قربانیوں کا مطالبہ کرکے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اعلیٰ درجہ کی نعمتوں کی طرف بلایا ہے
سال 1947ء
240
(25)
خطبات محمود
قربانیوں کا مطالبہ کر کے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اعلیٰ درجہ کی نعمتوں
کی طرف بلایا ہے
فرمودہ 11 جولائی 1947ء )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وو
تین ماہ کے قریب ہوئے کہ میں نے حفاظت قادیان کے لئے چندہ کی تحریک کی تھی جس
میں ہماری جماعت کے بہت سے دوست حصہ لے چکے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے کہ اس تحریک
کی میعاد ختم ہو چکی ہے میں نے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تحریک کو اُس وقت تک جاری رکھے
جب تک جماعت کے تمام افراد اس میں شامل نہ ہو جائیں ۔ جن لوگوں نے باوجود علم کے اس
تحریک میں حصہ نہیں لیا اگر وہ بعد میں حصہ لیں گے تو وہ نادہندگی کے الزام سے تو بچ جائیں گے
لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کا ثواب اُن لوگوں کے برابر نہیں ہوگا جنہوں نے وقت پر اس
تحریک میں حصہ لیا ہے اور عین ضرورت کے وقت اپنی قربانی پیش کر دی ہے۔ لیکن جن لوگوں
تک ابھی یہ آواز نہیں پہنچی یا ملک کے فسادات کی وجہ سے اُن کو اطلاع نہیں ہو سکی یا وہ دور کے
ممالک یا ڈور کے علاقوں کے رہنے والے ہیں وہ باوجود دیر ہو جانے کے ثواب میں ان لوگوں
کے برابر ہی ہونگے جنہوں نے وقت پر اطلاع مل جانے کی وجہ سے سہولت اور آسانی کے ساتھ
اس تحریک میں حصہ لیا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں ابھی تک جماعت کے قریباً چوبیس فیصدی لوگ ایسے
ہیں جو اس تحریک میں شامل ہونے سے محروم ہیں۔ اگر ان میں سے آٹھ یا دس فیصدی بیرونجات
سال 1947ء
241
خطبات محمود
کے احمدی نکال دیئے جائیں تب بھی ہندوستان کے اندر رہنے والے احمدیوں میں سے پندرہ یا سولہ
فیصدی اس میں شامل ہونے سے ابھی تک محروم ہیں ۔ اور یہ ایک نہایت ہی افسوس ناک امر
ہے۔ کیونکہ زندہ اور روحانی جماعتوں کے لئے تو ایک فیصدی لوگوں کا محروم رہ جانا بھی نہایت
افسوسناک ہوتا ہے گجا یہ کہ پندرہ یا سولہ فیصدی لوگ کسی تحریک میں حصہ لینے سے محروم رہ جائیں ۔
یہ تحریک اپنی ذات میں ایک نئی قسم کی تحریک ہے جس کے ذریعہ جماعت کو اس امر کی طرف
لایا جا رہا ہے کہ ہماری جائیدادیں گلی طور پر خدا تعالی کی جائیدادیں ہوں ۔ اور ہم بیعت کرتے
وقت جو اقرار کیا کرتے ہیں کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے اس کا ثبوت ہمارے عمل سے ظاہر
ہو ۔ ابھی تو زبانی طور پر لوگ اپنی جائیدادوں کو وقف کر رہے ہیں اور اُن سے مطالبہ صرف ایک
فیصدی کا کیا گیا ہے۔ باقی ننانوے فیصدی انہی کے پاس رہتا ہے۔ لیکن جوں جوں ہماری
جماعت کا ایمان مضبوط ہوتا چلا جائے گا اور جوں جوں سلسلہ کی ضروریات بڑھتی جائیں گی یہ
مطالبات بھی زیادہ ہوتے جائیں گے۔ لیکن ان مطالبات کا ہونا جہاں مومنوں کے لئے خدا تعالیٰ
