وقت ضائع کرنے سے بچو اور اسے زیادہ سے زیادہ قیمتی کاموں میں صَرف کرو

1948ء
94
10
خطبات محمود
وقت ضائع کرنے سے بچو
اور اسے زیادہ سے زیادہ قیمتی کاموں میں صرف کرو
(فرموده 19 مارچ 1948ء بمقام کراچی )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہو گا میں آج میل (Mail) میں واپس جا رہا ہوں ۔ یہاں قیام
کے لیے مجھے اتنا تھوڑا وقت ملا ہے کہ وہ بہت سے مقاصد جن کو مد نظر رکھ کر میں یہاں آیا تھا انہیں میں
پورے طور پر سر انجام نہیں دے سکا۔ اس میں بڑی دقت مکان کی ہے۔ اب تک یہاں رہنے کے لیے
ہمیں کوئی مکان میسر نہیں آسکا۔ اگر دوست اپنے اپنے رنگ میں امیر جماعت کے مشورہ سے کوشش
کرتے رہیں اور کسی مکان کا انتظام ہو جائے تو ارادہ ہے کہ موقع ملنے پر میں پھر کراچی آؤں۔ کیونکہ
بوجہ پاکستان کا مرکز ہونے کے بہت سے اہم اور ضروری مسائل ایسے ہیں جو کراچی میں ہی حل کیے
جا سکتے ہیں لاہور یا کسی اور شہر میں حل نہیں کیے جا سکتے ۔ جاسکتے ۔
اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک زمانہ
طفولیت کا ہوتا ہے جس میں بہت سی باتیں معاف کر دینے کے قابل ہوتی ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

1948ء
95
خطبات محمود
فرماتے ہیں اَلصَّبِيُّ صَبِيٌّ وَ لَوْ كَانَ نَبِيًّا 1 - بچہ بچہ ہی ہے خواہ وہ نبی ہی کیوں نہ ہو۔ نبی تو وہ تب
بنے گا جب بَلَغَ أَشُدَّه 2 کے مطابق وہ ایسی عمر کو پہنچے گا جب اُس کے قومی مضبوط ہو جائیں گے،
اُس کی عقل کامل ہو چکی ہوگی اور وہ نبوت کی ذمہ داریوں کو پورے طور پر سرانجام دینے کے قابل وہ
ہو جائے گا تبھی اُس پر خدا کا کلام نازل ہوگا۔ لیکن اس بلوغت سے پہلے جتنی حالتیں انسان پر گزرتی
ہیں وہ اس پر بھی گزریں گی ۔ وہ کھیلے گا بھی ، وہ کسی زمانہ میں ننگا بھی رہے گا، وہ ماں کا دودھ بھی پٹے گا،
وہ چھوٹی عمر میں غذا بھی نرم نرم استعمال کرے گا، پھر وہ چلنا پھرنا سیکھے گا۔ اس کے بعد اگر اللہ تعالیٰ نے
اُس کے لیے پڑھائی مقدر کی ہے تو بہر حال اسے پڑھنا بھی پڑے گا۔ ہاں اگر اللہ تعالیٰ کا منشاء دنیا کو یہ
بتانا ہو ( جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوا) کہ ہم اگر چاہیں تو ایک اُمّی کو بھی اپنے پاس
سے علم دے سکتے ہیں اور علم بھی ایسا کہ دنیا کے بڑے بڑے عالم اس کے سامنے اپنی گردنیں جھکانے پر
مجبور ہوں تو یہ اور بات ہے۔ بہر حال طفولیت کا زمانہ بہت سے امور میں معافی چاہتا ہے۔ گو وہ تربیت
کا زمانہ ضرور ہوتا ہے ہم اس زمانہ میں بچے کو تربیت سے آزاد نہیں کر سکتے ۔ وہ لوگ جو بچوں کی غلطی پر
یہ کہا کرتے ہیں کہ بچہ ہے جانے دو وہ اول درجہ کے احمق ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہی نہیں کہ بچپن کا
مانہ ہی سیکھنے کا زمانہ ہوتا ہے۔ اگر اس عمر میں وہ نہیں سیکھے گا تو بڑی عمر میں اُس کے لیے سیکھنا بڑا مشکل
ہو جائے گا ۔ در حقیقت اگر ہم غور کریں تو بچپن کا زمانہ سب سے زیادہ سیکھنے کے لیے موزوں ہوتا ہے اور
اسی عمر میں اس کی تربیت اسلامی اصول پر کرنی چاہیے۔ پس گو بچہ بعض اعمال کے لحاظ سے معذور سمجھا
جاتا ہے مگر سیکھنے کا عمدہ زمانہ اُس کی وہی عمر ہے۔
جس طرح انسان پر بچپن کا زمانہ آتا ہے اسی طرح قوموں پر بھی ایک بچپن کا زمانہ آتا ہے۔
جب خدا کسی جماعت کو دنیا میں قائم کرتا ہے تو کچھ عرصہ اسے سیکھنے کا موقع دیتا ہے مگر پھر اُس پر ایک
دوسرا زمانہ آتا ہے جب وہ قوم بالغ ہو جاتی ہے اور اُس پر ویسی ہی ذمہ داریاں عائد ہو جاتی ہیں جیسے ذمہ داریاں عائد ہو جاتی ہیں جیسے
بالغوں پر عائد ہوتی ہیں۔ تب بہت سی باتیں جو طفولیت میں معاف ہوتی ہیں اور غلطی ہونے پر چشم پوشی
سے کام لیا جاتا ہے بلوغت کے زمانہ میں نہ وہ با نہ میں نہ وہ باتیں اُسے معاف ہوتی ہیں اور نہ غلطی واقع ہونے پر
اُس سے چشم پوشی کا سلوک کیا جاتا ہے۔
ہماری جماعت پر بھی بلوغت کا زمانہ آ رہا ہے اور خدا تعالیٰ کے فعل نے بتا دیا ہے کہ ہماری

