احمدیت کی اشاعت کے لئے اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو وقف کرنا رضاءِ الٰہی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے
حصہ 2
1946ء
183
خطبات محمود
اطلاع ہے کہ چار نہیں چھ سات کے قریب طالب علم احمدی ہو چکے ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ایک عظیم الشان رو احمدیت کی تائید میں چل رہی ہے۔ از ہر وہ یونیورسٹی ہے جہاں
تعلیم حاصل کرنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی شخص ان کو سکھانے والا نہیں ہو سکتا مگر
ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے سال سے ایک عجیب تغیر پیدا ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال ایک شخص نے
بیعت کی تھی اور اس سال چار طلباء نے بیعت کی ہے بلکہ انگریز نو مسلم کی روایت کے مطابق
چھ سات طلباء احمدی ہو چکے ہیں۔ ممکن ہے اصل حقیقت یہ ہو کہ چار نے بیعت کی ہو اور دو تین
بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ بہر حال یہ بڑھتی ہوئی رفتار بتارہی ہے کہ علم کا وہ منبع جو دنیا
میں چوٹی کی حیثیت رکھتا ہے اس کے طلباء میں بھی یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ اگر ہمیں اپنی
روح کی تسکین کی ضرورت ہے۔ اگر ہم نے دین کا علم صحیح طور پر حاصل کرنا ہے اور اگر ہمارا
مقصد خداتعالیٰ کا قرب اور اس کی رضا کا حصول ہے تو یہ مقصد احمدیت کے سوا اور کہیں حاصل
نہیں ہو سکتا۔ یہ روجو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں پیدا کی جارہی ہے اور جس کے نتیجہ میں
لوگوں کی توجہ ہماری طرف پھر رہی ہے اس کی وجہ سے ہماری ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ
ہو گیا ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم آنے والے حالات کے لئے اپنے آپ کو پوری طرح تیار
کریں اور اپنے پاس علماء کی ایسی جماعت تیار رکھیں جو ضرورت کے وقت ہم ان کی طرف روانہ
کر سکیں۔ آخر یہ لازمی بات ہے کہ جب یہ آواز اور زیادہ ممالک میں پھیلے گی۔ جب ازہر کے
طلباء باہر نکلیں گے اور وہ لوگوں کو بتائیں گے کہ ہم احمدی ہیں تو لوگوں کی پیاس اور زیادہ بڑھنی
شروع ہو جائے گی اور ان میں گرید اور جستجو کا مادہ پہلے سے زیادہ ترقی کر جائے گا۔ وہ جو پہلے
احمدیت کو تنفر کی نگاہوں سے دیکھا کرتے تھے اب محبت اور پیار سے دیکھنے لگ جائیں گے اور
ان کے دلوں میں یہ احساس پیدا ہونا شروع ہو گا کہ آؤ ہم بھی دیکھیں احمدیت کیا چیز ہے۔ پھر
جیسا کہ ہمیشہ سے اللہ تعالیٰ کی سنت چلی آتی ہے یہ بیج انشاء اللہ ترقی کرے گا اور زیادہ سے
