ہماری جماعت میں ایک شخص بھی نہ رہے جسے قرآن کریم نہ آتا ہو

سال 1947ء
411
(42)
خطبات محمود
ہماری جماعت میں ایک شخص بھی نہ رہے جسے قرآن کریم
نہ آتا ہو
فرمودہ 21 نومبر 1947ء )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
کوئی تین دن کی بات ہے کہ میں نے ایک رؤیا دیکھا جس میں میں نے دیکھا کہ ایک
میدان ہے اُسی طرز کا جس طرز کا یہ میدان ہے مگر اس سے بڑا ۔ اُس میدان میں کچھ دوست ہیں
اور کوئی شخص غیر بھی شاید ہند و ملاقات کے لئے آیا ہوا ہے ۔ میں نے اُس وقت چاہا کہ قرآن شریف کا
درس دوں ۔ چنانچہ میں نے اُس آنے والے سے کچھ باتیں کرنے کے بعد جو مجھے یاد نہیں رہیں درس
دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں اب قرآن شریف کا درس دینا چاہتا ہوں ۔ یہ کہہ کر میں اُٹھا تا کہ
میں اپنا وہ قرآن لے آؤں جس پر میرے نوٹ لکھے ہوئے ہیں ۔ ایک چھوٹی سی دیوار سے جس
میں طاقچہ سا بنا ہوا ہے میں نے سمجھا کہ میرا قرآن وہاں پڑا ہو گا مگر جب میں نے دیکھا تو مجھے
معلوم ہوا کہ وہاں نہیں ۔ اس کے مقابل میں ایک اور دیوار ہے اور اس میں بھی طاقچے سے بنے
ہوئے ہیں۔ پھر میں نے وہاں دیکھنا شروع کیا مگر وہاں بھی کاغذات کو الٹ پلٹ کر دیکھنے سے
معلوم ہوا کہ میرا قرآن وہاں نہیں ۔ اُس وقت مجھے پہلے تو یہ خیال آیا کہ میں گھر سے قرآن
منگواؤں اور درس دے دوں مگر اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ میرے درس کا سلسلہ

سال 1947ء
412
خطبات محمود
جاری ہو چکا ہے اور جہاں پہلے درس دیا تھا اس کے اگلے حصہ سے اب درس شروع کرنا ہے لیکن
جس طرح درمیان میں وقفہ پڑ جائے اور ایک دو دن گزر جائیں تو انسان بھول جاتا ہے کہ وہ
کونسا رکوع تھا جس کا میں درس دے رہا تھا ۔ اسی طرح میں بھی بھول گیا ہوں کہ میں کو نسے رکوع
کا درس دے رہا تھا۔ اس وجہ سے میں کسی اور قرآن سے درس نہیں دے سکتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ
میرے قرآن پر درس کے مقام پر نشان رکھا ہوا تھا ۔ مگر اب چونکہ وہ قرآن مجھے ملا نہیں اس لئے
کسی اور قرآن سے میں وہ مقام تلاش نہیں کر سکتا ۔ اُس وقت میں نے سوچا کہ درس کے اعلان
کے بعد یہ مناسب معلوم نہیں ہوتا کہ میں درس نہ دوں ۔ اگر اس رکوع کا میں درس نہیں دے سکتا
تو کسی اور رکوع کا ہی درس دے دوں ۔ اُس وقت کوئی خاص آیت میرے ذہن میں نہیں ۔ لیکن
جس طرح یقظہ 1 میں میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے اس طرح میں سمجھتا ہوں کہ کوئی آیت
بھی میرے سامنے آجائے گی تو میں درس دے دوں گا ۔ یہ خیال آتے ہی میرے دل میں آیا کہ
میں کیوں نہ اس بات پر درس دوں کہ قرآن کریم کی تفسیر کس طرح کرنی چاہیے اور قرآن کریم
کے صحیح مطالب سمجھنے کے لئے ہمارے پاس کونسا ذریعہ ہے ۔ یہ خیال آتے ہی میں نے کہا کہ میں
آج حسب دستور گو درس نہیں دیتا کیونکہ وہ قرآن کریم جس پر میرے نوٹ ہیں اس وقت میرے
پاس نہیں اور مجھے معلوم نہیں کہ پہلا درس کہاں ختم ہوا ہے ۔ مگر آج میں اس بات پر درس دیتا
ہوں کہ قرآن کریم کی تفسیر کن اصول پر کی جانی چاہیے۔ اُس وقت جیسے عام سنت اللہ میرے
ساتھ ہے میں یہ فقرے تو کہہ رہا ہوں مگر نہ مضمون میرے ذہن میں ہے اور نہ کوئی آیت میرے
ذہن میں ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ جب میں نے اس موضوع پر تقریر شروع کی تو خود بخود مضمون
میرے سامنے آتا جائے گا آیت بھی میرے سامنے آجائے گی ۔ عام طور پر جب میں بغیر نوٹوں
کے تقریر کیا کرتا ہوں تو بسا اوقات دو چار فقرے کہنے تک مجھے خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میرا
مضمون کیا ہے۔ اُس وقت اچانک مضمون مجھ پر ظاہر کیا جاتا ہے اور میں تقریر شروع کر دیتا
ہوں ۔ اس وقت بھی یہ تو ذہن میں آگیا ہے کہ میں قرآن کریم کی تفسیر کے اصول بیان کروں مگر
یہ کہ کن آیتوں سے یہ اصول مستنبط کروں گا یہ بات میرے ذہن میں نہیں ۔ جب میں نے کہا کہ
میں قرآن کریم کی تفسیر کے اصول بیان کرنا چاہتا ہوں تو یکدم میری زبان پر ایک آیت جاری

