اپنے اندر ایمان اور جوش پیدا کرو

حصہ 2

1946ء
576
خطبات محمود
وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اسے ضرورت ہو گی لوگوں کے تعاون کی، اسے ضرورت ہو گی مشکلات میں
صحیح مشورہ حاصل کرنے کی، اُسے ضرورت ہو گی اپنے کام کو وسیع کرنے کی، اسے ضرورت ہو
گی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی۔ اور یہ چیزیں اسے حاصل نہیں ہو سکتیں جب تک وہ بار بار اور بار بار
مرکز کو اپنے حالات نہیں بتاتا اور بار بار اس کی راہنمائی حاصل نہیں کرتا۔ وہ خیال کرتا ہے کہ
میر الیمپ روشن ہے مجھے کسی سے تیل لینے کی کیا ضرورت ہے۔ حالانکہ تمہارا بلب خواہ کس
قدر روشن ہو۔ اگر اس کا سوئچ دبا دیا جائے یعنی اس کا مرکز سے تعلق کٹ جائے تو اس کی تمام
روشنی ایک آن میں جاتی رہے گی اور اُس وقت تک روشنی اس میں واپس نہیں آئے گی جب تک
اُس کا مرکز سے تعلق قائم نہیں ہو جاتا۔ پس تمہارا یہ کام نہیں کہ تم اس امر کی طرف نگاہ رکھو
کہ تمہارا بلب کتنا روشن ہے بلکہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم ہر وقت دیکھتے رہو کہ تمہار ابجلی کے مرکز
سے کتنا تعلق ہے۔ اگر تمہارا مرکز سے تعلق قائم نہ رہا تو بلب چاہے کتنی پاور کا ہو وہ کبھی روشن
نہیں ہو سکے گا۔ اسی طرح اگر اپنی لالٹین میں تیل ڈلوا کر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ اب یہ تیل
ہمیشہ کے لئے کام آئے گا تو یہ اس کی نادانی اور اس کی نادانی اور حماقت ہو گی۔ اگر آج اسے تیل کی ضرورت
نہیں تو کل اسے ضرورت محسوس ہو گی اور وہ اس بات کا محتاج ہو گا کہ تیل والے کے پاس
جائے اور اس سے تیل کے لئے التجا کرے۔ اگر وہ تیل والے کے پاس نہیں جائے گا تو لالٹین
کے ہوتے ہوئے وہ اندھیرے میں رہے گا۔ یہی اصول روحانی دنیا میں جاری ہے مگر ہمارے
مبلغ اور سیکر ٹری یہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی لالٹینوں میں ایک دفعہ تیل ڈلوالیا ہے تو وہ تیل
ان کے لئے ہمیشہ کام آئے گا حالانکہ جب تک وہ بار بار تیل نہیں ڈلوائیں گے ان کے لیمپ روشن
نہیں رہ سکیں گے۔ اول تو روحانی لیمپ تیل کی موجودگی میں بھی بجھ جاتے ہیں۔ اگر مرکز روحانی
سے انسان کا تعلق نہ ہو۔ لیکن بفرضِ محال اگر لیمپ جلا بھی تو کتنی دیر جلے گا۔ اس کا جلنا
بہر حال عارضی ہو گا اور دو چار گھنٹوں یا دس ، ں یا دس بارہ گھنٹوں کے بعد جب تیل ختم ہو جائے گا اُس
کے لئے سوائے اندھیرے اور تاریکی کے اور کچھ نہیں ہو گا۔ پس جماعتوں کے اندر یہ احساس
ہونا چاہئے کہ انہیں خدا نے کس غرض کے لئے قائم کیا ہے اور سیکر ٹریوں کو بار بار قادیان آنا
چاہئے اور بار بار ناظر دعوة یا وکیل التبشیر یا مجھ سے مشورہ حاصل کرنا چاہئے۔ اور ایک ایک

1946ء
577
خطبات محمود
مشکل ہمارے سامنے پیش کر کے اس کا حل تجویز کرانا چاہئے۔
