انبیاء کی جماعتیں بغیر عظیم الشان ابتلاؤں کے ترقی نہیں کیا کرتیں

سال 1947ء
366
(39)
خطبات محمود
انبیاء کی جماعتیں بغیر عظیم الشان ابتلاؤں کے ترقی نہیں کیا
کرتیں
فرموده 31 اکتوبر 1947 ء بمقام لاہور )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
انسان کی عقل کا اندازہ بہت چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ خطیب کا رخ
اپنے مخاطبوں کی طرف ہوتا ہے۔ لیکن آج جو لاؤڈ سپیکر لگایا گیا ہے اس میں خطیب سے یہ
خواہش کی گئی ہے کہ وہ باہر کی طرف منہ کر کے بولے اور اس کے تمام مخاطب مرد اور عورت اس
کے بائیں کندھے کی طرف ہوں ۔ لگانے والے کو پتہ تھا کہ لوگ اس طرف بیٹھے ہیں اُسے یہ بھی
معلوم تھا کہ خطیب کی آنکھیں اُس کے ماتھے میں ہیں کان میں نہیں ۔ مگر نہ معلوم کس خیال سے
اس نے اس طرح لاؤڈ سپیکر لگا دیا ہے کہ اگر میں اُدھر منہ کر کے بولوں اور جو دھامل بلڈ نگ کو
مخاطب کروں تب تو اُس کی غرض پوری ہوتی ہے ورنہ نہیں ۔ مومن کی شان یہ بھی ہے کہ وہ ہوشیار
ہونا چاہیئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو آپ فرماتے صفوا
صُفُو فَكُمْ 1 اپنی صفیں ٹھیک کرو۔ پھر آپ فرماتے کہ اگر تم نے اپنی صفیں ٹھیک نہ کیں تو تمہارے
دل ٹیڑھے ہو جائیں گے 2 ۔ دیکھو نظام کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنا خیال رکھا ہے
کہ آپ نے یہ فیصلہ فرمادیا کہ اگر تم نے نظام کی پابندی نہ کی تو تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے یعنی
تمہاری عقل کمزور ہو جائے گی ۔ یہ سیدھی بات ہے کہ جو غلطی آنکھوں سے نظر آ رہی ہوا سے برداشت

سال 1947ء
367
خطبات محمود
نہیں کیا جا سکتا۔ اُردو میں بھی ضرب المثل ہے کہ ”آنکھوں دیکھے مکھی نہیں کھائی جاتی “ جو غلطی
صاف طور پر نظر آتی ہے اگر اسے کوئی شخص برداشت کر لیتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کی عقل
اور سمجھ کمزور ہے ۔ اور جس کی عقل اور سمجھ کمزور ہو وہ ہدایت کی بھی پروا نہیں کیا کرتا اور یہ نہایت
خطرناک بات ہے ۔ پس چھوٹی چھوٹی چیزوں کو یہ کہہ کر نہیں چھوڑ دینا چاہیئے کہ یہ چھوٹی ہیں بلکہ
ہر کام میں نظام اور حُسنِ انتظام کا خیال رکھنا چاہیئے۔
اس کے بعد میں دوستوں کو دو ایسے الہاموں کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو تین چار دن ہوئے
مجھ پر نازل ہوئے ہیں ۔ تین دن کی بات ہے مجھے الہام ہوا کہ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ وه
ایک ایسا گروہ ہے جو تکلف سے نیکی ظاہر کرتا ہے۔ یعنی وہ نیک تو نہیں لیکن وہ دعوی خیر اور دعوی تقوی
کرتا ہے۔ یہ آیت قرآن کریم میں حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے متعلق آتی ہے ۔ لوط علیہ السلام
نے جب اپنی قوم کو مخاطب کیا اور انہیں پیغام دینا شروع کیا اور خدا تعالیٰ کا پیغام انہیں پہنچا کر ان
کو باہر سے آنے والے لوگوں پر ظلم کرنے اور تجارت رنے اور تجارت میں دھوکا بازی کرنے سے منع کیا۔ تو
قرآن کریم میں آتا ہے انہوں نے حضرت لوط سے حضرت لوط کے ماننے والوں کے متعلق کہا
إِنَّهُمْ أَنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ 3 یہ لوگ بڑے نیک بنتے ہیں ۔ مطلب یہ کہ نیک نہیں مگر ہماری
باتوں پر اعتراض کر کے اپنی بڑائی ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں اس الہام کا ظاہر
انطباق ہندوستان یونین کے ان افسروں پر ہوتا ہے جو بڑے انصاف کا دعویٰ کرتے ہیں مگر صراحتاً
جھوٹ سے کام لیتے ہیں۔ قادیان پر حملہ ہوا، سارے اکا بر گرفتار کئے گئے ، ہماری مقدس درس گاہیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یادگار تھیں اُن پر قبضہ کر لیا گیا مکانات لوٹ لئے گئے
جائیدادیں اپنے قبضہ میں لے لی گئیں اور ہندوؤں اور سکھوں کو ہمارے مکانات اور زمینوں پر
بسا دیا گیا۔ اور احمدی ایک چھوٹی سی جگہ میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ اسی طرح دوسو سے
زیادہ احمدی شہید کئے گئے ۔ مگر ہندوستانی ریڈیو برابر یہ اعلان کرتا رہا کہ ہمارے ذمہ دار افسر
قادیان گئے ہیں اور انہوں نے رپورٹ کی ہے کہ یہاں کوئی فساد نہیں ۔ پچھلے دنوں قادیان سے
دوستوں نے لکھا ہے کہ میں سارا بائی جو گاندھی جی کی نمائندہ تھیں یہاں آئی تھیں۔ اور انہوں
نے نے حالات کو دیکھ دیکھ کر کر تسلیم کر لیا لیا ہے ہے کہ سرکاری رپورٹیں بالکل غلط ہیں اور اور احمدیوں کی باتیں

سال 1947ء
368
خطبات محمود
درست ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ یہ عورت بڑی شریف اور با انصاف معلوم ہوتی ہے مگر کل عزیز
مرزا مظفر احمد نے سیالکوٹ سے اطلاع دی ہے کہ لیڈی مونٹ بیٹن یہاں تھیں اور ان کے
ساتھ میس سارا بائی بھی تھیں ۔ ان سے قادیان کے حالات دریافت کئے گئے تو انہوں نے کہا تم
جانتے ہی ہو کہ احمدیوں کی رپورٹیں مبالغہ آمیز ہوتی ہیں ۔ پھر جنرل تھمایا وہاں گئے تو انہوں نے
بھی احمدیوں کے سامنے کہہ دیا کہ آپ لوگ جو کچھ کہتے ہیں بالکل درست ہے ہمارے افسروں
نے غلط رپورٹیں کر کے ہمیں شرمندہ کیا ہے۔ مگر ہندوستانی ریڈیو پر جنرل تھمایا کی رپورٹ کی بناء
پر یہ اعلان کیا گیا کہ وہاں کچھ بھی نہیں ہوا ۔ تو أَنَّهُمْ أَنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ کے الفاظ میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ یہ ایک ایسی جماعت ہے جو منہ سے تو کہتی ہے ہے کہ ہم سچ بولتے ہیں مگر ہے بڑی
کذاب ۔ پس ایک تو اس الہام کا یہ مفہوم ہے اور شاید ہمیں اس الہام کے ذریعہ اس بات کی
طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ ایسے افسروں کی باتوں پر تمہیں اعتبار نہیں کرنا چاہیئے ۔ لیکن اس الہام کا
ایک یہ مفہوم بھی ہو سکتا ہے کہ جماعت کے بعض دوست اپنے فرائض ادا نہیں کرتے ۔ وہ منہ سے
کچھ کہتے ہیں اور کرتے کچھ ہیں ۔ وہ منہ سے تو کہتے ہیں ہماری جان دین کے لئے قربان ہے اور
ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے مگر جب عمل کا وقت آتا ہے اور قربانیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ
کمزوری دکھاتے اور کئی قسم کے بہانے بنانے لگتے ہیں ۔
دوسرا الہام کل ہی ہوا جو تہجد سے کچھ دیر پہلے مجھ پر نازل ہوا ۔ اس کے الفاظ یہ تھے کہ
ذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ ۔ قادیان کے متعلق ہی میں دعا کر رہا تھا کہ یکدم یہ الہام
میری زبان پر جاری ہوا اور پھر کافی دیر تک جاری رہا۔ قرآن کریم میں یہ آیت تین دفعہ آئی
ہے ۔ مگر تینوں جگہ العَزِيزُ الْعَلِیم کے الفاظ آتے ہیں ۔ لیکن جو الفاظ مجھ پر الہاما نازل ہوئے
ان میں العَزِيزُ الْعَلِیم کی بجائے العَزِيزِ الرَّحِيمِ کے الفاظ آتے ہیں ۔ یعنی ذَالِكَ
تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِیمِ اس الہام کے الفاظ تو ظاہری ہی ہیں اور عبارت میں بھی کوئی پیچیدگی
نہیں ۔ مگر چونکہ آیت کا سیاق و سباق بھی ایک نئے معنی پیدا کر دیا کرتا ہے اس لئے میں نے قرآن کریم
میں دیکھا کہ ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ 4 کس سیاق و سباق میں آتا ہے۔ اس کے
دیکھنے سے مجھے ایک عجیب بات معلوم ہوئی جس کی طرف پہلے میرا ذہن نہیں گیا تھا۔ اور وہ یہ ہے

