تحریک جدید کے وعدوں اور قادیان کی زمینوں کی خریدوفروخت کے متعلق بعض ضروری امور

سال 1947ء
33
5
خطبات محمود
تحریک جدید کے وعدوں اور قادیان کی زمینوں کی
خرید و فروخت کے متعلق بعض ضروری امور
فرموده 7 فروری 1947ء )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
آج سات تاریخ ہے اور تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد تین دن تک ختم ہو رہی ہے ۔
اس وقت تک اس سال کے وعدوں کی مقدار گزشتہ سال سے قریباً چالیس ہزار روپیہ کم
ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر سال جماعت کے وعدوں کی مقدار پچھلے سال سے
بڑھتی چلی آ رہی ہے ۔ میعاد میں سے اب صرف تین دن باقی ہیں یا اگر آج کا دن بھی شامل کر لیا
جائے تو چار دن باقی ہیں ۔ اور جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں دس تاریخ کے چلے ہوئے وعدے
بھی بعد میں پانچ پانچ چھ چھ دن تک آتے رہتے ہیں ۔ کیونکہ بعض ڈاک خانوں میں سے ہفتہ
میں صرف ایک دفعہ اور بعض جگہ ہفتہ میں دو دفعہ ڈاک نکلتی ہے۔ اور بعض علاقے تو اتنی اتنی دور
واقع ہیں کہ وہاں سے دس تاریخ کا لکھا ہوا خط چھ چھ سات سات بلکہ آٹھ آٹھ دن کے بعد یہاں
پہنچتا ہے ۔ بالخصوص آجکل تو ڈاک کا انتظام ایسا خراب ہے کہ قریب کے علاقوں کے خطوط بھی
بعض دفعہ بہت دیر کے بعد پہنچتے ہیں ۔ اس لئے غالبا تحریک جدید کے وعدے اٹھارہ بیس میں فروری
تک آتے رہیں گے۔ لیکن پھر بھی اس وقت تک جماعت کے گزشتہ ریکارڈ کی نسبت کمی نظر آتی
خطبہ کے بعد کوئی گیارہ ہزار کے وعدے اور آچکے ہیں

سال 1947ء
34
خطبات محمود
ہے۔ اللہ تعالیٰ خود ہی اپنے سلسلہ کے کام کر نیوالا ہے اور میں سمجھتا ہوں وہ جماعت کے مخلصین کو ضرور
اس بات کی توفیق عطا فرمائے گا کہ اُن کا قدم بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے ہی بڑھتا چلا جائے ۔
ہمارے کام سب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور اللہ تعالیٰ خود بعض دفعہ غیب سے ایسے سامان کر
دیتا ہے کہ ایک کمی جو نظر آ رہی ہوتی ہے اُس کو آناً فاناً زیادتی اور کثرت میں بدل دیتا ہے اور
دیکھنے والا یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ جہاں انسانی ذرائع ختم ہو گئے وہاں خدا نے اپنے پاس
سے برکت دے دی اور کمی پوری ہو گئی۔ مگر پھر بھی میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں مال خرچ کرنا کبھی بھی انسان کے لئے کمی کا موجب نہیں ہوتا۔
صرف ایمان چاہیے اور تو کل چاہئیے ۔ جب یہ دونوں چیزیں جمع ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کی راہ میں
قربانی کرنے والا کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ غرباء کے لئے اپنے
اموال خرچ کرنے والوں کے متعلق فرماتا ہے کہ جو لوگ غرباء کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا روپیہ
خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کے اموال کو بڑھاتا اور اُنہیں سو سو گنا بدلہ دیتا ہے اگر عام
انسانوں کی روٹی کے خرچ کے لئے ، عام انسانوں کے کپڑے کے خرچ کے لئے ، عام انسانوں
کی بیماری کے علاج کے لئے ، عام انسانوں کی رہائش کے انتظام کے لئے ، عام انسانوں کی تعلیم
کے انتظام کے لئے ، عام انسانوں کی تمدنی بہبودی کے لئے روپیہ خرچ کرنے والا خدا تعالیٰ سے
سو گنا انعام پاتا ہے۔ تو ایک مومن کو سمجھنا چاہئیے کہ جو شخص خدا کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی اشاعت اور اسلام کی امداد کے لئے اپنا روپیہ خرچ کرتا
ہے وہ یقیناً خدا تعالیٰ سے سو گنے سے کہیں زیادہ بدلہ پائے گا ۔ جس طرح کسی کھیت میں ڈالا ہوا
بیج ضائع نہیں جاتا اور زمیندار اس پر کسی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کرتا اسی طرح ایک مومن کو خدا تعالیٰ
کی راہ میں اپنا مال خرچ کر کے کسی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کرنا چاہئیے ۔ جب مادی دنیا میں ایک
زمیندار اپنے کھیت میں بیج ڈال کر گھبرا تا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے تو ایک مومن کا ایمان تو بہر حال
ایک عام زمیندار سے زیادہ ہونا چاہئیے ۔ کیا تم نے کبھی دیکھا کہ زمیندار کھیت میں بیج ڈال کر
آئے تو وہ رونے لگ جائے کہ میرا پیچ ضائع چلا گیا ؟ زمیندار پر کھیتی کاٹنے کا زمانہ تو بعد میں آتا
ہے۔ جس دن وہ اپنے کھیت میں بیج ڈال کر آتا ہے اُسی دن اُس کا دل خوشی سے بھر جاتا اور اُس

سال 1947ء
35
خطبات محمود
کا قلب امیدوں سے لبریز ہو جاتا ہے ۔ اور وہ سمجھتا ہے کہ میں نے آج ایک ایسی بنیاد رکھ دی
ہے جس سے میرا اور میرے خاندان کا سال بھر کا خرچ چلتا چلا جائیگا ۔ اگر ایک ایسا زمیندار جو
بعض دفعہ خدا کو بھی نہیں جانتا ، مذہب کو بھی نہیں جانتا ، اخلاق کو بھی نہیں جانتا د نیوی قانون پر ایسا
یقین رکھتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے میرا بیج ضائع نہیں جائیگا تو وہ مومن کیسا مومن ہے جو خیال کرتا ہے کہ
خدا کے حکم اور اُس کے ارشاد اور ہدایت کے ماتحت جو بیج میں اپنی کھیتی میں ڈالوں گا وہ ضائع چلا
جائیگا اور وہ ” ده در دنیا اور ستر در آخرت بلکہ اس سے بھی کہیں بڑھ چڑھ کر مجھے واپس نہیں ملے
گا ۔ پس میں اختصاراً آج پھر جماعت کو اُس کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور دوستوں کو
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خدمت دین کے اس موقع کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ بلکہ جلد سے
جلد اعلاء کلمہ اسلام کے لئے اپنے وعدے پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث
بن جائیں تا وہ اور اُن کی اولادیں اُس کھیت کو کاٹتی چلی جائیں جو آج ان کے ہاتھوں سے
بویا جائیگا ۔
اس کے بعد میں قادیان کی ایک مقامی ضرورت کے متعلق کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔ میں
نے متواتر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قادیان میں رہائش کی دقتیں لوگوں کے
لئے بڑھتی چلی جاتی ہیں ۔ ایک طرف اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے کہ قادیان کی ترقی ہوگی اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی یہ پیشگوئی ہے کہ قادیان بڑھتے بڑھتے دریائے بیاس تک پہنچ
جائیگا ۔ 1- یہ نظارہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کی ترقی کے متعلق دیکھا اس
کے متعلق یہ ضروری نہیں کہ قادیان کی ترقی کا سارا نظارہ آپ کو دکھا دیا گیا ہو۔ ہاں یہ ضروری ہے
کہ اس سے کم قادیان کی ترقی نہ ہو۔ اگر زیادہ ہو جائے تو وہ اس پیشگوئی میں کوئی خارج نہیں ہوگی
بلکہ اس کی شان اور عظمت کو بڑھانے والی ہو گی ۔ پس یہ خواب جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا اس کے یہ معنی نہیں کہ اُس سے آگے قادیان نہیں بڑھے گا ۔
ممکن ہے کسی وقت قادیان اتنا ترقی کر جائے کہ دریائے بیاس قادیان کے اندر بہنے والا ایک نالا
بن جائے اور قادیان کی آبادی دریائے بیاس سے آگے ہوشیار پور کے ضلع کی طرف نکل جائے ۔
بہر حال اس پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے جماعت کے مخلصین اپنے وطنوں کو خیر باد کہہ کر اور اپنی

