دعوت اِلی اللہ کے لئے حضرت مسیح موعودؑ کے بتائے ہوئے طریقوں کو استعمال کرو

حصہ 2

1946ء
617
خطبات محمود
اس کو رد کرتے ہیں۔ کیا تم ہمیں ان کی طرف کھینچتے ہو جن کی بات کو کوئی بھی تسلیم کرنے کو
تیار نہیں ؟ اس کے مقابل پر ہم تمہیں اس کی طرف بلاتے ہیں جس نے خدا تعالیٰ کے فضل
سے اکیلے کھڑے ہو کر تمہارے صدیوں کے علماء اور صوفیاء کو رگید کر رکھ دیا۔ کیا ہم ایسے
لوگوں کے پیچھے جائیں جنہوں نے ایسی شکست کھائی کہ جس مسئلے پر پہلے وہ کفر کے فتوے
لگاتے پھرتے تھے ابھی ان پر موت بھی نہ آئی تھی کہ وہ اُسی مسئلے کے متعلق یہ کہنے لگ گئے
کہ یہ مسئلہ اہم نہیں ہے اور معمولی ہے؟
پھر اُن کو کہو کہ وہ اب اپنے مولویوں سے جا کر پوچھیں کہ اگر یہ مسئلہ معمولی تھا اور
اہم نہیں تھا تو بے حیاؤ! اس کے لئے تم نے کفر کے فتوے کیوں لگائے تھے ؟ اور شکست تو
مرنے کے بعد یا ایک مدت کے بعد ہوتی ہے مگر یہ تو تمہاری زندگی میں ہی ہو گئی۔ اور تھوڑا عرصہ
پہلے جس مسئلہ پر تم کفر کے فتوے لگاتے تھے اب کہنے لگے ہو کہ یہ معمولی مسئلہ ہے۔ اس سے
زیادہ کمزوری ان کے اندر اور کیا ہو سکتی ہے۔ کیا ان کے ایمان اور دیانت میں خلل نہیں واقع ہو
چکا؟ کیا اگر وہ کفر کے فتوے لگانے کے وقت ایماندار تھے تو اب بے ایمان نہیں ہو چکے ؟ کجا یہ
کہ اس مسئلے کو لے کر وہ گھر گھر، گلی گلی اور ملک ملک میں سرگرداں پھرے اور انہوں نے کفر
کے فتوے تیار کئے اور کجا اب یہ حالت ہے کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ وفات مسیح کا
مسئلہ اہم نہیں ہے اس کو جانے دو۔ پس یہ ایک ایسا کار آمد حملہ ہے جس میں دشمن ہر گز نہیں
بچ سکتا۔
اسی طرح تعلیم یافتہ طبقہ کو بھی توجہ دلاؤ کہ کیا دین کے ضعف کا کوئی علاج کرنا چاہئے
یا نہیں ؟ پھر انہیں سمجھاؤ کہ اگر تم کہو کہ ( نَعُوذُ باللہ) یہ حدیثیں جھوٹی ہیں جن میں مسیح کی آمد
کا ذکر ہے تو ان مولویوں نے اتنا سچ کیسے بتادیا ؟ ان حدیثوں میں اتنا غیب بیان ہوا ہے کہ بنی اسرائیل
کے ہزار سے زیادہ نبیوں نے بھی اتنی خبریں نہ دی تھیں۔ کیا ان حدیثیں بیان کرنے والوں کو
بنی اسرائیل کے نبیوں سے زیادہ غیب حاصل ہوتا تھا ؟ گویا اُنہوں نے اس زمانے کے تمام
حالات کا نقشہ اور فوٹو کھینچ کر رکھ دیا۔ کیا اس قسم کا نقشہ اور فوٹو کھینچ لینا کذابوں اور جھوٹوں
کا کام ہو سکتا ہے ؟ جن حدیثوں میں یہ خبریں بیان ہوئی تھیں جو اس زمانے میں پوری ہوئیں۔

