عیدالاضحیہ غم بھول جانے کا سبق سکھاتی۔ اس لئے تقسیم ملک کی وجہ سے مبتلائے مصائب مسلمان بھائی تقدیر الٰہی کو خوشی سے قبول کریں اور مصائب و آلام کو ہمّت و استقلال سے برداشت کریں۔

۲۹۵
۳۶
د فرموده ۲۶ اکتوبر ۱۹۳۴ء بمقام منٹو پارک لاہور
دنیا کی ہر چیز میں ایک نسبت پائی جاتی ہے اور نسبتوں کو نظر انداز کر دیا کبھی بھی انسان
کے لئے سکھ کا موجب نہیں ہوتا۔ اپنے اپنے مقام پر ہر چیز کی ایک اہمیت بھی ہوتی ہے اور اپنے
اپنے مقام پر ہر چیز دو سہرے کے لئے قربان بھی کی جاتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم فرماتے ہیں ۔ كُتّامَ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِه ی تم میں سے ہر شخص
ایک نگر ان کی حیثیت رکھتا ہے اور جو چیزیں اس کے سپرد کی گئی ہیں ان کے متعلق وہ خدا تعالٰی
کے سامنے جواب دہ ہوگا ۔ اب كُلكم راع کے الفاظ بتاتے ہیں کہ نسبت کا اصل بالکل درست
ہے۔ کیونکہ كُنكُم راع سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ بادشاہ بھی ایک راعی ہے اور اس سے رعایا
کے متعلق سوال کیا جائے گا ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حدیث میں نہیں
فرمایا کہ صرف بادشاہ راعی ہے بلکہ فرمایا ہے مُنكُمْ رَاعٍ تم میں سے ہر شخص ایک ساعی
کی حیثیت رکھتا ہے پس بادشاہ ہی نہیں ایک وزیر بھی راعی ہے اور اسے اللہ تعالے کے
حضور جوابدہ ہونا پڑے گا مگر اس کے ساتھ ہی وہ اپنے بادشاہ کے سامنے بھی جوابدہ ہے۔
پھر گورنر بھی راعی ہے اور اپنی رعایا کے متعلق اسے اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دینا پڑے گا
مگر اس کے ساتھ ہی وہ وزیر کے سامنے بھی جوابدہ ہے ۔ پس كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ
مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ نے بتادیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نسبت کے اصل
کو تسلیم فرماتے ہیں اگر نیت کے اصل کو تسلیم نہ کیا جائے تو ایک ہی راعی ہو گا مگر آپ فرماتے
ہیں تم میں سے ہر شخص ایک راعی کی حیثیت رکھتا ہے یہاں تک کہ خاکروب بھی اپنی جگہ ایک
راعی ہے اور چرواہا جو بکریاں چراتا ہے وہ بھی اپنی جگہ راعی ہے اسی طرح مرد بھی راعی ہے
اور عورت بھی بلکہ بچے بھی اپنے اپنے مقام پر راعی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ کوئی انسان اسیا
نہیں ہوتا جس کے سپرد کوئی چیز نہیں ہوتی ۔
باعی کے معنے ضروری نہیں کہ ایسے شخص کے ہوں جس کے سپرد آدمی ہوں۔ اگر ایک
چرواہا اپنے پاس صرف بھیڑ بکریاں رکھتا ہے تو اس سے بھی ان کے متعلق سوال کیا جائے گا۔
کیا تم نہیں دیکھتے کہ بچوں کو کھلونے لے کر دیئے جاتے ہیں تو مائیں اپنے بچوں سے پوچھتی ہیں کہ
تم نے فلاں کھلونا کیوں ضائع کر دیا۔ یا فلاں دن تمھیں گڑا یا خرید کر دی گئی تھی وہ تم نے کیوں

۲۹۶
توڑ دی جس طرح بچوں سے کھلونے کے متعلق سوال کیا جاتا ہے اسی طرح اللہ تعالی شخص
سے دریافت کرے گا کہ اس لئے اپنے اپنے حلقہ اثر میں اپنی ذمہ داریوں کو کہاں تک ادا کیا ہے۔
رعیت کے معنے لفظی طور پر خواہ کچھ ہوں كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ
دعیت میں ہر وہ چیز مراد ہے جو کسی کے سپرد کی جاتی ہے خواہ وہ جاندار ہو یا بے جان جاندا
چیزوں میں اس کا مفہوم اور معنوں کے لحاظ سے آجائے گا اور بہیمان اور پہچان چیزوں میں اس کا مفہوم
اور معنوں کے لحاظ سے آجائے گا۔ بہر حال بہر حال ہر شخص پر کچھ نہ کچھ ذمہ داری ہو نہ نہ کچھ ذمہ داری ہوتی ہے مگر وہ
ذمہ داری نسبتی ہوتی ہے۔ بسا اوقات جس کے سپرد کوئی کام کیا جاتا ہے اس کے اُوبر اور
افسر ہوتے ہیں، اور ان کے اُوپر اور افسر ہوتے ہیں ۔ اگر نسبت کے اصول کو ہم نظر انداز
کر دیں تو کارخانہ عالم سب درہم برہم ہو جائے۔