سال 1947ء
36
خطبات محمود
جائیدادوں کو ترک کر کے قادیان میں بس رہے ہیں اور بسنا چاہتے ہیں ۔ دنیا میں امیر بھی ہوتے
ہیں اور غریب بھی ہوتے ہیں ۔ وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو ہزاروں ہزار روپیہ خرچ کر کے زمینیں
خرید سکتے اور اپنی رہائش کے لئے مکانات بنا سکتے ہیں ۔ اور وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو ہزاروں
روپیہ خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ سینکڑوں میں ہی وہ زمین بھی خرید
لیں اور مکان بھی بنا سکیں ۔ اگر سینکڑوں تک وہ مکان وغیرہ بناسکیں تب تو وہ یہ کام کر سکتے ہیں ۔
اور نہ نہیں ۔ دنیا میں کوئی شہر بھی خالص امراء کا شہر نہیں ہوتا۔ یورپ کے شہروں میں امراء بھی
ہوتے ہیں اور غرباء بھی ہوتے ہیں۔ اور دینی سلسلوں کے متعلق تو اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ اُس
میں غرباء کی ہی کثرت ہوتی ہے۔ بالخصوص اُس کے ابتدائی ایام میں ۔ اور قادیان کی زیادتی اور
بڑھوتی میں بھی غرباء کا ہی ہاتھ رہا ہے۔ اور آئندہ بھی خواہ قادیان کتنا بڑھ جائے اس کی آبادی
زیادہ تر غرباء کی ہی ہو گی ۔ مگر قادیان میں زمین کی قیمتیں اس طرح بڑھتی چلی جاتی ہیں کہ اب
غرباء کے لئے قادیان میں بسنا سخت مشکل ہو گیا ہے ۔ اگر تو یہ طبعی ترقی ہوتی تب بھی ہمارا فرض
تھا کہ ہم اسکی اصلاح کی کوشش کرتے مگر جب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ طبعی ترقی نہیں بلکہ بناوٹی ترقی
ہے اور زمین کی قیمتیں اتنی ہر گز نہیں بڑھنی چاہئے تھیں جتنی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو ہمیں زیادہ افسوس
اور دکھ ہوتا ہے۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ قادیان کی ترقی کے راستہ میں وہ لوگ یقیناً حائل ہو رہے ہیں
جنہوں نے قادیان میں زمینوں کی خرید و فروخت کا کام شروع کیا ہوا ہے ۔ کہتے ہیں خربوزہ کو
دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ۔ اسی طرح لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ نیک نمونہ دوسروں پر اثر کئے بغیر
نہیں رہتا۔ پھر میں حیران ہوں کہ ہمارے نمونہ سے لوگوں نے کیوں فائدہ نہ اٹھایا۔
قادیان کے مالک ہم تھے۔ زمینیں ہمارے قبضہ میں تھیں ۔ اگر ہم بھی اسی طرح قیمتیں
بڑھاتے چلے جاتے تو بہت کچھ فائدہ اٹھا سکتے تھے ۔ جیسا کہ بعض لوگ جن کے پاس ہمارے
مقابلہ میں بیسواں حصہ بھی زمین نہیں اُنہوں نے ہم سے دگنی دگنی قیمت اس بیسویں یا پچاسویں
حصہ کو فروخت کر کے وصول کر لی ہے ۔ دارالا نوار کو ہی دیکھ لو ۔ دارا الانوار میں ہم نے آج سے
دس سال پہلے دس روپیہ مرلہ زمین فروخت کی تھی ۔ بعض نے کہا بھی کہ یہ قیمتیں کم ہیں زیادہ قیمت
رکھنی چاہئیے ۔ مگر ہم نے کہا ہمارا منشاء یہ ہے کہ قادیان بڑھے اور ترقی کرے ہمیں ذاتی نفع کا

سال 1947ء
37
خطبات محمود
خیال نہیں ۔ پھر ایک یہ وجہ بھی قیمت کو زیادہ نہ کرنے کی تھی کہ ہم نے سمجھا کسی وقت ہماری یہ زمین
دو آنے مرلہ کی بھی نہیں تھی ۔ اب اگر ہمیں دس روپیہ مرلہ کے ملتے ہیں تو ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر ادا
کرنا چاہئیے نہ یہ کہ قیمت کو اور زیادہ بڑھا دینا چاہئیے ۔ مگر میں دیکھتا ہوں اب وہی زمین لوگ سو
سو ، ڈیڑھ ڈیڑھ سو بلکہ دو دو سو روپیہ مرلہ پر بیچنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض تو اس سے بھی
زیادہ روپیہ مانگتے ہیں ۔ بعض ایسی زمینیں جو ہم نے چار پانچ روپیہ مرلہ پر فروخت کی تھیں اس
وقت لوگ اُن کا ہزار ہزار روپیہ مرلہ مانگ رہے ہیں ۔ آخر لوگوں کو سوچنا چاہئیے کہ جماعت کے
دوست اتنا روپیہ کہاں سے لائیں۔ باہر بڑے بڑے شہروں میں تو کارخانے ہوتے ہیں،
گورنمنٹ کے دفاتر ہوتے ہیں ، بڑی بڑی تجارت کی منڈیاں ہوتی ہیں ، اور لوگ حرام کی کمائی
کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے لاکھ دو لاکھ زمین یا مکان پر خرچ کر دیا تو کوئی بڑی بات
نہیں ۔ مگر قادیان کا یہ حال نہیں ۔ قادیان میں آنے والے زیادہ تر غرباء ہیں اور وہ ان قیمتوں
کے ہرگز متحمل نہیں ہو سکتے ۔ مجھے اس حالت کو دیکھ کر بعض دفعہ خیال آتا ہے کہ اگر شروع سے ہم
یہ قاعدہ مقرر کر دیتے کہ کوئی زمین تجارتی اغراض کے لئے فروخت نہ ہوتا نا جائز نفع کا دروازہ
نہ کھلے تو ممکن ہے یہ صورت حالات پیدا نہ ہوتی ۔ ہم نے سمجھا کہ قادیان کی ترقی ہو رہی ہے ۔
حالانکہ جو لوگ خریدار تھے اُن میں سے بعض تاجر تھے اور انہوں نے ناجائز طور پر قیمتیں بڑھا
دیں ۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ خود ہماری زمینیں اتنی کم رہ گئی ہیں کہ ہم اس تجارت پر کوئی خاص اثر
نہیں ڈال سکتے ۔ اگر ہماری زمینوں کی نسبت زیادہ ہوتی تو ہو سکتا تھا کہ دبا کر رکھی جاسکتیں ۔ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ جہاں تک قدرتی ترقی ہے اس پر کسی کا اختیار نہیں ۔ جیسے میں نے بتایا ہے کہ
کسی زمانے میں ہماری زمین کی دو آنے مرلہ بھی قیمت نہیں تھی اور پھر وہی زمین ہم نے دس
روپے مرلہ پر بیچی ۔ مگر یہ معقول قیمت تھی ۔ اور یہ قیمت میں ترقی ساٹھ اسی سال میں جا کر ہوئی ۔
بلکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ۔ اُس وقت بعض لوگ کہتے تھے کہ زمین سستی دی جا رہی ہے ۔ مگر
اب جس رنگ میں لوگوں نے قیمتیں بڑھادی ہیں اُن کو عام ذرائع سے ہم قابو میں نہیں لا سکتے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ صرف شہر کا بسنا کوئی چیز نہیں بلکہ شہر ایسے طور پر بسنا چاہئیے جس سے
لوگوں کی صحتیں قائم رہیں اور وہ بیماریوں کا شکار نہ ہوں ۔ اسی طرح سڑکوں اور گلیوں کے لئے کر