کی رحمتوں اور اُس کے فضلوں کے حصول کا ایک ذریعہ بن رہا ہے وہاں یہ کمزوروں اور غیر مخلصوں
کے لئے ٹھوکر اور ابتلا کا بھی موجب ہے۔ میں تو حیران ہوں کہ ملک کے حالات کو دیکھنے کے
با وجود ایک مومن کہلانے والا شخص کس طرح زبانی طور پر بھی اپنی جائیداد پیش کرنے سے ہچکچاتا
ہے۔ حالانکہ یہ زمانہ ایسا ہے کہ کئی صوبوں اور علاقوں میں مسلمانوں کی ساری کی ساری
جائیدادیں تباہ ہو چکی ہیں ۔ پس بجائے اس کے کہ کوئی دوسرا ان کی جائیدادوں کو تباہ کرے وہ
اپنی مرضی سے اپنی جائیدادوں کو اس طرح وقف کر دیں کہ ضرورت کے موقع پر ان سے فائدہ
اٹھایا جا سکے اور وقت آنے پر خطرات کے بوجھ کو اٹھایا جا سکے ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے
بھی اس تحریک میں حصہ نہ لینا اور اس سے گریز کرنا دانشمندی کے بالکل خلاف ہے۔ امرتسر اور
لاہور میں جن لوگوں کے مکانات جلے ہیں وہ آخر اُن کی جائیدادیں ہی تھیں ۔ اور ان مکانوں
کے جلنے میں صرف چند گھنٹے لگے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں اگر وہ لوگ وقت کی نزاکت کو سمجھتے اور
اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے لئے اپنی جائیدادیں وقف کر دیتے یا اپنی جائیدادوں کا ایک
حصہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے لئے پیش کر دیتے تو شاید یہ بلا اُن پر نازل نہ ہوتی ۔ اور
سال 1947ء
242
خطبات محمود
شاید لوگوں کے دلوں میں اتنی سختی اور بغض پیدا نہ ہوتا ۔ مگر جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے اس بلاء سے بچایا
ہے اُنہیں تو ان حالات سے سبق حاصل کرنا چاہیئے اور اُنہیں سوچنا چاہیئے کہ جو کچھ ایک جگہ ہوا
ہے وہ دوسری جگہ بھی ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ سیاسی تغیرات کے ماتحت حکومتیں
بھی ایسے قانون پاس کر دیا کرتی ہیں کہ جن کی رو سے افراد کی جائیدادیں اُن کی اپنی جائیدادیں
نہیں رہتیں بلکہ وہ حکومت کی ملکیت سمجھی جاتی ہیں۔ جیسے روس کے علاقہ میں حکومت نے ساری
جائیدادیں ضبط کر لی ہیں اور کسی کی ملکیت اُس کی ذاتی ملکیت نہیں رہی ۔ ایسی صورت میں یکدم
سو فیصدی دینا پڑتا ہے۔ اور پھر سو فیصدی دینے کے باوجود بھی ثواب نہیں ملتا ۔ مگر یہاں کسی کا
اپنی جائیداد کا سو فیصدی صرف زبانی پیش کرنا اور اس میں سے صرف ایک فیصدی دے دینا اور
اس طرح ثواب بھی حاصل کرنا اور جماعتی ترقی اور تنظیم میں بھی محمد ہو جانا کتنی آسان قربانی
ہے۔ اور انسان کا دل اس سے کتنی تستی پاتا ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ اپنے مال کو دوسروں کے
ہاتھوں تباہ کر لیتا اُس نے خدا تعالیٰ اور اُس کے دین کے لئے اپنا مال وقف کر دیا ۔ پس جو لوگ
اب تک اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکے میں اُن کو توجہ دلاتا ہوں اور اس کے ساتھ ہی اُن
لوگوں کو بھی جنہوں نے اس تحریک میں وعدہ تو کیا ہے لیکن ابھی تک ادائیگی نہیں کر سکے کہ وہ اس