زیادہ بڑھتا چلا جائے گا۔ آج اگر چار یا سات ازہر کے تعلیم یافتہ آدمی احمدی ہیں تو کل یہ تعداد
دس تک پہنچ جائے گی ؟ پھر دس سے بیس تک پہنچ جائے گی۔ پھر بیس سے پچیس تک پہنچ جائے
گی اور پھر پچاس سے سینکڑوں تک پہنچ جائے گی ؟ اور اتنی بڑی تعداد میں ازہر کے تعلیم یافتہ
1946ء
184
خطبات محمود
احباب کا احمدیت میں شامل ہونا یقیناً مصر میں ایک زلزلہ کے مترادف ہو گا۔ کیونکہ مصر ہمیشہ
دعویٰ کرتا ہے کہ جامعہ از ہر دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور جامعہ از ہر دنیا کے تمام
مسلمانوں کی حفاظت کا کام سر انجام دے رہی ہے۔ اس دعویٰ کے ساتھ جب لوگوں میں یہ
بات پھیلنی شروع ہوئی کہ ازہر کے طلباء اور علماء سب احمدی ہوتے چلے جارہے ہیں تو یہ اتنا بڑا
زلزلہ ہو گا کہ میں سمجھتا ہوں مصر میں اتنا بڑا زلزلہ پچھلے ہزار سال میں بھی نہیں آیا ہو گا۔
لوگ حیران ہوں گے کہ احمدیت کیا چیز ہے اور کیوں لوگوں میں اس کی قبولیت زیادہ سے زیادہ
بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں یہ لازمی بات ہے کہ جب احمدیت کی آواز ارد گرد کے
علاقوں میں پھیلے گی اور لوگوں میں یہ بات مشہور ہو گی کہ جامعہ ازہر میں پڑھنے والے احمدی
بن رہے ہیں تو اور ہزاروں لوگوں اور ارد گرد کے تمام علاقوں میں بھی جستجو پیدا ہو گی کہ آؤ ہم
بھی دیکھیں وہ کونسی چیز ہے جس نے ازہر پر بھی غلبہ پانا شروع کر دیا ہے۔ ہم بھی اس کی تحقیق
کریں اور معلوم کریں کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ اس وقت جب لوگ ہم سے مطالبہ کریں گے
کہ آپ اپنے آدمی بھجوائیں جو ہمیں احمدیت کی حقیقت سمجھائیں۔ کیا چیز ہے جو ہم ان کو پیش
کریں گے ؟ کیا ہم ان کو یہ کہلا کر بھیجیں گے کہ ابھی ہم اپنے امراء میں جوش پیدا کر رہے ہیں
کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے لئے مدرسہ احمدیہ میں داخل کریں۔ جب امراء کی اصلاح
ہو جائے گی اور وہ اپنے لڑکوں کو مدرسہ احمدیہ میں بھجوانا شروع کر دیں گے تو ہم پہلے چار سال
ان کو مدرسہ احمدیہ میں تعلیم دلوائیں گے پھر جامعہ احمدیہ میں تعلیم دلوائیں گے اور پھر ایک
عرصہ کے بعد جب ہمارے پاس علماء تیار ہو جائیں گے تو ہم انہیں تمہارے پاس بھجوا دیں گے ؟
اگر ہم ان کو یہ جواب دیں گے تو ہمارا یہ جواب ایسا ہی ہو گا جیسے کہتے ہیں کہ ایک امیر کے پاس
کوئی فقیر آیا اور اس نے کچھ صدقہ مانگا۔ وہ امیر تھا بخیل، اس نے اپنے نوکر کو آواز دی اور پھر
اپنی عظمت اور جلال کے اظہار کے لئے بڑے بڑے نام لینے شروع کر دیئے اور کہا کہ اے
ہیرے !
ے !