1948ء
96
خطبات محمود
جماعت اب ان راستوں پر نہیں چل سکتی جن پر وہ پہلے چلا کرتی تھی۔ بلکہ اب اسے وہ راستہ اختیار کرنا
پڑے گا جو قربانی اور ایثار کا راستہ ہے اور جس پر چلے بغیر آج تک کوئی قوم بھی کامیاب نہیں اور اثار کا راس
ہوئی۔ ہندوستان میں احمدیوں کی آبادی کا زیادہ تر حصہ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ستر فیصدی حصہ پنجاب
میں تھا۔ اب چونکہ مشرقی پنجاب کے مسلمان بھی ادھر آچکے ہیں ۔ اس لیے اب اسی فیصدی بلکہ اس
سے بھی زیادہ حصہ ہماری جماعت کے افراد کا پاکستان میں آچکا ہے اور بوجہ آزاد گورنمنٹ کا ایک حصہ
ہونے کے ان پر بھی ویسی ہی ذمہ داریاں عائد ہیں جیسی آزاد قوموں پر عائد ہوتی ہیں۔ یہ امر ظاہر ہے
کہ آزاد قوموں کو جنگ بھی کرنی پڑتی ہے۔ یہ تو نہیں کہ جنگ کے اعلان پر وزیر جا کر لڑا کرتے ہیں
یا سیکرٹری جا کر لڑا کرتے ہیں۔ بہر حال افراد ہی لڑا کرتے ہیں ۔ اور اگر کسی ملک کے افراد اپنی
ذمہ داری کو نہ سمجھیں تو جنگ میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے
لیے سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہوتا ہے کہ افراد میں قومیت کا احساس ہو۔ اگر لڑنے والے افراد میں
حساس نہیں ہوگا تو لازماً ان میں کمزوری پیدا ہوگی اور یہ کمزوری اُن کی کامیابی میں حائل
ہو جائے گی۔ پس بوجہ اس کے کہ اسی بلکہ پچاسی فیصدی احمدی آزاد اسلامی حکومت میں آگئے ہیں ان کا
فرض ہے کہ اب وہ پورے طور پر اپنے اندر تغیر پیدا کریں تا کہ اگر ملک اور قوم کے لیے کوئی خطرہ
در پیش ہو تو وہ اُس وقت قربانی اور ایثار کا نمونہ دکھا سکیں اور اس طرح ملک کی کامیابی کی صورت
پیدا کر دیں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملکی دفاع کے لیے ہر فرد پر ذمہ داری ہوتی ہے۔ مگر اس میں بھی کوئی
شبہ نہیں کہ بعض بعض انسانوں اور جماعتوں کو لیڈ رہنے کی توفیق عطا کی جاتی ہے۔ اگر لیڈر آگے آجاتے
ہیں تو ساری قوم اُن کے پیچھے چل پڑتی ہے۔ اور اگر لیڈر آگے نہیں آتے تو قوم میں سستی پیدا ہو جاتی
ہے۔ یہ لیڈر بعض دفعہ افراد ہوتے ہیں اور بعض دفعہ تو میں ہوتی ہیں۔ وہ قو میں ایسی حیثیت اختیار کر لیتی تے ادہوتے ہیں اوربعض دفعہ قومیں وہ وہیں اپنی
ہیں کہ لوگ ہر اہم موقع پر اُن کی طرف دیکھتے ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کیا
کر رہی ہیں۔ ہماری جماعت کی بھی خواہ لوگ کتنی مخالفت کریں اسے ایسی پوزیشن ضرور حاصل ہو گئی
ہے کہ لوگ ہماری جماعت کی طرف دیکھتے ہیں اور وہ اس جستجو میں رہتے ہیں کہ یہ لوگ کیا کر رہے
ہیں۔ اگر آئندہ آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری جماعت ہر وقت آمادہ رہے گی اور

1948ء
97
خطبات محمود
پاکستان کو جب کوئی خطرہ پیش آیا وہ سب سے بڑھ کر اس کے لیے قربانی کرے گی تو لازمی طور پر
دوسرے مسلمان بھی ہماری جماعت کی نقل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ
آگے بڑھنے کی کوشش کریں اور اس طرح لوگوں کو بتائیں کہ ملک اور قوم کی خدمت کے معاملہ میں ہم لوگوں
جماعت احمدیہ کے افراد سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ملک کو فائدہ پہنچ جائے گا۔
چاہے وہ ایسا طریق ہمارے بغض کی وجہ سے اختیار کریں یا رشک کی وجہ سے کریں یا معاملہ کی خواہش
کی وجہ سے کریں۔ بہر حال جتنے لوگ آگے آئیں گے اُتنا ہی یہ امر ملک کے لیے مفید اور بابرکت
پ پیدا
پیدا
نہیں
ہوگا ۔ پس جماعت کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہیں ۔ مگر ذمہ داریوں کا احساس آپ ہی آپ ،
ہو جاتا۔ اس کے لیے پہلے اپنی ذہنیت میں تغیر پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جب تک وہ ذہنیت پیدا نہ
ہو اُس وقت تک لوگوں کا وجود نفع رساں نہیں ہو سکتا۔ اس ذہنیت کو پیدا کرنے کے لیے سب سے
پہلی چیز جس کو مد نظر رکھنا ہر شخص کے لیے ضروری ہے وقت کی قیمت کا احساس ہے۔ ہمارے ملک
میں لوگوں کو وقت ضائع کرنے کی عام عادت ہے۔ بازار میں جاتے ہوئے کوئی شخص مل جائے تو
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ کر اُس سے گفتگو شروع کر دیں گے اور پھر دو دو گھنٹے تک کرتے چلے جائیں گے۔
میں ایک دفعہ منالی گیا۔ ایک سکھ رئیس جو اس قسم کی عادت رکھتے تھے ایک انگریز کے ساتھ
پھر رہے تھے کہ مجھے دیکھ کر جھٹ میرے پاس آگئے اور کہنے لگے مرزا صاحب آپ کہاں؟ میں نے کہا
تبدیلی آب و ہوا کے لیے یہاں آیا ہوں ۔ اُن کے دادا اور ہمارے دادا مہا راجہ رنجیت سنگھ صاحب کے
زمانہ میں اکٹھے جرنیل رہے تھے۔ اس لیے وہ میرے پرانے واقف تھے۔ میں اُس وقت ابھی منالی
میں اُترا ہی تھا اور مجھے مستورات کے آرام اور اُن کی رہائش وغیرہ کا انتظام کرنا تھا۔ قافلہ بھی ساتھ تھا
اور ضرورت تھی کہ فوری طور پر ہمیں فارغ کیا جاتا۔ وہ خود بھی کہنے لگے اچھا میں کسی دوسرے وقت
حاضر ہوں گا ۔ مگر اس کے معاً بعد اُنہوں نے ایک سوال کر دیا جس کا مجھے جواب دینا پڑا۔ اس کے بعد
انہوں نے دوسرا سوال کر دیا۔ دوسرا سوال ختم ہوا تو تیسر اسوال کر دیا۔ یہاں تک کہ ڈیڑھ دو گھنٹے صرف
ہو گئے۔ اُن کی گفتگو کو لمبا ہوتے دیکھ کر انگریز بھی چلا گیا اور قافلہ بھی میری آمد سے مایوس ہو گیا۔ مگر
انہوں نے مجھے شام کے قریب چھوڑا۔ اور چھوڑا بھی یہ کہہ کر کہ اچھا پھر بات کریں گے۔
اسی طرح ایک دفعہ میں کلو کے ڈاک بنگلہ میں ٹھہرا ہوا تھا۔ شام کے وقت مستورات کے

