قلوب سے لگائی ہے
وہ غلط نہیں ہے۔ واقع یہی ہے کہ قلوب کو بدلنا کوئی معمولی بات نہیں۔ ہمارا چند پیسے چندوں
میں دے دینا یا ہمارے چند نوجوانوں کا زندگی وقف کر دینا محض ایسا ہی ہے جیسے لہو لگا کر
شہیدوں میں داخل ہو جانا۔ قلوب جب بھی بدلتے ہیں آسمانی تقدیر کے ساتھ بدلتے ہیں۔ ہم
دیکھتے ہیں کہ بعض معقول باتیں ہوتی ہیں لیکن ضدی طبائع کے ساتھ ٹکر ا ٹکرا کر پاش پاش ہو
جاتی ہیں اور بعض غیر معقول باتیں ہوتی ہیں لیکن وہ اس طرح اثر کرتی چلی جاتی ہیں جس طرح

1946ء
56
خطبات محمود
موافق ہوا کے باعث باد بانی کشتی اُڑتی چلی جاتی ہے۔
صد
پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ آجکل خدا تعالیٰ کے حضور خاص طور پر دعائیں کریں۔ مگر
دعائیں اس رنگ میں نہیں ہونی چاہئیں جس رنگ میں عام طور پر لوگ کرتے ہیں بلکہ حقیقی رنگ
میں دعا کرنی چاہئے اور حقیقی دعاوہ ہوتی ہے کہ جب قلوب پر اثر ہوتا ہے تو آپ ہی آپ دل اور
زبان سے دعا نکلتی چلی جاتی ہے۔ انسان کام بھی کرتا جاتا ہے اور دعا بھی نکلتی جاتی ہے۔ تم سجدہ
چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے ، تم رکوع چو میں گھنٹے نہیں کر سکتے ، تم قیام چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے ، تم
قعدہ چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے لیکن چوبیس گھنٹے تمہارے دل میں ایک جوش رہ سکتا ہے اور اس
کی وجہ سے دعا تمہارے دل پر جاری رہ سکتی ہے۔ شاید تم میں سے کوئی کہے کہ انسان تو رات کو
سو جاتا ہے پھر چوبیس گھنٹے کس طرح کوئی دعا جاری رہ سکتی ہے ؟ لیکن یہ اعتراض علم کی قلت کا
نتیجہ ہے۔ یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ علم تصوف کی رُو سے بھی اور علم النفس کی رُو سے بھی
کہ انسان جن خیالات میں سوتا ہے وہ خیالات ساری رات نیند میں بھی جاری رہتے ہیں۔ یہی
وجہ ہے کہ لہ رسول کریم صلی العلیم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا ہے کہ رات کو سوتے وقت
آیت الکرسی اور آخری تین سورتیں پڑھ کر ہاتھ پر پھونک مارو اور پھر ہاتھ اپنے جسم پر پھیر لو
اور پھر خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے ہوئے سوؤ کہ اللهُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَ وَجَّهْتُ
وَجْهِي إِلَيْكَ وَ فَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَ الْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَ رَهْبَةً
إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ - اللَّهُمَّ أَمَنْتُ بِكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ
نَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ۔ 6 اور اس کے بعد کوئی بات نہ کرو۔ آخر کیوں رات کو سوتے وقت
یہ الفاظ پڑھنے کے لئے کہا گیا اور کیوں یہ کہا گیا کہ اس کے بعد کوئی بات نہ کی جائے؟ اس کی
وجہ یہی ہے کہ جن خیالات میں انسان رات کو سوتا ہے وہی خیالات ساری رات اس کے دماغ