چندہ کی ادائیگی میں سُستی اور غفلت سے کام نہ لیں ۔ اِس وقت تک جو کچھ وصولی ہوئی ہے وہ
بہت ہی افسوسناک ہے۔ تحریک کرتے وقت کہا تو یہ گیا تھا کہ یہ رقم چھ ماہ کے اندر وصول ہو
جائے۔ لیکن جس رنگ میں وصولی ہو رہی ہے اُس سے میں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ رقم چھ سال
میں بھی وصول نہیں ہو سکتی ۔ حالانکہ اس چھ ماہ کے عرصہ میں زمینداروں کے لئے صرف فصل ربیع
ہی ایک ایسا موقع تھا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اپنے وعدوا اپنے وعدوں کی ادائیگی کر سکتے تھے۔ لیکن
ربیع کی فصل آئی اور جا بھی چکی ۔ اگر انہوں نے اب یہ رقم ادا نہ کی تو آئندہ مہینوں میں وہ کسی
طرح ادا نہیں کر سکیں گے ۔ جب تک گندم ان کے پاس ہے یا جب تک گندم کا رو پید ان کے پاس
ہے وہ توفیق رکھتے ہیں کہ اپنے اپنے وعدوں کی ادائیگی کرتے ہوئے اس بار سے سبکدوش ہو جائیں
اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں ۔ لیکن جب گندم ان کے پاس نہ رہے گی اور گندم کا روپیہ
ان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہو گا تو آئندہ صرف ماش یا گنا یا کپاس یا تو ریا یا سرسوں کی فصلوں پر ہی یا
سال 1947ء
243
خطبات محمود
ان کے پاس روپیہ آسکتا ہے۔ اور وہ بھی دسمبر سے پہلے نہیں آسکتا ۔ اگر اعلان کی آخری تاریخ
سے ( جو 30 جون تھی ) مزید چھ ماہ کی میعاد شمار کی جائے تو یہ میعاد دسمبر میں ختم ہوتی ہے ۔ لیکن
دسمبر تک سوائے چھوٹی چھوٹی فصلوں کے کوئی بڑی فصل نہیں ہوتی ۔ کماد ہمارے ملک میں بڑی
فصل ہے اسی طرح تو ریا بھی بڑی فصل ہے اور کپاس اور سرسوں کی فصلیں بھی بڑی سمجھی جاتی
ہیں ۔ مگر ان سب کی آمدن مارچ یا اپریل تک ہوتی ہے دسمبر تک نہیں ہوتی ۔ پس جو لوگ اپنے
وعدوں کی رقوم اس وقت ادا نہیں کریں گے وہ مجبور ہوں گے کہ اپنے وعدوں کو ٹلا دیں ۔ اور پھر
وہ یہ کہنے لگ جائیں گے کہ ہمیں مارچ یا اپریل تک مہلت دی جائے ۔ پس جماعت کے دوستوں
کو اور بالخصوص زمینداروں کو جلد از جلد اپنے وعدوں کی رقوم کی ادائیگی کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ورنہ
ایک نادر موقع ان کے ہاتھ سے جاتا رہے گا۔ اسی طرح دوسرے دوستوں کو بھی جلد ادائیگی کی طرف
توجہ کرنی چاہیئے۔ انہیں یہ انتظار نہیں کرنا چاہیئے کہ وہ چھ مہینے گزرنے کے بعد ادا کر دیں گے۔ کیونکہ چھ
مہینے کے بعد جو لوگ ادا کریں گے اُنہیں سُستی اور غفلت کا دھبہ لگ جائے گا۔ ہر شخص جو سستی کرتا
ہے اور آج کا کام کل پر چھوڑتا ہے وہ اسی لئے ایسا کرتا ہے کہ اُسے اُس کام کے ساتھ محبت نہیں ہوتی ۔
ور نہ جو شخص اپنے کام کے ساتھ محبت رکھتا ہے وہ جلد از جلدا سے سرانجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔
منشی اروڑے خاں صاحب مرحوم اپنا قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن سے وعدہ کیا کہ آپ کبھی اُن کے پاس کپورتھلہ تشریف لائیں