سال 1947ء
38
خطبات محمود
کافی جگہ ہونی چاہئیے تا کہ جو مکانات بنیں وہ صحت افزا ہوں اور لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے
والے نہ ہوں ۔ میں نے آج سے کئی سال پہلے اس بارہ میں اعلان بھی کیا تھا مگر میرے اُس
اعلان کو مد نظر نہیں رکھا گیا ۔ میں نے آج سے نو سال پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ :۔
آئندہ محلوں کی اندرونی گلیاں ہیں فٹ سے کم نہ ہوں ۔ محلہ کے ارد گرد سے
گزرنے والی سڑک ساٹھ فٹ اور درمیان سے گزرنے والی پچاس فٹ سے کم نہ ہو۔ جب
مکان بنانے کے لئے کوئی زمین خریدی جائے تو امور عامہ خیال رکھے کہ سڑکوں اور گلیوں
کے لئے مقررہ فراخی کے مطابق زمین چھوڑی جائے ۔2
میں سمجھتا ہوں اگر اس اعلان کے مطابق پچاس فٹ کی اندرونی اور ساٹھ فٹ کی بیرونی
سڑک رکھی جائے اور بیس پچیس یا تیس فٹ کی گلی رکھی جائے تب لوگوں کی صحتیں درست رہ سکتی
ہیں ۔ ورنہ نہیں ۔ کیونکہ جتنا بڑا شہر بنتا جائے اُتنے ہی سانس بڑھتے چلے جاتے ہیں اور بیماریوں
میں ترقی ہوتی جاتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جب موٹر گاڑیاں نہیں
ہوتی تھیں دس فٹ کی گلی چھوڑنے کا حکم تھا 3۔ اس سے قیاس کر لو کہ جہاں گھوڑوں اور گدھوں
وغیرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے دس فٹ گلی رکھنے کا حکم دیا گیا تھا وہاں آجکل کے زمانہ میں جبکہ موٹریں
کثرت سے چلتی ہیں یقیناً تمیں فٹ کی گلی ہونی چاہئیے اور سڑک تو پچاس ساٹھ بلکہ ستر فٹ کی
ہونی چاہئیے ۔ کیونکہ یہ زمانہ گھوڑوں اور گدھوں کا نہیں بلکہ موٹروں اور ٹانگوں اور گڑوں کا ہے۔
۔
میں دیکھتا ہوں کہ بعض دفعہ سامان سے لدا ہوا گڈا اگر سڑک پر سے گزرنے لگے تو بارہ تیرہ فٹ
جگہ گھیر لیتا ہے۔ اگر دو گڈے آمنے سامنے آجائیں تو اُن کے گزارنے کے لئے چومیں پچپیں
فٹ جگہ چاہئیے اور اگر ایک دوفٹ راستہ ان دونوں کے درمیان چھوڑ دیا جائے تو تمھیں فٹ جگہ
ہونی چاہئیے ۔ پھر ان کے اردگرد پیدل چلنے والوں کے لئے بھی پچھپیں تھیں فٹ جگہ چاہئیے ۔ مگر افسوس
ہے کہ زمینیں بیچنے والوں نے اس طرف توجہ ہی نہیں کی۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں نے ایسے ایسے
ٹکڑے خرید لئے ہیں جن میں گلیوں اور سڑکوں کے لئے راستے ہی نہیں ۔ اس سے لوگوں کی صحتیں
بھی خراب ہونگی ، شہر کی خوبصورتی کو بھی نقصان پہنچے گا اور آنے والے لوگوں پر بھی بُرا اثر پڑے گا۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ ایک دفعہ امریکہ سے ڈاکٹر زویمر 4 آئے اور وہ

سال 1947ء
39
خطبات محمود
قادیان کو دیکھنے کے لئے بھی آ گئے ۔ ڈاکٹر ز ویمر پادریوں میں سے اسلامی ممالک میں عیسائیت
کی تبلیغ کرنے والوں کے سردار اور لیڈر سمجھے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم
اُن کو قادیان دکھاتے پھرے ۔ میری طبیعت اُن دنوں خراب تھی ۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے کہلا
الیا۔ ڈاکٹر
بھیجا کہ ڈاکٹر ز ویمر آپ سے ملنا چاہتے ہیں ۔ چنانچہ بعد میں اُنہوں نے نے مجھ سے مل بھی لیا ۔ ڈا
خلیفہ رشید الدین صاحب نے سنایا کہ جب میں اُنہیں قادیان دکھا رہا تھا تو یہاں کا کیچڑ اور گند
دیکھ کر وہ مسکرائے اور پھر ہنس کر کہنے لگے ۔ آج ہم نے یہ بھی دیکھ لیا کہ نئے مسیح کا شہر کیسا صاف
ہے۔ آخر وہ اسلام کا دشمن تھا اور اس نے اعتراض ہی کرنا تھا ۔ چنانچہ اُس نے اعتراض کر دیا۔
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم کی طبیعت تیز بھی تھی اور حاضر جواب بھی ۔ وہ اُن کی بات
سن کر کہنے لگے ۔ ابھی تک پہلے مسیح کی حکومت ہے اس لئے یہ پہلے مسیح کی حکومت کا نمونہ ہے ۔
جب ہمارے پاس حکومت آئی تب ہم بتا دیں گے کہ صفائی کس طرح رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے
جواب تو دے دیا مگر اس چوٹ میں ہمارے لئے ایک سبق تھا۔
یہ امر یاد رکھو کہ زندہ قوم وہ ہوتی ہے جس میں فردی فائدہ کے احساس سے قومی فائدہ کا
احساس زیادہ ہوتا ہے ۔ جب افراد میں انفرادیت کی روح ترقی کر جائے تو جماعتی لحاظ سے وہ
نہیں بڑھتی ۔ یہودیوں کی طرح اس میں بڑے بڑے تاجر ہونگے مگر وہ بڑے کام نہیں کر سکیں
گے۔ لیکن جب انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کی روح افراد میں پیدا ہو جائے اور وہ یہ سمجھنے لگیں
کہ جماعت کی نیک نامی یا ملک کا فائدہ یا قوم کی ترقی مقدم ہے اور ہمارا فائدہ پیچھے ہے تب وہ
قومی طور پر ترقی کرتے ہیں ۔ ہماری جماعت کے افراد کو بھی اپنے اندر انفرادیت کی بجائے
اجتماعیت کی روح پیدا کرنی چاہئیے اور انہیں سمجھنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کتنی برکت دی ہے
کہ ان کے لئے مال کمانے کے جائز ذرائع اُس نے پیدا کر دیئے ہیں ۔ مگر بجائے اس کے کہ وہ
اس فضل کا احساس کریں اگر وہ لوٹ مار شروع کر دیں تو یہ کتنی خطرناک بات ہوگی ۔ بہر حال
چونکہ قادیان میں اراضیات کی خرید و فروخت کا کام کرنے والوں کی وجہ سے دقتیں دن بدن
بڑھتی چلی جاتی ہیں اس لئے میں ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں اور امور عامہ کو اس بات کا ذمہ وار
قرار دیتا ہوں کہ وہ اس اعلان کی تعمیل کرائے اور جو شخص تعمیل نہ کرے اُس کا جماعتی طور پر