اس دنیا میں نسبت کے لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت اللہ تعالے کے وجود کو حاصل ہے۔
اللہ تعالے کی حیثیت ایک خالق اور بالک کی ہے اور باقی جس قدر ہستیاں ہیں وہ سب
اس کی مخلوق اور مملوک ہیں ۔ اس وجہ سے اس دنیا میں یا ہر دنیا میں سب سے مقدم مقام
اللہ تعالٰی کی آواز کو حاصل ہے ہے اور سب سے زیادہ اہمیت اللہ تعالی کے حکم کو حاصل ہے ۔ لے حکم کو حاصل ہے ۔
جہاں اللہ تعالے کی آواز آئے گی ، وہاں دوسروں کی آواز ہمیں دبانی پڑے گی۔ اور جہان
اللہ تعالیٰ کا حکم آئے گا وہاں دوسروں کے احکام کو ہمیں نظر انداز کرنا پڑے گا۔ ورنہ ہماری
حیثیت ایک باغی کی سی ہوگی ۔
ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ لاکھوں لاکھ غریب جو دوسروں کی ملازمت پر گزارا کرتے ہیں
ان کے اپنے جذبات ان کے مالکوں کے جذبات کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہی نہیں رکھتے۔
ایک مشاطہ کا بچہ فوت ہو جاتا ہے ایک دھوبی کے گھر موت واقع ہو جاتی ہے ایک نائی کا عزیزہ
اسے کیا چھوڑ چکا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود وہ مجبور ہوتے ہیں کہ مسکراتے ہوئے پیروں کے ساتھ
اپنے آقاؤں کی خدمت کریں اس لئے کہ وہ خادم لئے کہ وہ خادم ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے آقا
کے مقصد اور مدعا کو پورا کریں خواہ انہیں خوشی ہو یا غمی ۔ رنج ہو یا راحت ۔ حالانکہ دھوبی
سے کپڑے دھلانے والے کا یا نائی سے حجامت بنوانے والے کا یا مشاطہ سے چوٹی کروانے
والی کا دھوبی یا نائی یا مشاطہ سے کتنا چھوٹا اور محدود تعلق ہوتا ہے۔ بسا اوقات دھوبی
کی خدمت زیادہ ہوتی ہے ،انائی کی خدمت زیادہ ہوتی ہے۔ مشاطہ کی خدمت زیادہ ہوتی
اور جو کچھ ان کے آقاؤں کی طرف سے انہیں معاوضہ میں ملتا ہے وہ بہت کم ہوتا ہے
کیونکہ عام طور پر امراء اپنی طبیعت میں خست رکھتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں امراء کی یہ حالت ہوتی
ہے

۲۹۷
ہے کہ بسا اوقات وہ بازار میں سودا سلف خریدنے کے لئے جائیں گے تو دوکاندار سے بحث شروع
کر دیں گے کہ اتنی قیمت ہمیں چھوڑ دی جائے گی۔ گویا وہ غرباء سے بھی روپیہ چھڑانے کے عادی
ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے پاس سے کچھ دینے کی عادت مفقود ہوتی ہے ۔ سوائے ان لوگوں کے
جو اپنے اندر تقویٰ رکھتے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی خشیت ان کے دلوں ؟ ن ان کے دلوں میں پائی جاتی ہو۔ یہی وجہ
ہے کہ دنیا میں عام طور پر مزدور پیشہ لوگ اپنے آقاؤں سے عناد رکھتے ہیں کیونکہ مالک ان کا
حق مارنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور انصاف اور حسن سلوک سے کام نہیں لیتے۔ لیکن اللہ
تعالیٰ کا اپنے بندوں سے یہ معاملہ نہیں اللہ تعالیٰ کسی کا حق نہیں مارتا۔ کیونکہ دہ گنتی ہے اور نہ صرف غنی ہے
بلکہ صمد بھی ہے۔ عنی کے معنے ہیں جس کو خود کسی کی احتیاج نہیں اور محمد کے معنے ہیں جس کو خود
کسی کی احتیاج نہیں اور جو دوسروں کی احتیاج کو پورا کرتا ہے۔ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ -
الله الحمد میں اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے کہ خود کسی
کا محتاج نہیں اور دوسروں کی ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے۔ ایسے آقا کی شان کا مقابلہ
دوسرے لوگ کہاں کر سکتے ہیں۔ اور جب ہمارا آقا اس شان اور عظمت کا ہے تو ایک مومن کو
ہمیشہ اپنے آقا کے منشاء اور اس کے مقصد کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔ اور اپنے مقاصد کو
اسی طرح بھول جانا چاہیئے جس طرح عام ملازمت پیشہ لوگ اپنے آقا کی خوشی میں اپنے غموں
کو بھول جاتے ہیں۔
آج کی عید اس بات کا سبق اپنے اندر رکھتی ہے کہ اپنے آقا کی خوشی اور اس کی مرضی
