بظاہر آنے والے دن ہماری جماعت کے لئے زیادہ خطرناک اور زیادہ قربانیوں کا مطالبہ کرنے والے ہوں گے

1946ء
443
33
خطبات محمود
بظاہر آنے والے دن ہماری جماعت کے لئے زیادہ خطر ناک
اور زیادہ قربانیوں کا مطالبہ کرنے والے ہوں گے
)فرمودہ 13 ستمبر 1946ء(
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
زمانہ کے حالات بسرعت بدل رہے ہیں اور ہر آنے والا تغیر ہماری جماعت کے
لئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیدا کرنے والا معلوم ہوتا ہے۔ رسول کریم صلی الله یم لی علیم نے جب مکہ
سے ہجرت فرمائی تو بظاہر حالات یہ تبدیلی تبد مقام اپنے اندر بہت سے خطرات رکھتا تھا لیکن
مسلمانوں کی قربانیاں اور اخلاص مل کر اللہ تعالیٰ کے فضل کے جاذب ہوئے اور وہی چیز جو
بظاہر ایک تکلیف دہ اور پر مصائب نظر آتی تھی وہی آرام اور راحت کا موجب بنی۔ اور وہی چیز
جو ناکامی اور نامرادی کا ذریعہ نظر آتی تھی وہی اسلام کی ترقی اور مسلمانوں کی کامیابی کا ذریعہ اسلام کی ترقی اور مسلمانوں کی کامیابی کی
ثابت ہوئی۔ مکہ والوں نے رسول کریم صلی علیم کو مکہ سے نکلنے پر مجبور کیا۔ گو وہ اپنے قتل کے
منصوبوں میں ناکام رہے لیکن وہ رسول کریم صلی علیم کے مکہ چھوڑ جانے کو بھی اپنی فتح ہی سمجھتے
تھے۔ چنانچہ رسول کریم صلی علم کے مدینہ تشریف لے جانے کے بعد مکہ والوں نے مسلمانوں
پر اس طرح ظلم کرنا چھوڑ دیا جس طرح وہ پہلے کیا کرتے تھے اور تین چار ماہ مسلمان اس قسم کی کی
تکلیفوں سے بچے رہے کیونکہ مکہ والے سمجھتے تھے کہ ہم نے نے محمد ( رسول الله صل الم) کو نَعُوذُ
باللہ ختم کر دیا ہے۔ لیکن جب مکہ والوں نے دیکھا کہ جس چیز کو ہم اپنے لئے فتح سمجھتے ہیں و
وہ

1946ء
444
خطبات محمود
سة
دراصل ہماری شکست بن رہی ۔ شکست بن رہی ہے اور وہ چیز جسے ہم نے محمد رسول اللہ صلی علی) اور اس کے
ساتھیوں کے لئے ناکامی اور نامرادی کا باعث سمجھا تھا وہ حقیقت میں اُن کے لئے کامیابی اور
بامرادی کا ذریعہ بن گئی ہے۔ اور وہ شخص جسے ہم نے گھر سے بے گھر اور بے در کرنے کی کوش
کی ہے وہ تو بہت سے گھروں کا مالک ہو گیا ہے تو مکہ والوں میں نئے سرے سے جوش پیدا ہوا اور
انہوں نے پھر مسلمانوں کو دکھ اور عذاب دینے شروع کر دیئے۔ پس وہ چیز جسے دشمنوں نے
مسلمانوں کی ناکامی اور نامرادی کا ذریعہ سمجھا وہی اُن کے لئے کامیابی اور بامرادی کا ذریعہ بن گئی
اور وہی تکلیفیں اور دکھ مسلمانوں کے لئے راحت و آرام کا موجب بن گئے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آپ کے دشمنوں نے جلانے کی کوشش کی اور وہ یہی
سمجھتے تھے کہ آج ابراہیم کو آگ میں جلا کر ان کا خاتمہ کر دیں گے۔ لیکن وہ اپنی اس کوشش میں
بالکل ناکام رہے۔ اور وہی آگ عوام الناس کے خیالات کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے لئے گلزار بن گئی۔ اور ہمارے نزدیک یہ معجزہ اِس طور پر رونما ہوا کہ دشمن بڑی کوشش
سے آگ جلاتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ جھٹ تیز ہوائیں چلا دیتا تھا جو اس آگ کو بجھا دیتی تھیں یا
اللہ تعالیٰ بادل بھیج دیتا تھا جو آکر زور سے برستے تھے اور آگ کو بجھا دیتے تھے۔ وہ اجتماع اس
لئے ہوا تھا کہ لوگ دیکھیں کہ ابراہیم کس طرح جلتا ہے۔ بادشاہ اور اُس کے امراء اور وزراء
اور عوام الناس کا ہزاروں لاکھوں کا مجمع جمع ہو گیا کہ وہ دیکھیں کہ ابراہیم کس طرح جلتا ہے
لیکن وہاں اُنہوں نے کچھ اور ہی نظارہ دیکھا کہ لکڑیوں کا ایک بہت بڑا الاؤ حضرت ابراہیم کو
جلانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ لوگ لکڑیوں کو آگ لگاتے ہیں۔ جب وہ آگ بھڑ کنے لگتی ہے
تو تیز ہوائیں یا تیز بادل آکر برستے ہیں اور اُس آگ کو بجھا دیتے ہیں۔ گویا اُس دن زمین و آسمان
کی لڑائی ہو رہی تھی۔ بادشاہ اور امراء، وزراء آگیں لا لا کر ان لکڑیوں کو لگاتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ
کے فرشتے کبھی ہواؤں کے ذریعہ اور کبھی بارش کے ذریعہ اس آگ کو بجھا دیتے تھے۔ گویا
زمین و آسمان آپس میں لڑ رہے تھے۔ اہل زمین جن میں بادشاہ اور اس کے امراء اور وزراء اور
قومیں شامل تھیں وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جلانے کی کوشش کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی
فوجیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اور زمین و آسمان میں

1946ء
445
خطبات محمود
صرف حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی وہ شخص تھے جو فارغ بیٹھے اس تماشہ کو دیکھ رہے تھے۔
غرض وہی چیز جسے دشمن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ذلت اور رسوائی کا موجب سمجھتے تھے
وہی آپ کے لئے عظیم الشان نشان بنی اور بے ایمانی اور کفر کو مٹانے اور آپ کے ماننے والوں
کے لئے ازدیاد ایمان کا موجب بنی۔ آپ کے ماننے والے سینکڑوں بلکہ ہزاروں سال سے آپ
کے اس معجزہ کو پیش کرتے ہیں۔ لیکن اس وقت ہمیں جو مشکلات درپیش ہیں میں ان کے
متعلق نہیں کہہ سکتا کہ وہ ہمارے لئے کامیابی کا موجب ہوں گی یا نا کامی کا باعث بنیں گی۔ نتائج
تو خدا تعالیٰ کے پاس ہیں۔ ظاہر کو دیکھتے ہوئے یہی نظر آتا ہے کہ یہ مشکلات اور یہ مصائب
احمدیت کے رستے میں روکیں پیدا کریں گے۔ خواہ دیدہ و دانستہ طور پر روکیں پیدا کرنے کی
کوشش نہ کی جائے۔ لیکن قدرتی طور پر روکیں پیدا ہوتی نظر آتی ہیں اور ایسے حالات پیدا
ہو رہے ہیں کہ جن کی وجہ سے لوگوں کی توجہ تحقیق حق کی طرف سے پھر جانے کا خطرہ ہے۔
میں نے پچھلے خطبہ میں بتایا تھا کہ ہمارا کام ساری قوموں سے جُدا گانہ ہے اور بعض لحاظ سے کوئی
قوم ایسی نہیں جس کی مشکلات ہمارے جیسی ہوں۔ اور بعض لحاظ سے ہماری جماعت کو ابھی تک
وہ قربانیاں نہیں کرنی پڑیں جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو کرنی پڑی تھیں۔ رسول کریم صلی ال ایم کی
جماعت کو تیرہ سال مکہ میں اور آٹھ نو سال تک مدینہ میں سخت سے سخت تکلیفیں برداشت کرنی
پڑیں اور رسول کریم صلی الم کی وفات کے بعد بھی وہ لوگ قربانی کے تنوروں میں جھونکے
گئے۔ آپ کی وفات کے بعد بارہ تیرہ سال تک مسلمان سخت مصائب میں مبتلا ر ہے۔ جس قسم
کی قربانیاں آپ کے صحابہ نے پیش کیں اس قسم کی قربانیاں ہم نے پیش نہیں کیں۔ اور جس
قسم کے مصائب ان لوگوں پر نازل کئے گئے اور جس قسم کی تکلیفیں ان لوگوں نے برداشت
کیں وہ تکلیفیں ہمیں پیش نہیں آئیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہماری جماعت چندے میں بہت حد
تک باقاعدہ ہے اور ہماری جماعت کے بہت سے افراد ایسے ہیں جنہوں نے احمدیت کی خاطر
گالیاں سنیں۔ اور بہت سے افراد ایسے ہیں جنہوں نے احمدیت کی خاطر ماریں کھائیں۔ اور بعض
افراد ایسے بھی ہیں جو قتل کئے گئے لیکن پھر بھی ہماری قربانیاں اس معیار سے بہت نیچے ہیں جس
پر صحابہ کی قربانیاں تھیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ صحابہؓ کے لئے باقاعدہ چندے کا حکم نہیں تھا
رض

1946ء
446
خطبات محمود
س
الله سر
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں چندہ دینے کی توفیق تو تھی مگر اس کے باوجود ان کے لئے نہیں چندہ دینے کی توفیق تو بھی عمر اس کے
با قاعدہ چندے کا حکم نہ تھا بلکہ اصل وجہ یہ تھی کہ صحابہ کے سارے مال لوٹ لئے گئے تھے۔ نہ
آخر ز کوۃ تو اسی شخص پر واجب ہے جس کے پاس کچھ ہو۔ لیکن صحابہ کی جائیدادیں اور ان کے
اموال تو اللہ تعالیٰ کے رستے میں ان سے لے لئے گئے تھے۔ اس کے باوجود ان کے دلوں میں کے
مالی قربانی کی اتنی شدید خواہش ہوتی تھی کہ ان واقعات کو پڑھ کر انسان کا دل ہاتھوں سے نکلتا
ہوا معلوم ہوتا ہے۔ جس طرح مکہ حضرت ابراہیم کی نسل کے لئے ایک اجنبی جگہ تھی اسی
طرح مدینہ رسول کریم صلی علیم اور آپ کے ساتھیوں کے لئے اجنبی جگہ تھی۔ جس طرح
مکہ پر حضرت ابراہیم کی نسل کو حکومت ملی اسی طرح مدینہ پر رسول کریم صلی علی ایم کے ساتھیوں