1948ء
98
خطبات محمود
ساتھ باہر سیر کے لیے نکلا کہ خاکسار کے بنگلہ کے برآمدہ میں مجھے وہی سکھ رئیس مل گئے ۔ میں نے
مستورات سے کہا۔ اب تم جاؤ مجھے یہاں سے ہلنا نصیب نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا آپ کو کس طرح پتہ
لگا؟ میں نے کہا میں اس شخص کو جانتا ہوں مجھ میں طاقت ہی نہیں کہ اب ہل سکوں ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ہی
مجھے دیکھتے ہی کہنے لگے آپ کہاں؟ مجھے آپ سے ملنے کا بڑا اشتیاق تھا مگر اب غالباً آپ کو فرصت نہ ہو
اس لیے پھر ملوں گا لیکن اتنا کہہ کر وہ بیٹھ گئے اور رات کے گیارہ بجے تک باتیں کرتے چلے گئے ۔ یہ
میں نے ایک خاص مثال دی ہے اور گو اس حد تک تو نہیں لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا ہندوستانی
بھائی وقت کو ضائع کرنا کچھ بر انہیں سمجھتا۔
میں اس کے لیے آپ لوگوں کو ایک موٹا طریق بتاتا ہوں ۔ اگر آپ لوگ اسے اختیار کر لیں
تو یقینا آپ سمجھ سکیں گے کہ آپ اپنے وقت کا بہت بڑا حصہ غیر ضروری بلکہ لغو باتوں میں ضائع کر دیتے
ہیں۔ وہ طریق یہ ہے کہ چند دن آپ اپنے روزمرہ کے کام کی ڈائری لکھیں جس میں یہ ذکر ہو کہ میں
فلاں وقت اٹھا۔ پہلے میں نے فلاں کام کیا۔ پھر فلاں کام کیا۔ دن کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں اور ہر
حصہ کے ختم ہونے پر پانچ دس منٹ تک نوٹ کریں کہ آپ اس عرصہ میں کیا کرتے رہے ہیں۔ اس
طرح آٹھ دس دن مسلسل ڈائری لکھنے کے بعد دوبارہ اپنی ڈائری پر نظر ڈالیں اور نوٹ کریں کہ ان میں
سے کون کون سے کام غیر ضروری تھے۔ اس کے بعد آپ اندازہ لگائیں کہ روزانہ 24 گھنٹوں میں
سے کتنا وقت آپ نے ضروری کاموں میں صرف کیا اور کتنا غیر ضروری کاموں میں صرف کیا۔ اگر آپ
ایسا کریں گے تو آپ بہت جلد ہی اندازہ لگا سکیں گے کہ آپ کی بہت سی زندگی رائیگاں چلی جا رہی
ہے۔ زیادہ عرصہ نہیں صرف آٹھ دس دن ایسا کرنے سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ جن کاموں کو آپ
بوجھ محسوس کرتے ہیں یہاں تک کہ بعض دفعہ گھنٹہ گھنٹہ بھر یہی کہتے چلے جاتے ہیں کہ مر گئے بہت بڑا
بوجھ آپڑا ہے، ذرا بھی فرصت نہیں ملتی ۔ ان کاموں میں آپ بہت تھوڑا وقت صرف کرتے ہیں اور اکثر میں
حصہ لغو کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں۔ پس ایک تو یہ تبدیلی اپنے اندر پیدا کرو کہ وقت ضائع کرنے
سے بچو اور اسے زیادہ سے زیادہ قیمتی کاموں میں صرف کرنے کی کوشش کرو۔
دوسری چیز جس کی میں جماعت کو نصیحت کرنی چاہتا ہوں بلکہ اصل میں تو یہ پہلی نصیحت ہونی
چاہیے تھی وہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے ہر فرد کو قرآن کریم پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہماری

1948ء
99
خطبات محمود
ساری ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہو سکتی ہیں۔ اور یہ ایک ایسی قطعی اور یقینی حقیقت ہے جس میں
شبہ کی کوئی بھی گنجائش نہیں ۔ آپ لوگ میرے مُرید ہیں اور مرید کی نگاہ میں اپنے پیر کی ہر بات درست
ہوتی ہے۔ بعض دفعہ اُس کی کوئی بات اُسے بُری بھی لگتی ہے تو وہ کہتا ہے سُبْحَانَ اللهِ ۔ کیا اچھی بات
کہی گئی ہے۔ پس آپ لوگوں کا سوال نہیں کہ آپ میرے متعلق کیا کہتے ہیں۔ میں کہتا ہوں غیروں کا
میرے متعلق کیا تجربہ ہے۔ غیر احمدیوں کی کوئی مجلس ہو خواہ پروفیسروں کی ہو، خواہ سائنس کے ماہرین
کی ہو، خواہ علم الاقتصاد کے ماہرین کی ہو میرے ساتھ مختلف دنیوی علوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے
جب بھی بات کی ہے اُنہوں نے محسوس کیا ہے کہ میرے ساتھ گفتگو کر کے انہوں نے اپنا وقت ضائع
نہیں کیا بلکہ فائدہ ہی اٹھایا ہے۔ کثرت کے ساتھ ہر طبقہ کے لوگ مجھ سے ملتے رہتے ہیں مگر ایک دفعہ
بھی ایسا نہیں ہوا کہ انہوں نے میری علمی برتری اور فوقیت کو تسلیم نہ کیا ہو۔ یہاں تک کہ بڑے بڑے
ماہر فوجیوں کو بھی میں نے دیکھا ہے مجھ سے گفتگو کر کے وہ یہی محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے
فائدہ اٹھایا ہے۔ یوں میری تعلیم کے متعلق جب وہ مجھ سے سوال کرتے ہیں مجھے تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ
میں نے پرائمری بھی پاس نہیں کی۔ لیکن جب علمی رنگ میں گفتگو شروع ہو تو انہیں میری علمی فوقیت کو
تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ایم ۔ اے ، ایل ایل بی یا ایک پروفیسر یا ایک ڈاکٹر یا ایک فوج
کا ماہر بعض دفعہ وہ کچھ بیان نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ میری زبان سے بیان کروا دیتا ہے؟ اس کی وجہ
صرف اور صرف یہ ہے کہ اُن کے علم کا منبع زید اور بکر کی کتابیں ہیں لیکن میرے سارے علم کا منبع
خدا تعالیٰ کی کتاب ہے۔ یہ لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ قرآن کریم کو دوسرے لوگوں کی عینک لگا کر پڑھتے
ہیں اور چونکہ وہ اُس مفتر یا اُس مفسر کی عینک لگا کر قرآن کریم پڑھتے ہیں اس لیے اُن کی نظر قرآنی
معارف کی تہہ تک نہیں پہنچتی۔ وہ وہیں تک دیکھتے ہیں جہاں تک اُس مفسر نے دیکھنا ہوتا ہے۔ لیکن
مجھے خدا تعالیٰ نے شروع سے یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ میں نے خدا تعالیٰ کے کلام کو کبھی انسان کی عینک
سے نہیں دیکھا۔ جس دن سے میں نے قرآن کریم پڑھا ہے میں نے یہ سمجھ کر نہیں پڑھا کہ مجھے یہ قرآن
رازی کی معرفت ملا ہے، یا علامہ ابو حیان کی معرفت ملایا ابن جریر کی معرفت ملا ہے۔ بلکہ میں نے یہ سمجھ
کر اسے پڑھا ہے کہ مجھے یہ قرآن براہ راست اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو خدا تعالیٰ نے بے شک واسطہ بنایا ہے لیکن مجھے اُس نے خود مخاطب کیا ہے۔ اور جب اُس نے مجھے