سال 1947ء
369
خطبات محمود
کہ ذَالِكَ تَقْدِيرُ العَزِيزِ الْعَلِيمِ قرآن کریم میں تین دفعہ آیا ہے ۔سورہ انعام میں آیا
ہے۔ سورہ حم سجدہ میں آیا ہے اور سورہ یسین میں آیا ہے ۔ جب میں نے ان تینوں جگہوں کو ایک
وقت میں دیکھا تو مجھے یہ عجیب بات معلوم ہوئی کہ تینوں جگہ اس آیت سے پہلے نظام عالم کا ذکر
آتا ہے۔ اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قانون کبھی بدلا نہیں کرتا۔ یہ تو خیر ایک نیا
مضمون ہے جسے کبھی ان آیتوں کی تفسیر کرتے وقت انشاء اللہ بیان کر دیا جائے گا۔ سر دست میں یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ پہلے میرا ذہن چونکہ اس آیت کے سیاق و سباق کی طرف نہیں گیا تھا اس لئے انفرادی
طور پر اس آیت کے جو معنی ذہن میں آسکتے تھے وہی آتے تھے۔ مگر اب چونکہ مجھے تینوں مقامات ایک
ہی وقت میں دیکھنے پڑے اس لئے اس آیت کے ایک نئے معنی سامنے آگئے جو زنجیر کی کڑیوں کی
طرح سیاق و سباق کے ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتے تھے۔ اور ظاہر ہوتا تھا اور تینوں مقامات میں
ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ سے پہلے جو ایک ہی مضمون بیان کیا گیا ہے اور اس مضمون کے
بعد یہ آیت نازل کی گئی ہے اس میں کیا حکمت ہے ؟ در حقیقت یہ قرآن کریم کی صداقت کا ایک بہت
بڑا ثبوت ہے۔ قرآن کریم کے متعلق لوگ اعتراض کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس میں ترتیب نہیں،
حالانکہ قرآن کریم کی ترتیب اتنی واضح ہے کہ بعض دفعہ دو دو، چار چار سال کے وقفہ کے بعد آیات
نازل ہوئی ہیں مگر جب بھی کوئی آیت نازل ہوئی ہے۔ سیاق و سباق کے لحاظ سے اُس کا پہلی نازل
شدہ آیات کے ساتھ نہایت گہرا ربط تھا۔ ایک ترتیب تو اس رنگ کی ہوتی ہے کہ مثلاً یہ مضمون بیان کیا
جائے کہ موسی" بھاگ کر فلسطین کی طرف آگئے ۔ یہ مضمون جب بھی بیان کیا جائے گا ہر شخص کہے گا کہ
اس سے پہلے ضرور فرعون کا ذکر ہوگا۔ یہ واقعاتی ترتیب ہوتی ہے جس میں کوئی خاص کمال نہیں ہوتا۔
قرآن کریم کا کمال اس بات میں ہے کہ بعض دفعہ وہ عام الفاظ استعمال کرتا ہے۔ ایسے
الفاظ جن کے لاکھوں معنی لئے جا سکتے ہیں مگر پھر وہ الفاظ جن آیات میں آتے ہیں وہ سیاق و سباق سے
تعلق رکھنے کی وجہ سے ایک خاص مضمون کی طرف اشارے کر رہے ہوتے ہیں ۔ عام معنی اُس جگہ مراد
نہیں ہوتے ۔ مثلاً ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ میں اللہ تعالیٰ کی تقدیر زمین کے متعلق بھی
ہو سکتی ہے، آسمان کے متعلق بھی ہو سکتی ہے ۔۔۔۔ حمله تجارت کے اچھا ہونے کے متعلق بھی ہو سکتی ہے ۔
اصل مسودہ میں لفظ واضح نہیں (مرتب)

سال 1947ء
370
خطبات محمود
اس کی تجارت کے بگڑ جانے کے متعلق بھی ہو سکتی ہے ۔ اس کے بیٹے کے اچھا ہو جانے کے متعلق
بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے بیٹے کے مرجانے کے متعلق بھی ہوسکتی ہے۔ اس کی شادی ہو جانے کے
متعلق بھی ہو سکتی ہے۔ اس کی شادی رُک جانے کے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔ اس کی بیوی کے مر
جانے کے متعلق بھی ہو سکتی ہے اور اس کے لمبی دیر تک زندہ رہنے کے متعلق بھی ہو سکتی ہے ۔
غرض دنیا کے اربوں ارب افعال میں سے ہر فعل کے متعلق تقدیر ہو سکتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے
ان تینوں مقامات میں جہاں بھی تقدیر کا ذکر کیا ہے ساتھ ہی نظام عالم کا ذکر کیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ
ہمارا ایک خاص قانون دنیا میں جاری ہے۔ اس قانون کا ذکر کرنے کے بعد ذَالِكَ تَقْدِيرُ
الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ کے الفاظ استعمال کرنا بتاتا ہے کہ گو یہاں عام الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔ مگر
اس کے معنی عام نہیں بلکہ اس جگہ وہی معنی مراد ہیں جو سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنے کے نتیجہ میں ظاہر
ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص ترتیب مضامین میں ان الفاظ کا بیان کرنا اور متعدد مقامات پر
ایک ہی مضمون کے بعد ان الفاظ کا ذکر کرنا بتاتا ہے کہ قرآن کریم کے نازل کرنے والے خدا
نے ہر لفظ کمال حکمت کے ساتھ نازل کیا ہے ۔ اور جس مقام پر بھی کوئی آیت رکھی گئی۔ ہے وہ مقام
اپنے مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے اُسی آیت کا متقاضی تھا ۔ اگر اس آیت کو الگ کر دیا جائے تو
تمام ترتیب بگڑ جائے اور قرآنی حُسن جاتا رہے۔ قرآن کریم کا کمال یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ
کوئی آیت پہلے سال نازل ہوئی ، کوئی دوسرے سال نازل ہوئی ، کوئی تیسرے سال نازل ہوئی ،
کوئی چوتھے سال نازل ہوئی ۔ پھر بھی ان آیات کو جب اکٹھا دیکھا جاتا ہے تو ہر آیت کا پہلی
آیات کے ساتھ اور ہر سورۃ کا پہلی سورتوں کے ساتھ ایک گہرا ربط اور تعلق معلوم ہوتا ہے ۔ یہ
مقدرت یقیناً کسی انسان کو حاصل نہیں اور نہ کوئی انسان اپنی قوت حافظہ کی مدد سے ایسا کر سکتا
ہے۔ ہم تو دیکھتے ہیں وہ لوگ جن کو سارا قرآن کریم حفظ ہوتا ہے اور جو دن رات قرآن کریم
پڑھتے رہتے ہیں اُن کی بھی یہ حالت ہوتی ہے کہ جب انہیں کہا جاتا ہے حافظ صاحب ! ذرا فلاں
آیت تو پڑھ کر سنا ئیں تو وہ ایک دو رکوع پہلے سے تلاوت شروع کر دیتے ہیں ۔ اور جب انہیں کہا
جائے کہ یہ کیا ؟ تو وہ کہتے ہیں کہ میں شروع سے پڑھتا ہوں درمیان میں وہ آیت بھی آجائیگی ۔
یوں اکیلے کسی آیت کا پڑھنا مشکل ہے۔ حالانکہ اُن کی ساری عمر قرآن پڑھنے اور پڑھانے میں