کے موقع پر انسان کو اپنا غم بالکل بھول جانا چاہیئے حضرت ابراہیم علیہ السلام جن کی یاد گا یہ
کے طور پر یہ عید مقرر کی گئی ہے انہیں اللہ تعالی نے فرمایا کہ تو اپنا اکلوتا بیان بچ کر دے تے
ابراہیم نے اس خواب کے معنے یہی سمجھے کہ مجھے ظاہری طور پر اپنے بیٹے کو قربان کر دینا چاہیئے
اور انہوں نے عملی طور پر اپنے بیٹے کے حلق پر اس کو ذبح کرنے کے لئے چھری رکھ دی ہے
اپنے بیٹے کا اپنے ہاتھوں حلق کاٹنا تو دور کی بات ہے۔ اپنے بچے کی موت کی خبر سننا بھی باپ
کے لئے بہت تلخ ہوتا ہے۔ پھر باپ کے سامنے اپنے بیٹے کا مرنا اور ابھی تلخ ہوتا ہے۔ اور بیٹے کا
باپ کی غلطی کی وجہ سے مر جانا اس سے بھی زیادہ تلخ ہوتا ہے۔ مگر بیٹے کا اس کی اجازت سے
مارا جانا اس سے بھی تلخ تر ہوتا ہے۔ اور بیٹے کو لٹا کر اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا اور بھی تلخ ہوتا
ہے لیکن باوجود اس انتہائی تلخی اور مرارت کے ابراہیم نے تعبیر کی کوشش نہیں کی بلکہ
جب خدا تعالے نے کہا کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرو تو ابراہیم نے ہی مجھ کہ مجھے اس حکم کی ظاہری طور پر تعمیل کرنی چاہئے
اور اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھ سے ذبح کر دینا چاہیئے ۔ انہوں نے سمجھا یہ ایک انعام
ہے کہ میں خدا تعالے کے ایک حکم کو پورا کرنے لگا ہوں اور انہوں نے اپنے بیٹے کو بلا کر اُس کا

۲۹۸
ذکر کیا ۔ وہ بیٹا بھی اپنے باپ کا سپوت بیٹا تھا۔ جب ابراہیم نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے
کہ میں تمھیں ذبح کر رہا ہوں اور اب میں چاہتا ہوں کہ تمھیں واقعہ میں ذبح کر دوں تو حضرت
اسمعیل علیہ السلام نے جواب میں کہا مجھے اور کیا چاہیے۔ جب خدا نے یہ حکم دیا ہے تو آپ شوق ہ السلام نے جواب میں
سے اس حکم کی تعمیل کریں گے۔ چنانچہ بیٹا اپنے باپ کے سا کے ساتھ قربان ہونے کے لئے لئے چل پڑا ۔ جب حضرت
ابراهیم علیه السلام نے اپنے بیٹے کو لٹا کر اس کے حلق پر چھری رکھ دی تو اللہ تعالے نے کہا۔
ابراہیم ! تو نے اپنا رو یا ظاہر میں بھی پورا کر دیا ہے کہ مگر ہمارا منشاء اور تھا۔ اب تم اس کی
جگہ ایک دنبہ ذبح کر دو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں یہ عید ابراہیم کے اس
واقعہ کی کی یادگار کے طور پر امتِ محمدیہ میں قائم کی گئی ہے کیا ہے یہ اب ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ اس عید میں
وہ کونسی چیز ہے جو یادگار سمجھی جا سکتی ہے ۔ یہ امر ظاہر ہے کہ یہ عید تبھی یادگار ہو سکتی ہے جب
ابراہیم نے اسمعیل کو ذبح کرنا اپنے لئے عید سمجھا ہو ۔ اگر اسمعیل کی قربانی کو انہوں نے عید نہیں
سمجھا تو یہ عید اس واقعہ کی یادگار بھی نہیں ہو سکتی ۔ یادگار اسی صورت میں کہلا سکتی ہے
جب ابراہیم نے اسمعیل کی قربانی کو اپنے لئے عید سمجھا ہو۔ اور در حقیقت یہی سبق ہے جو اس
عید کے ذریعہ دیا گیا ہے۔ عید الاضحیہ ہمیں سبق دیتی ہے کہ ابراہیم نے اپنے بیٹے کی قربانی کو
مصیبت نہیں سمجھا۔ ابراہیم نے اپنے بیٹے کی قربانی کو آفت نہیں سمجھا۔ ابراہیم نے اپنے بیٹے کی
قربانی کو ابتداء نہیں سمجھا بلکہ چونکہ وہ اپنے بیٹے کی قربانی کے لئے خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
گیا تھا اس لئے اس دن ابراہیم ویسی ہی خوشی محسوس کر رہا تھا جیسے عید کے دن ہم بکرا ذبح
کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں یا اگر ہم خود قربانی نہ کریں تو اپنے ہمسایہ کو قربانی کرتے دیکھ کر ہی
جو خوشی محسوس کرتے ہیں ، ویسی ہی خوشی اس روز ابراہیم کا قلب محسوس کر رہا تھا۔ مگر افسوس
کہ ابراہیم کی تو یہ حالت تھی کہ اس نے خدا تعالیٰ کے لئے ا لئے اپنے بچہ کو قربان کرنا بھی اپنے لئے
