اِن دنوں خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو ہر قسم کے مصائب اور فتنوں سے محفوظ رکھے
سال 1947ء
247
(26)
خطبات محمود
ان دنوں خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ
احمدیت کو ہر قسم کے مصائب اور فتنوں سے محفوظ رکھے۔
فرمودہ 18 جولائی 1947ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت پڑھی:
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا
ج
حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا
وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ 1
اس کے بعد فرمایا :
وو
وقفة
مجھے آج نقرس کے دورہ کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے میرے پاؤں میں ورم ہے اور
گھٹنے میں بھی درد ہے اس لئے میں زیادہ دیر کھڑا نہیں ہو سکتا ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس بات کی
ضرورت ہے کہ جماعت کے دوستوں کو بار بار اس امر کی طرف توجہ دلائی جائے کہ وہ ان دنوں
خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں تا کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو ہر قسم کے مصائب اور فتنوں سے محفوظ
رکھے اور ہمیں ایسی مشکلات پیش نہ آئیں جن کے برداشت کرنے کی جماعت میں طاقت نہ ہو۔
مومن تو الگ رہے کافروں میں بھی کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر قسم کی تکالیف کو برداشت
کر سکتے ہیں ۔ لیکن کچھ افراد کا اعلیٰ پایہ پر کھڑا ہونا پوری قوم کے متعلق کوئی معیار نہیں ہو سکتا۔
قومی معیار یہی ہوتا ہے کہ تمام کے تمام افراد یا اتنی اکثریت افراد کی کہ جن کو دیکھ کر یہی کہا جا سکے
سال 1947ء
248
خطبات محمود
کہ ساری قوم ہی اس معیار پر قائم ہے انتہائی درجہ کی جرات اپنے اندر رکھتی ہو اور انتہائی درجہ کی
قربانیوں میں حصہ لینے کو تیار ہو ۔ دراصل قوم نام نہیں ہوتا چند مردوں کا بلکہ قوم میں شامل ہوتے
ہیں بچے بھی اور قوم میں شامل ہوتی ہیں عورتیں بھی اور قوم میں شامل ہوتے ہیں نو جوان بھی ۔ اور
قوم میں شامل ہوتے ہیں غریب بھی اور امیر بھی ۔ اور جاہل بھی اور عالم بھی ۔ جب تک یہ
سارے کے سارے قربانی کے انتہائی اور اعلیٰ معیار پر قائم نہ ہوں اُس وقت تک قوم اپنی
قربانیوں کے معیار پر پورا نہیں اُتر سکتی ۔ اللہ تعالیٰ ہی دلوں کو جاننے والا ہے اور وہی اِس بات کو
جانتا ہے کہ ہمارے دل کس حد تک ان وعدوں پر قائم ہیں جو ہم نے خدا تعالیٰ کے ساتھ کئے
ہوئے ہیں ۔ اپنے غیر کی بات کو جاننا تو الگ رہا اور اپنے رشتہ داروں کی حالت کو جاننا بھی الگ
رہا در حقیقت انسان اپنے دل کی حالت کو بھی صحیح طور پر سمجھ نہیں سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات
ایک شخص جو اپنے آپ کو اعلیٰ درجہ کا مومن سمجھتا ہے وقت آنے پر کچا دھا گا ثابت ہوتا ہے اور اُس
کا ایمان بناوٹی اور ملمع معلوم ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جو کہ اس بات کو جانتی ہے کہ
ہم میں سے کون اپنے وعدوں میں سچے ہیں اور کون اپنے متعلق غلط فہمی میں مبتلا ہیں اور کون اپنے
وعدوں میں جھوٹے ہیں۔ جھوٹوں کی اصلاح کرنا اور اُن کے دلوں میں ایمان پیدا کرنا یہ بھی خدا تعالی
ہی کے اختیار میں ہے۔ اور کمزوروں کو طاقت دینا اور اُن کے اندر جرات اور بہادری اور
استقلال پیدا کر دینا یہ بھی خدا تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے۔ اور مضبوط اور وعدوں کے سچے
لوگوں کو اپنے ایفائے عہد کے مقام پر قائم رہنے دینا اور اُنہیں نیچے گرنے سے بچانا یہ بھی خدا تعالیٰ
ہی کے اختیار میں ہے۔ پس اس بارہ میں سارا ہی معاملہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ سورۂ بقرہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں اور غیر قوموں کے اختلافات کو بیان کرنے