جہاں تک میں نے غور کیا ہے میں دیکھتا ہوں ہماری جماعت نے وہ طریقہ تبلیغ چھوڑ
دیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قائم فرمایا تھا۔ آپ ہی آپ ایک نئی شاہراہ اختیار
کر لی ہے اور یہ سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ فلاں طریق تبلیغ زیادہ مفید ہے۔ حالانکہ بسا اوقات
معترض بات کچھ اور کرتا ہے اور اس کے پیچھے کوئی اور بات ہوتی ہے۔ یہ ظاہری بات کا جواب
دے دیتا ہے اور جو پیچھے اصل محرک کام کر رہا ہوتا ہے اس کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ یہ پھنس جاتا ہے اور دشمن کو ہنسی کا موقع مل جاتا ہے۔ اگر وہی طریق اختیار کیا جائے
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اختیار کیا تھا تو یہ مشکلات پیش نہ آئیں۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ زمانہ کے حالات کے مطابق بعض دفعہ تبلیغ کے طریقوں میں بھی تبدیلی کرنی پڑتی ہے
مگر میرے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو طریق اختیار کیا تھا وہ اب بھی ضروری
ہے اور اسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ وفات مسیح وغیرہ
مسائل کی طرف بہت کم توجہ کی جاتی ہے اور یہ نہیں سمجھا جاتا کہ دشمن ہمیں گھسیٹ کر اپنے
میدان میں لے گیا ہے اور یہ ہمارے لئے نہایت خطر ناک بات ہے۔ کامیاب جرنیل ہمیشہ وہی
ہوتا ہے جو دشمن کو اپنے میدان میں لاتا ہے۔ چنانچہ جنگوں میں عام طریق یہی ہوتا ہے کہ
زمین میں سرنگیں بچھا دی جاتی ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ دشمن اس طرف آجائے۔ جب
دشمن وہاں پہنچتا ہے تو سرنگیں اُڑا دی جاتی ہیں اور دشمن تباہ ہو جاتا ہے۔ اسی لئے ہو شیار دشمن
بجائے دوسرے کی بچھائی ہوئی سرنگوں میں جانے کے کوشش کرتا ہے کہ اس کو اپنے میدان
میں لے آئے اور اسے تباہ کر دے۔ اس قسم کی غلطیاں جو تبلیغ میں ہو رہی ہیں اسی لئے ہو رہی
ہیں کہ جماعتیں ہم سے بار بار مشورہ نہیں لیتیں، ہمارے سامنے اپنے حالات نہیں رکھتیں اور
ہماری ہدایت اور راہ نمائی کے ماتحت کام نہیں کرتیں۔ اگر با قاعدہ بحث مباحثہ اور تحقیق و تدقیق
سے کام لیا جائے تو خود بخود صحیح راستے نکلتے چلے آئیں اور مشکلات کا پیدا ہونا بہت ہی کم ہو جائے۔
پھر سب جگہوں کے حالات ایک جیسے نہیں ہو سکتے اور نہ ہر علاقہ میں ایک جیسا طریق مفید
ہو سکتا ہے۔ کسی علاقہ میں کوئی ذریعہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور کسی علاقہ میں کوئی۔ پھر مبلغ کے لئے

1946ء
578
خطبات محمود
یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اور رنگ میں تبلیغ کرے، ہندوؤں کو اور رنگ میں
تبلیغ کرے، عیسائیوں کو اور رنگ میں تبلیغ کرے۔ اور بعض جگہ ایسے مشترک طریق سوچے