کو حکومت ملی۔ حضرت اسماعیل کے پوتے جو اس علاقہ کے رئیس کے داماد تھے اللہ تعالیٰ نے
اُن کو اس ملک کا حاکم بنا دیا۔ حالات نے کچھ ایسا پلٹا کھایا کہ بنو اسماعیل کی اصل ساکنین مکہ سے
لڑائی ہو گئی اور مکہ کی بادشاہت حضرت اسماعیل کی نسل کو مل گئی اور یہ حکومت رسول کریم
لی العلیم کے زمانے سے پہلے تک چلی آئی۔ رسول کریم صلی الم کے دادا کے بعد آپ آ۔ کے چچا
ابو طالب کے پاس آئی لیکن رسول کریم صلی علیم کی نصرت اور مدد کرنے کی وجہ سے آپ کے
چا آمدنی کے ذرائع سے محروم ہو گئے۔ لیکن آپ کے دادا عبد المطلب کے متعلق عرب
تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک مالدار آدمی تھے۔ لیکن ابو طالب غریب ہو گئے تھے
کیونکہ رسول کریم صلی علیم سے ہمدردی رکھنے کی وجہ سے اُن کی قوم نے اُن سے تعاون کرنا چھوڑ
دیا تھا۔ اور حضرت علی ابو ابو طالب کے بیٹے تھے۔ اُس زمانہ میں ریاست اس قسم کی نہ تھی جو
نسلاً بعد نسل ایک ہی حالت میں رہے بلکہ جس طرح پٹھانوں کے آزاد قبائل کے سردار
ہوتے ہیں اسی قسم کے یہ لوگ سردار ہوتے تھے۔ اور کوئی خاص قانون رائج نہ تھا کہ جس
کی پابندی کی جائے۔ بلکہ تعاون کی حکومت تھی قانون کی حکومت نہ تھی۔ لیکن اسلام لے
آنے کی وجہ سے ان لو لوگوں کی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ ایک
دفعہ رسول کریم صلی العلیم نے چندے کی تحریک فرمائی۔ میرے دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی
کہ میں بھی اس میں حصہ لوں لیکن پاس کچھ نہیں تھا۔ میں باہر نکل گیا اور باہر جا کر ایک

1946ء
447
خطبات محمود
زمیندار سے میں نے فیصلہ کیا کہ میں تیرے کھیت کو پانی دیتا ہوں تم مجھے اس کے عوض میں
کچھ غلہ دے دینا۔ چنانچہ اُس نے تین مٹھی جو دینے کا وعدہ کیا۔ حضرت علیؓ فرماتے ہیں میں
ایک پہر یا دو پہر تک اس کے کھیت کو پانی دیتا رہا۔ جب میں پانی دے چکا تو اس نے مجھے تین
مٹھی جو دیئے جو میں نے لا کر چندے میں دے دیئے۔ تو وجہ یہ نہ تھی کہ صحابہ میں با قاعدہ
رض
چندے دینے کا رواج نہ تھا بلکہ ان کے پاس چندہ دینے کے لئے مال ہی نہ تھا۔ ورنہ ہمارے
مذہب میں چندے کی اتنی اقسام ہیں کہ کوئی قوم ہمارے ساتھ لگا 1 نہیں کھا سکتی۔ رسول کریم
صلی الله یم خود بے شک کسی بڑی جائیداد کے مالک نہ تھے لیکن حضرت خدیجہ ایک مالدار عورت
تھیں۔ انہوں نے نکاح کے بعد تمام مال رسول کریم صلی علیم کی نذر کر دیا تھا۔ بعض لوگ سمجھتے
ہیں کہ مکہ کے بڑے بڑے امراء بھی ایسے ہی ہوں گے جیسے گاؤں کے امراء ہوتے ہیں۔ لیکن
اُن کا یہ خیال غلط ہے۔ مکہ میں بڑے بڑے مالدار لوگ بھی تھے۔ ان کے مالدار ہونے کا اندازہ
اس سے ، ہو ہو سکتا ہے کہ فتح مکہ کے بعد جنگ جنگ حنین کے لئے رسول کریم صلی الم نے مکہ کے ایک
کافر رئیس سے تیس ہزار درہم قرض لئے اور کئی ہزار نیزہ قرض لیا اور اسی شخص سے کئی سو
زر ہیں قرض لیں۔ 2 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی لکھ پتی آدمی تھا اور ہمارے اس زمانہ
کے لحاظ سے کروڑ پتی تھا کیونکہ اس زمانہ میں روپے پیسے کی بہت قدر تھی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ مجھے ایک بڑھے سکھ نے سنایا
کہ اس نے آٹھ آنے میں گائے خریدی تھی۔ اور مجھے بھی اچھی طرح یاد ہے کہ ہمارے بچپن
کے زمانہ میں مہینہ بھر کی صفائی کی اُجرت خاکروب کو چار یا آٹھ آنہ دی جاتی تھی اور اب ایک
بوری ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھوائی جائے تو مزدور اس کی مزدوری آٹھ آنے مانگتے ہیں۔
لیکن اُس وقت خاکروب آٹھ آنے خوشی سے لے لیتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ غلہ اور دوسری
کھانے پینے کی چیزیں بہت سستی تھیں۔ ایک روپے کا دس پندرہ من غلہ اور چار پانچ سیر گھی آجاتا
تھا۔ ایک روپیہ کاڈیڑھ سیر تو میری ہوش میں بھی تھا۔ جب چار پانچ سیر روپے کا گھی سیر ڈیڑھ سیر
ہو گیا۔ تو لوگوں میں شور مچ گیا کہ گھی کا قحط پڑ گیا ہے ۔ لیکن اب پانچ روپے سیر بک رہا ہے۔