عید سمجھا۔ اور مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ ان میں ۔ لہ ان میں سے بعض لوگ عید کے موقعہ پر موقعہ پر بکرا قربان کرنے
کی توفیق رکھنے کے باوجود اس قربانی کو بھی بوجھ سمجھتے اور اس کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ میں نے
خود کئی مسلمانوں کے مضامین اخبارات میں پڑھتے ہیں جن میں وہ لکھتے ہیں کہ قربانی پر بلا وجہ
روپیہ ضائع کیا جاتا ہے ۔ کیوں نہ یہ روپیہ غرباء میں یں تقسیم کر دیا جائے یا کیوں نہ یتیم خانوں
کو دے دیا جایا کرے یا کیوں نہ قومی ترقی کے کاموں پر اس روپیہ کو صرف کیا جائے میں ان سے
رو اور
کوئی نہیں کہتا کہ تمہاری جیب میں اور بھی تو پیسے ہیں ۔ تم خدا تعالٰے کے اس حکم کو پورا کرو
پھر اس حکم کو پورا کرنے کے بعد جو کچھ تمہاری جیب میں بچے وہ یتیم خانوں کو دے دو یا قومی ترقی
کے کاموں پر صرف کر لو۔ تمھیں اس سے کون منع کرتا ہے۔ مگر وہ نام تو یہ رکھیں گے کہ یتیم خانہ کی

۲۹۹
مدد کی جائے ، وہ نام تو یہ رکھیں گے کہ حجاز ریلوے کی مدد کی جائے، وہ نام تو یہ رکھیں گے کہ ریفیوجیز
(REFUGEES) کی مدد کی جائے مگر جب خرچ کریں گے تو اس خانہ میں سے خرچ کریں گے جو خدا نے
اپنے لئے رکھا تھا حالانکہ اگر انہیں ریفیوجیز کی مدد کا شوق تھا، اگر وہ یتیم خانوں کو روپیہ
دینا چاہتے تھے اگر وہ حجاز ریلوے کی مدد کرنا چاہتے تھے تو وہ اپنے جیب سے کر سکتے تھے ۔ کیا
قربانی کرنے کے بعد انسان کنگال ہو جاتا ہے اور کیا دوسرے کاموں کے لئے اس کے پاس کوئی
روپیہ نہیں بچتا ؟ جب بچتا ہے تو خدا تعالے کے ایک حکم کو پس پشت ڈال کر اور کاموں پر
روپیہ صرف کر دنیا کونسی دانائی اور عقلمندی ہے۔ المیان تو یہ تھا کہ جو کچھ خدا نے کہا تھا پہلے
اس کو پورا کیا جاتا اور پھر اور کاموں پر روپیہ صرف کیا جاتا ۔ مگر خدا تعالیٰ کے حکم کو نظر اندازہ
کر دینا اور دوسرے کاموں پر وہ روپیہ صرف کرنا جسے خدا تعالے نے اور جگہ خرچ کرنے کا حکم
دیا ہوا تھا بتاتا ہے کہ مسلمان اس اسلام سے کس قدر دور جا چکے ہیں اور وہ اللہ تعالے کے احکام اللہ احکام
کو کیسی ناقدری کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اگر یتیم خانوں اور حجاز ریلوے اور ریفیوجیز کی مدد کا
انہیں شوق ہی ہے تو وہ اپنی جیب سے کریں ۔ خدا تعالے کے حکم کو پس پشت ڈال کر کیوں کرتے
ہیں کیا ہی ایک قربانی ہے جس پر امیر آدمی سارے سال میں روپیہ صرف کیا کرتا ہے اور
اس کے بعد اس کے پاس کوئی پیسہ نہیں رہتا ۔ جب بیسیوں نہیں سینکڑوں کاموں کے لئے
اس کے پاس روپیہ ہوتا ہے۔ تو قربانی کے روپیہ کو دوسری جگہ کیوں صرف کیا جاتا ہے ؟ کیوں
قربانی کا روپیه قربانی پر صرف نہیں کیا جاتا اور باقی کاموں کے لئے اپنے پاس سے رو پر نہیں
دیا جاتا ، قربانی پر اعترا من کرنا اور اسی روپیہ کو اپنے ذاتی کاموں پر صرف کر دینا بتاتا ہے۔
کہ مسلمانوں کو قربانی کی اہمیت کا کوئی احساس ہی باقی نہیں رہا۔ وہ قربانی کی توفیق رکھنے کے
با وجود چند روپے خرچ کرنا بھی اپنے اوپر بوجھ محسوس کرتے اور بکرے کی قربانی بھی موت کی طرح
سمجھتے ہیں میگو ابراہیم علیہ السلام نے یہ نے یہ نمونہ دکھایا کہ اس نے اپنے بیٹے کی قربانی کو عید سمجھا اس
نے کہا مجھ سے زیادہ خوش قسمت انسان اور کون ہو سکتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس فضل سے
نوازا اور وہ اپنے ہاتھ سے اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کے لئے تیار ہو گیا اور سچے وفادار کی یہی علامت
ہوتی ہے ، وہ اپنے دوست اور محبوب کے لئے اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے
کجا یہ کہ ایسا محبوب اور دلدار ہو جو نہ صرف محبوب اور دلدار ہو بلکہ انسان کا خالق اور مالک
اور آقا بھی ہو۔
قصہ مشہور ہے کہ ایک نوجوان اپنے باپ کا مال دوستوں کے ساتھ مل کر اڑانے کا عادی