میں چکر لگاتے رہتے ہیں حالانکہ وہ سو رہا ہوتا ہے۔ یہ مت خیال کرو کہ رات کو دماغ خالی ہو تا
ہے۔ دماغ رات کو بھی سوچتارہتا ہے۔ صرف اتنا فرق ہے کہ دماغ کا بیرونی حصہ جس کی وجہ سے
انسان بیرونی دنیا کی باتیں سنتا ہے وہ سویا ہوا ہوتا ہے لیکن اندرونی حصہ برابر کام کر رہا ہوتا ہے۔
تم کہو گے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ انسان کو علم بھی نہ ہو اور دماغ بھی اپنا کام کر رہا ہو ؟

1946ء
57
خطبات محمود
میں یہ بات سمجھانے کے لئے ایک موٹی مثال دیتا ہوں۔ تم ایک چیز کھاتے ہو، اُس کے بعد
تمہیں پتہ نہیں ہوتا کہ تمہارے معدے میں کیا ہو رہا ہے، تمہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ
تمہارے جگر میں کیا ہو رہا ہے، تمہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ تمہارے دل میں کیا ہو رہا ہے اور
دس پندرہ دن کے بعد وہ کھانا ایک بیماری کی شکل میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ اُس کی وجہ یہی ہے کہ
جسم کے ایک حصہ کو اس کا علم تھا اور دوسرے کو اُس کا پتہ نہیں تھا۔ ظاہر اِس بات سے
ناواقف تھا کہ اندر زہر کی ایک فیکٹری بن گئی ہے لیکن باطن اس فیکٹری کو جانتا تھا۔ پس یہ
عجیب بات نہیں ۔ روزانہ ایسا ہوتا ہے کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم ظاہری علم کے
لحاظ سے نہیں جانتے لیکن ہمارا اندر انہیں جانتا ہے اور بعض ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم ظاہر میں
بھی جانتے ہیں۔ اسی طرح رات کے وقت انسان جن خیالات میں سوتا ہے وہی ساری رات اس
کے قلب میں چکر لگاتے رہتے ہیں۔ پس جب طبیعت میں جوش پیدا ہو جائے اور انسان خواہ
کسی حالت میں ہو دعا کرتا رہے تو وہ دعا ضرور قبول ہو جاتی ہے۔ میں نے خود کئی دفعہ دیکھا ہے
میں کام بھی کرتا رہتا ہوں اور دعا بھی دل سے نکلتی چلی جاتی ہے۔ اُس وقت مجھے یقین ہوتا ہے
کہ یہ دعا ضرور قبول ہو گی۔ بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہمارے لئے بھی اسی طرح دعا
کریں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ قلب کی یہ کیفیت انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔ یہ نتیجہ
ہوتی ہے دوسری دعاؤں کا۔
بہر حال افراد کی ضروریات بھی خدا تعالیٰ پوری کرتا ہے اور قوم کی ضروریات بھی
خدا تعالیٰ پوری کرتا ہے لیکن اسلام کی ضروریات کو پورا کرنا تو وہ اپنا فرض سمجھتا ہے کیونکہ
اسلام کو اس نے بھیجا۔ رسول کریم صلی اللی ایم کو اس نے بھیجا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اس نے بھیجا۔ پس جس ہستی نے رسول کریم صلی السلام کو بھیجا اور قرآن شریف کو نازل کیا، جس
ہستی نے دونوں کے نام کو دوبارہ روشن کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
بھیجا اُس ہستی کے متعلق یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ہم سے زیادہ دنیا کی اصلاح کی فکر مند
