خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کو اختیار کرنا ہماراسب سے پہلا اوراہم فرض ہے
1948ء
85
9
خطبات محمود
خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کو اختیار کرنا
ہمارا سب سے پہلا اور اہم فرض ہے
فرموده 12 مارچ 1948ء بمقام کراچی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" مجھے رات سے در دنقرس کا دورہ شروع ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ دیر تک کھڑا نہیں
ہو سکتا۔ پھر اس لیے بھی مجھے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کہ یہاں اتوار کے دن میرا لیکچر مقرر
ہے۔ گو اس کے متعلق تفصیلی اطلاع مجھے کارکنان کی طرف سے ابھی تک نہیں ملی لیکن بہر حال وہاں بھی
کھڑے ہو کر بولنا پڑا تو پاؤں پر بوجھ پڑے گا۔ اس لیے میں خطبہ نہایت اختصار کے ساتھ پڑھاؤں
گا۔ نماز میں بھی اگر خطبہ کی تکلیف کی وجہ سے مجھے ڈر محسوس ہوا کہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا تو ممکن ہے نماز
کا کوئی حصہ میں بیٹھ کر پڑھا دوں۔ یہ میں اس لیے بتا رہا ہوں کہ جب میں بیٹھ کر نماز پڑھانے لگتا
ہوں تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بھول چوک ہوگئی ہے اور وہ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللهِ کہنے لگ جاتے
ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریق عمل سے یہ بات ثابت ہے کہ امام بیٹھ کر بھی نماز
پڑھا سکتا ہے۔ ابتدا میں جب نماز فرض ہوئی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بیٹھ کر نماز پڑھانے
1948ء
86
خطبات محمود
کی ضرورت محسوس ہوتی تو آپ کا ارشاد تھا کہ مقتدی بھی ساتھ ہی بیٹھ جایا کریں لیکن آخر میں آپ نے
اس حکم کو منسوخ فرما دیا اور ارشاد فرمایا کہ امام اگر بیمار ہو اور وہ بیٹھ کر نماز پڑھانا چاہے تو وہ تو بیٹھ جائے
لیکن مقتدی کھڑے ہو کر نماز پڑھا کریں۔1
اس کے بعد میں ایک امر کی تشریح کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ جماعت کے دوستوں نے
ہماری رہائش کے لیے یہاں ایک جگہ تجویز کی تھی جس کا نام مندر ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ مندر نہیں تھا
بلکہ مذہبی امور کے لیے وہ عمارت بنائی گئی تھی لیکن بہر حال میں نے اُس مکان میں رہنے سے انکار کر
دیا ہے۔ جس طرح وہ لوگ جو یہاں کے کارکن ہیں اس سے ایک حد تک غلط فہمی میں مبتلا ہو سکتے ہیں
اور اسی غلط فہمی میں وہ مجھ سے مل کر معذرت کرتے رہے ہیں کہ ہمیں معاف کر دیا جائے ہم سے غلطی
ہوگئی ہے۔ اسی طرح ممکن ہے بعض اور لوگوں کو بھی اس کے متعلق غلط فہمی ہو اس لیے میں یہ
بتادینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ مسئلہ ایسا نہیں تھا جس کے متعلق پہلے سے حقیقت واضح ہوتی اور جس کی تھا
بناء پر ان کے اس فعل کو کوئی غلطی یا خطا کہا جا سکے اس لیے اس فعل کے متعلق معافی کا کوئی سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔
اصل بات یہ ہے کہ قادیان کے چھوڑنے پر ہم نے انڈین یونین کے ساتھ یہ گفتگو شروع کی
ہوئی ہے کہ قادیان ہمارا مقدس مذہبی مقام ہے اُس میں کسی اور کو رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
انڈین یونین کی طرف سے یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ قادیان کے مکانات کس نقطہ نگاہ سے مقدس ہیں؟
کیا یہ مساجد ہیں؟ یا ان جگہوں پر مذہبی امور طے ہوتے رہے ہیں جن کی بناء پر ان کو مذہبی مقام کہا
س کے جواب میں گورنمنٹ پاکستان کے نمائندوں کے ذریعہ ہم نے یہ بات پیش کی کہ
مقدس مقام ہونے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ عبادت گاہ ہی ہو بلکہ اگر کوئی مقام ایسا ہو جس سے گاہ ہو ۔
دوسرے کے مذہبی احساسات وابستہ ہوں تو پھر بھی کسی دوسرے کا قبضہ کر لینا۔ یقیناً تکلیف کا موجب
ہوتا ہے۔ اس لیے قادیان کا ہر مکان اور قادیان کی ہر دکان جو کسی احمدی نے بنائی وہ ہمارے لیے
مقدس ہے اور صرف احمدیوں کے پاس ہی رہنی چاہیے۔ یہ کہنا کہ وہ دکان ہے کافی نہیں ۔ کیونکہ گو وہ
دکان ہے مگر وہ دکان ایک احمدی نے اس لیے بنائی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے خدا تعالیٰ
سے خبر پا کر پیشگوئی فرمائی تھی کہ قادیان بڑھے گا اور احمدی ہجرت کر کے یہاں آ بسیں گے ۔ 2
1948ء
87
خطبات محمود
اسی طرح اگر کسی احمدی نے وہاں مکان بنایا تو اس لیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی
قادیان کے متعلق خبر دی تھی۔ پس جب کوئی شخص وہاں مکان بناتا ہے تو اُس کے مذہبی احساسات اُس
کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں اور وہ ایک پیشگوئی کی صداقت کے لیے وہاں رہائش اختیار کرتا ہے۔ اس
کے بعد خواہ وہ دکان ہے یا مکان یا کوئی اور چیز جب اُس پر کوئی اور شخص قبضہ کرتا ہے تو اُن جذبات کو
ٹھیس لگتی ہے جن جذبات کی وجہ سے قادیان کی آبادی بڑھی تھی اور جن جذبات کی وجہ سے
وہاں مکانات بنائے گئے تھے۔
جب میں لاہور میں آیا تو چونکہ ہمیں کالج اور دوسری ضروریات کے لیے جگہ کی تلاش تھی
حکومت پنجاب کے بعض افسروں نے یہ تجویز کیا اور بعض لوگ متواتر اس غرض کے لیے مجھے ملے کہ ہم
ننکانہ لے لیں اور اس پر قبضہ کر لیں۔ جب بھی ہم اپنی ضروریات اُن کے سامنے رکھتے وہ زور دیتے
کہ ہم ننکانہ آپ کو دے دیتے ہیں۔ لیکن میں نے ہمیشہ اس سے انکار کیا اور کہا کہ جو قانون ہم اپنے
جذبات کے متعلق ضروری سمجھتے ہیں اُس قانون کے ماتحت ہم دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا بھی
ضروری سمجھتے ہیں۔ چونکہ ننکانہ سکھوں کی ایک مذہبی جگہ ہے اس لیے ہم اُس پر قبضہ کر کے دوسروں پر
یہ اثر ڈالنا نہیں چاہتے کہ ہم بھی ضرورت کے موقع پر دوسروں کے مذہبی مقامات پر قبضہ کر لینا جائز سمجھتے
ہیں۔ ہمیں کہا گیا کہ یہ مکانات خالی ہیں اور بہر حال کسی نے لینے ہیں آپ ہی لے لیں ۔ ہم نے کہا
کوئی لے لے۔ سوال تو ہمارے جذبات کا ہے۔ کسی دوسرے شخص کے اگر وہ جذبات نہیں جو ہمارے