سال 1947ء
413
خطبات محمود
کرتا ہوں ۔
ہوئی ۔ آج تک جاگتے ہوئے میں نے اس آیت سے کبھی یہ مضمون اخذ نہیں کیا اور نہ مجھے یاد پڑتا
ہے کہ میں نے اپنی زندگی؟ ازندگی بھر کبھی اس آیت یت سے وہ استدلال کیا ہو جو میں خواب میں کرتا
بہر حال جب میں نے قرآن کریم کی تفسیر کے اصول بیان کرنے چاہے تو یکدم یہ الفاظ میری
زبان پر جاری ہوئے کہ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي اَمْرٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَ إِلَى الرَّسُولِ وَأُولِي الْأَمْرِ
مِنكُمْ ۔ اور میں نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر کے بہترین اصول ان الفاظ میں بیان کئے گئے
ہیں ۔ دراصل آیت ان الفاظ میں نہیں ہے بلکہ یوں ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ
وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ
وَالرَّسُولِ 2 لیکن خواب میں میں اس طرح پڑھتا ہوں جس طرح اوپر بیان ہوا ہے۔ خواب
کے الفاظ میں شَیءٍ کی جگہ اَمْرٍ ہے اور الرَّسُولِ کے بعد اُولِی الْأَمْرِ کے لفظ بھی ہیں ۔ ان
الفاظ کی تبدیلی سے آیت کی تفسیر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ شَیءٍ اور امر کے الفاظ کے
معنی تو ایک ہیں مگر امر کے لفظ سے اس طرف اشارہ بھی ہے کہ اس آیت میں تفسیر قرآنی کی طرف اشارہ
ہے ۔ اسی طرح اولی الامر کے الفاظ بڑھا کر اشارہ کیا ہے کہ آیت کے پہلے حصہ میں جو اُولِی
الامر کے الفاظ ہیں وہ دوسرے حصہ میں بھی مراد ہیں ۔ صرف اختصار کے لئے حذف کر دیئے
گئے ہیں ۔ جب کہ قرآن کریم کے کئی اور مقامات پر بھی کیا گیا ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ تَنَازَعْتُمُ
فی الامر کے معنی گود نیاوی تنازعہ کے بھی ہیں مگر ایک معنی اس کے اور بھی ہیں ۔ اور وہ یہ ہیں کہ
آمر کے معنی اس جگہ کلام الہی کے ہیں اور در حقیقت وہی اصل امر ہوتا ہے اور اسی کے ذریعہ بتایا
جاتا ہے کہ انسان کن ذرائع سے دنیا میں ترقی حاصل کر سکتا اور کن ذرائع سے اللہ تعالیٰ کی
رضا حاصل کر سکتا ہے ۔ پس تَنَازَعْتُمْ فِي الاَمْرِ کے معنی ہیں تَنَازَعْتُمْ فِي تَفْسِيرِ الْأَمْرِ یا
تَنَازَعْتُمْ فِي مَعْنِی الْاَمْرِ یعنی جب تمہیں کسی آیت کا صحیح مفہوم معلوم کرنے میں شبہ ہو جائے
ایک کہے اس کے یہ معنی ہیں اور دوسرا کہے اس کے یہ معنی ہیں تو فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ تم اس
اختلاف کے وقت سب سے پہلے یہ کام کیا کرو کہ اس آیت کو خدا تعالیٰ کی طرف لے جاؤ کہ وہ اس کو
حل کرے۔ اور پھر میں اس کی تشریح کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ احادیث میں اس مفہوم کو ان
الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ كَلَامُ اللهِ يُفَسِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا ۔ خدا تعالیٰ کے کلام کی یہ

سال 1947ء
414
خطبات محمود
خصوصیت ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کی تفسیر کر دیا کرتا ہے۔ پس جب تم میں کسی آیت
کے معنی کے متعلق اختلاف پیدا ہو جائے تو تمہیں قرآن کریم کی دوسری آیتوں کو دیکھنا چاہیے کہ وہ
مختلف معانی میں سے کس کی تائید کرتی ہیں ۔ پھر جس کی تائید کریں ہمارا فرض ہے کہ وہ معنی کریں
اور جس کی تائید نہ کریں وہ معنی نہ کریں ۔
پھر میں نے کہا دوسری چیزالَی الرَّسُولِ کے الفاظ میں بیان کی گئی ہے ۔ یعنی اگر قرآن کریم کی
آیات سے تم پر حقیقت واضح نہیں ہوتی تو فَرُدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ تم احادیث کو ٹو لو اور دیکھو کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے کیا معنی بیان فرمائے ہیں۔ اور وہ معنی تمہارے
مفہوم کی تائید میں ہیں یا اس کے مخالف ہیں ۔ اگر احاد : ا۔ اگر احادیث نبوی تمہارے معنوں کی تائید میں ہیں
تو وہ درست ہیں اور اگر وہ غیر کی تائید میں ہیں تو اُس کے معنی درست ہیں ۔
پھر میں کہتا ہوں کہ تیسرا اصول یہ ہے کہ اگر تمہارا اختلاف دُور نہ ہو تو اولی الامر کی
