تمام جماعت کو التزام کے ساتھ یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ناقابل برداشت فتنوں سے بچائے

سال 1947ء
219
(22)
خطبات محمود
تمام جماعت کو التزام کے ساتھ یہ دعا کرنی چاہیے کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو نا قابل برداشت فتنوں سے بچائے
)فرمودہ 13 جون 1947ء(
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وو
آجکل ہمارے ملک پر ابتلاء کے بعد ابتلاء آ رہا ہے اور ہر آنے والا معاملہ پہلے کی نسبت
زیادہ سنگین اور شدید صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس وقت تے تقسیم ملک کا سوال در پیش ہے اور
اس کے متعلق جس جس رنگ میں تجویزیں پیش ہو رہی ہیں اُن کو دیکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ ہمارا
ملک کہیں ایسی شکل نہ اختیار کر جائے جیسا کہ ہزار پائے 1 کے پاؤں ہوتے ہیں ۔ اگر خدا نخواستہ
ملک کے چھوٹے چھوٹے حصے کر دیئے گئے تو کوئی حصہ بھی آزادی کے ساتھ ترقی نہیں کر سکے گا۔
اگر یہی جوش و خروش رہا تو ملک کا چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم ہو جانا کوئی بعید از قیاس بات
نہیں ۔ پھر اگر ملک کے ایک حصہ سے دوسرے حصہ میں جانے کے لئے پاسپورٹ کی شرط لگا دی
گئی تو اس کی ایسی ہی شکل بن جائے گی جیسا کہ ننگل کا رہنے والا آدمی بھینی جانے کے لئے
پاسپورٹ حاصل کرے۔ یا بھینی کا رہنے والا آدمی نگل جانے کے لئے پاسپورٹ حاصل
کرے۔ اور یہ صورت حال قیدیوں سے بھی بدتر ہوگی ۔ قیدی تو شہر میں سے کچھ تھوڑے سے
افراد ہوتے ہیں تمام کے تمام لوگ جرائم کا ارتکاب نہیں کرتے لیکن اس صورت میں تو سب لوگ
ہی قیدی بن جائیں گے ۔ سیر کرنے کے لئے اگر کوئی شخص گھر سے نکلے گا تو ابھی اس کی ٹانگیں بھی

سال 1947ء
220
خطبات محمود
نہیں کھلی ہوں گی اور اُسے پسینہ بھی نہیں آیا ہو گا کہ پولیس اُسے آگھیرے گی اور کہے گی کہ آپ
غیر ملک میں داخل ہو گئے ہیں، پاسپورٹ دکھائیں ۔ اس قسم کے حالات ہر انسان کے لئے
مشکلات کا باعث بنیں گے ۔ اور پھر ہمارے لئے تو تبلیغ کے رستے میں بہت زیادہ مشکلات پیدا
ہو جائیں گی ۔ در حقیقت یہ تقسیم ایسے رنگ میں ہونی چاہیئے کہ ملک کے باشندوں کے لئے آرام دہ
اور نفع مند ثابت ہو۔ لیکن جیسا کہ میں نے اس سے قبل کئی دفعہ بتایا ہے ان باتوں میں ہمارا کوئی
دخل نہیں ۔ کیونکہ ہم تو ایک اقلیت ہیں اور فیصلہ اکثریت نے کرنا ہے ۔ ہم تو نصیحت کے طور پر
ایک بات بیان کر دیتے ہیں ورنہ ہم اس بات کو چلانے کے لئے اپنا وقت اور مال استعمال نہیں
کرتے ۔ ہم جو بات سیاسی مشورہ کے طور پر بیان کرتے ہیں وہ محض لوگوں کی بہتری اور بہبودی
کے لئے بیان کرتے ہیں ورنہ سیاسی طور پر ہم اسے جاری نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ اگر ہماری جماعت
سیاسی کاموں میں لگ جائے تو دین کا خانہ خالی رہ جائے اور مذہب کا پہلو کمزور ہو جائے ۔ ان
سے
حالات میں ہمارے لئے صرف ایک ہی صورت رہ جاتی ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ
دن رات دعائیں کریں۔ جیسا کہ آج تک ہماری جماعت ایسے نازک موقعوں پر ہمیشہ دعائیں
کرتی رہی ہے اور اکثر اوقات اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی دعاؤں کو قبول فرمایا ہے ۔ یہ موقع
بھی نہایت ہی نازک مواقع میں سے ہے۔ اِس لئے تمام جماعت کو التزام کے ساتھ یہ دعا کرنی
چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ان نا قابلِ برداشت فتنوں سے بچائے ۔
عام طور پر ہمارے ملک کے لوگ جغرافیہ سے ناواقف ہیں اور اس وجہ سے وہ ایسی باتوں کو
کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے ۔ اب بھی جو صورت حالات پیدا ہونے والی ہے آپ لوگ اُس کا
ندازہ نہیں لگا سکتے ۔ کیونکہ آپ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے نقشے نہیں ۔ لیکن میری آنکھوں کے
سامنے سب نقشے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ کس میدان میں لڑائی لڑی جا رہی ہے ۔ اگر اس قسم
کے خطرناک اقدام کئے گئے تو اس سے دونوں فریق ہی نقصان اٹھائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ
ملک کے بٹوارے سے زیادہ مصیبت ان حد بندیوں کی وجہ سے پیدا ہو گی ۔ اور ملک کی آزادی
پہلی غلامی سے بھی بدتر ہو گی ۔ اتحاد اور بٹوارے کا عوام الناس پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ کیونکہ وہ
تو محکوم ہوتے ہیں اور کسی نہ کسی حاکم کے ماتحت اُن کو رہنا ہی پڑتا ہے۔ اگر ایک انگریز ڈپٹی کمشنر