1948ء
100
خطبات محمود
خود مخاطب کیا ہے تو معلوم ہوا کہ میرے سمجھنے کے لیے اُس نے تمام سامان اس میں رکھ دیا ہے۔ اگر
سامان نہ ہوتا تو مجھے مخاطب ہی نہ کرتا۔ اس رنگ میں قرآن کریم کو پڑھنے کی وجہ سے جو فائدہ میں نے
اٹھایا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد اور کسی نے نہیں اٹھایا۔ میں نے اپنے تصور میں
خدا تعالیٰ کو اپنے سامنے بٹھا کر اُس سے قرآن کریم پڑھا ہے اور دوسرے لوگوں نے انسانوں سے
قرآن کریم کو پڑھا ہے۔ اسی لیے مجھے قرآن کریم سے وہ علوم عطا ہوئے ہیں جو دوسروں کو عطا نہیں
ہوئے اور اسی وجہ سے ہر علم والے پر اللہ تعالیٰ مجھے کامیابی دیتا چلا آیا ہے۔ اکثر دفعہ ایسا ہوا ہے
فریق مخالف نے مجھ سے گفتگو کر کے تسلیم کیا ہے کہ وہی بات درست ہے جو میں پیش کر رہا ہوں ۔ اور
اگر کوئی ضدی بھی تھا تو بھی وہ میری بات کا انکار نہیں کر سکا۔
غرض قرآن کریم میں وہ علوم موجود ہیں جو دوسری کتب میں نہیں ۔ پھر یہ کیسی بد قسمتی ہوگی کہ
ہمارے گھر میں تو خزانہ پڑا ہو اور ہم دوسروں سے پیسہ پیسہ مانگ رہے ہوں ، ہمارے گھر میں سونے کی
کان پڑی ہو اور ہم دوسروں کے سامنے دست سوال دراز کر رہے ہوں ۔ قرآن کریم کی موجودگی میں
دوسروں سے علم حاصل کرنے کی مثال ا مثال ایسی ہی ہے جیسے خزانہ رکھنے والا دوسروں سے ایک پیسہ مانگنے
لگ جائے ۔ پس قرآن کریم پڑھنے اور اسے سمجھنے کی کوشش کرو۔ اس کے لیے کسی لمبے غور اور فکر کی
ضرورت نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے ایسے علوم عطا فرمائے ہیں جن سے بہت آسانی کے
ساتھ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ میری کتابیں پڑھیں ان سے بہت جلد وہ قرآنی علوم
سے آگاہ ہو جائیں گے۔
ہو سکتا ہے کہ اس موقع پر کسی شخص کے دل میں یہ سوال پیدا ہو کہ ابھی تو آپ نے کہا کہ میں
نے رازی کی معرفت قرآن کریم نہیں پڑھا میں نے ابو حیان اور ابن جریر کی عینک لگا کر قرآن کریم پر
غور نہیں کیا بلکہ خدا تعالیٰ کے کلام کو خدا تعالیٰ کے کلام کی عینک لگا کر پڑھا ہے اور اب آپ کہہ رہے ہیں
کہ دوسروں کو میری کتابیں پڑھنی چاہیں ۔ اس فرق کی کیا وجہ ہے؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ
علامہ ابوحیان اور ابن جریر وغیرہ نے ایسی طرز پر قرآن کریم کی تفسیر کو لیا ہے کہ وہ زیادہ تر ظاہری علوم کی
طرف چلے گئے ہیں مغز کی طرف نہیں گئے۔ لیکن میری تفسیر ایسی ہے جس میں صرف مغز کو پیش کرنے
کی کوشش کی گئی ہے۔ اس لیے ہمارے علوم کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی معرفت انسان کو جلد حاصل

1948ء
101
خطبات محمود
ہوتی ہے۔ خود ایک مسلمان عالم کا قول ہے کہ كُلُّ شَيْءٍ فِي تَفْسِيرِ الرَّازِي إِلَّا تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ
یعنی تفسیر رازی میں ہر قسم کے علوم پائے جاتے ہیں سوائے قرآن کریم کی تفسیر کے۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ وہ کہیں صرف کی طرف چلے گئے ہیں، کہیں نحو کی طرف چلے گئے ہیں، کہیں دوسرے ظاہری علوم کی
طرف چلے گئے ہیں۔ قرآن کریم کا جو اصل مغز تھا اُس کی طرف نہیں گئے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
ایک حد تک صرفی اور نحوی باتیں ہماری تفسیر میں بھی موجود ہیں مگر اُسی حد تک جس حد تک کسی آیت کی
تفسیر کے لیے ضروری ہوتی ہیں ورنہ بیشتر حصہ ہماری تفسیر میں وہی ہوتا ہے جو مطلوب اور مقصود ہوتا
ہے۔ ضمنی باتیں بہت کم ہوتی ہیں اور اگر ان کا ذکر کرنا ہی پڑے تو اُسی قدر کیا جاتا ہے جس کے بغیر چارہ
نہیں ہوتا۔ مثلاً ایک بچہ ہے اگر ہم اُسے اتنا سکھا دیتے ہیں کہ ”ماں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ماں کی
طرف متوجہ ہو جائے گا اور جب اُسے دودھ کی ضرورت محسوس ہوگی وہ اپنی والدہ کو ماں کہہ کربلا سکے گا۔
اتنا حصہ تو بہر حال ضروری ہے۔ لیکن اگر ہم یہ بحثیں شروع کر دیں کہ تمہاری ماں کس خاندان سے ہے
اور اُس کا رشتہ تمہارے باپ سے کس طرح ہوا لڑکی کے ماں باپ نے کس طرح مخالفت کی اور پھر بعد
میں یہ کس طرح رشتہ دینے پر رضا مند ہوئے ، مہر کے کیا اصول ہیں ، عائلی زندگی کو بہتر بنانے کے کیا
طریق ہیں تو ہمارا اپنا وقت بھی ضائع ہو گا اور بچہ کی سمجھ میں بھی کچھ نہیں آئے گا۔ خالی ” اماں“ کا لفظ
سکھانا تو ضروری ہے۔ اگر ہم اسے یہ لفظ نہیں سکھائیں گے تو وہ اپنی ماں کو بُلا نہیں سکے گا لیکن اور
تشریحات کی اُسے ضرورت نہیں ہوگی ۔ اسی طرح وہ دنیوی علوم جو قرآن کریم سمجھنے کے لیے اقل طور پر
ضروری ہیں اُن کو ایک حد تک ہم بھی پیش کرتے ہیں لیکن اصل چیز جو ہماری تفسیر میں نظر آئے گی وہ یہی
ہوگی کہ فلاں آیت کا پہلی آیت سے کیا جوڑ ہے؟ اس آیت کا پچھلی آیت سے کیا تعلق ہے؟ سارے
رکوع کا آپس میں کیا جوڑ ہے؟ ایک سورۃ کا دوسری سورۃ سے کیا تعلق ہے؟ پھر کئی کئی سورتیں مل کر کیا
مضمون پیدا کرتی ہیں؟ کونسے امتیازی نشانات قرآن کریم کو حاصل ہیں؟ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کو
کیوں نازل کیا اور ا ا اور اسے دوسرے مذاہے ، مذاہب کی کتب کے مقابلہ میں کیا فوقیت حاصل ہے؟ یہ مضامین
ایسے ہیں کہ جب انسان ان پر غور کرتا ہے تو اُسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسا نور عطا ہوتا ہے جس
سے دنیا کے تمام علوم کو سمجھنے کا ملکہ اس کے اندر پیدا ہو جاتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ قرآن کریم میں فلسفہ
کی وہ تمام تشریحات موجود ہیں جو فلسفی بیان کرتے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ قرآن کریم میں