طرف اس تنازعہ کو لو ٹا ؤ۔ اس تفسیر کے لحاظ سے اُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ کے ایک نئے معنی اس
وقت میں کرتا ہوں ۔ عام طور پر اس آیت میں ہم اُولِی الْأَمْرِ کے اور معنی کیا کرتے ہیں اور وہ
معنی بھی اس جگہ درست ہیں ۔ لیکن اس وقت میں یہ معنی کرتا ہوں کہ اولی الامر سے وہ لوگ
مراد ہیں جن کو خدا تعالیٰ اپنے الہام کے ذریعہ سے معانی سمجھاتا ہے۔ اور میں کہتا ہوں کہ خدا
اور رسول کے بعد تم اُس شخص کی طرف رجوع کر دیا اُس کی کتابیں پڑھو جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے
الہام سے کلام الہی کے معنی سمجھائے ہوں ۔ یہ مضمون ہے جو خواب میں میں نے بیان کیا۔ اس
کے بعد خواب کی حالت بدل گئی ۔ اسی دوران ایک معترض بھی اٹھا۔ اس نے بعض اعتراضات
کئے مگر اس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ۔ بہر حال میں نے تین اصول قرآن کریم کی تفسیر
کے بیان کئے ہیں اور تینوں اپنی اپنی جگہ کئی دفعہ بیان ہو چکے ہیں ۔ یہ بھی ایک ثابت شدہ حقیقت
ہے اور احادیث میں بھی آتا ہے كَلَامُ اللهِ يُفَسِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا اللہ تعالیٰ کے کلام کا ایک حصہ
اس کے دوسرے حصہ کی تفسیر کر دیا کرتا ہے اور یہ بات بھی کئی دفعہ بیان کی جا چکی ہے اور ہر شخص
سمجھتا ہے کہ قرآن کریم کے لانے والے سے زیادہ بہتر اس کے معانی کو اور کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔
اور یہ مضمون بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں آچکا ہے کہ ہر زمانہ میں اللہ تعالیٰ

سال 1947ء
415
خطبات محمود
ایسے لوگ کھڑے کیا کرتا ہے جو اس کے الہام کے مورد ہوتے ہیں ، ان پر کلام الہی کے معارف
کھولے جاتے ہیں اور انہی کی اقتدا اور پیروی ان کو نجات دلاتی ہے ۔ مگر اس آیت کی تفسیر کے
لحاظ سے یہ معنی میں نے پہلے کبھی بیان نہیں کئے کہ جب تم میں کسی آیت کے مفہوم کے متعلق
اختلاف پیدا ہو جائے تو تم قرآن کریم کی دوسری آیتوں پر غور کیا کرو کہ وہ کن معنوں کی تائید
کرتی ہیں ۔ اگر آیات نہ ملیں تو احادیث نبوی میں اس کا مفہوم تلاش کرو۔ اور اگر احادیث نبوی
سے بھی تمہیں اس کے معنی نہ ملیں تو کسی ملہم کے کلام اور اس کی تشریحات کی طرف دیکھو۔ کیونکہ
خدا تعالیٰ سے تازہ روشنی اور الہام پانے کی وجہ سے اس کا ذہن منور ہو جاتا ہے۔ اور گو اس کا
الہام قرآنی الہام سے ادنی ہوتا ہے مگر چونکہ وہ قرآنی طرز کا الہام ہوتا ہے اس لئے اس کے
دماغ کو قرآن کریم سے مناسبت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کے بیان کردہ معنی زیادہ میچ ہوتے ہیں
بہ نسبت ان لوگوں کے جن کے دماغ کو قرآن کریم سے اس رنگ کی مناسبت نہیں ہوتی ۔ جہاں
تک اس آیت سے استنباط کئے بغیر ان معانی کا تعلق ہے یہ معنی بیان ہوتے رہتے ہیں ۔ مگر اس
آیت کی طرف منسوب کر کے ان معنوں کو پیش کرنا ایک جدید مضمون ہے ۔
در حقیقت ہماری زندگی کا سارا مدار ہی قرآن کریم پر ہے۔ اگر ہماری جماعت قرآن کریم کو سمجھنے
اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے تو سارے مصائب اور ساری مشکلات آپ ہی آپ ختم ہو جائیں۔
در حقیقت خدا تعالیٰ سے بعد کے نتیجہ میں ہی مشکلات آنے پر خدا تعالیٰ سے مایوسی پیدا ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے إِنَّهُ لَا يَايْنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ 3
انہ کے معنی ہیں یہ یہ قطعی بات بات ہے، حقیقت یہی ہے، ہے ، صداقت یہی ہے ، سچائی یہی ہے ، اور اس کے
سوا کوئی حقیقت اور کوئی سچائی اور کوئی صداقت نہیں ۔ گویا ان میں ھو کی ضمیر عام ضمیر نہیں بلکہ
ضمیر شان ہے ۔ جس کے معنی ہوتے ہیں حقیقت یہی ہے ، صداقت یہی ہے، سچائی یہی ہے کہ
لَا يَايْنَسُ مِنْ رَّوْحِ الله الله تعالیٰ کی مہربانی سے اور اس کی رحمت سے اور اس کے
فضل سے کوئی مایوس نہیں ہوتا ۔ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ سوائے قوم کافر کے ۔ جسے خدا تعالیٰ پر