تو موتی سے کہہ اور اے موتی ! تو زمرد سے ! تو ز مرد سے کہہ اور اے زمرد! تُو سونا۔ د! تو سونا سے کہہ اور
اے سونے ! تو چاندی سے کہہ اور اے چاندی! تو اس فقیر کو کہہ کہ جا چلا جا میرے پاس کچھ
نہیں۔ نام تو اس نے کتنے ہی لئے مگر آخر میں کہہ دیا کہ میرے پاس کچھ نہیں۔ یہی ہم کریں گے
1946ء
185
خطبات محمود
کہ جس جس ملک سے مبلغین کا مطالبہ ہو گا ہم اس بخیل امیر کی طرح انہیں یہی کہہ سکیں گے
کہ ابھی ہم اپنی جماعت کے دوستوں کو تیار کر رہے ہیں اور ان کے دلوں میں ایمان پیدا کر
رہے ہیں، جس دن ان کے دلوں میں ایمان پیدا ہو گیا اور انہوں نے ہماری تحریک پر لبیک کہا
ہم تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کا انتظام شروع کر دیں گے۔ کیا وہ ہمیں یہ جواب نہیں دیں
گے کہ اگر تم ابھی اپنی جماعت میں ایمان ہی پیدا کر رہے ہو تو ہم نے کیوں بیوقوفی کی کہ
تمہارے پاس آئے ؟ ہم نے تو سمجھا تھا کہ تمہارے پاس ایمان ہے۔ ایسی صورت میں دنیا کی
ہمارے ان فقرات کا وہی جواب دے گی جو اس فقیر نے امیر کو دیا تھا۔ جب امیر نے اپنے
نوکروں کے بڑے بڑے نام لے کر کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں۔ تو وہ فقیر کہنے لگا اے خدا! تو
جبرائیل سے کہہ اور اے جبرائیل! تو اسرافیل سے کہہ اور اے اسرافیل ! تو میکائیل سے کہہ
اور اسے میکائیل ! تو عزرائیل سے کہہ ، وہ اس بخیل امیر کی جان نکال لے۔ ہم کو بھی دنیا کی
طرف سے ایسا ہی جواب ملے گا اور ہم شرمندہ ہوں گے کہ ہم نے ان کے مطالبہ کو پورا نہ کیا۔
پس ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہئے تا جب بھی غیر ممالک کی طرف سے کوئی مطالبہ آئے ہم فوراً
اس مطالبہ کو پورا کر سکیں۔
یاد رکھیں ! مومن جماعت وہ ہوا کرتی ہے جس کے سپاہی ہر وقت تیار کھڑے رہتے
ہیں۔ صرف دروازہ کھلنے کی دیر ہوتی ہے۔ دروازہ کھلتا ہے تو وہ اندر پہنچ جاتے ہیں۔ مگر ہماری
حالت یہ ہے کہ دروازے کھل رہے ہیں اور ہم سپاہیوں کو بھرتی کرنے کی فکر میں اِدھر اُدھر
پھر رہے ہیں۔ میں جماعت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ایسے نازک موقع پر مومنوں کو غداری اہ کرنا چاہتا ہوں کہ ایسے نازک موقع پر مومند
سے کام نہیں لینا چاہئے۔ آج ہر شخص کو چاہئے کو وہ آگے بڑھے اور اسلام کی خدمت کے لئے وہ اور کی لئے
اپنے آپ کو پیش کر دے۔ مگر چونکہ ہر شخص پہلے دن ہی اسلام کی خدمت نہیں کر سکتا بلکہ یہ
ضروری ہوتا ہے کہ اسے کچھ مدت تک تعلیم دلائی جائے اس لئے ہم پہلے کچھ عرصہ تک انہیں
دینی تعلیم دلائیں گے اور پھر اصل کام پر مقرر کریں گے۔ بہر حال ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ
اپنے بچوں کو جو میٹرک پاس ہوں یا مڈل پاس دین کی خدمت کے لئے ہمارے سامنے پیش
کریں۔ ان میں سے بعض کو مدرسہ احمدیہ میں اور بعض کو جامعہ احمدیہ کی سپیشل کلاس میں
1946ء
186
خطبات محمود
داخل کیا جائے گا تاکہ ان کو جلد سے جلد دین کی خدمت کے لئے تیار کیا جا سکے۔ جب یہ
نوجوان تعلیم حاصل کر لیں گے تو ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب باہر سے مطالبات آئیں