ہیں یا ایسے مقامات پر قبضہ کر لینا کوئی شخص جائز سمجھتا ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چونکہ فلاں شخص کے
جذبات کے لحاظ سے یہ کوئی بُری بات نہیں یا چونکہ ایسے مقامات پر قبضہ کر لینا اور لوگ جائز سمجھتے ہیں
اس لیے آپ بھی قبضہ کر لیں ۔ اُن کا معاملہ اُن کی ذات سے تعلق رکھتا ہے ہم سے یہ مطالبہ نہیں کیا
جاسکتا کہ ہم بھی اس معاملہ میں وہی کچھ کریں جو اور لوگ کرتے ہیں۔
دوسرے ہم یہ ضروری نہیں سمجھتے کہ عبادت گاہ ہی ہو تو اُس پر قبضہ کر لینے سے جذبات کو ٹھیس
لگتی ہے بلکہ عبادت گاہ کے بغیر بھی ایسی چیزیں ہیں جن کے چھینے جانے یا جن پر دوسرے مذاہب کے
قبضہ کر لینے سے جذبات کو ٹھیس لگتی ہے۔ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت قطع نظر اس سے کہ اُس کا نام صرف
مندر تھا چونکہ وہ ایک ہندو کی عمارت ہے اور یہ عمارت مذہبی مجلسوں اور مذہبی انجمنوں کے انعقاد
1948ء
88
خطبات محمود
کے لیے استعمال کی جاتی تھی اس لیے اپنے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ پسند نہیں کیا کہ ہم
اُس عمارت میں ٹھہریں تا کہ ہماری وہ دلیل جو ہم قادیان کے متعلق دے مادے رہے ہیں کمزور نہ ہو جائے اور
ہمارا وہ اصول نہ ٹوٹے جو مذہبی مقامات کی تقدیس اور ان کے احترام کے متعلق ہم دنیا کے سامنے پیش
کر رہے ہیں۔ بعض دوستوں نے کہا ہے کہ وہ اس عمارت کو خریدنے کا انتظام کر رہے ہیں بلکہ مجھے کہا
گیا ہے کہ خود مالک مکان اسے فروخت کرنا چاہتا ہے۔ چونکہ یہ ایک اہم امر ہے اس لیے اس معاملہ
میں اگر کوئی قدم مقامی جماعت کی طرف سے اٹھایا جائے تو اُس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے پوری
طرح تمام حالات کو میرے سامنے رکھے۔ اگر میری تسلی ہو گئی اور مجھے اس میں شبہ کی کوئی گنجائش نظر نہ
آئی تب بھی میرے نزدیک مناسب یہی ہوگا کہ ہم یہ عمارت نہ لیں کیونکہ اپنے اصول کی پابندی
ہمارے لیے نہایت ضروری ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت اس حادثہ کی وجہ سے جو پیش آیا ہے کراچی میں یکدم
بڑھ گئی ہے یا تو جمعہ میں سو سوا سو لوگ آیا کرتے تھے اور وہ بھی میرے آنے پر ۔ اور یا اب کہتے ہیں کہ
پانچ چھ سو تک جماعت کے مردوں کی تعداد پہنچ چکی ہے اور عورتیں بھی چار پانچ سو کے قریب ہیں ۔ ان
حالات میں ضروری ہے کہ جماعت کوئی ایسی جگہ لے جس میں وہ اپنی مسجد بنائے ، لائبریری بنائے اور
دوسری ضرورتوں کو پورا کرے۔ میں جب گزشتہ سال یہاں آیا تھا تو میں نے مختلف جگہیں دیکھی تھیں
اور ایک جگہ میں نے پسند بھی کی تھی جو قریباً چھ کنال یا اس سے کچھ زیادہ تھی اور جس میں تمام ضرورتیں
پوری کی جا سکتی تھیں مگر اُس وقت جماعت کا رجحان اس طرف تھا کہ بندر روڈ کے قریب ملنی چاہیے۔
چنانچہ وہ جگہ رہ گئی اور لوکل انجمن احمدیہ نے بندر روڈ کے قریب 480 گز زمین اکتیس ہزار روپیہ میں
خرید لی مگر مجھے بتایا گیا ہے کہ اس میں بھی زیادہ سے زیادہ تین سوا تین سو آدمی آسکتے ہیں حالانکہ ہماری