1948ء
102
خطبات محمود
سائیکالوجی کے وہ تمام اصول موجود ہیں جو علم النفس کے ماہرین پیش کرتے ہیں، ہمیں یہ نہیں کہتا کہ
قرآن کریم میں قانون کے وہ تمام اصول بیان ہیں جو علم قانون کے ماہرین نے بیان کیے ہیں۔ لیکن
میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ قرآن کریم نے عقلی طور پر ایسے اصول بیان کر دیئے ہیں کہ اگر اُن کو سمجھ لیا جائے
تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے تمام علوم ہم نے پڑھے ہوئے ہیں۔ پس قرآن کریم کو پڑھو اور اس پر غور
کرو۔ اس کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لٹریچر بھی موجود ہے اور پھر میری تفسیر اور
مضامین بھی ہیں اُن کو بار بار پڑھو اور اس قدر قرآن کو اپنے اندر داخل کر لو کہ تمہارے سارے علوم
قرآنی بن جائیں اور تم دنیوی علوم کے بھی اُستاد بن جاؤ۔
تیسری بات جس کی میں جماعت کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے
افراد اپنے عمل میں درستی پیدا کریں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں جن کے چھوڑنے میں کوئی بھی دقت نہیں میں
دیکھتا ہوں کہ ابھی تک اُنہی باتوں کو ہماری جماعت کے افراد نہیں چھوڑ سکے ۔ مثلاً داڑھی رکھنا ہے میں
دیکھتا ہوں ہماری جماعت میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو داڑھی نہیں رکھتے حالانکہ اس میں کونسی دقت
ہے۔ آخران کے باپ دادا داڑھی رکھتے تھے یا نہیں؟ اگر رکھتے تھے تو پھر اگر وہ بھی داڑھی رکھ لیں تو
اس میں کیا حرج ہے؟ پھر باپ دادا کو جانے دو ۔ سوال یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
داڑھی رکھتے تھے یا نہیں؟ اگر رکھتے تھے تو آپ کی طرف منسوب ہونے والے افراد کیوں داڑھی نہیں
رکھ سکتے ۔ مجھ سے ایک دفعہ ایک نوجوان نے بحث شروع کر دی کہ داڑھی رکھنے میں فائدہ کیا ہے۔ وہ
میرا عزیز تھا اور ہم کھانا کھا کر اُس وقت بیٹھے ہوئے تھے اور چونکہ فراغت تھی اس لیے بڑی دیر تک
باتیں ہوتی رہیں ۔ جب میں نے دیکھا کہ وہ کج بحثی کر رہا ہے تو میں نے اُسے کہا میں مان لیتا ہوں
کہ داڑھی رکھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ آخر تم مجھ سے یہی منوانا چاہتے ہو سومیں مان لیتا ہوں کہ داڑھی
رکھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ اس پر وہ خوش ہوا کہ آخر اس کی بات تسلیم کر لی گئی ہے۔ میں نے کہا میں
تسلیم کر لیتا ہوں کہ اس میں کوئی بھی خوبی نہیں ۔ مگر تم بھی ایک بات مان لو اور وہ یہ کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لینے میں ساری خوبی ہے ۔ بے شک داڑھی رکھنے میں کوئی بھی
خوبی نہ ہو مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لینے میں ساری خوبی ہے۔ جب محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ داڑھی رکھو ۔ 3 تم بے شک سمجھو کہ یہ چیز ہر رنگ میں مضر اور نقصان دہ ہے