نہیں۔ یقیناً وہ ہم سے زیادہ فکر مند ہے۔ سوال صرف اس قدر ہے کہ ہم اس کے آلہ کار بن
جائیں تاکہ ہمارے ذریعہ وہ مقصد پورا ہو جائے ۔ اس کے لئے ہمیں اُس کے حضور جھک کر

1946ء
58
خطبات محمود
إِيَّاكَ نَعْبُدُ 7 کے ماتحت اپنی زندگیاں وقف کر دینی چاہئیں اور إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ 8 کے ماتحت
اپنی دعاؤں کو وقف کر دینا چاہئے۔ اگر ہم ایسا کر دیں تو یقیناً اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ ایسا
صراط مستقیم پیدا فرمادے گا جس سے احمدیت دنیا میں غالب آجائے گی، رسول کریم صلی الی یم کا
نام دنیا میں پھر روشن ہو جائے گا۔ قرآن کریم پھر بولنے والی کتاب بن جائے گی جو لوگوں سے
باتیں کرے گی، اُن کی اصلاح کرے گی اور ان کے اندرونی نقائص کو دور کر دے گی۔ مگر
ضرورت ہے کہ ہم اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے اپنے آپ کو اُس کے فضلوں کے مستحق بنائیں۔
اور خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعا کریں کہ وہ ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے اپنا آلہ کار
بنالے، وہ ہماری زبانوں میں اثر پیدا کرے، وہ ہماری آنکھوں میں اثر پیدا کرے، وہ ہمارے
ہاتھوں میں اثر پیدا کرے تاکہ اگر ہم کچھ لکھیں تو وہ لوگوں کے دلوں میں اُتر جائے۔ کسی طرف
آنکھ اٹھائیں تو اس کے دل میں نرمی پیدا ہو جائے، کوئی بات کریں تو لوگ اس کے ماننے پر آمادہ
ہو جائیں۔ اور پھر وہ ہمارے قلوب کی ایسی حالت کر دے کہ جب ہم خواہش کریں کہ فلاں
علاقہ اسلام میں داخل ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً آمین کہیں اور خدا تعالیٰ عرش سے
حکم نازل کرے کہ ایسا ہو جائے۔ ہم تو اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہدایت پا جائیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ
ہی ہے جو اس خواہش کو ہدایت پا جائیں“ کی بجائے ”ہدایت پاگئے “ کی صورت میں بدل سکتا
ہے۔ اگر ہماری یہ خواہش اخلاص پر مبنی ہے اور ہمارا اسلام کی ترقی کے لئے مبلغین کو باہر بھیجنا
تقویٰ پر مبنی ہے تو اس صورت میں خدا تعالیٰ جس بات کا پہلے سے ارادہ کر چکا ہے اُس کا ظہور
میں آجانا کوئی مشکل امر نہیں۔ پس دوستوں کو ان دنوں میں خصوصیت کے ساتھ خدا تعالیٰ
کے حضور دعائیں کرنی چاہئیں اور اپنی ذات کی بھی اصلاح کرنی چاہئے۔ ہم نے اپنے نوجوانوں
کو اگر وہ ہم میں سے کسی کے بیٹے نہیں تو بہر حال وہ کسی ماں اور کسی باپ کے بیٹے ہیں دنیا میں
بھیجا ہے۔ تن تنہا بغیر سامانوں کے ، بغیر ہتھیاروں کے ، بغیر تجربہ کے اور بغیر اُن علوم کے جن
کو پیش کئے بغیر یورپین لوگ بات ہی نہیں مانتے۔ میں نے جیسا کہ پہلے بھی مثال دی ہے ہم
نے اُن کو ایسی صورت میں بھیجا ہے جیسے کاغذ کی ناؤ کو دریا میں بہا دیا جاتا ہے۔ اب ہمارا فرض ہے
کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور گر جائیں اور اُس کی مددمانگیں۔

1946ء
59