جن سے بیک وقت ہندوؤں میں بھی تبلیغ ہو سکتی ہو، مسلمانوں میں بھی تبلیغ ہو سکتی ہو،
عیسائیوں میں بھی تبلیغ ہو سکتی ہو۔ مگر یہ ساری چیزیں ایک ماہر فن سے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اپنے طور پر کوئی شخص یہ باتیں نہیں نکال سکتا کیونکہ ہر انسان ماہر فن نہیں ہو تا۔ یوں ڈاکٹر دنیا
میں ہزاروں موجود ہیں مگر کیا ہر ڈاکٹر ماہر فن ہوتا ہے؟ ایسے بھی ڈاکٹر ہیں جو صرف معمولی
مرضوں کا علاج کرنا جانتے ہیں۔ جب مرض بڑھ جائے تو کہہ دیتے ہیں کہ ضلع میں جاؤ۔ وہاں
کے ڈاکٹر ناکام ہوتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ لاہور جاؤ۔ لاہور میں علاج نہیں ہو سکتا تو کہہ دیتے
ہیں کہ بمبئی یا کلکتہ جاؤ۔ بمبئی اور کلکتہ میں بھی علاج نہیں ہو سکتا تو کہتے ہیں کہ ولایت جاؤ یا
امریکہ جاؤ۔ ممکن ہے وہاں کے ڈاکٹر اس مرض کا علاج کر سکیں۔ اگر کتاب پڑھ کے ہی ہر شخص
علاج کر سکتا تو پھر کسی مریض کو ضلع کے صدر مقام میں اور پھر لاہور اور بمبئی اور کلکتہ اور
یورپ اور امریکہ میں جانے کی کیا ضرورت تھی۔ یہ ضرورت اسی لئے پیش آتی ہے کہ ڈاکٹر تو
بہت ہوتے ہیں مگر ماہر فن ڈاکٹر بہت کم ہوتے ہیں۔ اسی طرح محض عالم ہو جانے یا محض مبلغ
ہو جانے کے یہ معنے نہیں کہ وہ اپنے فن کی تمام باریکیوں کو سمجھنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جیسے ڈاکٹر
ہونے کے یہ معنے نہیں کہ وہ ڈاکٹری کی تمام باریکیوں کو سمجھنے لگ گیا ہے۔ دنیا میں ایسے ڈاکٹر
بھی ہیں جو نزلہ اور زکام کا بھی علاج کرنا نہیں جانتے اور ایسے ڈاکٹر بھی ہیں جو معدہ اور جگر اور
دل چیر پھاڑ کر پھر ان کو اصل مقام پر رکھ دیتے ہیں اور انسان تندرست ہو کر چلنے پھرنے لگ
جاتا ہے۔ پس محض عالم یا محض مبلغ ہونے اور ایک ماہر فن ہونے میں بہت بڑا فرق ہے۔ پس
مبلغوں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔ بے شک وہ عالم ہیں مگر میں ان سے کہتا ہوں ” ایاز
قدرے خود بشناس“۔ تمہارے مبلغ بن جانے کے یہ معنے نہیں کہ تم فن کی تمام باریکیوں سے
واقف ہو گئے ہو اور اب تم دوسرے کے مشورہ کے محتاج نہیں رہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ عام طور پر ہماری جماعت کے افراد میں یہ نقص پایا جاتا ہے کہ جب
ان میں سے کسی کو مبلغ یا کسی محکمہ کا انچارج بنادیا جاتا ہے تو بجائے اپنی کمزوری محسوس کر کے

1946ء
579
خطبات محمود
انابت اور استغفار کرنے کے وہ مغرور ہو جاتا ہے اور اس بات کی ضرورت نہیں سمجھتا کہ مرکز
کو رپورٹ بھجوائے اور مرکز سے ہدایات حاصل کرے۔ حالانکہ اس کو ایک جگہ کا مبلغ یا انچارج
بنانے کے صرف اتنے معنے ہوتے ہیں کہ وہ اس جگہ کے حالات کے متعلق مرکز سے مدد حاصل
کرے اور جو بھی کام کرے مرکز کے مشورہ اور اس کی ہدایات کے ماتحت کرے۔ مگر بجائے