1948ء
103
خطبات محمود
مگر کیا بیسیوں مضر چیزیں ہم اپنے دوستوں کی خاطر اختیار نہیں کر لیا کرتے اول تو مجھے داڑھی رکھنے
میں کوئی ضرر نظر نہیں آتا لیکن سمجھ لو کہ یہ مضر چیز ہے پھر بھی جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے
ہیں کہ رکھ تو اس کہ نہ یا ہیں کہ داڑھی رکھو تو ہماری خوبی آیا اس میں ہے کہ ہم داڑھی نہ رکھیں یا اس میں ہے کہ داڑھی رکھیں؟
آخر ایک شخص کو ہم نے اپنا آقا اور سردار تسلیم کیا ہوا ہے۔ جب ہمارا آقا اور سردار کہتا ہے کہ ایسا کرو تو
ہمارا فرض ہے کہ ہم اُس کے حکم کے پیچھے چلیں ۔ خواہ اُس کے حکم کی ہمیں کوئی بھی حکمت نظر نہ آئے۔
صحابہ کو دیکھو اُن کے دلوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کتنا عشق تھا۔ داڑھی کے متعلق
تو ہم دلیلیں دے سکتے ہیں اور داڑھی رکھنے کی معقولیت بھی ثابت کر سکتے ہیں لیکن صحابہ بعض دفعہ اس
طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سُن کر اس پر عمل کرنے کے لیے بے تاب ہو جاتے کہ بظاہر
اُس کی معقولیت کی کوئی دلیل اُن کے پاس نہیں ہوتی تھی۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تقریر
فرما رہے تھے کہ آپ نے کناروں پر کھڑے ہوئے لوگوں کی طرف دیکھ کر فرمایا بیٹھ جاؤ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود اُس وقت گلی میں سے آ رہے تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ
اُن کے کانوں میں بھی پڑگئے اور وہ وہیں گلی میں بیٹھ گئے اور بچوں کی طرح گھسٹ گھسٹ کر اُنہوں
نے مسجد کی طرف بڑھنا شروع کیا ۔ ایک دوست اُن کے پاس سے گزرے تو اُنہیں کہنے لگے
عبد اللہ بن مسعود ! تم اتنے معقول آدمی ہو کر یہ کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا ابھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی آواز میرے کان میں آئی تھی کہ بیٹھ جاؤ۔ اس پر میں بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا خطاب آپ سے تو نہیں تھا۔ اُنہوں نے تو یہ بات اُن لوگوں سے کہی تھی جو مسجد میں آپ کے
سامنے کھڑے تھے۔ عبداللہ بن مسعود نے کہا تم ٹھیک کہتے ہو۔ بے شک آپ کا یہی مطلب ہو گا لیکن
مجھے یہ خیال آیا کہ اگر میں مسجد پہنچنے سے پہلے پہلے مر گیا تو ایک بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بغیر
عمل کے رہ جائے گی۔ اس لیے میں گلی میں ہی بیٹھ گیا تا کہ آپ کے حکم پر عمل کرنے کا ثواب حاصل جائے لیے میں گلی میں ہی گیا تاکہ کے رعمل کا
کر سکوں ۔4
یہ ایمان ہے جو جو صحابہ صحابہ کے کے انا اندر پایا جاتا جاتا تھا تھا اور اور ۔ یہی ایمان ہے جو انسان کی نجات کا باعث بنتا بنتا
ہے۔ ہمیشہ انسان کو یہ عادت اختیار کرنی چاہیے کہ یا تو وہ کسی بات کو مانے یا نہ مانے دوغلا پن سے کبھی
جرات پیدا نہیں ہو سکتی ۔ جرات ہمیشہ یکجہتی سے پیدا ہوتی ہے یا تو ہمارے لیے ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے

1948ء
104
خطبات محمود
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں یا نہیں؟ اگر یہ فیصلہ کرنا باقی ہے تو میں تمہیں کہوں گا ابھی ٹھہر
جاؤ اور سو چو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں یا نہیں ؟ میں اس پر اعتراض نہیں کرتا ۔ میں خود جبکہ
ابھی بچہ تھا ایک دفعہ سوچنے لگا کہ آیا حضرت مرزا صاحب واقع میں بچے ہیں یا نہیں؟ اور میں نے فیصلہ
کیا کہ اگر مجھ پر یہ ثابت ہو گیا کہ آپ سچے نہیں تو پھر میں اس گھر میں داخل نہیں ہوں گا بلکہ کہیں باہر
نکل جاؤں گا ۔ حالانکہ اُس وقت میری عمر صرف گیارہ سال تھی۔ پس میں تمہارا حق بھی تسلیم کرتا ہوں ۔
تم کہہ سکتے ہو کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں یا نہیں ؟ تم کہہ سکتے ہو
کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے جو دعوی کیا ہے اُس میں وہ سچے ہیں یا نہیں؟ بلکہ تمہارا
یہ بھی حق ہے کہ تم سوچو جس خلیفہ کے ہاتھ پر تم نے بیعت کی ہے یہ سچا ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص بنی نوع
انسان کو اس فیصلہ کا اختیار دینے سے انکار کرتا ہے تو وہ دنیا میں منافقت پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ دنیا میں
جہالت پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ دنیا میں بے ایمانی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ بلکہ لوگوں کا یہ بھی حق ہے
کہ وہ سوچیں کہ آیا کوئی خدا ہے یا نہیں ؟ مگر جب فیصلہ ہو جائے کہ خدا ہے ، جب فیصلہ ہو جائے
که محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں تو پھر کسی کا کوئی حق نہیں رہتا کہ وہ کہے میں یوں کروں گا
کیونکہ میرے نزدیک یہ زیادہ مناسب ہے۔ اُسے وہی کچھ کرنا پڑے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کیا۔ آپ لوگ بھی ایک دفعہ فیصلہ کریں کہ اس دنیا کا کوئی خدا ہے یا نہیں؟ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم سچے رسول ہیں یا نہیں؟ اگر ثابت ہو جائے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں تو جس طرح
بھیڑیں ایک دوسرے کے پیچھے گودتی چلی جاتی ہیں تمہارا بھی فرض ہے کہ خواہ کوئی بات تمہیں بُری لگے
یا سچی ، لوگ ہنسی اور ٹھٹھا کریں یا تعریف تم وہی کچھ کرو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔ میں کہتا
ہوں داڑھی رکھنا تو کوئی چیز ہی نہیں ۔ تم ہندو قوم کو دیکھو! ہولی میں وہ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں
اور ہر سال ایسا کرتے ہیں۔ بھلا اس میں کونسی معقولیت پائی جاتی ہے؟ مگر بڑے بھی اور چھوٹے بھی
سب کے سب اس میں حصہ لیتے ہیں یہاں تک کہ اب کی دفعہ تو وائسرائے کے گھر بھی جا پہنچے۔ یہ کتنی
لغو حرکت ہے جو ہندو قوم کرتی ہے۔ مگر وہ قوم اس کی پروا نہیں کرتی اور اس لیے پروا نہیں کرتی بلکہ کہتی
ہے؟ عمر بڑے بھی او
ہے یہ ہمارے مذہب کا حکم ہے۔ حالانکہ اُن کا مذہب کیا ہے؟ نہ دینیات کے متعلق اُس میں کوئی تعلیم
ہے نہ خواہشات کے متعلق اُس میں کوئی تعلیم ہے، نہ اقتصادیات کے متعلق اُس میں کوئی تعلیم ہے نہ