سال 1947ء
371
خطبات محمود
گزری ہوتی ہے۔ یہ تو آیات کا حال ہے۔ اگر آیات کا مضمون ان سے دریافت کیا جائے تو
بہت ہی کم حفاظ بتانے کی استعداد رکھتے ہیں ۔ اور اگر بتادیں تو پھر انہیں یہ پتہ نہیں لگتا کہ یہ
آیات کن مضامین کی طرف اشارہ کرتی ہیں ۔
حافظ روشن علی صاحب مرحوم جب تک زندہ رہے۔ میرا طریق یہ تھا کہ جب بھی تقریر کے
لئے نوٹ تیار کرتا حافظ صاحب کو پاس بٹھا لیتا اور کہتا کہ حافظ صاحب ! فلاں فلاں مضامین کی
آیات بتاتے جائیں میں نوٹ کرتا جاؤں گا۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ لاہور میں ہی میری تقریر
تھی۔ میں قریباً دو گھنٹہ تک اُن سے متعدد امور کے متعلق آیات دریافت کرتا رہا۔ جب پوچھ چکا
تو 15 ،20 آیتیں انہوں نے لکھوا دیں۔ تو حافظ صاحب کہنے لگے آپ نے مجھ سے اتنا کام لیا
ہے اب یہ تو بتائیں کہ آپ کا مضمون کیا ہے اور ان آیات سے آپ کیا ثابت کریں گے ۔ میں
نے کہا یہ میں وہاں تقریر میں چل کر بتاؤں گا پہلے نہیں ۔ تو باوجود آیتیں پوچھنے کے پھر بھی
انسان کا ذہن اس طرف منتقل نہیں ہوتا کہ ان آیات سے کیا استدلال کیا جائے گا یا کس غرض
کے لئے انہیں استعمال کیا جائے گا ۔ جیسے میں نے ساری آیتیں حافظ صاحب سے پوچھیں ۔ مگر
حافظ صاحب نے بعد میں کہہ دیا کہ مجھے تو کچھ بھی پتہ نہیں لگا کہ آپ نے کیا مضمون بیان کرنا ہے۔
حالانکہ انہیں قرآن کریم حفظ تھا اور رات دن حفظ قرآن ہی ان کا کام تھا۔ اسی طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی بے شک قرآن کریم حفظ تھا مگر یہ علم کہ فلاں آیت
کا ٹکڑا فلاں مقام پر رکھا جائے اور فلاں ٹکڑا فلاں مقام پر ۔ یہ علم انسانی طاقت سے بالا ہے ۔
اور یقیناً عالم الغیب ہستی ہی ایسا کر سکتی تھی اور اسی نے قرآن کریم کو یہ ترتیب بخشی ہے کہ باوجود
اس کے کہ قرآن کریم تمیں پاروں میں پھیلا ہوا ہے اور باوجود اس کے کہ قرآنی آیات مختلف
وقتوں میں نازل ہوئیں پھر بھی ایک خاص ترتیب تمام آیات اور تمام سورتوں میں پائی جاتی ہے ۔
اور جب کوئی خاص مضمون ایک جگہ بیان کرنے کے بعد کسی آیت کا ذکر کیا گیا ہے تو دوسری جگہ پر
اگر پھر وہی مضمون بیان کرنا پڑا ہے تو اُسی آیت کو دہرا دیا گیا ہے ۔ جیسے یہ آیت ذَالِكَ تَقْدِيرُ
الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ - یہ ایک خاص مضمون کے بعد ہر مقام پر بیان ہوئی ہے۔ ایک مقام پر خدا تعالیٰ
کا قانون جو نظام عالم کے متعلق ہے اس کا ذکر کرنے اور سورج اور چاند کا ایک خاص حساب

سال 1947ء
372
خطبات محمود
کے ماتحت چلنے کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ - دوسری
جگہ پھر سورج کے ایک خاص مقصد کے لئے چلنے کا ذکر کیا گیا ہے اور پھر فرمایا گیا ہے۔ ذَالِک
تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِیمِ ۔ تیسری جگہ بھی یہ ذکر ہے کہ آسمان پر ہم نے چاند ستارے خاص
خاص کاموں کے لئے بنائے ہیں اور پھر فرمایا ہے ذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ - گویا
آسمانی قانون کے ایک خاص نہج پر جاری ہونے اور ایک خاص طریق پر رونما ہونے اور غیر متغیر
طور پر نافذ العمل ہونے کا ذکر کر کے اس آیت کو دہرایا گیا ہے۔ اس سے میں نے سمجھا کہ اس
جگہ تقدیر سے وہ تقدیر مراد ہے جو اٹل قانون کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے ۔ ایسے اٹل قانون جو
دنیا کی پیدائش اور زمین و آسمان کے خلق سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اب دنیا کی پیدائش کے اٹل
قانونوں میں سے یا یوں کہو کہ انسانی پیدائش اور اس کی روحانی ترقی کے ساتھ تعلق رکھنے والے
قانونوں میں سے ایک قانون یہ ہے جس کا قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ
فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَلِبُونَ -5 - یقیناً خدا تعالیٰ کی جماعتیں ہی غالب آیا کرتی ہیں ۔ اِسی
طرح اُس کا ایک یہ بھی قانون ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سچے نبیوں کی مخالفت کرنے والے چاہے
عارضی طور پر کامیاب ہی کیوں نہ ہوں آخر تباہ اور برباد ہو جاتے ہیں ۔ چونکہ میں اُس وقت ۔
جماعت کے فتنوں اور قادیان کے متعلق دعا کر رہا تھا میں نے یہ الہام اُسی کے متعلق سمجھا۔ لیکن
چونکہ تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ اچھی بھی اور بُری بھی اس لئے ضروری تھا کہ الہام میں ایسے الفاظ
پتہ چلتا کہ وہ تقدیر جس کا الہام الہی میں ذکر کیا گیا ہے اچھی ہو گی یا بُری ۔ چنا
اللہ تعالیٰ نے ذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ کہہ کر بتا دیا کہ یہ تقدیر جس کا ہم ذکر کر رہے
ہیں رحمت والی ہے۔ خواہ بظاہر یہ تقدیر تمہیں کتنی ہی خلاف نظر آئے ، تمہارے دلوں کو خواہ کتنی ہی
تکلیف پہنچے ، تمہارے دل خواہ تھر تھرا جائیں ، متزلزل ہو جائیں اور گھبرا جائیں پھر بھی یاد رکھو جو
کچھ ہوا ہے ایک ایسے قانون کے مطابق ہوا ہے جو کبھی ٹلا نہیں کرتا۔ اس لئے میں تمہارے
احساسات کی پروا نہیں کر سکتا تھا۔ کیونکہ اگر میں تمہارے احساسات کی پروا کرتا تو میرا قانون
ٹوٹ جاتا۔ جو کچھ میں کر سکتا تھا وہ یہ تھا کہ میرا قانون بھی جاری ہو جائے اور تمہارے لئے بھی
رحمت کا ذریعہ بن جائے ۔ چنانچہ میں نے ایسا کر دیا ذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ ۔ یہ ایک