اس کے کہ وہ مرکز سے مشورہ حاصل کر کے اپنے کاموں میں برکت پیدا کریں وہ من مانی
کارروائیاں کر کے سلسلہ کو نقصان پہنچاتے اور اپنے ایمان کو بھی برباد کرتے ہیں۔ اسی طرح
میں بیرونی جماعتوں کے سیکرٹریان تبلیغ کو بھی انتباہ کرتا ہوں کہ ان کا صرف یہ کام نہیں کہ
تبلیغ کریں یا دوسروں سے تبلیغ کا کام لیں بلکہ اُن کا یہ بھی کام ہے کہ وہ بار بار اپنی مشکلات پیش
کر کے ہم سے مشورہ حاصل کریں۔ اس غرض کے لئے انہیں بار بار قادیان آنا چاہئے اور بار بار
مجھ سے ملنا چاہئے۔ مگر میں نے دیکھا ہے بجائے اس کے کہ وہ اپنی ذمہ داری سمجھیں وہ سال
سال دو دو سال خاموش بیٹھے رہتے ہیں اور پوچھا جائے تو شکوہ کرتے ہیں کہ ہم کیا کریں، ہمارے
علاقہ میں تو مبلغ آتے ہی نہیں۔ حالانکہ اگر ان کے سینہ میں اسلام کا درد ہوتا۔ اگر ان کے دل
میں اسلام کا دکھ ہوتا، اگر ان کے اندر یہ جنون کام کر رہا ہو تا کہ ہم نے دنیا کو ہدایت کی طرف
لانا ہے تو وہ گھروں میں کیوں بیٹھے رہتے ۔ وہ قادیان آتے، ہم سے ملتے، اپنی مشکلات پیش
کرتے، ہماری ہدایات سنتے اور پھر اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتے۔ مگر پوچھنے پر
ہمیشہ وہ عذر کر دیا کرتے ہیں کہ ہم کیا کریں ہماری طرف تو کسی نے توجہ ہی نہیں کی۔ اگر
تمہاری طرف کسی نے توجہ نہیں کی تھی تو کیا تمہارا یہ کام نہیں تھا کہ تم خود دوسروں کو اپنی
طرف متوجہ کرو؟ کیا جب کسی شخص کو درد گردہ ہو رہا ہو تو اُسے یاد دلانے کی ضرورت ہوتی ہے
کہ تمہیں گردہ کا درد ہے۔ کیا کسی کی آنکھ میں درد ہو تو اسے یاد دلانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ
تمہاری آنکھ بیمار ہے ؟ کیا کسی کے پیٹ میں درد ہو تو اسے یاد دلانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ
تمہارے پیٹ میں درد ہے؟ وہ خود بخود درد سے بیقرار پھر رہا ہوتا ہے اور یہ ضرورت ہی نہیں
پڑتی کہ اسے کوئی یاد دلائے۔ اور اگر وہ ضرورت محسوس کرتا ہے تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں
کہ اسے درد نہیں اور اس کا یہ خیال کہ اسے درد ہے ایک بے معنی بات ہے۔ اسی طرح اگر

1946ء
580
خطبات محمود
تمہارے دلوں میں بھی اسلام کا درد ہوتا تو کیا تمہاری یہی حالت ہوتی ؟ یہ تو درد کے نہ ہونے کی
علامت ہے کہ تم دو دو سال تک خاموش بیٹھے رہتے ہو اور تمہارے اندر کوئی حرکت پیدا نہیں
ہوتی۔ یہ علامت ہے اس بات کی کہ تمہارے اندر اسلام کا درد نہیں۔ تمہارے اندر اسلام کا
دکھ کوئی دکھ پیدا نہیں کرتا۔ افیونی کی طرح دو تین سال کے بعد تم آنکھ اُٹھا کر کہہ دیتے ہو کہ
ہمارے علاقہ کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا۔ تمہارے علاقہ کی طرف کون توجہ کرے جبکہ خود