1948ء
105
خطبات محمود
سیاسیات کے متعلق اس میں کوئی تعلیم ہے۔ مگر باوجود اس کے کہ وہ صرف رسم و رواج کا مجموعہ ہے پھر
بھی وہ اس پر عمل کرتے ہیں۔ لوگ دیکھتے ہیں تو ہنستے ہیں ۔ کہیں کوئی قمیص پر رنگ پڑا ہوا ہوتا ہے کہیں
کرتے ہیں۔ لوگ دیکھتےہیں تو بنتے ہیں کوئی پر نہ پڑا ہوا ہوتا ۔
پاجامے پر رنگ پڑا ہوا ہوتا ہے، کہیں بوٹ پر رنگ پڑا ہوا ہوتا ہے۔ مگر وہ ذرا بھی پروا نہیں کرتے اور
اپنے مذہب کے حکم پر عمل کرتے چلے جاتے ہیں۔
یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وہ لوگ تو اپنی لغویات پر جس میں کوئی بھی معقولیت نہیں ، جس
میں کوئی بھی نفع نہیں عمل کرتے چلے جاتے ہیں اور ہم لوگ اُس حکم پر عمل کرنے کے تیار نہیں ہوتے
جس میں نفع ہی نفع ہے اور فائدہ ہی فائدہ ہے۔ داڑھی میں اگر اور نہیں تو کم از کم قومی شعار تو ہے۔ مگر
یہ قومی شعار بھی اختیار نہیں کیا جاتا اور اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہوئے اس کی بدنامی کا باعث بنا
جاتا ہے۔ انہی چیزوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مسلمان ہمیشہ ذلت کی زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔
اب تو انگریز چلا گیا مگر جب وہ تھا اُس وقت بھی فوج میں وہ سکھ کو داڑھی رکھنے دیتا تھا مگر مسلمان کو نہیں ۔
اور اس کی وجہ یہی تھی کہ سکھوں میں سے ہر ایک داڑھی رکھتا تھا مگر مسلمانوں میں ہر ایک داڑھی
نہیں رکھتا تھا۔ اس وجہ سے اگر کوئی مسلمان فوج میں داڑھی رکھتا تو اُسے سزا دی جاتی تھی ۔ گویا
ایک شخص جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا چاہتا تھا اُسے مسلمان اپنے بدعمل کی وجہ سے
انگریز کے ہاتھوں سے سزا دلواتے تھے کہ کیوں اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اور
کیوں ہماری طرح اُس نے داڑھی منڈوا کر نہیں رکھی ۔ یہ کتنا بڑا فرق ہے جو سکھوں اور مسلمانوں میں
پایا جاتا ہے۔ میں اس قوم کو وحشی بھی کہتا ہوں، ہمیں اس قوم کو جو شیلا بھی کہتا ہوں مگر میں کہتا ہوں ان
میں ایک چیز ایسی ہے جو مسلمانوں میں نہیں پائی جاتی ۔ اور وہ یہ کہ انگریز آئے اور چلے بھی گئے مگر سکھ
اپنے گوروؤں کی رکھوائی ہوئی داڑھی کو انگریز کے ہاتھوں سے سلامت لے گئے ۔ سکھ گوروؤں کی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں حیثیت ہی کیا ہے۔ مگر ایک سکھ جس طرح فخر سے اپنی گردن علیہ
اونچی کر سکتا ہے مسلمان اپنی گردن اونچی نہیں کر سکتا ۔ انگریز آئے تو مسلمان بھی اُسی طرح داڑھی رکھتے
تھے جس طرح سکھ داڑھی رکھتے تھے مگر جب سو سال کے بعد انگریز چلے گئے تو سکھ اپنے گوروؤں کی
اطاعت کرتے ہوئے اپنی داڑھیوں کو بچا کر لے گئے مگر مسلمان اپنی داڑھیوں کو نہ بچا سکے۔ یہ صرف
ایک مثال ہے ورنہ ہزاروں اسلامی شعار ایسے ہیں جو ایک ایک کر کے مسلمانوں نے چھوڑ رکھے ہیں۔

1948ء
106
خطبات محمود
کراچی میں مجھ سے قسم قسم کے لوگ ملنے کے لیے آتے رہے ہیں ۔ آج ہی ایک آئی سی ایس
افسر مجھ سے ملنے کے لیے آئے تو انہوں نے بتایا کہ میں فلاں مجلس میں شریک ہوا تو مجھے یہ دیکھ کر سخت میں تحریک ہوا لو مجھے
تعجب ہوا کہ مسلمان کثرت سے شراب پی رہے ہیں حالانکہ اب تو انگریز جا چکا ہے اور مسلمانوں کی اپنی اب جا
آزاد حکومت قائم ہوگئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک شعائر اسلامی کی پابندی نہیں کی جائے گی اُس
وقت تک اسلامی حکومت قائم نہیں ہو سکے گی۔ وہ شخص جو آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتا
ہے اُس کا کیا حق ہے کہ وہ دشمن سے یہ کہے کہ تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کر۔ جو آپ
کسی بزرگ کا ادب کرتا ہے وہ تو دوسرے سے کہہ سکتا ہے کہ تو بھی فلاں بزرگ کا ادب کر۔ لیکن جو آپ
ادب نہیں کرتا وہ دوسرے کو کس منہ سے کہہ سکتا ہے کہ وہ اُس کا ادب اور احترام کرے۔ چونکہ مسلمان
خود عمل کرنے میں ہمیشہ غفلت سے کام لیتا ہے اس لیے اور لوگ بھی اُس کی اس کمزوری کو خوب سمجھتے
ہیں۔ چنانچہ مسلمانوں کو زبردستی شراب پلانے کے واقعات مل جائیں گے مگر سکھوں کو زبردستی گائے
کھلانے کے واقعات نظر نہیں آئیں گے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ مسلمان اس زبر دستی پر بُرا نہیں
منائے گا۔
پس تیسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تم ہر قسم کے
اسلامی احکام کو قائم کرو اور ایسا نمونہ پیش کرو جو لوگوں کو خود بخود عمل کی تحریک کرنے والا ہو۔ شیعہ ہو ہستی
ہو، کوئی ہو ہر ایک کے پاس جاؤ اور اُسے منت سے ،سماجت سے ، ادب سے محبت سے کہو اور بار بار کہو
کہ یہ اسلامی حکم ہے میرا نہیں۔ آپ کو اگر حضرت مرزا صاحب سے مخالفت ہے تو کیجیے مخالفت ۔ اگر
احمدیت کو آپ جھوٹا سمجھتے ہیں تو کہیے جھوٹا۔ مگر یہ حک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے میرا یا کسی اور کا
نہیں ۔ اس لیے اس حکم پر عمل خود آپ کے لیے بھی ویسا ہی ضروری ہے جیسا کہ کسی اور کے لیے۔
میں نے گزشتہ ایام میں جہلم میں ایک تقریر کی جس میں مسلمانوں کو نصیحت کی کہ انہوں
جو پاکستان مانگا تھا تو اس لیے مانگا تھا کہ وہ اسلامی تہذیب اور اسلامی تمدن کو آزادانہ طور پر قائم ما
کر سکیں۔ اب جبکہ پاکستان قائم ہو چکا ہے کم از کم پانچ وقت کی نماز ہی مسلمان مسجد میں آ کر ادا کرنا
شروع کر دیں۔ اگر وہ پانچوں وقت نماز بھی نہیں پڑھتے تو پاکستان مانگ کر انہوں نے کیا لیا؟ اس پر ایک شخص
نے پریذیڈنٹ کو رقعہ لکھا کہ میں والنٹیرز کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ بعد میں مجھے موقع دیا جائے۔