یقین اور ایمان نہیں ہوتا اور اس کی رحمت سے مایوس ہو جاتا ہے ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے
انه کہہ کر اور ضمیر شان لا کر بتا دیا ہے کہ یہ اٹل صداقت اور حقیقت ہے اور اس کے سوا کوئی

سال 1947ء
416
خطبات محمود
صداقت نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سوائے کفار کے اور کوئی مایوس نہیں ہوتا ۔ نفی کے بعد جب
الا آتا ہے تو وہ بھی حصر کر دیتا ہے۔ مثلاً جب کہا جائے کہ میرے سوا کوئی اور شخص یہ کام نہیں کر سکتا
تو اس میں حصر آ جائے گا۔ اور دوسرے لوگوں کے متعلق نفی ہو جائے گی کہ ان میں اس کام کو سر انجام
دینے کی اہلیت نہیں ۔ اللہ تعالی نے بھی پہلے تو یہی کہا کہ حقیقت یہی ہے اور اس طرح حصر کر دیا اور پھر کہا
کہ سوائے قوم کافر کے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کوئی مایوس نہیں ہوتا۔ گویا ایک حصر کی بجائے دو حصر آگئے ۔
ایک حصہ ہی اپنے اندر بڑی تاکید رکھتا ہے۔ دو حصر آجائیں تو تاکید اپنے انتہاء کو پہنچ جاتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام پر ایمان کے ہوتے ہوئے انسانی قلب میں مایوسی پیدا
ہی نہیں ہو سکتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جو حالت مثلاً غار ثور میں ہوئی اس کے بعد
کون سی امید کی حالت باقی رہ جاتی تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی تاریکی میں
اپنے گھر کو چھوڑ کر غار ثور میں جا چھے ۔ ایک ایسی غار میں جس کا منہ بہت بڑا کھلا تھا اور ہر انسان
آسانی سے اس کے اندر جھانک سکتا اور گو دسکتا تھا۔ صرف ایک ساتھی آپ کے ہمراہ تھا اور پھر
دونوں بغیر ہتھیاروں اور بغ اور بغیر کسی طاقت کے تھے۔ مکہ کے مسلح لوگ آپ کے تعاقب میں غار ثور پر
پہنچے اور ان میں سے بعض نے اصرار کیا کہ ہمیں جھک کر اندر بھی ایک دفعہ دیکھ لینا چاہیے تا کہ اگر وہ
اندر ہوں تو ہم ان کو پکڑ سکیں ۔ دشمن کو اتنا قریب دیکھ کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور انہوں
نے کہا یا رسول اللہ ! دشمن تو سر پر پہنچ گیا ہے ۔ آپ نے اُس وقت بڑے جوش سے فرمایا لا تَحْزَنُ
إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا 4۔ ابوبکر ڈرتے کیوں ہو خدا ہمارے ساتھ ہے۔ دیکھو گھبراہٹ کے لحاظ سے کتنی
آلہ وسلم کو قتل
انتہائی چیز اس وقت آپ کے سامنے آئی اور اس واقعہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا آپ کی گرفتاری میں کون سی کسر باقی رہ گئی تھی ۔ مگر باوجود اس کے کہ دشمن طاقتور تھا ، سپاہی اس
کے ساتھ تھے، ہتھیار اس کے پاس موجود تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بالکل نہتے صرف
ایک ساتھی کے ساتھ غار میں بیٹھے تھے۔ نہ ہتھیار آپ کے پاس تھا نہ حکومت آپ کی تائید میں تھی ۔ نہ
کوئی جتھا آپ کے پاس تھا۔ آپ کثیر التعداد دشمن کو اپنے سامنے کھڑا دیکھنے کے باوجود فرماتے ہیں
لَا تَحْزَنُ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۔ تم کیوں یہ کہتے ہو کہ دشمن طاقتور ہے۔ کیا وہ خدا سے بھی زیادہ طاقتور ہے؟
جب خدا ہمارے ساتھ ہے تو ہمارے لئے گھبراہٹ کی کون سی وجہ ہے۔ حضرت ابوبکر کی یہ گھبراہٹ

سال 1947ء
417
خطبات محمود
بھی اپنے لئے نہیں تھی بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تھی۔
بعض شیعہ لوگ اس واقعہ کو پیش کر کے کہتے ہیں کہ ابو بکر نعوذ باللہ بے ایمان تھا۔ وہ اپنی
جان دینے سے ڈر گیا۔ حالانکہ تاریخوں میں صاف لکھا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرما یالا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا - تو حضرت ابوبکرؓ نے کہا یا ا رسول رسول الله اللہ ! ! میں اپنی اپنی ۔ جان
کے لئے تو نہیں ڈرتا۔ میں اگر مارا گیا تو صرف ایک آدمی مارا جائے گا۔ میں تو آپ کے لئے
ڈرتا ہوں ۔ کیونکہ اگر آپ کو نقصان پہنچا تو صداقت دنیا سے مٹ جائے گی ۔
یہ ایمان ہے جو انسان کو ہر مصیبت اور ہر تکلیف کی ساعت میں پُر امید رکھتا ہے اور کسی لمحہ میں