جماعت کے افراد یہاں پانچ چھ سو ہیں۔ پھر پانچ سو کے قریب عورتیں ہیں اور اُن کا بھی مسجد میں آنا
ضروری ہے۔ ان حالات میں میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں کوئی نئی جگہ تلاش کرنی چاہیے۔ موجودہ جگہ ایسی
ہے جس میں ایک ہزار آدمی کے سمانے کی کوئی صورت نہیں بلکہ اگر یہاں دو منزلہ عمارت بنائی جائے
تب بھی چھ سات سو آدمی آ سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں۔ حالانکہ ہماری جماعت کے افراد اس وقت
کراچی میں ایک ہزار کے قریب ہیں اور پھر آدمی بڑھتے رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ مہمان بھی وقتاً فوقتاً
1948ء
89
خطبات محمود
آتے رہتے ہیں۔ ممکن ہے سال بھر کے بعد ہمیں ڈیڑھ دو ہزار آدمیوں کے لیے جگہ کی ضرورت محسوس
ہو۔ اور چونکہ موزوں مقام جلدی میسر نہیں آسکتا اس لیے ابھی سے جماعت کو اپنے لیے کوئی اور جگہ
تلاش کرنی چاہیے۔ اگر وہ جگہ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا تھا اُس کے متعلق میری تسلی ہو جائے
اور مجھے یہ اطمینان ہو جائے کہ اُس کے متعلق کسی قسم کا اشتباہ پیدا نہیں ہو سکے گا اور یہ نہیں سمجھا جائے گا
کہ ہم نے ناجائز طور پر اُس سے فائدہ اٹھایا ہے تو ہو سکتا ہے میں اُس عمارت کو خریدنے کی اجازت
دے دوں ۔ گو اس وقت مجھے شرح صدر نہیں اور میری طبیعت کا رجحان اس طرف ہے کہ ہمیں کوئی اور
جگہ تلاش کرنی چاہیے جہاں ایک بڑی مسجد بنائی جا سکے۔ مہمان خانہ ہو، لائبریری کی جگہ ہو، اسی طرح
دوسری ضروریات کا انتظام ہو۔ صدر مقام ہونے کی وجہ سے ضروری ہے کہ کراچی بہت جلد ترقی کر
جائے ۔ جو حال کلکتہ اور دلّی کا ہے وہی دس سال کے بعد کراچی کا ہوگا۔ اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ
حالات سے ہم فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں ۔ اب سستی جگہیں مل سکتی ہیں۔ جماعت کو چاہیے کہ وہ
فوری طور پر اس طرف توجہ کرے تا کہ آئندہ اس کے لیے پریشانی پیدا نہ ہو۔
دوسری چیز جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ میں نے آج سٹیشن پر دوستوں کو
منع کر دیا تھا کہ وہ میرے گلے میں ہار نہ ڈالیں۔ یوں بھی ہار پہننے میں مجھے حیاسی محسوس ہوتی ہے۔
لیکن اس امر کو اگر نظر انداز کر دیا جائے تب بھی میں سمجھتا ہوں کہ حقیقی ضرورتوں کو سمجھنے والے افراد کو
اپنے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے زمانہ کے مطابق قدم اُٹھانا چاہیے ۔ ہمارے لیے اس وقت ایک ایسا
زمانہ آیا ہوا ہے جس میں ہم اپنے مقدس مقام سے محروم ہیں اور دشمن اُس پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ ہار
پہننے کے معنے خوشی کی حالت کے ہوتے ہیں۔ میں جہاں جماعت کو یہ نصیحت کیا کرتا ہوں کہ اُن کے
دلوں میں پژمردگی پیدا نہیں ہونی چاہیے ، اُن کے اندر کم ہمتی نہیں ہونی چاہیے، اُن کے اندر پست ہمتی
نہیں ہونی چاہیے وہاں میں اس بات کو بھی پسند نہیں کرتا کہ جماعت اس صدمہ کو بھول جائے اور ایسی
غیر طبعی خوشیاں منانے میں محو ہو جائے جن کی وجہ سے وہ ذمہ داری اس کی آنکھ سے اوجھل ہو جائے
جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر عائد کی گئی ہے۔ نمائشی باتیں تو یوں بھی ناپسندیدہ ہوتی ہیں مگر کم سے کم
اُس وقت تک کے لیے ہمارے نوجوانوں میں یہ احساس زندہ رہنا چاہیے جب تک ہمارا مرکز ہمیں
واپس نہیں مل جاتا۔ آخر کوئی نہ کوئی چیز ہو گی جس کے ساتھ نو جوانوں کو یہ بات یاد دلائی جاسکے گی۔ اگر
1948ء
90
خطبات محمود
طور پر
ایسے مظاہروں سے نوجوانوں کو روکا جائے تو چونکہ پہلے ہم روکا نہیں کرتے تھے اس لیے قدرتی
ہر احمدی کے دل میں یہ بات تازہ رہے گی کہ میں نے اپنے مرکز کو واپس لینا ہے۔ مجھے غیر طبعی خوشیوں
کی طرف مائل نہیں ہونا چاہیے۔ اگر خدا نخواستہ ہم بھی غیر طبعی خوشیوں میں محو ہو گئے اور نو جوانوں کو ہم
نے یہ محسوس نہ کرایا کہ کتنا بڑا صدمہ ہمیں پہنچا ہے تو ان کے اندر اپنے مقصد کے حصول کے لیے
جدو جہد اور کوشش کی سچی تڑپ زندہ نہیں رہ سکے گی۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں میرے لیے یا کسی اور کے
لیے ایسے مظاہروں میں کوئی دلچسپی نہیں ہو سکتی ۔
آخر ہار پہنانا کوئی مذہبی مسئلہ نہیں۔ مذہبی مسائل کی حیثیت بالکل اور ہوتی ہے مثلاً عید کے
دن اگر کوئی شخص نئے کپڑے نہیں پہنتا یا ڈھلے ہوئے کپڑے نہیں پہنتا تو میں کہوں گا کہ وہ ایک ناجائز
فعل کا ارتکاب کرتا ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عید کے دن غسل کرو، نئے
کپڑے پہنو یا اگر نئے کپڑے نہیں تو ڈھلے ہوئے کپڑے پہن لو ۔ 3 یا مثلاً جمعہ کے دن نیا دھلا ہوا
جوڑا پہننے کا حکم ہے۔ گو آج میں نے کپڑے نہیں بدلے کیونکہ میں ابھی سفر سے آیا ہوں مجھے کپڑے
بدلنے کا موقع نہیں ملا مگر یہ مجبوری کی بات ہے۔ یوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ
کے دن غسل کرو، کپڑے بدلو، خوشبو لگاؤ اور اس طرح جسم اور لباس کی صفائی کر کے مسجد میں جاؤ ۔ 4
پس جس چیز کا شریعت نے ہمیں حکم دیا ہے وہ ہم ضرور کریں گے کیونکہ اس کے چھوڑنے سے خدا تعالیٰ
ناراض ہوتا ہے مگر جو خوشی خدا تعالیٰ نے مقرر نہیں کی بلکہ ہم اپنے لیے آپ پیدا کرتے ہیں اُس کے
متعلق ہمارا فرض ہے کہ ہم اُس وقت تک اسے نظر انداز کر دیں جب تک خدا تعالیٰ کے سامنے ہم اپنے
فرض کو ادا کر کے سُرخرو نہ ہو جائیں۔ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا کام ہے۔ ہمارا مقدس مقام دشمن
کے قبضہ میں ہے اور باوجود انڈین یونین کے انکار کرنے کے کہ ہم نے ایسا نہیں کیا ہم سمجھتے ہیں کہ
انڈین یونین کی اجازت اور اُس کی پشت پناہی سے اُس پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انڈین یونین چاہے نئی
گورنمنٹ ہو وہ تمہیں کروڑ آبادی کی گورنمنٹ ہے اور تیس کروڑ کی آبادی کوئی معمولی چیز نہیں ۔ در حقیقت
انڈین یونین آبادی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر کی حکومت ہے۔ پہلے درجہ کی حکومت کی آبادی
نقطہ نظر سے چین کی حکومت ہے اور دوسرے درجہ کی حکومت ہے اور دوسرے درجہ کی حکومت انڈین یونین ہے۔ بلکہ جس طرح پاکستار ط