1948ء
107
خطبات محمود
چنانچہ بعد میں اُسے بولنے کا موقع دیا گیا۔ اتفاق سے پریذیڈنٹ ایک ایسے دوست تھے جو احمدیت
کے مخالف رہے ہیں ۔ وہ شخص کھڑا ہوا اور اُس نے کہا مرزا صاحب نے باتیں تو بڑی اچھی کہی ہیں لیکن ہے ہیں ۔ وہ محل ہوا اور اس نے نے باتیں تو بڑی ہیں
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔ اگر نماز کا انہیں اتنا ہی احساس ہے
تو اب ہماری نماز ہونے والی ہے مرزا صاحب چلیں اور ہمارے پیچھے نماز پڑھ کر دکھا دیں۔ غرض ایک
لمبی تقریر اُس نے صرف اسی بات پر کی۔ اُس وقت میرے دل میں بدظنی پیدا ہوئی کہ شاید پریزیڈنٹ
کی مرضی اور ایماء سے یہ تقریر ہو رہی ہے۔ بعد میں پریزیڈنٹ صاحب کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے یہ ہورہی اور
کہا مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مجھے تو رقعہ میں یہ دکھایا گیا تھا کہ میں والنٹیئروں کے متعلق
کچھ کہنا چاہتا ہوں مگر تقریر کسی اور بات پر شروع کر دی گئی ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ تقریر کرنے
الے صاحب کا منشاء کیا ہے۔ امام جماعت احمد یہ نے اپنی تقریر میں یہ کہا ہے کہ مسلمانوں کو نماز پڑھنی
چاہیے۔ نماز محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے۔ اور مسجد میں بھی ہماری اپنی ہیں۔ انہوں نے صرف
توجہ دلائی ہے کہ تم اپنے رسول کی بات مانو اور مسجدوں میں نمازیں پڑھا کرو۔ مگر یہ کہتے ہیں کہ مرزا
صاحب اُن کے پیچھے نماز پڑھیں ۔ اگر تو اُنہوں نے یہ کہا ہوتا کہ مسلمانوں کو میرے پیچھے نمازیں پڑھنی
چاہیں تب بھی کوئی بات تھی۔ وہ کہہ سکتے تھے کہ آپ ہمارے پیچھے پڑھیں ۔ یا اگر کہتے کہ مسلمانوں کو
احمدیوں کے پیچھے نمازیں پڑھنی چاہیں تب بھی یہ بات ان کے منہ پر سج سکتی تھی کہ اگر ہمیں احمد یوں
کے پیچھے نماز پڑھنے کے لیے کہا جاتا ہے تو وہ بھی ہمارے پیچھے پڑھیں۔ لیکن اُنہوں نے تو ہمارے آقا
کی ایک بات ہمیں یاد دلائی ہے۔ کیا ہمارا یہ کام ہے کہ ہم اپنے آقا کی بات پر عمل کریں یا یہ کام ہے کہ
ہم کہیں جب تک تم ہمارے پیچھے نماز نہ پڑھو ہم اپنے آقا کے حکم پر بھی عمل کرنے کے لیے تیار نہیں؟
غرض اُنہوں نے اُسے خوب رگیدا اور لتاڑا۔
یہی طریق ہے جو اسلامی احکام کو قائم کرنے کے لیے تمہیں اختیار کرنا چاہیے۔ تم مسلمانوں
سے کہو کہ ہمیں بے شک گالیاں دیجیے، ہمیں برا بھلا کہیے۔ مگر یہ حکم ہمارا نہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہے۔ اس لیے ہماری خاطر نہیں بلکہ اپنے آقا اور اپنے مطاع کی خاطر اس حکم پر عمل کریں۔ مگر ہم
دوسروں کو کب ایسی نصیحت کر سکتے ہیں جب خود ہمارے اندر ایسے نوجوان موجود ہوں جو احکام اسلامی
کے پوری طرح پابند نہ ہوں ۔ ہم دوسروں سے کہیں گے تو وہ فوراً ہمیں جواب میں کہیں گے کہ پہلے

1948ء
108
خطبات محمود
اپنے گھر کی خبر لو۔ جب فلاں فلاں اشخاص خود تم میں ایسے موجود ہیں جو اسلامی احکام کے پابند نہیں ۔
پس پہلے اس نقص کی اصلاح اپنے گھر سے شروع کرو اور پھر ہر مجلس میں لوگوں کو اس طرف توجہ دلاؤ۔
بے شک وہ تمہیں پاگل کہیں تمہیں دیوانہ قرار دیں تمہیں جاہل اور احمق سمجھیں ۔ تم اُن کے پاگل اور
دیوانہ اور احمق کہنے پر گھبراؤ نہیں بلکہ اگر تم اپنی نصیحت میں مشغول رہے تو یقیناً اُن کا تمہیں پاگل اور
دیوانہ کہنا لوگوں کے قلوب میں تمہاری عظمت پیدا کر دے گا اور آخر ایک دن وہ ضرور اسلامی احکام کی
اتباع کی طرف رجوع کریں گے۔ اور جب وہ اسلام کی طرف رجوع کریں گے تو یہ یقینی امر ہے کہ وہ
احمدیت کو بھی قبول کر لیں گے۔ جس طرح رات کے وقت سورج کا ہونا ناممکن ہے، جس طرح دو پہر
کے وقت تاریک رات کا ہونا ناممکن ہے اسی طرح یہ ناممکن امر ہے کہ کسی شخص کے دل میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت پیدا ہو جائے اور مرزا صاحب کی محبت پیدا نہ ہو۔ یہ ناممکن امر ہے کہ ایک
شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع کرے اور مرزا صاحب کی اتباع نہ کرے۔ ایک نے
دوسرے کی روشنی کو اس طرح کھولا ہے، ایک نے دوسرے کے نور کو اس طرح کھولا ہے، ایک نے
دوسرے کے معارف کو اس طرح کھولا ہے کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے سچی محبت کرے اور مرزا صاحب سے محبت نہ کرے۔ جب وہ اسلام کو سمجھ جائیں گے تو یقیناً
احمدیت کی طرف بھی توجہ کریں گے اور جب وہ احمدیت کی طرف توجہ کریں گے تب مسلمان ایک ہاتھ
پر جمع ہوں گے اور تب مسلمان دنیا کے تمام کناروں تک غالب آجائیں گے۔ مگر عمل اور پھر عمل اور پھر
عمل اور اس سے پہلے ایمان اور ایمان اور کی ایمان اور ایمان اور پھر ایمان کی ضرورت ہے"۔
)الفضل 14 اپریل 1948ء
1 : موسوعة امثال العرب جزء رابع زیر حرف ص“ میں ”الصبي صبيا ولَقِيَ
النبی“ کے الفاظ ہیں۔
2 : الاحقاف : 16
3 : بخاری کتاب اللباس باب اعفاء اللحي
4 : ابوداؤد، كتاب الصلوة باب الامامُ يُكَلِّمُ الرَّجُلَ في خطبته (مفہوم)

آج 10 میں سے 10 باقی