بھی مایوسی کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتا۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کچھ کم مصائب نہیں
آئے ۔ آپ جنگ اُحد میں زخمی ہو کر گر گئے ۔ اور صحابہ نے سمجھا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔ غزوہ حنین
میں سارا اسلامی لشکر تتر بتر ہو گیا اور صرف چند صحابہ کے ساتھ آپ میدانِ جنگ میں باقی رہ گئے ۔ مگر
آپ کا اصل مقصد جو صداقت کو دنیا میں قائم کرنا تھا اس میں کبھی کوئی رخنہ واقع نہیں ہوا۔ اور یہی غرض
انبیاء کی بعثت کی ہوتی ہے۔ انبیاء دنیا میں صداقت پھیلانے کے لئے آتے ہیں اور اسی مقصد کے
لئے ان کی ہر کوشش صرف ہوتی ہے۔ جہاں تک نبیوں کا وجود ان کی امت کے مقابلہ میں ہوتا ہے وہ
بہت بڑی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اتنی بڑی حیثیت کہ اگر ساری دنیا کی جانیں بھی ایک نبی کی جان
بچانے کے لئے قربان کرنی پڑیں تو وہ قربان کی جاسکتی ہیں ۔ مگر جہاں تک صداقت کا سوال ہے نبی
بھی اسی طرح صداقت کا خادم ہوتا ہے جس طرح اس کا ایک عام پیر و صداقت کا خادم ہوتا ہے۔ اگر
نبی مارا جاتا ہے، جلا وطن کر دیا جاتا ہے لیکن نتیجہ یہ نہیں نکلتا کہ اس کی صداقت دنیا سے مٹ جائے تو
اس کا مارا جانا یا وطن سے بے وطن ہو جانا ہرگز کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ کیونکہ نبی کے مقابلہ میں صداقت
حاکم ہوتی ہے اور نبی خادم جس طرح نبی کے مقابلہ میں امت خادم ہوتی ہے اور نبی حاکم ۔ جس طرح
نبی کے مقابلہ میں اگر ساری امت بھی تباہ کر دی جائے تو کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ جیسے حضرت ابوبکر
نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ ! اگر میں مارا گیا تو میری کیا حیثیت ہے۔ صرف ایک ہی آدمی مارا جائے گا۔
لیکن اگر آپ کو نقصان پہنچا تو صداقت دنیا سے مٹ جائے گی ۔ یہی حال نبی اور صداقت کا ہوتا ہے۔
اگر خدا تعالیٰ کا پیغام دنیا تک پہنچ جائے تو پھر بے شک نبی شہید ہو جائے اس میں کوئی حرج نہیں ہوگا

سال 1947ء
418
خطبات محمود
کیونکہ وہ اسی غرض کے لئے آیا تھا کہ صداقت پھیلائے ۔ جب خداد دیکھے کہ صداقت پھیل چکی ہے تو اس
کے بعد اگر نبی مارا بھی جائے تو کوئی حرج نہیں ہوتا۔ اصل مقصد انبیاء کی بعثت کا یہی ہوتا ہے کہ وہ
صداقت کو دنیا میں قائم کریں اور اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچا دیں۔
جب میں نے شروع شروع میں بیرونی ممالک میں مبلغ بھیجوانے شروع کئے تو ہماری جماعت
کا ایک طبقہ مجھ پر بڑے اعتراض کیا کرتا تھا اور کہا کرتا تھا کہ جب ہندوستان میں ہی ایسے
علاقے موجود ہیں جن میں ہم تبلیغ کر سکتے ہیں تو بیرونی ممالک کی تبلیغ پر جماعت کا روپیہ کیوں
خرچ کیا جاتا ہے ۔ وہ اس حکمت کو نہیں سمجھتے تھے جس کو میں سمجھتا تھا۔ اور وہ خیال کرتے تھے کہ
ملانوں کی طرح مسجد میں درس دیتے ہم کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن میں جانتا تھا اور خدا تعالیٰ
کی دی ہوئی عقل اور فہم اور فراست کے ماتحت جانتا تھا کہ ہمیں مارا بھی جائے گا ، ہمیں قتل بھی کیا
جائے گا ، ہمیں ہجرتیں بھی کرنی پڑیں گی، ہمیں لڑنا بھی پڑے گا۔ اور میں جانتا تھا کہ ہمارے لئے
انتہائی طور پر یہ ضروری امر ہے کہ ہم جلد سے جلد دنیا کے تمام ممالک میں اپنی جماعت کو پھیلا دیں تاکہ
اگر ایک مقام کی آبادی خدانخواستہ ساری کی ساری مار دی جائے اور تہہ تیغ کر دی جائے تو
دوسرے مقام کی احمدی آبادی احمدیت کو دنیا میں قائم رکھ سکے ۔ چنانچہ باوجود دوستوں کے طعن و تشنیع
کے اور باوجود ان کے بار بار کہنے کے کہ ہندوستان میں اچھوتوں پر یہ روپیہ صرف کیا جائے
بیرونی ممالک میں مشن قائم نہ کئے جائیں میں برا بر غیر ممالک میں اپنے مبلغ بھجواتا رہا۔ اس
طرح آج سے دس سال پہلے میں نے مختلف ملکوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے سیٹ