پس آجکل روپے کی قیمت اس وقت کے ایک آنے سے بھی کم ہے۔ اس لحاظ سے ہم سمجھ سکتے

1946ء
448
خطبات محمود
صد
رم
تے تھے۔
ہیں کہ جس کے پاس اس وقت ایک لاکھ روپیہ تھا آج کے لحاظ سے اُس کے پاس ہیں پچیس لاکھ
روپیہ تھا۔ حضرت خدیجہ بھی ان لوگوں میں سے تھیں جو کہ مکہ میں مالدار سمجھے جاتے
آپ نے اپنی تمام جائیداد اور روپیہ رسہ رسول کریم صلی العلیم کو دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ رسول کریم
لام کو کچھ مکان وغیر ہ ورثہ میں بھی ملے تھے۔ لیکن ہجرت کرنے کی وجہ سے وہ سب آپ سی علیہم
کو چھوڑنے پڑے۔ جب مکہ فتح ہوا تو صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ الله ! آپ کس مکان میں
ٹھہریں گے ؟ آپ نے جو جواب دیا وہ ایسا درد ناک تھا کہ اس کو پڑھ کر انسان کو معلوم ہو سکتا
ہے کہ رسول کریم صلی علیم اور آپ کے ساتھیوں کو کس قدر مالی قربانیاں کرنی پڑیں۔ آپ نے
فرمایا کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی جگہ مکہ میں چھوڑی ہے کہ ہم اس میں ٹھہریں؟ 3 ہمارے
خیمے وہاں لگاؤ جہاں کفار مکہ نے قسمیں کھائی تھیں کہ ہم محمد ( رسول اللہ صلی ) اور اس کے
ساتھیوں کو تباہ کر دیں گے۔ کتنی بڑی قربانی ہے جو رسول کریم صلی علیم نے کی۔ ہمارے چندے
ان قربانیوں کے مقابل پر کیا حیثیت رکھتے ہیں۔
صا الله
پھر انصار کی قربانیوں کا تصور تو کرو کہ وہ کس قدر شاندار تھیں۔ جب صحابہ مکہ سے ہجرت
س
کر کے مدینہ پہنچے تو رسول کریم صلی علیم نے مہاجرین و انصار کو آپس میں بھائی بھائی بنادیا یعنی ایک ایک
انصاری کو ایک ایک مہاجر کا بھائی بنا دیا۔ جب رسول کریم صلی العلیم نے مہاجرین و انصار کو بھائی بھائی بنا
دیا تو انصار نے اس بات پر اصرار کیا کہ یا رَسُولَ الله ! جب مہاجرین ہمارے بھائی بن گئے ہیں اور
ان کے پاس گزارے کی کوئی صورت نہیں تو آپ ہماری جائیدادیں برابر برابر ہم میں بانٹ دیں۔
آخر ایک بھائی کو دوسرے بھائی کی جائیداد سے حصہ ملنا چاہئے۔ آپ کیوں ہماری جائیدادیں ہمارے
در میان تقسیم نہیں کر دیتے۔ 4 کتنا محبت کا جذبہ ہے جو انصار نے مہاجرین کے لئے ظاہر کیا۔
ہمارے یہاں جلسہ سالانہ کے لئے سال کے بعد چند دنوں کے لئے مکانوں کی ضرورت
پڑتی ہے۔ ہمارے باہر سے آنے والے دوست سینکڑوں اور ہزاروں میلوں کا سفر طے کر کے
آتے ہیں۔ کوئی مدراس سے آتا ہے، کوئی بمبئی سے آتا ہے، کوئی کلکتہ سے آتا ہے اور بعض
دوست ایسے ہوتے ہیں جو بیرون ہند سے جلسہ سالانہ کے لئے آتے ہیں۔ یہ تمام لوگ سینکڑوں روپیہ
عقیل حضرت علی کے بڑے بھائی تھے۔

1946ء
449
خطبات محمود
خرچ کر کے قادیان آتے ہیں لیکن ہمارے لوگوں میں اتنا اخلاص اور اتنی محبت بھی نہیں ہوتی
کہ وہ سارا مکان نہیں بلکہ مکان کا کچھ حصہ چند دنوں کے لئے خالی کر دیں کہ آؤ بھائی! ہمارے
ہاں ٹھہرو اور پانچ سات دن ہمارے ہاں آرام کرو۔ بجائے اِس کے کہ کسی محبت کے جذبہ کا
اظہار کریں اکثر لوگ جلسہ سالانہ کے منتظمین کو جواب دے دیتے ہیں کہ ہمارے پاس کسی
مہمان کو ٹھہرانے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ اور بعض کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے اپنے رشتہ دار
آنے والے ہیں۔ کوئی کچھ بہانہ بناتا ہے اور کوئی کچھ بہانہ بناتا ہے۔ مگر انصار کی قربانی کو دیکھو
کہ انصار بار بار اصرار کرتے تھے کہ یا رَسُولَ اللہ ! یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارا بھائی
ہماری جائیداد میں حصہ دار نہ ہو۔ کیا بھائی حصہ نہیں لیا کرتے ؟ جب رسول کریم صلی الم نے
جائیدادیں تقسیم کرنے کی اجازت نہ دی تو انصار نے عرض کیا یا رَسُولَ الله ! کم سے کم اتنا تو ہونا
چاہئے کہ ان جائیدادوں سے ہمیں جو آمد میں ہیں آپ وہی ہمارے درمیان تقسیم کرا دیں۔
لیکن رسول کریم صلی الم نے اس کی بھی اجازت نہ دی۔ جب اس کی بھی اجازت نہ ملی تو انصار
کے اخلاص اور محبت نے ایک اور راہ نکال لی۔ وہ یہ کہ ہر مرنے والا انصاری اپنے مہاجر بھائی