سال 1947ء
221
خطبات محمود
ہو گا تو اُس کے سامنے بھی اُن کو سر جھکا کر چلنا پڑے گا اور اگر کوئی ہندوستانی ڈپٹی کمشنر ہوگا تو اس
کے سامنے بھی اُن کو سر جھکا کر چلنا پڑے گا۔ اس لحاظ سے ان میں کوئی احساس پیدا نہیں ہوتا کہ
ہندوستانی حاکم ہے یا انگریز حاکم ہے۔ پس حکومتوں کی تبدیلی عوام الناس پر اتنی اثر انداز نہیں
ہوتی جتنی کہ سرحدوں کی تبدیلی اُن پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس قسم کے بٹوارے کی مثال ایسی ہی
ہے۔ جیسا کہ دو ہاتھوں کی اُنگلیوں کو آپس میں پیوست کر دیا جائے یا دو کنگھیوں کے پنجوں کو آپس
میں پیوست کر دیا جائے ۔ اور اس حالت میں ہر میل دومیل کے بعد ایک سفر کرنیوالے سے
پاسپورٹ مانگا جائے گا کہ آپ اب غیر علاقہ میں داخل ہوئے ہیں ، اس ملک کے قواعد اس قسم
کے ہیں آپ ان کی پابندی کریں ۔ یہ کیسی خطرناک صورت حالات ہے۔ میرے نزدیک تو پہلے
تمام سوالوں سے یہ سوال زیادہ خطرناک ہے اور اس قسم کے حالات سب قوموں کے لئے
مشکلات پیدا کریں گے ۔ اس وقت تو جوش میں آکر سب کہتے ہیں کہ ہم زمین کا ایک انچ ٹکڑا بھی
وصول کئے بغیر نہیں رہیں گے۔ لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو جو صورت اب پیدا ہونے والی ہے
اُس کی نہ سکھ تاب لاسکیں گے، نہ ہند و تاب لاسکیں گے۔ نہ مسلمان تاب لاسکیں گے اور نہ ہی
اچھوت
رت تاب لاسکیں گے ہر ایک کے لئے مصیبتوں کا دروازہ کھل جائے گا۔ پس ان تمام حالا،
کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری جماعت کو خصوصیت کے ساتھ دعائیں کرنی چاہئیں ۔ بلکہ تمام بالغ
مرد اور عورتوں کو تہجد کے لئے اٹھنا چاہیئے ۔ اور اگر زیادہ نہیں تو دو نفل ہی پڑھ لینے چاہئیں ۔ اور
جو مرد اور عورتیں اس سے پہلے تہجد نہیں پڑھتے اُنہیں باقاعدگی کے ساتھ تہجد پڑھنی شروع کر دینی
چاہیئے اور نہایت تضرع اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی۔ اسے یہ دعا کرنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے ان ۔ سے ان مشکلات کا حل پیدا کرے اور یہ پیدا کرے اور یہ مصیبت ہمارے ملک کے لئے باعث رحمت بن
جائے ہیں سینکڑوں سالوں کی غلامی کے بعد آزاد غلامی کے بعد آزادی کی نعمت ہمارے ملک کو عطا کی جا رہی ہے ۔ ایسا
حالات
نہ ہو کہ بجائے آزادی سے فائدہ اٹھانے کے ہمارا ملک نئی نئی مصیبتوں میں مبتلا ہو جائے ۔
انگریزی میں ایک ضرب المثل ہے کہ کڑاہی سے گرا اور چولہے میں پڑا ۔ 2 اگر ملک کو
اس قسم کی آزادی ملنے والی ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے بچائے کہ ایک انسان آزادانہ طور پر سانس
بھی نہ لے سکے اور وہ گھبرا کر یہ کہہ اٹھے کہ اس آزادی سے تو وہ پہلی غلامی ہی ہزار درجہ بہتر تھی۔ سے تو