کو نکال کر انڈین یونین کی آبادی تمیں کروڑ کی بنتی ہے اسی طرح اگر چین کے کمیونسٹ حلقہ کو نکال دیا جائے
کے نقط
1948ء
91
خطبات محمود
تو غالباً چین کی حکومت بھی آبادی کے لحاظ سے انڈین یونین سے نیچے رہ جاتی ہے۔ دراصل سارے
ہندوستان کی آبادی پہلے چالیس کروڑ تھی ۔ اس لیے ہم جب انڈین کی آبادی کا اندازہ لگاتے ہیں تو
پاکستان کی آبادی کو نکال کر اندازہ لگاتے ہیں۔ اسی طرح اگر چین کی وہ آبادی نکال دی جائے جو چین
کے ماتحت نہیں اور جو چین کی آبادی کا 1/3 حصہ ضرور ہے اور مجموعی طور پر اس کی تعداد سولہ سترہ کروڑ
تک پہنچ جاتی ہے تو چین کی آبادی بھی انڈین سے کم رہ جاتی ہے۔ بعض لوگ تو چین کے کمیونسٹ حلقہ کی
آبادی بہت زیادہ بتاتے ہیں ۔ آج ہی میں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ بعض لوگوں کے خیال میں اس
طرح نصف چین نکل جاتا ہے۔ اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ انڈین یونین کا مقابلہ کوئی آسان بات
نہیں ۔ مگر انڈین یونین چاہے صلح سے ہمارا مرکز ہمیں دے چاہے جنگ سے دے ہم نے وہ مقام لینا
ہے اور ضرور لینا ہے۔ اگر وہ صلح کے ساتھ دے تب بھی جس جدو جہد کی ضرورت ہے وہ بڑی بھاری
سنجیدگی اور بڑی بھاری قربانی چاہتی ہے اور اگر جنگ کے ساتھ ہمارے مرکز کی واپسی مقدر ہے تب بھی
ضروری ہے کہ آج سے ہی ہر احمدی اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہے۔ اگر ایک چھوٹی سی
جماعت کے کچھ افراد یہ کہیں کہ ہم اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور باقی لوگ تیار نہ ہوں تو
وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ ہماری جماعت صلح کی بنیادوں پر قائم ہے اور جہاں تک ہو سکے گا ہم صلح
سے ہی اپنے مرکز کو واپس لینے کی کوشش کریں گے۔
دوسرے ہمارے ہاتھ میں حکومت نہیں اور جنگ کا اعلان حکومت ہی کر سکتی ہے افراد
نہیں کر سکتے ۔ گویا اس وقت اگر جنگ کا اعلان ہو تو دو ہی حکومتیں کر سکتی ہیں یا انڈین یونین
کر سکتی ہے یا پاکستان کر سکتا ہے۔ ہم پاکستان گورنمنٹ نہیں کہ انڈین یونین سے اعلانِ جنگ
کر سکیں ۔ ہم آزاد علاقہ کے بھی نہیں کہ ہم ایسا اعلان کرنے کے مجاز ہوں ۔ اس لیے اگر جنگ
کے ذریعہ ہی ہمارے مرکز کا ملنا ہمارے لیے مقدر ہے تب بھی جنگ کے ۔۔۔۔ سامان خدا ہی پیدا
کر سکتا ہے۔ ہمارے اندر یہ طاقت نہیں کہ ہم ایسا کر سکیں اور نہ شریعت ہمیں جنگ کی اجازت
دیتی ہے۔ شریعت جنگ کا اختیار صرف حکومت کو دیتی ہے اور حکومت ہمارے پاس نہیں ۔ پس
جنگ سے بھی اُسی صورت میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب خدا ایسے سامان پیدا فرمائے اور
انڈین یونین سے کسی اور حکومت کی لڑائی شروع ہو جائے ۔ بہر حال خواہ صلح سے ہمارا مرکز
1948ء
92
خطبات محمود
ہمیں واپس ملے یا جنگ سے دونوں معاملات میں ظاہری تدابیر کام نہیں دے سکتیں ۔ صرف
خدا ہی ہے جو ہماری مدد کر سکتا اور ہمارے لیے غیب سے نصرت اور کامیابی کے سامان پیدا فرما