خطبات محمود
میں نے ایک گزشتہ خطبہ جمعہ میں خنساء کا ایک قصہ سنایا تھا۔ اُس وقت جو حصہ سنایا تھا
وہ اس مضمون کے ساتھ تعلق رکھتا تھا کہ جب ایک جنگ میں مسلمانوں کے لئے خطرناک صورت
پیدا ہو گئی تو خنساء نے اپنے تینوں بیٹوں کو بلایا اور کہا میں نے تمہیں بیوگی کی حالت بڑی بڑی
مصیبتوں میں رہ کر پالا اور تمہاری پرورش کی ہے۔ میں اپنا دودھ قیامت کے دن تمہیں معاف
نہیں کروں گی جب تک تم فتح پا کر نہ لوٹو گے یا مارے نہ جاؤ گے۔ لیکن دوسرا حصہ وہ ہے جو آج
کے مضمون سے تعلق رکھتا ہے۔ خنساء نے اپنے بیٹوں کو بھی تو دیا لیکن انہیں بھیج کر وہ اپنی ذمہ داری
سے سبکدوش نہیں ہو گئی اس نے اپنے بیٹوں کو موت کے لئے بھیجا اور اسلام کی طرف سے جو
اُس پر ذمہ داری تھی اُسے ادا کر دیا۔ اس کے بعد اُس پر جو دوسری ذمہ داری تھی یعنی مامتا کی
اُس نے اُسے ادا کیا۔ وہ اُن کو موت کے منہ میں بھیج کر خود خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر گئی
اور کہا اے میرے رب ! میں نے اپنی جوانی دکھ میں گزاری ہے کیونکہ میرا خاوند بد معاش
آدمی تھا۔ پھر میں نے اپنا بڑھا پا دکھ میں گزارا کیونکہ تین بچوں کی پرورش کوئی معمولی بات
نہیں تھی۔ اب اے میرے رب ! جب مجھے آرام ملنے کا موقع تھا میں نے اپنے تینوں بچوں کو
جو میری ساری عمر کی کمائی ہیں تیرے دین کی خدمت کے لئے یہ کہہ کر بھیج دیا ہے کہ جاؤ یا تو
فتح پا کر واپس آنا یا وہیں مر جانا۔ لیکن اے میرے رب ! اب میری مامتا تیرے عرش کے آگے
اپیل کرتی ہے کہ اُن کو زندہ ہی واپس لانا۔ چنانچہ وہ زندہ ہی واپس آئے اور فتح پا کر آئے۔
اب بھی جب کہ بعض ماؤں نے اپنے بچوں کو گھر سے نکال کر باہر پھینک دیا ہے،
جب نوجوانوں نے اپنی زندگیاں دین اسلام کے لئے وقف کر دی ہیں اور باپوں نے اپنی نسلیں
خدا تعالیٰ کے لئے دے دی ہیں اور جتنی اسلام کے لئے قربانی کی ذمہ داری تھی وہ بعضوں نے
پوری کر دی اور بعض پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ ہم
خدا تعالیٰ کے سامنے جھک کر کہیں کہ اے ہمارے رب! ہم نے اپنی عمر کی کمائی تیرے دین کے
لئے دے دی ہے۔ اب تو خود ہی اُن کی حفاظت کر اور اُن کو بامراد واپس لا کہ ہمارے دل بھی
خوش ہوں اور تیرے دین کی بھی ترقی ہو۔ یہی وہ ذمہ داری ہے جو ہم پر عائد ہے۔ اُسی طرح
جس طرح خنساء پر تھی۔ بلکہ دین کا رشتہ دنیا کے رشتہ سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ اگر خنساء اپنے

1946ء
60
خطبات محمود
جسمانی بچوں کی بقا اور ان کی حفاظت کے لئے اس قدر بیتاب ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور جھک گئی
تھی تو پھر ہمارا تو یہ فرض اولین ہے کہ ہمارے دلوں میں ایک جوش پیدا ہو اور ہم ان نوجوانوں
کے لئے جو دین کے لئے باہر چلے گئے ہیں یا باہر جانے والے ہیں خدا تعالیٰ کے حضور التجا کریں
کہ اے ہمارے رب! تو اُن کو صحیح راستہ دکھلا ، اُن کے کاموں میں برکت دے، اُن کو کامیابی !