1946ء
618
خطبات محمود
اُنہیں حدیثوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کی خبر بھی بیان ہوئی ہے۔ اگر
تم ان حدیثوں کے باقی حصوں کو صحیح مانتے ہو تو انہیں حدیثوں کے اس حصہ کو جو مسیح موعود
(علیہ الصلوۃ والسلام) کے متعلق ہے۔ ماننے میں تمہیں کیوں انکار ہے ؟ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ
حدیثیں راویوں نے اپنے پاس سے ہی گھڑ کر بیان کر دیں اور دراصل رسول کریم صلی الم نے یہ
خبریں بیان نہیں فرمائی تھیں؟ مگر کیا یہ محمد رسول اللہ صلی العلم کی ہتک نہیں کہ محمد رسول اللہ
صلی الل سیم جو خدا تعالیٰ کے رسول تھے انہوں نے تو قیامت تک کے لئے غیب کی کوئی خبر نہ دی
لیکن بعض جھوٹوں اور کذابوں نے غیب کی خبریں اس قدر بیان کر دیں جو نہایت عظیم الشان طور
پر پوری ہوئیں؟ کیا یہ کہنے سے ان کو زک نہ پہنچے گی؟ اس سے یا تو وہ مانیں گے کہ محمد رسول اللہ
صل اسلام کو نَعُوذُ بِاللہ ذرا بھی علم غیب نہ تھا اور یا مانیں گے کہ یہ ساری کی ساری حدیثیں سچی
ہیں۔ کیا وہ یہ تسلیم کر سکتے ہیں کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں؟ ہر گز نہیں۔ اگر وہ یہ نہیں تسلیم کر سکتے
تو انہیں ماننا پڑے گا کہ یہ حدیثیں صحیح ہیں۔ پس جب وہ مان جائیں کہ یہ حدیثیں صحیح ہیں تو ان سے
پوچھو کہ مسیح موعود کہاں ہے؟ جب رسول کریم صلی العلیم فرماتے ہیں۔ یہ دونوں باتیں ایک ہی
وقت میں پوری ہوں گی اور جب باقی تمام باتیں پوری ہو چکی ہیں تو مسیح والی خبر بھی ضرور پوری
ہونی چاہئے تھی۔ اسی مسئلہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ساری دنیا کو چیلنج دیا تھا
کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو تم سچے مسیح کو لاؤ ، کہاں ہے؟ کیونکہ یہ زمانہ مسیح موعود کا ہے۔ اس
زمانے کی اور مسیح موعود کے زمانے کی تمام علامات پوری ہو چکی ہیں۔ اور یہ دونوں باتیں ایک
ہی وقت میں پوری ہونی ضروری ہیں مگر آجکل ہماری جماعت کے لوگوں کا یہ رویہ ہے کہ جدھر
دشمن ان کو کھینچتے ہیں یہ اُدھر ہی کو بھاگتے ہیں۔ حالانکہ تمہیں چاہئے کہ اُنہیں اِس میدان میں
کھینچ کر لاؤ جس میں وہ شکست کھا چکے ہیں اور ان سے کہو کہ آؤ پہلے اس مسئلہ پر بحث کر لیں پھر
ہم آگے چلیں گے۔ تم نے کفر کے فتوے لگائے ہوئے ہیں ہم تمہیں ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔
اس طرح وہ اپنی غلطی کو ماننے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔ اور اگر وہ اپنی غلطی کا اقرار کر لیں
گے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے احمدیت کی فتح کا جھنڈا گاڑ دیں گے۔
پس ہماری جماعت کو تبلیغ کا یہ صحیح طریقہ کبھی نہیں چھوڑ نا چاہئے ورنہ دشمن کا شکار ہو

1946ء
619
خطبات محمود
جانے کا خطرہ ہے۔ تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
بتائے ہوئے طریقوں کو استعمال کرو اور اس کامیاب ہتھیار کو لے کر نئے سرے سے شہروں
اور گاؤں پر حملہ کرو۔ تم جہاں جاؤ گے فتح اور کامیابی کے ساتھ واپس لوٹو گے۔ اپنے دشمن سے
کہو کہ جہاں سے لڑائی شروع ہوئی تھی ہم اُسی مورچے پر لڑیں گے۔ اس پر دشمن اپنی شکست
تسلیم کر لینے پر مجبور ہو جائے گا اور اس کے دیکھنے والوں، اس کے ماننے والوں اور اِس کے
مقتدیوں پر اس بات کا گہرا اثر پڑے گا اور وہ سمجھ جائیں گے اور یقین کر لیں گے کہ ہمارا امام اور
مولوی جھوٹا ہے اور احمدی سچا ہے۔ مگر ہتھیار بھی تبھی کارآمد ہو سکتا ہے جب اُس کے استعمال
کرنے والا بھی دلیر اور ماہر ہو۔ جب تک تمہارے اندر تبلیغ کے لئے جرات نہیں پیدا ہوتی اس
وقت تک اچھے سے اچھا ہتھیار بھی بیکار ہے۔ جیسے کہتے ہیں کسی شہزادہ نے دیکھا کہ ایک شمشیر زن
سپاہی نے اپنا کر تب دکھاتے ہوئے تلوار کے ایک ہی وار سے گھوڑے کے چاروں پاؤں کاٹ
ڈالے۔ شہزادہ نے نادانی سے یہ سمجھ لیا کہ یہ خوبی تلوار ہی میں ہے۔ وہ سپاہی کے پاس گیا اور
اس سے کہا یہ تلوار مجھے دے دو مگر سپاہی نے تلوار دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر وہ شہزادہ روتا
ہوا اپنے باپ کے پاس پہنچا اور کہا کہ میں نے فلاں سپاہی سے تلوار مانگی تھی مگر اس نے دینے
سے انکار کر دیا ہے۔ بادشاہ نے فوراً اس سپاہی کو بلوایا اور کہا تو اتنا نمک حرام ہے کہ ہماری تنخواہ
سے پلا ہے اور شہزادے نے تم سے تلوار مانگی اور تم نے دینے سے انکار کر دیا۔ حالانکہ سپاہی
مفت تنخواہ نہیں پاتا وہ تو جان پیش کر کے تنخواہ پاتا ہے مگر بیچارے کی روزی چونکہ اس ملازمت
سے وابستہ تھی اس لئے انکار نہ کر سکا اور تلوار شہزادے کے حوالے کر دی۔ شہزادہ نے جھٹ
ایک گھوڑا منگایا اور جس طرح اس نے سپاہی کو تلوار چلاتے دیکھا تھا اسی طرح گھما کر تلوار ماری
مگر گھوڑے کے چاروں پاؤں کٹ جانے تو الگ رہے اُس کے پاؤں پر تلوار کا کہیں نشان بھی نہ
پڑا۔ وہ پھر روتا ہو ا باپ کے پاس آیا اور کہا سپاہی نے دھوکا کیا ہے اور اس نے وہ تلوار نہیں دی
جو اس نے خود استعمال کی تھی بلکہ کوئی دوسری تلوار دے دی ہے۔ بادشاہ نے سپاہی کو پھر ڈانٹا
اور کہا تم نے تلوار بدل کر کیوں دی ہے ؟ سپاہی نے کہا۔ بادشاہ سلامت! میں نے تو وہی تلوار
دی ہے۔ اگر آپ کو میری بات پر یقین نہ آئے تو ایک گھوڑا منگوائیں اور تجربہ کر لیں۔ بادشاہ