سال 1947ء
373
خطبات محمود
اٹل قانون تھا اور اس کا جاری ہونا ضروری تھا۔
یہ اٹل قانون یہی ہے کہ انبیاء کی جماعتیں بغیر عظیم الشان ابتلاؤں کے ترقی نہیں کیا کرتیں ۔ آج
تک کوئی ایک نبی بھی دنیا میں ایسا نہیں گزرا جس کی جماعت نے ہجرت نہ کی ہو۔ جسے ماریں نہ پڑیں
ہوں ۔ جسے قتل نہ کیا گیا ہو۔ جسے صلیبوں پر نہ لڑکا یا گیا ہو۔ اور جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے قول کے مطابق بعض دفعہ آروں سے نہ چیرا گیا ہو۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانہ میں صحابہ کے پاؤں رسیوں کے ساتھ اونٹوں سے باندھ دیئے جاتے ۔ اور پھر ان اونٹوں کو
مخالف اطراف میں دوڑا کر اُن کو چیر دیا جاتا۔ اسی طرح عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار
مار کر اُن کو مارا جاتا۔ مال و اسباب اور جائیدادوں کا نقصان لو ۔ تو یہ بھی انہیں پہنچا۔ ان کے مال
لوٹے گئے ، ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا اور ان کا اسباب ان سے چھین لیا گیا۔ یہاں تک
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فاتحانہ طور پر مکہ میں داخل ہوئے تو صحابہؓ نے عرض کیا یا
رسول اللہ ! آپ کسی گھر میں ٹھہریں گے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تم مجھ سے
کیا پوچھتے ہو کہ میں کسی گھر میں ٹھہروں گا ۔ کیا میرے عزیزوں نے میرے لئے کوئی گھر چھوڑا
ہے؟ 6 تو دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی گھر بھی نہ رہا اور خدائی تقدیر پوری ہوئی ۔
اسی طرح ہم پر خدا تعالیٰ کی ایک اٹل تقدیر جاری ہوئی ہے ۔
لوگ سمجھتے تھے کہ محض چندے دے کر وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر لیں گے ۔ حالانکہ
چندوں کا جو کچھ حال ہے وہ میں ابھی بیان کروں گا ۔ پھر بھی وہ سمجھتے تھے کہ چند روپے دے کر وہ
متقی اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہو جائیں گے انہیں کوئی مزید قربانی نہیں کرنی پڑے
گی ۔ وہ اس سلسلہ کو سلسلہ الہٰیہ نہیں سمجھتے تھے بلکہ اسے ایک ایسوسی ایشن سمجھتے تھے۔ ویسی ہی
ایسوسی ایشن جیسے ریڈ کراس وغیرہ ۔ حالانکہ نبیوں کی جماعتیں کبھی پیسے جانے ، مٹائے جانے اور
ہر قسم کے دکھ اور عذاب دیئے جانے کے بغیر پنپ نہیں سکتیں ۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انبیاء کی
ماعتوں میں جو کیریکٹر اللہ تعالی پیدا کرنا چاہتا ہے وہ بغیر مار کے، ان کا ٹھر کس نکال دینے کے
اور کسی طرح پیدا ہی نہیں ہو سکتا ۔ اس وقت ہی دیکھ لو ۔ جماعت پر کتنا بڑا ابتلاء آیا ہے۔ مگر پھر بھی
یہ حالت ہے کہ بعض لوگ یہاں آکر چوریاں کرتے پھرتے ہیں ۔ انہیں اتنا خیال نہیں آتا کہ وہ ریاں کرتے پھرتے ہیں ۔ انہیں اتنا خیال نہیں آتا کہ

سال 1947ء
374
خطبات محمود
گھروں سے نکالے گئے ، جائیدادوں سے بے دخل کئے گئے مال و املاک چھین لئے گئے ، کسی کی
ماں ، کسی کی بہن کسی کی لڑکی اور کسی کے اور رشتہ دار مارے گئے ۔ بعض لڑکیوں کو سکھ اغوا کر کے
لے گئے اور وہ اب سکھوں کے گھروں میں بیٹھی بدکاری کروا رہی ہیں ۔ مگر اس عظیم الشان ابتلاء
کے باوجود دلوں میں کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا ۔ اور بعض لوگ یہاں آکر کسی کا سائیکل چرا لیتے ہیں
اور کسی کی کوئی اور چیز اٹھا لیتے ہیں ۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تمہیں ابھی کتنی اور لاٹھیاں
کھانے کی ضرورت ہے۔ اگر انسان کے اندر ذرا بھی تقویٰ اور ایمان ہو اور وہ پہلے ان گناہوں
میں مبتلا رہ چکا ہو تب بھی ان حالات کو سن کر ہی اس کا دل ڈر جاتا ہے ۔ گجا یہ کہ وہ تمام حالات
اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود اصلاح کا خیال نہ کرے اور گناہوں کی طرف قدم بڑھاتا
رہے۔ پھر ابھی ایسے گندے لوگ بھی ہماری جماعت میں موجود ہیں جو یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ
ہندو اور سکھ کا مال ہے اسے پرانا یا اپنے استعمال میں لانا کوئی حرج کی بات نہیں ۔ انہیں ذرا بھی
خیال نہیں آتا کہ جب ہم اپنے مال کے متعلق یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی شخص اُسے چرا کر لے
جائے ۔ بلکہ جب کوئی شخص ہمارا مال پھر الیتا یا لوٹ لیتا ہے تو ہم اسے بُرا بھلا کہتے ہیں ۔ تو اگر ہم
خود دوسرے کا مال لوٹنے لگیں گے تو یہ کون سی شرافت ہو گی ۔ اس وقت ہم جس کو ٹھی میں ٹھہرے
ہوئے ہیں وہ ہندوؤں کی ہے اور ہمیں عارضی طور پر رہائش کے لئے ملی ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ
ہم اس نیک بخت کے گھر کی حفاظت کریں جس کے مکان میں ہمیں سر چھپانے کو جگہ ملی ہے۔ اور
اس کی چیزوں کی حفاظت کریں ۔ نہ یہ کہ اسے ضائع کرنے لگ جائیں ۔ مگر بعض احمد یوں کے
متعلق رپورٹ ملی ہے کہ وہ ایک ہندو کے مکان میں ٹھہرے تو اس کا مال اٹھا کر لے گئے ۔ محض
اس لئے کہ وہ ایک ہندو کا مال ہے ۔ اگر ہندو کا مال اٹھا نا تمہارے لئے جائز ہے تو مسلمان کا مال
اٹھانا ہندو کے لئے کیوں جائز نہیں ۔ آخر تمہارا مذہب اور ہے اور اس کا مذہب اور ہے ۔ اگر تم
اختلاف مذہب کی وجہ کی وجہ سے دوسرے کا مال اٹھانا جائز اٹھانا جائز سمجھتے ہو تو اسی اختلاف مذہب کی وجہ
تمہارا مال کیوں نہیں اٹھا سکتا۔ تمہیں اس کے مال اٹھانے پر بھی کوئی شکوہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ مگر
جب وہ تمہارا مال اٹھاتا ہے تو تم اعتراض کرتے ہو۔ اور جب تم خود اُس کا مال اٹھاتے ہو تو ال اٹھاتے ہو تو
تمہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی ۔ تمہیں غور کرنا چاہیئے کہ دنیا میں وہ قانون جاری کرنا جس سے
سے وہ

سال 1947ء
375
خطبات محمود
فساد کبھی مٹ نہیں سکتا کیا یہ کسی شریف انسان کا کام ہو سکتا ہے؟ اگر معمولی سے معمولی شرافت بھی
کسی انسان کے اندر پائی جاتی ہو تو وہ ایسے افعال کے ارتکاب سے بچتا ہے جو فتنہ و فساد کو ہوا
دینے والے ہوں ۔ مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم میں ایسے کمزور لوگ ابھی موجود
ہیں جو اس مصیبت کے زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ کی خشیت سے کام نہیں لیتے ۔ حالانکہ چاہیئے تھا
رات کو روتے روتے تمہاری آنکھیں سوج جاتیں ، سجدے کرتے کرتے تمہارے ماتھے پھس
جاتے اور دعائیں کرتے کرتے تمہاری زبانیں خشک ہو جاتیں ۔ مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ تم اس
مصیبت میں بھی ہندو کا مال اٹھا لیتے ہو۔ اور جب ایک ہندو کا مال اٹھاتے ہو تو ساتھ ہی کسی
احمدی کا بھی اٹھا لیتے ہو۔ اس خیال سے کہ احمدی کا مال برکت والا ہے۔ شاید ہندو کے مال کے
ساتھ مل کر وہ اسے پاک کر دے گا۔ جب تمہاری یہ حالت ہے تو تم خدا تعالیٰ کے فضلوں کے
وارث کس طرح ہو سکتے ہو۔ اور چوری کی عادت اختیار کرتے ہوئے یہ امید کس طرح کر سکتے ہو کہ
تمہیں خدا تعالیٰ اپنا مقرب بنالے گا ۔ جب کوئی شخص چور بنتا ہے تو پھر وہ چوری سے رُک نہیں سکتا۔ جو
شخص چور ہے اس نے اگر آج ایک ہندو کا مال پھرایا ہے تو کل وہ اپنے باپ کا مال چُرائے گا۔ پرسوں
وہ اپنی ماں کا مال چُرائے گا۔ اتر سوں وہ اپنے دوسرے رشتہ داروں کے ہاں ڈاکہ ڈالے گا۔ کیونکہ
اسے چوری کی عادت ہوگی اور یہ عادت اسے مجبور کرے گی کہ کسی نہ کسی کے ہاں ضرور چوری کرے۔
مثل مشہور ہے کہ دو چار دن کسی چور کو چوری کا موقع نہ ملے تو وہ اپنی عادت پوری کرنے
کے لئے ایک جیب سے چیزیں نکال کر دوسری جیب میں ڈالنی شروع کر دیتا ہے ۔ پس یہ ایک
خطرناک عیب ہے جو ہماری جماعت کے افراد کو جلد سے جلد دور کرنا چاہیئے ۔ اسی طرح
زمینداروں کے متعلق جنہیں مختلف جگہوں میں بسانے کے لئے بھجوایا جاتا ہے یہ شکایت موصول
ہو رہی ہے کہ وہ پہلے ایک گاؤں میں جاتے اور وہاں سے غلہ ، برتن اور کپڑے وغیرہ اکٹھے کرتے
ہیں ۔ اور پھر راتوں رات غائب ہو کر کسی دوسرے گاؤں میں چلے جاتے ہیں اور وہاں سے
برتن ، کپڑے اور غلہ وغیرہ اکٹھا کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اور عذر یہ کرتے ہیں کہ فلاں گاؤں کی
زمین اچھی نہیں اس لئے ہم وہاں نہیں رہے ۔ گویا لوگوں نے تو اُن پر رحم کھا کر انہیں غلہ ، کپڑے
اور برتن وغیرہ دیئے۔ اور انہوں نے یہ طریق اختیار کر لیا کہ پہلے ایک جگہ سے برتن اور کپڑے