بھجوا دیئے اور میں نے کہا دیکھو! اگر کسی وقت دشمن غالب آجائے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تمام کتابیں جلا دے اور تباہ کر دے تو اور تباہ کر دے تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ ? کر سکتے ہیں ۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم دنیا
کے ہر ملک میں اپنے سلسلہ کا لٹریچر بھجوا دیں تا کہ اگر ایک ملک پر آفت آئے اور دشمن ہمارے
لٹریچر کو تباہ کر دے تو دنیا کے اور کئی ممالک میں ہمارا لٹریچر محفوظ ہو اور ہم پھر اس کے ذریعہ سے
احمدیت کو غالب کر سکیں ۔ لوگ میری ان حرکات کو ایک پاگل کی حرکات سے زیادہ نہیں سمجھتے
تھے۔ گو میرا ادب اور لحاظ کرتے ہوئے وہ یہ الفاظ استعمال کیا کرتے تھے کہ ان کو کچھ وہم سا ہو گیا
ہے مگر آج ہم اس قسم کے حالات سے در بدر ہو رہے ہیں اور آج ہر شخص سمجھ رہا ہے کہ میرا وہم

سال 1947ء
419
خطبات محمود
حقیقت تھا اور تمہاری حقیقت صرف ایک خیالی امر تھا ۔ جب تم سمجھتے تھے کہ تم بالکل مامون اور
محفوظ ہو اور تم پر مصائب کے ایام آنے والے نہیں تو تم ایک خطرناک وہم میں مبتلا تھے ۔ ایسا وہم
جو قوموں کو تباہ کر دیا کرتا ہے ۔ اور جب میں سمجھتا تھا کہ ہماری جماعت پر خطرناک ابتلاء آنے
والے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان ابتلاؤں کے آنے سے پہلے اپنے مبلغ بھی دنیا کے تمام
ممالک میں پھیلا دیں اور اپنا لٹریچر بھی دنیا کے تمام ممالک میں بھجوا دیں تو میں اس حقیقت پر قائم
تھا جو روزِ روشن کی طرح ایک دن ظاہر ہونے والی تھی ۔ غرض میرا وہم نظر آنے والا خیال حقیقت
تھا اور تمہارا حقیقت نظر آنے والا خیال وہم تھا اور اس حکمت کے ماتحت بیرونی ممالک میں مشن قائم
کئے گئے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب طور پر کام کر رہے ہیں۔ اگر ہندوستان سے احمدیت کو
مٹا دیا جائے تب بھی یہ ایک حقیقت اور سچائی ہے کہ وہ صداقت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
لائے اب دنیا سے مٹ نہیں سکتی اور خدا نے اس کے لئے ظاہری سامان بھی پیدا کر دیئے ہیں ۔
آج دنیا کے ہر خطہ اور ہر علاقہ میں احمدی موجود ہیں ۔ افغانستان میں بھی موجود ہیں ۔ ایران
میں بھی موجود ہیں ۔ عرب میں بھی موجود ہیں ۔ مصر میں بھی موجود ہیں ۔ ایسے سینیا میں بھی موجود
ہیں ۔ ایسٹ افریقہ میں بھی موجود ہیں ۔ ویسٹ افریقہ میں بھی موجود ہے ۔ انگلستان میں بھی
ہیں۔ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں بھی موجود ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی موجود ہیں ۔ انڈو نیشیا میں بھی
موجود ہیں ۔ ملایا میں بھی موجود ہیں ۔ سیلون میں بھی موجود ہیں ۔ برما میں بھی موجود ہیں ۔ چائنا
میں بھی کچھ آدمی موجود ہیں ۔ اسی طرح ماریشس وغیرہ جزائر میں بھی موجود ہیں ۔ غرض دنیا کے
ہر خطہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور آپ کے ماننے والے لوگ موجود ہیں ۔ یہ تو
ہمارا کوئی دشمن بھی خیال نہیں کر سکتا کہ وہ ساری دنیا کو ایک دم فتح کر کے احمدیت کو تباہ کر سکتا
ہے۔ اگر دس ملکوں میں سے بھی احمدیت کو مٹا دے گا تو گیارھواں بارھواں اور تیرھواں ملک ایسا
ہوگا جس میں احمدیت موجود ہو گی اور سلسلہ کا لٹریچر موجود ہو گا اور وہ لوگ پھر نئے سرے سے
احمدیت کو پھیلانے کے لئے ایک نئی جد و جہد کا آغاز کر سکیں گے۔ دراصل خدا تعالیٰ کا وقت پر
اس چیز کی طرف توجہ پھر ا دینا یہ بھی خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔ ورنہ میں بھی
ایک ویسا ہی انسان ہوں جیسے اور انسان ہیں ۔ مگر جن باتوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے مجھے آج

سال 1947ء
420
خطبات محمود
سے دس دس، پندرہ پندرہ سال قبل ہوشیار کر دیا اور جن عظیم الشان کاموں کی مجھ سے
بنیادیں رکھوا دیں اُن باتوں کی طرف اور کسی کا ذہن ہی نہیں گیا۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ جو کچھ
ہوا خدا کی رہنمائی کے نتیجہ میں ہوا ورنہ میرا بھی ویسا ہی دماغ تھا جیسے اور لوگوں کا دماغ ہے۔ مگر
ان کو یہ احتیاطیں نہ سُوجھیں اور مجھے خدا تعالیٰ نے ہر پہلو کے متعلق اپنے فضل سے صحیح راستہ پر قائم رکھا