عطا فرما اور ان کو فاتح بنا کر واپس لا۔ اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد نہ آئی تو ہمارے کام کی مثال
ایسی ہی ہو گی جیسے کوئی شخص سارا دن مزدوری کرے اور شام کو اپنی مز دوری دریا میں ڈال
دے۔ اگر ہم اخلاص کے ساتھ یہ کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایسی کیفیت پیدا
کر دے گا کہ ہمارے دل بولنے لگ جائیں گے اور رات اور دن وہی خیالات ہمارے دلوں میں
جاری رہیں گے۔ ہم دنیا کے کام کر رہے ہوں گے اور دعائیں ہمارے دلوں سے نکلتی چلی جائیں
گی۔ ایک بڑھئی اپنی لکڑی چیر رہا ہو گا اور ساتھ ہی اس کے دل سے آواز نکل رہی ہو گی۔
کلہاڑی کھٹ کھٹ کر رہی ہو گی اور ساتھ ہی اس کے دل کی آہٹ خدا تعالیٰ کے سامنے پکار پکار
کر یہ کہہ رہی ہو گی کہ اے خدا! ہمارے مبلغین کو آرام سے رکھیو اور ان کی مدد اور نصرت
فرمائیو۔ اور جب ایک طبقہ کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ ان کے دل بولنے لگ جائیں گے جیسے
صوفیاء کہا کرتے تھے کہ فلاں کا دل بولنے لگ گیا ہے تو ہماری کامیابی یقینی ہے۔ بعض لوگ یہ
سمجھ لیتے ہیں کہ دل باتیں کرنے لگ جاتا اور کلمہ پڑھنے لگ جاتا ہے حالانکہ دل بولنے کے یہ
معنے نہیں ہوتے بلکہ دل بولنے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ دل میں سے دعائیں خود بخود پیدا ہونی
شروع ہو جاتی ہیں اور ارادے کا سوال ہی نہیں رہتا۔ رات اور دن دل میں ایک فکر پید ا ہو جاتا
ہے اور رات اور دن دل دعا میں لگا رہتا ہے۔ جب یہ صورت پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ بندے
کے قریب ہو جاتا ہے اور اسی کا نام صوفیاء نے دل کا بولنا رکھا ہے۔ نادانوں نے دل بولنے کے
معنے یہ سمجھ لئے ہیں کہ زبان سے ہیں کہ زبان سے جس طرح آدمی کلام کرتا ہے اسی طرح دل بھی بولنے لگ
جاتا ہے مگر یہ معنے نہیں۔ جب یہ صورت پیدا ہو جائے گی اُس وقت ہمارے لئے کامیابی بالکل
یقینی ہو جائے گی۔ مگر ایسی صورت پیدا کرنے کے لئے پہلے زبان سے دعائیں کرنی چاہئیں جو
کامیابی کا پہلا قدم ہے۔ غرض دوستوں کو اِس طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ

1946ء
61
خطبات محمود
ہمارے اس مشکل کام کو ہمارے لئے آسان کر دے اور ہم سر خرو ہو کر اس کی خدمت میں
حاضر ہوں۔“
( الفضل 20 فروری 1946ء)
1: موسوعه کشاف اصطلاحات الفنون والعلوم جلد 2 صفحہ 1735 مطبوعہ بیروت
1996ء میں یہ الفاظ ہیں ” عَرَفْتُ اللَّهَ بِفَسْخِ الْعَزَائِم“
2 سٹیمولینٹ: خون کی روانی کو بڑھانے والی چیز ۔ محرک
3 متی باب 17 آیت 20۔ (مفہوم)
4: بخاری کتاب فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ مياه الله بَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ا د الله (الخ) میں
یہ الفاظ ہیں ۔ ” خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ “
وو
5 مسلم كِتَابُ الْإِيْمَانِ بَابِ الْحَبُّ عَلَى الْمُبَادَرَةِ بِالْأَعْمَالِ (الخ)
6: بخاری كِتَابِ الدَّعْوَاتِ بَابِ النَّوْمِ عَلَى الشَّقِّ الْأَيْمَنِ
7، 8 : الفاتحة: 5

آج 10 میں سے 10 باقی