کے حق میں وصیت کر جاتا تھا کہ عرب دستور میں جو حصہ بھائی کو ملتا ہے میری جائیداد میں
سے اتنا حصہ میرے مہاجر بھائی کو دیا جائے اور یہ طریق جاری رہا تا وقتیکہ اللہ تعالیٰ نے اس
طریق سے منع نہ فرما دیا۔ انصار نے کوئی راہ مجبور کرنے کا چھوڑا نہیں۔ اُنہوں نے ہر طرح
کوشش کی کہ ہمارا مہاجر بھائی ہمارے مال اور ہماری جائیداد میں شریک ہو جائے۔
پھر ہماری وطن کی قربانی بھی اس رنگ کی نہیں جیسی صحابہ کی تھی۔ قادیان میں بے شک
ایسے مخلصین بھی ہیں جن کو اپنے وطنوں میں ہر قسم کا آرام اور ہر قسم کی سہولت کے سامان
میسر تھے اور وہاں ان کی زندگی بہت آرام سے گزرتی تھی۔ لیکن انہوں نے وطن کو اس لئے
چھوڑا تا کہ وہ خدا کے نبی کے جوار میں رہ کر زیادہ سے زیادہ اپنے نفسوں کو پاک کر سکیں۔ لیکن
ایک کافی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے کہ جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ نے کیوں ہجرت
کی ؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ وہاں بہت تکلیفیں تھیں اور ہمارے لئے ان تکالیف میں رہنا مشکل
تھا، اس لئے ہجرت کر لی ہے۔ یا بعض لوگ یہ جواب دیں گے کہ وہاں ہمارے لئے گزارے کی

1946ء
450
خطبات محمود
کوئی صورت نہ تھی اور یہاں گزارے کی دقت نہیں رہی۔ گویا ایسے لوگ یا تو تکلیفوں سے بچنے
کے لئے یا گزارے کے لئے قادیان آگئے ہیں۔ ان کے مد نظر کوئی قربانی نہ تھی۔ مگر صحابہ
رض
میں سے تمام کے تمام ایسے تھے جو دین کی خدمت اور دین کے رستہ میں قربانی کر کے آئے
تھے۔ چنانچہ در جنوں آدمی ایسے تھے جو مسجد میں ہی پڑے رہتے تھے اور رسول کریم صلی علی ایم کی
الله
وفات تک پڑے رہے تا کہ جب کبھی بھی رسول کریم صلی الی ایم کو کسی خدمت کی ضرورت ہو ہوا تو ہم
اس وقت حاضر ہوں۔ ایسے لوگوں کی تعداد پچاس سے ڈیڑھ سو ، دو سو تک بیان کی جاتی ہے۔ یہ
لوگ محض اس لئے مسجد میں پڑے رہتے تھے کہ جب بھی رسول کریم صلی ایم کو کوئی ضرورت
الله
علیرم
پیش آئے تو ہم وہ خدمت سر انجام دیں۔ اور ان لوگوں نے دس سال مدنی زندگی کے مسجد میں
ہی گزار دیئے۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ میں بھوک کے مارے بے ہوش ہو جاتا تھا لیکن
مسجد سے باہر نہیں جاتا تھا۔ 5
رض
جانوں کی قربانی میں ہمارے ہاں سید عبد اللطیف صاحب کی مثال پیش کی جاتی ہے۔
ان کے علاوہ بھی چار پانچ شہادتیں افغانستان میں ہوئیں اور ہندوستان میں اس قسم کی شہادت تو
کوئی نہیں ہوئی۔ بعض ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ دشمنوں نے کسی شخص کو احمدیت کی وجہ سے
اس طرح مارا کہ وہ بعد میں مر گیا۔ اور گھروں سے نکالے جانے کی مثالیں بھی ہمارے ہاں ملتی
ہیں۔ لڑکوں کو لاوارث کر دینے کی مثالیں بھی ملتی ہیں لیکن اس رنگ کی نہیں جس رنگ میں
صحابہ گھروں سے نکلے تھے۔ جانی قربانی میں ہم میں اور صحابہ میں فرق نمایاں طور پر نظر آتا
ہے۔ ہم میں سے مرنے والا اس حسرت سے مرتا ہے کہ کاش! میں بھی نہ مرتا اور یہ کام بھی
ہو جاتا۔ مگر صحابہ یہ کہتے تھے کہ ہم کو مرنے دو، ہم تو مر جائیں، کام تو ہوتا ہی رہے گا۔ گویا وہ
موت کو خوشی اور راحت کا ذریعہ سمجھتے تھے اور اس خوشی سے جان دیتے تھے کہ دیکھنے والا
حیران ہو جاتا تھا کہ ان کو ہوا کیا ہے ؟ لیکن ہماری جانی قربانیاں اس قسم کی نہیں۔ ہاں ہم یہ کہہ
سکتے ہیں کہ اس زمانہ کے لحاظ سے دوسری تمام جماعتوں کے مقابلہ میں ہماری جماعت دین کے
لئے زیادہ قربانیاں کرتی ہے۔ چونکہ صحابہؓ نے جلد سے جلد شاندار قربانیاں پیش کیں اِس لئے
اللہ تعالیٰ کا فضل اُن پر جلد نازل ہوا اور بہت جلد کامیابی تک پہنچ گئے۔ لیکن ہماری قربانیاں
رض

1946ء
451
خطبات محمود
رض
آہستہ آہستہ ہیں اس لئے ہمارے لئے کامیابی کا وقت ابھی آہستہ آہستہ آئے گا۔ صحابہ نے
بہت جلد اپنے نفوس کو پاک کر لیا۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللہ ۔ اِس لئے وہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کے