سال 1947ء
376
خطبات محمود
وغیرہ لئے پھر دوسری جگہ گئے اور وہاں سے لئے ۔ اس کے بعد تیسری جگہ چل دیئے اور وہاں
سے برتن ، کپڑے اور غلہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ۔ گویا ظاہر تو وہ یہ کرتے ہیں کہ ہمیں جگہ پسند نہیں
اور اصل میں برتن اور غلہ جمع کرتے پھرتے ہیں ۔ مجھے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ایسا بعض جگہ
احمد یوں نے بھی کیا۔ یہ حالت نہایت ہی افسوسناک ہے اور بتاتی ہے کہ ہماری جماعت کے بعض
افراد نے اپنے قلوب میں ذرا بھی تغیر پیدا نہیں کیا ۔ حالانکہ جس شخص کا سارا مال چلا گیا ہو اُس
کے دل سے تو دنیا کی حرص بالکل مٹ جانی چاہیئے اور اسے سمجھ لینا چاہیئے کہ جو کچھ ہے اللہ تعالیٰ کا
ہے۔ میرا کسی چیز پر حق نہیں ۔ اور اس کے اندر عزت نفس اور خود داری کا احساس پیدا ہونا
چاہیئے ۔ یہ احساس اگر تمہارے دلوں میں پیدا ہو چکا ہوتا تو میں سمجھتا کہ موجودہ فتنہ سے تم نے
فائدہ اٹھایا ہے لیکن جب ابھی تمہارے دلوں میں کوئی احساس ہی پیدا نہیں ہوا تو تم آئندہ
ابتلاؤں سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہو ۔
یہ امر یاد رکھو کہ جب تک یہ باتیں دور نہیں ہونگی تم خدا تعالیٰ کی سچی جماعت میں شمار نہیں ہو
سکو گے ۔ جب خدا تعالیٰ نے دنیا میں اپنی ایک جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور تم اس دعوی کے
ساتھ آگے آئے ہو کہ ہم خدا تعالیٰ کی جماعت بن کر دکھا ئیں گے تو لازمی بات ہے کہ خدا تعالیٰ
تمہیں اپنی حقیقی جماعت بنانے کے لئے اسی طرح رگڑے گا اور بار بار رگڑے گا جس طرح
نگینہ ساز پتھر کو انگوٹھی میں لگانے کے لئے بار بار گھستا اور رگڑتا ہے۔ جب کوئی پتھر انگوٹھی کا ا
نگینہ بننے کے لئے لایا جاتا ہے تو ہر شخص جانتا ہے کہ ماہرفن اسے رگڑتا اور بار بار رگڑتا ہے ۔ وہ
اسے گھستا اور بار بار گھستا ہے۔ اور اس کا رگڑنا اور گھنا اُس وقت تک ختم نہیں ہوتا جب تک پتھر
انگوٹھی کے مطابق نہیں بن جاتا ۔ اگر کوئی شخص اس پتھر کو دیکھ کر کہے کہ اسے رگڑا کیوں جاتا ہے تو
یہ اسکی حماقت اور نادانی ہوگی ۔ جب وہ پتھر اسی غرض کے لئے لایا گیا ہے کہ وہ انگوٹھی کا نگینہ بنے
تو یہ کہنا کہ اسے رگڑا کیوں جاتا ہے حماقت ہے ۔ وہ ضرور رگڑا جائے گا اور اس لئے رگڑا جائے
گا کہ وہ انگوٹھی میں فٹ آسکے ۔ اسی طرح تم نے اپنے آپ کو احمدیت کی انگوٹھی کا نگینہ بننے کے
لئے پیش کیا ہے ۔ اگر تم خود انگوٹھی کے مطابق ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ تمہیں رگڑنا بند کر دے گا بلکہ اس
ابتلاء کے بعد ہی تم اپنی درستی کر لیتے تو خدا تعالیٰ تمہیں مزید رگڑنا بند کر دیتا۔ لیکن جبکہ ابھی تک تم

سال 1947ء
377
خطبات محمود
نے اپنی اصلاح نہیں کی تو خدا تعالیٰ تم کو رگڑنا کیوں بند کرے۔ جو پتھر کسی انگوٹھی کے نگینہ کے لئے
لایا جاتا ہے وہ اُس وقت تک برابر رگڑا جاتا ہے جب تک وہ انگوٹھی کے مطابق شکل اختیار نہیں کر
لیتا۔ اور جب وہ اس کے مطابق شکل اختیار کر لیتا ہے تو صناع اسے رگڑنا فوراً بند کر دیتا ہے ۔
کیونکہ جس طرح کوئی نگینہ ساز یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ پتھر بڑا ہو اور نگینہ کے قابل نہ ہو۔ اسی
طرح کوئی نگینہ ساز یہ امر بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ پتھر گھستے گھستے بالکل چھوٹا ہو جائے ۔ وہ
بے شک رگڑتا ہے مگر اُسی وقت تک جب تک وہ انگوٹھی کے قابل نہیں بنتا۔ جب وہ اس کے
مطابق ہیئت اختیار کر لیتا ہے تو اس کا رگڑنا بھی بند کر دیا جاتا ہے۔ بہر حال جب تک پتھر انگوٹھی
کے مطابق نہیں بنتا نگینہ ساز ا سے ضرور رگڑتا ہے۔ اور وہ رگڑ تا ضرورت کے مطابق ہے۔ کیونکہ
اسے یہ بھی ڈر ہوتا ہے کہ اگر میں نے اسے زیادہ رگڑا تو نگینہ ڈھیلا ہو جائے گا ۔ اور جس مقصد
کے لئے اسے رگڑا جاتا ہے وہ پورا نہ ہوگا ۔ ماہر فن ہمیشہ اتنا ہی رگڑتا ہے جتنا اُسے فٹ کرنے
کے لئے ضروری ہوتا ہے ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابتلاء محض اس لئے آتے ہیں کہ
لوگوں کے قلوب کی اصلاح ہو جائے ۔ اگر وہ ابتلاؤں میں اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق ہیئت
اختیار کر لیں تو اللہ تعالی انہیں زیادہ نہیں رگڑتا ۔ کیونکہ پھر اور رگڑنا بیوقوفی ہو جاتی ہے۔ اور جس
پتھر کو زیادہ گھسا جاتا ہے وہ انگوٹھی میں فٹ نہیں آتا بلکہ ڈھیلا ہو جاتا ہے ۔ پس ان ابتلاؤں سے
فائدہ اٹھاؤ اور اپنے قلوب کی اصلاح کرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ
الرَّحِیمِ ۔ اگر تم ان ابتلاؤں سے فائدہ اٹھاؤ گے تو یا د رکھو گو ہم نے تم پر ایک ابتلا نازل کیا ہے ۔
لیکن ہمارا منشاء یہ ہے کہ ہم اس کے بعد تم پر اپنی رحمت نازل کریں ۔ کیونکہ ہم نے تم کو مارنے
کے لئے یہ ابتلاء نازل نہیں کیا ، ہم نے تم کو تباہ کرنے کے لئے یہ ابتلا نازل نہیں کیا ، ہم نے تم کو
دکھ دینے کے لئے یہ ابتلاء نازل نہیں کیا۔ بلکہ ہم نے محض اس لئے یہ ابتلاء نازل کیا ہے کہ
ہمارے قانونِ قدرت میں یہ بات موجود تھی کہ تم پر ابتلاء نازل کریں ۔ صرف اس کے ساتھ ہم
نے اپنی رحمت کو ملا دیا ہے۔ گویا قانون قدرت بھی ہم نے پورا کر دیا اور تمہارے ساتھ اپنی رحمت کا
سلوک بھی کر دیا۔ اور اس طرح دونوں کو مخلوط کر دیا۔ ایک طرف ہم نے اپنا قانون پورا کر دیا ہے رحدوں کو خلوط کردیا۔ ایکطرف ہم نے اپنا کردیا ہے
اور دوسری طرف ہم نے تمہاری ترقی کی ایسی بنیادیں رکھ دی ہیں کہ اگر تم خواہ مخواہ ہماری مخالفت نہ

