رخصتیں شریعت کو کمزور کرنے کے لیے نہیں بلکہ اِس لیے دی گئی ہیں کہ مومن بِلا وجہ تکلیف میں نہ پڑیں
1948ء
109
11
خطبات محمود
رخصتیں شریعت کو کمزور کرنے کے لیے نہیں
بلکہ اس لیے دی گئی ہیں کہ مومن بلا وجہ تکلیف میں نہ پڑیں
"
(فرمودہ 26 مارچ 1948ء بمقام رتن باغ لاہور )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
مجھے زکام نزلہ اور سوزش حلق کی تکلیف ہے۔ اس وجہ سے مجھے طبی طور پر اونچی آواز سے
بولنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ آج صبح سے مجھے در دنقرس کی بھی تکلیف ہے۔ گزشتہ
ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں اب تیسری دفعہ مجھ پر در دنقرس کا حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ دیر تک
کھڑا نہیں ہو سکتا۔ لیکن چونکہ آج ہماری شورای کا اجلاس ہے اور چونکہ بہت سے دوست باہر سے
تشریف لائے ہوئے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ مجھ سے ملیں۔ اس لیے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ ے ہیں اور ان کی خواہ
آج چند الفاظ کہہ کر میں جمعہ کا خطبہ ختم کر دوں اور خود ہی جمعہ کی نماز پڑھانے کی کوشش کروں۔ میں
آج کسی اور خطبہ کی بجائے صرف اس امر کو جماعت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے گزشتہ
ایام میں اس بات پر غور کیا ہے کہ ہماری جماعت رخصتوں سے ضرورت سے زیادہ فائدہ اٹھانے لگ
گئی ہے۔ شریعت نے رخصتیں اس لیے نہیں دیں کہ ان سے شریعت کو کمزور کیا جائے بلکہ اُس نے
1948ء
110
خطبات محمود
رخصتیں اس لیے دی ہیں کہ مومن بلا وجہ تکلیف میں نہ پڑیں۔ لیکن ہماری جماعت میں اس مسئلہ پر زور
دینے کی وجہ سے رخصتوں کا استعمال اتنا بڑھ گیا ہے کہ خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ دین میں آہستہ آہستہ اباحت
نہ پیدا ہو جائے ۔ اس لیے میں نے سرِ دست نماز کے متعلق اس بات پر زور دینا شرور دینا شروع کیا ہے کہ جہاں
تک ہو سکے نماز وقت پر اور الگ الگ پڑھی جائے ۔ حضر میں تو لازمی ہی ہے۔ سفر میں بھی اگر کوئی
خاص روک نہ ہو تو علیحدہ علیحدہ نماز پڑھی جائے ۔ علیحدہ علیحدہ نماز پڑھنے میں یہ بھی فائدہ ہے کہ خواہ
فرائض سے آگے پیچھے ادا کی جانے والی رکعات کا نام سنتیں نہ رکھ نوافل رکھ لو۔ بہر حال اس طرح کئی
دفعہ خدا تعالیٰ کو یاد کرنے اور اُس کی عبادت کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جس طرح سفر میں بعض دفعہ انسان کو کھانا دیر سے کھانا پڑتا
ہے ۔ اگر کوئی مشکل ہو تو وہ نمازیں جمع کر سکتا ہے ۔ اور نمازوں کا جو مقررہ وقت ہے اُس
کے اندر رہتے ہوئے وہ نمازوں کو آگے پیچھے بھی کر سکتا ہے۔ لیکن یہ نہیں ہوتا کہ اگر کھانا کسی
کو مل رہا ہو تو وہ اس لیے نہ کھائے کہ چونکہ مجھے سفر در پیش ہے اور سفر میں عام طور پر کھانا
وقت پر نہیں ملتا اس لیے میں یہ کھانا بھی نہیں کھاتا۔ یا چونکہ میں سفر میں ہوں اور سفر میں
بعض دفعہ ناشتہ کا انتظام نہیں ہوتا اس لیے میں ناشتہ نہیں کرتا ۔ کوئی مسافر یہ نہیں کہا کرتا کہ
چونکہ مجھے بعض دفعہ سفر میں صبح کا کھانا نہیں ملتا اس لیے صبح کا کھانا ملنے پر بھی میں نہیں کھاؤں
گا ۔ یا چونکہ شام کا کھانا بعض دفعہ سفر میں نہیں ملتا اس لیے شام کا کھانا ملنے کے باوجو د میں
نہیں کھاؤں گا ۔ اگر کھانا نہیں ملتا تو وہ نہیں کھاتا اور اگر مل جاتا ہے تو وہ کھا لیتا ہے ۔ اسی
طرح نماز کے متعلق بھی اس سفری تقاضا کے مطابق عمل ہونا چاہیے ۔ اگر سفر میں علیحدہ علیحدہ