جلدی حقدار بن گئے لیکن ہم ابھی اس معاملہ میں بہت پیچھے ہیں۔ اس لئے میں نہیں کہہ سکتا
کہ یہ مشکلات ضرور ہی ہمارے لئے ترقی کا موجب ہوں گی بلکہ باہر جماعت کی سستیوں اور غفلتوں
کو دیکھتے ہوئے میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ آنے والے دن زیادہ خطر ناک ہوں گے اور زیادہ
قربانیوں کا مطالبہ کرنے والے ہوں گے۔ انسان جتنی جلدی قربانیاں کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنی
جلدی ہی اپنے فضلوں کو اس کے قریب لے آتا ہے۔
اس کی مثال یوں سمجھ لو کہ ایک شخص چنوں کا ایک ایک دانہ کر کے کھاتا ہے تو اس کا
پیٹ گھنٹے میں جا کر بھرتا ہے۔ لیکن ایک اور شخص جو آدھے پچھلکے کا ایک لقمہ بناتا ہے اس کا
پیٹ چند منٹ میں بھر جائے گا۔ صحابہؓ نے جان، مال، عزت، آبرو اور وطن کی قربانی کر کے
اس پیمانہ کو جلدی بھر دیا جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے مقرر کیا تھا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کا فضل
بھی جلدی نازل ہوا۔ اب اگر ہم قطرہ قطرہ کر کے قربانی کریں گے تو وہ پیمانہ مدتوں کے بعد بلکہ
صدیوں کے بعد جا کر بھرے گا۔
یا پھر تم اس کی مثال یوں سمجھ لو کہ ایک شخص کسی مز دور سے یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ تم
اتنے گھڑے بھر دو تو میں تمہیں اتنی اجرت دوں گا۔ اس مزدور نے بہت بڑی مشک لی جس کے
اٹھانے سے اسے سخت تکلیف پہنچتی تھی اور بہت جلد پندرہ منٹ یا آدھ گھنٹہ میں وہ سارے
گھڑے بھر دیئے۔ اب وہ شخص پندرہ منٹ یا آدھ گھنٹہ کے بعد اس انعام کا مستحق ہو گیا جو اس
کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن ایک اور انسان ہے جس کو گھڑے بھرنے پر لگایا گیا۔ اس نے
بجائے کوئی مشک وغیرہ لینے کے بچوں کے کھیلنے کی کٹوری لی اور پانی بھر نا شروع کیا۔ آدھ میل
پر پانی تھا۔ وہ ایک کٹوری لاتا اور گھڑے میں ڈال جاتا۔ پھر دوسری کٹوری لینے جاتا۔ ممکن ہے
کہ اس کے دوسری کٹوری لانے تک پہلا پانی گھڑا ہی چوس جائے اور بالکل ممکن ہے کہ اسے وہ
گھڑے بھرنے میں کئی مہینے بلکہ کئی سال لگ جائیں۔ بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ساری عمر میں
بھی نہ بھر سکے۔ یہ شخص ساری عمر میں بھی ان گھڑوں کو نہ بھر سکے گا۔ لیکن پہلے شخص نے

1946ء
452
خطبات محمود
تکلیف برداشت کر لی اور ایک بہت بڑی مشک لے کر پندرہ منٹ یا آدھ گھنٹہ میں اُن گھڑوں کو
بھر دیا اور اُسے اُس کا انعام آدھ گھنٹہ کے بعد مل گیا۔
بالکل اسی طرح ہمارے لئے یہ ممکن ہے کہ ہم اپنی قربانیوں کو تیز کر کے خدا کے
انعاموں کے جلدی وارث بن جائیں۔ اور ہمارے لئے یہ بھی ممکن ہے کہ ہم قربانیاں کرنے
میں دیر اور سستی سے کام لیں اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کو پیچھے کرتے جائیں۔ بہر حال اللہ تعالیٰ کا
وعدہ ہم سے مشروط ہے۔ ہم جتنی جلدی اپنی قربانیاں پیش کریں گے اللہ تعالیٰ اتنی جلدی ہی اپنا
وعدہ پورا کرے گا اور ہم جتنی سستی سے کام لیں گے اتناہی اللہ تعالیٰ کا وعدہ پیچھے بہتا جائے گا۔
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے نفسوں میں غور کرے اور کسی فیصلے تک
پہنچنے کی کوشش کرے اور اپنے دلوں کو قوی کر کے اور اپنے حوصلوں کو بلند کر کے قربانیوں
کے اس رستہ کو اختیار کرے جو جلد سے جلد ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنادے۔ ہمارا
قربانیوں کا موجودہ طریق ایسا ہے کہ اس کے متعلق میں نہیں کہہ سکتا کہ اس طرح وہ کام جو
ہمارے سپر د کیا گیا ہے صدیوں میں بھی ہو سکے گا یا نہیں۔ اگر ہم یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ہم
جلدی اس کام کو سر انجام دے لیں تو ہمیں اپنے اندر غیر معمولی تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت
ہے۔ ایسی تبدیلی کو ہم تو ہم غیر بھی محسوس کرنے لگیں کہ اب یہ لوگ کچھ اور ہی بن گئے ہیں۔
