ہماری جماعت کا فرض ہے کہ ہر قوم اور ہر مذہب کو مخاطب کرے

حصہ 2

1946ء
502
خطبات محمود
میں امتیاز قائم کرنے والی ہے۔ پس کوشش کرو کہ تم بھی رسول کریم صلی اقلیم کے نقش قدم پر
چلنے والے بن جاؤ اور کسی کے علم سے مرعوب مت ہو۔ ہر بات جو قرآن کریم کی تعلیم کے
خلاف ہے وہ جھوٹی ہے۔ تم اس کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرو۔
یہ تین چیزیں قرآن کریم نے بیان کی ہیں ان کو مد نظر رکھے بغیر تم کامیاب نہیں
ہو سکتے۔ اول یہ کہ اللہ تعالیٰ نَذِيرٌ لِلْعَالَمِينَ ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہارا انذار ہر
قوم کی طرف ہو اور ہر ہندو، سکھ، بدھ بدھ اور زرتشتی تمہارا مخاطب ہو۔ اور تم اللہ تعالیٰ کے تمام
بندوں کو جو رستہ بھول چکے ہیں اللہ تعالیٰ کے گھر میں لے آؤ۔ اگر ایک ماں کے تین بچے گم
ہو جائیں اور ان میں سے دو کو تم واپس لے آؤ اور تیسرے کو دھتکار دو۔ تو ان دو کے لانے پر وہ
تمہیں انعام نہیں دے گی اور تم پر خوش نہیں ہو گی بلکہ وہ کہے گی کہ وہ تیسر ابھی مجھے اسی طرح
پیارا ہے جس طرح یہ دونوں پیارے ہیں۔ اسی طرح اگر تم دنیا کی دو ارب آبادی میں سے ایک
ارب ننانوے کروڑ ننانوے لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانوے کو واپس لے آتے ہو لیکن ایک
آدمی کو چھوڑ دیتے ہو اور اُس کی طرف توجہ نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ تمہیں اس ایک کے
چھوڑنے پر یہ کہے گا کہ وہ بھی میرا بندہ تھا۔ تم نے اسے واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کی۔
دوسری چیز یہ ہے کہ قرآن کریم تمہارے دلوں پر اور تمہارے دماغوں پر حاوی ہو۔ چونکہ
قرآن کریم کے لئے فتح مقدر ہے اس لئے جب تم اپنے وجود کو قرآن کریم کے ساتھ وابستہ کر دو
گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں بھی فتح عطا کرے گا۔ تیسری چیز یہ ہے کہ جب تک تم رسول کریم صلی الی یوم
کی نقل نہیں کرتے اور آپؐ کے نقشِ قدم پر نہیں چلتے اور جب تک تم چھوٹے محمد (صلی ال)
نہیں بنتے اُس وقت تک تمہاری تبلیغ میں اثر پیدا نہیں ہو سکتا۔“ (الفضل 28 اکتوبر 1946ء)
1: الفرقان: 2
2 چست: موزوں، ٹھیک، درست
3 متی باب 5 آیت 39 تا 41
4 متی باب 10 آیت 34
5: لو قاباب 22 آیت 36

1946ء
503
خطبات محمود
6: انسا: مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی فلاسفی، تشدد کے مقابلہ میں عدم تشدد، ظلم کو برداشت
کرنا اور قدرت کے باوجو د جواب نہ دینا ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد نمبر 1 صفحہ 1092
مطبوعہ 1977 کراچی)
7: I۔N۔A: انڈین نیشنل آرمی
8 مرن برت: فاقہ جسے کرتے کرتے انسان مر جائے۔
9: مُتَعَذِّر: محال مشکل دشوار
10: پاجی: کمینہ ۔ رذیل۔ ذلیل
11: معائب: معیب کی جمع عیوب نقائص۔ خرابیاں۔ کھوٹ۔ برائیاں

آج 10 میں سے 10 باقی