سال 1947ء
40
خطبات محمود
مقاطعہ کیا جائے اور اعلان کر دیا جائے کہ اُس سے نہ کوئی زمین خریدی جائے اور نہ کسی اور قسم کا
لین دین اُس سے رکھا جائے ۔ وہ اعلان یہ ہے کہ میری اوپر کی تصریحات کے بعد جس پر اب
نو سال گزر رہے ہیں اگر کوئی زمین بھی ایسی فروخت ہوئی ہے جس میں سڑکوں اور گلیوں کے
متعلق میری بیان کردہ ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا گیا تو وہ سودے سب کے سب منسوخ کر دیئے
جائیں ۔ اور خریدار کو اختیار دیا جائے کہ یا تو وہ اپنی زمین میں سے سڑکوں اور گلیوں کے لئے اتنی
جگہ نکالے جتنی جگہ کا میں نے اعلان کیا تھا ور نہ سلسلہ کی طرف سے مالک کو مجبور کیا جائے کہ وہ یا
راستہ مقررہ قاعدہ کے مطابق چھوڑے یا خریدار کو روپیہ واپس دے دے اور زمین لے لے۔
میں چونکہ مالک کا بھی نقصان نہیں چاہتا اس لئے اُس کے حالات کا بھی میں نے لحاظ کر لیا ہے ۔
مثلاً ممکن ہے اُس نے زمین اس اثر کے نیچے بیچی ہو کہ سڑکوں وغیرہ کو نکال کر جو زمین بچتی ہے
میں صرف اُس کی قیمت وصول کر رہا ہوں نہ کہ ساری زمین کی ۔ مثلاً وہ ہزار روپیہ پر ایک ٹکڑا
بیچتا ہے اور سمجھتا ہے کہ در حقیقت اس کی پندرہ سو روپیہ قیمت ہونی چاہیے ، مگر ہزار روپیہ پر میں
اس لئے فروخت کرتا ہوں کہ اسے گلیوں اور سڑک وغیرہ کے لئے بھی رستہ دینا پڑے گا۔ اگر کسی
شخص نے اس رنگ میں کم قیمت وصول کی ہو تو اوپر کے قاعدہ سے اُس کے حق کی بھی حفاظت
ہو جائے گی ۔ جس طرح ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ خریدار کو کوئی نقصان پہنچے اسی طرح ہم یہ بھی نہیں
چاہتے کہ مالک کو کوئی نقصان پہنچے ۔
پس میں اس خطبہ کے ذریعہ تمام دوستوں میں یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ وہ تمام لوگ جنہوں
نے گزشتہ نو سال کے عرصہ میں کوئی زمین فروخت کی ہے وہ فوراً امور عامہ میں اپنے اپنے نام
نوٹ کرا دیں اور فروخت کردہ زمین کی تفصیل لکھ کر دیں ۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اُن کے
متعلق سمجھا جائیگا کہ وہ جماعت کے باغی ہیں اور اُن سے تعلقات منقطع کر لئے جائیں گے ۔ اس
فہرست کے بن جانے پر ہر خریدار کو اختیار دیا جائیگا کہ یا تو وہ سود التسلیم کرلے اور گلیوں اور
سڑکوں کیلئے خود ہی زمین دے دے۔ اور اگر وہ اِس پر راضی نہ ہو تو فروخت کنندہ کو مجبور کیا
جائے گا کہ وہ راستے حسب قواعد بنا کر دے یا پھر سودے کو منسوخ کر کے خریدار کو اُس کا روپیہ
واپس کرے۔ میرا اعلان یہ تھا کہ محلہ کی اندرونی گلیاں میں فٹ سے کم نہیں ہونی چاہیں ۔ محلہ

سال 1947ء
41
خطبات محمود
کے ارد گرد سے گزرنے والی سڑک ساٹھ فٹ کی ہونی چاہئیے اور درمیان سے گزرنے والی سڑک
پچاس فٹ سے کم نہیں ہونی چاہئیے ۔ یہ اعلان ہے جس کے مطابق گلیوں اور سڑکوں کے لئے
بہر حال زمین لی جائے گی ۔ اگر خریدار خود بخود دیدے تو بات ختم ہو جائے گی اور اگر خریدار یہ
سمجھے کہ اس صورت میں سو دا مہنگا ہے اور جس قدر زمین باقی رہتی ہے اُسکی مجھ سے زیادہ قیمت
وصول کی گئی ہے تو ہم مالک کو مجبور کریں گے کہ وہ راستے چھوڑے یا روپیہ واپس کر دے اور
زمین حسب سابق اپنے قبضہ میں لے لے اور رستے چھوڑ کر دوبارہ جس کے پاس چاہے فروخت
کر دے۔ بہر حال دونوں فریق کو کامل اختیار حاصل ہوگا ۔ اگر خریدار یہ سمجھے گا کہ رستے نکال کر
بھی جو زمین بچتی ہے وہ میری ادا کردہ قیمت پر مہنگی نہیں تو وہ خود بخو د رستے دیدیگا ۔ اور اگر وہ
اس سودے کو مہنگا سمجھے گا تو مالک اُسے قیمت واپس کر دے گا ۔ اور پھر مالک کو اختیار ہو گا کہ وہ
حسب قانون رستے چھوڑ کر کسی اور کے پاس زمین فروخت کر دے۔ یہ تو گزشتہ فروخت شدہ
زمینوں کے متعلق میرا اعلان ہے۔
آئندہ کے متعلق میں سمجھتا ہوں بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو شہری کمیٹیوں کے سپرد ہوتے
ہیں اور یہ کام بھی در حقیقت میونسپل کمیٹی کا ہی ہے کہ وہ سڑکوں اور گلیوں کا خیال رکھے۔ اور آبادی
کو ایسے رنگ میں بڑھنے نہ دے جو حفظانِ صحت کے اصول کے خلاف ہو اور شہر کی بدصورتی کا
موجب ہو۔ اگر میونسپل کمیٹی اس کام کو نہ کر سکے تو یہ کام امور عامہ کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔
بہر حال یہاں کی میونسپل کمیٹی کے وہ ممبر جو ہماری جماعت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں میں اُنہیں
ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فوراً ایک افسر مقرر کریں جس کا یہ کام ہو کہ وہ قادیان کی موجودہ آبادی
سے آدھ آدھ میل کے فاصلہ تک چاروں طرف جس قدر زمین ہے اُس کا ایک نقشہ تیار کرے ۔
جس میں یہ تمام باتیں دکھائی جائیں کہ فلاں فلاں جگہ سڑکیں ہونگی ، فلاں فلاں جگہ گلیاں ہوں
گی ، اور فلاں فلاں قطعات زمین ہیں جن میں رہائشی مکانات بنائے جا سکتے ہیں ۔ اور فلاں فلاں
جگہ منڈی اور بازار بنیں گے تا کہ اس کے بعد جو مکان بھی تعمیر ہو اُس نقشہ کے مطابق ہو اور
لوگوں کو معلوم ہو کہ سڑکوں اور گلیوں کے لئے اتنی زمین بھی بہر حال چھوڑنی پڑے گی ۔ بعد میں
چونکہ جھگڑے پیش آتے ہیں اور لوگوں پر اپنی زمین کا کچھ حصہ چھوڑ نا گراں گزرتا ہے اس لئے