جب تک یہ تبدیلی اور یہ تغیر تم اپنے اندر پیدا نہیں کرتے اس وقت تک تمہیں کسی عظیم الشان
کامیابی کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ میرے نزدیک تو اکثر لوگ اس عہد کو ہی بھول جاتے ہیں جو
انہوں نے بیعت کے وقت کیا تھا کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ اگر لوگوں کو اپنا عہد
یاد ہوتا تو مجھے وقف زندگی کا مطالبہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ بیعت کے معنے ہی اپنے آپ کو
بیچ دینے کے ہیں لیکن اگر ان باتوں کو نظر انداز بھی کر دیا جائے کہ عام لوگ اس عہد کو بھول
جاتے ہیں تو پھر کم سے کم وہ لوگ جو اپنی زندگی وقف کرتے ہیں ان کو ہی بیعت کا مفہوم اور
وقف زندگی کے معنے سمجھنے چاہئیں۔ جب ایک شخص زندگی وقف کرتا ہے تو وہ خود یہ معاہدہ
کرتا ہے کہ میں کسی تنخواہ کا مستحق نہیں ہوں گا۔ میں بھوکار ہوں گا، اگر مجھے پیدل چلنا پڑے
گا تو پیدل چلوں گا، خواہ مجھے دنیا کے کناروں تک ہی کیوں نہ پیدل چلنا پڑے، آپ جہاں بھیجیں

1946ء
453
خطبات محمود
گے میں جاؤں گا۔ اور اگر اپنے خرچ پر جانے کے لئے کہا جائے گا تو اپنا خرچ کر کے جاؤں گا۔
یہ سب باتیں معاہدہ کرنے والا اچھی طرح پڑھتا اور سنتا ہے اور ان پر دستخط کرتا ہے کہ یہ
ساری شرائط مجھے منظور ہیں۔ لیکن جب اسے کام پر لگایا جاتا ہے تو کچھ دنوں کے بعد اس کا خط
آجاتا ہے کہ آپ نے مجھے فلاں جگہ پر بھیجا تھا یہاں مجھے روٹی پانی کی بہت تکلیف ہے میں گھر
جارہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ معاف فرمائیں گے ۔ آپ جیسے رحیم و کریم انسان سے یہی امید ہے
کہ آپ ضرور معاف فرمائیں گے۔ حیرت آتی ہے کہ یہ لوگ کس طرح خیال کرتے ہیں کہ
باوجود ان حالات کے کام صحیح طور پر ہوتا چلا جائے گا۔ جب اینٹیں ہی نہیں ہوں گی تو معمار
عمارت کیسے بنائے گا۔ جب کپڑا ہی نہیں ہو گا تو درزی سئے گا کیا؟ جب آٹا ہی نہیں ہو گا تو روٹی
کیسے پکے گی۔ اگر آٹے کے بغیر روٹی نہیں پک سکتی، اگر کپڑے کے بغیر درزی کوئی لباس تیار
نہیں کر سکتا، اگر اینٹوں کے بغیر معمار عمارت نہیں بنا سکتا تو خلفاء اور ائمہ آدمیوں کے بغیر کس
طرح کام چلا سکتے ہیں۔ جب تم میں سے ایک حصہ انسان کہلانے کا ہی مستحق نہیں تو یہ سمجھنا کہ
ایسے لوگوں کی فرضی قربانیوں سے کوئی تغیر ہو سکتا ہے محض اپنے نفس کو دھوکا دینا ہے۔ جو
شخص وقف کرتا ہے اس کو چاہئے کہ سمجھ سوچ کر وقف کرے۔ اس کو کوئی شخص زندگی وقف
کرنے کے لئے مجبور تو نہیں کرتا لیکن جب وہ زندگی وقف کر دیتا ہے تو پھر اس کا فرض ہے کہ
اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔ اور پھر اس سے زیادہ رونے کا مقام تو یہ ہے کہ جب ایسے لوگ اپنی
جگہ سے بھاگ جاتے ہیں تو جماعتوں کی جماعتیں ان کی سفارش کرنا شروع کر دیتی ہیں کہ آپ تو
بڑے رحیم و کریم ہیں۔ نادان تھا غلطی ہو گئی آپ اسے معاف کر دیں۔ جو لوگ ان کی سفارش
کرتے ہیں میں ان کو عقلمند نہیں سمجھتا۔ میرے نزدیک یہ لوگ نادانی کی وجہ سے سفارش
کرتے ہیں ورنہ اگر ان کی سفارش کی تشریح کی جائے تو اس کے معنے یہی بنتے ہیں کہ وہ
دوسرے لفظوں میں اقرار کرتے ہیں کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکام کی
عزت نہیں کرتے اور ان کی ہمارے دل میں کوئی وقعت نہیں۔ جو شخص سفارش کرتا ہے گویا
وہ اپنے منہ سے اقرار کرتا ہے کہ میں اس بھاگنے والے سے بڑھ کر بے ایمان ہوں۔ بھاگنے
والا تو مجرم ہے ، اُس نے تو اپنے فعل سے اپنے اوپر بے ایمانی کی مہر ثبت کی اور یہ سفارش کرنے

1946ء
454
خطبات محمود
والا اس کی سفارش کر کے اس کی بے ایمانی میں شریک ہوتا ہے۔ایسے موقع پر صحابہ کا نمونہ ایسا
پر اخلاص اور ایسا شاندار تھا کہ اُس کو پڑھ کر انسان کو وجد آجاتا ہے۔
جب رسول کریم صلی اعلام جنگ تبوک کے لئے تشریف لے گئے تو ایک صحابی سفر پر
گئے ہوئے تھے۔ وہ کچھ عرصے کے بعد سفر سے واپس آئے تھے۔ اپنی جوان اور خوبصورت
بیوی سے جدا رہنے کی وجہ سے اُن کے دل میں محبت کے جذبات موجزن تھے۔ گھر میں آئے تو ی