سکتا ہے ۔ اگر دلائل کو لو تو دلائل کا اثر بھی خدا تعالیٰ ہی پیدا کر سکتا ہے ورنہ جو نشہ حکومت میں
سرشار ہوا اور جسے اپنی طاقت کا گھمنڈ ہو اُس کے سامنے کتنے بھی دلائل پیش کیے جائیں وہ سب
کو ٹھکرا دیتا ہے اور کہتا ہے ہم ان باتوں کو نہیں مانتے ۔ اور اگر طاقت کو لو تو اول تو مادی طاقت
ہمارے پاس ہے ہی نہیں اور اگر ہو بھی اور فرض کرو ہماری جماعت موجودہ تعداد سے پچاس
یا سو گئے بھی بڑھ جاتی ہے اور پانچ دس کروڑ تک پہنچ جاتی ہے تب بھی گورنمنٹ ہمارے قبضہ
میں نہیں اور ہم شرعی نقطہ نگاہ سے جنگ نہیں کر سکتے ۔ گویا ہماری حالت صلح کی صورت میں بھی
اور جنگ کی صورت میں بھی گلی طور پر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور
اُس کی رضا کو اختیار کرنا ہمارا سب سے پہلا اور اہم فرض ہے ۔ اگر ہم اپنے اس فرض کو ادا
کر لیں تو یقیناً وہ کام جو ہم نہیں کر سکتے خدا اُسے خود پورا فرمائے گا۔ اور یہ تو ظاہر ہی ہے کہ
خدائی طاقت اور قوت کی کوئی حد بندی نہیں ۔ بندے کی بڑی سے بڑی جدو جہد اور کوشش بھی
خدا تعالیٰ کے فضل کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ جب خدا کرنے پر آتا ہے تو باوجود
اس کے کہ دنیا ایک کام کو نا ممکن سمجھ رہی ہوتی ہے وہ ممکن ہو جاتا ہے ۔ شام کو وہ اس حالت میں
سوتی ہے جب وہ اُسے ناممکن سمجھ رہی ہوتی ہے مگر جب صبح اٹھتی ہے تو اُسے وہ نا ممکن امر ممکن
نظر آ رہا ہوتا ہے۔ اور بعض دفعہ صبح وہ ایک کام کو ممکن سمجھتی ہے مگر جب شام ہوتی ہے تو وہی ممکن
امرا سے نا ممکن نظر آنے لگتا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے ہمارے سب کام کرنے ہیں
اور اُسی پر بھروسہ کرنا ہمارا اولین کام ہونا چاہیے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کاموں اور اپنی
خوشیوں اور اپنی ہر قسم کی مصروفیتوں میں اللہ تعالیٰ کو زیادہ سے زیادہ راضی کرنے کی کوشش
کریں اور اُس سے رات اور دن یہ دعا کرتے رہ ور دن یہ دعا کرتے رہیں کہ وہ اپنے فضل اور کرم سے ہماری وہ
کوتا ہیاں اور غلطیاں جن کی وجہ سے عار عارضی طور پر ہم پر ہمیں اپنے مقام سے ہٹنا پڑا ہے معاف
کر کے پھر ہمیں وہ مقام دلا دے تا دنیا کی نظروں میں عارضی طور پر جو اعتراض ہم پر عائد ہوتا
ہے وہ دور ہو جائے اور قادیان جسے اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ کا مرکز مقرر کیا ہے وہ دنیا میں
1948ء
93
خطبات محمود
پھر اللہ تعالیٰ کے انوار اور اُس کی برکات کی اشاعت کا مرکز بن جائے " ۔ امِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ -
1 : بخاری كِتَاب الْأَذَانِ بَابِ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ
2 : تذکرہ صفحہ 419 طبع چہارم (مفہوما )
)الفضل 30 اپریل 1948ء
3 : ابوداود كتاب الصلوة اَبْوَاب اِقَامَةِ الصَّلَوَاتِ وَالسُّنَّةِ باب ماجاء فِي الْاِغْتِسَالِ
فِي الْعِيدَيْنِ
4 : بخارى كتاب الجمعة باب فضل الغسل يوم الجمعة و باب الطيب للجمعة