سال 1947ء
42
خطبات محمود
پہلے سے ایسے نقشے تیار رکھنے چاہئیں تاکہ بعد میں جھگڑے نہ ہوں ۔ اور شہر کی داغ بیل ایسے
رنگ میں پڑے جو خوبصورتی کا موجب ہو اور لوگوں کی صحتوں کو درست رکھنے والا ہو ۔ میونسپل
کمیٹی اگر اس کام کو آسانی سے نہ کر سکے یا امور عامہ کا تعاون حاصل کرنا چاہے تو امور عامہ کو
اس بارہ میں میونسپل کمیٹی کی مدد کرنی چاہئیے ۔ اور میونسپل کمیٹی کو ایسے رنگ میں کام کرنا چاہئیے کہ
جماعت کا تعاون کمیٹی کو حاصل رہے اور کمیٹی کا تعاون جماعت کو حاصل رہے ۔ ہاں اگر کمیٹی اس
تجویز کے مطابق روپیہ خرچ نہیں کر سکتی تو پھر امور عامہ اپنے طور پر ایسے نقشے جلد سے جلد تیار
کرائے ۔ اور پھر اعلان کر دیا جائے کہ کوئی خرید و فروخت ان نقشوں کے خلاف نہ ہو ۔ پس میں
افسرانِ متعلقہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ قادیان کی موجودہ آبادی سے آدھ آدھ میل کے فاصلہ تک
کے نقشے فوری طور پر تیار کئے جائیں ۔ اور جماعت میں اعلان کر دیا جائے کہ ان نقشوں میں
جہاں سڑکیں دکھائی گئی ہیں وہاں سڑکیں ہی بنیں گی اور جہاں گلیاں دکھائی گئی ہیں وہاں گلیاں ہی
بنیں گی ۔ یہ نہیں ہو گا کہ فروخت کرنے والا اپنی مرضی سے سڑک یا گلی کی زمین بھی خریدار کو دے
دے اور اس طرح قادیان کی آبادی بدصورتی کا موجب بن جائے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس
طریق سے جو ٹکڑے قابلِ فروخت قرار پائیں گے اُن میں اگر مکانات بنائے گئے تو وہ صحت
افزاء بھی ہوں گے اور شہر کی خوبصورتی کا بھی موجب ہوں گے۔
اور
یہ سوال کہ زمین کی قیمتیں کس طرح کم کی جائیں ؟ اس کے متعلق میں نے بہت غور کیا ہے
اور بعض تجویزیں میں نے سوچی بھی ہیں ۔ مگر سر دست میں اُنہیں بیان نہیں کرنا چاہتا ۔ اس وقت
میں صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں قدر کہنا چاہتا ہوں کہ میرا منشاء ہے آئندہ انفرادی خرید و فرو رید و فروخت کو گلہ روک دیا
جائے اور ایک کمیٹی بنا دی جائے جس کے واسطہ سے ز سے زمین بیچنے والے اپنی زمین بیچیں
خریدنے والے خریدیں ۔ سڑکوں کا انتظام چونکہ میونسپل کمیٹی کے سپر د ہوتا ہے اس لئے سڑکوں کی
درستی کے لئے ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آئندہ ایک ٹیکس مقرر کر دیا جائے جو ہر زمین فروخت
کرنے والے سے وصول کیا جائے ۔ مثلاً ہر زمین فروخت کرنے والا دس فیصدی قادیان کی ترقی
اور صحت وغیرہ کی نگہداشت کے لئے دے ۔ اس طرح سڑکوں کی درستی کا کام اس روپیہ سے لیا
جاسکتا ہے۔ اگر اس طرح کام کیا جائے تو مالک اور خریدار دونوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہو سکتا۔ جائے تو مالک اور خریدار دونوں کوکس قسم کا نقصان نہیں ہوسکتا۔

سال 1947ء
43
خطبات محمود
دوسرے ۔
دراصل سڑکیں اور گلیاں وغیرہ چھوڑ نا شہر کی صفائی اور درستی اور خوشنمائی کے لئے نہایت ضروری ہوتا
ہے۔ اگر ہر زمین فروخت کرنے والے سے دس فیصدی رقم لی جائے تو آہستہ آہستہ ایک ایسا مضبوط
فنڈ قائم ہو سکتا ہے جس سے شہر کی درستی کے بہت کچھ کام لئے جا سکتے ہیں ۔ غرض زمینوں کی
خرید و فروخت کے لئے ایک کمیٹی کا بننا نہایت ضروری ہے۔ اب تو رقابت کے طور پر ہی ایک
کے مقابلہ میں قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں اور غرباء کے لئے سخت مشکل پیش آرہی ہے۔ کمیٹی
بن گئی تو جو شخص زمین خریدنا چاہے گا اُس کی معرفت خریدے گا اور جو شخص زمین بیچنا چاہے گا اُس کی
معرفت بیچے گا۔ انفرادی خرید و فروخت کا سلسلہ قطعی طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اس طرح قیمتوں کے سلسلے
میں ایک معقول حد مقرر کر دی جائے گی اور کہہ دیا جائے گا کہ اس سے زیادہ قیمت وصول نہیں کرنی۔
اس ضمن میں ایک اور تجویز بھی میرے ذہن میں ہے مگر اُس پر ابھی میں نے پورے طور پر
غور نہیں کیا۔ اور وہ تجویز ہے کہ جو شخص کوئی زمین خریدے اُس پر شرط عائد کر دی جائے کہ وہ بارہ
مہینے کے اندر اندر اگر اُس زمین کو فروخت کرے تو دس فیصدی سے زیادہ نفع نہیں لے سکتا ۔ دو
سال کے بعد فروخت کرے تو میں فیصدی سے زیادہ نفع نہیں لے سکتا ۔ اس طرح نفع کو ایک حد
میں لایا جا سکتا ہے ۔ مگر ابھی میں اس کا اعلان نہیں کرتا ۔ صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ میرے
ذہن میں ایسی تجاویز ہیں جن سے آئندہ نا جائز نفع اندوزی کے سلسلہ کوگالی طور پر روک دیا جائے
گا ۔ اب تو یہ ہوتا ہے کہ آج ایک شخص پانچ سو روپیہ پر ایک کنال زمین خریدتا ہے تو چوتھے مہینے
دو ہزار روپے پر بیچنے لگ جاتا ہے ۔ اور بعض نے تو یہ تجارت کا سلسلہ اس رنگ میں شروع کر
رکھا ہے کہ ایک شخص جس نے چار سو روپیہ میں ایک کنال زمین خریدی تھی وہ دوسرے کے پاس
جاتا ہے اور کہتا ہے کہ قادیان میں زمینوں کی قیمتیں خوب بڑھ رہی ہیں اس لئے زمین ضرور خرید
لو ۔ جب وہ زمین خرید نے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو کہتا ہے چار سو روپیہ میں میں نے زمین خریدی
تھی تم پانچ سوروپیہ پر لے لو۔ وہ پانچ سورو پہیہ میں زمین خرید لیتا ہے اور اسے سور و پی نفع ہو جاتا
ہے۔ وہ چند دنوں کے بعد پھر اُس کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے آپ نے پانچ سو روپیہ میں زمین
خریدی تھی اب میرے فلاں رشتہ دار کو اس کی ضرورت ہے۔ تم مجھ سے چھ سو لے لو اور زمین
دے دو۔ جب اُسے سو روپیہ نفع نظر آتا ہے تو وہ چھ سو روپیہ میں اُسے دے دیتا ہے۔ اِس پر پھر
ا

سال 1947ء
44
خطبات محمود
وہ کسی اور کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے قادیان میں زمین کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں آپ جلدی
کوئی زمین لے لیں ۔ میرے فلاں رشتہ دار نے چھ سو روپیہ میں زمین لی تھی آپ 900 میں لے
ں ۔ وہ 900 میں خرید لیتا ہے اور اُسے دو سو روپیہ نفع ہو جاتا پیہ مع ہو جاتا ہے۔ پھر وہ اُسی سے وہی زمین
لیں ۔
بنانے
مثلاً ہزار میں خرید لیتا ہے اور پھر دوبارہ بارہ تیرہ سو میں فروخت کر دیتا ہے۔ اسی طرح یکدم چار
چار، پانچ پانچ سو سے ہزار ہزار، دو دو ہزار تک زمین کی قیمتیں پہنچ جاتی ہیں ۔ اور یہ سیڑھی بنا۔
میں یہ حکمت ہوتی ہے کہ لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ اُس نے چارسو کی زمین چودہ پندرہ سو میں فروخت
کی ہے۔ بلکہ بعض دفعہ تو یہ سب خرید و فروخت بناوٹی ہوتی ہے۔ خریدار بھی وہی ہوتا ہے اور
فروخت کنندہ بھی یہی ہوتا ہے۔ اور اُس کی اس چال کو دیکھ کر لوگ اس گھبراہٹ میں کہ زمین کی
قیمتیں تو بڑھ رہی ہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں ہمیں اس قیمت پر بھی زمین نہ ملے فوراً خریدنے کے لئے تیار
ہو جاتے ہیں۔ اس طرح وہ آپ ہی آپ قیمتیں بڑھاتے چلے جاتے ہیں اور لوگوں کو مشکلات میں مبتلا
کر دیتے ہیں۔ یہ چیز ہے جس کا ازالہ ہونا ضروری ہے اور اس کا ازالہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم نفع
کی حد بندی کر دیں اور کہہ دیں کہ تم بیشک تجارت کرو مگر تجارت کے اصول کو نظر انداز نہ کرو۔ تجارت کا
اصول یہ ہے کہ روپیہ پر آنہ دو آنہ نفع لے لیا جائے ۔ یہ تو نہیں ہوتا کہ روپیہ کی چیز کے پانچ روپے وصول
کئے جائیں۔ اگر ایسا کیا جائے تو یہ حض ٹوٹ ہوگی اور غرباء کو کچل دینے والی بات ہوگی ۔
پھر اُن لوگوں کو جو زمینوں کی قیمتیں نا جائز حد تک بڑھا رہے ہیں یہ بھی تو سوچنا چاہئیے کہ
آخر لوگ قادیان میں کیوں زمینیں خرید رہے ہیں؟ قادیان میں لوگوں کا زمینیں خرید نا محض اِس
لئے ہے کہ وہ قادیان میں ہجرت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اگر خدا کا حکم نہ ہوتا کہ جماعت
کے مخلصین قادیان میں ہجرت کر کے آئیں ، اگر اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نہ ہوتا کہ قادیان کو بڑھاؤ ۔
اور اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں قادیان کی وسعت اور اُس کی ترقی کے
متعلق نہ ہوتیں تو لوگ دیوانہ وار ان سے بڑی بڑی قیمتوں پر زمینیں کیوں خریدتے ۔ وہ زمینیں
خریدتے ہیں محض اس لئے کہ خدا کا حکم پورا ہو اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیشگوئی کے پورا کرنے کے ثواب میں شریک ہوں ۔ اس اخلاص و ایمان کے ساتھ آنے والے
لوگوں سے اس قدر قیمتیں وصول کرنا ایسا ہی ہے جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ بعض لوگ خدا تعالیٰ