تھا۔ ہر وقت اس کے ارد گر خوش امدیوں کا ہجوم رہتا اور وہ دن رات روپیہ کو برباد کرتے رہتے

ام
1
اس کا باپ اسے ہمیشہ صیحت کرتا کہ یہ خوشامدی اور خود اور خود غرض نوجوان ہیں انہیں تم سے حقیقی محبت
نہیں۔ تم ان پر اپنا روپیه بر بادست که در مگر وہ اپنے باپ کی نصیحت کو کبھی تسلیم نہ کرتا اور
سیسی جواب دیا کہ یہ میرے بچے دوست ہیں ۔ باپ نے کہا تمہیں اتنے دوست کہاں سے مل گئے
مجھے تو ساری عمر میں صرف ایک دوست ملا ہے ۔ اور تمہاری یہ حالت ہے کہ تمہارے ارد گرد ہر
وقت دوستوں کا ہجوم رہتا ہے ۔ جب بہت عرصہ گزر گیا اور باپ کی نصیحت اس نے تسلیم نہ کی۔
تو ایک دن باپ نے اسے کہا اگر تمھیں میری بات پر اعتبار نہیں تو تجربہ کر لو۔ اور اپنے دوستوں
کا امتحان لے لو۔ پھر تمہیں خود بخود پتہ لگ جائے گا۔ کہ تمہارے کتنے حقیقی دوست ہیں اس نے کہا ۔
میں اپنے دوستوں کا کس طرح امتحان لوں ۔ باپ نے کہا کہ تم ہر دوست کے مکان پر جاؤ اور اسے
کہو کہ میرے باپ نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور جائداد سے مجھے بے دخل کر دیا ہے۔ مجھے اس
وقت کچھ روپیہ دیا جائے تا کہ میں روزگار کا انتظام کر سکوں ۔ جب وہ اپنے دوستوں کے مکانوں
پر گیا اور انہیں معلوم ہوا کہ اسے باپ نے گھر سے نکال دیا ہے تو کسی نے اندر سے کہلا بھیجا۔
کہ میں ہمیار ہوں افسوس ہے کہ اس وقت مل نہیں سکتار کسی نے خادم کے ذریعہ کہلوا دیا کہ وہ گھر
پر نہیں ہیں۔ کسی نے معذرت کا اظہار کر دیا اور کہدیا کہ روپیہ تو تھا۔ مگر آج ہی فلاں کو دیدیا
گیا ہے ۔ اسی طرح وہ خالی ہاتھ اپنے باپ کے پاس واپس پہنچا۔ اور اسے کہا کہ آپ کی بات
درست ثابت ہوئی ، میری تو کسی شخص نے مدد نہیں کی۔ باپ نے کہا۔ اب آؤ میں تمہیں اپنا
دوست بتاتا ہوں ۔ یہ کہکر وہ اسے آپ ساتھ شہر سے باہر جنگل کی طرف لے گیا اور ایک مکان کے
پاس پہنچ کر اس نے آواز دی۔ جس طرح اس زمانہ میں ریل پر پہرہ ہوتا ہے اس طرح پرانے
زمانے میں سڑکوں پر پہرہ ہوا کرتا تھا ۔ اور وہ شخص بھی اپنی پہرہ داروں میں ملازم تھا۔
اس نے زنجیر کھٹکھٹائی تو اندر سے آواز آ سے آواز آئی کہ کون ہے اس نے اپنا نام لیا کہ فلاں شخص
ہوں ۔ اس نے کہا بہت اچھا مگر اتنا کہنے کے بعد خاموشی طاری ہو گئی اور آدھ گھنٹے تک
اندر سے کوئی جواب نہ آیا ۔ بیٹا کہنے لگا ۔ آپ کا دوست بھی میرے دوستوں جیسا ہی ثابت
ہوا ہے ۔ باپ نے کیا گھبراؤ نہیں ابھی پتہ لگ جاتا ہے۔ کہ اس نے نکلنے میں کیوں دیر لگائی
ہے ۔ پانچ دس منٹ اور گزرنے کے بعد وہ شخص باہر نکلا۔ اس نے ایک ہاتھ میں اپنی ہوں
کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ اس کی کمر میں بیانی بندھی ہوئی تھی اور اس کے دوسرے ہاتھ میں تلوار
تھی ۔ اس نے باہر نکل کر کیا ۔ میرے دوست معاف کرنا۔ مجھے دیر اس لئے ہو گئی کہ آج آپ دھی
رات کے وقت تشریف لائے ہیں۔ جب آپ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو میرے دل میں خیال آیا
کہ آدھی رات کے وقت آپ کا میرے پاس آنا ضر ورا اپنے اندر کوئی غرض رکھتا ہے۔ چنا نچہ
نے

ا۔
ہے۔
میں نے سوچا کہ ممکن ہے آپ پر اس وقت کوئی مصیبت آئی ہوئی ہوا وار آپ مدد کے لئے میرے
پاس آتے ہوں اس خیال کے آنے پر میں نے تلوار اٹھا لی کیو کیا یہی اک چیز ہے جس سے میں
آپ کی مدد کر سکتا تھا ۔ پھر مجھے خیال آیا کہ گو آپ کرد رہتی ہیں سے کبھی کروڑ پتیوں پر جی
ایسی مصیبت جاتی ہے کہ وہ پیسہ پیسہ کے محتاج ہو جاتے ہیں ۔ رجیسے مشرقی پنجاب میں کئی
مسلمان کروڑ پتی تھے مگر آج وہ بالکل کنگال ہیں۔ میں نے ساری عمر پیسہ پیسہ جمع کر کے
چار پانچ سو روپیه وپیہ اکٹھا کیا تھا اور اسے زمین میں دبا رکھا تھا ۔ اس خیال کے آنے پر میں نے
زمین کھودنی شروع کر دی اور وہ تھیلی نکال لی اس لئے مجھے باہر آنے میں دیر ہو گئی ہے
اس کے بعد مجھے خیال آیا کہ ممکن ہے آپ کے گھر والے ہمیار ہوں اور ان کی تیمار داری
کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت ہو۔ چنانچہ میں نے اپنی بیوی کو جگایا اور اسے بھی اپنے ساتھ
لے لیا۔ اب یہ تینوں چیزیں حاضر ہیں ، بتائیے آپ کو کیا کام ہے ۔ باپ نے اپنے بیٹے سے
کہا۔ دیکھا ! اس قسم کے دوست ہوا کرتے ہیں یہ
یہ مثال اپنے اندر یہ سبق رکھتی ہے کہ اگر انسانوں کے دوست اس قسم کے ہو سکتے ہیں
تو خدا تعالے کے دوست کو کیسا ہونا چاہیئے اور اسے خدا تعالے کی رضا اور اس کی خوشنودی
کو کس طرح مد نظر رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ انسان اگر سچا مومن ہو تو اسے ہر وقت
خدا تعالے پر نظر رکھنی چاہیئے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ میرا خدا کدھر دیکھ رہا ہے ۔ پھر جس چیز
میں خدا کی رضا ہو اسی چیز کو قبول کرنا چاہیے اور خوشی اور بشاشت کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔
مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ بہت بڑی مصیبت پر جو ان دنوں ان پر وارد ہوتی ہے سجائے
اس کے کہ وہ روئیں اور ہمت ہار کر بیٹھ جائیں ، اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو خوشی سے قبول
کریں اور مصائب کو ہمت اور استقلال کے ساتھ برداشت کرنے کی عادت ڈالیں مجھے
افسوس ہے کہ باہر سے جو ریفیوجی ( REFUGEE) آرہے ہیں وہ کوئی اچھا نمونہ نہیں دکھا
رہے ۔ بلکہ ہماری جماعت کے بعض دوستوں میں بھی یہ نقص پایا جاتا ہے کہ وہ پہلے ایک
گاؤں میں جاتے ہیں اور جب انہیں وہاں دانہ وغیرہ مل جاتا ہے تو اس گاؤں سے دوسرے
گاؤں چلے جاتے ہیں اور یہ عذر کر دیتے ہیں کہ وہاں زمین اچھی نہیں ہمیں کسی اور جگہ بھیجا
جائے ۔ دراصل انہیں بیگار میٹھکر روٹی کھانے کی عادت پڑ گئی ہے۔ اور دوسری طرف چونکہ
ان کی اپنی جائدادیں ضائع ہو گئی ہیں ان کے نفس میں بے اطمینانی پائی جاتی ہے اور وہ
کسی جگہ استقلال کے ساتھ بیٹھ کر کام نہیں کر سکتے ۔ حالانکہ اگر وہ اپنے خدا پوسچا ایمان
رکھتے تو ان مصائب میں بھی ایک لذت محسوس کرتے اور خدا تعالے کے مقابلہ میں ونی کی کسی

۳۰۲
چیز کی پرواہ نہ کرتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق احمد کی جنگ میں جب
عورتیں گھبرا کر
یہ خبر شہور ہوئی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں تو اس خبر کے سنتے ہی مدینہ کی عورتیں گی
اپنے گھروں سے باہر نکل آئیں ۔ اور بعض تو اس اضطراب اور پریشانی میں آمد تک جانچیں
جو مدینہ سے آٹھ میل کے فاصلہ پر ہے جب مسلمان عورتیں گھبراہٹ اور اضطراب کے عالم
میں اُحد کی طرف جا رہی تھیں تو انہیں راستہ میں بعض مسلمان سپاہی ملے جو واپس
مدینہ جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک عورت آگے بڑھی اور اس نے ایک مسلمان سپاہی
سے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے۔ چونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو سلامت دیکھ چکا تھا اور اس کا دل مطمئن تھا۔ اس نے بجائے یہ جواب دینے
کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیریت کے ساتھ ہیں ۔ اس عورت کو یہ جواب دیا
کہ
بی بی مجھے بڑا افسوس ہے تمہارا والد اس جنگ میں شہید ہو گیا ہے۔ اس نے کہا۔ میں تم
سے اپنے والد کا حال دریافت نہیں کر رہی۔ میں تم سے یہ پوچھتی ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا کیا حال ہے ۔ اس نے پھر اصل بات کا کوئی جواب نہ دیا اور کہا بی بی تمہارا خاوند
بھی شہید ہو گیا ہے اس عورت نے پھر کھا ئیں تم سے اپنے خاوند کے متعلق بھی نہیں پوچھ رہی تیم
مجھے یہ بتاؤ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حال ہے ۔ اس نے ہے۔ اس نے کہا بی بی تمہارا بیٹا
بھی شہید ہو گیا ہے اس پر پھر اس نے کہا میں نے تم سے اپنے بیٹے کے متعلق بھی سوال نہیں کیا