سال 1947ء
378
خطبات محمود
کرو تو اس ابتلاء کو ہم تمہارے لئے ابتلاء رحمت بنادیں گے اور تمہاری ترقی کے سامان پیدا کر دیں
گے۔ پس ہماری جماعت کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ایک نیک اور اعلیٰ درجہ کی تبدیلی پیدا کرے۔
میں نے ابھی کہا تھا کہ میں بتاؤں گا کہ جماعت کی مالی قربانی بھی اتنی نہیں ۔ بلکہ اس کے
قریب بھی نہیں جسے قربانی کہا جا سکے ۔ یہ کتنے نازک دن ہیں اور کتنی مشکلات ہمارے سلسلہ پر
آئی ہوئی ہیں۔ لنگر کا خرچ پہلے پانچ چھ سو روپے ماہوار ہوا کرتا تھا مگر اب بہت زیادہ بڑھ گیا
ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قادیان میں جو لوگ حفاظت کے لئے بیٹھے ہیں وہ کوئی ایسا کام نہیں
کر رہے جو آمد پیدا کرنے والا ہو۔ ایک دکاندار وہاں حفاظت مرکز کے لئے بیٹھا ہے مگر اُس کی حفاظت مرکز کے لئے بیٹھ
ہے۔
دکان کوئی نہیں ۔ اسی طرح زمیندار وہاں حفاظت مرکز کے لئے بیٹھا ہے مگر اُس کی زمین کوئی
نہیں ۔ وہاں اس وقت ہمارا دو ہزار آدمی لنگر سے کھانا کھا رہا ہے۔ تم خود ہی سمجھ لو کہ اگر بہت ہی
کفایت سے خرچ کیا جائے تب بھی پندرہ میں ہزار روپیہ ماہوار آجکل قادیان کے لنگر کا خر ر کا خرچ ہو
رہا ہے۔ حالانکہ پہلے یہ خرچ صرف پانچ سو تھا۔ گویا چودہ یا ساڑھے چودہ ہزار روپیہ ماہوار
زیادہ خرچ ہو رہا ہے۔ یہاں بھی اوسطاً بیس پچیس روپیہ ماہوار کا خرچ ہے ۔ کیونکہ باہر سے لوگ
کثرت سے آئے ہوئے ہیں ۔ یہ چونتیس پینتیس ہزار روپیہ ماہوار خرچ ایسا ہے جس میں سے
ایک پیسہ بھی پہلے خرچ نہیں ہوا کرتا تھا۔ گو یا سال بھر کے لئے پانچ لاکھ روپیہ ہمیں محض اس ایک
مد کے لئے چاہیئے ۔ یہ حالات ایسے ہیں کہ ان کو دیکھتے ہوئے جماعتوں کو چاہیئے تھا کہ فوراً جیسے
میں نے تحریک کی تھی پچاس فیصدی چندہ دینا شروع کر دیتیں اور سال بھر یا چھ ماہ کے لئے یہ
بوجھ اُٹھاتیں ۔ اور اگر وہ پچاس فیصدی دینے کی توفیق نہیں رکھتی تھیں تو چالیس فیصدی چندہ دے
دیتیں ۔ چالیس فیصدی دینے کی توفیق نہیں رکھتی تھیں تو تینتیس فیصدی دے دیتیں ۔ تینتیس فیصدی
دینے کی توفیق نہیں رکھتی تھیں تو پچیس فیصدی دے دیتیں ۔ پچیس فیصدی دینے کی توفیق نہیں رکھتی
تھیں تو میں فیصدی دے دیتیں ۔ میں فیصدی دینے کی توفیق نہیں رکھتی تھیں تو پندرہ فیصدی دے
دیتیں ۔ غرض کوئی تغیر تو اپنے چندوں میں کرتیں مگر انہوں نے کوئی تغیر پیدا نہیں کیا۔
میرے سامنے پھر لاہور کی مثال آجاتی ہے ۔ کل لاہور کی جماعت سے چندہ کی فہرست میں
نے منگوائی تو معلوم ہوا کہ بجٹ کے رو سے لاہور کی جماعت کا چندہ تین ہزار آٹھ سو روپیہ ماہوار

سال 1947ء
379
خطبات محمود
روپیه اوسط
ہونا چاہیئے ۔ میں نے لاہور کی جماعت کے چندہ کا حساب لگایا ہے اور پرسوں جب آپ لوگ
مجھے ملیں گے تو میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ لوگوں کا کتنا چندہ ہونا چاہیئے ۔ آپ لوگوں میں سے جو
کمانے والے افراد ہیں اُن کی تعداد یہاں چھ سو سے اوپر ہے ۔ اٹھارہ سے پچپن سال تک کی عمر
کے لوگ آپ میں 10 پ میں 560 ہیں ۔ اور اگر اُن لوگوں کو بھی شامل کر لیا جائے جو پچپن سال سے اوپر
کے ہیں تو یہ تعداد 600 سے بھی بڑھ جاتی ہے۔ ان سارے افراد کی مکمل لسٹ میرے پاس آنی
چاہیئے اور ساتھ ہی ہر شخص کی ماہوار آمدن درج ہونی چاہیئے ۔ لاہور میں چپڑاسی کی تنخواہ بھی
چالیس روپیہ سے کم نہیں ۔ اور لاہور کے بہت سے افراد ایسے ہیں جن کی ماہوار آمد نہیں ایک ہزار یا
ایک ہزار سے بھی زائد ہیں ۔ اور ایسے لوگوں کی بھی کافی تعداد ہے جن کی پانچ سو روپیہ ماہوار آمد
ہے۔ اگر چالیس روپیہ تنخواہ لینے والوں کو اور اسی طرح زیادہ تنخواہ لینے والوں کو ملا کر ایک سو
ا وسط رکھی جائے تب بھی لاہور کی جماعت کی کم سے کم آمد ساٹھ ہزار روپیہ ماہوار ہے۔
تحریک جدید ، حفاظت مرکز اور مرکز پاکستان کے متعلق چندوں کی جو تحریکات ہیں ۔ اگر ان میں
جماعت لاہور کا پانچ ہزار روپیہ ماہوار سمجھ لیا جائے اور دس فیصدی کے لحاظ سے وہ چھ ہزار روپیہ
چندہ عام دیں تب بھی گیارہ ہزار روپیہ ماہوار اُن کی طرف سے آنا چاہیئے ۔ گویا اگر وہ کوئی خاص
تغیر اپنے اندر پیدا نہ کریں صرف دس فیصدی چندہ دیں اور اس طرح تحریک جدید وغیرہ کے
چندے ادا کریں تو گیارہ ہزار روپیہ ماہوار ان کا چندہ ہونا چاہیئے ۔ لیکن آپ لوگ حیران ہوں
گے اور لاہور والے شاید خود اس پر تعجب کریں ۔ مگر یہ ہے بالکل درست کہ آپ لوگوں کا اپنا لکھوایا
ہوا ماہوار چندہ 3800 روپیہ ہے۔ آپ کی اقل ترین قربانی تحریک جدید ، حفاظت مرکز ، اور مرکز پاکستان
کے چندوں کو ملا کر اور پھر دس فیصدی کے حساب سے ہنگامی چندہ لگا کر گیارہ ہزار روپیہ ماہوار بنتی
ہے۔ لیکن آپ لوگوں نے اس مصیبت او اور آفت کے زمانہ میں جبکہ سلسلہ پر مالی لحاظ اظ سے سخت
تکلیف کا وقت آیا ہوا ہے اس مہینہ میں صرف بائیس سو روپیہ چندہ دیا ہے۔ حالانکہ لاہور کی
جماعت کے کئی افراد ایسے ہیں کہ اگر وہ پچاس فیصدی کے لحاظ سے چندہ ادا کریں تو پانچ سو سے
زیادہ اُن میں سے ایک ایک شخص چندہ دے سکتا ہے۔ مگر چھ سو کی جماعت نے گل چندہ بائیس سور و پیر
دیا ہے۔ اور یہ صرف چھ سو کمانے والے افراد ہیں ۔ اگر عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں سب کو