سال 1947ء
45
خطبات محمود
کی آیتوں کو بیچ کر کھاتے ہیں 5 ۔ ایسے تاجر بھی خدا تعالیٰ کی آیات کو بیچ کر کھانے والے ہیں ۔
گا۔
لوگ آتے ہیں خدا کی بات پوری کرنے کے لئے ۔ اُن کا اخلاص اور اُن کا ایمان تقاضا کرتا ہے
کہ خدا تعالیٰ کا حکم پورا ہو۔ مگر تاجر اُن کے اخلاص سے اس رنگ میں ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں
کہ وہ اُن سے زیادہ سے زیادہ روپیہ وصول کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ طریق جو نہایت ہی
خطر ناک ہے بہر حال جلد سے جلد ختم ہونا چاہئیے ۔ مگر اس کے متعلق ابھی پوری سکیم میرے ذہن
میں نہیں ۔ بعد میں اس بارہ میں مفضّل اعلان کر دیا جائے گا ۔ سرِ دست میں صرف اس قدر
اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ زمینوں کے جتنے سودے میرے 1938 ء کے اعلان کے بعد ہوئے ہیں
اور جن میں میری مقرر کردہ شرائط کو جو میں نے گلیوں اور سڑکوں کے متعلق بیان کی تھیں ملحوظ نہیں
کھا گیا وہ تمام کے تمام سودے شرطیہ طور پر منسوخ کر دیئے جائیں ۔ اگر گاہک گلیوں اور سڑکوں
کے لئے زمین دے دیں اور سمجھیں کہ سڑکوں اور گلیوں کے لئے زمین دینے کے بعد بھی جو حصہ
اُن کے پاس رہتا ہے وہ اُن کی ادا کردہ قیمت کے مقابلہ میں مہنگا نہیں تو اُن کا سودا قائم رہے
گا ۔ اور اگر وہ سمجھیں گے کہ اس قدر زمین چھوڑنے کے بعد جو زمین ہمارے پاس رہتی ہے وہ کم
ہے اور روپیہ ہم سے زیادہ لے لیا گیا ہے تو مالک کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ اُنہیں قیمت واپس دے
دے اور پھر خود رستے وغیرہ چھوڑ کر کسی دوسرے کے پاس زمین فروخت کر دے۔ ہمیں اس طریق
میں دونوں کا فائدہ مد نظر رہے گا ۔ اگر گا ہک یہ سمجھے گا کہ جو زمین میر - لہ جو زمین میرے پاس باقی رہے گی وہ بھی
میری ادا کردہ قیمت کے مقابلہ میں سستی ہے اور رستے خود بخود چھوڑ دے گا تو زمین اُس کے
پاس رہے گی ورنہ اُسے قیمت واپس دلا دی جائے گی۔ اور مالک کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ
رستے چھوڑ دینے کے بعد بھی اُس زمین کو مناسب قیمت پر کسی دوسرے کے پاس فروخت
کر دے۔ مگر اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ قادیان کی آئندہ وسعت کے متعلق ایک نقشہ جلد سے
جلد تیار کیا جائے ۔ فی الحال محلہ کی آخری عمارت سے آدھ آدھ میل تک چاروں گوشوں کی
زمین لے لی جائے یا اگر مناسب سمجھا جائے تو میونسپل حدود کو لے لیا جائے ۔ مگر وہ چھوٹی ہیں۔
ایسی نہیں جس سے قادیان کی آئندہ ترقی کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ اگر اُن حدود کو لیا گیا تو قادیان
کی آبادی کو ہم صحیح طور پر منظم نہیں کر سکتے ۔ میرے نزدیک مناسب یہی ہے کہ ہر محلہ کی آخری

سال 1947ء
46
خطبات محمود
عمارت سے نصف نصف میل تک کے دائرہ کا ایک نقشہ تیار کیا جائے جس میں بتایا جائے کہ فلاں
فلاں جگہ سڑکیں ہونگی ، فلاں فلاں جگہ گلیاں ہونگی ، اور پھر اعلان کر دیا جائے کہ جو شخص ان حصوں
میں کوئی مکان بنائے وہ سڑکیں اور گلیاں چھوڑ کر مکان بنائے ۔ سڑکوں وغیرہ کی درستی کے متعلق
میں بتا چکا ہوں کہ اگر میونسپل کمیٹی یہ بار برداشت نہ کر سکے تو پھر امور عامہ کے ساتھ وہ سمجھوتہ
کرلے ۔ اس کے بعد یہ قاعدہ بنا دیا جائے گا کہ ہر زمین فروخت کرنے والا دس فیصدی سڑکوں
وغیرہ کی درستی کے لئے دے۔ اس کے بعد رفتہ رفتہ یہ شرح بڑھائی بھی جا سکتی ہے لیکن اسے گھٹایا
نہیں جا سکتا۔ یہ فنڈ جب مضبوطی کے ساتھ قائم ہو گیا تو اس روپیہ سے سڑکوں کو پختہ بنانے یا
گلیوں وغیرہ کو درست کرنے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ اور یہ کام ایسا ہے جو لوگوں کی صحتوں کو درست
رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ ہم نے دار الانوار بنایا تو لوگوں کو زمینیں بھی سستی مل گئیں۔
اور پھر اس وجہ سے کہ اس محلہ کی سڑکیں بہت چوڑی ہیں میں نے دیکھا ہے جتنی سڑک دار الانوار
کی چلتی ہے اُتنی سڑک کوئی اور نہیں چلتی ۔ لوگ سیر کے لئے اُدھر ہی جاتے ہیں۔ شروع میں تو
دار الرحمت اور دار الفضل وغیرہ کے لوگ بھی اسی طرف سیر کرنے کے لئے آتے تھے۔ کیونکہ
چوڑی سڑکیں ہیں اور دیکھنے والے پر اس کا نہایت خوشگوار اثر پڑتا ہے ۔ خالی شہر کا بڑھنا کوئی چیز
نہیں ۔ شہر کا خوبصورت اور صحت افزا ہونا بھی نہایت ضروی ہوتا ہے۔ اور اس کا انسانی دماغ اور
اس کی قوتوں پر خاص اثر پڑتا ہے۔ ورنہ اگر قادیان کی آبادی بڑھ جائے اور بوجہ آبادی کے
گنجان ہو جانے اور مکانات کے تنگ و تاریک ہونے کے لوگوں کی صحتیں بگڑ جائیں اور وہ بیمار
اور کمزور رہنے لگ جائیں تو ایسی آبادی کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ جیسے آجکل بھی بوجہ اس کے کہ
قادیان کی آبادی بڑھ گئی ہے کئی قسم کے امراض لوگوں میں پیدا ہونے لگ گئے ہیں ۔ مثلاً
ٹائیفائیڈ قادیان میں بڑی کثرت سے ہوتا ہے اور ہر سال بیسیوں لوگ اس میں مبتلا ہو جاتے
ہیں ۔ حالانکہ ایک مومن کی جان بھی بڑی قیمتی چیز ہوتی ہے گجا یہ کہ ہر سال بیسیوں جانوں کو
نقصان پہنچے اور اس کے تدارک کا کوئی فکر نہ کیا جائے ۔ اِسی طرح سل اور دق کا مرض بھی
قادیان میں پایا جاتا ہے۔ یہ بیماریاں اسی وجہ سے ہیں کہ مکانات کشادہ نہیں ۔ آبادی بڑھ گئی
ہے اور جراثیم کمزور لوگوں پر غلبہ پا لیتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی کسی مرض کے نتیجہ