تمہیں اپنے علاقہ کی اصلاح کا احساس نہیں۔ اگر تمہیں اپنی اصلاح کا آپ خیال ہوتا تو کیا تم اسی
طرح بیٹھے رہتے ؟ تم رو رو کر مر نہ جاتے کہ ہمار ابراحال ہو رہا ہے اور ہمیں کوئی پوچھ نہیں رہا۔
کیا ایسی حالت میں تم قادیان آ کر بیٹھ نہ جاتے اور تم یہ نہ کہتے کہ ہم یہاں سے ہلیں گے نہیں
جب تک ہماری طرف توجہ نہ کی جائے۔
تمہاری حالت تو بالکل ایسی ہی ہے جیسے قصہ مشہور ہے کہ ایک سپاہی چھٹی سے واپس
جا رہا تھا کہ راہ چلتے اُس کے کانوں میں آواز آئی۔ میاں سپاہی ! میاں سپاہی ! خدا کے لئے بات
سننا بڑا ضروری کام ہے۔ وہ سو دو سو گز پرے جا رہا تھا۔ اُس نے جب یہ آواز سنی تو وہ رستہ چھوڑ
کر گیا کہ دیکھے کیا بات ہے۔ جب وہاں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ دو آدمی لیٹے ہوئے ہیں ان میں
سے ایک نے سپاہی کو مخاطب کر کے کہا۔ میاں سپاہی ! میں نے تمہیں اس لئے بلایا ہے کہ
میری چھاتی پر جو بیر پڑا ہے اسے اٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔ سپاہی کو یہ سن کر سخت غصہ
آیا۔ سپاہیوں کے اخلاق یوں بھی حکومت کی وجہ سے گر جاتے ہیں۔ وہ گالیاں دے کر کہنے لگا
بیوقوف! میں نہایت ضروری کام کے لئے جا رہا تھا۔ کیا تجھ سے اتنا بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ ہاتھ
سے بیر اٹھا کر منہ میں ڈال لیتا؟ جب اس نے یہ بات کہی تو اس کا دوسر ا سا تھی جو لیٹا ہوا تھا اس
نے کہا میاں سپاہی ! جانے بھی دو یہ بھی کوئی انسان ہے، ساری رات کتا میر امنہ چاٹتا رہا مگر اس
کمبخت سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اُسے ہشت ہی کر دے۔ یہی ان لوگوں کا حال ہے۔ کہتے ہیں دو سال
سے ہماری طرف کوئی آدمی نہیں آیا۔ اگر دو سال سے تمہاری طرف کوئی آدمی نہیں گیا تھا تو تم
خود قادیان کیوں نہ آگئے۔ تمہار اچپ کر جانا اور تمہارا اس کے بعد کوئی حرکت نہ کرنا بتاتا ہے
کہ تم مردہ ہو اور جو خود مردہ ہو وہ دوسروں پر کیا الزام عائد کر سکتا ہے۔

1946ء
581
خطبات محمود
پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ اپنے اندر بیداری پیدا کرے ورنہ مر دے دنیا میں کام
نہیں کیا کرتے۔ اگر وہ مردہ بن گئے تو اللہ تعالیٰ بھی اُن سے اپنی مدد چھین لے گا اور کہے گا کہ
اگر تم مرتے ہو تو مر جاؤ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں تبھی زندہ کرے گا جب تم خود زندہ ہونے کے لئے
بیتاب ہو گے۔“
)الفضل 20 نومبر 1946ء(
2،1: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 106 مطبوعہ مصر 1935ء
3: مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
4: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 128،127 مطبوعہ مصر 1935ء
5: الضُّحى: 12
6 تا 8: بخاری کتاب المَغَازِي باب غَزْوَةِ الطَّائِف (الخ)

آج 10 میں سے 10 باقی