سال 1947ء
380
خطبات محمود
شامل کر لیا جائے تو فی کس جماعت لاہور نے صرف تین آنے چندہ دیا ہے۔ اور پھر آپ لوگ یہ
سمجھتے ہیں کہ اتنا چندہ دے کر آپ لوگوں نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ہے ۔ اور اگر عورتوں
اور بچوں کو نکال کر صرف کمانے والے افراد رکھے جائیں تو کہا جا سکتا ہے کہ آپ لوگوں نے بارہ آنے
فی کس چندہ دیا ہے ۔ گویا آپ لوگوں کے کمانے والوں کی اوسط آمدن بارہ روپیہ ماہوار ہے اور
اسی بارہ روپیہ میں آپ لوگ اپنے پانچ پانچ سات ساتا سات افراد کو کھلاتے پلاتے ہیں ، مکان کا
کرایہ وغیرہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں تو یہاں کلرکوں کی ضرورت تھی ۔ اگر بارہ روپے ماہوار پر
یہاں لوگ کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں تو ہم تو بڑی آسانی کے ساتھ دس بارہ کلرک رکھ
لیتے ہیں ۔ پھر اس وقت جب ابھی جماعت پر مصائب اور ابتلاء نہیں آئے تو آپ لوگوں کا اپنا جو
اقرار تھا اُس کے لحاظ سے مئی سے اب تک جماعت لاہور ۔ ہور کے چندوں میں دس ہنر ہزار کی کمی ۔
اور اس میں ابھی تحریک جدید شامل نہیں ، حفاظت مرکز شامل نہیں ، مرکز پاکستان کا چندہ شامل
نہیں ۔ اگر اُن کو بھی شامل کر لیا جائے تو ہیں ہزار روپے کی کمی ہے جو گزشتہ چھ ماہ میں واقع ہوئی
ہے۔ اگر ایک مرکزی جماعت ، ایک شہری جماعت جس کا ہر فرد تعلیم یافتہ ہے اور جہاں کا ہر فرد
اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ اور جہاں کا ہر شخص لیگ وغیرہ کے نعرے سنتا اور اُن کا
جوش و خروش دیکھتا رہتا ہے۔ اُس جماعت کے لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا
1/10 حصہ ادا کرتے ہیں تو دوسروں کا کیا حال ہو سکتا ہے ۔
ی ہے
مجھے گزشتہ دنوں یہاں کے امیر صاحب نے کہا کہ آپ یہ تو دیکھیں کہ جماعت لاہور کے
پچاسی فیصدی لوگ ملازم ہیں ۔ اگر یہ پچاسی فیصدی لوگ ملازمت چھوڑ کر حفاظت مرکز کے لئے
چلے جائیں تو چندے بند ہو جائیں اور سلسلہ پر مالی لحاظ سے سخت بوجھ پڑ جائے۔ لیکن جب مالی قربانی
دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ جماعت لاہور اپنی ذمہ داری کا صرف 1/50 حصہ ادا کر رہی ہے۔ جس
کے معنی یہ ہیں کہ اگر یہاں کی ساری جماعت حفاظت مرکز کے لئے چلی جاتی اور صرف چار آدمی
صحیح طور پر چندہ دینے والے ہوتے تو جماعت لاہور کے موجودہ چندہ میں کوئی کمی واقع نہ ہوتی ۔
مثلاً اگر صرف چار شخص یہاں رہ جاتے جن کی بارہ تیرہ سو روپیہ آمد ہوتی اور وہ اخلاص
سے
پچاس فیصدی چندہ دیتے تو بائیس سو روپیہ صرف چار آدمی کی طرف سے آ سکتا تھا۔ مگر اب یہ

سال 1947ء
381
خطبات محمود
حالت ہے کہ ساری جماعت نے بائیس سو روپیہ چندہ دیا ہے ۔ حالانکہ اگر 600 میں سے 596
قادیان کی حفاظت کے لئے چلے جاتے ، اُن کی ملازمتیں جاتی رہتیں اور اُن کے چندے بند ہو جاتے
تب بھی چار آدمی جن کی بارہ تیرہ سو روپیہ ماہوار آمد ہوتی ۔ پچاس فیصدی کے حساب سے چندہ
دے کر اس کمی کو پورا کر سکتے تھے۔ بلکہ ہو سکتا تھا کہ وہ کچھ زیادہ قربانی کر کے اس سے بھی زیادہ
چندہ دیتے ۔ کیونکہ میری تحریک یہ ہے کہ سلسلہ کی موجودہ مشکلات میں ہر شخص کو زیادہ سے زیادہ
قربانی کرنی چاہیئے ۔ اگر وہ پچاس فیصدی سے بھی زیادہ دے سکتا ہے تو اُسے زیادہ دے کر اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل کرنی چاہیئے اور خدمت دین کے اس اہم موقع کو غفلت میں ضائع نہیں کرنا
چاہئے ۔ یہ خیال کہ اگر یہاں کے سارے افراد حفاظت مرکز کے لئے چلے جاتے تب بھی وہ بات
غلط تھی جو یہاں کے امیر صاحب نے مجھے لکھی کہ آپ یہ تو سوچیں کہ یہاں کے سب لوگ ملازمت
پیشہ ہیں ۔ اگر یہ سارے کے سارے چلے جائیں تو چندہ کون دے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر یہ سارے
کے سارے چلے جاتے اور صرف چار پانچ باقی رہ جاتے تو جتنا چندہ لاہور کی جماعت نے اس وقت
دیا ہے اتنا چندہ وہ چند اشخاص دے سکتے تھے اور سلسلہ کو مالی لحاظ سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا تھا۔
بلکہ ہو سکتا تھا کہ چندہ بڑھ جائے کیونکہ اخلاص رکھنے والا انسان قربانی بھی زیادہ کیا کرتا ہے۔
بہر حال یہاں کی جماعت مجھے بتائے کہ اب وہ کونسا ذریعہ ہے جس سے کام لے کر وہ تھیں
چالیس ہزار کی کمی نومبر میں پورا کرے گی ۔ اور اگر نومبر میں تمیں چالیس ہزار روپیہ کی ادائیگی کی روح
اس میں پیدا ہوسکتی ہے تو کیوں اس چندہ کو چھ ماہ میں تقسیم کر کے اس نے ادا نہ کیا اور سلسلہ کو مالی لحاظ
سے نقصان پہنچایا۔ میں نے پچھلے دنوں جب مغرب کے بعد یہاں لاہور کی جماعت کے متعلق تقریر
کی تو میں نے چندہ کا اندازہ ایک ہزار روپیہ تک کیا تھا ۔ مگر حساب دیکھا تو معلوم ہوا کہ جماعت لاہور
نے آخری ماہ تک بائیس سو روپیہ چندہ دیا ہے۔ حالانکہ کئی لوگ ایسے ہیں جو پچاس فیصدی کے حساب
سے اکیلے اکیلے پانچ پانچ سو روپیہ کی رقم دے سکتے ہیں۔ مگر یہاں کے چھ سو کمانے والے افراد نے
گل بائیس سو روپیہ دیا ہے۔ اس سے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ باہر کی جماعتوں کا کیا حال ہوگا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باہر کی جماعتوں کو مشکلات بھی ہیں ۔ کچھ ریلوں کی خرابی کی وجہ سے ،
کچھ ڈاک کے نقص کی وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے کہ بیرونی جماعتوں سے چیک نہیں آ سکتے