سال 1947ء
47
خطبات محمود
میں انسانی جسم میں ضعف واقع ہو جائے سل اور دق کے جراثیم اُس میں اپنا گھر بنانا شروع کر
دیتے ہیں ۔ پس یہ سکیم سارے شہر کے فائدے کے لئے ہے ۔ قطع نظر اس سے کہ یہ میرا حکم ہے ۔
ہر احمدی اگر اپنی عقل سے کام لے گا اور وہ اس کے فوائد کو سوچے گا تو اُسے نظر آئے گا کہ یہ سکیم
گاہک کے فائدے کے لئے بھی ہے، بیچنے والے کے فائدہ کے لئے بھی ہے اور باقی لوگوں کے
فائدہ کے لئے بھی ہے۔ اور اگر قادیان کے تمام لوگ غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچیں تو انہیں
یا د رکھنا چاہیئے کہ اُن کا مشتر کہ دباؤ ایسے لوگوں کی اصلاح کا بہت بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔
دنیا میں نفع اس بات کا نام نہیں ہوتا کہ ایک کنال میں سے سارا نفع حاصل کرنے کی کوشش کی
جائے۔ در حقیقت دنیا میں دو قسم کے تاجر ہوتے ہیں۔ ایک بیوقوف تاجر ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ میرے
پاس دس من گندم ہے میں اس دس من گندم سے جس قدر نفع حاصل کرنا چاہتا ہوں حاصل کرلوں ۔ اور
ایک ہوشیار تاجر ہوتا ہے جو نفع کم رکھتا ہے اور اُس کی بکری بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح ایک تاجر کی اگر
دس کنال زمین فروخت ہوتی ہے تو دوسرے کی سو کنال زمین فروخت ہو جاتی ہے۔ اور اس طرح اُسے
وہی نفع مل جاتا ہے جو دس کنال والا حاصل کرتا ہے مگر انصاف سے اور جائز اور حلال کمائی کی صورت
میں ۔ پس ایک ایک کنال زمین کی قیمت بے تحاشا بڑھاتے چلے جانا بیوقوفی کی بات ہے۔ اس کے نتیجہ
میں غرباء کے لئے مشکل پیش آئے گی اور وہ قادیان کی ترقی میں حصہ لینے سے محروم رہ جائیں گے۔
میرے نزدیک یہ بھی ہو جانا چاہیئے کہ ایک علاقہ ایسا مقرر ہو جائے جس میں غرباء کو چھوٹی
چھوٹی عمارتیں بنانے کی اجازت دے دی جائے ۔ جیسا کہ بڑے شہروں میں بالعموم دستور ہوتا
ہے اور وہاں قیمتوں کو زیادہ کنٹرول میں رکھا جائے ۔ اُس علاقہ میں پانچ پانچ مرلے یا آٹھ
آٹھ ، دس دس مرلہ میں مکان بنانے کی اجازت ہونی چاہیئے ۔ ہو سکتا ہے کہ اس کے متعلق سلسلہ
کی طرف سے کوئی کمیٹی بنادی جائے اور امراء سے روپیہ لے کر ایسا ٹکڑہ خرید لیا جائے ۔ پھر
سستی قیمت پر لوگوں میں فروخت کیا جائے تا کہ غرباء کو مکانات بنانے میں کوئی دقت محسوس نہ
ہو کیونکہ غرباء ہی ہیں جن کی شہروں میں اکثریت ہوتی ہے۔ اب تو یہ حال ہے کہ ایک غریب شخص
چار پانچ ہزار روپیہ میں جو اُس کی عمر بھر کا اندوختہ ہوتا ہے ایک کنال زمین خرید لیتا ہے۔ اور پھر
اس میں سے دو دو تین تین مرلے بڑی قیمت پر بیچنا شروع کر دیتا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ شہر کی ظاہری

سال 1947ء
48
خطبات محمود
حالت نہایت گندی ہو جاتی ہے۔ پس یہ ایک ایسی تجویز ہے جس میں قادیان کے ہر باشندے کا
فائدہ مضمر ہے۔ اور میرے نزدیک قادیان کے تمام باشندوں کا فرض ہے کہ وہ اِس بارہ میں
اشتراک عمل کا ثبوت دیں۔ کیونکہ اس میں نہ صرف ہر شخص کا ذاتی فائدہ مضمر ہے بلکہ اُس کے
رشتہ داروں اور دوستوں اور باقی تمام جماعت کا بھی اس سکیم کے ماتحت چلنے میں فائدہ ہے ۔
اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو قادیان کی آبادی بڑھنی بند ہو جائے گی اور صرف مالدار ہی زمینیں
خرید سکیں گے ۔ مگر یہ بھی سوچو کہ ہماری جماعت میں مالدار ہیں کتنے ۔ مزدور یا پھر اعلیٰ مخلص ایسی
زمینیں خریدیں گے اور وہ کنگال ہو کر بیٹھ جائیں گے اور جماعت کو ان کا بار اٹھانا پڑے گا ۔ مثلاً
فرض کرو ایک شخص کے پاس تین چار ہزار روپیہ کی پونچی ہے۔ وہ تین ہزار میں زمین خرید لیتا
ہے۔ اور ایک ہزار میں کچا سا کوٹھا بنا لیتا ہے تو اس کے بعد وہ کیا کرے گا۔ وہ اپنے مکان میں
بیٹھ تو جائے گا مگر اُسے نظر نہیں آئے گا کہ وہ اب کیا کرے۔ اُس نے اپنے اخلاص میں قادیان
آنا قبول کر لیا مگر تاجر پیشہ لوگوں نے اُس پر یہ ظلم کیا کہ اُنہوں نے اُس کی اور اُس کے خاندان
کے کمانے کی طاقت کو سلب کر لیا۔ اور اُسے ایسا غریب اور کنگال کر دیا کہ وہ آئندہ ترقی سے
ہمیشہ کے لئے محروم ہو گیا ۔ یہ کتنا بڑا گناہ ہے جس کے وہ مرتکب ہو رہے ہیں ۔ پس یہ ایک نہایت
ہی نازک معاملہ ہے اور امور عامہ کا فرض ہے کہ وہ جلد سے جلد اس حکم کی تعمیل کر کے اگلے ہفتہ
تک میرے پاس رپورٹ کرے۔ تمام محلہ جات میں بورڈوں پر اس کے متعلق اعلان کر دیا۔
جائے ۔ جمعہ میں میں نے اعلان کر دیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر وہ لوگ جنہوں نے 9 سال
کے اندر اندر کوئی زمین فروخت کی ہو یا خریدی ہو وہ اپنے نام امور عامہ میں نوٹ کرا دیں اور
بتائیں کہ انہوں نے اپنی زمینوں میں رستوں کو مد نظر رکھا ہے یا نہیں ۔ اگر میرے حکم کے مطابق
رستے رکھے گئے ہیں تب تو خیر ور نہ قادیان کی موجودہ آبادی سے نصف نصف میل پرے کے تمام
سودے منسوخ کر دیئے جائیں ۔ گاہک چاہے تو سودا منظور کر لے اور رستہ دے دے اور اگر وہ
پسند نہ کرے تو اُسے مالک زمین سے قیمت واپس دلائی جائے اور مالک کو اختیار دیا جائے کہ وہ
دوبارہ رستے بنا کر جس کے پاس چاہے زمین فروخت کر دے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں جس رنگ
میں ہم انتظام قائم کرنا چاہتے ہیں اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے مالکوں کی یہ بیوقوفی ہو گی اگر وہ یہ