نماز پڑھنے کا موقع مل جاتا ہے مثلاً فرض کرو گاڑی کے کمرہ میں الگ الگ نمازیں پڑھنے کی
گنجائش ہے یا کوئی اسٹیشن ہے جہاں پانچ سات منٹ گاڑی نے ٹھہرنا ہے اور انسان الگ ہے یا
الگ نماز پڑھ سکتا ہے تو اُسے ضرورا لگ الگ نماز پڑھنی چاہیے ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شریعت کی طرف سے نمازیں جمع کرنے کی رخصت ہے مگر یہ
رخصت ہماری کمزوریوں اور مشکلات کو دیکھ کر ہے ۔ جہاں بعض لوگوں کی یہ غلطی ہے کہ وہ
با وجود مشکلات کے رُخصتوں پر عمل نہیں کرتے جیسے غیر احمدی کہتے ہیں کہ آجکل کا سفر آرام دہ
1948ء
111
خطبات محمود
یہ
ہے اس لیے آجکل کے سفر میں رخصتوں سے فائدہ نہیں اُٹھانا چاہیے حالانکہ آجکل کا سفر
بعض دفعہ اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ پرانے سفر بھی اتنے تکلیف دہ نہیں ہوا کرتے تھے۔ پس جہاں
یہ غلطی ہے کہ آجکل کے سفروں کو آرام دہ قرار دیتے ہوئے رخصتوں کو بالکل نظر انداز کر دیا جائے وہاں
یہ بھی غلطی ہے کہ ان رخصتوں سے سے ناجائز ناجائز فائدہ فائدہ اٹ اٹھایا جائے اور شریعت کے احکام کے وہ حصے جن کے
متعلق کوئی حکم نہیں بلکہ صرف رخصتیں ہیں اُن میں باوجود موقع ملنے کے صرف رخصت کی طرف اپنی
طبیعتوں کا میلان رکھا جائے ۔ مثلاً نماز قصر کرنے کا حکم قرآن کریم سے ثابت ہے یہ رخصت نہیں
بلکہ حکم ہے۔ 1 اس لیے خواہ ہمیں کوئی شخص تخت سلیمان پر بٹھا کر لے جائے جب ہم سفر پر ہوں گے
نماز کا قصر کرنا ہمارے لیے واجب ہوگا ۔ جس طرح حضر میں چار رکعتیں فرض ہیں اسی طرح سفر
میں دو رکعتیں پڑھنا فرض ہے۔ جس طرح حضر میں چار کی بجائے دو رکعتیں پڑھنی نا جائز ہیں
اسی طرح سفر میں دو کی بجائے چار رکعتیں پڑھنی نا جائز ہیں ۔ لیکن نمازوں کو جمع کرنا یہ اجازت
اور رخصت ہے ۔ اس کے متعلق ہمیں کوئی حکم نہیں دیا گیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سنت سے نمازیں جمع کرنے کا ثبوت ملتا ہے مگر یہ کہیں سے ثابت نہیں ہوتا کہ آپ اس کے
خلاف عمل کرنا نا جائز سمجھتے ہوں ۔ بلکہ اور تو اور غزوہ احزاب میں آپ نے ظہر کی نماز الگ
پڑھی اور عصر کی نمازا الگ پڑھی۔
پس میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اب ہمارے لیے چستی کا زمانہ
آچکا ہے جس میں رخصتوں پر عمل کم ہوتا ہے ۔ اب ہمارے لیے قربانی کا زمانہ آ گیا ہے جس
میں رخصتوں پر عمل کم ہوتا ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ زور اس بات پر دو کہ شریعت کے
احکام ان شرائط کے مطابق ادا کرو جو شرائط خدا اور اُس کے رسول نے مقرر فرمائے ہیں ۔ میں
سمجھتا ہوں اجتماعی کاموں اور جلسوں کے لیے اگر نماز جمع کر لی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں
ہوتا مگر آج میں نمازیں جمع نہیں کراؤں گا ۔ اس لیے کہ ہماری شورای کا پہلا اجلاس صرف اس
قدر ہوگا کہ کمیٹیاں بنا کر ہم کہہ دیں گے کہ وہ اپنا کام کل پیش کریں اور چونکہ عصر کی نماز کا وقت
اجلاس کے بعد ہمیں مل جائے گا اس لیے میں صرف جمعہ کی نماز پڑھاؤں گا ۔ عصر کی نماز نماز علیحده
وقت پر اِنْشَاء اللہ پڑھاؤں گا ۔ اگر خطبہ دینے کی وجہ سے تکلیف نہ بڑھی تو خود پڑھا دوں
خطبات محمود
گا ورنہ جو امام مقرر ہوگا وہ پڑھا دے گا۔
112
1948ء
)الفضل 21 اپریل 1948ء
1: وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ
الصلوة إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنَّ الْكَفِرِينَ كَانُوا
لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِينًا (النساء: 102)