اور ہم ان کو بیرونی ممالک میں اعلائے کلمہ اسلام کے لئے بھجواسکیں۔ لیکن اس کے علاوہ ہمیں
فوری طور پر بھی ایسے گریجوایٹوں اور مولوی فاضلوں کی ضرورت ہے جن کو قلیل سے قلیل عرصہ
میں کاموں پر لگایا جا سکے۔ اس وقت ہمیں کئی قسم کے کارکنان کی ضرورت ہے مگر آدمیوں کی
قلت کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔ اگر مولوی فاضل بہ
گریجوایٹ ہمیں مل جائیں تو ہم اس قسم کی ضروریات کو آسانی کے ساتھ پورا کر سکتے ہیں۔
پس میں آج کے خطبہ کے ذریعہ ایک دفعہ پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہے
ہوں۔ اس وقت ہماری بیچارگی حد سے بڑھی ہوئی ہے اور ہماری حالت اُحد کے ان مردوں کی
طرح ہو رہی ہے جن کے کفن کے لئے اتنا تھوڑا کپڑا تھا کہ اگر ان کے سر ڈھانکتے تھے تو پیر
ننگے ہو جاتے تھے اور اگر پیر ڈھانکتے تھے تو سر ننگے ہو جاتے تھے۔ ہم ایک جگہ اپنا مبلغ
بھجواتے ہیں تو دوسری جگہ کی مانگ کو پورا نہیں کر سکتے۔ دوسری جگہ کی مانگ کو پورا کرتے ہیں تو
پہلی طرف سے ہمیں غافل رہنا پڑتا ہے۔ پس آج انتہائی ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ نوجوان
جو مولوی فاضل یا گریجوایٹ ہیں اپنے آپ کو خدمت سلسلہ کے لئے پیش کریں۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ بہت سے مولوی فاضل اور گریجوایٹ اپنی زندگیاں وقف کر چکے ہیں لیکن ہو سکتا
ہے کہ پھر بھی ابھی بعض مولوی فاضل اور گریجوایٹ چھپے بیٹھے ہوں اور انہوں نے اسلام کی
خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش نہ کیا ہو۔ کہتے ہیں جب مرتبان میں سے دوائی ختم ہو جاتی ہے
تو تلاش کرنے سے اس کے کونوں میں سے کچھ نہ کچھ نکل آیا کرتی ہے۔ پس بے شک بہت سے
گریجوایٹ اور مولوی فاضل جو ہماری جماعت میں پائے جاتے تھے اور جو اس کام کے لئے فارغ
ہو سکتے تھے ختم ہو چکے ہیں اور اب ایک دو سال تک ہمیں نئے گریجوایٹوں اور مولوی فاضلوں
کا انتظار کرنا ہو گا۔ لیکن پھر بھی ممکن ہے کہ ابھی بعض گریجوایٹ اور مولوی فاضل رہتے ہوں
جنہوں نے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش نہ کیا ہو۔ اور کچھ ایسے گریجوایٹ اور
مولوی فاضل بھی ہو سکتے ہیں جو اس سال امتحان دینے والے ہوں۔ بہر حال جو بچے کھچے مولوی فاضل
1946ء
187
خطبات محمود
اور گریجوایٹ ہوں، اسی طرح وہ گریجوایٹ اور مولوی فاضل جو اس سال امتحان دینے والے ہوں
ان سب کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو
پیش کریں۔ اگر پچھلے سالوں کے مولوی فاضل اور گریجوایٹ اور کچھ ایسے مولوی فاضل اور
گریجوایٹ ہمیں مل جائیں جو اس سال امتحان دینے والے ہوں تو ہم ان سب کو تیار کر کے اس
دن کا انتظار کر سکتے ہیں جس دن ہمیں زیادہ شان اور زیادہ زور کے ساتھ دشمن پر دھاوا بولنا
پڑے گا۔ آخر یہ کام نہ چند روپوں کا ہے نہ چند افراد کا ہے۔ جس طرح جرمنوں اور انگریزوں کی
جنگ میں کئی کروڑ فوجی شامل ہوئے تھے اسی طرح اس روحانی جنگ میں بھی ہمیں کروڑوں افراد
دھکیلنے پڑیں گے۔ بے شک ہماری موجودہ حالت ایسی نہیں کہ ہم اس جنگ میں کروڑوں افراد
دھکیل سکیں لیکن ہمیں کام تو ایسے رنگ میں کرنا چاہئے کہ ایک دن کروڑوں تک پہنچ جانے کی