اپنی بیوی کی طرف بڑھے کہ اُسے گلے لگائیں۔ لیکن بیوی نے آگے سے دھگا دیا۔ وہ حیران
ہوئے اور پوچھا کہ کیا بات ہے؟ بیوی نے کہا تمہیں شرم نہیں آتی کہ خدا کار سول تو خطرے
میں ہے اور تمہیں پیار کی سوجھ رہی ہے۔ بیوی کی یہ بات سن کر انہوں نے دوسری نظر بیوی کی طرف
نہیں اُٹھائی بلکہ اپنا اسلحہ لے کر گھوڑے پر سوار ہو کر لڑائی کے لئے روانہ ہو گئے۔ یہ لوگ تھے
قربانی کرنے والے۔ اور اس کا نام ہے قربانی اور وفائے عہد ۔ اس کے سامنے وقف زندگی کیا
حیثیت رکھتا ہے۔ لاکھوں کی جماعت میں سے چار پانچ سو آدمیوں نے زندگیاں وقف کیں اور
ان میں سے بھی بعض ایسے ہیں جو معمولی معمولی باتوں پر بھاگ جاتے ہیں کہ یہاں روٹی اچھی
نہیں ملتی یا مجھے 35 روپے ملنے کی امید تھی لیکن مجھے 30 دیئے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی
سفارش کر کے اپنی بے ایمانی پر مہر ثبت کرنا نہیں تو اور کیا ہے۔ وہ مجھے رحیم و کریم کہہ کر مجھ
سے معافی لینا چاہتے ہیں۔ گویا میں رحیم و کریم بنوں بے ایمانوں کے لئے۔ اور ظالم بنوں خدا
اور اُس کے رسول کے لئے۔
دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہماری جماعت کی ترقی کا دار و مدار وقف پر ہے لیکن ایسا
وقف جو کہ کسی وقت اور کسی حالت میں پیٹھ دکھانے کو تیار نہ ہو۔ اور ہر احمدی کو یہ سمجھ لینا
چاہئے کہ اُس کی زندگی ، اُس کا مال ، اُس کے اوقات سب کے سب اسلام اور احمدیت کے لئے
وقف ہیں۔ آخر میں نے وقف کی تحریک علیحدہ طور پر جاری کی۔ یہ مطالبہ کسی نئی تحریک کی
س
علامت نہیں تھا بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ میں جماعت کی قربانی پر حُسن ظنی نہیں کرتا
ور نہ بیعت کے بعد وقف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کیا رسول کریم صلی الملم بار بار وقف کی
تحریک کیا کرتے تھے ؟ بلکہ آپ نے بیعت کو ہی کافی سمجھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپؐ نے

1946ء
455
خطبات محمود
بیعت کے وقت صحابہؓ کے چہروں سے نورِ ایمان دیکھ لیا۔ اس لئے آپ کو کسی عہد کی ضرورت
پیش نہ آئی۔ لیکن میں نے وہ نورِ ایمان تمہارے چہروں سے نہیں دیکھا جو رسول کریم صلی اللہ ہم نے
اپنے صحابہ کے چہروں سے دیکھا تھا۔ میں نے سمجھا کہ میں تم کو یک دم قربانیوں کے لئے بلاؤں تو
تم میں سے کئی مرتد ہو کر بھاگ جائیں۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ تم کو آہستہ آہستہ
قربانی کی عادت ڈالوں ا عادت ڈالوں اور اس جماعت کے پیدا کرنے کے لئے لئے میں نے تم میں سے بعض کو بچنا
تا کہ وہ دوسروں کے لئے مثال بنیں۔ ان لوگوں میں سے بعض کمزور ثابت ہوئے ہیں۔ بہت
سے ثابت قدم بھی ہیں۔ لیکن اب جس قسم کا زمانہ آرہا ہے اِس میں چند آدمیوں سے کام نہیں
چل سکے گا۔ اس لئے جماعت وقف کے سلسلہ میں کثرت سے آگے آئے یا پھر جماعت کا ہر
فرد اپنے آپ کو وقف سمجھے۔ اور یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرے کہ میری بھلائی ، میری
ترقی اور میری راحت اس میں نہیں کہ میں زندہ رہ کر آرام سے دن بسر کروں۔ بلکہ میری
خوشی اور میری راحت اس بات میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے اِذن ملے تو میں اُس کی
راہ میں قربان ہو جاؤں۔“
)الفضل 21 ستمبر 1946ء
1: لگا لگا کھانا: مطابقت کھانا، ہم پلہ ہونا، بر ابر کا ہونا، نسبت رکھنا، (فیروز اللغات اردو جامع
مطبوعہ لاہور )
2: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 152 153 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2002ء
3: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 123 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2002ء
4 بخاری کتاب مناقب الانصار باب إِخاءِ النَّبِيِّ صلى اليوم (الخ)
5: بخاری کتاب الرقاق ، باب كَيْفَ كَانَ عَيْشَ النَّبِيِّ صَلَ ال وَ أَصْحَابِهِ (الح)

آج 10 میں سے 10 باقی