سال 1947ء
222
خطبات محمود
اس نازک موقع پر سیاسی کارفرماؤں کو بھی نہایت ہی عقل اور سمجھ کے ساتھ قدم اٹھانا چاہیئے اور
لوگوں کی تکالیف کو مد نظر رکھنا چاہیئے ۔ تمام پارٹیوں کے سیاسی منشاء تو پورے ہو گئے ۔ یعنی
ہندوؤں کی بھی من مانی مرادیں بر آئی ہیں اور مسلمانوں کو بھی علیحدہ حصہ مل گیا اور سکھوں کی بھی
یہ خواہش بر آئی کہ ہم مسلمان علاقہ کو بٹوا کر چھوڑیں گے ۔ اب اِن سب پارٹیوں کو چاہیئے کہ وہ
آپس میں آزادانہ طور پر ملک کی بہتری کے لئے ایسا سمجھو تہ کریں جس سے ہر قوم کی الگ حیثیت
بھی قائم رہے اور شہریت کے حقوق بھی سب کو حاصل ہو جائیں ۔ ماتحت اور مغلوب قوم سے
سمجھوتہ کرنے کا اور طریق ہوتا ہے اور ایک برابر کی اور آزاد قوم سے سمجھوتہ کرنے کا اور طریق
ہوتا ہے ۔ پس اب جبکہ دونوں قو میں آزاد ہوگئی ہیں وہ آپس میں معاہدہ کر لیں کہ وہ حکومت کے
لحاظ سے بیشک الگ الگ ہونگی لیکن شہریت کے حقوق تمام علاقوں کے افراد کو ایک دوسرے کے
ملک میں حاصل ہوں گے ۔ اس طرح امید کی جا سکتی ہے کہ آہستہ آہستہ پہلے جیسی حالت پیدا ہو
جائے گی اور دونوں تو میں آپس میں مل بیٹھیں گی ۔
پچھلی جنگ میں جب فرانس کو شکست ہوئی تو حکومت برطانیہ نے فرانس کو یہ پیشکش کی کہ
برطانیہ اور فرانس کے شہری حقوق ایک ہونگے حالانکہ برطانیہ اور فرانس ایسے ممالک ہیں جن کی
زبانیں الگ الگ ہیں اور بعض اوقات وہ آپس میں برسر پیکار بھی رہی ہیں۔ لیکن ایک نازک
موقع پر برطانیہ نے فرانس کو شہریت کے حقوق کی پیشکش کی ۔ اسی طرح اب ہندوستان میں بھی
ہو سکتا ہے کہ حکومتیں آپس میں یہ فیصلہ کر لیں کہ ہماری حکومتیں بے شک آزاد ہونگی لیکن ایک مشرقی
بنگال کے رہنے والے کو مغربی بنگال میں وہی حقوق حاصل ہوں گے جو وہاں کے باشندوں کو
حاصل ہیں ۔ اور اُسے مغربی بنگال کا باشندہ ہی تصور کیا جائے گا۔ اسی طرح مغربی بنگال والے کو
مشرقی بنگال میں وہی شہریت کے حقوق حاصل ہونگے جو مشرقی بنگال والے کو حاصل ہیں ۔ اور
مشرقی پنجاب والے کو مغربی پنجاب میں وہی شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے جو مغربی
پنجاب میں رہنے والے کو حاصل ہیں ۔ اور مغربی پنجاب والے کو پوربی پنجاب میں وہی شہریت
کے حقوق حاصل ہوں گے جو پوربی پنجاب میں رہنے والے کو حاصل ہیں اور ایک علاقہ سے
دوسرے علاقہ میں جانے کے لئے پاسپورٹ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اور ہر آدمی کو جائیداد

سال 1947ء
223
خطبات محمود
اور تجارت کے معاملہ میں آزادی ہوگی ۔ اگر یہ طریق اختیار کیا جائے تو امید کی جاسکتی ہے کہ ملک
میں اتحاد کی روچل جائے اور دلوں میں مل بیٹھنے کی خواہش پیدا ہو۔ اور ہمارا ملک ایک نام والا اور
ایک کام والا بن جائے ۔
پس دعا ئیں کرو ، دعائیں کرو اور دعائیں کرو۔ اگر آپ لوگوں کو خود ان باتوں کی اہمیت کا
پوری طرح احساس نہیں تو ایک ایسے شخص کے بتانے پر جو ان حالات کی اہمیت کو خوب سمجھتا ہے
بیدار اور ہوشیار ہو جاؤ اور وقت پر اپنے مولا کے حضور گر جاؤ۔ اگر ہم اقلیت میں ہیں تو اللہ تعالیٰ میں ہیں تو
کے پاس تو سب طاقتیں ہیں ۔ اگر ہم بے بس اور بے کس ہیں تو اللہ تعالیٰ تو بے بس اور بے کس
نہیں ۔ وہ چاہے تو ملک کے فیصلے کرنے والوں کو عقل اور سمجھ دے سکتا ہے کہ وہ ملک کا بٹوارہ
ایسے طور پر کریں کہ ملک میں بجائے تفرقہ اور شقاق کے اتفاق اور اتحاد قائم ہو جائے ۔“
66
)الفضل 16 جون 1947ء
1 ہزار پایہ کن گھورا۔ ایک لمبا کیڑا جس کی بہت سی ٹانگیں ہوتی ہیں۔
"OUT OF THE FRYING PAN INTO THE FIRE۔":2

آج 10 میں سے 10 باقی