اور مجھ سے وہ کام کرائے جو آئندہ زمانہ میں جماعت کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے نہایت
ضروری تھے۔ اور جن کے بغیر ہماری جماعت کبھی ترقی کر ہی نہیں سکتی تھی۔ اس کے صاف معنی یہ ہیں
کہ مجھے خدائی رہنمائی حاصل تھی اور یہ جو کچھ کیا دراصل خدا تعالیٰ نے ہی کیا میں نے نہیں کیا۔
تو ایمان اور یقین کے ساتھ جو قرآن سے ہی پیدا ہوتا ہے انسان کو ثبات ملتا ہے ۔ استقلال
ملتا ہے، ایمان ملتا ہے اس لئے قرآن کے پڑھنے اور اسے سمجھنے کی کوشش کرو ۔ جب تک تمہاری
بنیاد دین پر نہیں ہو گی محض کسی عقیدہ کو مان لینا اور جماعت میں شامل ہو جانا یہ ایک دنیوی بات
ہوتی ہے اور اس پر انسان کو کسی قسم کا ثواب نہیں مل سکتا ۔ تمہارے سامنے دیا سلائی کی ڈبیہ پڑی
ہوتی ہے اور تم جانتے ہو کہ وہ دیا سلائی کی ڈبیہ ہے مگر کیا اس کی وجہ سے تم کسی ثواب کے حقدار ہو
سکتے ہو؟ تم ایک درخت کو درخت کہتے ہو تو کیا تمہیں ثواب ملتا ہے؟ عقائد اور صداقت کا اقرار
محض اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ خدا نے ہمیں کونسی تعلیم دی ہے یا تمہیں پتہ
لگ گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھے اور صادق اور راستباز تھے۔ یہ
ہی ہے جیسے تم اپنے سامنے پڑے ہوئے لوٹے کے متعلق کہتے ہو کہ وہ لوٹا ہے۔ یا درخت رخت کے متعلق
کہتے ہو وہ درخت ہے۔ یا انار پڑا ہو تو کہتے ہو یہ انار ہے۔ در در حقیقت جہاں سے ایمان شروع ہوتا ہے
وہ مقام وہ ہوتا ہے جب ایمانی کیفیات انسان کی زندگی کو بدل دیتی اور اس کے اندر ایک غیر معمولی تغیر
پیدا کر دیا کرتی ہیں۔ جب ایسا ہو تب بے شک یہ انسانی کمال سمجھا جاتا ہے۔ لیکن صرف دیکھ کر مان لینا
اور زندگی میں کسی قسم کا تغیر پیدا نہ کرنا یہ کوئی کمال نہیں ہوتا۔ ایک شخص مان لیتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب
سچے ہیں یا مان لیتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں یا مان لیتا ہے کہ احمدیت سچی ہے ۔ تو یہ
ایسی ہی بات ہے جیسے لوٹے کو تم لوٹا کہہ دیا کرتے ہو۔ لوٹے کو لوٹا کہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا
جب تک اُس لوٹے سے فائدہ نہ اٹھایا جائے ۔ یا مثلاً کو نین کو کونین کہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا
ایسا ہی۔

سال 1947ء
421
خطبات محمود
جب تک اسے بخار میں استعمال نہ کیا جائے ۔ کونین کھانے سے بے شک چڑھا ہوا بخار اتر جاتا
ہے یا چڑھنے والا بخار نہیں چڑھتا۔ لیکن اگر کوئی کو نین تو نہ کھائے اور دن بھر کو نین کو نین کہتا رہے
اور سمجھے کہ جب میں کونین کے وجود کو تسلیم کرتا ہوں تو میرے لئے اتنا ہی کافی ہے اسے استعمال
کرنے کی ضرورت نہیں تو یہ اس کی غلطی ہوگی ۔ کو نین کو مان لینا اسے فائدہ نہیں پہنچا سکتا ۔ فائدہ
تبھی ہوگا جب وہ کو نین کو استعمال کرے گا۔ یا گیہوں کے دانہ کو تم گیہوں کا دانہ کہتے ہو تو اس سے
تمہارا پیٹ نہیں بھرے گا۔ پیٹ اُسی وقت بھرے گا جب تم گیہوں کی روٹی پکا کر کھاؤ گے۔ اسی طرح
سلسلہ الہیہ کو سلسلہ الہیہ سمجھنا اور اس کی تعلیم پر عمل نہ کرنا بالکل لغور فضول ہوتا ہے۔ بلکہ بسا اوقات
عذاب الہی کو بھڑ کانے کا موجب بن جاتا ہے۔ پس ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ قرآن کے پڑھنے
اور پڑھانے کا اتنا رواج دے کہ ہماری جماعت میں کوئی ایک شخص بھی نہ رہے جسے قرآن نہ آتا ہو۔
تھوڑے ہی دن ہوئے ایک صاحب مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو باتوں باتوں میں میں
نے انہیں کہا کہ قادیان کی دس فیصدی عورتیں ابھی قرآن کریم کا ترجمہ جانتی ہیں ۔ اس نے آگے
سے جواب دیا کہ چاہیئے تو یہ کہ سو فیصدی عورتیں قرآن کریم کا ترجمہ جانتی ہوں ۔ اب اس کی
بات بالکل صحیح تھی ۔ میں دوسروں کی نسبت بے شک کہہ سکتا ہوں کہ ہماری جماعت میں
قرآن کریم کا علم زیادہ ہے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر شخص خدا تعالیٰ کا پیدا کردہ