گے ۔ اُن دنوں کپورتھلہ تک ریل نہ ہوتی تھی اس لئے پھگواڑہ سے اُتر کر یگوں پر کپورتھلہ جانا
پڑتا تھا ۔ آپ کسی کام کے لئے لدھیانہ تشریف لے گئے تو آپ کو خیال آیا کہ اپنے وعدہ کو پورا
کرنا چاہیئے ۔ چنانچہ آپ بغیر اطلاع دیئے کپورتھلہ کی طرف روانہ ہو گئے ۔ منشی اروڑے خاں
صاحب مرحوم ایک دوکان پر بیٹھے تھے اور باتیں کر رہے تھے کہ سلسلہ کا ایک شدید ترین دشمن جو ہمیشہ
اُن کے ساتھ سلسلہ کے خلاف ہنسی اور تمسخر کیا کرتا تھا اُن کے پاس پہنچا اور کہا تمہارے مرزا صاحب
اڈے پر آئے ہوئے ہیں۔ منشی اروڑے خاں صاحب مرحوم کہتے تھے جب میں نے اُسکی یہ بات
سنی تو مجھے اُس کی پرانی ہنسی اور تمسخر کی وجہ سے یہ خیال گزرا کہ یہ میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے ۔
ورنہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لاتے تو مجھے پہلے اپنی تشریف آوری کی
سال 1947ء
244
خطبات محمود
اطلاع نہ دیتے ؟ چنانچہ میں نے اُس کو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ اور کہا تم اتنے نالائق آدمی ہو
کہ اس قسم کے معاملات میں بھی ہنسی اور مذاق سے باز نہیں آتے جو ہماری محبت کے جذبات
سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی مجھے خیال آیا کہ اگر اُس نے سچی بات کہی ہو تو مجھے اُس کے
ساتھ جھگڑنے میں دیر ہو جائے گی ۔ چنانچہ میں ننگے سر اور ننگے پاؤں وہاں سے اڈے کی طرف
بھاگا۔ مگر تھوڑی دور جا کر پھر مجھے خیال آیا کہ اُس نے مذاق ہی نہ کیا ہو۔ چنانچہ میں پھر ٹھہر گیا
اور پھر اُسے گالیاں دینی شروع کیں کہ تم ہمیشہ میرے ساتھ مذاق کرنے کے عادی ہو ۔ اُس نے
کہا میں سچ کہتا ہوں کہ آپ کے مرزا صاحب اڈے پر پہنچ چکے ہیں ۔ میں نے کہا ہماری قسمت
کہاں کہ آپ یہاں تشریف لے آئیں ۔ تم میرے ساتھ مذاق کر رہے ہو۔ وہ کہنے لگا تم مجھے
گالیاں ہی نہ دیتے رہو۔ مرزا صاحب تو وہاں سے چل بھی پڑے ہونگے ۔ جلدی جاؤ اور اُن
سے ملو۔ یہ سن کر میں پھر اڈے کی طرف دوڑ پڑا ۔ مگر چند قدم چل کر پھر مجھے خیال آیا کہ اُس نے
میرے ساتھ مذاق کیا ہے۔ اِس لئے میں نے پھر اُسے بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ اُس نے کہا تم
مانو یا نہ مانو میں سچ کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنی آنکھوں سے مرزا صاحب کو اڈے پر دیکھا ہے ۔
اس پر میں پھر اڈے کی طرف بھاگا ۔ مگر ابھی میں راستہ میں ہی تھا کہ میں نے دیکھا سامنے سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لا رہے ہیں۔ اور میں خدا تعالیٰ کا شکر بجالایا۔ اب دیکھو جس
چیز کے ساتھ کسی کو محبت ہوتی ہے وہ اُس کے حاصل کرنے میں دیر نہیں کیا کرتا منشی اروڑے خان صاحب
مرحوم کو یہ یقین نہ تھا کہ آپ تشریف لائے ہیں۔ لیکن وہ محبت کی وجہ سے اُدھر اُس اطلاع دینے والے کو
برا بھلا کہتے تھے اور ادھر اڈے کی طرف بھاگتے تھے۔ گویا اُن پر ایک اضطراب کی کیفیت طاری تھی ۔
پس جن لوگوں کے دلوں میں دین کی محبت ہوتی ہے وہ جلد سے جلد دین کے کاموں کو سرانجام
دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور یہی ثبوت ہوتا ہے اس بات کا کہ اُن کے دلوں میں خدا تعالیٰ اور اُس
کے رسول اور اُس کے دین کی سچی محبت موجود ہے۔ اس لئے جو شخص دین کی خدمت کے لئے چندہ
لکھواتا ہے وہ اگر سچا اور حقیقی مومن ہو تو اُس چندے کی ادائیگی کو اپنے لئے فخر کا موجب اور خدا تعالیٰ کا
فضل سمجھتا ہے۔ اور یقین رکھتا ہے کہ میں جتنی جلدی اس فرض سے سبکدوش ہو جاؤں گا اتنا ہی زیادہ مجھ
پر خدا تعالیٰ راضی ہوگا ۔ پس جماعت کے دوستوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے چھ ماہ کی میعاد تک
سال 1947ء
245
خطبات محمود
بھی انتظار نہیں کرنا چاہیئے بلکہ جلد از جلد یہ رقوم ادا کر دینی چاہئیں ۔ میں نے بتایا ہے کہ اس تحریک کے
چندہ کی ادائیگی کی موجودہ رفتار اتنی سست ہے کہ چھ ماہ تو کیا چھ سال میں بھی یہ رقم جمع نہیں ہو سکتی ۔
اس لئے جماعت کو فرض شناسی اور اخلاص سے کام لیتے ہوئے اور اس تحریک کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے
جلد از جلد اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے اور کسی قسم کی قربانی سے نہیں ڈرنا چاہیئے ۔
جن خطرات میں سے اس وقت ہمارا ملک گزر رہا ہے اور جن خطرات میں سے اس وقت
ہماری جماعت گزر رہی ہے ان میں سے جو خطرات ظاہر ہیں وہ تو ظاہر ہی ہیں اور سب دوستوں
کو معلوم ہیں اور بہت سی باتیں ایسی بھی ہیں جو آپ لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں ۔ اور میں
اُن باتوں کو اس لئے ظاہر نہیں کرتا کہ کہیں کمزور لوگ دل نہ چھوڑ بیٹھیں ۔ ورنہ ان دنوں ہماری
جماعت ایسے خطرات میں سے گزر رہی ہے کہ اُن کے تصور سے مضبوط سے مضبوط انسان کا دل
بھی بیٹھ جاتا ہے اور اُس کے قدم لڑکھڑا جاتے ہیں ۔ صرف جماعت کے کمزور لوگوں کا خیال
رکھتے ہوئے اور بعض دوسرے مصالح کی وجہ سے میں وہ باتیں پردہ اخفاء میں رکھتا ہوں ورنہ
ان دنوں میں بعض اوقات اس طرح محسوس کرتا ہوں جیسے کسی عظیم الشان محل کی دیواریں نکل
جائیں اور اُس کی چھت کے سہارے کے لئے ایک سرکنڈا کھڑا کر دیا جائے۔ تاج محل یا ایسی ہی
کسی بڑی عمارت کی چھت کے نیچے اگر سر کنڈا کھڑا کر دیا جائے تو جو حال اُس سرکنڈے کا ہو سکتا
ہے وہی حال بسا اوقات ان دنوں میں اپنا محسوس کرتا ہوں ۔ وہ بوجھ جو اس وقت مجھ پر پڑ رہا مجھ
ہے اور وہ خطرات جو جماعت کے مستقبل کے متعلق مجھے نظر آ رہے ہیں وہ ایسے ہیں کہ اُن کا
اظہار بھی مشکل ہے اور اُن کا اٹھانا بھی کسی انسان کی طاقت میں نہیں محض اللہ تعالیٰ کی ذات پر
بھروسہ کرتے ہوئے اُن خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے میں اُس بوجھ کو اٹھائے ہوئے ہوں ۔
۔
ور نہ کوئی انسان ایسا نہیں ہو سکتا جس کے کندھے اتنے مضبوط ہوں کہ وہ اس بوجھ کو سہار سکیں اور
ان تفکرات کا مقابلہ کر سکیں ۔ ہماری جماعت کے حصہ میں تو صرف چندے ہی ہیں۔ تفکرات میں