کے بعد ہمیں یہ دعا سکھائی ہے کہ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَانَا الی ! ہو سکتا ہے کہ
ہمارے دلوں میں تو ایمان ہو اور ہم سچے دل سے تیرے دین میں داخل ہوں لیکن ہماری خطاؤں
اور غلطیوں سے ہمارے ایمان کمزور ہو چکے ہوں اور اُنہیں اندر ہی اندر کھن کھا چکا ہو جبکہ ظاہری
شکل کے لحاظ سے تو وہ محفوظ نظر آتے ہوں لیکن اندر سے وہ کھوکھلے ہو چکے ہوں اور وقت پر صحیح ثابت
نہ ہوں اس لئے ہم تیرے ہی حضور میں عرض کرتے ہیں رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا
سال 1947ء
249
خطبات محمود
أَوْ أَخْطَانَا کہ الی! اگر ہمارے گنا ہوں اور ہماری خطاؤں کی وجہ سے ہمارے نفس میں کوئی
کمزوری پیدا ہو چکی ہے تو ہم تجھی سے درخواست کرتے ہیں کہ تو ہمیں ہماری غلطیوں کی سزا اس
شکل میں نہ دے کہ وہ ہمارے ایمانوں کو کمزور کر دے یا ہمارے وعدوں کو بھلا دے ۔ بلکہ تو ہمیں معاف
فرما دے اور ہماری کمزوریوں کو دور کر دے۔ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ
علَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا الى ! ! اس اس سے ۔ پہلے بھی قوموں کے ساتھ تیرے وعدے ہوئے جیسے
ہم سے تو نے وعدے کئے ہیں لیکن اُن میں سے بعضوں نے اُن وعدوں کو توڑ دیا اور وہ سزا کے
مستحق ہو گئے ۔ الہی ! ہمارا عہد ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے عہد کو تو ڑ کر سزا کے مستحق ہوں بلکہ تو ہمیں اس
عہد کو پورا کرنے کی توفیق بخش ۔ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۔ اور اے ہمارے رب !
با وجود ایمان کی مضبوطی اور طاقت کے بعض اوقات اتنے بوجھ پڑ جاتے ہیں کہ انسان اُن بوجھوں
کو اٹھانے کی طاقت اپنے اندر نہیں رکھتا ۔ اس لئے الہی ! ہماری التجاء ہے کہ کوئی تغیر دنیا میں ایسا
نہ ہو جس کی وجہ سے ہم پر اتنا بوجھ پڑ جائے کہ ہم باوجو د ایمان میں پتا ہونے کے اُس بوجھ کے
نیچے دینے لگ جائیں اور اس بوجھ کو سہار نہ سکیں ۔ پس اے ہمارے رب ! بیا تو تو ہمارے بوجھوں
کو کم کر دے یا ہمارے ایمانوں کو بڑھا دے تا کہ ہم طاقت اور قوت اور ہمت سے ان مشکلات کا مقابلہ
کر سکیں اور ان بوجھوں کو سہار سکیں۔ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلِنَا
الہی ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما دے اور اپنے پنے فضل ۔ سے ہماری مدد کر اور اپنے فضل ہم پر بہ
نازل کرتا رہ الہی ! تو ہی ہمارا مالک اور آقا ہے اور ایک غلام اور ایک خادم تکلیف کے وقت میں
سوائے اپنے مالک اور آقا کے کس کے پاس جا سکتا ہے ۔ فَانْصَرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
الہی ! تو ہمیں ان لوگوں پر فتح اور غلبہ عطا فرما جو تیرے دین کی مخالفت کرنے والے ہیں ۔ کیونکہ
ہم کتنے ہی کمزور ایمان والے ہوں ہمارے ماتھے پر ایمان کا لیبل لگا ہوا ہے۔ اور ہمارا گرنا اور
رُسوائیوں میں مبتلا ہونا تیرے ہی نام کو بقہ لگاتا ہے اور تیرے ہی دین کی رُسوائی کا موجب بنتا
ہے۔ اس لئے تو اپنے نام کی نسبت کا خیال رکھتے ہوئے اور اس لئے کہ ہم مومن کہلاتے ہیں
اُن لوگوں پر جو کافر کہلاتے ہیں غلبہ بخش تا کہ ہم تیرے فضلوں کے وارث ہوں اور تیرا دین بھی
بدنام نہ ہو۔
پر برابر
خطبات محمود
250
سال 1947ء
یہ وہ دعا ہے جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے منہ سے سورۂ بقرہ کے آخر میں بیان فرمائی ہے ۔
ہمارا فرض ہے کہ ان دنوں خصوصیت کے ساتھ اور متواتر یہ دعا مانگیں تا کہ اللہ تعالیٰ ان فتنوں
کے ایام میں ہمیں ایسی راہ پر چلنے کی توفیق بخشے جس راہ پر چل کر ہم ٹھوکر سے بچ جائیں۔ اور خدا تعالیٰ
کا دین بھی بدنام ہونے سے بچا رہے اور اُس کے دین کا غلبہ ہو ۔ اور خدا تعالیٰ کا نام دنیا میں
پھیل جائے اور اُس کی بادشاہت قائم ہو۔ (اللَّهُمَّ امین)
(غیر مطبوعه از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
287 :1: البقرة