امید کی جاسکے۔ بہر حال جب تک وہ دن نہیں آتا ہمارا فرض ہے کہ ہمارے پاس موجودہ وقت
میں جو انتہائی طاقت ہے اسے صرف کر دیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور سر خرو ہو جائیں۔ اگر ہم
اس وقت اپنی انتہائی طاقت خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت اور اس کے کلمہ کے اعلاء کے لئے
صرف کر دیں گے تو ہماری یہ انتہائی طاقت اس بات کی ضامن ہو گی کہ جس دن ہمارے پاس
کروڑوں افراد آئیں ، اس دن ہم اپنے کروڑوں افراد بھی اس خدمت کے لئے پیش کر دیں گے
اور اس میں ایک لمحہ کا بھی تامل نہیں کریں گے۔ دنیا محض الفاظ پر تسلی نہیں پاسکتی۔ وہ ہمارے
عمل کو دیکھتی اور اس سے نتائج اخذ کرتی ہے۔ اگر ہم اپنے اندر جنون کا رنگ پیدا کر کے دنیا کو دکھا
دیں گے اور اگر ہم پاگلوں کی طرح ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بیتاب پھر رہے ہوں گے
تو ان کی روح مطمئن ہو گی۔ وہ تسلی سے بیٹھ جائیں گے اور کہیں گے انہوں نے اپنے دل نکال کر
ہماری طرف پھینک دیئے ہیں، انہوں نے اپنے جگر نکال کر ہماری طرف پھینک دیئے ہیں،
انہوں نے اپنی انتڑیاں نکال کر ہماری طرف پھینک دی ہیں۔ اس سے زیادہ قربانی کی ہم ان سے
امید نہیں کر سکتے۔ یہ ایک ایسا خوشکن احساس ہو گا جس کے ماتحت وہ تسلی سے بیٹھ جائیں گے اور
انہیں ہمارے متعلق کوئی شکوہ پیدا نہیں ہو گا۔ لیکن اگر وہ دیکھیں گے کہ ہم آرام سے بیٹھے ہیں
اور ان کی ضروریات پورا کرنے کا ہمیں کوئی فکر نہیں۔ تو لاز ما دو صورتوں میں سے ایک صورت
1946ء
188
خطبات محمود
ضرور رونما ہو گی۔ یا تو وہ اپنے کفر پر تسلی پا کر بیٹھ جائیں گے اور یا ایک نئی قسم کی احمدیت ایجاد
کر کے اپنے اندر داخل کر لیں گے۔ اور یہ دونوں باتیں نہایت خطرناک نتائج پیدا کرنے والی
ہیں۔
پس دونوں گروہوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔ بڑوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی
ذمہ داری کو سمجھیں اور نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ ماں باپ کو بھی
چاہئے کہ وہ اپنے فرائض کا احساس کریں اور بچوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کا فکر
کریں تاکہ پیشتر اس کے کہ ہم پر وہ شرمندگی کا دن آئے کہ جماعتیں ہم سے آدمی طلب کریں
اور ہم ان کی مانگ پورا کرنے سے قاصر ہوں۔ غیر ممالک کی طرف سے مبلغین کا مطالبہ ہو اور
ہم کہیں کہ ہمارے پاس کوئی مبلغ نہیں۔ ہم اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر لیں اور دنیا کی
ضروریات پورا کرنے کا ہمارے پاس مکمل سامان موجود ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ
لوگوں کی امداد کرے اور آپ کے ایمان اور اخلاص میں برکت پیدا کرے تاکہ اس اہم کام کی
طرف آپ متوجہ ہوں اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر کے آپ لوگ اللہ تعالیٰ
کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کریں۔“
الفضل یکم مئی 1946ء)
1: مسلم کتاب الجهاد باب رد المهاجرين الى الانصار منائحهم (الخ)
2 ترندی كتاب البر والصلة باب ما جاء في مواساة (الاخ)
3: تذکرہ صفحہ 484 ایڈیشن چہارم