اُس کا کوئی حصہ نہیں ۔ بلکہ تفکرات اُن تک پہنچتے بھی نہیں ۔ جیسے خطرہ کے وقت ماں اپنے بچہ کو گود
میں سُلا لیتی ہے اور سارا بوجھ خود اٹھا لیتی ہے یہی حالت اس وقت میری ہے۔ میں بھی اُن قت میری ہے۔ میں بھی ان
خطرات سے جو مجھے اس وقت نظر آ رہے ہیں جماعت کو آگاہ نہیں کرتا اور سارا بوجھ اپنے دل پر
خطبات محمود
246
سال 1947ء
لے لیتا ہوں ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کے کام تو بہر حال خدا تعالیٰ نے ہی سرانجام
دینے ہیں میں جماعت کے لوگوں کو کیوں پریشان کروں ۔ اللہ تعالیٰ جس رنگ میں چاہے گا اُس
کی مشیت پوری ہو کر رہے گی ۔ در حقیقت اللہ تعالیٰ نے جس مقام پر مجھے کھڑا کیا ہے اور خدا تعالیٰ
کی طرف سے جو رتبہ مجھے عطا کیا گیا ہے اُس کے لحاظ سے سب سے پہلا اور آخری ذمہ دار میں
ہی ہوں۔ اور جماعت کے بوجھ اٹھانے کا اصل حق میرا ہی ہے۔ باقی جیسے قرآن کریم میں ذوالقرنین
کے متعلق کہا گیا ہے کہ اُس نے کہا تھا أَتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ 1 یعنی لوہے کے ٹکڑے میرے
پاس لاؤ۔ وہی بات میں نے بھی جماعت کے سامنے پیش کر دی ہے کہ تم اپنی جائیدادوں کا ایک
فیصدی قربانی میں پیش کر دو اور بقیہ کام خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو ۔ وہ خود جماعت کی حفاظت کے سامانے
پیدا کر دے گا۔ اس وقت تمہارا کام صرف زُبَرَ الْحَدِيدِ پیش کرنا ہے۔ ورنہ اصل اور اہم کام تو خدا تعالیٰ
اور اُس کے مقرر کردہ افراد نے ہی کرنا ہے۔ بلکہ افراد نے بھی کیا کرنا ہے خدا تعالیٰ نے خود ہی کرنا
ہے۔ جماعت تو ان مصائب اور مشکلات کے مقابلہ کی طاقت ہی نہیں رکھتی ۔ کیونکہ ان کو دور کرنا انسانی
طاقت سے بالا ہے۔ پس سوائے خدا تعالیٰ کی ذات کے اور کوئی ہستی ان کو دور کر ہی نہیں سکتی۔ لیکن جو
چھوٹا سا کام ہماری جماعت کے ذمہ ہے اگر جماعت اس میں بھی سستی اور غفلت سے کام لے تو یہ
نہایت ہی افسوسناک امر ہوگا اور ہماری جماعت کی آئندہ ترقیات میں روک ثابت ہوگا۔
خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایسے بدنتائج سے محفوظ رکھے اور ہمارے دلوں میں اس قدر دین،
ایمان اور اخلاص بھر دے کہ ہماری یہ قربانیاں آئندہ آنے والی قربانیوں کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوں ۔ اور
ہم میں سے ہر فرد یہ محسوس کرے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور احسان سے ان قربانیوں کا مطالبہ کر کے
اسے اعلیٰ درجہ کی نعمت کی طرف بلایا ہے نہ کہ جانی یا مالی قربانی کے لئے۔ اور ہمارا انجام بخیر ہو۔ اور وہ زندگی
جو حقیقی زندگی ہے اور جس کے مقابلہ میں دنیوی زندگی بالکل بے حقیقت اور نا پائیدار ہے۔ یعنی ہماری ابدی
زندگی خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اُس کی رحمتوں کے نیچے گزرے اور ہماری یہ عارضی اور غیر مستقل زندگی بھی
الفضل 21 جولا ئی 1947 ء ) جولائی
ناکامی اور نامرادی کی زندگی نہ ہو۔ (اللهم امين)
1 : الكهف : 97