اور اس کے سامنے جواب دہ ہے اور ہم میں سے ہر ہر شخص کا فرض ۔ ہے کہ وہ قرآن کریم کو پڑھے
اور اس پر عمل کرے ۔ پس اس کی بات معقول تھی ۔ لیکن میری مجبوریاں بھی میرے بس میں نہیں ۔
لوگوں کو عربی زبان سے کچھ واقفیت نہیں ۔ دین سے کوئی مس نہیں ۔ دینی علوم سے ان کو کوئی
رغبت نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جب انگریزی کے بغیر نوکری نہیں مل سکتی تو ہمیں یہی زبان سیکھنی
چاہیئے ۔ کسی اور زبان پر اپنا وقت صرف کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ایسے حالات میں لوگوں کو
مجبور کر کے قرآن پڑھانا یا عربی زبان سیکھنے کی طرف مائل کرنا یہ بڑا مشکل کام ہے اور اسی لئے
ہمیں اب تک سو فیصدی کامیابی نہیں ہوئی ۔ مگر بہر حال یہ جواب قائم مقام صداقت کا نہیں ہو
سکتا۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بُھو کے کو کھلانے کے لئے چونکہ میرے پاس صرف دس دانے تھے
اس لئے میں نے دس دانے ہی دے دئے مگر دس دانوں کے ساتھ کوئی انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ سارہ ۔

سال 1947ء
422
خطبات محمود
ساٹھ ستر یا سو دانے اگر اسے کھانے کو ملیں گے تو پھر بھی وہ کمزور حالت میں زندہ رہ سکے گا ۔ مگر
طاقت اسے پھر بھی حاصل نہیں ہوگی ۔ طاقت کے لئے مقررہ غذا کا اس کے معدہ میں جانا
ضروری ہوتا ہے۔ میرا جواب بھی اس قسم کا تھا اور وہ بتا رہا ہوں کہ چونکہ مجھے وسائل میسر نہیں اس
لئے میں جماعت کو سو فیصدی اس بارہ میں تیار نہیں کر سکا ۔ مگر بہر حال اس سے یہ حقیقت بدل
نہیں سکتی کہ ہمارا فرض یہی ہے کہ ہم سو فیصدی قرآن کریم کو جاننے اور سمجھنے والے ہوں ۔ پس
جماعت کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر اصلاح کا رنگ پیدا کرے۔ ابھی تک جماعت کے بعض لوگ
اس کو محض ایک سوسائٹی کی طرح سمجھتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ بیعت کرنے کے بعد اگر
چندہ دے دیا تو اتنا ہی ان کے لئے کافی ہے اور اس سے ان کی ساری ذمہ داریاں ادا ہو جائیں
گی ۔ حالانکہ جب تک ہم دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش نہ کریں گے، جب تک ہم
اپنے ساتھیوں اور اپنے دوستوں اور اپنے رشتہ داروں کو قرآن کریم کے پڑھانے اور اس پر عمل
کرانے کی کوشش نہ کریں گے اُس وقت تک ہمارا قدم اُس اعلیٰ مقام تک نہیں پہنچ سکتا جس مقام
تک پہنچنے کے نتیجہ میں انبیاء کی جماعتیں کامیاب ہوا کرتی ہیں ۔“
خطبہ ثانیہ میں حضور نے فرمایا :
جمعہ کے ساتھ ہی میں عصر کی نماز بھی جمع کراؤں گا اور اس کے بعد چند جنازے
پڑھاؤں گا ۔ مرزا محمد اشرف صاحب پنشنر جو قادیان کے رہنے والے تھے جہلم میں وفات پاگئے
ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اَلسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ صحابہ میں سے ایک
مرز اجلال الدین صاحب بلانی ضلع گجرات کے ہوتے تھے یہ ان کے لڑکے تھے اور بڑی دیر
تک قادیان میں محاسب رہے ۔ نہایت مخلص اور نیک انسان تھے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔ ان کے والد کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے قرآن
کریم کی کلید لکھنے پر مامور فرمایا تھا اور انہوں نے ایک مکمل کلید لکھی بھی جو افسوس ہے کہ اب تک
شائع نہیں ہو سکی ۔ اسی طرح میر رفیق علی صاحب ایم اے بنگال میں فوت ہو گئے ہیں ۔ نہایت
مخلص انسان تھے اور موصی تھے ۔ عالم بی بی صاحب لکھتی ہیں کہ ان کے خاوند مرید کے اسٹیشن پر گاڑی
سے گر کر فوت ہو گئے تھے ۔ صرف تین آدمیوں نے جنازہ پڑھا۔ قادیان میں جو دوست شہید

سال 1947ء
423
خطبات محمود
ہوئے ہیں ان کا جنازہ گومیں پہلے بھی پڑھ چکا ہوں ۔ مگر بعض نے درخواست کی ہے کہ ان کے عزیزوں
کا پھر جنازہ پڑھ دیا جائے اُن کا جنازہ بھی نماز کے بعد پڑھا دوں گا ۔“ (الفضل 9 دسمبر 1947ء)
1 نقطه بیداری
2 : النساء : 60
88 : 3: يوسف
4: بخاری کتاب فضائل اصحاب النَّبِيِّ صلى اللهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب مناقب المهاجرينَ وَ فَضْلِهِمْ

آج 10 میں سے 10 باقی