سال 1947ء
49
خطبات محمود
۔
سمجھیں گے کہ وہ بعد میں اپنی زمینوں سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کیونکہ ہم اب ایسے قانون
بنانے والے ہیں جن سے نفع ایک حد کے اندر رہے۔ ہم اب بھی قادیان کی زمینوں کے مالک
ہیں اور سب سے بڑا حملہ اس قانون کا خود میری ذات پر پڑنا ہے ۔ پس میں کسی کی بدخواہی کے
لئے ایسا نہیں کہہ رہا کیونکہ اس کا سب سے زیادہ نقصان خود مجھ کو ہے۔ ہم یہاں کے بڑے
زمیندار ہیں ۔ اور ہماری ارد گرد بہت سی زمینیں ہیں ۔ جو بھی حد بندی ہوئی اُس کا لازماً ہم پر
دوسروں سے زیادہ اثر پڑے گا ۔ مگر ہمیں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں ۔ کیونکہ خدا کے منشاء کا
پورا ہونا ہماری جیبوں کے پُر ہونے سے زیادہ بہتر ہے ۔ خدا قادیان کو بڑھانا چاہتا ہے اور یقیناً
جو شخص قادیان کی آبادی کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے کام لے گا اللہ تعالیٰ اُسے ضائع نہیں کرے
گا۔ میرے ساتھ اُس کا یہی سلوک چلا آ رہا ہے۔ چنانچہ بغیر کسی انسان کی مدد کے اُس نے ہمیشہ
غیب سے ایسے سامان کئے کہ خود بخود میری جائیداد بڑھتی چلی گئی اور اس بارہ میں نہ میں نے
سلسلہ سے مدد لی اور نہ کسی اور فر د سے ۔ ہمیشہ خدا نے میرے ے لئے لئے غیرت دکھائی اور وہ پنے اپنے فضل
سے میری جائیداد کی ترقی کے سامان کرتا رہا اور لوگ اپنی زمینیں خود بخود میرے پاس بیچتے چلے
گئے ۔ چنانچہ سندھ میں ایسی مشکلات پیش آئیں کہ وہ لوگ جن کی زمینیں تھیں اُن میں سے بعض
نے منتیں کرنی شروع کر دیں کہ یہ زمینیں ہم سے لے لی جائیں ۔ اور بعض کا ارادہ زمین خرید نے
کے بعد بدل گیا اور اُنہوں نے دوسری جگہ پر جائیداد بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جب میں نے وہ
زمینیں لے لیں تو یکدم زمین کی قیمت بڑھ گئی اور غلہ کی قیمت بھی زیادہ ہو گئی ۔ اس طرح جس چیز
کو میں قربانی سمجھ رہا تھا خدا نے بتایا کہ در حقیقت یہ اُس کی ایک تدبیر تھی جس سے مجھے فائدہ
پہنچانا مقصود تھا ۔ غرض اللہ تعالیٰ کے لئے جو شخص قربانی کرتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں جاتا ۔ پس
میں مالکوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اِس حماقت کے ارتکاب کو ترک کر دیں جس میں وہ مبتلا
چلے آ رہے ہیں ۔ ان کے ایسے خیالات اللہ تعالیٰ پر ایمان کی کمی کا نتیجہ ہیں ۔ ورنہ اگر وہ خدا کے
لئے اس طریق کو اختیار کریں جو قادیان کی ترقی اور اس کی وسعت میں محمد ہو اور جس سے
قادیان کی خوبصورتی ترقی کرے تو یقیناً خدا اُن کی جائیدادوں کو اور زیادہ وسیع کر دے گا۔ ابھی تو
قادیان نے بیاس تک پہنچنا ہے۔ اور قادیان کے ادھر اُدھر بھی پانچ پانچ چھ چھ میل تک لاکھوں ایکڑ کا

خطبات محمود
50
سال 1947ء
سودا ہونے والا ہے۔ وہ کیوں یہ خیال کرتے ہیں کہ میں نے جو کچھ نفع کمانا ہے پانچ دس کنال میں سے
ہی کما لیں۔ پھر جب قادیان دریائے بیاس تک پھیل کر ایک بہت بڑا شہر بن گیا تو خرید و فروخت کا
سلسلہ پھر بھی جاری رہے گا۔ کیونکہ شہروں میں لوگ ہمیشہ مکان بناتے اور فروخت کرتے رہتے ہیں۔
دنیا کا کوئی شہر ایسا نہیں جس میں یہ تجارت بند ہو گئی ہو۔ یہ تجارت ہمیشہ جاری رہتی ہے ۔
یہاں تک کہ لندن اور نیو یارک جیسے شہروں میں بھی ایک شخص دوسرے سے مکان خریدتا اور پھر
تیسرے کے پاس فروخت کر دیتا ہے ۔ اور اس طرح عظیم الشان شہر بن جانے کے باوجود پھر بھی
اربوں ارب روپیہ کی تجارت ہوتی رہتی ہے ۔ یہ صرف تنگ خیالی اور کوتاہ نظری ہوتی ہے کہ
انسان اپنے قریب کی چیز کو دیکھتا ہے اور دور کا نفع اُسے نظر نہیں آتا۔ ہمارے ملک میں مشہور ہے
کہ ملا کے ہاتھ میں بیٹا آجائے تو پھر وہ اُسے چھوڑتا رتا نہیں اور خیال کرتا ہے کہ پھر نہ معلوم کوئی
بٹیر ہاتھ میں آئے یا نہ آئے ۔ یہی حال بعض کوتاہ خیال تاجروں کا ہے جو چند کنال زمین کی
فروخت سے ہی سارا نفع حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ تجارت ایک ایسی چیز ہے جسے ہمیشہ
جاری رکھا جا سکتا ہے۔ یہاں زمین بیچو آگے چل کر سستی خرید لو۔ پھر وہ بیچو اور آگے خرید لو۔ مگر
کوئی ایسا ذریعہ اختیار نہ کرو جس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے پورا
ہونے میں روک واقع ہو جائے ۔ بیشک تمہیں عارضی نفع حاصل ہو جائے گا مگر یا درکھو خدا تعالیٰ کی
پیشگوئی کے پورا ہونے میں روک بننے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا عذاب تم پر نازل ہوگا۔ لیکن اگر تم
اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں محمد بنو گے تو تمہاری تجارتوں کی کوئی حد بندی نہیں ہوگی اور تمہارا
نفع ہمیشہ ترقی کرتا چلا جائے گا۔“
الفضل 11 فروری 1947 ء )
1 : تذکرۃ صفحہ 782 ایڈیشن چہارم
2: فرموده 2 جنوری 1938ء مطبوعہ الفضل 4 جنوری 1938ء صفحہ 2۔
3 مسلم کتاب المساقاة باب قدر الطريق إذا اختلفوا فيه میں اذا اختلفتم
في الطريق جعل عرضه سبع اذرع“ کے الفاظ ہیں۔
4: ڈاکٹر ز ویمر: امریکہ کے ایک مشہور مستشرق جو 28 مئی 1924ء کو قادیان آئے ۔
) تاریخ احمدیت جلد 5 صفحہ (439)
5: اشْتَرَوْا بِايْتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا (التوبة:9)

آج 10 میں سے 10 باقی