سال 1947ء
382
خطبات محمود
چندہ بھجوانے میں اُنہیں بہت سی دقتیں ہیں مگر پھر بھی ہزار ہزار میل دور بیٹھے اُن کے اندر قربانی کا
جو جذبہ پایا جاتا ہے وہ یہاں کی جماعت سے بہت زیادہ ہے ۔ کلکتہ ،لکھنو اور حیدر آباد وغیرہ کی
جماعتوں میں بڑے زور شور سے یہ تحریک جاری ہے کہ ہمیں پچاس فیصدی چندہ دینا چاہیے اور
بعض نے تو بینکوں میں روپیہ جمع کرانا بھی شروع کر دیا ہے۔ صرف ڈرافٹ کا انتظار ہے ۔ مگر
یہاں کی جماعتوں نے ابھی اس میں حصہ نہیں لیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ جن جماعتوں کا چندہ پہنچ رہا
ہے وہ بہت کم ہے اور ہماری ماہوار آمدن آٹھ دس اور پندرہ ہزار تک ہے ۔ حالانکہ یہ رقم قادیان
کے لنگر کا خرچ بھی برداشت نہیں کر سکتی ۔ کجا یہ کہ لاہور کے لنگر کا خرچ اس سے چلایا جائے ۔
صدر انجمن احمد یہ کے کارکنوں کو تنخواہیں دی جائیں ۔ تحریک جدید کے کارکنوں کو وظائف دیئے
جائیں ۔ باہر کے مبلغین کو اخراجات بھجوائے جائیں ۔ ہندوستان کے مبلغوں کے اخراجات برادشت
کئے جائیں ۔ کالجوں ، سکولوں اور اخباروں کا بوجھ اُٹھایا جائے ۔ ہمارا خرچ قریباً سوا یا ڈیڑھ لاکھ روپیہ
ماہوار تھا۔ مگر اب اوسط ماہوار آمد پندرہ ہزار کے قریب ہے۔ حالانکہ خرچ بڑھ کر پونے دولاکھ روپیہ
ماہوار تک پہنچ گیا ہے ۔ پونے دولاکھ خرچ اور پندرہ ہزار آمد ہو تو خود ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے
کہ جماعت کی کیا حالت ہوگی ۔ دُور کے لوگ تو شاید سمجھتے ہوں کہ کوئی سونے کی کان نکل آئی ہے
جس سے جماعت کام چلا رہی ہے ۔ مگر کیا لاہور والوں کو نظر نہیں آرہا کہ سلسلہ پر کیا مشکلات ہیں
اور ان کی اپنی حالت کیا ہے ۔ بجائے اس کے کہ وہ گیارہ بارہ ہزار چندہ دیتے انہوں نے اپنے
لکھوائے ہوئے بجٹ سے بھی کم اور بہت کم چندہ دیا ہے۔ حالانکہ اگر وہ دیانتداری سے اپنی آمد نیں
لکھوائیں اور پچاس فیصدی کے حساب سے چندہ دیں تو یہاں کی جماعت ہی ہمیں پچیس ہزار روپیہ
ماہوار چندہ دے سکتی ہے۔ بشرطیکہ اُن کو مشکلات کا احساس ہو۔ اور ویسا ہی احساس ہو جیسے کسی
کی بیوی یا کسی کا بچہ بیمار ہو جاتا ہے یا کسی کے ہاں شادی کی کوئی تقریب آ جاتی ہے تو اُسے
احساس ہوتا ہے۔ بسا اوقات لوگ بیٹوں کی شادی پر اتنا قرض لے لیتے ہیں کہ ہمیں ہیں سال
تک قرض ادا کرتے رہتے ہیں ۔ کیا دین پر مصیبت آئے تو اُس وقت ایک مومن کو ایسی ہی بلکہ
اس سے بھی بڑھ کر قربانی نہیں کرنی چاہیئے ؟ یقیناً ایسی ہی قربانی کرنی چاہیئے ۔ مگر ضرورت ہے
توجہ کی ضرورت ہے اخلاص اور ایمان کی ضرورت ہے جذبہ ایثار اور قربانی کی ، باہر کی ایثار اور قربانی کی باہرکی

سال 1947ء
383
خطبات محمود
جماعتوں کا بھی یہی حال ہے۔ بیشک انہیں دقتیں بھی ہیں اور کئی مقامات سے منی آرڈر نہیں آسکتے اور
جماعتیں اپنے آدمیوں کے ذریعہ چندہ بھجواتی ہیں مگر پھر بھی اُن کی سستی اس وجہ سے ہے کہ انہیں
ابھی صحیح حالات معلوم نہیں ہوئے اور اس لئے وہ قربانی میں پورے طور پر حصہ نہیں لے رہے۔
بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک دوسرا الہام بھی اس موقع پر نہایت شاندار
طریق پر پورا ہوا ہے۔ اور وہ الہام بَلِيَّةُ مَالِيَّةٌ 7 کا ہے یعنی ایک خطرناک مالی مصیبت
جماعت کو پیش آنے والی ہے۔ چنانچہ اُدھر یہ ابتلاء آیا اور ادھر مالی مصیبت بھی ساتھ ہی پیش
آگئی ۔ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقین رکھتے ہیں کہ یہ مصیبت جلد دور ہو جائے گی اور ہماری
مشکلات ۔ کا دور ختم ہو جائے گا ۔ ہمیں اگر دکھ ہے تو یہ کہ دیر ۔ دیر سے ہمارے ساتھ چلنے والے بعض
لوگ ان مشکلات میں سلسلہ سے نکالے نہ جائیں ۔ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ابتلاء محض اس
لئے آیا ہے کہ انہیں جانچا جائے اور ان کا امتحان لیا جائے تو ایسا نہ ہو کہ اُن میں بے ایمانی پیدا ہو جائے
اور انہیں سلسلہ سے الگ ہونا پڑے ۔ جس طرح بچے کا رونا ماں کے لئے مصیبت ہوتی ہے اسی
طرح پرانے دوستوں کا بچھڑنا اور اُن کا الگ ہونا بھی ایک دکھ کا موجب ہوتا ہے ۔ مگر یہ ہمارے
بس کی بات نہیں ۔ ہر شخص جو اپنے اندر ایک تغیر پیدا نہیں کرتا اس سلسلہ سے ضرور نکالا جائے گا۔
میری رشته داری یا میری دوستی یا میری مجالس میں آگے بڑھ بڑھ کر بیٹھنا اور باتیں کرنا ۔ اُنہیں
ہرگز فائدہ نہیں پہنچا سکتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرے تو خدا کی قسم ! میں اُس کا ہاتھ کاٹ دوں 8۔ اسی طرح کون
ہے جو ان دنوں میں سنگ دلی سے کام لے جب خدا تعالیٰ کی جماعت مشکلات میں مبتلا ہو۔ اور
پھر یہ سمجھ لے کہ میرے ساتھ اُس کا کوئی واسطہ یا رشتہ اُسے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچالے گا ۔
میری رشته داری یا میری دوستی کسی کو الہی عذاب سے بچا نہیں سکتی ۔ اگر کوئی غلط راستہ پر قدم مارتا
ہے تو وہ ضرور ہلاک ہو گا۔ ہاں ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ضرور پورے
ہونگے اور وہ اپنی جماعت کو ان بلاؤں کے طوفان میں ضرور محفوظ رکھے گا ۔ ہمارے لئے جو
سوال ہے وہ یہ نہیں کہ خدا اپنی جماعت کو بچائے گا یا نہیں؟ ہمارے لئے جو سوال اہمیت رکھتا ہے
وہ یہ ہے کہ ہمارے دوست اور عزیز اُس کے عذاب سے بچ جائیں ۔ ورنہ خدا اپنی جماعت کو

سال 1947ء
384
خطبات محمود
بچانے پر قادر ہے۔ اور وہ ضرور اس کی حفاظت کرے گا۔ ہمیں اس کا فکر نہیں ۔ ہمیں فکر ہے تو یہ کہ
ہمارے دوست اور ہمارے عزیز اور ہمارے واقف اپنی غفلتوں اور سُستیوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ
کے عذاب میں مبتلا نہ ہو جائیں اور ایمان سے بے بہرہ ہو کر کہیں مرتدوں اور بے ایمانوں میں
( الفضل 11 نومبر 1947ء)
شامل نہ ہو جا ئیں ۔“
66
2،1 مسلم كتاب الصلوۃ باب تَسْوِية الصفوف میں ”سَرُّوْا صُفُوْفَكُمْ “ کے الفاظ ہیں
3: الاعراف : 83 - النمل : 57
4: الانعام: 97 - حم السجدة: 13 ـ يسين: 39
5: المائدة : 57
6: بخاری کتاب الحج باب تَوْرِيْثُ دَوْرِ مَكَّةَ (الخ)
و بخارى كتاب المغازى باب أين رَكَزَ النَّبِيُّ اللهِ الرَّأْيَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ
7: تذکرہ صفحہ 406 ۔ ایڈیشن چہارم
8: بخاری کتاب المغازى باب مقام النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ زَمَنَ الْفَتْحِ ۔
و بخاری کتاب الحدود باب كَرَاهِيةَ الشَّفَاعَةِ فِي الحَدِ (الح)

آج 10 میں سے 10 باقی