میں تم سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حال دریافت کر رہی ہوں اور غصہ سے کہا
کہ میں تم سے اپنے رشتہ داروں کے متعلق سوال نہیں کر رہی۔ تم مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم کا حال بتاؤ ۔ اس نے کہا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو خیریت سے ہیں جب
عورت نے یہ سنا تو اس نے کیا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیریت سے ہیں تو پھر مجھے
کسی کی موت کی پرواہ نہیں۔ اس کے بعد اس عورت نے کیا۔ گو تم نے مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ
و ہو و آلہ وسلم کی خبر سنادی ہے مگر مجھے تسلی نہیں ہو گی جب تک یکیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں ۔ اس نے بتایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فلاں جگہ
کھڑے ہیں۔ وہ عورت دوڑی ہوئی وہاں گئی وہ منہ سے کہتی جاتی تھی کہ یا رسول اللہ ! آپ
نے یہ کیا کیا یعنی زخمی ہو کر گرے اور آپ کی شہادت کی خبر مشہور ہوئی اور ہم لوگوں کو اتنا
دکھ پہنچا ہے اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو دیوانہ وار دوڑی ہوئی آپ
کے پاس پہنچی اور محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کہ اس نے جھک کر آپکے کرتے کا دامن چونا ۔ اُسے
اپنی آنکھوں سے لگایا۔ اور پھر کہا یا رسول اللہ ! لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تیرا خاوند مارا گیا ہے ۔

٣٠٣
تیرا باپ مارا گیا ہے۔ تیرا بیٹا مارا گیا ہے ۔ یا رسول اللہ ! آپ کے زندہ ہوتے ہوئے کسی اور کی
مجھے پرواہ ہی کیا ہے یہ تو دیکھو دیکھو رسول رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وسلم کی کی محبت محبت ان لوگوں کے
ولوں میں کتنی تھی اور کتنا عشق تھا جو ان لوگوں کے قلوب میں پایا جاتا تھا۔ مگر اس کے ساتھ
ہی ایک مومن کو نسبت کا اصل ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے ۔ بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے بہت بڑے محبوب ہیں مگر خدا ہمیں آپ سے بھی زیادہ پیارا ہے۔ اگر اس عورت کو اپنے
خاوند کی موت، اپنے باپ کی موت، اپنے بیٹے کی موت اور اپنے بھائی کی موت رسول کریم صلی الہ
علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں پریشان نہیں کر سکتی تھی تو ہمیں اپنے زندہ خدا کی موجودگی میں
کوئی مصیبت کی طرح پریشان کر سکتی ہے۔ اگر ہمارا نقصان ہو جائے تو ہمیں سمجھنا چاہئیے کہ ہمارے
خدا کا ایسا ہی ارادہ تھا۔ اور یہیں راضی برضا رہ کر اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانا چاہیے ۔
لیکن اگر بفرض محال ہمارا خدا ہی ہمیں مارنے پر تلا ہوا ہے تو پھر تمہیں کوئی طاقت موت سے
بچا نہیں سکتی ۔ اس صورت میں ہمارا اپنے متعلق فکر کرنا نادانی اور حماقت ہے۔ بہر حال دو صورتوں
میں سے ایک صورت ضرور ہے اگر ہمارے خدا نے ہماری موت کا فیصلہ کر دیا ہے تو پھر کوئی راستے
ہمیں اس موت سے بچا نہیں سکتی۔ اس صورت میں غم میں مبتلا رہنا بالکل فضول ہے۔ اور اگر
ہمارے خدا نے ہمیں زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے تو اس صورت میں بھی ہمارا گھبرانا اور
پریشان ہونا ہیو قوفی اور پاگل پن کی بات ہے۔ بے شک غموں اور مصیبتوں کے وقت خوشی کا
اظہار مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اگر ایک مشاطہ ۔ ایک نائی اور ایک دھوبی تھوڑے سے پیسوں
کی خاطر اپنے آقا کے سامنے اپنے چہرہ کو اس لئے ہشاش بشاس بنا لیتے ہیں کہ کہیں ان کے
تعلقات اپنے آقا سے خراب نہ ہو جائیں تو کیا ہمارا فرض نہیں ہے کہ جب خدا نے ہماری جماعت
کے لئے ایک عید تجویز کی ہے تو ہم مصائب کے دوران میں بھی خوشی کے ساتھ اس عید کو منائیں
اور ہشاش بشاش چہروں کے ساتھ اپنے رب کی عطا کردہ خوشی میں شریک ہوں ۔