خطبات محمود
620
1946ء
نے ایک گھوڑا منگوایا اور سپاہی نے اسی تلوار سے گھوڑے کے چاروں پاؤں کاٹ دیئے۔ اس
کے بعد اس نے بادشاہ سے کہا۔ حضور ! میرا کوئی قصور نہ تھا۔ یہ حضور کا لڑکا خود فن سے کورا
ہے۔ اس کے ہاتھ میں کوئی اچھی سے اچھی تلوار بھی کام نہیں دے سکتی۔ پس ہتھیار اپنی ذات
میں کچھ چیز نہیں ہے جب تک اس کو استعمال کرنے والا ماہر نہ ہو۔ اس لئے تمہیں چاہئے کہ
پہلے تم اپنے اندر تبلیغ کے لئے جوش پیدا کرو۔ جب تک تم میں سے ہر شخص یہ عہد نہیں کر لیتا
کہ وہ ساری دنیا کو احمدی بنا کر چھوڑے گا، کامیابی نہیں ہو سکتی۔ تم اس شہزادے کی طرح مت
بنو کہ تلوار کے باوجود بھی گھوڑے کے پیر نہ کاٹ سکو بلکہ تمہیں چاہئے کہ اس سپاہی کی طرح
بننے کی کوشش کرو۔ تلوار اور ہنر دونوں اچھی چیزیں ہیں مگر نہ تلوار ہی اکیلی اچھی ہے اور نہ ہنر
ہی اکیلا اچھا ہے۔ تلوار اور ہنر دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ جس شخص کے پاس تلوار ہو گی اور ہنر نہ
ہو گا وہ تلوار سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے گا اور جس شخص کے پاس ہنر ہو گا اور تلوار نہ ہو گی وہ
ہنر اس کے لئے کچھ بھی فائدہ مند نہ ہو گا۔ پس تلوار تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے
خدا تعالیٰ نے تمہیں عطا فرمائی ہے مگر اپنے اندر جوش اور اخلاص پیدا کرنا تمہارا اپنا کام ہے۔ اگر
تم اپنے ،اندر جوش اور اخلاص پیدا کر کے صحیح طور پر اس ہتھیار سے دشمن پر وار کرتے چلے گئے
تو دنیا تمہاری ہے، مسیح موعود علیہ السلام کی ہے، اسلام کی ہے، محمد رسول اللہ صلی علیم کی ہے اور
( الفضل 2 دسمبر 1946ء)
خدا کی ہے۔ اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی۔“
1: گوه: گو یعنی فضلہ ۔ غلاظت ۔ براز
2: حز قیل باب 4 آیت 13
3: الواقعه: 80
4: صحيح مسلم كتاب الفتن باب ذکر الدجال میں یہ الفاظ ہیں۔ حَتَّى يَكُونَ
رَأْسُ الثَّوْرِ لا حَدِهِمْ خَيْرًا مِنْ مِائَةٍ دِينَارٍ لا حَدِكُمُ الْيَوْمَ
5 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 272 مطبوعہ مصر 1936ء

آج 10 میں سے 10 باقی