عبد الاصفیہ کے معنے ہیں قربانیوں کی عید جس کا دوسرے الفاظ میں یہ مفہوم ہے کہ قربانیوں
پر لوگ رویا کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہارا اس طرح امتحان لوں گا کہ تم قربانی کرد
اور ہنسو ۔ اور اگر ہمارا خدا چاہتا ہے کہ ہم ہنستے ہوئے اس کے حضور قربانی پیش کریں تو ایک
مومن کی حیثیت سے، ایک عاشق کی حیثیت سے ایک محبت کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم
قربانی کریں اور سنتے ہوئے کریں۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں آج کی عید کی حکمت کو کبھی نہیں بھولا پایا ہے۔
یہ حید بتاتی ہے کہ مسلمانوں کو قربانیاں کرنی پڑیں گی اور ان کا فرض ہو گا کہ وہ ہلتے ہوئے چہروں

۳۰۴
کے ساتھ قربانیاں کردیا۔
لئے
گذشتہ جنگ عظیم میں ایک جرمن بڑھیا کے متعلق اخبارات میں شائع ہو ا تھا کہ اس کے سات
بچے تھے اور اس نے ساتوں کے ساتوں بچے ملک کی خدمت کے لئے میدانِ جنگ میں بھیج دیئے ۔ اور پھر
سارے کے ساسے مارے گئے جب اس کا آخری کچھ بھی مارا گیا تو گورنمنٹ کی طرف سے وزیر کو ہدایت کی گئی کہ وہ کا گئی کہ وہ اس بڑھیا
سے خود اظہار ہمدردی کرے جب اسے بلا کر بتایا گیا کہ اس کا آخری بیٹیا بھی جنگ میں مارا گیا ہے
تو ایک طرف غم کے مارے اس کی کمر جھکی چلی جارہی تھی اور دوسری طرف اس خیال سے کہ اس کا بیٹا
ملک کی خدمت کرتے ہوئے مارا گیا ہے اس نے کوشش کر کے اپنی کمر سیدھی کی اور پھر اپنے چہرہ
کو خوش بناتے ہوئے فقہ لگایا اور کہا۔ کیا ہوا اگر میرا بچہ مارا گیا ہے وہ ملک اور قوم کی خاطر
مارا گیا ہے لیکے
اگر ایک عورت کا فرعورت، ایسی قوم کی عورت جو توحید کے علم سے نا واقف تھی جو عدالتی کافر ، کی
کی محبت اور اس کے پیار سے نا واقف تھی ۔ ملک کی خاطر اپنے ساتوں بیٹے قربان کر سکتی ہے اور
پھر اپنے آخری بچہ کی وفات پر اپنی کمر کو سیدھا کرتے، اور اپنے چہرہ پر خوشی کے آثار ظاہر کرتے
ہوئے قہقہہ لگا کر کہتی ہے کہ کیا ہوا اگر میرا بیٹا مارا گیا ہے۔ وہ قوم اور ملک کی خدمت کرتا ہوا مارا
گیا ہے تو ایک زندہ قوم ایک موحد قوم ایک خدا سے تعلق رکھنے والی قوم اور رات اور دن تو ، موحد ، " رات
خدا تعالے کے معجزات اور نشانات دیکھنے والی قوم کو کس طرح خوشی سے اللہ تعالے کی طرف
سے آنیوالے مصائب برداشت کرنے چاہئیں۔ اگر وہ خدا تعالے پر سچا ایمان رکھتی ہے تو اس
کا فرض ہے کہ وہ ہر مصیبت پر رضا بالقضا کا اعلیٰ نمونہ دکھائے ۔ اپنے آپ کو کلی طور پر خدا تعالیٰ
کے آستانہ پر ڈال دے اور اس کے لئے مرنا خندہ پیشانی سے قبول کرے ۔ اگر وہ ایسا کر گیا
تو دنیا کی کوئی طاقت اسے ہلاک نہیں کر سکے گی کیونکہ جو لوگ خدا کے لئے مرتے ہیں انہیں کوئی
شخص مار نہیں سکتا۔ وہ ایک تنومند درخت کی طرح دنیا میں بڑھتے اور پھیلتے اور پھولتے ہیں جس
کی جڑیں ایک طرف زمین کی پاتال تک چلی جاتی ہیں اور دوسری طرف اس کی شاخیں آسمان
تک پھیل جاتی ہیں ۔
اب یکی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے اپنے فضل سے ہمیں سچی فرمانبرداری کی توفیق عطا فرہاہے
اور بغیر کسی ملاوٹ کے اپنا خالص عشق عطا کرے ۔ ہمارے دلوں پر وہ آپ جلوہ گر ہو۔ اپنا
چہرہ ہم پہ روشن کرے۔ ہماری تاریکیاں ہم سے دور کرے اور اپنا نور ہمارے لئے ظاہر فرماے
آمین اللهم آمین
والفضل یکم نومبر ۶۸۹۳)
(

۳۰۵
ہے ۔ صحیح بخاری کتاب النکاح باب المرأة داء المرأة راعية في بيت زوجها۔
- الاخلاص ۱۱۴ : ۲-۳
تو - الصفت ٣٤: ١٠٣
كو - الصفت ۱۰۴:۳۷
الصفت كو - الصفت ۳۷ : ۱۰۳
ه - الصفت ۱۰۶:۳۷
شه سنن ابن ماجه کتاب الاضاحي باب ثواب الأضحية
٥٩-٢٠
شه - عید کی قربانیاں - مصنفہ حضرت صاحبزادہ مرز البشیر احمد صاحب ایم اے رضی اللہ عنہ مات ؟
نه - تاریخ الخميس جز اول منه
له ۔

آج 10 میں سے 10 باقی